Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ترمیم سے لگتا  49 کروڑ روپے تک کرپشن ٹھیک اس سے زیادہ غلط،سپریم کورٹ

    ترمیم سے لگتا 49 کروڑ روپے تک کرپشن ٹھیک اس سے زیادہ غلط،سپریم کورٹ

    ترمیم سے لگتا 49 کروڑ روپے تک کرپشن ٹھیک اس سے زیادہ غلط،سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی

    نیب نے 21 سال کے دوران ہونے والی پلی بارگین کی تفصیلات جمع کرا دیں ،وکیل نے کہا کہ ترمیم کے تحت دباو کا الزام لگنے پر پلی بارگین منسوخ ہوجائے گی،منسوخ ہونے پر پلی بارگین کے تحت جمع رقم واپس کرنا ہوگی، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا پلی بارگین منسوخ ہونے سے سزا کیساتھ جرم بھی ختم ہوجائے گا؟ وکیل نے کہا کہ ترمیم کی تحت جرم اور سزا دونوں ہی ختم ہوجائیں گے، عدالت نے کہا کہ پلی بارگین اعتراف جرم ہوتا ہے جس کی سزا میں عدالت پیسے واپس کرنے کی منظوری دیتی ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کی جانب سے دی گئی سزا قانون سازی سے کیسے ختم ہوسکتی؟ صدر بھی رحم کی اپیل میں سزا معاف کر سکتے ہیں جرم ختم نہیں ہوتا، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پلی بارگین جرم کی بنیاد ہے وہ ختم ہو جائے تو جرم کیسے برقرار رہے گا؟ قاتل کا جرم ختم ہو سکتا ہے تو بدعنوانی کے ملزم کا کیوں نہیں، عدالت نے کہا کہ کرپشن 50 کروڑ روپے سے کم ہو تو پلی بارگین کیساتھ مقدمہ بھی ختم ہو جائے گا،

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ترمیم سے لگتا ہے 49 کروڑ روپے تک کرپشن ٹھیک اس سے زیادہ غلط ہے، وکیل نے کہا کہ کابینہ اور دیگر فورمز کیساتھ وزرا اور معاونین خصوصی کو بھی استثنیٰ دیدیا گیا ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ کیا ایمنسٹی اسکیم کا فائدہ اٹھانے والا عام آدمی بھی نیب ریڈار پر آسکتا ہے؟ معاشرہ ایسا ہے کہ کاروباری افراد کو کئی جگہ رشوت دینا پڑتی ہے، کیا کاروباری افراد کو بزنس کرنے پر بھی سزا ملے گی؟ وکیل نے کہا کہ عوامی عہدیدار کی منی لانڈرنگ میں سہولت کاری کرنے والا نیب ریڈار پر آئے گا، جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا نیب قوانین میں ترامیم عدالتی فیصلوں کی روشنی میں نہیں کی گئیں؟ وکیل نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کی غلط تشریح کرکے نیب قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں،

    نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب قوانین کے ترامیم میں 500 ملین کا بینچ مارک بنا دیا گیا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ اب تک کتنے مقدمات عدالتوں سے واپس آئے ہیں ؟ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں جواب دیا کہ عدالتوں سے 219 مقدمات واپس آچکے ہیں، اب تک تعداد 280 ہوگئی، اعداد و شمار مقدمے کے آغاز میں لیے گئے تھے، تمام مقدمات نیب کو واپس آرہے ہیں جنہیں کمیٹی دیکھے گی، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم میں بھی ایسا ہی تھا نام اور رقم نہیں بتائی جا سکتی، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کہہ رہے ہیں ایمنسٹی اسکیم بھی فراڈ ہے ؟ ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے پیسے کو وائٹ کرنا تو بڑے عرصے سے چل رہا ہے، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ایسا نہیں کہہ رہا ہے مگر کرپشن کی رقم کا ایشو مختلف ہوتا ہے ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے رقم ڈکلئیر کرنے والوں کو کچھ نہ کہنا نہ پوچھنے کا لکھا گیا ہے ، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس میں بھی رکشے والے اور ایسے لوگوں کے کھاتوں سے اربوں نکلے تھے، نئے قانون کے مطابق احتساب عدالت اور نیب نے ہاتھ کھڑے کر دے گی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ترامیم کو گزشتہ حکومت نے شروع کیا تھا باتوں سے باتیں نکل رہی ہیں، دو ماہ میں ان ترامیم کی ڈرافٹنگ کا کریڈٹ وزیر قانون کو جاتا ہے،وکیل نے کہا کہ کچھ کریڈٹ سابقہ حکومت کو بھی جاتا ہے جو خود اس عمل میں شامل رہی اور پھر چیلنج کر دیا،

    خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی

    کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی

    امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے،علامہ طاہر اشرفی

    وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

    تحریک انصاف نے نئی نیب ترامیم کوچیلنج کردیا

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

     سپریم کورٹ مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی

    واضح رہے کہ عمران خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • پنجاب میں 12 ہزارگندے انڈے:فوڈ اتھارٹی نے اپنا کام کردکھایا

    پنجاب میں 12 ہزارگندے انڈے:فوڈ اتھارٹی نے اپنا کام کردکھایا

    لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خراب گوشت کے بعد گندے انڈوں کو شکنجے میں لینا شروع کردیا، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے دروغہ والا میں کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 13 ہزار انڈے برآمد کرلیے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 12 ہزار گندے انڈے و دیگر ناقص اشیاء تلف کردیں

    ذرائع کے مطابق پنجاب فورڈ اتھارٹی کی جانب سے گندے انڈوں اور خراب اشیاء کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے دروغہ والا میں کولڈ اسٹوریج سے 12 ہزار 960 گندے انڈے، 900 کلو غیر میعاری دودھ اور 600 کلو خراب پھل برآمد کرکے مؤقع پر تلف کردئیے۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بیکری مصنوعات میں استعمال ہونے والے ایگ پاؤڈر کی تیاری کے لیے گندے انڈوں کو اسٹور کیا جاتا ہے، گندے ٹوٹے انڈے انتہائی کم داموں پر ہیچریوں اور پولڑی فارمز سے خرید کر اسٹور کیے گئے تھے۔
    مدثر ریاض ملک نے کہا کہ نجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق خوراک کی تیاری میں ٹوٹے گندے انڈوں کا استعمال سنگین جرم ہے اور ان انڈوں کو جہاں اسٹور کیا گیا تھا اس کولڈ اسٹور میں حشرات کی بھرمار، غیر معیاری اسٹوریج اور بدبو دار ماحول پایا گیا۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ریکارڈ کی عدم دستیابی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائی عمل میں لائی گئی کیوں کہ زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں صحت دشمن عناصر انسانی جانوں سے کھلواڑ کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام کولڈ اسٹورز کی چیکنگ کا عمل جاری ہے، ناقص اور غیر معیاری اشیاء رکھنے والے اسٹورز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے مزید کہا کہ شہریوں تک معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لایئں گے۔

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

  • بھارتی کھانسی کی دوا سے افریقی ملک کے 66 بچے ہلاک

    بھارتی کھانسی کی دوا سے افریقی ملک کے 66 بچے ہلاک

    افریقی ملک گیمبیا میں ممکنہ طور پر بھارتی دوا سے 66 بچے ہلاک ہو گئے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے بھارتی دوا میں آلودگی سے خبردار کر دیا۔

    باغی ٹی وی : دی گارجئین کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت میں میڈن فارماسیوٹیکلز کی طرف سے بنائے گئے کھانسی اور نزلہ زکام کے چار سیرپس پر ایک الرٹ جاری کیا ہے، جس میں انتباہ دیا گیا ہے کہ ان کا تعلق گیمبیا میں 66 بچوں کی موت سے ہوسکتا ہے۔

    امریکہ میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہو گئی

    اقوام متحدہ کی صحت کی ایجنسی نے یہ بھی خبردار کیا کہ آلودہ دوائیں مغربی افریقی ملک سے باہر تقسیم کی گئی ہیں، عالمی سطح پر اس کی نمائش "ممکن” ہے۔

    ڈبیلو ایچ او کے مطابق بھارت میں تیار کردہ سردی اور کھانسی کے چار سیرپ میں آلودگی کی تفتیش کی جا رہی ہے، ادارے نے چار ایسے کھانسی سیرپ کے نام بھی جاری کیے ہیں جنہوں نے بچوں کے گردوں کو نقصان پہنچایا گیمبیا میں گردوں کے مسائل ہونے سے درجنوں بچوں کی موت ہو گئی ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانام گیبریئس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ زیر بحث چار سردی اور کھانسی کے شربت "ممکنہ طور پر گردے کی شدید چوٹوں اور بچوں میں 66 اموات سے منسلک ہیں ان نوجوانوں کی جانوں کا ضیاع ان کے خاندانوں کے لیے دل دہلانے سے بالاتر ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانام گیبریئس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا اادارہ بھارتی ریگولیٹرز اور نئی دہلی میں قائم، دوا سازکمپنی میڈن فارماسیوٹیکلز کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہا ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ میڈیکل پروڈکٹ الرٹ کے مطابق، چار پراڈکٹس پرومیتھازائن اورل سلوشن، کوفیکسمالن بیبی کف سرپ، مکوف بیبی کف سرپ اور میگرپ این کولڈ سرپ ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق لیباٹری کے تجزیے نے کھانسی کے علاج کے لیے بنائے گئے اس شربت میں،ڈائی تھیلین گلائکول اور ایتھیلین گلائکول کی ناقابل قبول مقدار کی تصدیق کی ہے، جو استعمال کیے جانے کی صورت میں زہریلی ثابت ہو سکتی ہے۔

    جمعرات کو، گیمبیا کے حکام نے مغربی ساحلی علاقے اور اپر ریور ریجن کے دیہی گھرانوں سے پیراسیٹامول اور پرومیتھازائن سیرپ جمع کرنا شروع کیا۔

    گیمبیا کی وزارت صحت کی تحقیقات، جو جولائی میں شروع ہوئی تھی اور جاری ہے، نے بھی E. کولی بیکٹیریا کو گردے کی شدید ناکامی کے پھیلنے کی ممکنہ وجہ قرار دیا ہے۔

    جاری تحقیقات کے ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر پیراسیٹامول اور پرومیتھازائن سیرپس ہیں جو اس وباء میں گردے کی شدید چوٹ کے واقعات کا سبب بنے، ابو بکر جگنے، جو کہ وزارت صحت کی تحقیقات کی قیادت کر رہے ہیں نے بدھ کو اے ایف پی کو بتایا۔

    یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 16 افراد ہلاک،15 لاپتہ

    صحت کے حکام نے 23 ستمبر کو پیراسیٹامول یا پرومیتھازائن سیرپ والی تمام ادویات واپس منگوانے کا حکم دیا تھا گیمبیا میں جولائی میں برسوں میں سب سے شدید سیلاب آیا، جس کی وجہ سے گٹر اور بیت الخلا بہہ گئے۔

    وزارت نے ستمبر میں ایک بیان میں کہا کہ جولائی 2022 کے بعد سے، گردوں کی شدید بیماری کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس میں بچوں میں اسہال کی بیماریوں کے بعد زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

    اس میں کہا گیا ہے کہ بہت سے بچوں کے پاخانے میں ای کولی بیکٹیریا پایا گیا تھا، لیکن بہت سے لوگوں نے پیراسیٹامول سیرپ بھی لیا تھا۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ آج تک، بیان کردہ مینوفیکچرر نے ڈبلیو ایچ او کو ان مصنوعات کی حفاظت اور معیار کی ضمانت فراہم نہیں کی ہے،” اور مزید کہا کہ مصنوعات کے نمونوں کا لیبارٹری تجزیہ "اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ان میں ڈائی تھیلین گلائکول اور ایتھیلین گلائکول کی ناقابل قبول مقدار موجود ہے۔

    اقوام متحدہ کا افغان معیشت کی ڈرامائی گراوٹ پر تشویش کا اظہار

    یہ مادے انسانوں کے لیے زہریلے ہیں اور مہلک ہو سکتے ہیں، اس نے مزید کہا کہ زہریلے اثر میں "پیٹ میں درد، الٹی، اسہال، پیشاب کرنے میں ناکامی، سر درد، دماغی حالت میں تبدیلی اور گردے کی شدید چوٹ شامل ہو سکتی ہے جو موت کا باعث بن سکتی ہے”۔

    رائٹرز کے رابطہ کرنے پر میڈن فارما نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا، جبکہ ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا کو کالز اور پیغامات کا جواب نہیں دیا گیا۔ ہندوستان کی وزارت صحت نے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

    ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ہندوستان کی سنٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن سے موصول ہونے والی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ صنعت کار نے صرف آلودہ ادویات گیمبیا کو فراہم کی تھیں۔

    دہلی:ڈینگی کا پھیلاؤ،5سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    اقوام متحدہ کی ایجنسی نے ایک ای میل میں کہا کہ تاہم، افریقہ کے دیگرممالک کوغیر رسمی یا غیر منظم بازاروں کے ذریعے ان مصنوعات کی فراہمی کو مسترد نہیں کیا جا سکتا اس کے علاوہ، مینوفیکچرر نے اسی آلودہ مواد کو دوسری مصنوعات میں استعمال کیا ہے اور انہیں مقامی طور پر تقسیم کیا ہے یا برآمد کیا ہے،” اس نے خبردار کیا ہے اس لیے عالمی نمائش ممکن ہے۔

    ٹیڈروس نے احتیاط پر زور دیا، تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ "مریضوں کو مزید نقصان سے بچنے کے لیے ان مصنوعات کی گردش سے پتہ لگانے اور ہٹانے” کے لیے کام کریں۔

  • سنگاپور کی خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو شیئر کرنیوالا لاہور سے گرفتار

    سنگاپور کی خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو شیئر کرنیوالا لاہور سے گرفتار

    سنگاپور کی شہری کی قابل اعتراض ویڈیو شیئر کرنیوالا لاہور سے گرفتار

    ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل لاہور نے کارروائی کی ہے ، سنگاپور کی شہری کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا،ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم واٹس ایپ کے ذریعے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھا ملزم کے زیر استعمال موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھیجوا دیا گیا ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،

    شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

    ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

    ایاز امیر کے بیٹے کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    پیرپکڑکرمعافی مانگتا ہوں میری بھی دو بہنیں ہیں،خاتون کوہراساں کرنیوالے ملزم کی معافی

    ایف آئی اے کے مطابق ایک اور کاروائی میں کراچی سےایک اورملزم زبیر ولد امداد علی کوگرفتار کیا گیا جو انٹرپول کی شکایت پر سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافک مواد اپ لوڈ کرنے میں ملوث تھا جبکہ ٹنڈو اللہ یار سےتعلق رکھنےوالے ملزم امیر لند ولد حضور بخش کو جعلی اکاؤنٹ کےذریعے فیس بک میسنجر گروپ بنا کر متاثرہ کی فحش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر گرفتار کر لیا گیا مشتبہ شخص کے فیس بک اکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ اس کے ای میل اکاؤنٹس کو حکام نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے ہیڈ  نے اپنے پیغام میں کہا کہ سائبر ہراسمنٹ کے متاثرین خواتین و حضرات سے گزارش ہے کہ وہ ایف آئی اے سائبر کرائم کو رپورٹ کرنے سے پہلے شواہد کو حذف نہ کریں کیونکہ جعلی آئی ڈیز کے پیچھے چھپے مجرموں کو جاننے کے لیے فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے شواہد ضروری ہیں-

    انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو تنبیہہ کی کہ ہم سوشل میڈیا پراس قسم کی آزادی چاہتے ہیں؟ نوجوان سوشل میڈیا پر ماؤں، بہنوں کی پرواہ کیے بغیر عوامی طورپر فحش ویڈیوز شیئرکررہے ہیں جیسا کہ سائبرآئی نے ذیل میں نشاندہی کی ہےبراہ کرم اپنے کیریئر کو خراب نہ کریں کیونکہ اس طرح کی ویڈیوز کو شیئر کرنا جرم ہے چاہے وہ کسی بھی شخص سے متعلق ہو۔

  • تھائی لینڈ کے چائلڈ کئیر سینٹر میں فائرنگ،بچوں سمیت31 افراد ہلاک

    تھائی لینڈ کے چائلڈ کئیر سینٹر میں فائرنگ،بچوں سمیت31 افراد ہلاک

    تھائی لینڈ میں فائرنگ سے 31 افراد ہلاک ہو گئے، فائرنگ تھائی لینڈ کے چائلڈ کئیر سینٹر میں ہوئی۔

    باغی ٹی وی : تھائی لینڈ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، ڈے کیئر سینٹر میں فائرنگ سابق پولیس افسرنے کی ، جس کی تصویر جاری کر دی گئی ہے۔


    حملہ آور نےڈے کیئر سینٹر میں فائرنگ کی اورچاقو سے بھی حملہ کیا۔

    بی بی سی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ میں پری اسکول چائلڈ ڈے کیئر سنٹر میں ایک سابق پولیس افسر کے بندوق اور چاقو سے حملے میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔


    ملک کے شمال مشرق میں واقع صوبہ نونگ بوا لامفو میں حملے کے بعد تلاشی مہم شروع کی گئی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور بڑے بھی شامل ہیں۔

    شمالی کوریا نے دو اور بیلسٹک میزائل داغ دیئے

    پولیس نے بتایا کہ حملہ آور نے بچوں اور بڑوں کو گولی مار کر زخمی کیا اور اب فرار ہے۔ حملے کی وجہ واضح نہیں ہے اس افسر کو حال ہی میں برطرف کر دیا گیا تھا۔
    https://twitter.com/ThaiNewsReports/status/1577928416040349697?s=20&t=VJ3WSFHc-uB-Sr9iOqbL4w
    پولیس کا کہنا ہے کہ اسے آخری بار سفید چار دروازوں والا ٹویوٹا پک اپ ٹرک چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس میں بینکاک رجسٹریشن پلیٹس تھی۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، نونگ بوا لامفو صوبے کے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 23 بچے بھی شامل ہیں۔

    تھائی لینڈ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں۔ 2020 میں ایک فوجی نے ناخون رتچاسیما شہر میں 21 افراد کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کیا۔

    امریکہ میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہو گئی

  • یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 16 افراد ہلاک،15 لاپتہ

    یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 16 افراد ہلاک،15 لاپتہ

    یونان کے جزیرے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : جمعرات کی صبح وسطی بحیرہ ایجیئن میں لیسبوس اورکائیتھرا کے جزیرے کے قریب دو دن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے دو واقعات پیش آئے-

    برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیماہ ہلاک 18لاپتہ

    کوسٹ گارڈ نے اب تک بچائے گئے لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈوبی ہوئی کشتی میں تقریباً 40 افراد سوار تھے۔کوسٹ گارڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 16 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مزید نو خواتین کو بچا لیا گیا اور تقریباً 15 افراد لاپتہ ہیں۔

    کشتی ترکی کے ساحل کے قریب واقع لیسبوس کے مشرق میں ڈوب گئی۔

    یونانی ہجرت کے وزیر، میتاراچی نے ٹویٹ کیا کہ ترکی سے "سخت موسمی حالات کی وجہ سے تمام غیر قانونی روانگیوں کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،آج پہلے ہی ایجیئن میں بہت سی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، لوگ ناکارہ جہازوں میں ڈوب رہے ہیں۔ یورپی یونین کو عمل کرنا چاہئے-

    اس سے قبل کے واقعے میں یونانی حکام نے 80 تارکین وطن کو بچا لیا تھا جن کی کشتی بدھ کے روز جنوبی یونان میں کیتھیرا جزیرے کے قریب طوفانی پانیوں میں ایک چٹانی علاقے سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گئی تھی۔ بچائے گئے افراد کے مطابق 15 تاحال لاپتہ ہیں اور تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    جمعرات کو، یونانی کوسٹ گارڈ کا ایک جہاز اور فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر لیسبوس کے قریب تلاش اور بچاؤ کی کارروائی کے لیے کوشاں رہے تھے، اس علاقے میں تیز ہوائیں چل رہی تھیں۔

    لیسبوس کے وسیع ساحل کے ساتھ ان تارکین وطن کی تلاش کی جا رہی تھی جو ممکن ہے ساحل تک پہنچے ہوں۔ تین دور دراز علاقے میں پھنسے ہوئے پائے گئے۔

    یونان 2015 اور 2016 میں یورپی ہجرت کے بحران کی پہلی صف میں تھا، جب شام، عراق اور افغانستان میں جنگ اور غربت سے بھاگنے والے دس لاکھ مہاجرین بنیادی طور پر ترکی کے راستے ملک پہنچے۔

    اس کے بعد سے تارکین وطن کی آمد کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ لیکن یونانی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں ملک کے جزیروں اور ترکی کے ساتھ زمینی سرحد کے ذریعے داخلے کی کوششوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا ہے۔

    کیمسٹری کا نوبل انعام امریکہ اور ڈنمارک کے سائنسدانوں کے نام

  • عمران خان نے پاک امریکا تعلقات کو نقصان پہنچایا، بلاول

    عمران خان نے پاک امریکا تعلقات کو نقصان پہنچایا، بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے بڑے حصے میں تاحال سیلابی پانی موجود ہے،

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اورسندھ کے بیشترعلاقوں میں سمندر ہی سمندر ہے ،سیلاب دریاوں سے نہیں آسمان سے اس کا پانی آیا،3کروڑ لوگ قدرتی آفت سے متاثر ہوئے جون سے لیکرآج تک متاثرین سیلاب کی مدد کا سلسلہ جا ری ہے ،متاثرین کی تعداد امداد اور وسائل سے زیادہ ہے ایک تہائی پاکستان سیلابی پانی میں ڈوبا ہواہے ،متاثرین کے لیے ہمیں بیرون ممالک سے تعاون کی فراہمی کا عمل جاری ہے،سیلاب سے فصلیں تباہ ہوئیں جس کے باعث خوراک کا مسئلہ پیدا ہوا،سیلابی پانی کی وجہ سے متاثرین میں بیماریاں پھیل رہی ہیں،کھڑے پانی میں مچھروں کی بھرمار ہے ،ہمارے اسپتال ان اضافی مریضوں کا بوجھ نہیں اٹھاسکتی ،ایک چیلنج سے نکلتے ہیں تو دوسرا سامنے آتا ہے ،ہمیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے سروے کا عمل جاری ہے ہمارا اندازہ ہے کہ 30ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہوگا،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم مایو س نہیں، سیاست نہیں ملکی مفاد کودیکھنا ہوگا، ملک کو متحد کرکے عوام کی مدد کرنا ہوگی،ہمیں پہلی بار ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وزیراعظم پورے ملک کو اون کررہے ہیں،کچھ لوگ اب بھی کچھ الگ سوچ رہےہیں،انہیں عوام کا سوچنا چاہیے جب پرویز مشرف کی حکومت تھی تو کیا ہم نے لانگ مارچ شروع کیا تھا،سیاست ہوتی رہے گی،الیکشن بھی ہوتے رہتے ہیں مگر یہ وقت ملک کو مشکل سے نکالنے کا ہے،میں نے محسوس کیا کہ ملک کو وحدت کی ضرورت ہے ،متاثرین کی مزید امدا د کےلیے کام کرنا ہوگا،کیا سیلاب متاثرینموجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں؟یہ ترقی یافتہ ممالک کا نتیجہ بھگت رہے ہیں پاکستان کے لوگوں نے تاریخ میں ہر مشکل کو دیکھا اوراس کا سامنا کیا ہے،اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل پاکستان آئے انہوں نے اپنی آنکھوں سے سب کچھ دیکھا، ہم نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کوششوں پر زور دیا پورے یونائیٹڈ نیشن کا ایجنڈا موسمیاتی تبدیلی میں تبدیل کر دیا،انتونیو گوتریس اورامریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ پوری دنیا کو پاکستان کی مدد کر نی ہے، جہاں جہاں انفراسٹرکچر کا نقصان ہوا ہے، اسے کھڑا کریں گے، نومبر کے اختتام تک نئی فصل اگانے کے قابل ہوں گے ہم چھوٹے کسانوں کو تعاون فراہم کریں گے، سیلاب سے معیشت تباہ ہوئی ،ہم دوبارہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے، سندھ حکومت کو کہا ہے کہ محنت سے اگلی فصل ہر حال میں اگائیں گے اس مشکل سے نکل کر پورے پاکستان کو ایک چھتری تلے لائیں گے، سیلاب سے معیشت تباہ ہوئی ،ہم دوبارہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے، اگر مستقبل میں ایسا سیلاب آیا تو اس سے نمٹنے کی بھی تیاری کرنی ہے معیشت کی بحالی کے لیے ضروری ہے کہ ہم فصل تیار کرنے کے لیے دن رات ایک کریں

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ڈوبا ہواتھا ،لوگ شہباز گل کے ڈرامے کے پیچھے پڑے ہوئے تھے اس وقت ہمیں سیاست کا نہیں سوچنا،کچھ لوگ سازشیں کر رہے ہیں کہ سیلاب کے دوران ان کی حکومت کیسے آئے، ہمارے لوگ زندہ رہیں گے تو سیاست کرسکیں گے، کراچی نہیں پورے ملک کی تعمیر نو کی ضرورت ہے ،خود تعمیر نو کے لیے وسائل جمع کر رہا ہوں، میرے آنے سے پہلے جو ہوا سو ہوا ،اب خود کام کر رہا ہوں ،ماڈل یوسی نہیں پورے سندھ کو ماڈل صوبہ بنائیں گے، ہم نے ایک قوم بن کر سانحات کا مقابلہ کرنا ہے، بین الاقوامی برادری کے سامنے پاکستان میں ہونے والی تباہی کا مقدمہ پیش کیا،امیر ممالک نے امیر بننےکے لیے ہم پر بوجھ ڈالا اور موسمیاتی تبدیلیاں لے آئے، ہم عالمی برادری سے بھیک نہیں انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں پاکستان امریکہ تعلقات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ہمیں صرف پاک بھارت اور پاک افغانستان تعلقات کے حوالے سے دیکھا جاتا تھا میں سیلاب زدگان کو چھوڑ کر جلسے نہیں کر سکتا جہاں میں نہیں جا سکتا وہاں کارکنان جائیں اور بلاول بن کر کام کریں اپوزیشن اراکین قومی اسمبلی میں آتے ہیں نہ کسی دفتر میں جاتے ہیں،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو ہر طرح سے نقصان پہنچایا،عمران خان نے خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچا یا ،فنانشل ٹائمز نے لکھا عمران خان نے چندہ چوری کیا پی ٹی آئی دور میں دوست ممالک کےساتھ تعلقات متاثر ہوئے ہیں عمران خان نے اپنی انا کے لیے ملک کو نقصان پہنچایا، عمران خان کا طریقہ کار ہے کہ اتنا جھوٹ بولوکہ لوگ سچ سمجھیں ،عمران خان نے اپنا گھر ریگولرائز کرایا اور دوسروں کے گھر گرائے ، فارن فنڈنگ لینے والا چندہ چور دوسروں پر الزام لگاتا ہے، عمران خان سازش کررہے ہیں کہ سیلاب کے دوران حکومت آئے،سندھ کا پیسہ سپریم کورٹ میں پھنسا ہوا ہے ،اس پیسے سے ہم ایک بی او ڈی کا مسئلہ حل کرتے، ڈھائی سو تربیلا ڈیم جتنا پانی کہاں لے کر جاتے، سو کلو میٹر کی جھیل سندھ کے درمیان بن چکی ہے ،دریائےسندھ کے اردگرد سمندر ہے،عمران خان کی عادت ہے وہ الزامات لگاتے ہیں ،ہم پر کبھی سیلاب متاثرین کی امداد میں کرپشن کا الزام نہیں لگا ،عمران خان پر توشہ خانے میں خیانت کا الزام لگا،عمران خان کے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،عمران خان کے ساتھ سندھ کے قوم پرست بھی سیلاب پر سیاست کر رہے ہیں ، یہ کہا جا رہا ہے کہ ہم ڈوبے نہیں ہمیں ڈبویا گیا ، غلط ہے ،

  • وزیراعظم کا ٹیکسٹائل انڈسٹری بحران کا نوٹس، وزیر خزانہ نے اپٹما رہنماؤں کو بلا لیا

    وزیراعظم کا ٹیکسٹائل انڈسٹری بحران کا نوٹس، وزیر خزانہ نے اپٹما رہنماؤں کو بلا لیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بحران کا نوٹس لے لیا ہے.

    ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بحران کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر خزانہ کو معاملات حل کرنے کی ہدایت کی ہے. ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مذاکرات کے لیے اپٹما رہنماؤں کو آج اسلام آباد بلا لیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اور اپٹما رہنماؤں کے مذاکرات آج شام 4 بجے اسلام آباد میں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپٹما رہنماؤں کا وفد گوہر اعجاز کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچےگا جبکہ حکومتی وفد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، پاور ڈویژن اور وزارت خزانہ کے افسران ہوں گے۔

    دوسری جانب آج ہی خبر سامنے آئی کہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما)نے ملک بھر میں فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کیا تھا. اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے، ہفتے کے روز سے ملک بھر کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند کردی جائے گی، 1600ٹیکسٹائل انڈسٹریز پہلے ہی بند ہوچکی ہیں، صنعتوں کی بندش سے 50لاکھ ملازمتوں بے روزگار ہوجائیں گے، اس احتجاجی بندش سے 3کروڑ افراد متاثرہوں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ایم این اے جتنے پیسے الیکشن سیٹ پر خرچ کرتے اتنی تو مجھے تنخواھ ملتی تھی۔ شہباز گل
    صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا عدالت نے انکار کردیا
    جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی
    اپٹماکے ذمے داران کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بندش سے ملکی برآمدات کو بڑا دھچکا لگے گا، ملکی معیشت کے لیے برآمدات کو بڑھانا انتہائی ضروری ہے، حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے توانائی کے مسابقتی نرخ واپس لے لیے ہیں، جنہیں بحال کیا جائے۔ اپٹما ذمے داروں نے مزید کہا کہ حکومت وعدے کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری کومسابقتی نرخوں پر بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

  • لاہور پولیس نے خاتون سمیت سات بچے تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیئے

    لاہور پولیس نے خاتون سمیت سات بچے تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیئے

    لاہور پولیس نے خاتون سمیت سات بچے تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف بچوں کے اغوا کی وارداتوں بارے خبریں چل رہی ہیں تو دوسری جانب لاہور پولیس نے ایک خاتون سمیت سات بچوں کو تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا،

    اکبری گیٹ انویسٹی گیشن نے 16 سالہ رشید کو ڈھونڈ کر والد کے حوالے کر دیا، نولکھا انویسٹی گیشن نے 15 سالہ سرور خان کو تلاش کر لیا،شفیق آباد انویسٹی گیشن نے 13 سالہ ذیشان کو ورثاء سے ملوا دیا، بادامی باغ پولیس نے 17 سالہ امیر حمزہ کو والدین سے ملوا دیا،شاہدرہ ٹاؤن کے 08 سالہ اذان علی کو ڈھونڈ کر والدہ سے ملوا دیا،ڈیفنس بی نے شوہر سے روٹھ کر گھر چھوڑنے والی ثناء بی بی کو ڈھونڈ نکالا،ہڈیارہ انویسٹی گیشن نے 17 سالہ فیصل کو ڈھونڈ کر ورثاء سے ملوا دیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کا کہنا ہے کہ والدین کی درخواست پر مقدمات کا فوری اندراج پولیس کی اولین ترجیح ہے، تمام بچے خود گھر چھوڑ کر گئے تھے،اغوا کے حوالے سے خبریں محض افواہیں ہیں،

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    30 بور پستول کا نام کیمرہ نائن ایم ایم کا نام میموری کارڈ، وقار ڈان کا گرفتاری کے بعد انکشافات

     8 سالہ حمزہ کے اغواء برائے تاوان اور قتل کیس کے ملزمان گرفتار 

    بچوں کو اغوا کرنے والی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ لی

    قبل ازیں گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گلی محلوں اور اسکولوں سے بچوں کے اغوا کرنے والے گروہوں کے متحرک ہونے کی افواہیں پھیلائی گئی تھیں۔ تاہم اب ٹویٹر پر پنجاب پولیس نے وضاحت دی ہے کہ’مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور واٹس ایپ گروپ کے ذریعے گلی، محلوں اور اسکولوں سے بچوں کو اغوا کرنے والے گروہوں سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

    دوران ڈکیتی دکاندار کو گولی مارنے پر شہریوں نے ڈاکوؤں کے ہاتھ کاٹ دیئے

  • شمالی کوریا نے دو اور بیلسٹک میزائل داغ دیئے

    شمالی کوریا نے دو اور بیلسٹک میزائل داغ دیئے

    شمالی کوریا نے سمدنر کی جانب دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں-

    باغی ٹی وی: جاپانی حکام نے بھی شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کی جاپان کے اوپر سے گزرنےکی تصدیق کر دی اس سے ایک روز قبل بھی شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا۔

    شمالی کوریا کے تجربے کے جواب میں امریکہ اور جنوبی کوریا نے میزائل داغ دیئے

    جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے صحافیوں کو بتایا کہ مختصر عرصے میں یہ چھٹا موقع ہے کہ صرف ستمبر کے آخر تک گنتی کی جا رہی ہے۔ یہ قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

    جے سی ایس نے کہا کہ پہلا میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب ایک سائٹ سے صبح 6.01 بجےپرجبکہ دوسرا 22 منٹ بعد داغا گیا-

    ایک بیان میں، جنوبی کوریا کی فوج نے لانچوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی "واضح خلاف ورزی” ہیں۔ ملک کی قومی سلامتی کونسل نے بھی لانچوں کو بین الاقوامی برادری کے لیے "ناقابل قبول چیلنج” قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور "سخت ردعمل” سے خبردار کیا۔

    جمعرات کی لانچنگ اس وقت ہوئی جب امریکہ نے اپنے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس رونالڈ ریگن کو جزیرہ نما کوریا کے پانیوں میں تبدیل کر دیاجنوبی کوریا کے ساتھ نایاب مشترکہ میزائل مشقوں کے بعد – جسے جنوبی کوریا کی فوج نے اتحادیوں کی "مضبوط مرضی” کا مظاہرہ کرنے کی کوشش قرار دیا۔ IRBM لانچ کے بعد پیانگ یانگ کی مسلسل اشتعال انگیزیوں کا مقابلہ کریں۔

    شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا

    قبل ازیں شمالی کوریا نے ایک ایسا درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا میزائل فائر کیا تھا جو جاپان کے اوپر سے گزرا اور جاپان میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

    منگل کو میزائل نظر میں آتے ہی حکام نے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کی اور ٹرین سروس بھی بند کر دی گئی تھیں اس میزائل تجربے کے جواب میں گزشتہ روز جنوبی کوریا اور امریکہ کی جانب سے بھی دو دو میزائل فائر کیے گئے تھے۔

    امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے باعث پیانگ یانگ کی طرف سے 12 روز میں چھٹا بیلسٹک میزائل تجربہ کیا گیا ہے اس سے قبل پچھلے ہفتے امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا تینوں ملکوں نے مل کر جنگی مشقیں کی تھیں۔

    بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک پائلٹ ہلاک، دوسرا زخمی