Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • عمران خان لوگوں کو انتشار کیلئے تیار کر رہے ہیں،شیری رحمان

    عمران خان لوگوں کو انتشار کیلئے تیار کر رہے ہیں،شیری رحمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں،

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان لوگوں کو انتشار کیلئے تیار کر رہے ہیں ہم سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد میں مصروف ہیں اور پی ٹی آئی عمران بچاو مہم میں،حکومت اور پی ٹی آئی کی ترجیحات قوم کے سامنے ہیں،ہماری ساری توجہ سیلاب زدگان کی طرف ہے سیاست کی طرف نہیں عمران خان کو معلوم ہے اس بار بھی لوگ ان کی انتشار کی کال پر نہیں نکلیں گے عمران خان کو شکست صاف نظر آ رہی ہے،شکست نظر آتے ہوئے اب رہنماوں اور کارکنان سے حلف لے رہے ہیں،

    دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

    دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

    نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

    چولستان میں پانی کی قلت ، مویشی مرنے لگے ،مزید حکومتی اقدامات کی ضرورت

    علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا بنی گالا محل کے مکینوں کو پالتے پالتے کنگال ہو چکا ہے ،پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا کو ایک ہزار ارب کا مقروض کردیا ہے ،خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کو آٹو رکشہ بنا دیا گیا ہے، عمران خان کے ہر جلسے پر 25 کروڑ روپے خرچ ہونگے یہ حال ہونا ہی تھا اب خیبر پختونخوا کے ملازمین اور پینشروں کو تنخواہ دینے کے پیسے نہیں ہیں، بلین ٹری، مالم جبہ اور بی آر ٹی منصوبے کرپشن کی داستانیں ہیں،

  • عمران خان کے محافظ  نے ساتھی کو کہا، دھکا دو میں مطیع اللہ جان پر گرنا چاہتا تاکہ وہ سوال نہ کرسکے

    عمران خان کے محافظ نے ساتھی کو کہا، دھکا دو میں مطیع اللہ جان پر گرنا چاہتا تاکہ وہ سوال نہ کرسکے

    سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نیازی کے محافظ نے اپنی ہی ساتھ سے کہا کہ آپ مجھے دھکا دو میں صحافی مطیع اللہ جان پر گرنا چاہتا ہوں تاکہ وہ عمران سے سوال نہ کرسکے.

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نیازی کے محافظ سرگوشی میں اپنے ہی ساتھ سے کہہ رہے کہ آپ مجھے دھکا دو میں صحافی مطیع اللہ جان پر گرنا چاہتا ہوں. اور صرف کہا ہی نہیں بلکہ پھر عملی طوری پر ایسا کرنے کی کوشش بھی کی ہے.


    میاں ناصر نامی صارف نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ؛ سابق وزیر اعظم عمران خان کے گن مین (محافظ) نے اپنے ہی ساتھی کو کہا کہ آپ مجھے دھکا دو کیونکہ میں صحافی مطیع اللہ جان پر گرناچاہتا ہوں تاکہ وہ سوال نہ کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی والوں نے کس کے کہنے پر یہ گھٹیا حرکت کی ہے ایک دن یہ آڈیو بھی آ جائے گی مزید ناصر نامی صارف مطیع اللہ جان کو سرہاتے ہوئے کہا کہ؛ مطیع اللّٰہ جان ہمیں آپ پر اور آپکی حب الوطنی پر فخر ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ والدین بے دھیانی میں 5 سالہ بچے کوغلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے
    آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
    مریم نواز آج لندن روانہ
    تاہم اس حوالے سے کچھ صارفین کا یہ بھی خیال ہے یہ بھی شائد ایک پری پلان ہو اور عمران خان نے خود کہا ہو کہ مجھ سے سوال کرنے والے صحافیوں ایسے کرکے پریشان کیا جائے تاکہ انہیں یہ بھی نہ لگے کہ یہ دانستہ طور پر ہوا اور وہ مجھ سے سوال بھی نہ کرسکیں، واضح رہے کہ عمران خان کے حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے بھی دعوی کیا تھا کہ ماضی میں انکے آصف زرداری کے انٹرویو کو رکوانے کیلئے خود عمران خان نے ایک بہت بڑی طاقتور شخصیت سے رابطہ کرکے پابندی لگوائی تھی.

  • ڈوبنے والے مزدور کو بچانے کی کوشش ،باپ، دو بیٹوں سمیت چار افراد جاں بحق

    ڈوبنے والے مزدور کو بچانے کی کوشش ،باپ، دو بیٹوں سمیت چار افراد جاں بحق

    ڈوبنے والے مزدور کو بچانے کی کوشش ،باپ، دو بیٹوں سمیت چار افراد جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے نواب شاہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    نواب شاہ،بی سیکشن تھانے کی حدود ہاشم ٹاون میں اچار بنانے والی نجی فیکٹری کے ٹینک میں گرکر چار مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور دو بیٹوں سمیت مزدور شامل ہے،اطلاع پر ریسکیو ٹیم، پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ناصر،سلمان اور دانش سمیت ایک نامعلوم شامل ہے،لاشوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

    پولیس کے مطابق مقامی عملے نے بتایا کہ ایک شخص پہلے پانی کے ٹینگ میں گرا، دوسروں نے اسے بچانے کی کوشش کی اور اسی دوران وہ بھی ٹینک میں گر گئے، مزدور گرجانے پر ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

    فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کے گھروں میں چار افراد کے ڈوب کر مرنے کی اطلاع پر کہرام مچ گیا، لواحقین فیکٹری اور ہسپتال پہنچ چکے ہیں،فیکٹری مالک موقع سے فرار ہو چکا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کروائی جائیں گی

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

    عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

  • ’ورلڈ ٹیچرز ڈے‘:گوگل کا خراج تحسین پیش

    ’ورلڈ ٹیچرز ڈے‘:گوگل کا خراج تحسین پیش

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ورلڈ ٹیچرز ڈے‘ منایا جارہا ہے، اس موقع پر گوگل نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل اساتذہ کے نام کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ہر سال 5 اکتوبر کو اساتذہ کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے، جس میں اساتذہ کی انتھک محنت اور لگن کو سراہا جاتا ہے۔ جہاں گوگل نے اپنا ڈوڈل بدلا وہیں ٹوئٹر پر بھی ’ٹیچرز ڈے2022‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہےجہاں صارفین اپنے استادوں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

    یوم اساتذہ منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے اہم کردار کو اجاگرکرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھرمیں کئی سیمینارز، کانفرنسیں اورتقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

    2009ء میں عالمی یوم اساتذہ کے حوالے سے یہ ہدف مقرر کیا گیا ہے کہ 2015ء تک دنیابھر میں تعلیم کو عام کیا جائے گااور بلند معیار تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے میں پیشہ ور اساتذہ کو ان کا جائز مقام ملے اورانہیں دورجدید میں نظام تعلیم میں ہونے والی تبدیلیوں سے وقتًا فوقتًا باخبر کیا جائے-

    واضح رہے کہ 5 اکتوبر 1994ء کو پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیر اہتمام اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا تھا جس کے بعد یہ ہر سال باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔

    پشاور:نامعلوم شخص نےخاتون کےبینک اکاؤنٹ سےلاکھوں روپے نکلوا لئے

  • استعفوں کی منظوری سے متعلق پی ٹی آئی ارکان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    استعفوں کی منظوری سے متعلق پی ٹی آئی ارکان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    استعفوں کی منظوری سے متعلق پی ٹی آئی ارکان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پرکل سماعت کریں گے ،قبل ازیں استعفوں کی منظوری سے متعلق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ عدالت اسپیکر کو ہدایت دے وہ استعفے منظوری سے متعلق آئینی ذمہ داری پوری کرے ، عدالت اسپیکر کو حکم دے کہ وہ درخواست گزاروں اور دیگر 112 ارکان کو بلائے ،اسپیکر تحقیق کرلے جنھوں نے استعفے دیئے انہوں نے آرٹیکل 64 کے تحت دیئے قانون کے مطابق پٹشنرز کو سنے بغیر اسپیکر استعفوں سے متعلق اطمینان نہیں کر سکتا ،ابھی الیکشن کا اعلان نہیں ہوا 123 ارکان کے استعفوں کو ایک ساتھ دیکھا بھی نہیں گیا ، پٹشنرز کا استعفوں سے متعلق لیٹر موثر نہیں رہا ،شکور شاد کا استعفٰی منظور ہوا تو انہوں نے درخواست دی اسپیکر نے سنے بغیر منظور کر لیا ،شکور شاد کی درخواست پر ہائیکورٹ نے انکا استعفیٰ منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

    تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،شاہ محمود قریشی نے وزارتِ عظمیٰ کے الیکشن کے دوران تقریر میں کہا تھا ہم اس ایوان سے مستعفی ہوتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نئے الیکشن کروائے جائیں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 30 مئی کو سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا تھا

  • لال مسجد کے باہر روڈ کی بندش، عدالت نے ڈی سی کو حکم دے دیا

    لال مسجد کے باہر روڈ کی بندش، عدالت نے ڈی سی کو حکم دے دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے آبپارہ میلوڈی روڈ فوری کھولنے کا حکم دے دیا

    وفاقی دارالحکومت میں سڑکوں کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آبپارہ میلوڈی روڈ فوری کھولنے کا حکم دے دیا ،ڈپٹی کمشنر عرفان نواز عدالت کے سامنے پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ لال مسجد کے باہر روڈ بھی بند ہے ، ڈی سی نے عدالت میں کہا کہ مولانا صاحب کا مدرسہ ہے ان کے شاگرد اکثر احتجاج کے طور پر سڑک بلاک کردیتے ہیں ،جسٹس محسن اختر کیانی نے ڈی سی اسلام آباد سے استفسار کیا کہ تو پھر آپ نے کیا کیا ہے ؟ جس پر ڈی سی اسلام آباد نے جواب دیا کہ ہم ان سے مذاکرات کرتے ہیں ، جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تو پھر انڈیا افغانستان بھارت اسرائیل سے بھی مذاکرات کر لیں وہ معاملہ بھی حل ہو جائے ،عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جائیں اور جا کر لال مسجد کے باہر کی روڈ کھولیں ،

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    درخواست گزار وکیل نے کہا کہ آبپارہ والی سائیڈ بھی رستہ بند ہے اس کا نام نہیں لینا چاہتا ، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہاں تو کوئی رستہ بند نہیں آپ پنڈی سے ہیں اس لیے معلوم نہیں ، اچھے وقتوں میں وہ رستہ اسی عدالت کے حکم پر کھل گیا تھا ، اپنے حقوق کے لیے پبلک اپنے نمائندوں کے پاس جائے . درخواست گزار نے کہا کہ قانون سب کے لیے ہو صرف چند لوگوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننا چاہیے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تو چند افراد کے مطابق ہی چل رہا ہے گراؤنڈ ریئلٹی یہی ہے ، عدلیہ بحال ہو کے بھی وکیلوں کے ہاتھوں قید ہے ، سڑکوں کی بندش سے متعلق حکم جاری کریں گے ،

  • لاہور، کھیتوں سے لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد

    لاہور، کھیتوں سے لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین پر تشدد، زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    لاہور کے علاقے برکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، برکی میں کھیتوں سے ایک لڑکی کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے،پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی کچھ کہا جاسکے گا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کی ہے

    دوسری جانب لاہور میں جرائم بھی مسلسل بڑھ رہے ہیں، ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں اضافے نے شہریوں کا گھروں سے نکلنا مشکل کر دیا ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا نواب ٹاؤن کے علاقے ائیر لائن سوسائٹی میں ڈاکوؤں نے نجی کمپنی کے ملازم عثمان سے 28 لاکھ روپے نقدی چھین لی۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس کے علاقے میں ساجد کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ یرغمال بنا کر 5لاکھ 78ہزار روپے مالیت، کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، وحدت کالونی کے علاقے میں عمران کی بیوی اور بیٹے سے ساڑھے 4لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون ، اسلام پورہ کے علاقے میں ذیشان حمید کی دکان سے ایک لاکھ روپے اور 17 لاکھ 81 ہزار روپے مالیت کے موبائل فونزچھین لئے

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

    لاہور کے علاقے سے کٹی ہوئی دو ٹانگیں کچرا کنڈی سے برآمد

    گائے ذبیحہ کے نام پر بھارت میں مسلمانوں کو ہزاروں افراد کی موجودگی میں زنجیرمیں جکڑ کر زندہ جلا دیا گیا

    لاہور میں خاتون کو قتل کرنیکے بعد اس کی نعش کیسے گھر پہنچائی گئی؟

    گوجرانوالہ میں دس سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

  • شہباز شریف کی مستقل حاضری سے استثنٰی، احتساب عدالت کا تحریری حکمنامہ جاری

    شہباز شریف کی مستقل حاضری سے استثنٰی، احتساب عدالت کا تحریری حکمنامہ جاری

    احتساب عدالت لاہور نے وزیراعظم شہبازشریف کی آشیانہ اقبال ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی :احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں بطور وزیراعظم شہباز شریف کو آئینی اور سرکاری زمہ داریاں نبھانی ہیں، یہ بھی حقیقت ہے کہ ملزم 2021 سے مسلسل عدالت میں پیش ہو رہا ہے، شہباز شریف کی عدم پیشی سے ٹرائل متاثر نہیں ہو گا۔

    وزیراعظم کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

    حکمنامے میں لکھا گیا ہے کہ شہباز شریف نےاپنی جگہ عدالت پیشی کےلیے نمائندہ مقرر کردیا ہے، محمد انور حسین ایڈووکیٹ شہبازشریف کے نمائندے کے طور پر ہر پیشی پر عدالت پیش ہوں گے-

    حکمنامے میں تحریر کیا گیا کہ شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظورکی جاتی ہےتاہم عدالت کے طلب کرنے پر شہباز شریف عدالت پیش ہونے کے پابند ہوں گے۔

    چیف جسٹس نے تاحیات نااہلی کے آرٹیکل 62 ون ایف کو ڈریکونین قانون قرار دے دیا

    واضح رہے گزشتہ روز احتساب عدالت نےوزیر اعظم شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی تھی اور انہیں عدالت میں پیشی کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا اور ان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی تھی-

    وزیر اعظم کی یورپی یونین کے کمشنر سے ملاقات، دوران سیلاب کی گئی مدد پر شکریہ ادا…

  • اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2679 ہو گئی. ڈی ایچ او

    اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2679 ہو گئی. ڈی ایچ او

    ڈی ایچ اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2679 ہو گئی جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 46 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 47 نئے کیسز جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 46 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ڈینگی کے کل مزید 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اسلام آباد میں ڈینگی کے 96 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے، ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 43 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 53 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جس کے بعد اسلام آباد میں رواں سیزن ڈینگی کے رپورٹ ہوئے کیسز کی تعداد 2ہزار 331 ہو گئی تھی جو اب مزید بڑھ گئی ہے علاوہ ازیں اسلام آباد میں رواں سیزن ڈینگی سے 6 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

    سیکریٹری صحت کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ دنوں ڈینگی کے 401 کیسز رپورٹ ہوئے تھے لاہور 174، راولپنڈی 115 اور گجرانوالہ سے ڈینگی کے 41 کیسز رپورٹ ہوئے، ملتان 16،فیصل آباد 9، سرگودھا 7،خانیوال اور اٹک سے ڈینگی کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ ڈیرہ غازی خان میں ڈینگی کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے. اس کے علاوہ وہاڑی اور سیالکوٹ سے ڈینگی کے 3،3 کیسز جبکہ گجرات، ساہیوال، بہاولپور،مظفرگڑھ، راجن پور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈینگی کے2، 2 کیسزرپورٹ ہوئے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ والدین بے دھیانی میں 5 سالہ بچے کوغلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے
    آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
    مریم نواز آج لندن روانہ
    یاد رہے کہ شہر قائد کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ خاتون جان کی بازی ہار گئی تھی، جاں بحق ہونے والی خاتون کا تعلق کراچی کے ضلع وسطی سے تھا۔ ڈینگی دراصل مچھروں کی وجہ سے پھیلنے والی ایک بیماری ہے جو کہ ڈینگی وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ وائرس شہری اور نیم شہری علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ ڈینگی کا وسبب بننے والا وائرس ڈینگی وائرس کهلا تا ہے۔ چار سیرو ٹائپس ہیں.

    ڈینگی وائرس فی میل مچھر ایڈس کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔ یہ مچھر 100 سے زائد ممالک میں عام ہے۔ ڈینگی وائرس ہونے کی وجوہات، علامات اور علاج و احتیاط بر وقت کرنے سے اس وائرس سے خود کو اور اپنے عزیزوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ ڈینگی بخار بظاہر ایک معمولی سی بیماری ہے، جو چند ہی روز میں خطرناک صورتحال اختیار کر لیتی ہےاور موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ ڈینگی کا نشانہ عام طور پر ایسے افراد زیادہ بنتے ہیں جن کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے۔ ڈینگی کا مچھر عام طور پر رنگین ہوتا ہےاس کا جسم زیبرے کی طرح دھاری دار جبکہ ٹانگیں عام مچھروں کی نسبت لمبی ہوتی ہیں۔

  • سابق وزیر اعظم عمران خان 70 برس کے ہو گئے

    سابق وزیر اعظم عمران خان 70 برس کے ہو گئے

    سابق وزیر اعظم عمران خان کی70 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی :ملک بھر کے سیاستدانوں، سماجی رہنماؤں اور شوبز شخصیات کے علاوہ کھیل کے شعبے سے منسلک افراد کی طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    عمران احمد خان نیازی پاکستانی سیاست دان اور سابقہ کرکٹ کھلاڑی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ بھی ہیں۔ اس سے پہلے وہ 2002ء تا 2007ء اور2013ء تا2018ء تک پاکستان قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں انہوں نے 13 سال کی عمر میں کرکٹ کھیلنا شروع کر دی تھی۔

    عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے لاہور کے کیتھیڈرل اسکول اور ایچی سن کالج میں تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انگلینڈ کے رائل گرامر اسکول وورسٹر میں داخلہ لیا۔ 1972میں کیبل کالج آکسفورڈ میں داخلہ لیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے 1975 میں گریجوایشن مکمل کیا۔

    ابتدائی طور پر اپنے کالج کے لیے کھیلا اور بعد میں ویلکیسشائر کے لیے، عمران خان نے 18 سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی اور اسی سال انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز برمنگہم میں انگلینڈ کے خلاف 1971ء سیریز سے کیا۔

    آکسفورڈ سے گریجویشن کے بعد، انہوں نے 1976ء میں پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا اور 1992ء تک کھیلا۔ انہوں نے 1982ء اور 1992ء کے رمیان میں ٹیم کےکپتان کےفرائض بھی سرانجام دیے خاص طور پران کی قیادت میں 1992ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے 1992ء کے ورلڈ کپ میں فتح یاب رہی جو ان کی اہم وجہ شہرت سمجھی جاتی ہے۔

    انہوں نے 88ٹیسٹ میچوں میں 3807 رنز بنائے۔ 362 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 6 سنچریز اور 18 ففٹیز بنائیں۔175ون ڈیز میں 3709 رنز بنائے، 182 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ون ڈیز میں ایک سنچری، 19 ففٹیز بنائیں۔ 139ون ڈیز میں قیادت کی، 75 جیتے، 59 میں شکست ہوئی۔48ٹیسٹ میچوں میں قیادت کی، 14 جیتے، 8 ہارے۔


    عمران خان نے ریٹائرمنٹ کے بعد شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ شروع کی۔ 1994 میں شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال لاہور نےکام شروع کر دیا۔ دوسرا شوکت خانم اسپتال 2015 میں پشاور میں مکمل ہوا۔ 2008میں یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ کے تعاون سے نمل کالج میانوالی قائم کیا۔

    عمران خان نے 25اپریل 1996 کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھ کر سیاست میں عملی قدم رکھا۔1997کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے حصہ لیا۔

    2002کے عام انتخابات میں پہلی بار میانوالی کے حلقے سے ایم این اے منتخب ہوئے۔ 2007 پرویز مشرف کے خلاف پی ڈی ایم کی تحریک کا حصہ بنے اور اسمبلی رکنیت چھوڑ دی۔پاکستان تحریک انصاف نے 2008 کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔

    30اکتوبر 2011 کا لاہور جلسہ عمران خان کے لیے سنگ میل ثابت ہوا۔2013کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے 35 نشستیں جیتیں۔خیبر پختون خوا میں الیکشن جیت کر پی ٹی آئی نے حکومت قائم کی۔ مرکز میں دھاندلی کے خلاف 14اگست 2014 سے 17 دسمبر تک اسلام آباد میں دھرنا دیا، اور عوام میں خوب مقبولیت سمیٹی۔

    2018کے عام انتخابات میں تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری۔ تحریک انصاف نے مرکز، خیبر پختون خوا اور پنجاب میں حکومت سازی کی، تاہم 2022 اپریل میں دیگر پارٹیوں نے انہیں عدم اعتماد کے ووٹ سے وزارت عظمی سے ہٹا دیا گیا۔

    انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے صدراتی ایوارڈ بھی ملا۔ علاوہ ازیں 1992ء میں انسانی حقوق کا ایشیا ایوارڈ اور ہلال امتیاز (1992ء) میں عطا ہوئے۔ آپ بریڈفورڈ یونیورسٹی، برطانیہ کے چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    1995ء میں عمران خان نے برطانوی ارب پتی تاجرسرجیمز گولڈ سمتھ کی بیٹی، جمائما گولڈ سمتھ سےشادی کی جمائما گولڈ سمتھ نے شادی سے پہلے اسلام قبول کر لیا اور ان کا اسلامی نام جمائما خان ہے۔ اس شادی کا شہرہ پوری دنیا میں ہوا اور عالمی میڈیا نے اس کو خصوصی اہمیت دی۔ 22 جون، 2004ء کو انہوں نے طلاق کا اعلان کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مصروف زندگی کی وجہ سے انہیں وقت نہیں دے پاتے تھے۔

    8 جنوری، 2015ء کو عمران خان برطانوی و پاکستانی صحافی ریحام خان کے ساتھ رشتہِ ازدواج میں بندھ گئے۔ 30 اکتوبر، 2015ء کو دونوں نے طلاق کی کارروائی شروع کرنے کی تصدیق کر دی۔ اور عمران خان کی یہ شادی بھی ناکام رہی۔

    2017ء کے اواخر اور 2018ء کے آغاز میں کئی خبریں آئیں کہ عمران خان نے اپنی روحانی پیشوا بشری بی بی سے شادی کر لی ہے۔ تاہم عمران خان تحریک انصاف کے دیگر افراداور مانیکا خاندان نے اس افواہ کی نفی کی-

    7 جنوری 2018ء کو پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ نے ایک بیان جاری کیا کہ عمران خان نے بشری بی بی کو شادی کے لیے پیغام دیا ہے تاہم ابھی اسے قبول نہیں کیا گیا۔فروری 2018ء کو، پی ٹی آئی نے تصدیق کی کہ عمران خان نے بشری بی بی سے شادی کر لی ہے-