Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سعودی عرب سبزاورنیلی ہائیڈروجن پیدا کرنے والاپہلا ملک بننے کی کوشش کررہا. وزیر مملکت خارجہ امور

    سعودی عرب سبزاورنیلی ہائیڈروجن پیدا کرنے والاپہلا ملک بننے کی کوشش کررہا. وزیر مملکت خارجہ امور

    سعودی عرب سبزاورنیلی ہائیڈروجن پیدا کرنے والاپہلا ملک بننے کی کوشش کررہا. وزیر مملکت خارجہ امور

    سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ، کابینہ کے رکن اور موسمیاتی ایلچی عادل بن احمد الجبیر نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب سبز اور نیلے رنگ کا ہائیڈروجن پیدا کرنے والا پہلا ملک بننے کی کوششیں کر رہا ہے۔ وہ اس لیے بھی کہ سعودی عرب نہ صرف تیل پیدا کرنے والا ملک ہے بلکہ مملکت خود کو توانائی برآمد کرنے والا ملک سمجھتا ہے۔

    الجبیر نے کہا کہ قابل تجدید توانائی اس خلا کو پر کرے گی جب دنیا کی توانائی کی ضروریات میں اضافہ ہو گا اور فوسل انرجی ان کو پورا نہیں کر سکتی۔ ایک خاص حد ہے جس سے مملکت تیل کی پیداوار میں تجاوز نہیں کر سکتی جیسا کہ آنے والی دھائیوں میں جیواشم ایندھن ضروری ہو گا۔ موسمیاتی ایلچی نے اخبار ’الشرق‘ کو بتایا کہ دنیا کو توانائی کی ضرورت ہے، ہمیں غیر تیل کے وسائل تلاش کرنے چاہئیں، ہمیں متبادل توانائی کی تلاش کرنی چاہیے جسے ہم مستقبل میں استعمال کر سکیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
    پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ
    انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیات کے بارے میں بات چیت کے حوالے سے جذباتی مکالمے اور احساسات کسی چیز کا باعث نہیں بنتے۔ اس کا استعمال قلیل مدتی سیاسی معاملات میں اس کے استحصال کا باعث بن سکتا ہے، لیکن یہ آب و ہوا یا ماحولیات کو بہتر بنانے کے لیے کام نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اہداف کے حصول میں رکاوٹیں جذبات سے بھرپور مکالمے میں شامل نہیں ہونی چاہئیں۔ اس میں منطق اور سائنس کا فقدان ہے اور یہ معاملہ عالمی یکجہتی کا متقاضی ہے کیونکہ کوئی بھی ملک اکیلا ماحولیاتی تبدیلی کا سامنا نہیں کر سکتا۔

  • سپریم کورٹ نے ملک کیلئے فیصلہ کرنا ہے تو نیب کو بند کرے،شاہد خاقان عباسی

    سپریم کورٹ نے ملک کیلئے فیصلہ کرنا ہے تو نیب کو بند کرے،شاہد خاقان عباسی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دوسروں کو جیلوں میں ڈالنے والے بتائیں ان کے اثاثے کیا ہیں،

    احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے واضح کہا کہ نیب پولیٹکل انجینئرنگ کررہا ہے شروع دن سے نیب کے حق میں نہیں سپریم کورٹ نے ملک کے لئے فیصلہ کرنا ہے تو نیب کو بند کرے،احتساب عدالت میں تیسرا سال چل رہا ہے، عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں مگر کوئی پیش رفت نہیں ہوا نیب نے لوگوں کی زندگی مفلوج کردی تھی ،شاہد خاقان عباسی نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا نیب لوگوں کی زندگی کے قیمتی سال واپس کر سکتا ہے؟ لوگ جیلوں میں گئے، کاروبار چھوڑ دیا عوام کو جاوید اقبال بتانے سے قاصر ہیں کہ اپنے کتنے اثاثے ہیں ،سپریم کورٹ کو یہ دیکھنا چاہیے کہ 30 سال میں نیب نے کیا کیا نیب کی بنیاد آمر نے اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے ڈالی ،

    واضح رہے کہ ن لیگی رہنماوں کے خلاف نیب نے مقدمات بنائے تھے،ن لیگی رہنما احسن اقبال کو عدالت نے بری کر دیا ہے، منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بھی بری قرار دے دیا گیا ہے، عدالتوں نے نیب کے بنائے گئے مقدمات کو غلط قرار دیا اور ن لیگی رہنماؤں کو ریلیف مل گیا،شاہد خاقان عباسی نیب کی جانب سے مقدمہ درج ہونے کے بعد جیل میں بھی رہ چکے ہیں، بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کیا تھا،

    مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    ‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

  • بریکنگ، عمران خان نااہل قرار، توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ آ گیا

    بریکنگ، عمران خان نااہل قرار، توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ آ گیا

    عمران خان نا اہل قرار
    الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کمرہ عدالت میں موجود تھا الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنا دیا

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قراردیا ،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان کی نااہلی 5 رکنی کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غلط گوشوارے جمع کروائے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی قومی اسمبلی کی سیٹ خالی قرار دے دی گئی عمران خان کو 5سال کے لیے نااہل قرار دیا گیا

    الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے نااہلی کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما، شہباز گل کا کہنا تھا کہ جو نوازشریف نے کہا الیکشن کمیشن نے وہ فیصلہ لکھ کر سنا دیا،تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کیخلاف تمام تحریک انصاف کے کارکنان فیصل آباد ضلع کونسل چوک پہنچیں۔ بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن امپورٹڈ حکومت کا دست راست بن چکا ہے۔ عوامی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے ان کا نپیں ٹانگ رہی ہیں

    مسلم لیگ ن کی رہنما، مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور جو چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا۔ میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا۔ جتنی بڑی چوری ہے اسکی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے۔ اسکو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔

    ن لیگی رہنما ، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کھیل تم نے شروع کیا تھا، اختتام ہم نے کیا۔۔

    ن لیگی رہنما ، وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی اور کہا کہ "جمعہ مبارک”

    توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کے حوالہ سے الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی کے حوالہ سے آرڈر جاری کر دیا گیا تھا ایس ایس پی کی نگرانی میں سیکیورٹی تعینات کردی گئی ریڈ زون میں ایس ایس پی ، 5 ایس پیز ، 6 ڈی ایس پی سمیت 1100 اہلکار تعینات تھے پولیس کے ساتھ ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات تھی ،

    لیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ 19 ستمبرکو محفوظ کیا تھا اسپیکر قومی اسمبلی نےالیکشن کمیشن کو اگست میں عمران خان کے خلاف ریفرنس بھیجا تھا ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست کی تھی

    دوسری جانب عمرا ن خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کے حوالہ سے ممکنہ ہنگامہ آرائی سے متعلق خفیہ ادارے کی رپورٹ کے بعد اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی،اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ایکسپریس وے اور سرینگر ہائی وے سمیت اسلام آباد بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ایک ہزار 200سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو فوری طور پراسلام آباد طلب کرلیا گیا،اسپیشل برانچ کی ٹیمیں راولپنڈی اوراسلام آباد میں نگرانی پر تعینات ہوں گی آئی جی اسلام آباد کی جانب سے اعلیٰ افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

    عدالت نااہل کر سکتی ہے، الیکشن کمیشن نہیں، عمران خان کے وکیل کا دعویٰ
    توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن میں دلائل دینے والے وکیل بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ہررکن اسمبلی اثاثوں کی تفصیلات بتانے کا پابند ہے عمران خان پرتوشہ خانہ تحائف سے متعلق الزام لگائے گئے عمران خان پر الزام لگایا گیا کہ توشہ خانہ سے جو تحائف لیے وہ ظاہر نہیں کیے،یہ بھی الزام لگا کہ عمران خان نے کچھ تحائف کی تفصیلات جمع نہیں کرائے،بغیر قانون دیکھے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا،ہم نے الیکشن کمیشن کو تمام تر دستاویزات جمع کرا دئیے اہم انکم ٹیکس ریٹرن ہوتا ہے،جو عمران خان نے جمع کرا دئیے تھے ،توشہ خانہ کیس میں حقائق سب کچھ ثابت کر چکے ہیں ،آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت اگر کوئی ممبر صادق و امین نہیں رہتا توعدالت نااہل کرسکتی ہے،الیکشن کمیشن یا کوئی اور ادارہ اس طرح کا کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا،

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    عمران خان کے خلاف ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں نااہلی کا ریفرنس دائر کیا تھا، ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کوآرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے،ن لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا نےعمران خان کی نااہلی کے لیے ریفرنس جمع کرایا گیا تھا،ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے اثاثوں میں توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تفصیل نہیں بتائی اگست 2018 سے 31 دسمبر 2021 تک وزیر اعظم اور اہلیہ کو 58 تحائف دیئے گئے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جواب بھی جمع کرایا گیا تھا عمران خان نے الیکشن کمیشن کو جمع کروائے گئے جواب میں اعتراف کیا تھا کہ بطور وزیر اعظم اپنے دور میں 4 تحائف فروخت کیے تھے، عمران خان نے جواب میں کہا تھا کہ میرے خلاف توشہ خانہ ریفرنس بلا جواز اور بے بنیاد ہے ،ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے اور سیاسی مقاصد کے لیے کیس بنایا گیا ہے، توشہ خانہ ریفرنس اختیارات کا ناجائز استعمال اور آئینی اختیارات کی توہین ہے،اگست 2018 سے 31 دسمبر 2021 تک وزیر اعظم اور اہلیہ کو 58 تحائف دیئے گئے،

    رہنما مسلم لیگ ن محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن سے کچھ دستاویزات توشہ خانہ سے متعلق مانگی گئیں،محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کیبنٹ کے ذریعے دستاویز دینے سے روک دیا،عمران خان نے تحائف کی رپورٹ خفیہ رکھی، میاں گل نے عمران خان کو دیئے گئے تحفوں کی تفصیلات سامنے لانے کو کہا،عمران نیازی کے گوشواروں کی تفصیلات کیلئے ہم نے اسپیکر سے درخواست کی،الیکشن کمیشن سے عمران خان کا ہم نے 2018 اور 19 کاگوشوارہ لیا،جب رپورٹ نکلوائی تو معلوم ہوا کہ توشہ خانہ میں کتنا گھپلا ہوا ، 10 کروڑ سے زائد مالیت کی گھڑیاں 2کروڑ میں توشہ خانہ سے لی گئیں،کیبنٹ ڈویژن کو توشہ خانہ کی انفارمیشن چھپانے کیلئے استعمال کیا گیا،عمران خان نے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی،ہم ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائیں گے،عمران خان تم نے پاکستانی قوم سے اتنا جھوٹ بولاہے ، کب تک خیر مناؤ گے،عمران خان تم نہ صادق ہونہ امین ہو،الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں توشہ خانہ تحائف کا کوئی ذکر نہیں،گوشواروں میں بہت سے تحائف ظاہر نہیں کئے گئے اور حلف نامہ دیا کے سب ظاہر ہے عمران خان جھوٹا ہونے کے علاوہ ٹیکس چور بھی ثابت ہو گئے،عمران خان نے ٹیکس چوری کی، جھوٹا حلف نامہ دیا ،اختیارات کا غلط استعمال کیا،

    عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • واٹس ایپ کا صارفین کے لیے نیا کال لنک فیچر کیا ہے؟

    واٹس ایپ کا صارفین کے لیے نیا کال لنک فیچر کیا ہے؟

    واٹس ایپ کا صارفین کے لیے نیا کال لنک فیچر کیا ہے؟

    مشہور انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا کال لنک فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے واٹس ایپ صارفین کے تجربے کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے متعدد نئے فیچرز پر کام کر رہا ہے۔ ان فیچرز میں میں خود کو اسٹِکر بنانے کی صلاحیت، چیٹ گروپس میں 1024 افراد کی شمولیت، گروپ میں پولز کی تشکیل سمیت کئی فیچرز شامل ہے۔

    متعارف کروائے جانے والے کال لنک فیچر کے متعلق پچھلے مہینے میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے اعلان کیا تھا جس کی مدد سے وائس اور ویڈیو کال لنکس کو شیئر کیا جاسکے گا۔ ان کالز میں ایک وقت میں 32 افراد شرکت کر سکیں گے جبکہ کال لنک 90 روز تک فعال رہے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
    پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ
    صارفین کال لنک بنانا چاہتے ہیں تو کال ٹیب میں جائیں اور کال لاگ کے اوپر دیکھیں ایک نئے بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ’کریئٹ کال لنک‘ کو دبانے کے بعد ایک نیا پیج کھلے گا جس پر وائس یا ویڈیو کال کے آپشن ہوں۔ آپشن کے انتخاب کے بعد آپ دعوت کا لنک نقل کر کے اپنے واٹس ایپ روابط کو بھیج سکتے ہیں۔ واضح رہے جن سے آپ ان لنکس کے ذریعے کال پر بات کرنا چاہتے ہوں ان کا واٹس ایپ صارف ہونا ضروری ہوگا۔

    خیال رہے کہ؛ اس سے قبل واٹس ایپ پر مشہور فیچر گروپ میسیجنگ میں آپ ایک وقت میں 256 افراد تک پیغام بھیج سکتے تھے. اس کا مطلب ہے کہ آپ انفرادی طور پر ہر ایک کو میسج کیے بغیر اپنے تمام دوستوں اور فیملی کو اپڈیٹ رکھ سکتے ہیں. صرف "نئے گروپ” کے آئیکون پر کلک کریں ، ان لوگوں کے نام تلاش کریں اور ان لوگوں کے ناموں پر کلک کریں جن کو آپ شامل کرنا چاہتے ہیں ، اور پھر گروپ کا نام رکھیں۔

  • کیپٹن ر صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    کیپٹن ر صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم عدالت نے دے دیا

    ضلع کچہری میں کیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا عدالت نےکیپٹن (ر) صفدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی عدالت نے کیس پر سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی تھانہ اسلام پورہ نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے، عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں کیپٹن ر صفدر کے وارنٹ جاری کئے ہیں

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    جاوید لطیف محب وطن،مجھے گرفتار کیا گیا تو قیادت کون کریگا؟ مریم نواز نے اعلان کردیا

    غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو نیب نے طلب کیا تھا، مریم نواز نیب میں پیش ہونے کے لئے گئی تھیں، اس موقع پر ن لیگی کارکنان بھی موجود تھے، مریم نیب پیشی کے بغیر واپس روانہ ہو گئی تھیں، اس واقعہ کے بعد کیپٹن ر صفدر نے گفتگو کی تھی جس پر انکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا،کیپٹن ر صفدر پر لاہور کے تھانوں کے علاوہ گوجرانوالہ میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے،کیٹن ر صفدر پر پشاور میں بھی مقدمہ درج ہے وہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں، مریم نواز کے شوہر نہ صرف اپنے مقدمات بلکہ مریم کے ساتھ بھی عدالتوں میں باقاعدگی کے ساتھ پیش پوتے رہے ہیں

    ایک موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ کوئی شہر ایسا نہیں جہاں میرے خلاف مقدمہ درج نہ ہو،جمہوریت کے لئے ہم قربانیاں دے رہے ہیں، نواز شریف کو جب ڈاکٹر کہیں گے تبھی نواز شریف واپس آئیں گے، مجھے نہیں پتہ کہ میرے اوپر کیا مقدمہ ہے، بغاوت ہے، دہشت گردی ہے یا کچھ اور، اب وکیل کے ساتھ رہ کر قانون بھی سیکھ گیا ہوں،

  • روس کو ڈرونز فراہم کرنے پر برطانیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کردی ہیں

    روس کو ڈرونز فراہم کرنے پر برطانیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کردی ہیں

    روس کو ڈرونز فراہم کرنے پر برطانیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    برطانیہ نے ایرانی فوج کے 3 افسران اور ایک ایرانی ڈرون کمپنی پر پابندی لگائی ہے، پابندیوں میں شامل افراد پر برطانیہ کے سفر کی ممانعت ہوگی، پابندیوں میں شامل افراد کے برطانیہ میں موجود اثاثے ضبط ہوں گے۔ تاہم ایران کی جانب سے روس کو ڈرونز فراہم کرنے کی تردید کر دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ دو ہفتے قبل امریکہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا تھا، امریکا میں بھی پابندیوں کا شکار افراد کے امریکہ میں موجود اثاثے ضبط کر لیے جائیں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ اور وزیر مواصلات پر پابندی لگائی گئی، امریکہ کی جانب سے مزید ایرانی شہریوں پر بھی پابندیاں لگائیں گئی ہیں، پابندیوں میں شامل افراد امریکی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکیں گے۔ امریکا کا موقف تھا کہ پابندیاں ایرانی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر لگائیں گئی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
    پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ

    ادھر دوسری جانب امریکہ ایران کے جوہری معاہدے پر مذاکرات کو تیار ہونے کی خبریں بھی آئی تھی. ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایران سے براہ راست مذاکرات نہیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات آسٹریا میں 6 اپریل سے ہوں گے. تاہم ایران نے امریکہ سے بلاواسطہ مذاکرات مسترد کر دیئے تھے.

  • دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟

    دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟

    گزشتہ دنوں ملک میں آڈیوز ٹیپ لیکس کی بھرمار رہی تھی اور آئے روز ہیکرز کی جانب سے نئی نئی آڈیوز لیک کی جارہی تھی انہی میں سے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بھی آڈیو ٹیپ جاری کی گئیں جس میں عمران خان کسی کو خریدنے کے بارے میں بات کر رہے ہوتے ہیں۔ اب اس بات کی صحیح تصدیق تو فرانزک اور تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلیں گی کہ آیا یہ اصلی ہیں یا نقلی لیکن میں نے مختلف سینئر صحافیوں اور سیاسی پنڈتوں سے اس بات کی تصدیق کرنے کی کوشش کی جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا ذاتی خیال ہے کہ یہ جو عمران خان بارے آڈیوز آئی ہیں تقریبا اصلی ہی محسوس ہوتی ہیں۔

    بہرحال اس بحث کو فلحال ہم آنے والے وقت پر چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ اس کا فیصلہ اسی نے کرنا ہے لیکن یہاں پر مجھے خریدوفروخت بارے مولانا طارق جمیل کا وہ انٹرویو یاد آرہا ہے جو بول نیوز کے اینکر امیر عباس کو عیدلاالضحی کے موقع پر دیا گیا تھا جس میں غالبا پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے فرمایا تھا کہ "کس طرح انسانوں کو خریدا گیا اور ایک دھوکے سے حکومت بنائی گئی” صرف اتنا ہی نہیں حتکہ مولانا صاحب نے موجودہ حکمرانوں کو طعنہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ "کیا یہ اللہ اور اس کے نبی ص کے سامنے کھڑے ہوسکتے ہیں؟” اور پھر آپ ﷺ سے منسوب کرتے ہوئے کہا "کم بختو میں نے اولاد ذبح کروا دی مگر تم نے چند ٹکوں کی خاطر بائیس کروڑ عوام کو ذلیل و خوار کرکے رکھ دیا۔” معروف مذہبی اسکالر طارق جمیل نے اسی انٹرویو میں مزید یہ بھی کہا تھا کہ "پاکستان کی ماوں نے اچھے ڈاکٹرز، انجینئرز، سائنس دان اور اسکالر پیدا کیئے ہیں لیکن ایسے سیاستدان پیدا نہیں کیئے جو کہیں کہ مجھے اپنے نبی ﷺ کے طریقہ پر یہ نظام چلانا ہے۔” دراصل اس آخری بات کا واضح اشارہ عمران خان کی طرف تھا کیونکہ انہوں نے ہی حکومت میں آنے سے قبل اور بعد میں ریاست مدینہ کا دعوی بلند کیئے رکھا تھا۔

    لیکن سوال اب یہ ہے کہ عمران خان کی ہارس ٹریڈنگ یا اراکین کی خریدوفروخت بارے آڈیوز آنے کے بعد کیا مولانا طارق جمیل انہیں اللہ، رسول ﷺ کے سامنے کھڑا ہونے اور خریدوفروخت جیسا گھناؤنا کام کرنے کا طعنہ دیں گے؟ جیسا کہ انہوں نے عمران خان کو عدم اعتماد کے ذریعے نکالنے والی پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت پر خریدوفروخت کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا؟ لیکن میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ وہ ایسا ہرگز نہیں کریں گے.

    لیکن جو کچھ وہ عمران خان بارے کررہے یا انہیں مسیحا بنانے کی کوشش کرتے رہتے اس کا اثر مولانا کے ماننے والوں پر ضرور پڑتا ہے اور یہ ایسے کہ میرے ایک بھائی تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک کٹر قسم کے مولوی ہیں جن سے بحث و مباحثہ ہوا. انہوں نے مجھے کہا آپ کو بطور مصنفہ عمران خان کے حق میں لکھنا چاہئے. میں نے وجہ پوچھی تو کہا کہ آپ اس حکومت کو جائز سمجھتی جو خریدوفروخت کرکے بنائی گئی؟ میں نے انہیں جواب دیا بھائی اول تو میں کسی حکومت کے بننے کے حق یا مخالفت میں نہیں اور دوئم بطور صحافی میرا کام حقیقت پر مبنی خبریا تبصرہ دینا ہے اور سوئم عدم اعتماد بارے ہمارے آئین میں واضح درج ہے لہذا آپ اسے پڑھنے کی زحمت کرلیں۔ لیکن انہوں نے میری بات مکمل سنے بغیر کہا پھر تو آپ حق و سچ کے ساتھ کے ساتھ نہیں (ان کا اشارہ عمران خان کی حمایت کرنے کی طرف تھا) انہیں جواب دیا کہ آپ بجائے مولانا فضل الرحمن یا کسی مذہبی جماعت کی حمایت کے بار بار عمران خان کی طرف داری کیوں کررہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ "مولانا طارق جمیل جو اس دور حاضر کا ولی ہے وہ عمران خان کی کھلے عام حمایت کررہا ہے یہی وجہ ہے کہ میں عمران خان کو ایماندار شخص سمجھتا ہوں کیونکہ انہیں ایک بہت بڑا عالم دین اس قوم کا مسیحا سمجھتا ہے، ان کے لئے دعائیں کرتا ہے۔ مولانا طارق جمیل کے پیروکار کے بقول "یہ میں نے مولانا صاحب کے منہ سے سنا کہ کوئی ایسا رہنماء نہیں گزرا جس نے ریاست مدینہ کی بات کی ہو ماسوائے عمران خان کے۔”

    قارئین اب آپ خود اندازہ لگائیں جو سادہ لوح عوام ان علماء یا مشہور شخصیات کے ہارڈ کور قسم کے فین ہوتے ہیں ان پر ان کی ہر ایک بات کس قدر اثر انداز ہوتی ہے لہذا مولانا طارق جمیل سے عاجزانہ التماس ہے کہ یا تو مکمل طور پر کھل کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں یا پھر سادہ مزاج لوگوں کے ذہن خراب یا انہیں گمراہ کرنا بند کردیں کیونکہ ان میں اتنی جرات تو ہے نہیں کہ لاپتہ افراد، جبری مذہب کی تبدیلی، مظلوموں کے بے گناہ قتل و غارت اور جنید حفیظ جیسے قیدیوں کے بارے کھل کر بات کریں یا مذمت کردیں لیکن انہیں عمران خان جو واقع ایک لیڈر ہے اور اس کے ماننے والے بھی لاکھوں میں ہیں لیکن جب وہ وزیر اعظم بنے تو ان کے دور کو میڈیا کیلئے آمر دور سے بھی برا کہا گیا صرف اتنا ہی نہیں مہنگائی آسمان کو چھونے لگی تھی اس وقت مولانا طارق جمیل کو تو خیال نہیں آیا کہ عمران خان کے دور میں اغوا ہونے والے صحافی مطیع اللہ جان، گولی لگنے والے سابق چیرمین پیمرا ابصار عالم اور نو ماہ تک بغیر کسی قانون کی خلاف ورزی کے سنسرشپ کا شکار رہنے والے حامد میر بارے مذمت ہی کردیتے لیکن اچانک تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد طارق جمیل صاحب کو مہنگائی بھی نظر آنے لگی تھی اور ووٹوں کی خریدوفروخت بارے اللہ کا عذاب بھی یاد آگیا۔ لہذا میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ چاہے عمران خان ہو، مولانا طارق جمیل یا پھر کوئی شخصیت ان کی اندھی تقلید نہیں کرنی چاہیے ہاں اگر ہم کسی کے کارناموں کے مداح ہوتے بھی تو ہم میں ان کے غلط کاموں پر تنقید کرنے اور سہنے کی جرات بھی ہونی چاہئے اور آج تک وطن عزیز کی ترقی میں یہی چیزیں حائل ہیں کہ جو جس کا پیروکار ہے وہ اسی کو ہی نعوذ باللہ ولی اللہ سمجھتا ہے جو کہ بہت بڑا المیہ ہے۔

  • عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو

    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو

    پشاور:عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کا آڈیو پیغام سامنے آیا ہے اور یہ آڈیو پیغام تحریک انصاف کے کارکنوں کے نام ہے ، اس پیغام کا مقصد الیکشن کمیشن کی طرف سے غیرمناسب فیصلے کو قبول نہ کرنے کی تاکید ہے اور سخت لائحہ عمل اپنانے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے

    مبینہ طور پروائرل ہونے والی ویڈیو میں پرویز خٹک کہتے ہیں‌ کہ پرویز خٹک بات کر رہا ہوں ۔ میں پاکستان تحریک انصاف کی جتنی بھی تنظیمیں ہیں اور جتنی یوتھ ونگز ہیں ان سے درخواست ہے کہ اگر فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے حق میں آیا تو ٹھیک ہے اور اگر خلاف آیا تو ہر ضلع میں ایسا احتجاج ہونا چاہیے جس کے نتیجے میں سڑکیں بند ہوں اور پوری دنیا کو پتا چلے کہ ہماری کتنی پاور ہے

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ آج سنانے کا اعلان کر دیا۔

    الیکشن کمیشن کل توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج دوپہر دو بجے سنائے گا، جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

    سکیورٹی کیلئے اسلام آباد پولیس کو خط

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس کے فیصلے موقع پر ہنگامی بنیاد پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔

    انسپیکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں سماعت کے دوران کمیشن کے اندر اور اطراف میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے جو 21 اکتوبر 2022 کو صبح 10 بجے شروع ہوگی۔ درخواست گزار اور مدعا علیہان کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں اور اس دوران کسی قسم کے ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے پورے دن الیکشن کمیشن کی عمارت کے اندر اور باہر سادہ لباس میں دو اہلکاروں اور ایک ٹریفک وارڈن سمیت فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ اس معاملے کو انتہائی ہنگامی بنیاد پر لیا جائے۔

    عمران خان کا تحریری جواب

    واضح رہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس کے سلسلے میں 7 ستمبر کو الیکشن کمیشن میں اپنا تحریری جواب جمع کرایا تھا، جواب کے مطابق یکم اگست 2018 سے 31 دسمبر 2021 کے دوران وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کو 58 تحائف دیے گئے۔

    بتایا گیا کہ یہ تحائف زیادہ تر پھولوں کے گلدان، میز پوش، آرائشی سامان، دیوار کی آرائش کا سامان، چھوٹے قالین، بٹوے، پرفیوم، تسبیح، خطاطی، فریم، پیپر ویٹ اور پین ہولڈرز پر مشتمل تھے البتہ ان میں گھڑی، قلم، کفلنگز، انگوٹھی، بریسلیٹ/لاکٹس بھی شامل تھے۔

    جواب میں بتایا کہ ان سب تحائف میں صرف 14 چیزیں ایسی تھیں جن کی مالیت 30 ہزار روپے سے زائد تھی جسے انہوں نے باقاعدہ طریقہ کار کے تحت رقم کی ادائیگی کر کے خریدا۔

    اپنے جواب میں عمران خان نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے بطور وزیر اعظم اپنے دور میں 4 تحائف فروخت کیے تھے۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2 کروڑ 16 لاکھ روپے کی ادائیگی کے بعد سرکاری خزانے سے تحائف کی فروخت سے تقریباً 5 کروڑ 80 لاکھ روپے حاصل کیے، ان تحائف میں ایک گھڑی، کفلنگز، ایک مہنگا قلم اور ایک انگوٹھی شامل تھی جبکہ دیگر 3 تحائف میں 4 رولیکس گھڑیاں شامل تھیں۔

    توشہ خانہ ریفرنس

    خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر راجا پرویز اشرف نے اگست کے اوائل میں توشہ خانہ کیس کی روشنی میں عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو ایک ریفرنس بھیجا تھا۔

    ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے اپنے اثاثوں میں توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف اور ان تحائف کی فروخت سے حاصل کی گئی رقم کی تفصیل نہیں بتائی۔

    اپریل کے آغاز میں سابق وزیر اعظم نے توشہ خانہ میں ملنے والے تحائف کے تنازع پر ایک غیر رسمی میڈیا گفتگو کے دوران جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کے تحفے ہیں اور یہ ان کی مرضی ہے کہ انہیں رکھنا ہے یا نہیں۔

  • پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا:وزیر خزانہ

    پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا:وزیر خزانہ

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اگر روس سے تیل لے سکتا ہے تو ہم بھی لے سکتے ہیں، روس سے تیل کے حصول کیلئے حکومت غور کر رہی ہے۔

    اسی بات کی تصدیق عاصمہ شیرازی نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آج سے روس سے تیل خریدنے کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس میں رکاوٹ دور ہو گئی ہے، امریکا کو بتا دیا ہے سستا تیل خریدنا ہمارا حق ہے، کوشش ہے کم از کم اس ریٹ پر تیل خرید لیں جس پر بھارت خرید رہا ہے

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان نے اپنا کام مکمل کر دیا ہے تاہم ہم ایف اے ٹی ایف کے اعلان سے پہلے اعلان نہیں کرسکتے۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ معیشت سے متعلق فیصلوں میں آزاد ہوں اگر آزاد نہ ہوتا تو یہ چیلنج کبھی قبول نہ کرتا، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر آئندہ کچھ دنوں میں بہتر ہوجائیں گے، پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں، مہنگائی کو نیچے لانے کیلئے حکومت اپنی کوشش میں لگی ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی کا بوجھ کم ہوگا۔

    اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا گیا ہے اس پر عمل کریں گے، ابھی تک پاکستان سودی نظام پر چل رہا ہے اور کوشش ہے کہ سودی نظام کو ختم کیا جائے، اسلامی نظام میں اثاثوں کو گروی رکھنا پڑتا ہے۔

    وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر200روپے سے کم بنتی ہے، عوام کوریلیف دینے کیلئے متعدد اقدامات اٹھارہے ہیں، ڈالرکی قدر میں200روپے سے اوپر اضافہ مصنوعی ہے، امید ہے آنے والے دنوں میں اچھی خبریں آئیں گی۔

  • سٹی پولیس کی کاروائی میں منشیات سپلائر چرس سمیت گرفتار

    سٹی پولیس کی کاروائی میں منشیات سپلائر چرس سمیت گرفتار

    کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گزشتہ 7 روز کے دوران اسٹریٹ کریمنلز اور مطلوب منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 1 بھتہ خور سمیت 9 اسٹریٹ کریمنلز اور 27 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا

    ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان سے 10 عدد اسلحہ بمعہ ایمونیشن, 4 کلو سے زائد چرس, ہیروئن, آئس, کرسٹال, 900 عدد مختلف کمپنیز کی سمز,18 گرے ٹریفک سسٹم, ہارڈ ڈسک, لیپ ٹاپ, واکی ٹاکی, مختلف شناخی کارڈز وغیرہ برآمد کئے گئے,

    ملزمان عادی/پیشہ ور بھتہ خور, اسٹریٹ کریمنلز, اور مطلوب منشیات فروش تھے, اسٹریٹ کریمنلز حالیہ چھینا جھپٹی/ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے,

    ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیے گئے ہیں, ایس ایس پی سٹی.ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے

    ڈی ایس پی سٹی غلام شبیر سرکی کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپیکٹر عمران رشید شیخ نےاپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی

    ادھر ایک اور واقعہ میں دوران چیکنگ کاروائی کرتے ہوئے بائیکو پیٹرول پمپ کے قریب سے ایک مشکوک شخص بنام شہزادہ رضوان صدیقی کو روک کر چیک کیا جس کے قبضے سے دوران تلاشی چرس برآمد ہوئی،مزکورہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں خود کو منشیات سپلائر ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ چرس فروخت کرنے کیلئے لیکر جارہا تھا

    گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہےجبکہ گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد 640 گرام چرس پولیس تحویل میں لیکر نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا