Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • بڑی مخبریاں آگئیں۔ مریم ڈر گئی۔عمران خان بشری بی بی کے کرتوتوں پر آو۔

    بڑی مخبریاں آگئیں۔ مریم ڈر گئی۔عمران خان بشری بی بی کے کرتوتوں پر آو۔

    لاہور:بڑی مخبریاں آگئیں۔ مریم ڈر گئی۔عمران خان بشری بی بی کے کرتوتوں پر آو یہ کہنا تھا سینیئر صحافی مبشرلقمان کا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان دجال اور اس کے ماننے والوں کو کوئی پتہ نہیں وہ آنکھیں بند کرکے دجال کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ،

    ایک سوال کے جواب میں مبشرلقمان نے کہا ہے کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اس بات کا پتہ لگایا جائے گا کہ یہ کس ایجنسی نے کال ریکارڈ کی ہیں، مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ یہ وہی ایجنسی ہے جس میں عمران خان نے وزیراعظم ہوتے ہوئے بہت سی بھرتیاں کی تھیں ، یہ وہی ایجنسی یعنی آئی بی اس قسم کا کھیل کھیلتی ہے،

    مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بھی سننے میں آیا ہےکہ ہیکر نے کہا ہےکہ اب وہ پیپلزپارٹی کی خفیہ ریکارڈنگ لیک کرے گا، تواس کا مطلب یہ ہےکہ ہیکر کے پاس بہت سی جماعتوں اور لوگوں کی کال کی ریکارڈنگ موجود ہے ،ان کا کہنا تھا اب پی پی والوں کی دوڑیں لگیں‌ گی

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ارسلان ایک پیڈ ملازم ہے جو بشریٰ‌ بی بی کے ساتھ جو کچھ مل کر کررہا ہے، ان کا یہ بھی کہناتھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی الزام تراشیاں کررہے تھے،ان سےاس کا کون پوچھے گا، ان کا یہ بھی کہنا تھا ارسلان خالد بھاری تنخواہ پر کام کررہا ہے اور اپنے ساتھ بڑی ٹیم رکھی ہوئی ہے جو کبھی میرے خلاف سوشل میڈیا مہم چلاتی ہے تو کبھی محسن بیگ ، سیلم صافی اور کبھی منصورعلیٰ خان کےخلاف یہ کھیل کھیلا جارہا ہے ،

    مبشرلقمان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کچھ نہیں ہورہا ، سنا ہے کہ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب جب سے ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہے وہ ملک سے باہرہیں اور اس وقت کسی خلیجی ملک میں ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا پتہ نہیں وہ وہاں کیا کررہی ہیں

    مبشرلقمان نے کہا کہ اب تو اسلام آباد میں کوئی اور تو چرچہ نہیں ہے ہاں دو بڑے سیاستدانوں کی شادیوں کے چرچے ہورہےہیں، ان کی شادیاں اب بڑا موضوع بنی ہوئی ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری کو گورنرسندھ لگانے کے بعد عمران خان کا بیانیہ درست ثابت ہورہا ہے ، ایک مجرم شخص کو جس طرح گورنر بنایا گیا ہے ، یہ ایسے کس طرح‌ہوسکتا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ہوگیا اور ایک ایسا شخص گورنربن گیا جس کی گنجائش نہیں تھی

    اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے مال کے اندرآگ لگنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق اس مال کو سی ڈی اے کی طرف سے فائرفائٹنگ کا این او سی ہی نہیں ملا تھا تو پھر کیسے یہ مال کام کرتا رہا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق اس مال کو ختم بھی کیا جاسکتا ہے ، کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم دجال کے چہتےتھے اسی وجہ سے جوکچھ اس نے کیا من مرضی پر کیا

     

    رانا ثناللہ کی گرفتاری کے‌حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ پنجاب پولیس اسلام آباد میں جاکرکسی شخص کو گرفتار نہیں کرسکتی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرپنجاب پولیس کو سندھ میں کسی مجرم کو گرفتار کرنا ہوتو اس کے لیے پہلے اجازت لینا ہوگی اورپھر گرفتاری بھی مقامی پولیس ہی اپنی ہی پولیس گاڑی استعمال کرتے ہوئے کرے گی ، ایسے نہیں جیسے پنجاب پولیس اسلام آباد میں جاکر رانا ثنااللہ کی گرفتاری کا سوچ رہی ہے ،

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    لسبیلہ ہیلی حادثہ، پاک فوج کیخلاف مہم میں یوٹیوبر سمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی شامل

    کے پی میں طالبان کی آمد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہاں طالبان کاآنا کے پی حکومت کی ناکامی ہے ، پہلے کے پی حکومت سوشل میڈیا کارکن تو بھرتی کرلے ان کے لیے بڑا بجٹ مختص کیا ہوا ہے جبکہ کے پی کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں اور باتیں بڑی بڑی کرتے ہیں

    ایک اور سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ آج ہلی کاپٹر پر پنجاب حکومت اگرکوئی خرچ کرتی ہے تو یہ کوئی بری بات نہیں ہونے چاہیں ، یہ ایک ایسی سواری ہے جس کو ہر وقت درست رکھنا چاہیے ،باقی دفاتر کے لیے شاہانہ اخراجات تو یہ ایک فضول خرچی ہے نہیں ہونی چاہے

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

  • سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں نمایاں کمی ریکارڈ

    سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں نمایاں کمی ریکارڈ

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی ترسیلات زر میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ستمبر 2022 میں دنیا بھر میں آباد پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کے مساوی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

     

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    ستمبر 2022 کے دوران سعودی عرب سے 61 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز، متحدہ عرب امارات سے 47 کروڑ 43 لاکھ ڈالرز ، برطانیہ سے 30 کروڑ 78 لاکھ ڈالرز اور امریکا سے 26 کروڑ 81 لاکھ ڈالرز کے مساوی رقم بھجوائی گئی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2022 کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر 10.5 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 12.3 فیصد کمی ہوئی۔

    اسلام آباد:سینٹورس مال میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر 2022 کے دوران مجموعی طور پر 7.7 ارب ڈالر آئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.3 فیصد کم ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2022 کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر 10.5 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 12.3 فیصد کمی ہوئی۔

    رواں مالی سال کی پہلی شش ماہی میں جولائی تا ستمبر مالی سال 23ء کے دوران مجموعی طور پر 7.7 ارب ڈالر آئے جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.3 فیصد کم ہیں۔

    ادھرکرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافے کی رفتار سست پڑنے لگی ہے۔اسحاق ڈار کے وزارت خزانہ سنبھالنے کے بعد روپے کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا تھا اور ہر روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گر رہی تھی تاہم اب اس کی رفتار میں کمی ہوگئی ہے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    منگل کے روز کاروباری لین کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 217 روپے 97 پیسے تھی تاہم چند ہی گھنٹوں میں ڈالر مزید ایک روپے 48 پیسے سستا ہوکر 216 روپے 49 پیسے پر آگیا لیکن کاروباری اوقات ختم ہونے تک یہ کمی صرف 17 پیسے پر سمٹ گئی۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 18 پیسے کمی کے بعد 217 روپے 79 پیسے ہوگئی۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 50 پیسے اضافے کے بعد 219 روپے ہوگئی۔

  • ’عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے‘ مریم اورنگزیب کا ردعمل

    ’عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے‘ مریم اورنگزیب کا ردعمل

    اسلام آباد:’عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے‘ مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنے کی گمراہی سے بچیں، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنے نے ملک کا آئین توڑا ہوا ہے،

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان یہ وقت عدالت جانے کا نہیں جیل جانے کا ہے،عمران خان پہلے جے آئی ٹی میں جائیں،عمران خان بتائیں کس منہ سے عدالت جارہےہیں،عمران خان کہہ رہے کہ میں عدالت جاوں گا،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیاہےعمران خان خود کہہ رہے ہیں کہ میں نے 5ایم این ایز خرید لیے ہیں،عمران خان پاکستان کا پہلا وزیراعظم ہے جو ریکارڈنگ کو جائز قرار دیتاہے،

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کل سے کہہ رہا ہے وزیراعظم ہاوس کی آڈیو لیک کے خلاف میں عدالت جا رہا ہوں، عدالت جانے کا کیا مقصد ہے،جے آئی ٹی بن چکی ہے، اب آپ نے وہاں پیش ہونا ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی آڈیو میں وہ خود کہہ رہے ہیں سائفر کے ساتھ کھیلنا ہے، انہوں نے ملکی مفاد کو داؤ پر لگایا، جب خود وزیراعظم تھے تو کہتے ریکارڈنگ ہونی چاہئے اور اب کہہ رہے میں عدالت جاؤں گا۔

    لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان پہلے جے آئی ٹی میں جائیں کیونکہ یہ وقت عدالت جانے کا نہیں بلکہ جیل جانے کا ہے، البتہ اگر ہمارا مقصد سیاسی انتقام ہی ہوتا تو یہ 13 اپریل کو گرفتار ہو جاتے۔

  • پنجاب کے اگلے وزیرداخلہ کون ہوں گے:مشاورت شروع

    پنجاب کے اگلے وزیرداخلہ کون ہوں گے:مشاورت شروع

    لاہور:وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور وزیر داخلہ پنجاب کام جاری نہیں رکھنا چاہتا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہاتھ سے لکھے گئے استعفیٰ کی کاپی شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ’’آج میں نے چند ناگزیر اور ذاتی وجوہات کی بنا پر وزارت سے استعفیٰ دیا ہے تاہم میں آگے بھی پی ٹی آئی کے ادنیٰ کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔

     

    دوسری جانب پنجاب کے وزیرداخلہ کے مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیرداخلہ کیلئے پی ٹی آئی کے اہم رہنماوں کے نام زیرغور ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ کے لیے میاں اسلم اقبال، عمرسرفرازچیمہ اور شہباز گل کا نام زیر غور ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دورہ لاہور پر ہوگا۔

  • اپنے بھائی اور دیرینہ ساتھی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی:وزیراعظم شہبازشریف

    اپنے بھائی اور دیرینہ ساتھی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی:وزیراعظم شہبازشریف

    اسلام آباد:اپنے بھائی اور دیرینہ ساتھی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی:اطلاعات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میرے بھائی اور دیرینہ ساتھی پرویز ملک کو ہم سے بچھڑے آج ایک سال بیت گیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پرویز ملک نہایت قابل بھروسہ، معاملہ فہم اور زیرک انسان تھے۔

    میرے بھائی اور دیرینہ ساتھی پرویز ملک کو ہم سےبچھڑے آج ایک سال بیت گیا۔ وہ نہایت قابل بھروسہ، معاملہ فہم اور زیرک انسان تھے۔انہوں نےجس طرح پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کا ساتھ نبھایا وہ پارٹی کے ساتھ وابستگی اور وفا کی انمول داستان ہے۔ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پرویز ملک نےجس طرح پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کا ساتھ نبھایا وہ پارٹی کے ساتھ وابستگی اور وفا کی انمول داستان ہے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے کشمیری رہنما اور سید علی گیلانی کے داماد الطاف شاہ کے بھارت کی قید میں انتقال پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے معروف کشمیر رہنما کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے کینسر کامریض ہونے کے باوجود انہیں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے سے انکار کردیا ۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ مودی کے بھارت میں حراستی قتل معمول بن چکا ہے، الطاف شاہ سید علی گیلانی کے داماد تھے۔

  • متحدہ عرب امارات کےصدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی روسی صدر سے ملاقات

    متحدہ عرب امارات کےصدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی روسی صدر سے ملاقات

    سینٹ پیٹرزبرگ:متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے منگل کو سینٹ پیٹرزبرگ کے دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی۔

     

    منگل کو سینٹ پیٹرزبرگ کے دورے میں ملاقات کے دوران شیخ محمد نے کہا کہ ان کا ملک دنیا میں امن اور استحکام کی بنیادوں کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے، اور وہ تناؤ کو کم کرنے اور بحرانوں کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    شیخ محمد نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے روس کے ساتھ تجارتی معاہدوں کو دوگنا کر کے پانچ ارب ڈالر تک پہنچا دیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا تھا کہ صدر کے دورہ روس کا مقصد یوکرائنی بحران کے "موثر سیاسی حل” تک پہنچنے میں مدد کرنا ہے۔متحدہ عرب امارات نے سفارت کاری، بات چیت اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کے احترام پر زور دیا۔

    اسلام آباد:سینٹورس مال میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    وزارت نے کہا کہ عرب امارات خطے میں "فوجی کشیدگی کو کم کرنے، انسانی ہمدردی کے اثرات کو کم کرنے اور عالمی امن اور سلامتی کے حصول کے لیے سیاسی تصفیہ تک پہنچنے کے لیے مثبت نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔”

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    دریں اثنا، روس کے پیوٹن نے عرب امارات کے صدر کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے خطے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو چاہتا ہے کہ توانائی کی منڈیاں طلب اور رسد کے درمیان متوازن رہیں اور اس کے اقدامات کا مقصد توانائی کے شعبے میں استحکام پیدا کرنا ہے۔

  • صوفیہ مرزا پر عدالت کا برہمی کا اظہار،خاموش رہو، ملا آخری موقع

    صوفیہ مرزا پر عدالت کا برہمی کا اظہار،خاموش رہو، ملا آخری موقع

    صوفیہ مرزا پر عدالت کا برہمی کا اظہار،خاموش رہو، ملا آخری موقع

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے عمر فاروق ظہور کو پاکستانی میڈیا اور انکی سابق اہلیہ صوفیہ مرزا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا دفاع کرنے سے روکنے کی کوششوں پر صوفیہ مرزا اور اسکے وکلاء پر اظہار برہمی کیا ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر صوفیہ مرزا عدالتی عمل میں بلا وجہ مداخلت کرتی رہیں گی تو اسکو نتائج بھگتنا پڑیں گے

    گزشتہ سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے جج نے صوفیہ مرزا سے کہا تھا کہ وہ اپنے وکیل کی موجودگی میں عدالتی عمل میں مداخلت سے گریز کریں اور موجودہ سماعت پر معزز جج نے صوفیہ مرزا اور ان کے وکیل چوہدری عدنان فیض دونوں کو ان کی درخواست خارج کرنے کی وارننگ دی

    جسٹس شاہد جمیل نے خوش بخت مرزا (فلم انڈسٹری میں صوفیہ مرزا کے نام سے مشہور) کے وکیل سے پوچھا کہ انہیں عدالت کی مدد کرنی ہے کہ پیمرا کی جانب سے عمر فاروق ظہور کے بارے میں مواد نشر کرکے قانون کی کون سی شق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ فاضل جج نے گزشتہ سماعت پر دیا گیا حکم نامہ بھی پڑھ کر سنایا اور وکیل سے استفسار کیا کہ پیمرا میں دائر شکایت کہاں ہے؟ تاہم وکیل نے مطلوبہ دستاویز عدالت میں پیش کرنے کے بجائے گوگل سرچ سے نکالا گیا مواد جج کو دیا جس پر جج نے برہمی کا اظہار کیا اور وکیل سے کہا کہ وہ ٹھیک سے نہیں سن رہے ہیں کیونکہ انہیں کہا گیا ہے کہ وہ دائر شکایت کی کاپی فراہم کریں۔ پیمرا کے سامنے اس پر وکیل نے چند پرنٹ شدہ صفحات معزز جج صاحبان کے حوالے کر دیئے۔

    وکیل نے تسلیم کیا کہ وہ وقت کی کمی کی وجہ سے کاغذات درست طریقے سے فائل نہیں کر سکے۔ اس دوران صوفیہ مرزا نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوفیہ مرزا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چپ رہو یا بیٹھ جاؤ، دوران سماعت عدالت نے وکیل سے کہا کہ یہ عدالت انہیں تین چار دن کا وقت دے رہی ہے ، اگلی سماعت تک عدالت کی معاونت کریں دلائل دیں ورنہ درخواست نمٹا دی جائے گی

    گزشتہ سماعت کے دوران، عدالت نے پیمرا کو کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور کی سابق اہلیہ اور اداکارہ صوفیہ مرزا کی جانب سے دائر درخواست پر میڈیا میں پیشی پر پابندی کے لیے نوٹس جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔صوفیہ مرزا نے
    لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ پیمرا کے ذریعے تمام ٹی وی چینلز کو عمر فاروق ظہور پر پابندی لگانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔

    شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے کی سازش رچی، ناکامی پر خود کو زخمی کر لیا صوفیہ مرزا

    خیال رہے کہ اس جوڑے کی 14 سال قبل طلاق ہوئی تھی اور تب سے وہ اپنی 14 سالہ بچیوں زینب عمر اور زنیرہ عمر کی تحویل کے لیے قانونی جنگ میں مصروف ہیں جو دبئی میں اپنے والد کے ساتھ رہتی ہیں۔ قبل ازیں بچیوں نے کہا تھا کہ وہ دبئی میں اپنے والد کے ساتھ خوشی سے رہ رہی ہیں اور اپنی ماں کے ساتھ رہنا نہیں چاہتیں۔

    اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

    صوفیہ مرزا بالوں کی حفاظت کس طرح کرتی ہیں ؟ انہوں نے آسان ٹپس بتا دیں،

    صوفیہ مرزا کے چاہنے والوں نے توحد ہی کردی،

    اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کا کہنا ہے کہ معاشرے میں لڑکیوں کا بھی حق ہے کہ انہیں لڑکوں کے برابر حقوق ملیں-

    ے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں‌

    پیٹ کیسے کم کرنا ہے؟صوفیہ مرزا نے آسان حل بتادیا 

    اداکارہ صوفیہ مرزا کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر عدالت نے ان کے سابق شوہر اور کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور کے میڈیا پر آنے پر پابندی لگانے سے انکار کردیا ہے.

  • مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

    مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

    مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسٰی نے وفد کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیٹرز مولانا عبدالغفور حیدری، حافظ عبد الکریم، دلاور خان، نسیمہ احسان، اعجاز چوہدری اور خالدہ اطیب بھی موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ اور اْنکے وفد کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ صدارتی سول ایوارڈ سے نوازے جانے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور صدارتی ایوارڈ مسلم امہ کے لیے آپکی خدمات، مسلم ورلڈ لیگ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے امن اور رواداری کے پیغام کو پھیلانے کا اعتراف ہے۔پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اسلاموفوبیا کے خلاف تحریک کی قیادت کے لیے مسلم ورلڈ لیگ کی طرف دیکھتی ہے اور ہم مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے اور اسلام کے پرامن اور روادارانہ نظریہ کو غیر مسلم دنیا میں پھیلانے کے لیے مسلم ورلڈ لیگ کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی مدبرانہ قیادت میں مملکت سعودی عرب کی ترقی انتہائی قابل تعریف ہے اور سعودی عرب کے وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا سعودی عرب کے عوام کی بہتری کے لیے وژن خاص طور پر قابل قدر ہے۔ اسلامی دنیا کے مسائل کے حل کیلئے مملکت سعودی عرب، مسلم ورلڈ لیگ اور خاص طور پر سیکریٹری جنرل کا کردار انتہائی قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین شریفین اور سعودی عرب کی قیادت کی خطے میں امن اور ترقی کے لیے کوششوں کے معترف ہیں اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو ہمارے مشترکہ مذہب، مشترکہ اقدار اور ثقافت میں مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں۔دونوں ممالک ہمیشہ ہر طرح کے مشکل حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کے عوام اور حکومت مشکل وقت میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو سیلاب متاثرین کیلئے فراہم کی جانے والی مدد پر مشکور ہیں۔حالیہ تباہ کن سیلاب نے پورے پاکستان میں لاکھوں افراد کو براہ راست متاثر کیا ہے اور 1700 سے زائد افراد جاں بحق اور معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن کو سہولیات فراہم کرنے پر سعودی حکومت کے شکرگزار ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے سیکرٹری جنرل کے پاکستان میں جاری دورے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسٰی نے کہا کہ عرب ورلڈ لیگ عالم اسلام کی نمائندہ فورم ہے اور پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ مستحکم، عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتیں ہیں اور جب بھی پاکستان کا دورہ کیا اپنائیت کا احساس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ پاکستانی علماء کرام کے ساتھ بھی خصوصی تعلقات ہیں۔ پاکستان کی عالم اسلام کو قریب لانے کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور رابطہ عالم اسلامی کے فورم پر پاکستانی علماء کرام کو موثر نمائندگی دی گئی ہے اور ہمارا مقصد اُمت مسلمہ کے صحیح تشخص کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ رہنماسعودی وفد نے کہا کہ پُر امن بقائے باہمی، محبت، امن اور بھائی چارہ اسلام کا پیغام ہے اور اسی پیغام کو ہم نے عام کرنا ہے۔ وفد کے رہنما نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی علاقائی و عالمی رابطہ کاری کی کوششوں کو بھی سراہا اور پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ دونوں رہنماؤں میں ادارہ جاتی تعاون، رابطہ کاری اور معاونت پر اتفاق پایا گیا .

  • عمران خان سمیت 11 افراد کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا مقدمہ درج

    عمران خان سمیت 11 افراد کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا مقدمہ درج

    عمران خان سمیت 11 افراد کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی، نجی بینک اکاؤنٹ کے بینفشری ہیں۔ درج ایف آئی آر کے مطابق نیا پاکستان کے نام پر بینک اکاؤنٹ بنایا گیا۔ سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی، سید یونس، عامر کیانی، طارق شیخ اور طارق شفیع نامزد کئے گئے ہیں بینک منیجر نے غیر قانونی اکاؤنٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دی،نجی بینک کے مینجر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا بینک اکاونٹ میں ابراج گروپ آف کمپنی سے21 لاکھ ڈالرآئے تحریک انصاف نے عارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرایا ابراج گروپ کمپنی نےتحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسے بھیجے بیان حلفی جھوٹا اور جعلی ہے، ووٹن کرکٹ کلب سے دو مزید اکاونٹ سے رقم وصول ہوئی نجی بینک کے سربراہ نے مشتبہ غیر قانونی تفصیلات میں مدد کی11 لوگوں نے جرم کیا ہے

    فارن فنڈنگ کیس میں بیکنگ سرکل تھانے میں عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ، فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف وزی کی ناقابل ضمانت جرم ہے جس میں سات سال تک قید ہوسکتی ہے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ

  • ضمنی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق حکومتی درخواست مسترد

    ضمنی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق حکومتی درخواست مسترد

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سکند ر سلطا ن راجہ چیف الیکشن کمشنر کی سر براہی میں اجلاس منعقد ہوا کس جس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ، سیکرٹری وزارت داخلہ ، دفاع ، چیف سیکرٹری و آئی جی پنجا ب ، خیبر پختونخواہ اور سندھ نے شرکت کی اسکے علاوہ ایم او ڈائریکٹریٹ اور دیگر سیکورٹی اداروں کے نمائندگان اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی.

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق؛ چیف الیکشن کمشنر نے تمام شرکاء کو خو ش آ مد ید کہا اور انہوں نے ضمنی انتخابات اور کرا چی ڈویثرن میں بلد یا تی انتخابات کے پر امن انعقاد کی اہمیت پر زور دیا ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریف کیا کہ الیکشن کمیشن نے 9 قومی اسمبلی ، 3صوبائی اسمبلی اور کرا چی ڈویثرن کے تما م اضلا ع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور الیکشن کے انعقا دکے لئے تیا ر ہے بہر حال صوبا ئی حکو متوں ، قا نو ن نا فذ کر نے کر نے والے اداروں اور سیکورٹی کے دیگر اداروں کی ان انتخا با ت میں اپنی خد ما ت سر انجا م دینے کے حوالے سے انکا موقف درکا ر ہے تا کہ انتخا با ت کا پر امن انعقا د اور ووٹروں کو پو لنگ کے دن پر امن ما حو ل کی فراہمی یقینی بنا ئی جا سکے ۔

    ترجمان کے مطابق؛ سیکرٹری وزارت داخلہ ، دفاع ، چیف سیکرٹری ، آئی جیز اور سیکورٹی کے دیگر اداروں کے نما ئند وں نے میٹنگ میں اپنا اپنا موقف بھی پیش کیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے مذکورہ بالا تمام افسرا ن و نما ئندگان کا مو قف سننے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ ضلع کر م کی قومی اسمبلی کی نشست جہاں پر امن اما ن کی صورت حال بہتر نہیں کے کے علا وہ با قی تما م قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں بہتر انتظامی انتظاما ت کے سا تھ انتخا با ت مقر ر ہ تا ریخ یعنی 16 اکتو بر 2022 کو ہو ں گے ۔

    این اے 45 ضلع کر م کا انتخا ب مقر ر ہ تا ریخ یعنی 16 اکتو بر 2022 کو نہیں ہو گا ۔ یہا ں پر انتخا ب کی تا ریخ کا اعلا ن بعد میں کیا جا ئیگا ۔ علاوہ ازیں کراچی ڈویثرن کے تما م اضلا ع میں دوسرے مر حلے کے بلدیا تی انتخابات بھی شیڈول کے مطا بق 23 اکتو بر 2022 کو ہوں گے ۔