Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 1ہزار 521افراد کو ریسکیو کیا گیا. این ایف آر سی سی

    پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 1ہزار 521افراد کو ریسکیو کیا گیا. این ایف آر سی سی

    نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعےایک ہزار 521افراد کوریسکیو کیا گیا.

    این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے سی 130 طیاروں، ایم آئی 17 اور اے ڈبلیو 139 ہیلی کاپٹرز کی 268 پروازیں کی ہیں جبکہ پاک فضائیہ کے 3 سینٹرل ایوی ایشن مراکز امدادی کاموں کیلئے وقف کیئے گئے ہیں. علاوہ ازیں پاک فضائیہ نے6ہزار 639خیمے، 7 لاکھ 33 ہزار 881 کھانے کے پیکٹ تقسیم کردیئے.
    جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ؛ پاک فضائیہ کی ٹیموں نے راشن اور 2 لاکھ 91 ہزار 733 لیٹر پینے کا صاف پانی تقسیم کیا جب کہ اس کے ساتھ پاک فضائیہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 46 میڈیکل کیمپ علاج میں مصروف عمل ہیں اور پاک فضائیہ کے میڈیکل کیمپوں میں 78 ہزار 549 مریضوں کا علاج کیا گیا. این ایف آر سی سی کے مطابق؛ پاک فضائیہ کے میڈیکل کیمپوں میں مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں اور اس کے علاوہ پاک فضائیہ کے 24 خیمہ بستیوں میں 19 ہزار 807 افراد مقیم ہیں. جبکہ پاک فضائیہ کے 54 ریلیف کیمپوں میں میں سیلاب متاثرین کو خدمات فراہم کی جارہی ہیں.

    نیشنل فلڈ ریسپونس کورڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ کے 4 فلڈ ریلیف سینٹرز، 18 سینٹرل کلیکشن پوائنٹس خدمت میں مصروف ہیں۔ پاک بحریہ نے 2081 ٹن راشن، 7609 خیمے اور پینے کا صاف پانی تقسیم کیا۔ این ایف آر سی سی کے مطابق پاک بحریہ نے متاثرہ علاقوں میں 7 لاکھ 41 ہزار 39 لیٹر منرل واٹر بھی تقسیم کیا۔ جبکہ بحریہ کی 22 خیمہ بستیوں میں 32 ہزار 309 افراد رہائش پذیر ہیں ۔ این ایف آر سی سی کے مطابق پاک بحریہ کی 23 ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے 15 ہزار 578 افراد کو بچایا۔ جبکہ ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں 54 موٹرائزڈ بوٹس اور 2 ہوور کرافٹوں سے لیس ہیں، پاک بحریہ کے اندرون سندھ 2 ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ایم این اے جتنے پیسے الیکشن سیٹ پر خرچ کرتے اتنی تو مجھے تنخواھ ملتی تھی۔ شہباز گل
    صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا عدالت نے انکار کردیا
    جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی
    انٹربینک میں ڈالر مزید دو روپے انیس پیسےسستا ہو گیا
    این ایف آر سی سی کے جاری اعلامیہ کے مطابق اب تک 71 پروازوں میں 481 پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے راشن کے 5333 پیکٹ متاثرین میں تقسیم کیے گئے اس کے علاوہ پاک بحریہ کی 8 ڈائیونگ ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں 28 ڈائیونگ آپریشنز بھی کیے۔ اور بحریہ کے 100 میڈیکل کیمپس میں ایک لاکھ 21 ہزار 442 مریضوں کا علاج کیا گیا۔

  • بجلی کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ، ٹیکس کی مد میں بھاری چارجز،سماعت ملتوی

    بجلی کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ، ٹیکس کی مد میں بھاری چارجز،سماعت ملتوی

    بجلی کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکس کی مد میں بھاری چارجز کی وصولی ،کے الیکٹرک کے خلاف حافظ نعیم کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    حافظ نعیم الرحمان اپنے وکیل ایڈوکیٹ عثمان فاروق کے ہمراہ پیش ہوئے، وکیل جماعت اسلامی نے عدالت میں کہا کہ کے الیکٹرک نے کئی سو صفحات کا جواب دیا ہے، جائزہ لینے کا موقع دیا جائے ، حافظ نعیم نے فیول ایڈجسٹمنٹ پر حکم امتناع جاری کرنے کی درخواست کی، عدالت نے تمام فریقین کو آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آنے کی ہدایت کردی،عدالت نے کے الیکٹرک اور نیپرا کا جواب دیگر فریقین کو بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی، عدالت نے کیس کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی،

    سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ کے الیکٹرک کو اوور بلنگ، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصولی سے روکا جائے، سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، ٹی وی لائسنس فیس دیگر چارجز وصول کرنے سے بھی روکا جائے کے الیکٹرک کے اکاونٹس کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے،کے الیکٹرک کو غیر قانونی بالخصوص رات کے اوقات بجلی کی بندش سے روکا جائے،وفاق سے معاہدے کے مطابق کے الیکٹرک کو اپنی بجلی پیدا کرنے کا حکم دیا جائے، بجلی کی پیداوار اور استعداد بڑھانے کے لیے اقدامات کا حکم دیا جائے،

    حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

    بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

  • سفاک بیٹے کا بوڑھے والدین پر تشدد، پولیس ملزم کے ساتھ مل گئی

    سفاک بیٹے کا بوڑھے والدین پر تشدد، پولیس ملزم کے ساتھ مل گئی

    سفاک بیٹے کا بوڑھے والدین پر تشدد، پولیس ملزم کے ساتھ مل گئی

    اسلام آباد(شبیرسہام سے)تھانہ گولڑہ شریف کے علاقہ اتفاق ٹاؤن میرا بادیہ میں ناخلف بیٹے نے مکان پر قبضہ کرنے کے لئے اپنے سگے بوڑھے بیمار ماں باپ کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تشدد سے بوڑھی والدہ کے چہرے پر نیل پڑ گئے۔واقعہ کی بروقت اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ آئی۔ متاثرہ میاں بیوی نے اپنے بیٹے کے خلاف تھانہ گولڑہ پولیس کو تحریری درخواست دی تو ملزم کی قریبی رشتہ دار وفاقی پولیس کی لیڈی کانسٹیبل نے گولڑہ پولیس کو قانونی کارروائی سے روک لیا۔جس کے بعد پولیس نے زخمی خاتون کا میڈیکل کروا کر مقدمہ درج کرنے کی بجائے الٹا انہیں مقدمے میں بند کرنے کی دھمکیاں دیکر تھانے سے چلتا کر دیا۔

    متاثرہ بزرگ ملازم حسین اور ان کی اہلیہ ارشاد بی بی نے بتایاکہ تین سال قبل ہم نے اپنی جمع پونجی لگا کر بارہ لاکھ روپے میں اتفاق ٹاؤن میرا بادیہ میں سنگل سٹوری مکان خریدا۔جس میں ہم اپنے بیٹیوں کے ہمراہ رہتے ہیں۔میرا سگا بیٹا محمد آصف جوکہ بلیوایریا میں کباڑ کا کام کرتا ہے میرے مکان پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔وہ اپنی بیوی کی باتوں میں آکر آئے روز ہمارے ساتھ جھگڑا کرتا ہے۔گھر کے قیمتی سامان اس نے ہتھیا لئے ہیں۔ہم دونوں میاں بیوی کو مارپیٹ کرکے گھر سے بیدخل کرنا چاہتا ہے۔

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    ،سینئر خاتون صحافی فوزیہ شاہد کے گھر میڈیا ٹاؤن بلاک اے میں ڈکیتی کی واردات

    بزرگ خاتون ارشاد بی بی نے بتایاکہ 4 اکتوبر بروز منگل کی رات کو بھی میرے بیٹے نے مجھے اور اپنے باپ کو بری طرح مارا پیٹا۔ تشدد سے میرے چہرے پر زخم آئے۔آنکھوں کے گرد نیل پڑ گئے۔تشدد کے دوران میری بیٹی نے چھڑوانے کی کوشش کی تو اسے بھی مارا پیٹا اور اس کی قمیض پھاڑ دی۔واقعہ کی اطلاع ون فائیو پر دی گئی۔لیکن پولیس نہ آئی۔بعدازاں ہم دونوں میاں بیوی تھانہ گولڑہ گئے اور پولیس کو قانونی کارروائی کے لئے درخواست دی۔اسی دوران میری بھانجی رباب جوکہ اسلام آباد پولیس میں بطور کانسٹیبل تعینات ہے نے ملزم کی حمایت میں پولیس پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔جس کے بعد پولیس تھانہ گولڑہ شریف ہماری بات سننے کو تیار ہی نہ ہوئی۔پولیس نے الٹا ہمیں حوالات میں بند کرنے کی دھمکیاں دیں اور ہمیں واپس گھر بھیج دیا۔متاثرہ میاں بیوی کا کہناہے کہ ہمیں اپنے بیٹے سے جان کا خطرہ ہے۔ہماری پولیس حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

  • انٹربینک میں ڈالر مزید دو روپے انیس پیسےسستا ہو گیا

    انٹربینک میں ڈالر مزید دو روپے انیس پیسےسستا ہو گیا

    مسلسل دس دنوں سے ڈالر کی رفتار میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر مزید دو روپے انیس پیسے سستا ہو گیا۔

    انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، فاریکس انڈیکس کے مطابق آج بھی ڈالر مزید 2 روپے 19 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ،قیمت 221 روپے75 پیسے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 242سےزائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جبکہ کاروبار کےدوران انڈیکس 41ہزار854 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا.

    خیال رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا تھا کہ 24 دنوں میں ڈالر 200 روپے تک آ جائے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر240 روپے تک گیا، پاکستان واپسی کے لیے جہاز میں بیٹھا تو ڈالر نیچے آنا شروع ہو گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ایم این اے جتنے پیسے الیکشن سیٹ پر خرچ کرتے اتنی تو مجھے تنخواھ ملتی تھی۔ شہباز گل
    صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا عدالت نے انکار کردیا
    جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی
    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ڈالر کی قیمت پر نظر رکھنا اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے، ڈالر 24 دن میں 24 روپے کم ہو سکتا ہے۔ بہتان تراشی کرنے والا عمران خان بڑا ڈاکو ہے، ڈالر کو 200 روپے سے کم پر لاؤں گا. ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط اور پروگرام مکمل کریں گے، اکتوبر میں پٹرول پر 5 روپے لیوی لگنا تھی جو نہیں لگی، آئی ایم ایف پروگرام جون تک رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ڈی ویلیو ایشن کے خلاف رہا ہوں، مہنگائی کی شرح 12 سے 14 فیصد تک لے کر آئیں گے، گزشتہ پیر سے لے کر ابتک ڈالر 18 روپے کم ہو چکا ہے۔

  • امریکہ میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہو گئی

    امریکہ میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہو گئی

    امریکہ میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہو گئی ہے، امریکی ریاست فلوریڈا میں 105 اموات جبکہ لی کاونٹی سے 55 لاشیں برآمد ہوئیں۔

    باغی ٹی وی : طوفان کے باعث امریکی ریاست کیرولائنا میں بھی 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، رپورٹ کے مطابق طوفان کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود فلوریڈا میں ساڑھے 4 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

    برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیماہ ہلاک 18لاپتہ

    صدرجو بائیڈن نے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست فلوریڈا کا دورہ کیا اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ آپ ویسا ہی انفرا اسٹر کچر اس لیے نہیں بنا سکتے کیونکہ طوفان پھر آنے والا ہے، ایسا انفرا اسٹر کچر بنایا جائے جو اگلے طوفان کا سامنا کر سکے۔

    فلوریڈا کے گورنر کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ایان سے جو تباہی ہوئی ہے وہ 500 برسوں میں نہیں دیکھی، طوفان سے سب سے زیادہ فورٹ مِئزر متاثر ہوا ہے، یہاں سمندری طوفان کی شدت میں کمی ہوگئی ہے اور اب ای این جنوبی کیرولائنا کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    اس موقع پر ری پبلکن گورنر ڈی سانتیس اور سینیٹرمارکو روبیو اور رک اسکاٹ بھی صدر کے ہمراہ موجود تھے۔

    سیلاب:اقوام متحدہ نے پاکستان کیلئے انسانی امداد کی اپیل میں 5 گنا اضافہ کر دیا

    فلوریڈا میں ریسکیو کا عملہ گھر گھر جا کر بدھ کو یہاں آئے طوفان سے آئی تباہی کاجائزہ لے رہا ہے، کئی تباہ شدہ گھروں سے لوگوں کی لاشیں برآمد ہونے سے اموات میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

    حکام کے مطابق صرف فلوریڈا کی لی کاؤنٹی میں 55 اموات ہوئی ہیں، طوفان سے شمالی کیرولائنا میں بھی چار اموات رپورٹ ہوئیں، اس طرح طوفان سے اموات کی مجموعی تعداد 109 تک پہنچ گئی ہے۔

    طوفان کو آئے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود فلوریڈا میں اب بھی ساڑھے 4 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

    مناسلو کا بیس ایک اور برفانی طوفان کی زد میں آگیا،کوہ پیماؤں کے درجنوں کیمپ تباہ

  • ریکوڈک منصوبے میں کرپشن،سپریم کورٹ نے بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا

    ریکوڈک منصوبے میں کرپشن،سپریم کورٹ نے بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا

    سپریم کورٹ میں ریکوڈک منصوبے میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی

    ریکوڈک منصوبے میں کرپشن کے ملزمان کی ضمانتوں کا بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا گیا، سپریم کورٹ نے نیب کو ملزمان کو 60 دن تک گرفتار کرنے سے روک دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ ریکوڈک منصوبے میں کرپشن کے ملزمان 60 دن میں احتساب عدالت سے رجوع کریں،ہائیکورٹ نے فیصلے میں 2 ملزمان کو ضمانت بعد ازگرفتاری جبکہ 8 ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری دی،ہائیکورٹ کے فیصلے میں ضمانت دینے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ضمانت کے قوانین اب بدل چکے ہیں، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ حقائق کے درست جائزے کے بغیر ضمانت قبل از گرفتاری نہیں ہو سکتی، ملزمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں، مناسب فورم پر فیصلے کیلئے بھیج رہے ہیں، نیب قوانین میں ترامیم کے بعد ضمانتوں کا اختیار اب احتساب عدالت کے پاس ہے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،بلوچستان ہائیکورٹ نے نیب کے دائر کردہ کرپشن ریفرنس میں ریکوڈک منصوبے کے ملازمین اور کنٹریکٹرز کو ضمانت دی تھی نیب نے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی

    افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

    تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین

    بجٹ میں،کم فیس والے نجی سکولوں کے لیے الگ سے رقم مختص کی جائے، ملک ابرار حسین

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

  • بریکنگ،پی ٹی آئی کا استعفوں پر یوٹرن،عدالت میں کہا اب پارٹی استعفے نہیں دینا چاہتی

    بریکنگ،پی ٹی آئی کا استعفوں پر یوٹرن،عدالت میں کہا اب پارٹی استعفے نہیں دینا چاہتی

    بریکنگ،پی ٹی آئی کا استعفوں پر یوٹرن،عدالت میں کہا اب پارٹی استعفے نہیں دینا چاہتی

    پی ٹی آئی کی استعفوں کی منظوری کے خلاف رخواست پر سماعت دوبارہ ہوئی ،

    پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کی جانب سےاسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل دیئے گئے، وکیل نے کہا کہ عدالتی سوال پر بعد میں جواب دونگا،اسپیکر نے استعفے منظور کرتے وقت طریقہ کار پر عملدرآمد نہیں کیا،درحقیقت اسپیکر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے استعفے منظور ہی نہیں کیے اسپیکر نے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ بھی خود نہیں کیا، لیکڈ آڈیو سامنے آ چکی ہے عدالت اسکا ٹرانسکرپٹ دیکھ لے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا انکا اپنا فیصلہ تھا؟ کیا قاسم سوری کا استعفے منظور کرنے کا فیصلہ انکا اپنا فیصلہ تھا؟ ہر ایک کو عوام سے مخلص ہونا چاہیے، یہ سیاسی عدم استحکام عوام کے مفاد میں نہیں ہےاگر کوئی پارلیمنٹ کو تسلیم نہیں کرتا تو کیا عدالت سیاسی عدم استحکام کا حصہ بن جائے؟ ہمارا ماضی بھی کوئی اتنا اچھا نہیں ہے،ملکی معیشت اس سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے خراب ہوئی ہے،ہمیں تاریخ سے سیکھنا چاہیے اور وہ دہرانا نہیں چاہیے، منتخب نمائندے پارلیمنٹ کا احترام نہیں کر رہے جو انکو کرنا چاہیے، یہ ارکان پارٹی پالیسی کو تسلیم کرتے ہوئے دوبارہ پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر کے بیٹھیں گے،اگر پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرنا ہے تو پھر تو موقف میں تضاد ہے،علی ظفر نے عدالت میں کہا کہ پارلیمنٹ جانا نہ جانا پارٹی کا کام ہے، عدالت اس سے دور رہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت آپکو پارلیمنٹ جانے کا نہیں کہہ رہی لیکن آپکے موقف میں تضاد ہے،یہ عدالت درخواست گزاروں اور انکی پارٹی کے کنڈکٹ کو دیکھ رہی ہے، اگر پارلیمنٹ میں نہیں جانا تو یہ ارکان بحالی کیوں چاہ رہے ہیں؟ علی ظفر نے کہا کہ اگر پانچ دن بعد پارٹی پارلیمنٹ جانے کا فیصلہ کرتی ہے تو یہ ارکان موجود نہیں ہونگے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت آپکو پانچ دن کا وقت دے دیتی ہے، پانچ دن میں ثابت کریں کہ آپ کلین ہینڈز کے ساتھ آئے ہیں،علی ظفر نے کہا کہ عدالت نے استعفے کی منظوری کا طریقہ کار طے کر دیا تھا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ارکان نے جینوئن استعفے دیئے تھے یا اپنے لیڈر کی خوشنودی کیلئے؟ بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں کہا کہ پی ٹی آئی نے استعفے دیئے کہ تمام 124 منظور کیے جائیں، اب 11 کو منتخب کر کے استعفے منظور کیے گئے، استعفے درست طور پر منظور نہیں ہوئے اس لیے پارٹی اب استعفے نہیں دینا چاہتی،پارٹی کی پالیسی ہے کہ ہم اب ایم این ایز برقرار ہیں، علی ظفر نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار بیان حلفی دینے کو تیار ہیں کہ وہ اپنے حلقے کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کرینگے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپکی پارٹی کی لیکن یہ پالیسی نہیں ہے، تضاد آ جاتا ہے، آپ اپنے حلقے کے عوام کی نمائندگی نہیں بلکہ سیاسی بنیاد پر واپسی چاہتے ہیں،کیا عدالت درخواست گزاروں کو پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرانے کیلئے درخواست منظور کرے؟ اسمبلی کا ممبر ہو کر اسمبلی سے باہر رہنا اس مینڈیٹ کی توہین ہے،علی ظفر صاحب آپ پہلی رکاوٹ ہی دور نہیں کر پا رہے، آپ یہ ثابت کریں کہ غلطی ہو گئی تھی واپس پارلیمنٹ جانا چاہتے ہیں،یہ بتا دیں کہ آپکو کسی نے استعفے دینے پر مجبور کیا تھا، پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا پارلیمنٹ اور عوام کے مفاد میں ہے، عوامی بہترین مفاد میں یہ ہے کہ سیاسی عدم استحکام نہ ہو،عوامی مفاد یہ ہے کہ پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال نہ کیا جائے، یہ عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کے پی ٹی آئی کو دوبارہ پارلیمنٹ جانے کا موقع دینے پر سراہتی ہے،اسپیکر نے پی ٹی آئی کو سیاسی افراتفری ختم کر کے واپس پارلیمنٹ جانے کا موقع دیا،کوئی سیاسی جماعت پارلیمنٹ سے بالاتر نہیں، اس مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہےپارلیمنٹ صرف ایک عمارت نہیں ہے، آج بھی کوئی سول سپرمیسی کی بات نہیں کر رہا ہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پھر دس بیان حلفی دیدیں کہ آپ اپنی پارٹی پالیسی کو نہیں مانتے، یہ بیان حلفی دیں تو عدالت آپکی درخواست منظور کر لے گی، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم پارٹی کی پالیسی کو تو تسلیم کرتے ہیں،عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تو پارلیمنٹ کی تحلیل کو غیرآئینی قرار دیا تھا،یہ پارٹی تو سپریم کورٹ کے فیصلے کو ہی نہیں مان رہی،یہ پارٹی کہتی ہے کہ ہماری طرف سے یہ اسمبلی تحلیل ہو چکی ہم اسکو نہیں مانتے، جو وہ براہ راست نہیں کر سکتے وہ اس عدالت کے ذریعے کرانا چاہتے ہیں،یہ اگر الیکشن چاہتے ہیں تو پھر تو دو ہی طریقے ہیں، پہلا یہ کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا، پھر عدالتیں آپکو ریسکیو نہیں کرینگی،دوسرا طریقہ آئین کا احترام کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں مسائل حل کرنا ہے، یہ بھی کہہ دیں کہ میں مانتا بھی کسی چیز کو نہیں اور الیکشن بھی ہو جائیں،
    اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوتا تو پی ٹی آئی آج پارلیمنٹ میں ہوتی،یہ عدالت صرف آئین کے تحت چلے گی، کوئی پارٹی کہے کہ ہم آئین اور پارلیمنٹ کو نہیں مانتے لیکن ہمیں بحال کر دیں، یہ بہت مشکل کام ہے آپ اس میں سے نہیں نکل سکتے، یہ عدالت بہت واضح ہے کہ آئین اور پارلیمنٹ سپریم ہیں،

    بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بیان حلفی پر مشاورت کیلئے ہمیں وقت دیدیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت درخواست کو لمبے عرصے کیلئے ملتوی کر دیتی ہے، جب پارٹی پارلیمنٹ جانے کا فیصلہ کر لے تو متفرق درخواست دیدیں، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ تب کوئی فائدہ نہیں تب تک تو الیکشن ہو جائیں گے، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ درخواست صرف اس الیکشن کو روکنے کیلئے دائر کی گئی ہے؟ یہ عدالت پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کرنے والی کوئی درخواست منظور نہیں کریگی، 123 ممبران پارلیمنٹ نے کہا کہ ہم استعفے دے رہے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مان رہے لیکن کہتے ہیں کہ انہیں بحال کر دیں، یہ موقف کا تضاد ہے، سماعت ملتوی کر دیتے ہیں،یہ عدالت آپکی درخواست پر نوٹس بھی جاری نہیں کریگی، اگر چاہتے ہیں تو آج ہی فیصلہ کر دیتے ہیں،پہلے پٹیشنر مطمئن کریں کہ حقیقی معنوں میں کلین ہینڈز کے ساتھ آئے ہیں، یہ بھی کہیں کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں،یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ کہیں کہ میری مرضی کے مطابق چیزیں ہوئیں تو مانیں گے، یہ کورٹ اس معاملے پر فیصلہ کرے یا ملتوی کر دے؟ پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے عدالت میں کہا کہ فی الحال اس معاملے کو ملتوی کر دیں،عدالت نے سماعت ملتوی کر دی جسے رجسٹرار آفس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرے گا

    قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ استعفوں کی منظوری میں طریقہ کار پرعمل نہیں کیا گیا، یہ عدالت پارلیمنٹ کا احترام کرتی ہے، درخواست گزاروں کو پہلے اپنی نیک نیتی ثابت کرنی ہو گی،کیا یہ درخواست گزار پارٹی پالیسی کے خلاف جائیں گے؟ اس عدالت کو معلوم تو ہو کہ کیا یہ پارٹی کی پالیسی ہے؟ درخواست گزاروں کو ثابت کرنا ہو گا کہ وہ پارلیمنٹ کا سیشن اٹینڈ کرتے رہے ہیں، حلقے کے عوام نے اعتماد کر کے ان لوگوں کو پارلیمنٹ میں بھیجا،یہ سیاسی تنازعے ہیں اور انکے حل کیلئے پارلیمنٹ موجود ہے کیا یہ تمام ارکان اپنی پارٹی پالیسی کے خلاف جائیں گے؟ وکیل علی ظفر نے عدالت میں کہا کہ اراکین پارٹی پالیسی کے خلاف نہیں ہیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پھرتو درخواست قابل سماعت نہیں ، پارٹی تو کہتی ہے کہ ہم نے استعفے دیئے، اگر یہ پارٹی پالیسی کے ساتھ ہیں پھر تو تضاد آ جاتا ہے، یہ عدالت اسپیکر کو ڈائریکشن تو نہیں دے سکتی، ہم نے دیکھنا ہے کہ پٹیشنرز کلین ہینڈز کے ساتھ عدالت آئے یا نہیں؟ بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں کہا کہ پٹیشنرز اپنی پارٹی کی پالیسی کے خلاف عدالت نہیں آئے، اس شرط پر استعفے دیئے گئے تھے کہ 123 ارکان مستعفی ہوں گے، اسپیکر نے تمام استعفی منظور نہیں کیے اور صرف 11 استعفے منظور کیے،ہم کہتے ہیں کہ دیے گئے استعفے مشروط تھے،اگر تمام ارکان کے استعفے منظور نہیں ہوئے تو شرط بھی پوری نہیں ہوئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جن کے استعفے منظور نہیں ہوئے انکو پارلیمنٹ میں بیٹھنا چاہیے، جب تک استعفے منظور نہیں ہوتے انکو پارلیمنٹ میں موجود ہونا چاہیے، اراکین کی ذمہ داری ہے کہ اپنے حلقے کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کریں یہی پارٹی کے موقف میں تضاد ہے، اسی لیے نیک نیتی ثابت کرنے کا کہا،اگر دیگر ارکان پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوتے تو شاید یہ عدالت درخواست منظور کر سکتی، ایک طرف پارلیمنٹ میں بیٹھ نہیں رہے دوسری طرف نشستیں واپس چاہتے ہیں،اگر وہ پارٹی پالیسی کے خلاف نہیں آئے تو درخواست منظور نہیں ہو گی،اس عدالت نے آج تک کبھی پارلیمنٹ یا اسپیکر کو ڈائریکشن نہیں دی، یہ پارلیمنٹ کیلئے احترام ہے جو 70 سال سے کسی نے نہیں دی، اپنے سارے سیاسی تنازعے پارلیمنٹ میں حل کریں، ارکان خود مانتے ہیں کہ استعفے جینوئن تھے، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے استعفے جینوئن مگر مشروط تھے،ہم کہتے ہیں کہ تمام استعفے جینوئن تھے اور انہیں منظور کیا جائے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ارکان خود مانتے ہیں کہ استعفے جینوئن تھے، عدالت یہ تصور کیوں نہ کرے کہ اسپیکر پی ٹی آئی کو دوبارہ اسمبلی واپس جانے کا موقع دے رہے ہیں؟سیاسی تنازعات عدالتوں میں لانے کی بجائے پارلیمنٹ میں حل کریں، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اگر استعفے واپس لے لیے جائیں تو پھر پی ٹی آئی اسمبلی واپسی کا سوچ سکتی ہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ارکان خود مانتے ہیں کہ استعفے جینوئن تھے، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے استعفے جینوئن مگر مشروط تھے،ہم کہتے ہیں کہ تمام استعفے جینوئن تھے اور انہیں منظور کیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار اسپیکر کے پاس جا کر کہہ سکتے ہیں کہ ہم پارلیمنٹ میں واپس آنا چاہتے ہیں، وکیل نے کہا کہ ہم اسپیکر کے پاس تو نہیں جا سکتے، یہ عدالت نوٹیفکیشن معطل کرے پھر جا سکتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت آپکی سیاسی ڈائیلاگ کیلئے سہولت کاری تو نہیں کریگی،عدالت یہ تصور کیوں نہ کرے کہ اسپیکر پی ٹی آئی کو دوبارہ اسمبلی واپس جانے کا موقع دے رہے ہیں؟ سیاسی تنازعات عدالتوں میں لانے کی بجائے پارلیمنٹ میں حل کریں،پہلے اسمبلی جائیں اور پھر یہ درخواست لے آئیں عدالت درخواست منظور کر لے گی، وکیل علی ظفر نے کہا کہ ہم اسمبلی واپس نہیں جا سکتے انہوں نے ہمیں نکال دیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے استعمال نہیں ہو گی، جائیں اور اپنی سیاسی لڑائی اس عدالت سے باہر لڑیں، جب استعفے دیدیے تو اسپیکر نے اپنی مرضی سے منظور کرنے ہیں،ملک میں غیریقینی صورتحال پیدا کر دی گئی ہے، معیشت کا یہ حال اسی غیریقینی صورتحال کی وجہ سے ہے،باتوں سے نہیں ہو گا اپنےعمل سے کر کے دکھائیں،اس عدالت نے اس پارلیمنٹ کو مسلسل احترام کیا ہے، جائیں اور اپنے عمل سے ثابت کریں کہ آپ پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں، ایک طرف آپ کہہ رہے ہیں ہم پارلیمنٹ کو نہیں مانتے، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کو مانتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی کہے کہ عدالت کو مانتا ہوں اور عدالت کو جو مرضے آئے کہتا رہے،سیاسی غیریقینی ملکی مفاد میں نہیں،یہ عدالت درخواست منظور کیوں کرے؟جب تک پارلیمنٹ کے احترام کا اظہار نہیں کرینگے درخواست منظور نہیں ہو سکتی،پارلیمنٹ مانتے بھی نہیں اور کہہ رہے ہیں کہ پارلیمنٹ میں بھیج دیں،سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں واپس جا کر سیاسی عدم استحکام کو ختم کرے، سیاسی عدم استحکام سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی تو پی ٹی آئی کو موقع دے رہے ہیں کہ آئیں اور عوام کی خدمت کریں، بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں کہا کہ مجھے ایک گھنٹہ دیں میں مشاورت کر کے عدالت کو آگاہ کرتا ہوں،

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

    تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،شاہ محمود قریشی نے وزارتِ عظمیٰ کے الیکشن کے دوران تقریر میں کہا تھا ہم اس ایوان سے مستعفی ہوتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نئے الیکشن کروائے جائیں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 30 مئی کو سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا تھا

  • حکومت نے پی ٹی آئی کے  ممکنہ لانگ مارچ کے باعث تیاریاں تیز کردی، اسلام آباد میں کنٹینرز پہنچنا شروع

    حکومت نے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے باعث تیاریاں تیز کردی، اسلام آباد میں کنٹینرز پہنچنا شروع

    پاکستان تحریک انصاف کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کردیں ہیں۔

    اسلام آباد انتظامیہ نے کنٹینرزفیض آباد پہنچا دیئے، رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ کہ صورت، میں فیض آباد کو مکمل طور پر سیل کردیا جائے گا۔ کنٹینرز ہر داخلی اور خارجی راستوں پر رکھے گئے ہیں، جن میں مری روڈ کی طرف سڑک اور ایکسپریش ہائی وے کی طرف آنے والے راستہ بھی شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آرڈر ہوئے وہ اسلام آباد داخل ہونے والا ہر راستہ سیل کر دیں گے۔ واضح رہے سابق وزیر اعظم عمران نے لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کردی ہیں، احتجاج اور لانگ مارچ سے متعلق تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم اجلاس بھی بلایا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ایم این اے جتنے پیسے الیکشن سیٹ پر خرچ کرتے اتنی تو مجھے تنخواھ ملتی تھی۔ شہباز گل
    صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا عدالت نے انکار کردیا
    جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی
    عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا تھا رانا ثنااللہ اور شہباز شریف تیار ہو جاؤ، مجھے آپ کے پلان کا پتہ ہے لیکن میرے پلان کا آپ کو نہیں پتہ، میں ا ن کی ساری پلاننگ کے مطابق تیاری کر رہا ہوں۔ اور انہوں نے مزید کہا کہ ہر چیز ریکارڈ ہورہی ہے لانگ مارچ کی تاریخ خفیہ رکھی ہے، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی نہیں بتایا ہے۔

    ایوان وزیراعلیٰ میں صحافیوں سےملاقات کے دوران امریکی سائفر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سائفر کہیں چوری نہیں ہوا، اس کی ماسٹر دستاویز دفتر خارجہ میں ہوتی ہے، شکر ہے انہوں نے سائفر کو تسلیم تو کیا۔ عمران خان نے کہا کہ کمیٹی مجھے بلاتی ہے تو پہلے یہ پوچھوں گا کہ ڈونلڈ لو نے کس کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
    ان کا کہنا تھا کہ 16 اکتوبر دور لگتا ہے ہو سکتا ہے ضمنی انتخاب کی نوبت ہی نہ آئے،الیکشن کمیشن جانبدار ہے یہ مجھے نااہل کروانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیلنج ہے میرا اور زرداری، نوازشریف ک اتوشہ خانہ کیس ایک ساتھ سن لیا جائے، میں نے کچھ غیر قانونی نہیں کیا انہوں نے تو غیر قانونی طور پر قیمتی گاڑیاں گاڑیاں لے لیں۔

  • کیمسٹری کا نوبل انعام امریکہ اور ڈنمارک کے سائنسدانوں کے نام

    کیمسٹری کا نوبل انعام امریکہ اور ڈنمارک کے سائنسدانوں کے نام

    دنیا کے معتبر ترین نوبل انعامات جیتنے والوں کےنام سامنے آنے کا سلسلہ جاری، تین شعبوں میں فاتحین کا اعلان کردیا گیا-

    باغی ٹی وی: امریکہ اور ڈنمارک کے سائنسدانوں نے 2022 کیلئے کیمسٹری کا نوبل انعام اپنے نام کر لیا دنیا کا سب سے بڑا انعام نوبیل پرائس 2022 بائے کیمسٹری دو امریکی اور ایک ڈینش سائنسدان نے جیت لیا۔

    سوئیڈن سائنسدان نے طب کا امریکا،آسٹریا اور فرانس کے سائنسدانوں نے فزکس کا نوبل…

    امریکی سائنسدان کیرولین آر برٹوزی، بیری شارپ لیس اور ڈنمارک کے مورٹن میلڈل نے کلک کیمسٹری اور بائیو آرتھوگونل کیمسٹری سے متعلق کام پر نوبل انعام حاصل کیا۔


    ان تینوں سائنسدانوں نے بیماریوں کے علاج اور تشخیص میں اہم کارنامے انجام دیئے۔ بائیو آرتھو گونل کے تحقیقاتی نتائج کینسر کی ادویات اورکلینکل ٹرائل میں استعمال ہو رہے ہیں۔

    ان تینوں سائنس دانوں کو کیمیا کی شاخوں کلک کیمسٹری اور بائیو آرتھوگونل کیمسٹری کے شعبے میں کی گئی تحقیق پر دی گئی ہے جس نے کیمیا کی ان شاخوں کو نئی جہت بخشی اور نئے حقائق سامنے لائے اور ایک مشکل عمل کو آسان بنایا اتنا کہ جیسے یہ تحقیق کہتی ہو کہ صرف ’’کلک‘‘ کریں اور مالیکیول کے جوڑوں کے بغیر تخرینی عمل کے ایک ساتھ ملنے کا مظہر دیکھیں۔

    امریکی تحقیقی ادارے اسکریپس ریسرچ سے منسلک کے بیری شارپ لیس اور ڈنمارک کی یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کے مورٹن میلڈال نے کیمسٹری کی ایک فعال قسم ’’کلک کیمسٹری‘‘ کی بنیاد رکھی ہے جس میں مالیکیولر بلڈنگ بلاکس تیزی سے اور مؤثر طریقے سے اکٹھے ہوتے ہیں۔ تاہم امریکی خاتون سائنس دان کیرولین برٹوزی نے کلک کیمسٹری کو ایک نئی جہت پر لے جا کر جانداروں میں اس کا تجربہ شروع کیا اور کامیاب رہیں۔

    دوا سازی کی تحقیق میں اکثر دواؤں کی خصوصیات کے ساتھ قدرتی مالیکیولز کو مصنوعی طور پر دوبارہ بنانا شامل ہوتا ہے۔ اسی لیے کیمیا دان طویل عرصے سے پیچیدہ مالیکیولز بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس کی وجہ سے بہت سے قابل تعریف مالیکیولر بنے لیکن یہ عام طور پر وقت طلب اور ان کی پیداواری لاگت بھی زیادہ ہوتی ہے تاہم اب اس کا حل ان تینوں سائنس دانوں نے پیش کردیا۔

    اقوام متحدہ کا افغان معیشت کی ڈرامائی گراوٹ پر تشویش کا اظہار

    امریکی سائنس دان بیری شارپلس جنہیں اب کیمسٹری میں دوسری بار نوبل انعام دیا جا رہا ہے اس سے قبل 2001 میں حاصل کیا تھا۔ وہ دو نوبل انعام لینے والے پانچویں سائنس دان بن گئے ہیں۔ اس بار بیری شارپلس کو 1998ء سے 2000 ء کے درمیان کیمیا کی نئی شاخ ’’کلک کیمسٹری‘‘ کا تصور پیش کرنے پر دیا گیا جو سادہ اور قابل اعتماد کیمسٹری کی ایک شکل ہے جہاں تعاملات (reactios) تیزی سے ہوتے ہیں اور ناپسندیدہ ضمنی مصنوعات سے بچا جاتا ہے۔

  • شہباز گل کی پیشی،پی ٹی آئی کارکنان کے نعرے،عدالت کا اظہار برہمی

    شہباز گل کی پیشی،پی ٹی آئی کارکنان کے نعرے،عدالت کا اظہار برہمی

    شہباز گل کی پیشی،پی ٹی آئی کارکنان کے نعرے،عدالت کا اظہار برہمی

    سیشن کورٹ اسلام آباد، بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے کیس کی سماعت میں ساڑھے 11بجے تک کا وقفہ کر دیا ،پی ٹی آئی رہنما شہباز گل ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے ، جج نے شہباز گل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ صبح جب کیس کال ہوا آپ موجود نہیں تھے،شہباز گل نے عدالت میں کہا کہ رات کو کیس کا پتہ چلا،لاہور سے آیا ہوں، وکیل نے کہا کہ شہباز گل کا اسلحہ کا لائسنس بھی پولیس کے پاس ہے، دوران سماعت پی ٹی آئی وکلا اور کارکنان کی جانب سے نعرے لگائے گئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ نعرے بازی باہر کریں ، میرے سامنے نہیں ،

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی شہبازگل کی سپرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی ،عدالت نے شہباز گل کی سپرداری کی جزوی درخواست منظور کر لی ،شہباز گل کی جانب سے علی بخاری اور اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے شہباز گل کا شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم سمیت روزمرہ کی اشیاء واپس دینے کا حکم دے دیا، عدالت نے اکتیس اشیاء کی لسٹ میں سے جزوی اشیاء واپس کرنیکا حکم دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ پولیس کو متنازع اشیاء کو تفتیش کے لیے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے، شہباز گل کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی

    شہباز گل کیس میں اسپیشل پراسیکوٹر رضوان عباسی نے اہم سوالات اٹھا دئیے , پراسیکوٹر راجہ رضوان عباسی کا کہنا ہے کہ فون شہباز گل کے زیر استعمال تھا ،تھورایا فون کیوں خریدا گیا ،شہباز گل کے پاس تھورایا موبائل فون کہاں سے آیا ؟ کس کی اجازت سے شہباز گل استعمال کر رہا تھا ،عام موبائل ہونے کے باوجود کن مقاصد کے لیے تھورایا فون استعمال کیا گیا ،تھورایا فون ابھی ہمارے پاس نہیں ہے وہ فرانزک کے لیے لیبارٹری بھیجوایا گیا ہے ،اس سے غیر ملکی غیر قانونی رابطے بھی ہو سکتے ہیں

    رہنما پی ٹی آئی شہبازگل کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کے پیچھے پاکستان آیا، پاکستان آیا کہ اپنے ملک اور گاوں کے لیے کام کروں، اب سمجھ آیا کہ سیاست میں لوگ کرپشن کیوں کرتے ہیں، سیاستدان کرپشن کے لیے بندھے ہوئے ہیں

    اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت میں وقفے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ بچپن میں بہت مار کھا کر پڑھا، بہت مشکل حالات سے نکل کر میں پروفیسر بنا، یہاں جتنے ایم این اے کرپشن کر کے سیٹس لی، جتنے پیسے ان لوگوں نے خرچ کیئے اتنے مجھے تنخواھ ملتی تھی۔میں عمران خان کے پیچھے پاکستان آیا، سوچا اپنے گائوں والوں کے لیئے ملک کے لیئے کام کروں، لیکن اب سمجھ آیا کہ سیاست میں لوگ کرپشن کیوں کرتے ہیں، سیاستدان بندھے ہوئے ہیں کرپشن کے لیئے، ہمیں اس نظام کو بدلنے کے لیئے رول آف لا بنانا پڑیگا، رول آف لا سے ملک بنے گا۔ مریم صاحبہ کس طرح باہر گئیں، انکا کہنا تھا کہ ٹرے میں پاسپورٹ ملا نہ جائونگی، باہر جا کے اب عورت کارڈ کھیلا جائے گا، انکے الگ کیسز بنتے ہیں ہمارے اوپر الگ کیسز بنائے جاتے ہیں۔

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی. درخواست میں کہا گیا تھا کہ شھباز گل کی ضمانت منسوخ کی جائے. علاوہ ازیں عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ہائیکورٹ نے حقائق کا صحیح جائزہ نہیں لیا۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے ضمانت کے طے شدہ اصولوں کی خلاف ورزی کی۔شہباز گل نے سلامتی کے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی ہے۔
    یہ بھی پڑھیں؛ صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا عدالت نے انکار کردیا
    درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ سپریم کورٹ ہائیکورٹ کا 15 ستمبرکا شہباز گل کو رہا کرنے کےحکم کا جائزہ لے کر اسے کالعدم قرار دے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت 5 لاکھ روپے کی مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اداروں کے خلاف بیان دینے پر بغاوت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔