Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • عمران خان پارٹی چیئرمین شپ سے بھی فارغ

    عمران خان پارٹی چیئرمین شپ سے بھی فارغ

    عمران خان پارٹی چیئرمین شپ سے بھی فارغ ہوگئے ہیں

    سابق وزیر اعظم عمران خان کو نااہل قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان نے غلط معلومات فراہم کیں، جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا اورکرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے، عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اب عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بھی نہیں رہے ہیں، کیونکہ آئین کے تحت نااہل شخص پارٹی کا صدریا چئرمین نہیں رہ سکتا۔

    عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں تحریک انصاف کی قیادت نے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے پر غور کیا اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے تک اسد عمر ، پرویز خٹک کو قائمقام چیئرمین شپ دینے پر غور کیا گیا تا ہم حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا، کہ پارٹی کا چیئرمین کون ہو گا اور کس کو بنایا جائے گا

    خیال رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے2018 میں نواز شریف کی پارٹی صدارت سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہ اترنے والا شخص سیاسی جماعت کی کی صدارت بھی نہیں کرسکتا ہے.

    اس وقت اس فیصلے پر ردعمل میں تحریکِ انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ فیصلہ ہر لحاظ سے تاریخی ہے اور تاریخ رقم کرنے کے لیے عدالتِ عظمیٰ کی تعریف کی جانی چاہیے۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اس تاریخی فیصلے سے ایک اہم اصول طے کردیا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مسلم لیگ نواز نے پارٹی کی صدارت کے لیے نااہل شخص کا راستہ کھول کر سیاست کو داغدار کرنے کی کوشش کی۔ مسلم لیگ ن کو نئی سازشیں کرنے کی بجائے اس فیصلے کو تسلیم کر لینا چاہیے اور نیا قائد منتخب کر کے آگے بڑھنا چاہیے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
    پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ
    خیال رہے کہ جولائی 2017 میں سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں نااہل قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف کو وزارتِ عظمیٰ کے ساتھ ساتھ پارٹی کے سربراہ کا عہدہ بھی چھوڑنا پڑا تھا۔ لیکن آج وہی پارٹی جو کل ایسے فیصلوں کا خیرمقدم کرتی رہی لیکن آج اسے خود تسلیم کرنے کو تیار نہیں.

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

  • پنجاب کوگندم کی فراہمی روکنے والےشہبازشریف جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

    پنجاب کوگندم کی فراہمی روکنے والےشہبازشریف جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں۔چودھری پرویز الٰہی نے گجرات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص خود کو وزیراعظم کہہ رہا ہے اسے سمجھ بوجھ ہونی چاہیے، شہباز شریف کوچاہیئے کہ پہلے تولیں پھر بولیں، ان کا کام صرف بولنا رہ گیا ہے اور وہ تواتر سے جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وفاق سے گندم امپورٹ کرنے کی اجازت مانگی اور شہباز شریف نے نہیں دی، پنجاب حکومت پرائیویٹ سیکٹر نہیں بلکہ گورنمنٹ آف پنجاب ہے، وفاق عام آدمی کو گندم اور آٹے کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔
    پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے دیگر صوبوں کو گندم دی، پنجاب کو نہیں دی، ہم یہ ایشو سپریم کورٹ لے کر جائیں گے، وفاق ہمیں گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دے۔

    ایک ماہ کے دوران قتل،اندھے قتل،اغواء برائے تاوان ڈکیتی میں ملوث 69 ملزمان گرفتار

    انہوں نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت 80لاکھ خاندانو ں کو 40 فیصد رعایت پر اشیائے ضروریہ دے رہے ہیں، مستحق خاندانوں کے ان کے بینک اکاؤنٹ میں رقم جمع کرائی جا رہی ہے، پروگرام کے تحت رجسٹر ہونے والے کریانہ اسٹورز کو 10 فیصد کمیشن دیا جا رہا ہے۔

    جتوئی : ٹی ایچ کیو ہسپتال سے 18 دن کی بچی اغواء والدہ غم سے نڈھال

    انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے پانچ نئے اضلاع بنائے ہیں اور یہ فیصلہ مشاور ت کے ساتھ کیا گیا ہے، نئے اضلاع بننے سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پرویزالٰہی نے جی ٹی روڈ سماں تا گجرات ڈنگہ دورویہ سڑک اورفلائی اوور منصوبہ، اولڈ جی ٹی روڈ گجرات تا لکھن والا دورویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔

  • حرۃ ’’ البرک‘‘ سعودی عرب کا لاکھوں سال قدیم آتش فشاں سے بنا گڑھا

    حرۃ ’’ البرک‘‘ سعودی عرب کا لاکھوں سال قدیم آتش فشاں سے بنا گڑھا

    حرۃ ’’ البرک‘‘ سعودی عرب کا لاکھوں سال قدیم آتش فشاں سے بنا گڑھا

    حرۃ ’’ البرک‘‘ سعودی عرب کے جنوب میں واقع آتش فشائی گڑھوں میں سے ایک وسیع گڑھا ہے۔ اس ’’حرۃ‘‘ کے اطراف اس سے ملتے جلتے بہت سے پہاڑ پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ حرات سعودی عرب کے مختلف خطوں کی لاکھوں سال قدیم ارضیاتی تاریخ کی گواہی دے رہے ہیں۔

    آتش فشاں سے بنے گڑھے اور نکلنے والے مادے پر مشتمل علاقے کو حرۃ بھی کہتے ہیں۔ ایسے حرّات سعودی عرب کی ارضیاتی تاریخ کی سب سے نمایاں خصوصیات میں سے ایک ہیں۔ یہ حرّات جنوب میں یمن سے لے کر شمال میں شام تک مملکت کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ ان میں سے کچھ دوسرے علاقوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔ مخصوص اداروں کی جانب سے شائع رپورٹس کے مطابق ان ’’حرّات‘‘ میں آتش فشائی مواد موجود ہے اور یہ مادہ قریبا 30 ملین سال قبل زمین سے نکلا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
    پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ
    سعودی عرب میں موجود آتش فشائی حرات میں الرحا، ثنان، خیبر، کشب، لونیر، رھاط، عویرض، یار، الحطیمہ، الدخنہ، دلھم، جبل سلمی، سمراء الصفراء، قمع شرمہ، طابہ اور البرک شامل ہیں۔ حرہ ’’البرک‘‘ سطح سمندر سے 300 میٹر بلند ہیں اور عسیر کے علاقے میں بحیرہ احمر کے ساحل کے قریب ہے۔ سعودی عرب میں مختلف علاقوں میں حرات کے مجموعے موجود ہیں۔ یہ حرات سعودی عرب کی سرزمین کا 4.6 فیصد علاقہ گھیرے ہوئے ہیں۔
    گوہر خان سے منگنی میرا کریکٹر ڈھیلا ہونے کی وجہ سے ٹوٹی ساجد خان
    امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو ایرانی خواتین سے اظہارِ یکجہتی پر تنقید کا سامنا

  • آخر یہ توشہ خانہ ہے کیا؟

    آخر یہ توشہ خانہ ہے کیا؟

    کیا آپ جانتے ہیں کہ آخر یہ توشہ خانہ ہے کیا؟

    نہیں! تو آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ توشہ خانہ دراصل وہ جگہ ہے جہاں صدر مملکت، سربراہ ریاست سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات کو ملنے والی بیش قیمت غیر ملکی تحائف محفوظ کیے جاتے ہیں. توشہ خانہ ایسی روایت ہے جسے قانونی تحفظ بھی حاصل ہے، توشہ خانہ میں جمع ہونے والے تحائف یادگار کے طور پر رکھے جاتے ہیں۔

    کابینہ کی منظوری سے توشہ خانہ میں ملنے والے تحائف کی نیلامی کی جاتی ہے کیونکہ یہ ملکی اعزاز کی اہمیت رکھتے ہیں۔ غیر ملکی تحائف کی قیمت کا تعین ایف بی آر حکام اور مقامی مارکیٹ کے ماہرین کی جانب سے کروایا جاتا ہے۔ سرکاری دورے پر جانے والی کوئی بھی شخصیت تحفہ اگر خود رکھنا چاہیں تو کل قیمت کا کچھ حصہ جمع کروانا ہوتا ہے۔ یہ حصہ پہلے کسی بھی چیز کی کل مالیت کی 15 فیصد رقم پر مشتمل تھا لیکن اب اس کو بڑھا کر 50 فیصد کر دیا گیا ہے اور اس تناسب سے رقم قومی خزانے میں جمع کروانا لازم ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
    پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ
    قوانین کے مطابق ان تحائف پر پہلا حق اس کا ہے جس کو یہ تحفہ ملا ہوتا ہے لیکن اگر وہ اسے نہیں لیتا تو پھر سرکاری ملازمین اور فوج کے اہلکاروں کے لیے نیلامی کی جاتی ہے۔ اگر اس نیلامی سے جو اشیا بچ جائیں تو انہیں عام عوام کے لیے نیلامی میں رکھ دیا جاتا ہے۔ کئی بیش قیمت تحائف ایسے ہوتے ہیں جو حکمران پہلے ہی رکھ لیتے ہیں اور ضابطے کے مطابق ان کی مقرر کردہ رعایتی قیمت ادا کر دیتے ہیں۔

  • بھارت میں گوگل پر 16 ملین ڈالر جرمانہ

    بھارت میں گوگل پر 16 ملین ڈالر جرمانہ

    نئی دہلی :بھارت میں مارکیٹ پر غلبے کیلئے ناجائز ہتھکنڈوں کے استعمال کے الزام میں گوگل پر 161 ملین ڈالر (13 ارب بھارتی روپے) کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا نے جمعرات کو ایک بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ گوگل اپنے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے متعدد اسمارٹ فونز، ویب سرچز، براؤزنگ اور ویڈیو ہوسٹنگ سروسز کے لائسنس کا غلط استعمال کر رہا ہے۔

    بھارتی حکام کے مطابق گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کے ذریعے مارکیٹ پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کی، گوگل اپنی ایپس کے غلبہ کو یقینی بنانے کے لیے اسمارٹ فون بنانے والوں کے ساتھ ”یکطرفہ معاہدے“ کر رہا ہے۔

    اس نے گوگل کو حکم دیا ہے کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کو بند کرے اور باز آجائے۔گوگل نے ابھی تک بھارت میں کیے گئے جرمانے یا الزامات کا جواب نہیں دیا۔

    سی سی آئی کا کہنا ہے کہ گوگل اپنے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے متعدد اسمارٹ فونز، ویب سرچز، براؤزنگ اور ویڈیو ہوسٹنگ سروسز کے لائسنس کا ”غلط استعمال” کر رہا ہے۔

    اس میں کہا گیا ہے کہ گوگل بازار میں موجود بہت سی کمپنیوں کے ساتھ زبردستی ایسے معاہدے کر رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ گوگل کروم، یوٹیوب، گوگل میپس اور اس جیسی اس کی دیگر ایپس کا استعمال کیا جائے۔

    بھارتی ادارے نے اس الزام کے تحت گوگل کو اسمارٹ فون بنانے والوں کے ساتھ ریونیو شیئرنگ کے بعض معاہدوں سے بھی روک دیا ہے کہ ان طریقوں سے، ”گوگل نے خاص طور پر اپنی سرچ سروس محفوظ بنانے میں مدد حاصل کی اور اس نے اس کے لیے مسابقتی بازار سے مکمل طور پر الگ ہو کر ایسا کیا۔”

    بیان میں مزید کہا گیا کہ گوگل کا یہ طرز عمل مسابقت کو روک رہا تھا، جس سے کمپنی کو صارفین کے ڈیٹا تک مسلسل رسائی ملنے کے ساتھ ہی منافع بخش اشتہارات کے مواقع بھی فراہم ہوتے رہے ہیں۔

    سی سی آئی نے اپنے ایک بیان میں کہا، ”کمپنیوں کو صلاحیت کی بنیاد پر مقابلہ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے اور یہ ذمہ داری غالب کھلاڑیوں (موجودہ صورت میں، گوگل) پر عائد ہوتی ہے کہ اس کا طرز عمل میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے مسابقتی عمل کو نہ روکے۔”

    گوگل بازار میں موجود بہت سی کمپنیوں کے ساتھ زبردستی ایسے معاہدے کر رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ گوگل کروم، یوٹیوب، گوگل میپس اور اس جیسی اس کی دیگر ایپس کا استعمال کیا جائے

    سی سی آئی نے گوگل سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ڈیوائس مینوفیکچررز کو اپنی ایپس کو پہلے سے انسٹال کرنے پر مجبور نہ کرے اور اسے مینوفیکچررز اور صارفین کو ابتدائی ڈیوائس سیٹ اپ کے دوران اپنی پسند کی ایپس انسٹال کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

    امریکی کمپنی گوگل کو عدم اعتماد سے متعلق دنیا میں کئی دیگر کیسز کا بھی سامنا ہے اور اب بھارت میں بھی اسے ٹیک سیکٹر کے سخت ضوابط کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نگراں ادارہ اسمارٹ ٹی وی مارکیٹ میں گوگل کے کاروباری طرز عمل اور ادائیگیوں سے متعلق ‘گوگل پے’ جیسی ایپ کے نظام کی بھی چھان بین کر رہا ہے۔

    اینڈرائڈ سے متعلق اس تحقیقات کا عمل سن 2019 میں اس وقت شروع ہوا تھا جب، دو بھارتی افراد اور لاء اسکول کے ایک طالب علم نے اس سے متعلق شکایت درج کی تھی۔

    بھارت میں بھی گوگل کو تقریباً وہی معاملہ در پیش ہے، جس کا اسے یورپ میں سامنا ہے۔ وہاں بھی ریگولیٹرز نے کمپنی پر مینوفیکچررز کو اینڈرائڈ ڈیوائسز پر اپنی ایپس کو پہلے سے انسٹال کرنے پر مجبور کرنے کے لیے پانچ ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

  • اعتزاز احسن پیپلز پارٹی چھوڑ سکتے ہیں؟

    اعتزاز احسن پیپلز پارٹی چھوڑ سکتے ہیں؟

    اعتزاز احسن پیپلز پارٹی چھوڑ سکتے ہیں؟
    اعتزاز احسن کیخلاف پیپلز پارٹی میں ہی مخالفت
    بینظیر دور حکومت میں اہم عہدوں پر رہنے والے اعتزاز احسن کیخلاف پارٹی میں موجودہ سیاسی تناظر میں مخالفت شروع ہوئی پارٹی سے نکالنے کی قرارداد اجلاس میں منظور کی گئی

    اعتزاز احسن پیپلز پارٹی چھوڑ سکتے ہیں؟
    تحریک انصاف کی سینئر رہنما اعتزاز کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت
    سوشل میڈیا پر تنقید کے دوران فرح حبیب نے نامورسیاستدان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی اور کہا کہ ہماری پارٹی میں آنے کے لیے راستے کھلے ہیں

    اعتزاز احسن پیپلز پارٹی چھوڑ سکتے ہیں؟
    افواہوں، پراپیگنڈے کے دوران خود میدان میں آ گئے
    اعتزاز احسن نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جب وزیراعظم بنانے کی آفر کی گئی تب نہیں چھوڑی تو اب کیوں چھوڑوں گا

    اعتزاز احسن وہ سینئر سیاستدان اور نامور وکیل ہیں جو بغیر کسی لگی لپٹی کے سب کچھ کہہ دیتے ہیں،وہ پیپلز پارٹی میں بے نظیر بھٹو کے بھی انتہائی قریب رہے، وہ بینظیر دور حکومت میں وزارت داخلہ اوروزارت قانون کے اہم ترین عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں اب موجودہ سیاسی حالات میں اعتزاز احسن نے بیان دیا جس کے بعد یہ بحث شروع ہو گئی تھی کہ اعتزاز احسن پیپلز پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں اور پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، اعتزاز احسن کیخلاف پیپلز پارٹی میں ہی ایک دھڑا کھڑا ہو گیا تھا، پنجاب میں انہوں نے اعتزاز احسن کے خلاف نہ صرف قرار داد اجلاس میں منظور کی بلکہ پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا کہ اعتزاز احسن کو پارٹی سے نکالا جائے،

    اعتزاز احسن پاکستان کے سینئر سیاستدان اور انکا سیاست پر تبصرہ ہمیشہ زیرک ہوتا ہے، وہ دوسروں پر تنقید کے ساتھ ساتھ اپنوں پر بھی تنقید کر جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے اندر کچھ لوگ انکی مخالفت کرتے نظر آئے، اسی صورتحال کو دیکھ کر تحریک انصاف کو بھی موقع مل گیا اورفرح حبیب نے اعتزاز احسن کو پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دے ڈالی، فرح حبیب کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن ورکرز کے رول ماڈل ہیں وہ اپنی پارٹی میں کھل کر اختلاف کرتے ہیں جب کہ (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی میں بادشاہی ہے کسی کی جرات نہیں اختلاف کرےاعتزازاحسن پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو آجائیں، ہماری پارٹی میں آنےکے لیے ہر اچھے بندے کے لیے راستے کھلے ہیں

    سوشل میڈیا پر بھی اعتزاز احسن کے بیان کو لے کر اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شاید اعتزاز احسن پیپلز پارٹی چھوڑ رہے ہیں ، اعتزاز احسن دو روز تک خاموش رہے اور سارا معاملہ دیکھتے رہے تا ہم بعد ازاں انہوں نے خاموشی توڑی اور واضح کر دیا کہ جمہوریت میں اختلافات تو ہوتے ہیں لیکن ان اختلافات کو لے کر پارٹیاں نہیں چھوڑی جاتیں، اعتزاز احسن نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس امکان کو رد کر دیا کہ وہ پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں گے

    اعتزاز احسن نے میڈیا سے تفصیلی بات کی اور کہا کہ پیپلزپارٹی ان کا خاندان ہے اور عمران خان ان کا دوست، سیاسی اختلاف پر کسی کو برا بھلا کہنے یا رانا ثنا جیسی زبان استعمال کرنے پر یقین نہیں رکھتے پٹیاں ابھی بھی چل رہی ہیں کہ اعتزاز احسن بنی گالہ میں بیٹھے ہیں عمران خا ن سرگودھا اور میں یہاں لاہور میں ہوںمیرا پیپلز پارٹی چھوڑنے کا کوئی امکان نہیں یہ واویلا مچایا جا رہا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکالنا چاہئے پی ٹی آئی سے مجھے نگران وزیر اعظم بنانے کی بات ہو رہی ہے، کہاجاتارہا کہ پارٹی دشمن رویے کے خلاف مال روڈ پر مظاہرہ ہورہا ہے یسے انداز گفتگو میں یقین نہیں رکھتا کہ سیاسی اختلاف ہو تو جو برا کہنا چاہیں کہہ دیں ،کیا اگر سیاسی اختلاف ہو تو رانا ثنا اللہ کی زبان استعمال کرنا شروع کر دیں، جب وکلا کی تحریک چلا رہا تھا تب بھی کہا جاتا تھا کہ یا پیپلز پارٹی چھوڑ دیں، میرا جواب تھا کہ پیپلز پارٹی چھوڑ سکتا ہوں اور نہ ہی وکلا تحریک، میرے تعلقات پارٹی کے ساتھ اس وقت بھی شائستہ تھے اور رہنے چاہئے،مجھے دو مئی 2007 کو پیپلز پارٹی چھوڑنے کا پیغام پرویز مشرف سے ملا،پرویز مشرف نے کہا آپ وزیر اعظم بنیں، میں تب بھی تیار نہیں تھا

    اعتزاز احسن نے اپنا موقف واضح کر دیا ، پی ٹی آئی کے یوتھیوں کو انتظار تھا کہ وہ اب عمران خان سے جا ملیں گے لیکن انکی امیدوں پر پانی پھر گیا، ممکنہ طور پر اعتزاز احسن پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سے ٹویٹر پر گالیاں کھانے کے لئے تیار رہیں…

  • الیکشن کمیشن کے باہر کارکنان آمنے سامنے؛ کے پی پولیس اہلکار کو فائرنگ کرنے پر حراست میں لے لیا گیا

    الیکشن کمیشن کے باہر کارکنان آمنے سامنے؛ کے پی پولیس اہلکار کو فائرنگ کرنے پر حراست میں لے لیا گیا

    الیکشن کمیشن کے باہر کارکنان آمنے سامنے؛ کے پی پولیس اہلکار کو فائرنگ کرنے پر حراست میں لے لیا گیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلی کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آفس کے باہر کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ کے پی کے پولیس اہلکار کو فائرنگ کرنے پر حراست میں لے لیا گیا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔ اس دوران مسلم لیگ کے کارکنان بھی الیکشن کمیشن آفس کے باہر پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکنان ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگانے لگے اور صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی۔ موقع پر موجود پولیس نے حالات کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
    پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ
    اس دوران پولیس نے مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کی بھی کوشش کی اور لاٹھی چارج بھی کیا۔ الیکشن کمیشن آفس کے باہر کشیدہ صورتحال کے دوران خیبر پختونخوا (کے پی) کے پولیس اہلکار نے فائرنگ کی جسے اسلام آباد پولیس نے موقع پر ہی حراست میں لے لیا اور پولیس موبائل میں بیٹھا کر لے گئے۔

  • امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو ایرانی خواتین سے اظہارِ یکجہتی پر تنقید کا سامنا

    امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو ایرانی خواتین سے اظہارِ یکجہتی پر تنقید کا سامنا

    امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو ایرانی خواتین سے اظہارِ یکجہتی پر تنقید کا سامنا.

    مشہور امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو ایران کی خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے پر ایرانی میڈیا کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ برٹنی نے اپنے ٹوئٹ پیغام کے زریعے ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ میں اور میرے شوہر آزادی کی جنگ لڑنے والے ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں.


    امریکی گلوکارہ کے بیان پر ایرانی میڈیا نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ وہ کئی سالوں سے اپنے والد کے کنٹرول میں رہنے کی وجہ سے ابھی ذہنی مسائل کا شکار ہیں، اس لیے ایسی حالت میں وہ یوں کسی سنجیدہ صورتحال پر اپنا کوئی بیان دینے کی اہل نہیں ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
    پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ
    یاد رہے کہ برٹنی اسپیئرز نے جون میں اداکار اور فٹنس ٹرینر سیم اصغری سے شادی کی تھی جوکہ ایک ایرانی نژاد ہیں، سیم اصغری کا تعلق ایران سے ہے اور سیم باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر ایران کی موجودہ صورتحال سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل گلوکارہ شکیرا نے بھی ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا جس پرانہیں ایرانی میڈیا کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ 13 ستمبر کو دارالحکومت تہران میں 16 ستمبر کو 22 سالہ مہسا ایمنی کی موت جسے "اخلاقی پولیس” نے حارست میں لے لیا تھا اور حراست ہی میں اس کی وفات ہوئی تھی اس کے بعد سے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور 17 ستمبر کو ایمنی کے آبائی شہر ساکیز میں جنازے کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے کئی شہروں تک پھیل گئے.

    ایران کی ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ ایجنسی (HRANA) کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ 17 ستمبر سے 14 اکتوبر کے درمیان ہونے والے مظاہروں کے دوران 233 افراد، جن میں 32 بچے اور 26 سیکیورٹی گارڈز تھے، اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ بیان کیا گیا کہ بعض ایرانی خواتین سر پر لازمی اسکارف کی مخالفت کے لیے مختلف شہروں کی سڑکوں اور راستوں پر ننگے پاؤں چلتے ہوئے مظاہروں میں حصہ لے رہی ہیں۔

  • پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا خمیازہ بھگت رہا ہے. وزیراعظم

    پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا خمیازہ بھگت رہا ہے. وزیراعظم

    پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا خمیازہ بھگت رہا ہے. وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی پیدا کی ہوئی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا خمیازہ بھگت رہا ہے.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ میں الیکٹرک بسوں کی شمولیت، الیکٹرک وہیکلز کی صنعت و معاون انفراسٹرکچر کی تعمیر اور قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس کو پبلک ٹرانسپورٹ میں الیکٹرک بسوں کی شمولیت کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں. اجلاس کو دنیا بھر میں موجود الیکٹرک بسوں و گاڑیوں کی صنعت اور پاکستان میں اس صنعت کی تعمیر کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں الیکٹرک بسوں و گاڑیوں کیلئے صنعت و انفراسٹرکچر کی تعمیر سے نہ صرف پاکستان کے درآمدی بِل میں خاطر خواہ کمی آئے گی بلکہ اس صنعت کی تعمیر سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے جامع پلان جلد پیش کرنے کی ہدایت کی وزیرِ اعظم نے وزارتِ صنعت و پیداوار، پاور منسٹری اور سرمایہ کاری بورڈ کو اس شعبے میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دیں.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت موسمیاتی تبدیلی میں کارگر عناصر کی روک تھام کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کر رہی ہے.حکومت الیکٹرک وہیکلز کی تعداد میں اضافے اور اسکے لئے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر انفرا سٹرکچر کی تعمیر کی جامع حکمتِ عملی پر عملدرآمد کرے گی.میں نے حال ہی میں ملک میں 10 ہزار میگا واٹ شمسی توانائی کے منصوبے کی منظوری دی ہے. حکومت پاکستان کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنانے کیلئے قابلِ تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے منصوبے سے نہ صرف موحولیاتی آلودگی کم ہوگی، کم نرخوں پر بجلی کی پیداوار ممکن ہوگی بلکہ مہنگے ایندھن کی درآمد کم کرکے قیمتی زرِ مبادلہ بچایا جا سکے گا.

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

    دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن بھی شریک ہوئے وزیر اعلی سندھ نے وزیر اعظم کو صوبے میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی۔ انہوں نے سیلاب زدگان کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے کیے وزیر اعظم کی ذاتی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلی سندھ نے کراچی سرکولر ریلوے (KCR) کی تعمیر اور تھر کول مائین کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے پر بھی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال بھی زیر بحث آئی۔

    علاوہ ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے آج آل پاکستان چائنیز انٹرپرائز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی. وفد کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر Yang Jianduo نے کی. وفد کی جانب سے پی ایم فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے ایک لاکھ چار ہزار امریکی ڈالرز کی رقم کا چیک وزیر اعظم کو پیش کیا گیا. وزیر اعظم نے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ایسوسی ایشن کی جانب سے امدادی رقم کی فراہمی وفد کا شکریہ ادا کیا .

  • جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کر دیا ہے

    سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پانچ برسوں کے لئے نااہل کیا گیا ہے، نااہلی کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول زرداری کا ردعمل سامنے آیا ہے، وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مجرم قرار دیا ہے،اب وہ نااہل ہے اپنے سیاسی مخالفین کی مبینہ کرپشن کے بارے میں جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے،

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کو کرپشن اور بدعنوانی میں نااہل قرار دے دیا گیا یہ نہ بھولیں کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر عمران خان نے کیا تھا،

    ن لیگی رہنما وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی معمولی نوعیت کی چیزوں پر بڑی سزائیں دی گئیں، عمران خان کے ساتھ جو دوروں پر گئے انہوں نے تحائف ای سی پی میں ڈکلیئر کیے عمران خان تو وفد کے سربراہ تھے انہیں بھی ڈکلئیر کرنا چاہیے تھا،عمران خان کے سارے بول ان کے سامنے آئیں گے،مجھے باہر ملازمت پر ہائیکورٹ نے نااہل کیا تھا مجھے سپریم کورٹ کی طرف سے ریلیف ملا تھا، نواز شریف کو بھی اثاثے ظاہر نہ کرنے پر تاحیات نااہل کیا گیا، یوسف رضا گیلانی کو بھی نااہل کیا گیا،عمران خان قانون سے مبرا نہیں

    عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ