Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سیلاب کی تباہ کاریوں اور حکومتی اقدامات،اداروں کو جاری فنڈز کی رپورٹ طلب

    سیلاب کی تباہ کاریوں اور حکومتی اقدامات،اداروں کو جاری فنڈز کی رپورٹ طلب

    سیلاب کی تباہ کاریوں اور حکومتی اقدامات،اداروں کی رپورٹ طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں سندھ حکومت کی امدادی سرگرمیوں کے حوالہ سے درخواست پر سماعت ہوئی

    سندھ ہائیکورٹ نے سیلاب کی تباہ کاریوں اور حکومتی اقدامات سے متعلق مختلف اداروں کو جاری فنڈز کے فارنزک آڈٹ کا حکم دیتے ہوئے آڈیٹر جنرل سے رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے کہا کہ بھاری فنڈزکا اجراء کیا گیا لیکن ریلیف کا کام شروع تک نہیں ہوا، متعلقہ حکام نے زبانی جمع خرچ کے علاوہ عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی رپورٹ میں سب ٹھیک ہےبتایا گیا لیکن سول ججز کی رپورٹس ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی رپورٹ کے برعکس ہے این ڈی ایم اے کی جانب سے بھی رپورٹ جمع کرائی گئی۔عدالت نے این ڈی ایم اے کے انچارج کو بھی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور مختلف اداروں کو جاری فنڈز کے فارنزک آڈٹ کا حکم دے کر آڈیٹر جنرل سے27 اکتوبرتک رپورٹ طلب کرلی

    وزیراعظم شہبازشریف کی ملالہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات، لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    ملالہ یوسف زئی کی کس سے شادی ہوئی؟نوجوان منظرعام پرآگیا،

    ملالہ کا پارٹنر بن کر رہنے کا بیان درست یا غلط؟ اسمبلی میں بحث

     گزشتہ دنوں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود تھے 

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چینی قونصل جنرل لی بجیان کی ملاقات ہوئی ہے

    واضح رہے کہ پاکستان میں سیلاب سے صوبہ سندھ بھی متاثر ہوا ہے، سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں سندھ حکومت کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ،سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے حوالہ سے روزانہ کی بنیاد پر برینفنگ دیتے ہیںسندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں مزید 37 ہزار830 خاندانوں کو راشن بیگز فراہم کیے گئے،بدین میں 500 خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کئے گئے ، دادو میں 4 ہزار،حیدر آباد3ہزار اور سکھر میں 4 ہزار ایک سو راشن بیگز تقسیم کیے گئے قمبر شہداد کوٹ میں 6 ہزار 500،خیرپور میں 6 ہزار320 راشن بیگز تقسیم کیے، ٹھٹہ 2 ہزار500 اور شکار پور میں 5400 خاندانوں کو راشن بیگز فراہم کئے گئے، مجموعی طور پر 17 لاکھ 62 ہزار 669 خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے جاچکے ہیں،اس وقت ریلیف کیمپوں میں 195282 متاثرین موجود ہیں جن میں 41228 بچے اور 38560 خواتین شامل ہیں ۔

  • ایف اے ٹی ایف،امریکی ردعمل بھی سامنے آ گیا

    ایف اے ٹی ایف،امریکی ردعمل بھی سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر امریکا کا ردعمل سامنے آ گیا ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوششوں اور پیش رفت کو تسلیم کرتے ہیں، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے دیے اہداف میں کمی کو پورا کیا ان کوششوں کے باعث پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکلا جبکہ اینٹی منی لانڈرنگ اور کاؤنٹر فنانس ٹیررازم کے خلاف اقدامات جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں

    دوسری جانب افغانستان کیلئے امریکا کے خصوسی نمائندے اور نائب معاون وزیر خارجہ تھامس ویسٹ نے انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ دو ہفتے قبل پاکستان میں ڈھائی دن قیام کیا تھا افغانستان میں مشترکہ مفادات سے متعلق بات چیت ہوئی ان کاکہناتھا کہ اسلام آباد میں سکیورٹی ،سویلین عہدیداروںسے بات کرکے خوشی ہوئی 40 سال تک افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں یواین ایچ سی آر کا بھی شکریہ جس نے پناہ گزینوں کی مدد کی پاکستان کے جوہری اثاثوں سے متعلق مزید کچھ کہنے کو نہیں طالبان کا ایمن الظواہری کو پناہ دینا دوحہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی تھی امریکی حکام اور طالبان نمائندوں نے دوحہ میں پہلی بار آمنے سامنے ملاقات کی

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

  • سلمان خان ڈینگی کا شکار ہو گئے

    سلمان خان ڈینگی کا شکار ہو گئے

    بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ڈینگی کا شکار ہو گئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ڈینگی کا شکار ہو گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے اور جسمانی مشقت سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ہے، سلمان خان کی طبیعت گزشتہ کچھ دنوں سے ناساز تھی۔

    بھاگیہ شری فلم میں نے پیار کیا کے کس سین کو کرنے کا سن کر رو پڑیں؟

    ڈینگی کا شکار ہونے کے باعث سلمان خان اگلے کچھ ہفتے معروف ٹی وی رئلٹی شو بگ باس کی میزبانی نہیں کر پائیں گے، ان کی جگہ کرن جوہر بگ باس کی میزبانی کریں گے۔

    گزشتہ دو ہفتوں سے سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

    سلمان خان کے ڈینگی کا شکار ہونے کے باعث فلم کریو باقی اداکاروں کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہے، سلمان خان طبیعت بحال ہونے کے بعد انہیں دوبارہ جوائن کریں گے۔

    پچھلے سال، کرن جوہر نے بگ باس او ٹی ٹی کے پہلے سیزن کی میزبانی کرکے سب کو محظوظ کیا۔ اس نے بگ باس او ٹی ٹی کے پورے سیزن کی میزبانی کی، جو وُوٹ پر نشر ہوتا تھا۔

    عمران خان نااہل، منیب بٹ ، ثمینہ پیرزادہ اور غنا علی پھٹ‌ پڑے

    کرن نے بگ باس 16 کے ایک خصوصی ایپی سوڈ کے لیے شوٹ کیا ہے کیونکہ دبنگ اداکار اس کی شوٹنگ نہیں کر سکے۔ ناظرین جلد ہی بگ باس 16 میں کرن کو ایک خصوصی ایپی سوڈ کے لیے دیکھیں گے۔ٕ

    شو کے قریبی ذرائع کے مطابق اگلے چند دنوں میں، فلم سازپروڈیوسر کرن جوہر بگ باس 16 میں نظر آئیں گے۔ سلمان کی غیر موجودگی میں، اس ایپی سوڈ کی میزبانی کریں گے اور بگ باس 16 کے مقابلہ کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کریں گےاور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کرن اسپیشل ایپی سوڈ کے لیے بی بی 16 کو کس طرح سنبھالیں گے۔

    اس سیزن میں ٹینا دتا، سنبل توقیر، شالن بھانوٹ، ارچنا گوتم، شیو ٹھاکرے، گوتم سنگھ وِگ، ساجد خان، عبدو روزک اور کئی دیگر جیسی مشہور شخصیات شامل ہیں-

  • عمران خان کو نااہلی سے مارناممکن نہیں۔۔۔تیسری قوت آنے والی ہے۔ مستقبل کا منظر نامہ کھینچ دیا۔

    عمران خان کو نااہلی سے مارناممکن نہیں۔۔۔تیسری قوت آنے والی ہے۔ مستقبل کا منظر نامہ کھینچ دیا۔

    لاہور:عمران خان کو نااہلی سے مارناممکن نہیں۔۔۔تیسری قوت آنے والی ہے۔ مستقبل کا منظر نامہ کھینچ دیا۔یہ منظر نامہ سینیئرصحافی مبشرلقمان نے پیش کیا ہے ان کا کہنا ہےکہ جس طرح عمران خان کو نااہل کیا گیا ہے اس پر مختلف لوگوں کی مختلف رائے ہے ، بعض اسے چند دن کی نااہلی قرار دے رہے ہیں اور بعض اسے پانچ سال کی نااہلی سمجھتے ہیں مگرسچ یہ ہے کہ اس ساری صورت حال کو بہتر انداز سے ماہرین قانون ہی سمجھ سکتے ہیں‌

    ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو نااہل قرار دینے کے بعد جس طرح پورے میں ایک احتجاج کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے وہ بہت ہی حساس معاملہ ہے، اسلام آباد فیض آباد چوک سے لیکر کراچی اور کراچی سے لیکر لاہور تک ہرجگہ تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کرتے ہوئے نظر آتے ہیں خصوصا ٹول پلازوں پر ٹریفک کو جام کردیا گیا

    ان کا کہنا تھا کہ کل پرویز خٹک نے ایک آڈیو پیغام میں کہا تھا کہ اگر عمران خان کی نااہلی ہوتی ہے تو ہرضلع سے بھرپوراحتجاج ہونا چاہیے ایسے ہی فواد چوہدری کارکنان کو اکسا رہے تھے ، ان کا کہنا تھاکہ یہ احتجاج شدت اختیار کرتا جارہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بڑے عرصے سے پاکستان میں‌احتجاج پر تُلی ہوئی تھی

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے یہ نااہلی کی ہے، الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے، جو کہ آزادانہ فیصلے کرنے میں خودمختار ہے ، اسلام آباد ہائی کورٹ اس کیس کو دو زاویوں سے دیکھ سکتا ہے ، ایک یہ کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کوغلط قراردیتے ہوئے یہ سزا ختم کردے یا پھرالیکشن کمیشن کے فیصلے کی توثیق کردے تو اس صورت میں عمران خان سپریم کورٹ جاسکتے ہیں‌

     

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی لیگل ٹیمیں کیس کی تیاری کررہی ہیں، اور ممکن ہے کہ ایک دو دن تک یہ کیس پیش کردیا جائے گا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس فیصلے سے عمران خان کی جیتی ہوئی 6 سیٹیں گئیں بلکہ یہ سات سیٹیں ہیں جواب پی ٹی آئی کی کل تعداد سے کم ہوگئی ہیں‌

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل ہی الیکشن کمیشن کی طرف سے سیکورٹی مانگی گئی تو یہ اندازہ ہوگیا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے اس سیکورٹی کی وجہ بتا دی

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نااہلی اگر ختم ہوتی ہے تو نوازشریف اور جہانگیرترین خان بھی واپس آسکتے ہیں، ان کا کہنا تھاکہ اس وقت عمران خان ایک مقبول لیڈر ہیں اور ایسے ہی جیسے ہی بھٹو ابھی تک زندہ ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اس قسم کے فیصلوں سے مارا نہیں جاسکتا وہ ایک مضبوط لیڈر ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ اب بہت پیچھے چلا گیا ہے اور اس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے جزبے میں کمی آئے گی اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اگر زیادہ گھیراو جلاوہوگا تو پھراس ملک میں تیسری قوت بھی آسکتی ہے ، عمران خان کے لیے ایک اور امتحان ہےکہ عمران خان کو آگے بڑھ کر ہاتھ ملانا ہوگا ، اس کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ ملک کر صادق اور امین والے معاملے کے اس پیمانے کو ختم ہونا چاہیے

  • پیناڈول، پیناڈول ایکسٹرا اور پیناڈول سیرپ کی پیداوار میں کمی کردی گئی

    پیناڈول، پیناڈول ایکسٹرا اور پیناڈول سیرپ کی پیداوار میں کمی کردی گئی

    پیناڈول، پیناڈول ایکسٹرا اور پیناڈول سیرپ کی پیداوار میں کمی کردی گئی،اطلاعات کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنی گلاسکو اسمتھ کلین (جی ایس کے) نے پاکستان میں پیناڈول اور پیناڈول ایکسٹرا ٹیبلٹ جبکہ بچوں کے پیناڈول سیرپ کی پیداوار میں کمی کا اعلان سکردیا۔

    جی ایس کے نے اسٹاک ایکسچینج اور وزیراعظم سیکریٹریٹ کو خط کے ذریعے ادویات کی پیداوار میں کمی کے ساتھ موجودہ صورتحال سے تحریری طور پر آگاہ کردیا۔

    کمپنی نے خطوط میں مطالبہ کیا ہے کہ پیناڈول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے، پیناڈول کی تیاری میں استعمال ہونیوالے خام مال کی قیمتوں اضافے کی وجہ سے ادویات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جائے۔

    لیٹر میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈرگ پرائسنگ کمیٹی سمیت متعلقہ حکام کو خام مال کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بارہا آگاہ کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈرگ پرائسنگ کمیٹی نے پیناڈول کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی جسے وفاقی کابینہ نے مسترد کردیا تھا۔

    ملک بھر میں پیناڈول ٹیبلٹ اور سیرپ کی بلیک میں فروخت جاری ہے، جس سے عوام کو شدید پریشانی اور مالی بوجھ کا سامنا ہے۔

    جی ایس کے کی جانب سے جاری وضاحت بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ عرصہ میں متعدد عوامل نے پیناڈول کی دستیابی کو متاثر کیا ہے، جن میں ادویہ سازی کے اہم جُز پیراسیٹامول کی قیمت میں مقامی اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والا اضافہ ہے، جس نے نے اینلجیسک کی کیٹیگری میں شامل درد کش ادویات بنانے والوں کو اپنی مصنوعات کی پیداوار میں کمی لانے یا پھر پیداوار بند کرنے پر مجبور کردیا۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ حکومت کو ارسال کردہ ایک خط کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ کمپنی کیلئے پیناڈول کی پیداوار اور سپلائی ان حالات میں جاری رکھنا ممکن نہیں تاوقتیکہ قیمتوں کو مناسب سطح پر نہ لایا جائے۔

    کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ حکومت نازک صورتحال کا حل نکالنے میں کامیاب رہے گی تاکہ ہم پاکستان کے عوام کی صحت کی بہتری کیلئے اپنی مصنوعات کی ترسیل جاری رکھ سکیں۔

  • شمالی وزیرستان میں جھڑپ، 4 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں جھڑپ، 4 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں فورسز سے جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔اس حوالے سے taترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ اور باردوی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق واقعے میں مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سترہ اکتوبر کو بھی سیکورٹی فورسز نے جانی خیل میں آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    پندرہ اکتوبر کو بھی کوئٹہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں 4 اہلکار بھی زخمی ہوگئے تھے ، ہلاک دہشت گرد بلوچستان میں تخریب کاری کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔

  • عمران خان کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پرعدالت جانے اوراحتجاج ختم کرنے کا اعلان

    عمران خان کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پرعدالت جانے اوراحتجاج ختم کرنے کا اعلان

    اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مافیا پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے مگر جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں گا۔الیکشن کمیشن کی جانب نااہلی کے فیصلے کے بعد ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سازش اور مافیا کا حصہ بن کر جانبدار فیصلہ کیا۔ فیصلے کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جو پاکستانی آج نکلے اور احتجاج ریکارڈ کرایا ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں مگر لوگ مشکل میں ہیں، مظاہروں میں شریک افراد احتجاج ختم کردیں۔ آپ سب تیاری کریں، جلد لانگ مارچ کی کال دوں گا اور بڑا لانگ مارچ کریں گے۔

     

    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر نے ہمیشہ ہمارے خلاف فیصلے دیئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر ڈھائی سال سے ہمارے خلاف کام کررہا ہے۔ کل رات تمام اراکین کو بتایاتھا کہ صبح مجھے نااہل کردیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں سکڑ کر فیملی پارٹیز ہوگئی ہیں، تحریک انصاف واحد وفاقی جماعت ہے، افیا پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے اور نوازشریف کو ایک طرف دکھایا جارہا ہے، نوازشریف چور ہے ، اس کے بچوں کے پاس بڑے بڑے محلات ہیں، میں کرکٹ کھیلتا تھا ، 34 سال پہلے میں نے فلیٹ لیاتھا، میں نے حلال کے پیسے سے فلیٹ خریدا تھا، اس کو بیچ کر پیسہ پاکستان لایا۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک کا وزیراعظم اور وزراء کو تحفے ملتے ہیں تو یہ سارے تحفے توشہ خانہ جاتے ہیں اور قانون کے تحت آدھی قیمت پر خرید سکتے ہیں، عدالت میں اس کیس کی ایک چیز بھی غیرقانونی نہیں نکلے گی۔

  • حویلیاں واقعے پرTLP کی مشاورت سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے : مفتی منیب الرحمن

    حویلیاں واقعے پرTLP کی مشاورت سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے : مفتی منیب الرحمن

    لاہور : مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے ہمراہ ٹی ایل پی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کی ، جس میں انہوں‌ نے کہا کہ آج شہدا کی تعزیت اور حالات جاننے کے لئے سعد رضوی اور مجلس شوریٰ کے پاس آیا ہوں ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ میرے پاس اعظم سواتی کے بھائی آئے کہ حویلیاں میں حالات بہتر کرنے کے لئے تعاون کریں ، ہم نے کوشش بھی کی ، میں نے ہری پور کے مفتی عمیر الازھری سے فون پر رابطہ کیا اور حالات سنے ، انہوں نے بتایا کہ ہمارے لوگوں کو گرفتار کر کے ہری پور جیل بھیج دیاگیا ہے ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ پچاس سال سے میں ڈائیلاگ میں شریک ہوتا رہا ہوں ، کبھی ایسے حالات نہیں پیدا ہوئے ، ڈی پی او نے پہلے اشتعال انگیز کارروائی کی ، یقین دہانی کروائی تھی کہ لوکل ایڈمنسٹریشن یا دوسرے مکاتب فکر کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگے گا ، ٹی ایل پی والے اس سے پہلے بھی امیر معاویہ چوک میں یوم دفاع اور دوسرے جلوس بھی نکالتے رہے ہیں ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ تصادم کا تاثر غلط ہے ، معاویہ اعظم نے فون کر کے خود کہا کہ وہ تحریک لبیک پاکستان کے پاس آئیں گے ، ہمیں میلاد النبیﷺ کے جلوس پر کوئی اعتراض نہیں تھا ، حویلیاں شہر سے تین کلو میٹر دور جلوس ختم کر دیا ، واپسی کے سفر پر اچانک فائرنگ شروع کر دی گئی ۔ گرنیڈ پھینکے گئے ، چار افراد شہید ہوئے ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ قتل کی مجرمانہ کارروائی تھی ، جلوس تک کوئی تصادم نہیں ہوا ، ان کے پاس کلپس ہیں ، جن سے ثابت ہوتا ہے، ریاست میں کوئی طبقہ یہ ارادی کارروائی چاہتا تھا ، اس کے شواہد ہیں ، ریاستی اداروں میں ایسا سیل کون سا ہے ، جو ملک میں انتشار برپا کرنا چاہتا ہے ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ ہم ان کو کول ڈاؤن کرنے آئے ہیں ، مجرموں کو سامنے لایا جائے ، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ، جے آئی ٹی بنائی جائے ، ایسی جے آئی ٹی نہیں جو معاملہ کو دفن کرے ، کمیشن کے ٹی او آرز تحریک لبیک کی مشاورت سے تیار کئے جائیں ، ریاست کو موثر اقدامات کرنا ہونگے ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ صوبائی حکومت تحقیقاتی کمیٹی بنائے ، اس کمیٹی میں تحریک لبیک اور سول سوسائٹی کے لوگ شامل ہوں ، میرا عمران خان سے مطالبہ ہے ان کی کے پی حکومت ہے ، اپنی صوبائی حکومت کو حکم کریں ، کمیٹی میں متاثر فریق کو شامل کیا جائے ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے ۔ ڈی پی او ایبٹ آباد یا لوکل ایڈمنسٹریشن کو شامل کرنا بلی کو دودھ پر رکھوالی دینے کے مترادف ہیں ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ جھوٹے مقدمات واپس لئے جائیں ، جیلوں میں بند لوگوں کو رہا کیا جائے ، اس مسلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے ،یہ جماعتی نہیں مذہبی مسلۂ ہے ، اس واقعہ کے پیچھے پس پردہ کچھ اور ہیں ، چیف سیکرٹری کے پی کو اعتماد میں لیں ، ریاستی اداروں کو کہتا ہوں کچھ شکوک شبہات ہیں ۔

    انہوں نے مذید کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی بلائیں مسلۂ دیکھیں ، اہلسنت کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ، پچھلے معاہدے کے بیشتر نکات پر عملدرآمد ہوا ،یہاں قاتل کو انسداد دہشت گردی کا چارج ختم کر کے سپریم کورٹ گھر بھیج دیتی ہے ، ملک پہلے ہی سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہے ،اگر مذہبی عنصر شامل ہوگیا تو بہت خطرناک ہوگا ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ ہم کسی فرقہ پر چارج نہیں لگا رہے، یہ حکومت کی ذمہ داری ہے مجرموں کا تعین کرے ، بے گناہ لوگوں کے مقدمات کو واپس لیا جائے ، ٹی ایل پی کی مجلس شوری سے بھی کہیں گے ٹھنڈے ہو جائیں ، حکومت کو موقعہ دیں ، ریاستی داروں میں عناصر موجود ہیں جو ملکی حالات کو انتشار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ اگر پرامن طریقے سے مطالبات پیش کئے جائیں تو یہاں کوئی سننے کو تیار نہیں ، یہ عوام کے ٹیکس سے خریدے گئے اسلحہ کو دہشت گردوں کے خلاف استعمال کریں نہ کہ عوام پہ ، فیصلہ کرنے والے سامنے نہیں آتے ان کو سامنا آنا چاہیے ۔

  • پی ٹی آئی رہنما اور گن مینز کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

    پی ٹی آئی رہنما اور گن مینز کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

    اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان اور ان کے سیکیورٹی پر مامور خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث کے پی پولیس اہلکاروں اور پی ٹی آئی رہنما کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں اقدام قتل اور پولیس کے ساتھ مزاحمت کی دفعات بھی شامل ہیں۔ایف آئی آر میں مستعفیٰ ایم این اے صالح محمد خان اور ان کے گن مینز تصدق علی شاہ اورشاہ زیب ملزم نامزد کیے گئے۔

    خیال رہے کہ آج توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے فیصلے نے پی ٹی آئی والوں آپے سے باہر کردیا۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد کے محافظ اور خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار نے الیکشن کمیشن کے باہر سرکاری رائفل سے ہی فائرنگ کردی۔

    اسلام آباد پولیس نے دو گارڈز کو گرفتار جبکہ ایم این اے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا جبکہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے اہلکار کی سرکاری رائفل بھی قبضے میں لے لی۔

    ادھر دوسری طرف کراچی سمیت پورے ملک میں دھرنے اور احتجاج جاری ہیں، لاہور،اسلام آباد ،آزادکشمیر ، بلوچستان ،گلگت بلتستان سمیت ہرچھوٹے بڑے شہر سے یہ خبریں آرہی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔

    پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دے کر بیٹھیں گے، پہلے کہا تھا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، تم نے وہ ریڈ لائن کراس کرلی ہے۔

    تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی دھرنا دے دیا ہے، غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دیا ہے۔

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے خلاف پی ٹی آئی کارکن شہر شہر احتجاج کر رہے ہیں۔ ملک میں الیکشن کمیشن کے تمام دفاتر کے باہر مظاہرے جاری ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد آج رات ساڑھے 8 بجے قوم کے نام پیغام جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

  • مریم اورنگزیب سےترکیہ کی فلمی صنعت کےنمائندہ وفد کی ملاقات،فلمی میلے میں پاکستان کی شرکت کا اعلان

    مریم اورنگزیب سےترکیہ کی فلمی صنعت کےنمائندہ وفد کی ملاقات،فلمی میلے میں پاکستان کی شرکت کا اعلان

    استنبول:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستانی فلموں کی نمائش کے لئے ترکیہ میں منعقد والے فلمی میلے میں پاکستان کی شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم اور ڈرامہ کسی بھی ملک کا عالمی سطح پر تشخص بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، پاکستان کے شمالی علاقے قدرتی حسن سے مالا مال ہیں، ترکیہ کے فلم ساز ان خوبصورت سیاحتی علاقوں میں فلم بندی کرسکتے ہیں۔

    چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کیلئے ہائیکورٹ کے 4 ججز کے نام تجویز کر دیئے

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ترکیہ کی فلمی صنعت کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات کو بتایا گیا کہ فلم فیسٹیول کی تاریخ کا تعین آئندہ ہفتے ترکیہ میں اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ڈرامہ اور فلم کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں تیار ہونے والی تین نئی فلمیں فیسٹیول میں پیش کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے لئے فزیبلٹی تیار کی جائے گی۔ ملاقات میں پاکستان میں جدید ترین فلم پروسیسنگ لیب کے قیام اور ترکیہ کی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعلیمی نصاب میں فلم سازی اور اداکاری کے مضامین شامل کرنے کیلئے تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان نے بھارت کی بدنیتی پر مبنی مہم مسترد کردی

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 1970ءکی دہائی میں پاکستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا فلم بنانے والا ملک تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2008ءمیں فلمی صنعت کی بحالی کاکام شروع ہوا۔ ہم نے ملکی تاریخ کی پہلی فلم اینڈ کلچر پالیسی تشکیل دی، فلمی صنعت کو ٹیکس میں استثنا، نئی فلمیں بنانے کے لئے مالی معاونت جیسی سہولیات دیں جبکہ پاکستان میں فلموں کی تیاری پر 70 فیصد تک ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فلم کی کہانی، معیار، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قومی فلم پالیسی کا حصہ ہے، اس کے علاوہ نئے سینما گھروں کے قیام، بحالی اور فنکاروں کو مراعات دینے کے لئے اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔

    بھارت میں گوگل پر 16 ملین ڈالر جرمانہ

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ فلم اور سیاحت کے شعبہ میں پاکستان کے 70 فیصد نوجوانوں کو شامل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے، نوجوانوں کے لئے فلمی شعبہ میں انٹرنیشنل ورکشاپس منعقد کی جا رہی ہیں جن میں بہترین ساکھ کے حامل پروڈیوسرز کو مدعو کیا جائے گا۔ وفد نے ترکیہ کی فلمی صنعت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ فلم اینڈ ڈرامہ انڈسٹری میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں قائم نیدرلینڈز، ترکی اور فرانس کی بہترین کمپنیاں فلم پروسیسنگ لیب میں تکنیکی معاونت فراہم کر سکتی ہیں۔