Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • فٹیف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا

    فٹیف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا

    اسلام آباد:فٹیف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا،اطلاعات کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے گرے لسٹ سے نکال دیا ہے ،

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فٹیف) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے۔پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے فیٹف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

    فیٹف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ، اینٹی ٹیرر فنانسنگ میں کامیاب اقدامات کیے ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر کامیابی سے وقت سے پہلے عملدرآمد کیا ہے۔

    واضح رہے کہ فروری 2018 میں پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔

    صدر ایف اے ٹی ایف راجہ کمار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرا ملک جو اس لسٹ سے نکالا گیا ہے وہ پاکستان ہے۔ پاکستان 2018 سے اس گرے لسٹ میں موجود رہا۔ پاکستانی اداروں کے ساتھ مل کر دو ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع ہوا جس میں 34 ایکشن پوائنٹس پر عمل شروع ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس معاملہ میں کارکردگی دکھائی ہے۔ اور پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنانسنگ کے خلاف باقاعدہ کام کیا ہے۔پاکستان نے ان اصلاحات پر عملدرآمد کرنے کی باقاعدہ حیثیت دکھا ئی ہے۔ابھی بھی اس ضمن میں اور کام باقی ہے۔ پاکستان کو اے پی جی کے ساتھ مزید کام کرنا پڑے گا۔

  • ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا

    ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا

    نیویارک:عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس سے کم کر کے ٹرپل سی پلس کردی۔ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا

    بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فِچ ریٹنگز نے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی جاری کرنے والی ڈیفالٹ ریٹنگ (آئی ڈی آر) ‘B’ مائنس سے کم کرکے CCC پلس کر دی ۔فچ ریٹنگز کا کہنا ہے کہ وہ عام طور پر ‘CCC’ پلس یا اس سے نیچے کی ریٹنگ پر آؤٹ لک جاری نہیں کرتے۔

    فچ کے مطابق ریٹنگ میں کمی پاکستان کی بیرونی لیکویڈیٹی اور فنڈنگ ​​ کی حالت میں مزید بگاڑ اور غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ جزوی طور پر بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب کا نتیجہ ہے جس سے مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کم کرنے کی پاکستان کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

    فِچ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 اکتوبر 2022 تک تقریباً 7.6 ارب امریکی ڈالر رہے جو کہ ایک ماہ کی بیرونی ادائیگیوں کے قابل ہیں۔رواں سال جولائی میں امریکی ریٹنگز ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا تھا۔

    فچ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کو بیرونی مالی دباؤ اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سامنا ہے، بگڑتے مالی حالات پالیسی کے خطرات کو ظاہر کرتے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ موجودہ صورتحال جزوی طور پر بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب کا نتیجہ ہے۔

    خیال رہے کہ 6 اکتوبر کو عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بھی اکستان کی طویل المدتی قرضوں کی ریٹنگ بھی ڈاؤن گریڈ کردی تھی۔

    موڈیز رپورٹ کے مطابق پاکستان کیلئے طویل مدتی قرض کی صورت حال کمزور رہے گی، قرضوں کی ادائیگی کیلئےقرض دہندگان سے فنانسنگ پربہت زیادہ انحصارکرنا پڑے گا، درجہ بندی میں کمی بیرونی اورقرضوں کی پائیداری کے خطرات کے باعث کی گئی۔

    واضح رہے کہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی درجہ بندی کا مقصد کسی معیشت کو لاحق خطرات کا جائزہ اور اس کی بنیاد پر اس کی ریٹنگ متعین کرنا ہوتا ہے۔

  • قومی مفادات کے تحفظ کیلیے ہم آہنگی اور مشترکہ عمل ناگزیر ہے، آرمی چیف

    قومی مفادات کے تحفظ کیلیے ہم آہنگی اور مشترکہ عمل ناگزیر ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہم آہنگی اور مشترکہ عمل ناگزیر ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این ڈی یو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 24ویں نیشنل سکیورٹی ورک شاپ کے شرکا سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور جوابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

     

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہم آہنگی اور مشترکہ عمل ناگزیر ہے، پاکستان نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا ہے، پاکستان ہر بار چیلنجز کا سامنا کر کے مضبوطی سے ابھرا ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تازہ واضح مثال ہے، پوری قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی ملی۔

  • عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات،عمران‌ خان ہشاش بشاش دکھائی دیئے

    عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات،عمران‌ خان ہشاش بشاش دکھائی دیئے

    اسلام آباد:عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات،عمران‌ خان ہشاش بشاش دکھائی دیئے،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے درمیان لانگ مارچ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا ہے جبکہ لانگ مارچ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر عمران خان بڑے مطمئن اور ہشاش بشاش نظرآئے اور انہوں نے شیخ رشید کی کسی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب گھبرانا نہیں اللہ ہمارے ساتھ ہیں ، پاکستان کی عوام کبھی بھی ناانصافی قبول نہیں کریں گے

    راولپنڈی:منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث اشتہاریوں سمیت 26ملزمان گرفتار

    علاوہ ازیں عمران خان کی جانب سے ایک اہم پیغام بھی جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت دفن ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاکستانیوں جب تک میرے الفاظ ااپ تک پہنچیں گے ہجھے ناجائز کیس میں اندر کر دیا گیا ہو گا۔

    بس اب بہت ہوگیا:مکاربھارت سے بائیکاٹ کا اعلان کریں:مدثرنذر

    یاد رہےکہ اس سے پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے جاری کیے جانے والے تفصیلی فیصلے کے مطابق عمران خان نے الیکشن ایکٹ سیکشن 137 اور 173 کی خلاف ورزی کی جس کی پیش نظر الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کو درست قرار دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس پر فیصلہ کل سنائےگا

    تفصیلی فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کابینہ ڈویژن اور اسٹیٹ بینک سے ریکارڈ حاصل کیا جس کے مطابق عمران خان نے سال 2018-19 کے دوران دانستہ حقائق چھپائے ہیں۔

    عمران خان نے سال 2018-19 ، سال 2019-20 اور سال 2020-21 کے گوشواروں میں غلط بیانی کی ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی کے سنگین نتائج ہوتے ہیں تاہم عمران خان کو آرٹیکل 63 ون پی کے تحت نااہل کیا جاتا ہے۔

  • عمران خان نااہل ہونے کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان نے بطور احتجاج راستے بند کردیئے

    عمران خان نااہل ہونے کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان نے بطور احتجاج راستے بند کردیئے

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے ملک بھر میں احتجاج شروع کر دیا ہے.

    توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد پارٹی کارکنان گھروں سے باہر نکل آئے ہیں اور ملک بھر میں جگہ جگہ احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ فیصلہ آنے کے فوری بعد الیکشن کمیشن آفس کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے جمع ہو کر احتجاج کیا جہاں پر پولیس نے گرفتاریاں بھی کیں۔ جبکہ راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان جمع ہوئے گئے ہیں جنہوں نے مری روڈ بلاک کر دیا ہے۔ کارکنان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا کا آغاز کردیا ہے.

    فیض آباد میں مظاہرین اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آ گئے اور مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔ علاوہ ازیں ساہیوال میں بھی پی ٹی آئی کارکنان نے نیشنل ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں.
    اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں بھی پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا اور سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی ہے، لاہور، رحیم یار خان سمیت متعدد شہروں میں پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان سڑکوں پر نکل آئے، مشتعل افراد نے الیکشن کمیشن اور مسلم لیگ ن کے خلاف احتجاج میں نعرے لگانا شروع کردیا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
    پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ
    جبکہ گجرات میں جی ٹی روڈ کو چار مقامات پر بند کر دیا گیا ہے شاہین چوک، لالہ موسیٰ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر جی ٹی روڈ کو بند کر کے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مختلف شاہراہوں پر ٹائر بھی جلائے گئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں علی امین گنڈہ پور کی قیادت میں احتجاج کررہے اور متعدد روڈ بند کردیئے ہیں. احتجاج کی ہدایت ملنے پر پی ٹی آئی ضلع پشاور کی قیادت نے موٹروے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قیادت نے کارکنان کو فوری طور پر موٹروے ٹول پلازہ پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ جبکہ ہدایت ملنے پر کارکنان پہنچ گئے اور انہوں نے پشاور موٹر وے انٹر چینج ایم ون بند کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے فیض آباد سے زیرو پوائنٹ ہائی وے بلاک کردی ہے۔ کارکنوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال جانے والا راستہ بھی بند کر دیا۔

    پی ٹی آئی کارکنوں نے پنڈی میں لیتڑاڑ نیلور روڈ پر شدید احتجاج کیا، شاہراہ پر ٹائروں کو آگ لگا کر آمد و رفت کے لیے بند کردیا جس پر پولیس اور فوج کے جوانوں نے شاہراہ کو کلیئر کروا کر ٹریفک بحال کردی۔ رحیم یار خان میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان احتجاج کرتے ہوئے باہر نکل آئے اور انہوں نے نعرے بازی کی۔ گوجرانوالہ کے چندا قلعہ چوک میں پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج شروع کردیا، ضلعی صدر میاں ارقم خان کی قیادت میں احتجاج جاری ہے جس کارکنان کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھ کر انتظامیہ نے پولیس طلب کرلی۔ جبکہ فیروز پور میں مرکزی سڑک پر لوگوں نے ٹائر جلاکر اسے بند کردیا، فیروز پور روز پر چاروں طرف سے ٹریفک جام ہونے کے سبب سیکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکل پھنس گئیں۔

  • ٹی20 ورلڈکپ؛ زمبابوے نے سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ٹی20 ورلڈکپ؛ زمبابوے نے سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

    گیلونگ: ٹی20 ورلڈکپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری میچ میں زمبابوے نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکتوں سے شکست دیکر سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو درسٹ ثابت نہ ہوا۔ اسکاٹش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں محض 6 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بناسکی۔

    بس اب بہت ہوگیا:مکاربھارت سے بائیکاٹ کا اعلان کریں:مدثرنذر

    اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسی نے 51 گیندوں پر 54 رنز بنائے جبکہ انکے علاوہ کوئی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہا، مائیکل جونز 4، میتھیو کراس 1، کپتان رچی بیرنگٹن 13، کالم میکلوڈ 25، مائیکل لیسک 12 اور جوش ڈیوی 4 رنز بناسکے۔
    زمبابوے کی جانب سے ٹینڈائی چتارا اور رچرڈ نگروا نے 2، 2 جبکہ بلیسنگ مزاربانی اور سکندر رضا ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنر ریگیس چکابوا کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کپتان گریک ایرون نے ٹیم کو سنبھالا، انہوں نے 6 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔

    ٹینی شیس پولو کپ:ڈائمنڈ پینٹس،شیخو اسٹیل اورماسٹر پینٹس نےزبردست میچ کھیل…

    دیگر کھلاڑیوں میں ویسلی مدھویرے 0، شان ولیمز 7 جبکہ سکندر رضا 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوی نے 2 جبکہ بریڈ وہیل، مارک واٹ اور مائیکل لیسک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • “صداقت و امانت” کا بُت پاش پاش ہوگیا،وزیراعظم

    “صداقت و امانت” کا بُت پاش پاش ہوگیا،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کر دیا ہے

    سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پانچ برسوں کے لئے نااہل کیا گیا ہے، عمران خان کی نااہلی کے بعد ملک کے کئی شہروں میں احتجاج جاری ہے، تحریک انصاف کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں،لاہور میں کئی مقامات پر احتجاج جاری ہے، ساہیوال، بہاولپور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، جہلم سمیت کئی شہروں میں احتجاج کے دوران کارکنان نے عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے رہے،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کے صدر ، وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں انصاف کیا۔ قوم نے دیکھ لیا کہ کرپٹ پریکٹس کرکے وزیراعظم کے منصب کو ذاتی آمدنی کا ذریعہ بنایاگیا۔ “صداقت و امانت” کا بُت پاش پاش ہوگیا۔ قانون سے لڑنے، گولیاں،ڈنڈے چلانے فسادی جتھے لانے کے بجائے قانون کے سامنے سر جھکائیں۔ کوئی قانون سے بالا نہیں

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

  • شوہر باہر گیا، باپ نے چھری دکھا کر بیٹی کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

    شوہر باہر گیا، باپ نے چھری دکھا کر بیٹی کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

    شوہر باہر گیا، باپ نے چھری دکھا کر بیٹی کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس نے بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے سفاک باپ کو گرفتار کر لیا ہے
    بن قاسم پولیس نے کاروائی کی اور بیٹی کے ساتھ زبردستی کرنے والا باپ گرفتار کر لیا،بیٹی کے مطابق مجھ سے میرا باپ چھری کے زور پر زبردستی کرتا تھا- ملزم کو بیٹی کی مدعیت میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ایس ایچ او قاسم پولیس نے بیٹی کے ساتھ زنا جیسا گھناونا جرم کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا ،ملزم مشتاق ولد نصیب خان نجی فیکٹری میں سیکورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرتا ہے ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعیہ نازش زوجہ احسان الحق سکنہ شاہ ٹاون آئیڈیل سپر مارٹ نے بتایا ہے کہ میرے والد نے کئی بار مجھ سے زبردستی کی ہم کوہاٹ کے رہائشی ہیں اور شادی کو دس سال ہوچکے ہیں شادی کے بعد میں اور میرا شوہر مانسہرہ ھزارہ میں رہائش پزیر تھے میرے والد نے کال پر کہا تھا کہ تم لوگ کراچی آجاو میں احسان الحق کو نجی فیکٹری میں کام پر لگا دیتا ہوں میں اپنے شوہر اور بھائیوں کے ساتھ کراچی آگئی کراچی آئے ہوئے دس بارہ روز گزر چکے ہیں میرے والد نے میرے شوہر کو کام کے سلسلے میں باہر بھیجا اس کے باہر نکلتے ہی مجھ سے زیادتی کی کوشش کی

    متن کے مطابق تین روز قبل مجھے گھر میں اکیلا پا کر میرے والد نے مجھ سے چھری کے زور پر زبردستی کی اور تمام حدودوں کو پار کردیا بڑی مشکل سے جان چھڑائی اور باہر کی طرف بھاگ گئی میرے والد نے دھمکی دی کے اگر کسی کو اس معاملے کا بتایا تو قتل کردونگا، ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کے ساتھ پانچ سے چھ بار زیادتی کی ہے مدعیہ نازش کا کہنا تھا کہ میرا شوہر جب واپس گھر آیا تو میں نے سارا واقعہ سنادیا تو میرے شوہر نے چوہے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تو اسے ہم اسپتال لے گئےعلاج معالجے کے بعد ہم گھر واپس آگئے اور تھانے میں رپورٹ بھی درج کروا دی

    دریں اثنا ایس ایچ او بن قاسم ملک اشرف اعوان نے مقدمے کے فوری بعد ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم روانہ کی اور ملزم کو گھر سے گرفتار کرلیا گیاایس ایچ او کا کہنا تھا کہ گھناونا کام کیا گیا اور ایک سنگ دل باپ نے اپنی بیٹی کے ساتھ زنا جیسا جرم کیا جو ناقابل معافی ہے ملزم پر مقدمہ الزام نمبر 376 ت پ درج کرکے کیس تفتیش کے سپرد کردیا گیا ہے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

  • پانچ ’’ینگ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز‘ کا آغاز کردیا گیا

    پانچ ’’ینگ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز‘ کا آغاز کردیا گیا

    پانچ ’’ینگ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز‘ کا آغاز کردیا گیا

    وزارت منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات نے ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے پانچ اہم ’’یوتھ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز‘‘ پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ وزارت منصوبہ بندی یہ اقدامات 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے پانچ ’’ینگ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز‘ کا آغاز کیا ہے۔ پانچ اہم اقدامات میں نیشنل ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام، پاکستان کے 20 غریب اضلاع کی ترقی، 250 منی سپورٹس کمپلیکسز کا قیام، پاکستان انوویشن فنڈ کا قیام، اور 75 نیشنل ٹاپ ٹیلنٹ اسکالرشپس پروگرام شامل ہیں۔

    وفاقی وزیر نے ان اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی کے لیے وزیر اعظم کے وژن کے تحت یہ پروگرام لاکھوں نوجوانوں کی مدد کریں گے, اور موجودہ حکومت اس ملک میں نوجوانوں کو حقیقی معنوں میں اسکالرشپس، ہنر کی ترقی کی تربیت، انٹرن شپ اور کاروباری مواقع کے ذریعے تعلیم کے مواقع پیدا کر کے، کھیلوں کی سہولیات کے ذریعے ان کی بہتری کو یقینی بنا کر اور پسماندہ علاقوں میں نوجوانوں کی تیز رفتار ترقی کو یقینی بناہیں گے۔

    پانچ یوتھ ڈویلپمنٹ انیشیٹوذ کیا ہیں پہلا انیشیٹو نیشنل ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز ہے جس کے تحت 20,000 نوجوان انجینئرز کو پی ایس ڈی پی کے فنڈ سے چلنے والے پراجیکٹ میں ان کی مہارتوں اور ملازمت کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے رکھا جائے گا۔ اس پروگرام میں مختلف شعبوں میں نئے نوجوان گریجویٹس کے لیے ملازمت کے دوران ادائیگی کی تربیت بھی دی جائے گی۔دوسرا انیشیٹو پاکستان کے 20 غریب ترین اضلاع کی ترقی ہے ,اس پروگرام کے تحت ملک کے 20 غریب اضلاع بالخصوص بلوچستان اور فاٹا کے لوگوں کو ترقی دی جائے گی اور اس سال 40 ارب روپے کا پیکج مختص کیا گیا ہے۔

    اس پروگرام کے تحت ملک میں غیر مساوی ترقی کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور ان اضلاع میں تیز رفتار ترقی میں مدد ملے گی. تیسرا اقدام نوجوانوں کے لیے دستیاب کھیلوں کی سہولیات کو بڑھانے کے لیے ملک بھر میں 250 منی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے, اس سلسلے میں پی ایس ڈی پی 2022-23 میں ان منی سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 1000 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جس کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات تک رسائی میں اضافہ کرنا ہے تاکہ انہیں قومی اور آخر کار بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کا موقع مل سکے۔

    چوتھے اقدام کے تحت پاکستان انوویشن فنڈ قائم کیا جائے گا اور اس منصوبے کے مقاصد میں شامل ہیں؛ ملک کے لیے موثر جدت طرازی کی پالیسی کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنا جس میں ایسے عوامل کی نشاندہی کرنا جو مثبت اور موثر اختراعی ریگولیٹری عمل کا باعث بنتے ہیں، اسٹیک ہولڈرز میں پیداواری صلاحیت میں اضافے اور قومی ترقی کے لیے اختراعات کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا۔ اس سلسلے میں پی ایس ڈی پی 2022-23 کے تحت ایک انوویشن سپورٹ پروجیکٹ بھی شروع کیا گیا ہے جس کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں.

    آخری پانچواں اقدام 75 نیشنل ٹاپ ٹیلنٹ اسکالرشپس پروگرام ہے جو پاکستانی طلباء کو دنیا کی 50 اعلیٰ یونیورسٹیوں میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں فراہم کرتا ہے۔ اس سلسلے میں، اس پروجیکٹ کے لیے 4.7 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ کم آمدنی والے خاندانوں کے ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی اور تیاری کی جا سکے جو اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند ہیں لیکن مالیات کی کمی کی وجہ سے اعلیٰ یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے درخواست نہیں دے سکتے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
    پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ
    وزیر نے مزید کہا کہ حکومت نوجوانوں کے تمام طبقوں کے تئیں اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، خاص طور پر جن کو زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے زیادہ تعاون، حوصلہ افزائی اور مواقع کی ضرورت ہے اور انہیں ان کے مزید مراعات یافتہ ہم منصبوں کے برابر لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

  • تحریک انصاف کا ردعمل ان کے کارکنوں اور رہنماوں کی بوکھلاہٹ ہے،مولانا فضل الرحمان

    تحریک انصاف کا ردعمل ان کے کارکنوں اور رہنماوں کی بوکھلاہٹ ہے،مولانا فضل الرحمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کر دیا ہے

    سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پانچ برسوں کے لئے نااہل کیا گیا ہے، نااہلی کے فیصلے کے بعد پی ڈی ایم کے قائد، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پشت پر عالمی اسٹبلشمنٹ ہے عمران خان کے بیانیے روز تبدیل ہوتے رہتے ہیں،تحریک انصاف کا ردعمل ان کے کارکنوں اور رہنماوں کی بوکھلاہٹ ہے،

    وفاقی وزیر،پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی ایک قانونی اور آئینی معاملے پر ہوئی ہے تحریک انصاف اس کو الگ رنگ دینے کی کوشش نہ کرے عمران خان کوئی پہلا سیاستدان نہیں جو نااہل ہوئے ہیں،ماضی میں کئی سیاستدانوں کو نااہل کیا گیا ہے، پی ٹی آئی دوسروں کیلئے الگ اور اپنے لیے الگ قانون کا مطالبہ کررہی ہے پی ٹی آئی ترجمان الیکشن کمیشن پر الزامات لگانے کی بجائے قانونی پہلووں پر بات کریں،

    وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا یہ نااہل ہیں، عمران خان آج سرٹیفائیڈ چور ڈکلیئرڈ ہو چکے ہیں،آج ایک تاریخی د ن ہے آج عمران خان پارٹی کے چیئرمین بھی نہیں رہے، آج عمران خان کا تکبر اور غرور خاک میں مل چکا ہے، ضمنی الیکشن میں جیالوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو اور وائس چیئرمین کو ہرایا،عمران خان کی چوریاں ایک ایک کر کے سامنے آرہی ہیں،

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل