Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • دبئی میں گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش پاکستانی اسٹالز توجہ کا مرکز

    دبئی میں گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش پاکستانی اسٹالز توجہ کا مرکز

    دبئی میں گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش پاکستانی اسٹالز توجہ کا مرکز بن گیا

    دبئی میں گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش میں 53 سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے شرکت کی وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے نمائش میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا سید امین الحق کی ہواوے، سمیت عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے وفود، کامیاب ترین اسٹارٹ اپس سے ملاقاتیں ہوئیں اگنائٹ اور ہواوے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، سید امین الحق بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے.

    وفاقی وزیر سید امین الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری میں گذشتہ 4 برسوں میں 30 گنا اضافہ ہوا. سال 2017،اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری 10 ملین ڈالرز ،2021 میں 373 ملین ڈالر رہی. عالمی وینچرز اور اینجلز کی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری پاکستانی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے.”پاکستانی اسٹارٹ اپس کی اس وقت مجموعی حیثیت ساڑھے 3 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے. اسٹارٹ اپس کی مجموعی حیثیت 2027 تک 20 ارب ڈالرز تک پہنچانے کی راہ ہموار کردی ہے.

  • سینٹورس مال واقعہ؛ آگ بھڑکانے والا میٹریل اسٹور ہونے کی وجہ سے آگ پھیلی. ابتدائی رپورٹ

    سینٹورس مال واقعہ؛ آگ بھڑکانے والا میٹریل اسٹور ہونے کی وجہ سے آگ پھیلی. ابتدائی رپورٹ

    شہر اقتدار کے سینٹورس مال میں آگ لگنے کے واقع کی ابتدائی رپورٹ 7 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے تیار کرلی۔

    ذرائع کے مطابق واقع کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سینٹورس کے فوڈ کورٹ میں واقع ریسٹورینٹ میں کوکنگ آئل سمیت آگ بھڑکانے والا میٹریل اسٹور ہونے کی وجہ سے آگ پھیلی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاپنگ مال کے ایمرجنسی ایگزٹ کی جگہ مناسب روشنی کا انتظام نہیں تھا، 200 فٹ تک اونچائی سے آگ بجھانے کے لیے فائر وہیکل برانٹو کا استعمال کیا گیا۔

    فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سترہویں منزل سے اوپر آگ بجھانے میں فائر فائٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مال کی ٹاپ فلور تک شیشہ تھا لیکن وینٹیلیشن کی جگہ نہیں تھی جس کی وجہ سے دھواں بھرگیا اور درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ ایم سی آئی کے شعبہ فائر بریگیڈیر کے پاس ہیومن ریسوس کی کمی تھی۔ ابتدائی رپورٹ میں شاپنگ مال میں آئندہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے تجاویز بھی دی گئی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
    ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
    مزید برآں رپورٹ میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ مال میں فائر اسموکنگ الارم جیسے جدید آلات نصب کرنے اور ٹاپ فلور پر وینٹیلیشن کے انتظام کیے جائیں۔ یاد ہے کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مرکز میں واقع سینٹورس مال میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جبکہ تھانہ مارگلہ میں پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سینٹورس شاپنگ مال کو ’نامعلوم شخص نے نامعلوم وجوہات پر آگ لگائی۔ جس کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے اس عمارت کو فی الوقت سیل کر دیا تھا اور کہا تھا کہ ’کسی کو بھی شاپنگ مال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔‘

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ ، خارجہ کے ڈائریکٹرز کو ایک گھنٹے میں طلب کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ ، خارجہ کے ڈائریکٹرز کو ایک گھنٹے میں طلب کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی ایم کیو ایم کو شناختی کارڈ جاری کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ اور خارجہ کے ڈائریکٹرز کو ایک گھنٹے میں طلب کر لیا، وکیل نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کا شناختی کارڈ نادرا کے قیام سے پہلے کا ہو سکتا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ سے کون آیا ہے؟ آ کر بنیادی بات تو بتا دیں، ایک شخص پاور آف اٹارنی رجسٹر کرانا چاہتا ہے اور سفارت خانہ اسکو تسلیم نہیں کر رہا،بانی ایم کیو ایم کی درخواست زیرالتوا ہے اس پر فیصلہ کر دیں، وزارت داخلہ سے کوئی شخص آیا ہی نہیں ڈائریکشن کس کو دوں؟

    دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ والے کیسے عجیب لوگ ہیں؟کیا بانی ایم کیو ایم کی درخواست کسی نے دیکھی بھی ہے؟ ایک درخواست 2014 سے زیرالتوا ہے اسے دیکھیں ایک گھنٹے میں وزارت داخلہ اور خارجہ کے ڈائریکٹر عدالت میں پیش ہو جائیں، نادرا کو اطلاع ہو گئی وہ آ گئے، دونوں وزارتوں کو نہیں ہوئی،ایک فون کال کر کے کہہ دیا کہ بس تاریخ لے لیں، اگر بانی ایم کیو ایم کی شناختی کارڈ کی درخواست مسترد کر دی ہے تو وہ بھی بتا دیں،

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    ایٹمی دھماکوں کا سہرا نواز شریف نہیں بلکہ کس کو جاتا ہے؟ شیخ رشید کے انکشاف سے سب حیران

    عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، بانی ایم کیو ایم کیخلاف عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

  • عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی،سعد رفیق

    عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی،سعد رفیق

    عدالت پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف بے بنیاد کیسز بنائے گئے ہم نے انتقامی سیاست کو برداشت کیا،

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی عمران خان لوگوں کو گمرا ہ کررہے ہیں،پی ٹی آئی میں شخصی آمریت ہے عمران خان کا اصول اورسچائی سے کوئی تعلق نہیں،عمران خان نے سازش کا بیانیہ بنانانے کی کوشش کی،عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، عمران خان کی ساری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے،عمران خان کا اب بھی بس چلے تو اپنے مخالفین کو کچا کھا جائیں، عمران خان آڈیو کو ٹیسٹ کروائیں، دعوے نہ کریں صدر عارف علوی نے بھی کہہ دیا کہ کوئی سازش نہیں تھی،و

    احتساب عدالت لاہور،پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت ہوئی ،وفاقی وزیر سعد رفیق اور ن لیگی رہنما سلمان رفیق عدالت میں پیش ہو ئے،عدالت نے ملزمان کے وکیل سے متفرق درخواست پر جواب طلب کر لیا ،نیب کے دونوں گواہان عدالت پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا، عدالت نے سوال کیا کہ دوسرا گواہ ابھی تک کیوں نہیں آیا ؟ وکیل نے کہا کہ نیب کا جو گواہ موجود ہے ،اسکا بیان قلمبند کرائیں ،عدالت میں نیب کے گواہ قیصر امین بٹ کا بیان قلمبند کیا گیا، احتساب عدالت نے گواہ سے سوال کیا کہ کیا آپ پراپرٹی ڈیلر تھے ؟گواہ قیصر امین بٹ نے عدالت میں جواب دیا، نہیں میں پراپرٹی ڈیلر نہیں ، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پورا صفحہ ہی چھوڑ کر آگے سے بیان دے رہے ہیں گواہ اپنے بیان سے منحرف ہو رہا ہے ، خواجہ برادران ہمارے بزنس سے الگ ہو گئے ،پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی گئی

    واضح رہے کہ خواجہ برادران کو 17 مارچ کو سپریم کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا،خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔عدالت نے ریفرنس کے 3 ملزموں ندیم ضیاء، عمر ضیاء اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جنہوں نے پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 59 کروڑ کا فراڈ کیا ہے۔

    آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

    لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ:لاہورمیں نوجوانوں پر مشتمل ‘انصاف فورس’  قائم

    پی ٹی آئی لانگ مارچ:لاہورمیں نوجوانوں پر مشتمل ‘انصاف فورس’ قائم

    پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کےحوالے سے تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔

    باغی ٹی وی : اس ضمن میں لاہورمیں نوجوانوں پر مشتمل ‘انصاف فورس’ قائم کردی گئی، ابتدائی طور پر 100 نوجوانوں پر مشتمل انصاف فورس کی لانچنگ تقریب ہوئی جس میں مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ شریک ہوئے۔

    جو بھی جتھہ آتا ہے اسلام آباد میں آکر بیٹھ جاتا ہے،احتجاج کرنیوالوں کیلئے جگہ…

    تقریب سے خطاب میں عمرسرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ کراچی سے خیبر تک ہر گھر میں عمران خان کا ووٹ بینک موجود ہے۔

    تقریب کا انعقاد رہنما پی ٹی آئی میاں عباد فاروق کی جانب سے کیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انصاف فورس وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عمر سرفراز چیمہ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جس کے چیف کمانڈر پنجاب میاں عباد فاروق ہوں گے۔

    دوسری جانب باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا خفیہ پلان کے جواب میں اسلام آباد پولیس نے بھی متبادل پلان تیار کرلیا ہے لانگ مارچ کے شرکا اور ہراول دستے کو کہاں کہاں رکھا جائے گا؟ اننتظامیہ نے ان مقامات کی نشاندہی کرلی۔ ان مقامات میں پاکستان تحریک انصاف کے فارم ہاؤسزز اور دیگر اہم مقامات جیسا کہ پنجاب ہاؤس، کے پی ہاؤس، کشمیر ہاؤس اور بنی گالا ہاؤس شامل ہیں۔

    وزارت داخلہ کے حکم پر اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے جس کے لیے اسپیشل برانچ نے یونین کونسل کی سطح پر فہرستیں تیار کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کو فنانس کرنے والے افراد کی فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں۔ فہرستوں میں 1 کروڑ روپے اور اس سے زائد فنڈنگ کرنے والوں کے نام شامل ہیں۔ فہرستوں میں شامل تمام افراد کو تھانے طلب کرکے نقص امن کی ضمانت لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    نئے ڈی پی او کی تعیناتی،چاق و چوبند دستے کی سلامی

    30 ہزار کے قریب سیکیورٹی اہلکار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فرائض سرانجام دیں گے جن پر یومیہ تقریباً 15 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے سیکیورٹی پلان کے تحت 30 ہزار کے قریب اہلکاراسلام میں سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جن میں پولیس، رینجرز، ایف سی، ایلیٹ فورس اور سندھ پولیس کے اہلکار شامل ہوں گے۔

    سیکیورٹی اہلکاروں کے کھانے اور دیگراخراجات کی مد میں یومیہ تقریباً 15 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، وفاقی وزارت خزانہ اور وفاقی وزارت داخلہ کے حکام کو اخراجات سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

    وفاقی پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر 1300 کے قریب کنٹینرز لگائے جائیں گے اگر ممکنہ لانگ مارچ کے شرکا اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پرپہنچ گئے تو اسکولوں و کالجوں میں تعطیلات کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

    ڈی جی خان : ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی کارکنان آپے سے باہر ہلڑ بازی ، ہاتھا پائی، تھپڑوں کی آزادانہ…

    ممکنہ لانگ مارچ کے دوران وفاقی دارالحکومت کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے گی،پولیس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور امدادی اداروں کی چھٹیاں منسوخ کردی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں عمران خان اپنے مختلف جلسوں میں بار بار عوام کو لانگ مارچ میں شرکت کے لیے تیار رہنے کا کہہ رہے ہیں۔ دوسری طرف وفاقی حکومت جس انداز سے اسلام آباد میں کنٹینرز کے ذریعے رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے تو یوں لگ رہا ہے کہ اگلے چند دِنوں کے اندر اندر عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

  • ڈالر اوقات کار کے آغاز پر ہی ایک روپے 4 پیسے مزید سستا ہوگیا

    ڈالر اوقات کار کے آغاز پر ہی ایک روپے 4 پیسے مزید سستا ہوگیا

    ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر مزید 1 روپے 4 پیسے سستا ہو گیا۔

    انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 1 روپے 4 پیسے سستا ہوا ہے۔ فاریکس انڈیکس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کمی کے بعد 216 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 105 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 50 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے زائد کے دورانیے سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے جب کہ گزشتہ روز بھی کاروباری دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت 1.96 روپے کم ہوکر 217.96 روپے تک آ گئی تھی۔ پیر کے روز کاروباری دن کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے کم ہوکر 220 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل تاحال جاری ہے اور منگل کے روز بھی کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
    ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
    جب کہ گزشتہ منگل کے روز کارباری دن کی ابتدا ہی ڈالر کی قیمت میں 75 پیسے کمی سے ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 219.15 روپے کا ہوگیا جب کہ انٹر مارکیٹ میں ڈالر 77 پیسے کمی سے 217.19 پر ٹریڈ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں 22 ستمبر سے اب تک ڈالر کی قدر میں 22.71 روپے کی کمی ہو چکی ہے۔ جبکہ آج وزیر خزانہ مزید بہتری کیلئے آج امریکہ روانہ ہوگئے اور انہوں نے اس بارے کہا تھا کہ ڈالر مزید بھی نیچے آئے گا.

  • بریکنگ،منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شریف  بری

    بریکنگ،منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شریف بری

    عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شریف کو بری کردیا
    وزیراعظم شہباز شریف اورحمزہ شہبازمبینہ منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری ہو گئے اسپیشل کورٹ سینٹرل کےجج اعجاز اعوان نے فیصلہ سنایا عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں

    شہباز شریف خاندان کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمہ, ایف آئی اے کی جانب سے چالان والیم 7 پر مشتمل تفصیل عدالت میں جمع کروا دی گئی

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ نومبر 2020میں درج کیا گیا جولائی 2021 میں ملزمان نے ضمانتوں کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کیا ایف آئی اے نے مارچ 2022 میں مقدمے کا چالان اسپیشل سینٹرل کورٹ میں جمع کروایا ملزمان پر 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا گیا چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ چالان میں 100 گواہوں کی لسٹ جمع کروائی گئی تھی سلمان شہباز،طاہرنقوی اور لک مقصود کو اشتہاری قرار دیا گیا ملزم ملک مقصود اور جے آئی ٹی کے سربراہ ڈاکٹر رضوان انتقال کر چکے ہیں

    واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے سپیشل کورٹ میں زیر سماعت تھا، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز خود عدالت میں پیش ہو چکے ہیں، یہ کیس سابق وزیراعظم کے سابق مشیر شہزاد اکبر کی جانب سے بنایا گیا ہے

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

     

  • فنڈنگ کیس مقدمہ،پانچ ہزار کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانت منظور

    فنڈنگ کیس مقدمہ،پانچ ہزار کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانت منظور

    پانچ ہزار کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانت منظور

    ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    عمران خان عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے عدالت میں کہا کہ عمران خان عدالت میں موجود ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے عمران خان کی منگل تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی عدالت نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیر تک یہ درخواست زیرالتوارکھ لیتے ہیں، تب تک دائرہ اختیار کا مسئلہ حل ہو جائے گا، یہ عدالت عمران خان کو حفاظتی ضمانت دے دیتی ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عمران خان کو عبوری ضمانت اسپیشل سینٹرل کورٹ دے سکتی ہے، اگر دائرہ اختیار کا کوئی مسئلہ آتا ہے تو وہ ٹرائل کے دوران ہو گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر دائرہ اختیار کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو یہ عدالت اسکو حل کرے گی ، وکیل نے کہا کہ ضمنی انتخابات کا معاملہ چل رہا ہے عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا جائے اسی طرح کے مقدمات لاہور اور کراچی میں بھی ہیں، ضمنی انتخابات بھی ہو رہے ہیں، پیر کو حاضری سے استثنیٰ دے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان نے وہاں جانا ہے تو چلے جائیں،

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے بم ڈسپوزل سکواڈ کمرہ عدالت کی اسکیننگ کے لیے پہنچ گیا ,چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے،

    عدالت پیشی کے موقع پر صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ ضمانت نہ ہوئی تو پھر؟ عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیل کیلئے میں ہر وقت تیار ہوں،وزیراعظم ہاؤس کے فون لائنز کی سرویلنس ہوتی ہے ٹیپ کر کے ریلیز کرنا غلط ہے،صدر مملکت عارف علوی نے واضح کہا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مڑور کے پیش کیا گیا،صدر مملکت عارف علوی نے واضح کیا کہ سائفر آیا تھا، لکھ کر دے دیتا ہوں صرف ہماری فنڈنگ قانونی ہے، باقی سب کی 2 نمبر ،ہماری اور ساری پارٹیوں کی فنڈنگ اکٹھی چیک کی جائے گی، افسوسناک بات ہے چیف الیکشن کمشنر ان کی فنڈنگ سامنے نہیں لارہا،
    چیف الیکشن کمشنر اس لئے ان کی فنڈنگ نہیں لارہا ہے کیونکہ یہ ان کے گھر کا آدمی ہے،

    صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ سوات میں حالات خراب ہوئے وزیر اعلیٰ ڈھائی ماہ سے وہاں نہیں جا رہے؟ جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بارڈر سیکیورٹی کے معاملات وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، خیبرپختونخوا حکومت بہت عرصے سے کہتی رہی مگر کچھ نہیں ہوا

    ممنوعہ فنڈنگ کیس ، عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیلیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آدھے گھنٹے میں طلب کرلیا ،اسلام آبا دہائیکورٹ نے عدالت پیشی تک انتظامیہ کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ عمران خان کہاں ہیں ؟ پیش کیوں نہیں ہوئے ؟ وکیل نے عدالت میں کہا کہ عدالت حکم کرے تو عمران خان فوری عدالت پیش ہوجائیں گے،بنی گالہ میں پولیس نے عمران خان کے گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار 3 بجے تک عدالت میں پیش ہوجائیں ، وکیل نے کہا کہ 3بجے دیر ہو جائے گی آدھے گھنٹے میں عمران خان آجاتے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ ٹھیک ہے ،عمران خان آدھے گھنٹے میں آجائیں ،

    قبل ازیں ممنوعہ فنڈنگ کیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ متعلقہ عدالت میں پیش ہو سکیں ،

    عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار نے 3 اعتراضات عائد کر دیئے ،رجسٹرار ہائیکورٹ نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرائی ،ایف آئی آر کی غیر مصدقہ نقل لگائی گئی ہے ، خصوصی عدالت میں جانے سے پہلے ہائی کورٹ کیسے آسکتے ہیں اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان کی جانب سے اعتراضات لگائے گئے

    واضح رہے کہ عمران خان سمیت 11 افراد کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی، نجی بینک اکاؤنٹ کے بینفشری ہیں۔ درج ایف آئی آر کے مطابق نیا پاکستان کے نام پر بینک اکاؤنٹ بنایا گیا۔ سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی، سید یونس، عامر کیانی، طارق شیخ اور طارق شفیع نامزد کئے گئے ہیں بینک منیجر نے غیر قانونی اکاؤنٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دی،نجی بینک کے مینجر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا بینک اکاونٹ میں ابراج گروپ آف کمپنی سے21 لاکھ ڈالرآئے تحریک انصاف نے عارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرایا ابراج گروپ کمپنی نےتحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسے بھیجے بیان حلفی جھوٹا اور جعلی ہے، ووٹن کرکٹ کلب سے دو مزید اکاونٹ سے رقم وصول ہوئی نجی بینک کے سربراہ نے مشتبہ غیر قانونی تفصیلات میں مدد کی11 لوگوں نے جرم کیا ہے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ

  • ایران میں احتجاج جاری: ملک کی سب سےبڑی آئل ریفائنری کےملازمین نے ہرٹال کر دی

    ایران کی سب سےبڑی آئل ریفائنری کےملازمین نےمنگل کےروز ہڑتال کردی ہے-

    باغی ٹی وی : ایران میں جاری بدامنی کے دوران میں احتجاجی تحریک ایران کی تیل کی اہم صنعت تک پھیل گئی ہے انسانی حقوق کارکنان کی خبررساں ایجنسی (ایچ آر اے این اے) کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیل کی دولت سے مالامال صوبہ خوزستان میں واقع شہرآبادان کی ریفائنری کے باہردرجنوں مزدورجمع ہو رہے ہیں۔


    آبادان ریفائنری ایران کی سب سے بڑی اور مشرق اوسط میں واقع تیل صاف کرنے کا قدیم ترین کارخانہ ہے۔تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ موجودہ صورے حال میں ایرانی حکومت اپنی تیل کی صنعت میں بڑے حملوں کا سامنا نہیں کر سکے گی۔


    کارنیگی انڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس کے سینئر فیلو کریم ساجدپور نے ٹویٹر پرلکھا کہ 1978ء کے اوائل میں ایران کی آبادی ساڑھے تین کروڑ نفوس پر مشتمل تھی۔اس وقت وہ 60 لاکھ بیرل یومیہ تیل پیدا کررہا تھا۔تب ہڑتالی تیل کارکنوں نے تیل کی پیداوار کو کم کرکے 15 لاکھ بیرل یومیہ کردیا تھا جس سے شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا تھا۔


    انہوں نے کہا کہ آج کے ایران کی آبادی آٹھ کروڑ30 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اور وہ روزانہ 25 لاکھ بیرل خام تیل پیدا کرتا ہے۔ایرانی حکومت تیل کی صنعت سے وابستہ کارکنوں کی ایک طویل یا مستقل ہڑتال کی متحمل نہیں ہوسکتی ہے۔


    ان کے بہ قول 1979 کے انقلاب میں بھی ہڑتال کرنے والے تیل کارکنوں نے ’’اہم کردارادا کیا‘‘ تھا۔اس احتجاجی تحریک نے ایران کے سابق شاہ کا تختہ الٹ دیا تھا اور’’اسلامی جمہوریہ‘‘ ایران کا ظہورہوا تھا۔


    ایک مقامی عہدہ دار نے منگل کے روزدعویٰ کیا ہے کہ عسلویہ میں پیر کی ہڑتال اجرت کے تنازع پرتھی اوراس کا ملک بھر میں جاری حکومت مخالف مظاہروں سے کوئی تعلق نہیں تھا –


    ایران کے جنوب میں واقع پیٹروکیمیکل پلانٹس کے ملازمین نے پیر کے روز ہڑتال کردی تھی ساحلی شہرعسلویہ میں واقع بوشہر،دماوند اور ہنگم پیٹرو کیمیکل پلانٹس کے ایک ہزار سے زیادہ کارکنوں نے ہڑتال کی اور اپنے مطالبات کے حق میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

    ایران کے تیل مزدوروں نےایسے وقت میں یہ ہڑتال کی ہےجب ستمبر کے وسط سےملک بھرکے شہروں اورقصبوں میں پہلے ہی مہساامینی کی موت کےردعمل میں حکومت مخالف مظاہروں کاسلسلہ جاری ہےاوریہ احتجاجی تحریک سیاسی شکل اختیارکرگئی ہےمظاہرین اب سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف نعرے لگارہے ہیں اور حکومت کے خاتمے کامطالبہ کررہے ہیں۔

  • جائیداد کے تنازعے پر گولیاں چل گئیں،باپ بیٹی قتل، ملزم  فرار

    جائیداد کے تنازعے پر گولیاں چل گئیں،باپ بیٹی قتل، ملزم فرار

    جائیداد کے تنازعے پر گولیاں چل گئیں،باپ بیٹی قتل، ملزم فرار

    ستوکتلہ میں جائیداد تنازعے پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے باپ بیٹی قتل ،ملزم فرا ہو گیا ہے

    پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ بھائی نے جائیداد کے تنازعے پر سوتیلی بہن اور باپ پر فائرنگ کی سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے قتل کے واقعے کانوٹس لے لیا اور ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نےایس پی صدر کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا

    دوسری جانب آئی جی پنجاب نے لاہور ستو کتلہ میں جائیداد تنازع پر بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بہن کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیا، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔آئی جی پنجاب نے سفاک ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کر دی، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے جلد گرفتار کیا جائے ۔ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔سپروائزری افسران مقتولین کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار