Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پنجاب اورآزاد کشمیرمیں بھی آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع

    پنجاب اورآزاد کشمیرمیں بھی آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےجنوبی علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہےگا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان،خطۂ پوٹھوہارمیں بارش کا امکان ہے-

    روجھان : باغی ٹی وی کی خبرپر ایکشن ، سیلاب زدہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کے سروے کا حکم جاری کر…

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اورآزاد کشمیرمیں بھی آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے جبکہ مری ،اٹک، چکوال، خو شا ب، سرگودھا،فیصل آباد اورجھنگ بار ش کا امکان ہے –

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،اوکاڑہ،قصور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،لیہ،بھکر،میانوالی میں بارش متوقع ہے ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورساہیوال میں ژالہ باری اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق نوشہرہ،پشاور،کوہاٹ،کرم،ہنگو اوراورکرزئی میں بارش اورژالہ باری متوقع ہے،ہری پور، بٹگرام، مانسہرہ، مردان،چارسدہ،مہمند،خیبر،صوابی میں بارش کا امکان ہے جبکہ دیر،چترال،سوات،مالاکنڈ،بونیر،شانگلہ،کوہستان اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے-

    پی آئی اے کا سابق انجنئیر کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار

    دوسری جانب این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید ایک شخص جاں بحق ہوا ہے ،ملک بھر میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار697 ہو گئی-

    این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں سندھ میں ایک شخص جاں بحق ہوا،سیلاب سے 20 لاکھ 48 ہزار سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے،سیلاب اور بارشوں سے اب تک 12 ہزار 867 افراد زخمی ہوئے،سیلاب اور بارشوں سے 13 ہزار کلو میٹر سے زائد سڑکیں ،440 پل تباہ ہوئے ہیں-

    منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے کی ٹک ٹاکر حریم شاہ سے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ

  • نواز شریف سے ملاقات؟ لندن میں پرویز الہی نے امیدوں پر پانی پھیر دیا

    نواز شریف سے ملاقات؟ لندن میں پرویز الہی نے امیدوں پر پانی پھیر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ایسے وقت میں لندن پہنچ گئے جب عمران خان لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور آئے ہوئے تھے۔

    لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے میری ملاقات نہیں ہو گی لانگ مارچ کا وقت آئے گا تو جو عمران خان کہیں گے وہ کریں گے وزیرداخلہ پنجاب کے لانگ مارچ سے متعلق بیان کو نہ دیکھیں لانگ مارچ کے دوران رانا ثنا ء اللہ کو کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ملے گی۔

    وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ پانچ برس بعد لندن میں اپنے بیٹے مونس کی فیملی سے ملنے آیا ہوں نوازشریف سے ملنے کا شوق نہیں سیلاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کو ایک پیسہ نہیں دیا منشیات کی روک تھام کی الگ فورس بنا رہے ہیں، جو اسکول ، کالجز میں بھی روک تھام کرے گی

    واضح رہے کہ وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اگر عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو پنجاب حکومت اس کا حصہ نہیں بنے گی لانگ مارچ کے شرکا کو سہولیات بھی نہیں دی جائیں گی تاہم سکیورٹی مہیا کریں گے

    وزیراعلی پنجاب اور وزیر داخلہ کے الگ الگ بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ لانگ مارچ کے حوالہ سے پنجاب حکومت میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں ۔ پرویز الہی کی عدم موجودگی میں پنجاب کے اراکین نے عمران خان کو پرویز الہی کے خلاف شکایات کے انبار لگائے ہیں پی ٹی آئی کے اراکین نے عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہ پرویز الہی نے اپنے بیٹے مونس الہی کو حلقے کیلئے 30 ارب اور پرنسپل سیکرٹری کو منڈی بہاوالدین کیلئے 10 ارب کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے جبکہ ہمارے حلقوں کیلئے کوئی فنڈز نہیں ہیں ایسے لگتا ہے پرویز الہی پنجاب میں ق لیگ کو مضبوط اور پی ٹی آئی کو کمزور کر رہے ہیں

  • سارہ انعام قتل کیس، مقتولہ کے والد نے پریس کانفرنس میں بڑے انکشاف کر دیئے

    سارہ انعام قتل کیس، مقتولہ کے والد نے پریس کانفرنس میں بڑے انکشاف کر دیئے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شوہر کے ہاتھوں سفاکی کے ساتھ قتل ہونیوالی سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے اور قانونی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم انصاف چاہتے ہیں

    سارہ انعام کے والد انعام الرحیم کا کہنا تھا کہ سارہ 3 بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی، ہم 2000 میں کینیڈا چلے گئے تھے سارہ ابوظبی میں بھی ملازمت کرتی رہی جولائی کے آخری ہفتے میں ہمیں معلوم ہوا کہ سارہ نے شادی کرلی ہے جب ہم نے شادی کے بارے میں اپنی بیٹی سے پوچھا تو سارہ نے جواب دیا کہ وہ 38 سال کی ہو چکی ہے اور شادی کے حوالے سے اپنا فیصلہ خود کرسکتی ہے۔سارہ نے بتایا کہ اسکا شوہر ایاز امیر کا بیٹا ہے جب ہمیں یہ پتا چلا کہ شاہنواز صحافی ایاز امیر کے بیٹے ہیں تو ہمارا اعتماد بحال ہوا۔سارہ کے قتل کے واقعے کے بعد شاہنواز امیر کی والدہ نے کال کر کے سارہ کی تعریفیں کیں۔

    مقتولہ سارہ انعام کے والد انجینئر انعام رحیم کا پریس کانفرنس کے دوران مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا عدالتی نظام ایسا کیا جائے کہ ہمیں جلدانصاف ملے ۔ ایسے لوگوں کو زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہماری بیٹی سارہ کو منصوبے کے تحت قتل کیا گیا اس گھر میں جہاں سارہ کو قتل کیا گیا وہاں شاہنواز، اس کی ماں اور میری بیٹی تھی یہ کہا جارہا ہے ایاز امیر قتل کے وقت چکوال میں تھے۔

    والد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں موجود مقتولہ سارہ انعام کے بھائی فرخ انعام کا کہنا تھا کہ ہماری بہن کو بے دردی سے قتل کرنے پر شاہنواز کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ہمیں سارہ کا بہت زیادہ دکھ ہے ہماری بہن بہت ہی زیادہ لائق تھی

    واضح رہے کہ سارہ انعام کو ایاز امیر کے بیٹے نے اسلام آباد میں سفاکی کے ساتھ قتل کر دیا تھا ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے ملزم کے والد کو پولیس نے اعانت قتل کے کیس میں گرفتار کیا تھا تا ہم عدالت نے ایاز امیر کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔ ملزم کی والدہ کو عدالت نے ضمانت دے رکھی ہے

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کیخلاف میں مقدمہ درج:ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں

    ممنوعہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کیخلاف میں مقدمہ درج:ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں

    کراچی :ایف آئی اے نے فلاحی مقاصد کےلیے بیرونی امداد ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے الزام میں ابراج کیپیٹل کے مالک عارف نقوی سمیت 3 افراد پر فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے امن فاونڈیشن کے نام سے ملنے والی بیرونی امداد ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق امن فاونڈیشن کےنام سے ملنے والی بیرونی امداد9ارب ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔ مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طارق شفیع اور رفیق لاکھانی کو بھی نامزدکیاگیا ہے۔

    امریکی حکومت نے فلائٹ اٹینڈنٹ کےآرام کےدورانیےمیں اضافہ کردیا

     

    انسپکٹر محمد سرور اصغر کی مدعیت میں مقدمہ انکوائری میں شواہد ملنے پر درج کیا گیا ہے، مقدمےکے مطابق 2 مارچ 2020 کو درج کی گئی انکوائری نمبر 36/2022 کی تحقیقات کے دوران 9 بلین روپے کی رقم امن فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹ میں فارن ٹیلی گرافک ٹرانسفر کے ذریعے منتقل کرنے کے شواہد ملے۔

    حکام کے مطابق خیراتی مقصد کیلئے حاصل کی گئی رقم دیگر مقاصدکے لیےاستعمال کی گئی۔ امدادی رقم بیرون ملک سے طارق شفیع کی اکاونٹ میں آئی بعد میں رقم پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔عارف نقوی کی گرفتاری کے بع دسیشن جج نے ایف آئی اے کو تفتیش کی اجازت دی تھی۔ تفتیشی حکام کے مطابق کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیلئے مشکلات ہوسکتی ہیں۔

    برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیماہ ہلاک 18لاپت

    مقدمےکے مطابق طارق شفیع کے اسی اکاؤنٹ میں برٹش ورجن آئی لینڈ میں رجسٹرڈ کمپنیوں سے ایک اعشاریہ 84 ملین ڈالر موصول ہوئے، تمام ٹرانزیکشن مختلف کمپنیوں اور افراد کی ملی بھگت سے1947 ایکٹ کی خلاف ورزی سےکی گئیں، ملزمان پر فنڈز کی اصل نوعیت، مقام، نقل و حرکت اور ملکیت چھپانے کا بھی الزام ہے۔

  • پی آئی اے کا سابق انجنئیر کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار

    پی آئی اے کا سابق انجنئیر کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار

    کراچی : پی ائی اے کے بوگس ڈگری کے حامل پائلٹس کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی ڈگری مقدمے میں نامزد قومی ایئر لائن کے سابق ملازم کو گرفتار کرلیا، ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔جس کی گرفتاری کی تصدیق بھی کردی گئی ہے

     

    پی آئی اے کے اس پائلٹ کی گرفتاری کے حوالے سے کہا گیا ہے  کہ جعلی ڈگری کیس میں نامزد پی آئی اے کا سابق انجنئیر کو ایف آئی اے کے عملے نے کراچی ائیرپورٹ سے گر فتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزم محمد فرحان گزشتہ کافی عرصے سے بیرون ملک مقیم تھا، ایف آئی اے امیگریشن نے وطن واپسی پر واچ لسٹ میں نام شامل ہو نے پر اسے حراست میں لے لیا۔

    ’عمران خان کوسخت جواب دینےپرباتھ روم میں بندکیا گیا:بشیرمیمن نےتصدیق کردی

    ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزم قطر ائیر کی پرواز کیو آر605 سے دوحہ سے کراچی پہنچا تھا، ملزم جعلی ڈگری کیس میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کو مطلوب تھا۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پریوینشن آف کرپشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے

    امریکی حکومت نے فلائٹ اٹینڈنٹ کےآرام کےدورانیےمیں اضافہ کردیا

    یاد رہے کہ اس سے قبل ماہ اگست میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈگری میں ملوث پی آئی اے کے تین ملازمین کو گرفتار کیا تھا۔گرفتار ملازمین زاہد رضا، منظور حسین اور وحید جمالی نے جعلی ڈگری استعمال کرتے ہوئے پی آئی اے میں بطور ٹیکنیشنز اور انجینئر و ہیلپر ملازمت حاصل کی تھی

    برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیماہ ہلاک 18لاپت

  • منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے کی ٹک ٹاکر حریم شاہ سے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ

    منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے کی ٹک ٹاکر حریم شاہ سے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ

    اسلام آباد:ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کو منی لانڈرنگ سے متعلق بیان ریکارڈ کرادیا جس میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ویڈیو مذاق اور تفریح کے طور پر بنائی تھی۔ایف آئی اے نے حریم شاہ کو منی لانڈرنگ میں تحقیقات کیلئے طلب کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے حکام نے حریم شاہ سے تین گھنٹے تک تحقیقات کی۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو میں حریم شاہ کا کہنا تھاکہ میں نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی، ویڈیو مذاق اور تفریح کے طور پر بنائی تھی، ایف آئی اے کو بھی یہی موقف ریکارڈ کرایا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اس کیس کا سامنا کروں گی، امید ہے یہ کیس جلد ختم ہوجائیگا، یہ کیس شہزاد اکبر کی خواہش پر مجھ پر بنایاگیا تھا، منی لانڈرنگ کے اس کیس میں کچھ نہیں رکھا۔

    خیال رہے کہ حریم شاہ نے جنوری میں برطانوی پانڈز کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور پاکستان سے منی لانڈرنگ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سندھ ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کے الزامات کی انکوائری میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کی 7 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی ۔اس سلسلے میں جسٹس محمد کریم خان آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست گزار کو 25 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ اگر وہ مقررہ وقت میں انکوائری افسر کے سامنے پیش نہ ہوئیں تو ضمانت ضبط کر لی جائے گی۔

    حریم شاہ کے نام سے معروف فضا حسین نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی تھی.

    درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے جنوری میں انہیں نوٹس بھیجا تھا اور فروری میں سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو ان کے خلاف کوئی جبری کارروائی نہ کرنے جبکہ درخواست گزار کو انکوائری میں شامل ہونے کی ہدایت کی تھی لیکن وہ پاکستان پہنچ کر انکوائری میں شامل نہیں ہو سکیں۔

    وکیل نے مزید کہا کہ حریم شاہ نے اپنے وکیل کے ذریعے اسی طرح کے ریلیف کے لیے گزشتہ ہفتے دوبارہ سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن ان کی درخواست خارج کردی گئی۔وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اب درخواست گزار ملک واپس آچکی ہیں، کمرہ عدالت میں بھی حاضر ہیں اور انکوائری میں شامل ہونے کو تیار ہیں، انہوں نے انکوائری میں شامل ہونے کے لیے محدود مدت کے لیے قانونی تحفظ کی استدعا کی۔

    چنانچہ کیس کی تفصیلات میں جائے بغیر بینچ نے ان کی ایک ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

    خیال رہے کہ جنوری میں ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ برطانوی پاؤنڈز کی دو ڈھیریوں کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں اور ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے بہت زیادہ رقم کے ساتھ پاکستان سے برطانیہ کا سفر کیا۔جس پر ایف آئی اے نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری شروع کی تھی۔

  • بچوں کو اغوا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے، علی امین

    بچوں کو اغوا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے، علی امین

    پشاور:علی امین نے کہا ہے کہ بچوں کو اغوا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ پورے ملک میں پھیل چکے ہیں اور اغوا کار گروہ بچوں کے اعضاء فروخت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گروہ ڈیرہ اسماعیل خان بھی پہنچ چکے ہیں، اپنے بچوں کا خصوصی خیال رکھیں، بچوں کو اغوا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔

    سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور نے مزید کہا کہ شہری اپنے گلی محلوں میں بچوں پر اور اغوا کاروں پر نظر رکھیں، گلی محلوں میں غیر متعلقہ اور مشکو ک افراد کو معلومات کے بعد پولیس کے حوالے کریں

    جبکہ دوسری طرف پنجاب پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لاہور میں بچوں کے اغوا سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق لاہور میں 9 ماہ کے دوران بچوں کے اغوا کی 732 وارداتیں ہوئیں اور 678 بچے بازیاب کرائے گئے جبکہ 57 بچے ابھی تک بازیاب نہیں کرائے جاسکے۔

    پولیس میں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 101 مقدمات کی تفتیش جاری ہے اور 72 ملزمان گرفتار کیے گئے۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبرمیں اغوا 96بچوں میں سے75بازیاب کرائے گئے اور 23 کی تلاش جاری ہے۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کے مطابق اغواکیے گئے متعدد بچے مل گئے ہیں، سوشل میڈیا پربچوں کے اغوا سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

  • ویڈیو: شرمندہ ،معافی مانگتا ہوں، اداروں پر تنقید ،یوٹیوبر نے معافی مانگ لی

    ویڈیو: شرمندہ ،معافی مانگتا ہوں، اداروں پر تنقید ،یوٹیوبر نے معافی مانگ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداروں کے خلاف تنقید کرنے والے یوٹیوبر نے معافی مانگ لی کہا نادم ہوں

    یوٹیوب چینل پر اداروں کے خلاف بغیر تصدیق ویڈیو اپلوڈ کرنے پر جب کاروائی کی گئی تو اس دوران اشفاق نامی یوٹیوبر کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد اشفاق نامی یوٹیوبر نے دوران تحقیقات معافی مانگ لی اور کہا کہ ہم نے بغیر تصدیق آرمی چیف کے حوالہ سے ویڈیو اپلوڈ کی۔ میں اس پر نادم ہوں اور معافی مانگتا ہوں آئندہ بغیر تصدیق کے ویڈیو اپلوڈ نہیں کروں گا

    یوٹیوبر اشفاق کے بارے میں باغی ٹی وی کو باخبر ذرائع نے بتایا کہ اشفاق پی ٹی آئی کا کارکن ہے۔ اور حال ہی میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بنی گالہ میں ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے ہونیوالی ملاقات میں اشفاق بھی شامل تھا۔ اشفاق نے یوٹیوب پر ایک فیک ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس پر اسکے خلاف کاروائی کی گئی تھی۔اشفاق کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے جبکہ حال میں وہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مقیم ہے۔

    واضح رہے کہ اداروں کیخلاف مہم میں اب تک جتنی بھی گرفتاریاں ہوئی ہیں سب کا تعلق پی ٹی آئی سے نکلا ہے اور انہوں نے ویڈیو بیان میں معافی مانگی ہے۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مسلسل مہم چلا رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے یوٹیوبر شر پسند عناصر جو اداروں کے خلاف تنقید کرتے ہیں انکو معافی کی بجائے سزا ملنی چاہئے تا کہ قومی سلامتی اور ملکی دفاع کے اداروں پر آئندہ کسی کو بات کرنے کی جرات نہ ہو

     

  • لانگ مارچ کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہ ہونے دینگے:  پی ڈی ایم کا اعلان

    لانگ مارچ کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہ ہونے دینگے: پی ڈی ایم کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) اور حکومتی اتحادیوں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کمر کس لی گئی۔

    ریلوے کو تاریخ کا سب سے بڑا نقصان:مگرخواجہ سعد رفیق کوکوئی پرواہ ہی نہیں

    ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور اتحادیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہ ہونے دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم اور اتحادی حکومت کے ممبران پر مشتمل 2 کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔ کمیٹی پارٹی ترجمانوں اور دوسری قانونی ماہرین پر مشتمل ہوگی۔ ترجمانوں کی کمیٹی میں ہر جماعت سے ایک ایک رکن شامل کیا جائیگا، ترجمانوں کی کمیٹی عمران خان کے بیانیہ کے خلاف اپنا بیانیہ عوام تک پہنچانے کی ذمہ دار ہوگی، قانونی کمیٹی اتحادی اور پی ڈی ایم جماعتوں کے درمیان قانونی امور پر لائحہ عمل کی ذمہ دار ہو گی۔

    ’عمران خان کوسخت جواب دینےپرباتھ روم میں بندکیا گیا:بشیرمیمن نےتصدیق کردی

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ملکی داخلی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے۔

    ذرائع کے مطابق سائفر، آڈیو لیکس سمیت دیگر امور پر وفاقی وزیر داخلہ نے بریفنگ دی، اور کسانوں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور مطالبات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ڈالرز کے مقابلے میں روپے کی قدر سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، پی ڈی ایم اور حکومتی اتحادیوں نے وزیر خزانہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی، ڈالرز کے نیچے آنے سے حکومتی ساکھ بہتر ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی جانب سے سیلاب کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ وفاقی و سندھ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق بھی ارکان کو آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے وزیر خارجہ سے رابطے بارے بھی آگاہ کیا، سابق صدر کی صحت و سلامتی کے لئے بھی دعا کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی، اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے بھی بلوچستان، خیبرپختونخوا کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔

  • لاہور: اشتہاری ڈاکو گرفتار،لاکھوں روپےنقدی برآمد

    لاہور: اشتہاری ڈاکو گرفتار،لاکھوں روپےنقدی برآمد

    لاہور:انویسٹی گیشن پولیس شیرا کوٹ نےAکیٹگری کے 03 اشتہاری ڈاکو گرفتارکر لیے، لاکھوں روپے نقدی برآمداطلاعات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس شیرا کوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے Aکیٹگری کے 03 اشتہاری ڈاکو گرفتارکر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کی ہدایات پر انویسٹی گیشن ونگ کی سپیشل ٹیمیںاشتہاری ملزمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دن رات سرگرم عمل ہیں۔

    ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن آفتاب پھلروان کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن شیرا کوٹ رانا عمر دراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے Aکیٹگری کے 03 اشتہاری ڈاکو عمار ، بلال ریحان اور احمد علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان سے 10لاکھ روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزمان نے دوران تفتیش مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی 25 مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

    ریلوے کو تاریخ کا سب سے بڑا نقصان:مگرخواجہ سعد رفیق کوکوئی پرواہ ہی نہیں

    ملزمان اپنے طریقہ واردات میں گن پوائنٹ پر شہریوں کو ان کی قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن آفتاب احمد پھلروان نے کہا کہ اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر شیرا کوٹ پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

    پچھلے 24 گھنٹوں میں کیا ہوا اوراگلے 24 گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے:خبرآگئی