Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سعودی عرب کے مستقبل کے شہر "دی لائن” کے تعمیراتی کام کا آغاز ہو گیا

    سعودی عرب کے مستقبل کے شہر "دی لائن” کے تعمیراتی کام کا آغاز ہو گیا

    سعودی عرب کے مستقبل کے شہر "دی لائن” کے تعمیراتی کام کا آغاز ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نیوم شہر سعودی عرب کے اربوں ڈالرز کے منصوبے نیوم کا حصہ ہے جو بحیرہ احمر کے قریب شمال مغربی حصے میں تعمیر کیا جائے گا فضائی فوٹوگرافی کمپنی اوٹ اسکائی کی جانب سے جاری کردہ فوٹیج میں دی لائن میگاسٹی پر کام شروع ہوتا دکھایا گیا ہے ڈرون فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ صحرا میں اس شہر کے لیے کھدائی کی جارہی ہے۔


    ویڈیو میں، متعدد کھدائی کرنے والوں کو صحرا میں ایک وسیع لکیری خندق کھودتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ خندق کے اندر، شہر کی بنیادیں، جو 170 کلومیٹر طویل ہونے کا منصوبہ ہے، کی تعمیر متوقع ہے۔

    صوبہ تبوک میں تعمیر کیے جانے والا یہ شہر 200 میٹر چوڑی، 500 میٹر اونچی اور 170 کلومیٹر رقبے پر پھیلی ایک عمارت پر مشتمل ہوگاعمارت ایک ورٹیکل سٹی کے طور پر تعمیر کی جائے گی جس میں 90 لاکھ افراد رہائش پذیر ہوسکیں گے-

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جولائی 2022 میں اس شہر کے ڈیزائن کو جاری کیا تھا یہ دنیا کا پہلا شہر ہوگا جس میں توانائی کی ضروریات ماحول دوست ذرائع بشمول سولر اور ہائیڈروجن پاور سے پوری کی جائیں گی۔

    یہاں کوئی سڑک، گاڑی یا دھویں کا اخراج نہیں ہوگا، جبکہ تیز رفتار ٹرین سے لوگ ایک سے دوسری جگہ 20 منٹ کے اندر سفر کرسکیں گے روبوٹ ملازم ہوں گے، اڑنے والی ٹیکسیاں اور مصنوعی چاند بھی اس پراجیکٹ کا حصہ ہوں گے۔

    ڈیزائن کو متعارف کراتے ہوئے سعودی ولی عہد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ ڈیزائن روایتی طرز تعمیر کو چیلنج کرتا ہے، دی لائن میں ان چیلنجز کا مقابلہ کیا جائے گا جن کا سامنا آج کی شہری زندگی میں انسانوں کو ہوتا ہے اور متبادل ذرائع سے زندگی گزارنے کا موقع ملے گا۔
    500 ارب ڈالرز کے نیوم منصوبے میں شامل اس شہر کو صوبہ تبوک کے صحرائی علاقے میں تعمیر کیا جارہا ہے۔

    سعودی عرب کو توقع ہے کہ نیوم منصوبے کی تعمیر کے بعد ہر سال 10 کروڑ سیاح اس کے مختلف حصوں کو دیکھنے کے لیے آئیں گے جس سے اربوں ڈالرز کی آمدنی ہوگی دی لائن کی تعمیر کا اعلان 2021 میں ہوا تھا مگر اب اس کی تعمیر کا آغاز ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ نیوم میں تعمیر کیے جانے والے شہروں کو اے آئی سسٹمز پر چلایا جائے گا، روبوٹ ملازم ہوں گے، اڑنے والی ٹیکسیاں اور مصنوعی چاند بھی اس پراجیکٹ کا حصہ ہوں گے۔

    عالمی خبررساں ادارے ڈیزین سے ایک خصوصی انٹرویو میں بات کرتے ہوئے، نیوم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے شہری منصوبہ بندی طارق قدومی نے کہا کہ دی لائن میگا سٹی "ہمارے موجودہ طرز زندگی میں انقلاب برپا کرے گی” اور اپنی زندگی بھر میں خالص صفر رہے گی۔

    تاہم، ماہرین نے اس منصوبے کی پائیداری اور زندہ رہنے کے دعووں کی تردید کی۔

    میگا سٹی متنازعہ نیوم پروجیکٹ کا حصہ ہے جس میں ملک کے شمال مغرب میں 10 علاقوں کو ترقی دی جائے گی۔ دی لائن کے ساتھ، جسے یو ایس اسٹوڈیو مورفوسس ڈیزائن کر رہا ہے، زہا حدید آرکیٹیکٹس، یو این اسٹوڈیو، ایڈاس، لاوا اور بیورو پروبرٹس کی طرف سے ڈیزائن کردہ سکی ریزورٹ کا منصوبہ ہے۔

    اس ہفتے کے شروع میں انسانی حقوق کی تنظیم ALQST نے اطلاع دی تھی کہ نیوم سائٹ سے زبردستی بے دخل کیے گئے تین افراد کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

  • ٹی20 ورلڈکپ:سپر12مرحلہ:سنسنی خیزمقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

    ٹی20 ورلڈکپ:سپر12مرحلہ:سنسنی خیزمقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

    میلبرن:ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔

    بڑے ایونٹ کے بڑے معرکے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    بھارت اننگز

    روایتی حریف کی جانب سے کے ایل راہول اور کپتان روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم کے ایل راہول دوسرے اوور میں 4 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر روہت شرما تھے جو کہ 4 رنز پر ہی حارث رؤف کی گیند پر افتخار احمد کو کیچ دے بیٹھے، سوریا کمار یادیو نے 15 رنز بنائے اور حارث رؤف کی ہی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئےچوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اکشر پٹیل تھے جو کہ 2 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔اس طرح بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان 20 اوور کی آخری گیند پراپنا ہدف پورا کرکے پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا

    پاکستان اننگز

    اس سے پہلے ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 160رنز کا ہدف دیا تھا ۔

    آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

    بابر اور رضوان ناکام
    پاکستان کی پہلی وکٹ صرف ایک رن پر گر گئی، بابر پہلی ہی گیند پر عرشدیپ کا شکار بن گئے۔بابر کے بعد شان مسعود کریز پر آئے، رضوان بھی بھارتی بولرز کے سامنے بجھے بجھے نظر آئے۔ 15 رنز کے مجموعی اسکور پر رضوان بھی عرشدیپ کا شکار بن گئے۔ انہوں نے 12 گیندوں پر 4 رنز بنائے۔

    شان اور افتخار کی ذمہ دارانہ بیٹنگ
    رضوان کےبعد افتخاراحمد میدان میں آئے اورشان مسعود کےہمراہ پاکستان کی گاڑی کو دوبارہ پٹری پرڈالنے کی کامیاب کوشش کی افتخار احمد نے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی، انہوں نے اکشر پٹیل کو ایک ہی اوور میں 3 چھکے بھی لگائے۔افتخار احمد کی دھواں دھار اننگز کا خاتمہ محمد شامی نے کیا۔ جس کے بعد شاداب خان کریز پر آئے لیکن وہ بھی صرف 5 رنز ہی بناسکے۔

    شاداب کے بعد حیدر علی شان مسعود کا ساتھ نبھانے میدان میں اترے لیکن وہ 2 رنز ہی بناسکے۔ اس طرح 98 رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم میدان بدر ہوگئی۔115 رنز کے مجموعی اسکور پر محمد نواز بھی شان مسعود کا ساتھ چھوڑ گئے۔ انہوں نے 9 رنز بنائے۔پاکستان کو ساتواں نقصان محمد آصف کی صورت میں ہوا۔ وہ صرف 2 رنز ہی بناسکے۔ شان کی بھی ففٹی

    ایک اینڈ سے وکتیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور شان نے دوسرا اینڈا سنبھالے رکھا۔ ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے انہوں نے 40 گیندوں پر ففٹی اسکور کی۔

    دوسری جانب شائقین کرکٹ کیلئے بھی اچھی خبر ہے کہ میلبرن کا موسم بھی قدرے بہتر ہوگیا، بارش کے امکانات انتہائی کم ہو گئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق میلبرن میں کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ سے قبل موسم صاف ہوگیا ہے جبکہ بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں، جس کے باعث دونوں ٹیموں کے مابین 20، 20 اوورز کا میچ مکمل ہونے کا قوی امکان ہے۔

    یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں 6 مرتبہ آمنے سامنے آئیں، 4 میچز بھارت نے جیتے جبکہ 1 میچ میں قومی ٹیم فاتح ٹھہری اور ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔

    پاکستان اور بھارت رواں سال دو بار مدمقابل آ چکے ہیں، ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کامیاب رہی لیکن دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بدلہ چکا دیا۔

    پاکستانی سکواڈ:
    کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، محمد نواز، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، شاداب خان اور حارث رؤف شامل ہیں۔

    بھارتی سکواڈ:
    کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل، آر اشون، محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔

  • میلبرن:ٹی20 ورلڈکپ کےسپر12مرحلہ:بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ:14 اوورز کے اختتام پر5 آوٹ 98رنز

    میلبرن:ٹی20 ورلڈکپ کےسپر12مرحلہ:بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ:14 اوورز کے اختتام پر5 آوٹ 98رنز

    میلبرن:ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ:14اوورز کے اختتام پر5 آوٹ 98 رنزبنائے ، پاکستان کے دو اوپنر بلے باز آؤٹ ہوکرواپس پویلین واپس جاچکےہیں

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے معرکے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستانی اوپنر اننگز کا اچھا آغاز نہ کر سکے، کپتان بابر اعظم دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اور گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے، بعدازاں چوتھے اوور میں وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 12 گیندوں پر 4 رنز بنا کر ارشدیپ کا شکار بنے۔

    افتخار احمد نے 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بناکرآوٹ ہوئے ، جبکہ شان مسعود30 رنز پر کھیل رہے ہیں

    دوسری جانب شائقین کرکٹ کیلئے بھی اچھی خبر ہے کہ میلبرن کا موسم بھی قدرے بہتر ہوگیا، بارش کے امکانات انتہائی کم ہو گئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق میلبرن میں کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ سے قبل موسم صاف ہوگیا ہے جبکہ بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں، جس کے باعث دونوں ٹیموں کے مابین 20، 20 اوورز کا میچ مکمل ہونے کا قوی امکان ہے۔

    یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں 6 مرتبہ آمنے سامنے آئیں، 4 میچز بھارت نے جیتے جبکہ 1 میچ میں قومی ٹیم فاتح ٹھہری اور ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔

    پاکستان اور بھارت رواں سال دو بار مدمقابل آ چکے ہیں، ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کامیاب رہی لیکن دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بدلہ چکا دیا۔

    پاکستانی سکواڈ:
    کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، محمد نواز، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، شاداب خان اور حارث رؤف شامل ہیں۔

    بھارتی سکواڈ:
    کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل، آر اشون، محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔

  • پاک فوج کا اقوامِ متحدہ کے امن مِشنز میں عالمی امن کو برقرار رکھنے کا عزم

    پاک فوج کا اقوامِ متحدہ کے امن مِشنز میں عالمی امن کو برقرار رکھنے کا عزم

    افواجِ پاکستان کی اقوامِ متحدہ کے ساتھ عالمی امن کے لئے خدمات سر انجام دینے کی ایک نمائیاں اور طویل تاریخ ہے۔

    پاکستان نے30ستمبر1947ء کو اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی پاکستان کا اقوامِ متحدہ کے امن مشن کا آغاز1960ء میں ہوا جب پاکستان نے کانگو میں اقوامِ متحدہ کے آپریشنز میں اپنا پہلا دستہ تعینات کیا۔

    پاکستان نے29 ممالک میں 2 لاکھ 29ہزار سے زائد افواج کے ہمراہ 48 مشترکہ مِشنز میں حصہ لیا اقوامِ متحدہ کے امن مِشنز میں پاک فوج کے171جوانوں بشمول 24 افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اپنے وطن کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا۔

    امن مشنز میں پاکستان کی مسلسل شرکت اقوامِ متحدہ کے منشور، مقاصد اور اُصولوں سے ہماری وابستگی کا ثبوت ہے جسے متعدد عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کی قیادت نے عالمی سطح پر پاکستان کی پُر امن فوج کی کارکردگی کو بڑے پیمانے پر سراہا۔

    پاکستان امن بردار دستوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ذہنی تربیت سازی، حکمت عملی اور اقوامِ متحدہ کی امن فوج کی تربیت میں بھی شریک ہوتا رہتا ہے CIPSسے تقریباََ2719افراد بشمول 381غیر ملکی نمائندگان امن مشنز میں خدمات کے لئے خصوصی تربیت حاصل کر چکے ہیں۔

    پاکستانی خواتین بھی اقوامِ متحدہ امن مشن کانگو میں امن کے لئے سر گرم عمل ہیں پاکستانی خواتین کا کردار نہایت متاثر کن اورامن کے لئے خدمات کلیدی ہیں پاکستان 19جون2019میں کانگو میں خواتین دستہ تعینات کرنے والا پہلا ملک ہے۔

    اقوامِ متحدہ چھتری تلے اب تک450 سے زائد پاکستانی خواتین امن مشن کا حصہ بن چکی ہیں پاکستان کا اس دن کے موقع پر اپنے امن برداروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عالمی امن کو برقرار رکھنے کا عزم غیر متزلزل ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بابر اعظم کی پلیئنگ الیون میں کون کون شامل؟

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بابر اعظم کی پلیئنگ الیون میں کون کون شامل؟

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج میلبرن کے تاریخی گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    باغی ٹی وی: پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بچے شروع ہو گا اور میلبرن کا موسم صاف ہونے کے بعد امید ہے کہ آج کا میچ پورا ہو گا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستانی ٹیم فتح کے لئے پُرجوش

    ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم 5 بیٹرز، دو اسپنرز اور 4 اسپیشلسٹ فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

    پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، آصف علی، افتخار احمد، حیدر علی، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد نواز، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر شامل ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم بھارت کیخلاف ایک بار پھر میلبرن گراونڈ میں نئی تاریخ لکھنے جا رہی ہے۔

    میلبرن کرکٹ گراؤنڈ جسے ایم سی جی بھی کہا جاتا ہے، آسٹریلیا کا سب سے بڑا کرکٹ گراونڈ ہے جس نے پانچویں ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی کی اور جہاں پاکستان نے اپنا پہلا اور واحد ورلڈکپ عمران خان کی قیادت میں جیتا۔

    25 مارچ 1992 کو پاکستان نے میلبرن گراونڈ میں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا، آج 2022 میں بابر اعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم اسی گراونڈ میں اسی جذبے کے ساتھ اپنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز کرے گی، جہاں اس کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہے۔

    پاک بھارت میچ سے قبل آئی سی سی نے بابر اعظم کو نیا خطاب دے دیا

    میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کرکٹ کے پہلے ٹیسٹ میچ 1877ء کی میزبانی بھی کر چکا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلا ایک روزہ میچ بھی 1971ء میں اسی گراونڈ پر کھیلا گیا، ملیبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پہلا ٹی ٹوئنٹی 2008 میں کھیلا گیا۔

    جبکہ ٹی 20 ورلڈکپ کی تاریخ میں پاکستان دوسری کامیاب ترین ٹیم ہے5 بار سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی پاکستان کے پاس ہے پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک ہے جبکہ قومی ٹیم 2009 کا ٹی 20 ورلڈکپ بھی اپنے نام کر چکی ہے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 فارمیٹ کا اہم ترین حصہ سمجھا جاتا ہے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو ایک بار ورلڈ چیمپیئن بننے، 2 بار فائنل کھیلنے اور 5 بار سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سیمی فائنل کھیل چکی ہےٹی 20 ورلڈکپ کا پہلا فائنل 2007 میں کھیلا گیا تھا جس کے فائنل میں پاکستان ٹیم پہنچنے میں کامیاب رہی تاہم مدمقابل بھارت نے کامیابی حاصل کی۔

    دوسرے ورلڈکپ میچ میں ایک بار پھر قومی ٹیم فائنل پہنچنے میں کامیاب ہوئی تاہم اس بار مدمقابل سری لنکا کو شکست دے کر ورلڈ چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیا اور قوم کا سرفخر سے بلند کیا۔ اس میچ میں مین آف دی میچ کا سہرا شاہد آفریدی کے سر آیا تھا۔

    پاک بھارت ٹاکرا: میلبرن کے موسم میں بتدریج بہتری آنے لگی

    قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کی دوسری کامیاب ترین ٹیم نے جس نے 40 میچز کھیلے جن میں سے 24 میں کامیابی حاصل کی اور 16 میں شکست ہوئی۔ قومی ٹیم کی جیت کا تناسب 60 فیصد رہا۔

    گزشتہ سال 2021 کے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی۔

  • ہم اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجیں گے، آپ مت کھیلو ہمارے ساتھ،ہربھجن سنگھ آپے سے باہر ہوگئے

    ہم اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجیں گے، آپ مت کھیلو ہمارے ساتھ،ہربھجن سنگھ آپے سے باہر ہوگئے

    سابق بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ اپنی ٹیم کے پاکستان آنے سے متعلق بیان پر مشتعل ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نجی شو کے پروگرام کے دوران میزبان نے سابق بھارتی کرکٹر سے ایشیا کپ 2023 میں بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے متعلق بیان پر سوال کیا جس پر سابق بھارتی اسپنر آگ بگولہ ہو گئے۔

    ایشیاکپ کے حوالے سے پاکستان جانے کا فیصلہ بورڈ کرے گا،بھارتی کپتان

    ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ رمیز راجا نے ایک سال قبل بیان دیا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس پیسہ نہیں ہے اور ہمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کو چلانے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب دیکھنا پڑتا ہے، اگر اب بھارت کے پاکستان نہ آنے سے متعلق بیان کے بعد پاکستان نے آئی سی سی ایونٹ کے لیے بھارت نہیں آنا تو نہ آئے،کون کہہ رہا آپ میچ کھیلنے بھارت آئیں آپ کو نہیں آئی سی سی ایونٹ کھیلنا وہ آپ کی مرضی ہے ہماری مرضی نہیں ہے-


    انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے کھلاڑی پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں تو ہم اپنی ٹیم وہاں نہیں بھیجیں گے، آپ مت کھیلو ہمارے ساتھ، پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت پر انحصار کرتا ہے جبکہ بھارت پاکستان پر نہیں کرتا۔

    بس اب بہت ہوگیا:مکاربھارت سے بائیکاٹ کا اعلان کریں:مدثرنذر

    پروگرام میزبان نے کہا کہ وہ تو ہم نے بھی کہہ دیا کہ ہم بھی سوچیں گے نا آنے کا ،ہم نے تو ایک سادہ سا سوال پوچھا آپ جھگڑا کرنے لگ گئے ہیں-

    دوران پروگرام پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ہربھجن سنگھ نے پہلے تو حامی بھری بعدازاں کہا کہ ایسا نہیں ہو گا۔

    جس پر سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے ہربھجن سنگھ کو چیلنج دیا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں آپ ایسے ہی انکار کر کے دکھائیے گا پھر بات ہوگی جس پر ہربھجن سنگھ نے ہٹ دھرمی دکھائی اور کہا کہ آپ کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔

    سابق بھارتی اسپنر کے بیان پر پروگرام کے میزبان نے کہا کہ ہربھجن بھائی اتنے بڑے بیان نہ دیں، آپ نے پہلے بھی ایک بیان دیا تھا جس پر آپ مشکل میں پھنس گئے تھے نہ اتنے بڑے بڑے بول بولیں کہ آپ مشکل میں پھنس جائیں-

    بھارت آئے نہ آئے ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا ڈٹ جانےکا فیصلہ

  • کیپٹن کرنل شیرخان شہید کے مزار پر چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

    کیپٹن کرنل شیرخان شہید کے مزار پر چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

    صوابی: کارگل کے محاذ پر جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان نشان حیدر کے مزار پر چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار پر چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے چوری کی گئی اشیاء بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

    عمران خان پاکستان کا بال ٹھاکرے،ان کی جماعت شیو سینا بن گئی ہے: شرجیل میمن

    پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان نے مزار سے سولر بیٹریاں، نشان حیدر کاپیاں، جھنڈے اور موٹرسائیکل چوری کی تھی، ملزمان سے پیڈسٹل فین اور موٹرسائیکل کی فروخت سے حاصل 10 ہزار روپے ریکور کیے گئے۔

    واضح رہے کہ کیپیٹن کرنل شیر خان کے بھتیجے نعمان شیر نے بتایا تھا کہ اشیا چرانے والے نشے کےعادی تھے ان کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی گئی ہے پولیس کے مطابق یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ ان لوگوں نے کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار سے اشیا چرائی ہیں اس سے پہلے بھی وہ وارداتیں کرتے رہے تھے۔

    پاک بھارت میچ سے قبل آئی سی سی نے بابر اعظم کو نیا خطاب دے دیا

    اُن کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ہماری ذاتی چیزیں چرائی جاتی تھیں جس پر ہم نے زیادہ توجہ نہیں دی مگر جب کیپٹن کرنل شیر خان سے منسوب اشیا چرائی گئی تو میں نے فیصلہ کیا کہ یہ ناقابل معافی ہے۔ جس پر میں نے سی سی ٹی وے کیمرں کی فوٹیج کی مدد سے ملزماں کی شناخت کرکے مقدمہ درج کروایا ہے۔

    نعمان شبیر کے مطابق کیپٹن شیر خان کو ملنے والا اصل نشان حیدر محفوظ ہے جو گھر میں موجود ہے۔ نشان حیدر ہمیں مزار پر لگانے کے لیے فوج کی یونٹ بارہ این ایل آئی نے تیار کر کے دیا تھا، جو سائز میں اصل نشان حیدر سے بڑے تھے۔

    کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر چوری کی واردات

  • شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب،وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد

    شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب،وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد

    چینی صدر شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : چینی صدر شی جن پنگ مزید 5 سال کے لیے چین کے حکمران رہیں گے گریٹ ہال میں چینی صدر شی جن پنگ نے نئی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی، چین میں 2 بار سے زائد صدارت کے عہدے پر پابندی تھی، گزشتہ روز نئی ترمیم کے بعد شی جن پنگ کے تیسری بار صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

    جاپان کا ایران میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ


    پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر چینی صدر کو تیسری بار صدر منتخب ہونے کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ صدر شی جن پنگ کو تیسری بار سی پی سی کا جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں-

    انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین کے عوام کی خدمت کے لیے ان کی دانشمندانہ ذمہ داری اور غیر متزلزل لگن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    روسی صدرکومکمل طورپرتنہا کردینا خطرناک ہو سکتا ہے، فرانسیسی وزیرخارجہ

    ادھرکمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سات روزہ 20 ویں قومی کانگریس ہفتہ کے روز بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔چینی میڈ یا کے مطا بق کانگریس میں سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی اور 20 ویں مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ کا انتخاب کیا گیا ہے-

    اس دوران سی پی سی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ سے متعلق قرارداد , انیسویں مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کی رپورٹ سے متعلق قرارداد اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کےمنشور میں ترامیم سے متعلق قرارداد کی منظوری دی گئی۔

    کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قومی کانگریس اور اس کے ذریعے منتخب ہونے والی مرکزی کمیٹی سی پی سی کا اعلیٰ ترین رہنما ادارہ ہے۔سی پی سی کی قومی کانگریس ہر پانچ سال بعد منعقد ہوتی ہے۔

    شی جن کی تیسری مدت کیلئے چین کے صدر بننے کی راہ ہموار

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:کوویڈ کا شکار آئرش کرکٹر میچ میں شامل

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:کوویڈ کا شکار آئرش کرکٹر میچ میں شامل

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں آئرش آل راؤنڈر جارج ڈوکریل ممکنہ طور پر کووڈ 19 کا شکار ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جارج ڈوکریل ممکنہ طور پر کووڈ کا شکار ہونے کے باوجود سری لنکا کے خلف میچ میں شامل ہوئے۔

    پاک بھارت میچ سے قبل آئی سی سی نے بابر اعظم کو نیا خطاب دے دیا

    کرکٹ آئرلینڈ نے آج اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جارج ڈوکریل کو ممکنہ طور پر COVID-19 کے لیے مثبت طور پر شناخت کیا گیا ہے اور ان کا انتظام COVID-19 کے انتظام کے لیے موجودہ مقامی، قومی اور آئی سی سی کے رہنما خطوط کے مطابق کیا جا رہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق آئی سی سی اور نیشنل اتھارٹیز کی گائیڈ لائنز کے مطابق آل راؤنڈ ٹیم کا حصہ بنے، موجودہ ضابطے کے مطابق کوویڈ پازیٹو ٹیسٹ بھی کھلاڑی کو میچ میں حصہ لینے سے نہیں روکتا۔

    بھارت آئے نہ آئے ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا ڈٹ جانےکا فیصلہ

    آئی سی سی نے بتایا کہ پازیٹو ٹیسٹ والا کھلاڑی میچ اور ٹریننگ ڈے پر الگ ٹریول کرتا ہے ،جارج ڈوکریل کی علامات معتدل ہیں، ٹیم میڈیکل اسٹاف نے ان کی نقل و حرکت کا خیال رکھا۔

    آئی سی سی کے چیف میڈیکل آفیسر، سری لنکن ٹیم اور اسٹیڈیم اسٹاف کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ سری لنکا کے خلاف جارج ڈوکریل 16 گیندوں پر 14 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

    پاک بھارت ٹاکرا: میلبرن کے موسم میں بتدریج بہتری آنے لگی

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستانی ٹیم فتح کے لئے پُرجوش

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستانی ٹیم فتح کے لئے پُرجوش

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستانی ٹیم فتح کے لئے پُرجوش،بھارت کے خلاف ایشیاکپ کی کارکردگی دہرانے کے خواہاں ہے-

    باغی ٹی وی: پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز نے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ پر دنیا بھر کے شائقین کی نگاہیں مرکوز ہوتی ہیں، پریشر گیم میں پرفارمنس دکھانے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا اور سیکھنے کا بھی موقع ملتا ہے-

    پاک بھارت میچ سے قبل آئی سی سی نے بابر اعظم کو نیا خطاب دے دیا

    انہوں نے کہا کہ پاور پلے میں بولنگ کا تجربہ،شاداب خان کے ساتھ بھی اچھا تال میل ہے، پاکستان ٹیم فتح کیلیے پرجوش ہے،ہمیں قابل بھروسہ بیٹرز اور ایک شاندار بولنگ یونٹ کی خدمات حاصل ہیں، اپنی بہترین کوشش کریں گے۔

    ایک انٹرویو میں نسیم شاہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ دباؤ سے بھرپور ہوتا ہے، کوشش یہی ہے کہ اچھی پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھیں۔

    روہت شرما، سوریا کمار یادیو اور ویراٹ کوہلی کو ٹارگٹ کرنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا ایک فاسٹ بولر کی حیثیت سے کوشش یہی ہوتی ہے کہ وکٹ ملے لیکن میچ کی صورتحال میں ٹیم کی ضرورت کے مطابق کسی کو آؤٹ کرنا سب سے اہم ہوتا ہے، بھارت کے خلاف میچ میں یہی ہدف ہے کہ جب بھی ٹیم کو ضرورت ہو وکٹ لے کر دوں۔


    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے نئی شرٹ کی تصویر ٹوئٹر پر ’محمد ‘ نام کے ساتھ تیار کی اور لکھا کہ ’ بس اتنی سی خواہش ہے کہ تیرے نام سے جانا جاؤں‘ رضوان نےحضرت محمدﷺ کا نام بھی تحریر کیا۔

    بھارت آئے نہ آئے ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا ڈٹ جانےکا فیصلہ

    محمد رضوان آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز میں اپنے سیکنڈ نیم ’رضوان‘ کے بجائے فرسٹ نیم ’محمد‘ کی شرٹ پہن کر کھیلیں گے تاہم رضوان کا شرٹ نمبر 16 ہی رہے گا۔

    جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف میچ کیلئے پُرجوش ہیں وہیں کرکٹ فینز بھی بے چینی سے مقابلے کی گھڑی کا انتظار کر رہے ہیں بھارت کے خلاف میچ میں شرکت کے لیے آنے والے ایک پاکستانی کرکٹ شائق نے میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ آنے والوں کو مفت شرٹس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    پاکستانی کرکٹ شائق کا کہنا تھا موسم کچھ بہتر ہوا ہے اور امید ہے کہ آج کا میچ ضرور ہو گا آج کا میچ گراؤنڈ میں دیکھنے کے لیے شائقین کے لیے کچھ شرٹس لایا ہوں، جن کے پاس شرٹس نہیں ہوں گی انہیں یہ شرٹس فری میں دوں گا، خواہش ہے کہ میچ میں پورا اسٹیڈیم سبز ہو اور ہم گرین پاور کو شو کریں۔