Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • راولپنڈی؛ دو سال قبل کیئے گئے قتل کو حادثاتی موت کا ڈھونگ رچانے والا ملزم گرفتار

    راولپنڈی؛ دو سال قبل کیئے گئے قتل کو حادثاتی موت کا ڈھونگ رچانے والا ملزم گرفتار

    گئےراولپنڈی میں دو سال قبل پمز میں قتل کیئے گئے شخص کو حادثاتی موت کا ڈھونگ رچانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا.

    راولپنڈی میں کرائے دارنے کروڑوں روپے کی جائیداد ہتھیانے کیلئے چار سگے بھائیوں کو راستے سے ہٹا دیا۔ 3 کو قتل کیا اور ایک لاپتہ ہے۔ سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں 27 ستمبر کو فرار ہوتا ہوا رکشہ ڈرائیو عمران جب مشکوک گھبراہٹ پر پولیس نے پکڑا تو لرزہ خیز کہانی سامنے آگئی۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق دوران تفتیش گرفتاری پر ملزم نے گھناؤنا منصوبہ بے نقاب کردیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ والدین بے دھیانی میں 5 سالہ بچے کوغلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے
    آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
    مریم نواز آج لندن روانہ
    ملزم ماجد نامی شخص کو قتل کرکے فرار ہو رہا تھا۔ جو 19 جولائی 2022 کو قتل کیے گئے اپنے بھائی ساجد کے کیس کا مدعی بھی تھا۔ انکے تیسرے بھائی ارشد کو 2 سال پہلے پمز میں قتل کرکے موت حادثانی ہونے کا ڈھونگ رچایا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول 3 لیکن اس خونی کھیل کا ماسٹر مائند ایک ہی ملزم مقتولین کا کرائے دار جاوید اکرام تھا۔ دو سال میں 3 بھائیوں کو راستے سے ہٹانے والے جاوید اکرم نے چوتھے بھائی واجد کو 11 سال پہلے نشے کی لت لگا دی تھی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا۔

    لالچی کرائے دار کے اس گھناؤنے منصوبے کی بنیاد پیر ودھائی کے محلہ اسلام پورہ میں تقریباً 96 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد بنی۔ ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی پولیس وسیم ریاض کا کہنا ہے کہ مقتولین کی وہاں پر تقریباً 7 سے 8 کینال جائیداد ہےجس کی قیمت کروڑوں میں بنتی ہے۔ مقتولین کے لواحقین کا کہنا ہے ملزم عمران نہ پکڑا جاتا توماسٹر مائنڈ جاوید اپنا مکروہ مقصد حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا تھا۔ ملزم نے اپنی پلاننگ میں عمران کو شامل کیا جبکہ عمران نے عامر نامی شخص سے اسلحہ حاصل کیا۔ پولیس تینوں کو گرفتار کرچکی ہے۔

  • 11 سال میں 4 سگے بھائیوں کو راستے سے ہٹانے والے 3 ملزمان گرفتار

    11 سال میں 4 سگے بھائیوں کو راستے سے ہٹانے والے 3 ملزمان گرفتار

    11 سال میں 4 سگے بھائیوں کو راستے سے ہٹانے والے 3 ملزمان گرفتار

    پیرودھائی پولیس کی موثر اور اہم تفتیش ،11 سال میں 4 سگے بھائیوں کو راستے سے ہٹانے والے 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے

    پیرودھائی پولیس نے پورے خاندان کو ختم کر کے جائیداد ہتھیانے کا منصوبہ بے نقاب کر دیا۔ ملزمان میں وارداتوں کا ماسٹرمائنڈ جاویداکرم، عمران اور عامر شامل ہیں، ماسٹر مائنڈ جاوید اور اسکی فیملی گزشتہ 30 سال سے زائد عرصہ سے مقتولین کے کرایہ دار تھے، ماسٹرمائنڈ جاوید نے اپنی شاطرانہ چالوں سے خاندان کے افراد کو اپنے مذموم منصوبے کا پتہ نہ لگنے دیا۔ ملزمان نے 0ماہ میں پیرودھائی کے علاقے میں 2 سگے بھائیوں کو گھر کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کیا، 18 جولائی کو ساجد جبکہ 27 ستمبر کواس کے ماجد کوقتل کیا گیا،جو ساجد کے قتل کے مقدمے کا مدعی تھا ،پیرودہائی پولیس ماجد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی کڑیاں جوڑتے جوڑتے ماسٹر مائنڈ تک پہنچی،

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    اندوہناک داستان کے ماسٹر مائنڈ نے گرفتاری کے بعد ہولناک انکشافات کیے، ماسٹر مائنڈ جاوید نے سال 2020 میں مقتول کے بڑے بھائی ملک ارشد کو اسلام آباد میں قتل کروا کر واقعہ کو حادثہ کارنگ دیا تھا، ماسٹر مائنڈجاوید نے مقتول کے ایک اور بھائی ملک واجد کو بھی نشہ کی لت میں مبتلا کر کے غائب کروا دیا،ماسٹر مائنڈ جاوید نے 2011 میں پیرودہائی کے علاقہ میں 17سالہ لڑکے کو اغواء کرکے قتل بھی کیا تھا، جس پر اسے معزز عدالت سے 3مرتبہ سزائے موت سنائی گئی،جاوید مقتول کے والد سے جائیداد کا جھگڑا جس پر اس نے بیٹے کو اغواء کرکے تاوان بھی وصول کیا تھا،ملزم نے انکشاف کیا کہ ایک ہی خاندان کے پوری نسل کو راستے سے ہٹانے کے پیچھے کروڑوں کی جائیدا د کا لالچ تھا، ماسٹر مائنڈ نے انکشاف کیا کہ گرفتا رنہ ہوتا تو ایک ایک کرکے سارے خاندان کو ختم کر دیتا،

    ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوایا گیا ہے،اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،

  • حکومت اورکسان اتحاد میں مذاکرات کامیاب،دھرنا ختم کرنے کا اعلان

    حکومت اورکسان اتحاد میں مذاکرات کامیاب،دھرنا ختم کرنے کا اعلان

    حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد کسان اتحاد نے اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دھرنے کے شرکا کو بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر آئندہ 10دنوں میں کسانوں کیلئے جامع پلان کا اعلان کیاجائے گا، کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے 3 وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔

    وزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کسانوں کے مطالبات پر وزراء پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے، تمام مسائل کو اچھے انداز میں حل کریں گے۔کسان اتحاد اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کسانوں کے دھرنے میں پہنچے۔

    دھرنے سے خطاب میں رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ کسانوں کے مطالبات پر وزیراعظم نے کمیٹی بنادی ہے جو کل سے کسانوں کے ساتھ بیٹھ کر معاملات دیکھے گی۔ان کا کہنا تھاکہ فیول ایڈجسمنٹ چارجز اور موجودہ بجلی بلوں کی ادائیگی کو مؤخر کرنے کا مطالبات منظور کرلیے گئے ہیں۔

    وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا، کسانوں کے مسائل صرف ان کے ہی نہیں ہمارے ذاتی مسائل ہیں لہٰذا درخواست ہے کسانوں کی ٹیم کے سوا دیگر اب اپنے گھروں کو واپس جائیں۔وزیرداخلہ کے اعلان کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔خیال رہے کہ کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کئی روز سے دھرنا دے رکھا تھا۔

    اس موقع پر چئیرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے سات روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کااعلان کیا، اس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں مطالبات پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی، شرط رکھی تھی کہ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کسانوں کے پاس آ کر اعلان کریں۔ان کا کہنا تھا کہ جو بل 6 اکتوبر کو کسانوں نے ادا کرنا تھا،اب وہ بل چھے ماہ کی اقساط میں ادا کیا جائے گا،ہمارے تمام مطالبات کو منظور کر لیا گیا ۔

    خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس بلوں میں نہیں لگے گا،کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا، پہلے دن سے رانا ثنا اللہ سے ہمارے مزاکرت چل رہے تھے، انہوں نے بہت ساتھ دیا۔

  • القادر یونیورسٹی کا ہائیر ایجوکیشن میں ڈیٹا ہے نہ ریکارڈ

    القادر یونیورسٹی کا ہائیر ایجوکیشن میں ڈیٹا ہے نہ ریکارڈ

    القادر یونیورسٹی کا ہائیر ایجوکیشن میں ڈیٹا ہے نہ ریکارڈ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی افتتاح کردہ القادر یونیورسٹی کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں کوئی ریکارڈ نہیں ہے

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قوم کے بچوں کو ماموں بنا دیا، بطور وزیراعظم جہلم میں القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا تا ہم آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ عمران خان کی افتتاح کردہ القادر یونیورسٹی کا ایچ ای سی میں کوئی ریکارڈ نہیں اور نہ ہی کوئی ڈیٹا ہے۔ وہاں پر کیے گئے داخلے غیر قانونی ہیں۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم کا اجلاس سینیٹر عرفان صدیقی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں القادر یونیورسٹی جہلم کی موجودہ صورتحال، سالانہ بجٹ اور ترقیاتی اور غیر ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص فنڈز کی تفصیلات پر بات کرتے ہوئے یہ بات سامنے آئی کہ ایچ ای سی میں ایسی کوئی یونیورسٹی رجسٹرڈ نہیں ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں بتایا کہ القادر یونیورسٹی کا کوئی وجود نہیں ہے اور ایچ ای سی نے مبینہ یونیورسٹی کے لیے کوئی فنڈز فراہم نہیں کیے ۔

    القادر یونیورسٹی کے بارے میں ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی قومی اسمبلی میں فلور پر یہ کہہ چکے ہیں کہ القادر یونیورسٹی کے ٹرسٹی عمران خان اور ان کے اہلخانہ تھے،50 کروڑ کی ڈونیشن دی یونیورسٹی میں 32 طلبہ پڑھتے ہیں،سوہاوہ کے قریب یونیورسٹی کیلئے 450 کنال اراضی عطا کی گئی،بحریہ ٹاون گروپ نے 200 کنال زمین فرح شہزادی کو دی،ان تمام ٹرانزیکشن کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے، یہ ایک فراڈ تھا جو پلاٹ کیا گیا،یہ دال میں کالا نہیں پوری دال ہی کالی ہے،القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں ہے،

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں  چترال یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی طرف سے کمیٹی کو ادارے کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بتایا کہ بنیادی مسئلہ فنڈز کا ہے اور آغاز سے ہی یونیورسٹی کو تین سال کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی گئی اور اس کے بعد نہ تو وفاقی حکومت اور نہ ہی صوبائی حکومت فنڈز فراہم کرنے کو تیار ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ صوبائی حکومتیں اپنے قائم کردہ تعلیمی اداروں کی ضروری فنڈنگ ​​کی ذمہ دار ہیں۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں لاء کے طلباء کو درپیش امتحانات کے حوالے سے سینیٹر بہرامند خان تنگی کے اٹھائے گئے معاملے پر غور کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے اور سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایف آئی اے کمیٹی پہلے ہی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ تین ہفتوں میں تحقیقات مکمل کرے گی، سینیٹر عرفان صدیقی نے سپریم کورٹ کے فیصلے تک معاملہ موخر کر دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    ضلع جہلم میں سوہاوہ کے مقام پر القادر یونیورسٹی برائے صوفی ازم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ القادر یونیورسٹی نوجوانوں کو جدید تعلیم نظریہ پاکستان کی بنیاد پر پیش کرے گی

  • سیاستدانوں نے تو پورے ملک کو سائفر بنا دیا .تجزیہ: شہزاد قریشی

    سیاستدانوں نے تو پورے ملک کو سائفر بنا دیا .تجزیہ: شہزاد قریشی

    ملکی سیاسی گلیاروں میں ایسے ایسے ناٹک آج کل کئے جا رہے ہیں جس سے جمہوریت، آئین، قانون، پارلیمنٹ اور بائیس کروڑ عوام اور پاکستان بطور ریاست بھی حیران ہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ سائفر جو سٹیٹ ٹو سٹیٹ ایک دستاویز ہوتا ہے اور یہ وزارت خارجہ جو ریاستی ادارہ ہوتا ہے اس کے ذمہ داروں کے پاس ہوتا ہے اس کو لے کر سیاستدانوں نے تو پورے ملک کو سائفر بنا دیا ہے۔ سیاستدان اپنی بقا کی جنگ میں مصروف ہیں اعلیٰ پولیس افسران، سول بیورو کریسی، سول انتظامیہ کے افسران لینڈ مافیا اور بڑے بے پراپرٹی ٹائیکون کی پشت میں قائد کے پاکستان کی زمینوں پر قبضے میں ملوث ہیں۔

    اسلام آباد راولپنڈی کے جنگلات، زرعی زمینوں، سرکاری زمینوں پر قبضے ہو رہے ہیں۔ حوس زر میں اس قدر اندھے ہو چکے ہیں کہ انہیں موت بھی یاد نہیں۔ عام آدمی کے دکھوں اور ان پر جو عذاب ہیں کوئی سروکار نہیں۔ جب ہر طرف محرومی مجبوری کا راج ہو محکمومی کا راج ہو تو سیاست کیسی؟ ان حالات میں ریاست کی حالت کیا ہوگی؟ جس آئین کو لے کر سیاستدان عدالتوں کا رخ کرتے ہیں اس آئین میں عام آدمی کے حقوق کیا اس کے بارے میں بھی درج ہے کیا کبھی کسی سیاستدان نے ان آئین کی شقوں پر عمل کرنے پر زور دیا؟

    یہ سیاسی لڑائیاں بھی ایک بہت بڑا فریب ہے۔ خودمختاری اور سالیمت کی باتیں بھی فریب ہے۔ پاکستان کا قیام تو بذات خود ایک بہت بڑا انقلاب تھا بدقسمتی سے اس انقلاب کا قائد دنیا سے رخصت ہو گیا آج قائد کے پاکستان کو صوبہ سندھ سے لے کر خیبر تک پراپرٹی ٹائیکون چلا رہے ہیں۔ سیاستدانوں کے اخراجات ،بڑے بڑے محل نما گھر تحفے میں دیئے جاتے ہیں سیاستدان نے سیاست کو منافع بخش کاروبار میں تبدیل کر دیا اعلیٰ پولیس افسران، اعلیٰ انتظامی افسران، بیورو کریسی کی تعیناتیاں، بڑے بڑے پراپرٹی ٹائیکون کی منشا پر ہوتی ہیں اور ہو رہی ہیں وطن عزیز کے بے چارے عوام جن کا کوئی والی وارث نہیں بڑے بڑے پیٹ والوں نے ان کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے رونا صرف سیاسی ابتری کا نہیں بلکہ معاشرے کے ہر طاقتور نے مظلوم کا خون نچوڑا ہے کسی غریب مظلوم اور درماندہ کی رسائی نہ دفتر میں نہ پولیس کے ہاں نہ دربار میں نہ سرکار میں۔ یہ مخلوق خدا ہے اس پر ظلم نہ کیجئے ورنہ خدا کے سامنے کیا جواب دیں گے۔

  • اینٹیں کیوں اٹھائیں؟ لاہورمیں خانہ بدوش خاتون پر تشدد، کپڑے پھاڑ ڈالے

    اینٹیں کیوں اٹھائیں؟ لاہورمیں خانہ بدوش خاتون پر تشدد، کپڑے پھاڑ ڈالے

    اینٹیں کیوں اٹھائیں؟ لاہورمیں خانہ بدوش خاتون پر تشدد، کپڑے پھاڑ ڈالے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں پر تشدد، جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہیں آ رہی

    لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤں میں بااثر ملزمان نے خانہ بدوش خاتون پر نہ صرف تشدد کیا بلکہ کپڑے بھی پھاڑ ڈالے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں آئی، لاہور پولیس کی بروقت کاروائی کرتے ہوئے خانہ بدوش خاتون پر تشدد کا ملزم گرفتار کرلیا ،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے مطابق خانہ بدوش خاتون اور اس کے بچے پر تشدد کا ملزم توصیف گرفتار کر لیا،ملزم توصیف بٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید کاروائی جاری ہے، خواتین اور بچوں پر تشدد کے ملزمان بچ نہیں پائیں گے،لاہور پولیس متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی،قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی

    سی سی پی او لاہور کے مطابق توصیف بٹ نے  اینٹیں اٹھانے پر خانہ بدوش خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا، کپڑے پھاڑ ڈالے تھے ملزم نے غریب خاتون کے بچے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا،مسلم ٹاؤن پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا،

    دوسری جانب آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں پولیس کی زیر حراست مبینہ تشدد سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کا واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔متوفی کے والد کی درخواست پر ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ لاہور پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد متعلقہ ایس ایچ او اور دو اہلکاروں کو حراست میں لے لیا، مزید کارروائی جاری ہے، آئی جی پنجاب نے میڈیکل رپورٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں واقعہ کی شفاف انکوئری کا حکم دیا اور انکوائری کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کاروائی کی ہدایت کی، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ دوران حراست ملزمان پر تشدد یا ہلاکت کسی صورت قبول نہیںایسے واقعات میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

    عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

  • قبائل کےدرمیان اخوت،ان کی خوشحالی وترقی کےلیےمخلصانہ کوششیں جاری رہیں گی:کورکمانڈرپشاور

    قبائل کےدرمیان اخوت،ان کی خوشحالی وترقی کےلیےمخلصانہ کوششیں جاری رہیں گی:کورکمانڈرپشاور

    پشاور: کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے آج شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں گرینڈ عثمان زئی جرگہ کے ایک حصے کے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔

    کور کمانڈر نے علاقے میں قیام امن کے لیے قبائلیوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ پاک فوج مقامی لوگوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

     

    کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے آج شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں گرینڈ عثمان زئی جرگہ کے ایک حصے کے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔ کور کمانڈر نے علاقے میں امن کے حصول میں قبائلیوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ پاک فوج خطے میں امن وامان اور خوشحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے

    ملک اور مشران نے علاقے میں امن کی بحالی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاری کوششوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کور کمانڈر کو سیکیورٹی فورسز کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا بھی یقین دلایا۔

    یاد رہے کہ اپریل میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں دیرپا امن کی بحالی کو اپنی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس سلسلے میں جلد ہی اسلام آباد میں علاقے کے عمائدین کا ایک گرینڈ جرگہ بلائیں گے تاکہ موجودہ صورتحال کا کوئی حل نکالا جاسکے۔

  • پشاورمیں دہشت گردوں کا فوجی قافلے پرحملہ،2 اہلکارشہید

    پشاورمیں دہشت گردوں کا فوجی قافلے پرحملہ،2 اہلکارشہید

    پشاور:پشاور میں دہشت گردوں نے فوجی قافلے پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوف کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دیشت گردوں نے حسن خیل کے علاقے میں فوجی قافلے پر فائرنگ کی۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوجی دستوں کی فوری جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ شہدا میں لانس نائیک محمد پناہ اور ایف سی کے سپاہی شمس اللہ شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے علاقے کاکلیئرنس آپریشن جاری ہے

    یاد رہے کہ اس سے پہلے آج ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو ٹانک میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت نظر آئی، دہشت گردوں کو روکنے پر جھڑپ ہوگئی۔

    فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث رہے ہیں۔

  • وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی متحدہ عرب امارات کے سفیر سے  ملاقات

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں جاری ہیں

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی متحدہ عرب امارات کے سفیر سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے، اس ضمن میں یو اے ای کے سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حمد عبید الزعابی نے پاکستان کے وزیر خزانہ جناب اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور ان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

    یو اے ای کے سفارتخانے کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے مزید کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاكستان میں متحدہ عرب امارات كے سفیر جناب حمد عبید الزعابی نے اپنے آفس میں جرمنی كےسفیر جناب الفرید جراینس كا استقبال كیا اور عالمی و علاقائی صورتحال اور دونوں ملكوں كے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال كیا

    ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کلب نے اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے تعاون سے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک دوستانہ گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں بہت سے پاکستانی کھلاڑیوں اور اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سفارت کاروں نے شرکت کی۔

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر بن گئے،

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی کی ملاقات

  • جائیداد کے تنازعہ پر اپنی سوتیلی والدہ کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    جائیداد کے تنازعہ پر اپنی سوتیلی والدہ کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    جائیداد کے تنازعہ پر اپنی سوتیلی والدہ کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    لاہور انویسٹی گیشن پولیس سٹی ڈویژن نے مختلف کاررائیوں کے دوران قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سمیت ڈکیتی اورچوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    اِن خیالات کا اظہار ایس پی انویسٹی گیشن سٹی محمد عثمان ٹیپو نے اپنے دفتر لوئر مال میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈویژن کے انچارج انویسٹی گیشنز بھی موجود تھے۔ ایس پی عثمان ٹیپو نے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے ٹرپل مرڈر کی واردات میں ملوث  7 ملزمان سرفراز، عمران، محمد حسین، علی حیدر، عقیل، امتیاز اور صابرہ بی بی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان نے سابقہ قتل کی رنجش پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی، جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ ملزمان کی فائرنگ سے سجاد خان، شاہد خان اور امیر حمزہ ہلاک جبکہ زوار اور ملک کامران شدید زخمی ہو گئے تھے۔ تمام گرفتار ملزمان اس مقدمہ میں اشتہاری بھی تھے۔

    اُنہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن پولیس شفیق آباد نے ڈبل مرڈر کی واردات میں ملوث  3ملزمان نور محمد، خضر حیات اور عبدالغفور کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان نے سابقہ قتل کی رنجش پر مقتولین کو صلح کے لیے گھر بلایا۔ بعد اَزاں ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے رضیہ بی بی اور کنیز بی بی کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقتولہ رضیہ بی بی کے بھائی نے ملزمان کی بہن کوثر بی بی کو 2021میں قتل کیا تھا جس کا انہیں رنج تھا۔

    انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ ٹاؤن نے جائیداد کے تنازعہ پر اپنی سوتیلی والدہ کو قتل کرنیوالے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم عبدالرحمان نے اپنی سوتیلی والدہ مینا بی بی کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل دوپٹہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ایس پی عثمان ٹیپو نے بتایا کہ انویسٹی گیشن بادامی باغ نے شہری عامر کو قتل کرنیوالے 05ملزمان صادق حسین، عاقب، سجیل، سلطان اور خرم کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے پیسوں کے لین دین پر چھریوں کے وار کر کے شہری عامر کو قتل جبکہ صدام حسین کو زخمی کر دیا تھا۔ ملزمان سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

    اسلام آباد پولیس نے بہو کے قتل کیس میں معروف صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا

    شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

    ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

    انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے ارسلان عرف مڈھی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے ان سے ایک لاکھ روپے نقدی ، 08موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا۔ انویسٹی گیشن بادامی باغ نے چھوٹو گجر ڈکیت کے03ملزمان کو گرفتار کیا اور ان سے 08لاکھ روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا۔ انویسٹی گیشن شفیق آباد نے شاپ رابر گینگ کے03 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 07لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن سٹی عثمان ٹیپو نے کہا کہ ملزمان کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔