Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پشاور:نامعلوم شخص نےخاتون کےبینک اکاؤنٹ سےلاکھوں روپے نکلوا لئے

    پشاور:نامعلوم شخص نےخاتون کےبینک اکاؤنٹ سےلاکھوں روپے نکلوا لئے

    خیبرپختونخوا میں جعلسازوں اور بھتے کے حوالے سے کالز نے شہریوں اور کاروباری افراد کو پریشان کررکھا ہے۔

    باغی ٹی وی : "اردو نیوز” کے مطابق پشاور میں ایک شخص نے فراڈ کر کے ایک خاتون کے بینک اکاؤنٹ سے نہ صرف 10 لاکھ 82 ہزار روپے نکال لیے بلکہ ان کے نام پر 5 لاکھ 45 ہزار روپے کا قرض بھی حاصل کر لیا۔

    بھتہ خوری، اقدام قتل، ڈکیتی، زیادتی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار ہوگیا

    پشاور سیشن کورٹ میں متاثرہ خاتون کی درخواست پر کیس کی سماعت کے دوران خاتون نے عدالت کو بتایا کہ 6 جولائی کو ایک نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی تھی نامعلوم کالر نے خود کو بینک کی ہیلپ لائن کا نمائندہ ظاہر کیا اور اے ٹی ایم پن اور دیگر تفصیلات پوچھیں جو میں نے فراہم کر دیں۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ کچھ ہی دیر بعد ان کے اکاؤنٹ سے 10 لاکھ 82 ہزار روپے نکال لیے گئے جبکہ ان کے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ 45 ہزار روپے کا قرض بھی حاصل کر لیا گیا ہے اس حوالے سے بینک اور ایف آئی اے ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔

    مقامی عدالت نے سماعت کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی تفتیش کا حکم دیا ہے اس کیس میں بینک مینیجر اور جن اکاؤنٹس پر رقم کی منتقلی ہوئی ہے اُن کو فریق بنایا گیا ہے۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات آج کل زیادہ پیش آرہے ہیں لہٰذا شہریوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، کسی بھی کالر کو فون پر ضروری معلومات فراہم کرنے سے پہلے تصدیق کر لیں۔

    مریم نواز آج لندن روانہ ہوں گی

    دوسری جانب خیبرپختونخوا میں ایک مرتبہ پھر مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے دولت مند افراد کو بھتے کے لیے کالز کی جارہی ہیں بھتے کے حوالے سے کالز نے کاروباری افراد کو پریشان کررکھا ہے ۔

    سابق صدر سرحد چیمبر آف کامرس حسنین خورشید کا کہنا ہےکہ تاجروں کو بھتہ خور کالز کرکےان سےپیسوں کی ڈیمانڈ کرتے ہیں پولیس اور متعلقہ اداروں کو رپورٹ کرنے کے باوجود یہ سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔پولیس نے بھی بھتہ خوری کے واقعات پرچپ سادھ رکھی ہے۔

    پشاور میں رواں سال بھتہ خوری کے حوالے سے درجنوں مقدمات درج کیے گئے ۔پولیس کے مطابق 62 ملزمان کوگرفتار کیاگیا ہے انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر افغانستان سے بھتے کی کالیں آتی ہیں ،موبائل فون نمبرز تبدیل کرنے کے باوجود ان کے دیگر فون نمبروں پر کالیں کی جاتی ہیں اور بھتہ نہ دینے پر ان کے گھروں کے باہر بارودی مواد کے دھماکے کرکے انہیں خوفزدہ کیا جاتا ہے ۔

    آصف علی زرداری کا طبی معائنہ،ڈاکٹرزنے بیرون ملک علاج کا مشورہ دے دیا

  • والدین بے دھیانی میں 5 سالہ بچے کوغلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے

    والدین بے دھیانی میں 5 سالہ بچے کوغلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے

    والدین اپنے 5 سالہ بچے کو بے دھیانی میں غلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے-

    باغی ٹی وی :امریکی ریاست فلوریڈا کے پارک لیکس ایلیمنٹری اسکول کے اساتذہ کو 5 سالہ بچہ ملا جسے اسکول میں کوئی نہیں جانتا تھا اور نہ ہی یہ بچہ ان کے اسکول میں داخل تھا۔

    شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا

    اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے بچے کی تصویر اپنے سوشل میڈیا سے شیئر کر دی تاکہ کوئی ان کو بچے کے والدین کی شناخت میں مدد کر سکے یا بچے کو پہچان کر ان سے رابطہ کر سکے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح ایک کار بچے کو اسکول کے دروازے پر چھوڑ کر تیزی سے فراٹے مارتی ہوئی آگے بڑھ گئی، بچے کا اس اسکول سے کوئی تعلق نہیں تھا نہ ہی یہاں اسے کوئی جانتا تھا۔

    برطانوی بادشاہ چارلس کا جلد پاکستان کا دورہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار

    پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کی اطلاع ملتے ہی سب سے پہلے بچے کو چائلڈ پروٹیکٹو انویسٹیگیشن کی حفاظت میں دے دیا گیا تاہم بچہ اپنے والدین کے حوالے سے کوئی بھی معلومات نہ دے سکا-

    بعد ازاں پولیس 5 سالہ بچے کے والدین کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئی تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس غفلت پر پولیس کی جانب سے غیرذمیواری کا مظاہرہ کرنے والے والدین پر کوئی جرمانہ عائد کیا جائے گا کہ نہیں۔

    سیلاب:اقوام متحدہ نے پاکستان کیلئے انسانی امداد کی اپیل میں 5 گنا اضافہ کر دیا

  • قومی کرکٹ ٹیم نے شاداب کی سالگرہ کا جشن منفرد انداز منایا

    قومی کرکٹ ٹیم نے شاداب کی سالگرہ کا جشن منفرد انداز منایا

    قومی کرکٹ ٹیم نے شاداب کی سالگرہ کا جشن منفرد انداز منایا دوران پرواز ہی کیک کاٹا اور تصویریں بنائیں۔

    باغی ٹی وی: قومی کرکٹ ٹیم نے نائب کپتان شاداب خان کی سالگرہ سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئےنیوزی لینڈ جاتے ہوئےسفر کے دوران جہاز میں منائی ۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : آئی سی سی نے میچز کےآفیشلز کا اعلان کر دیا


    پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی جانب سے شاداب کی سالگرہ منانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی کھلاڑیوں نے شاداب کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور تصاویربنائیں-

    واضح رہے کہ قومی ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے گزشتہ روز نیوزی لینڈ پہنچی ہےپاکستانی ٹیم ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی لیکن میچ سے قبل واحد ٹریننگ سیشن بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    تھوڑا ہلکا ہاتھ رکھیں،ہارنا ہمارا آپشن نہیں لیکن ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں،رمیز راجہ

    پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیریز کا حصہ ہوں گی پاکستان اپنا پہلا میچ جمعے بنگلا دیش کے ساتھ کھیلے گا۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ میں مختلف موسم کا سامنا ہے، کرائسٹ چرچ میں ان دنوں موسم سرد رہتا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ تک چلا جاتا ہے کرائسٹ چرچ میں آج وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کل بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات کےمطابق کرائسٹ چرچ میں موسم سرد رہےگا جبکہ شہر میں برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شام کے وقت ہونے والے میچز کے دوران پاکستانی سخت موسمی حالات کا سامنا ہو گا۔

  • عمران خان کا علاج وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ  کو کرنا آتا ہے،مریم نواز

    عمران خان کا علاج وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کو کرنا آتا ہے،مریم نواز

    ن لیگی رہنما مریم نواز لندن روانہ ہوگئی ہیں

    مریم نواز نے لندن روانہ ہوتے ہوئے لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام آرہا ہے، عمران خان کا علاج وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کو کرنا آتا ہے، لندن میں میڈیکل چیک اپ کے بعد سرجری کا فیصلہ ہوگا، نواز شریف کی آواز ہوں ، ان سے ملاقات خوشی کا دن ہے ،پہلے بھی ملک کو معاشی طورپر مضبوط کیا اب بھی کریں گے شہباز شریف اور اسحاق ڈار ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں،

    ویڈیو: مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ واپس لے لیا

    ذرائع کے مطابق مریم لندن روانگی کیلئے لاہور ائیرپورٹ کیلئے نکل گئیں ہیں-

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

    مریم نوازکی لندن روانگی سے قبل والدہ ،دادی اورچچا کے قبر پر حاضری دی، مریم نواز لندن میں والد سے سیاسی مشاورت کریں گی مریم نواز نواز شریف کی عیادت کریں گی ،

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد گزشتہ روز مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا تھامریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔

    مریم اورعمران کو بلاول والا لہجہ اپنانا چاہیے،اعتزاز احسن کا مشورہ

    مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نہیں ان کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کی تھی لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو تصدیقی عمل مکمل کرکے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

    ویڈیو: حریم شاہ عدالت پہنچ گئیں،ساتھ عمران خان بارے بھی بڑا دعویٰ کر دیا

  • بھتہ خوری، اقدام قتل، ڈکیتی، زیادتی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار ہوگیا

    بھتہ خوری، اقدام قتل، ڈکیتی، زیادتی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار ہوگیا

    کراچی:پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز II سے بھتہ خوری، اقدام قتل، ڈکیتی، زیادتی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم معین کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مورخہ 30ستمبر 2022کو ملزم کے خلاف رینجرزہیلپ لائن پر شکایت موصول ہوئی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاکستان رینجرز(سندھ)نے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ڈی ایچ اے فیزIIسے مطلو بہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے حال ہی میں ایک گھر میں ڈکیتی کی اور ڈکیتی کے بعد خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔خاتون کی مزاحمت پر ملزم نے فائرنگ بھی کی۔ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں پہلے ہی متعدد ایف آئی آر ز درج ہیں اور اینٹی ٹیرا رسٹ کورٹ میں بھتہ خوری کا مقدمہ بھی چل رہا ہے۔

    گرفتار ملزم کومزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    ایک دوسری کوشش میں پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کورنگی سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5 رکنی ڈکیت گروہ کے ملزمان محمد آفاق عرف عفی عرف چڈی، محمدیونس، محمد یعقوب عرف کالا،عبداللہ عرف گنجا اور کمال الدین عرف کمو کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والااسلحہ،9چھینے گئے موٹر سائیکل اور17عددموبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی 500 سے زائد وارداتوں میں 12لاکھ روپے کیش،300سے زائدموبائل فونز اور30سے 35موٹرسائیکل چھیننے کا اعتراف کیاہے۔ ملزمان چھینے ہوئے موٹرسا ئیکلوں کو پارٹس کی صورت میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

    گرفتار ملزمان کوبمعہ برآمد شدہ اسلحہ ومسروقہ سامان مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کے تدارک کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 15 اکتوبر کو طلب کرلیا

    چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 15 اکتوبر کو طلب کرلیا

    چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 15 اکتوبر کو طلب کرلیا۔اطلاعات ہیں‌ کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہورہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججزکی مستقلی پر غور کیا جائے گا۔

    جن ایڈیشنل ججزکی مستقلی پرغور ہوگا ان میں جسٹس سہیل ناصر، جسٹس شکیل احمد،جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم اورجسٹس امجد رفیق شامل ہیں۔جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوارحسین، جسٹس علی ضیاباجوہ، جسٹس سلطان تنویر، جسٹس رضا قریشی، جسٹس شان گل اور جسٹس راحیل کامران کی مستقلی پر بھی غور ہوگا۔

    اٹک جیل میں ملاقاتی خواتین کو ہراساں کرنے سمیت بدترین جرائم کا انکشاف

    لاہورہائیکورٹ میں 13 ایڈیشنل ججز کی گزشتہ سال 22 اپریل کو تعیناتی کی سفارش گئی تھی۔ اس سال اپریل میں ایڈیشنل ججزکی مدت میں 6 ماہ کی مزید توسیع کی گئی تھی۔

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبرکو ہی ہوں گے،سندھ حکومت کی درخواست مسترد

    یاد رہے کہ چند دن پہلے قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھتے ہوئے ججز تقرری بارے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس فوری طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا

    تفصیلات کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ججز تقرری کی سفارش کرنے والا جوڈیشل کمیشن نو ارکان پر جبکہ سپریم کورٹ چیف جسٹس اور سولہ ججز ہر مشتمل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں سات سو کے قریب سٹاف ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط میں کہا کہ جسٹس قاضی امین کی ریٹائرمنٹ کو 187، جسٹس گلزار کو 239، جسٹس مقبول باقر 177، جسٹس مظہر عالم میاں خیل 77 اور جسٹس سجاد علی شاہ کو 46 دن گزر گئے ہیں۔

    اسلام آباد بارکی عمران کےرویےکی مذمت اورخاتون جج سےیکجہتی:مظاہرے کا اعلان

    خط میں کہا گیا ہے کہ عوام سپریم کورٹ پر بھاری رقم خرچ کرتے ہیں۔ سمجھ سے بالاتر ہے کہ سپریم کورٹ 30 فیصد کم گجائش پر کیوں چل رہی ہے۔ خدشہ ہے کہیں سپریم کورٹ غیر فعال ہی نہ ہو جائے۔ آئین انصاف کی فوری فراہمی پر پر زور دیتا ہے۔ آئین کی پاسداری سپریم کورٹ کی زمہ داری ہے۔

  • صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیراعظم،وزراء،اراکین پارلیمنٹ اورمیڈیا کواہم خط لکھ دیا

    صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیراعظم،وزراء،اراکین پارلیمنٹ اورمیڈیا کواہم خط لکھ دیا

    اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم، وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور میڈیا کواہم خط لکھا ہے جس میں ایک اجتماعی مسئلے کے کیطرف توجہ مبذول کروائی ہے ، ذرائع کے مطابق اس خط میں صدر مملکت چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی مہم میں فعال شراکت دار بننے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ اس ملک کے ذمہ داروں کوکردار ادا کرنا چاہیے

    دہلی:ڈینگی کا پھیلاؤ،5سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    صدر مملکت کی طرف سے لکھے گئے خطوط میں چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی مہم میں تعاون کی بھی اپیل کی گئی ہے ،خط میں لکھا گیا ہے کہ آگاہی مہم میں پسماندہ طبقے، سیلاب زدہ علاقوں کی خواتین پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی،

    حکومت اورکسان اتحاد میں مذاکرات کامیاب،دھرنا ختم کرنے کا اعلان

    صدرپاکستان کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال چھاتی کے کینسر کے تقریباً 1 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں،تاخیر سے تشخیص کے باعث 50٪ مریض موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں،جسمانی معائنہ کرنے اور مرض کی جلد تشخیص سے 98٪ جانیں بچائیں جا سکتی ہیں،

    آصف علی زرداری کا طبی معائنہ،ڈاکٹرزنے بیرون ملک علاج کا مشورہ دے دیا

    اس خط میں صدر مملکت نے خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال سے بریسٹ کینسر آگاہی مہم کی قیادت کر رہی ہیں، 4 سالہ آگاہی مہم کے نتیجے میں ہسپتالوں میں چھاتی کے کینسر کے کیسز کی رپورٹنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، خط میں صدر مملکت نے خط میں گزشتہ چار سالوں کے دوران میڈیا کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا

  • آصف علی زرداری کا طبی معائنہ،ڈاکٹرزنے بیرون ملک علاج کا مشورہ دے دیا

    آصف علی زرداری کا طبی معائنہ،ڈاکٹرزنے بیرون ملک علاج کا مشورہ دے دیا

    کراچی :کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج سابق صدر آصف علی زرداری کے علاج اور تشخیص پر دبئی سے آنے والے ڈاکٹرز کی ٹیم نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق دبئی سے آنیوالے ڈاکٹرز کی ٹیم نے آصف علی زرداری کا معائنہ کیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تشخیص اورعلاج درست سمت میں کیا جارہا ہے۔دبئی سے آنیوالے ڈاکٹرز کی ٹیم ماہرین امراض سینہ پر مشتمل ہے۔ معائنے کے موقع پر بلاول بھٹو زردار اور آصفہ بھٹوزرداری بھی موجود تھیں۔

    خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری تاحال اسپتال میں زیرعلاج ہیں ذرائع کے مطابق سابق صدرآصف زرداری کے آج بھی کچھ ٹیسٹ کیےگئے

    دوسری طرف ذرائع کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے آصف زرداری کو بیرون ملک منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے تاہم حتمی فیصلہ بیرون ملک سے آنے والے خصوصی معالج کرینگے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف زرداری کے بیرون ملک سے آنے والے معالجین کی ٹیم کو خصوصی سیکیورٹی میں ضیا الدین اسپتال میں موجود ہیں جن سےبلاول بھٹو اپنے والد آصف زرداری کی صحت سے متعلق غیر ملکی ڈاکٹروں کی ٹیم صلاح و مشورہ کریںگے۔

  • لسبیلہ ہیلی حادثہ، پاک فوج کیخلاف مہم میں یوٹیوبرسمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی شامل

    لسبیلہ ہیلی حادثہ، پاک فوج کیخلاف مہم میں یوٹیوبرسمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی شامل

    لسبیلہ ہیلی حادثہ، پاک فوج کیخلاف مہم میں یوٹیوبر سمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی شامل

    سانحہ لسبیلہ ، پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی طویل فہرست سامنے آ گئی ہے،بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں ہونیوالے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا تھا، پاک فوج کے شہداء کی بھی پروپیگنڈہ کر کے توہین کی گئی تھی جس پر ترجمان پاک فوج نے بھی بیان جاری کیا تھا پاک فوج، شہداء کیخلاف پروپیگنڈے کی مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ یلی کاپٹر حادثے کے بعد منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی جس پر شہدا کے خاندانوں اور افواج پاکستان کےرینک اینڈ فائل میں شدیدغم وغصہ اوراضطراب ہے

    لسبیلہ سانحہ کے بعد پاک فوج کے خلاف منفی مہم کے حوالہ سے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہیں، باغی ٹی وی کو موصول رپورٹ کے مطابق تفتیشی حکام نے 580 اکاؤنٹس کی تحقیقات کیں، ان میں سے 178 ایسے اکاؤنٹ تھے جن پر پی ٹی آئی کا جھنڈا یا نشان تھا اور وہ پی ٹی آئی کی حمایت میں بولنے والے تھے، تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بھارت سے بھی 18 اکاؤنٹ ایسے تھے جنہوں نے پاک فوج و شہداء لسبیلہ کے خلاف مہم میں حصہ لیا. 123 اکاؤنٹس بغیر تصویر کے تھے. پروفائل پکچر کے بغیر والے اکاؤنٹ کی تعداد 123 تھی، باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 168 اکاؤنٹس کی شناخت کر لی گئی ہے،123 اکاؤنٹ شناخت کے لئے نادرا کو بھجوائے گئے ہیں،238 اکاؤنٹ جعلی تھے جو اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے رہے.

    باغی ٹی وی کو ملنے والی تحقیقاتی رپورٹ میں پاک فوج اور شہداء کے خلاف پروپیگنڈہ کرنیوالے اور مذموم مہم چلانے والے افراد کا نام،انکا فون نمبر، مکمل پتہ اور انکی جانب سے کی گئی پوسٹ کا سکرین شاٹ موجود ہے ،اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالوں میں یوٹیوبر، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ،ٹک ٹاکرز کے نام موجود ہیں. فہرست میں سمیع ابراہیم، صابر شاکر،علی سلمان علوی،سید مہدی رضا حیدر عرف ٹیکسی ڈرائیور،عمران عاشق، محمد وقار ملک، امداد حسین شہزاد،عمران افضل راجہ،میاں عثمان عزیز، حمزہ کلیم ،جمیل فاروقی، رضوان احمد غلزئی،عمر انعام سمیت دیگر شامل ہیں.

    عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور وہ وزیراعظم کی کرسی سے اترے تو اسوقت سے لے کر اب تک تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مسلسل اداروں پر تنقید کر رہے ہیں، عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی جہاں تنقید کرتے ہیں وہیں ٹویٹر پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے مسلسل ٹویٹس کی جاتی ہیں، پاکستان کی محافظ فوج اور اسکے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالہ سے شاید پاکستان کے پڑوسی اور دشمن ملک بھارت نے شاید اتنا پروپیگنڈہ نہیں کیا ہو گا جتنا پی ٹی آئی ایکٹوسٹ نے کر لیا. اداروں کی جانب سے جب بھی کوئی کاروائی ہوتی ہے اور کسی ملزم کو پکڑا جاتا ہے تو اسکا تعلق پی ٹی آئی سے ہی نکلتا ہے. ایسی درجنوں معافی کی ویڈیو سامنے آ چکی ہیں جس میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہیں اور معافی مانگتے ہیں.

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

  • حکومت نے2 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام کی جیبوں سے 22 ارب روپے نکال لیئے

    حکومت نے2 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام کی جیبوں سے 22 ارب روپے نکال لیئے

    اسلام آباد:حکومت کی 2 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 22 ارب روپے کی وصولی،اطلاعات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت نے 2 ماہ کے دوران میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 22 ارب روپے جمع کرلئے۔قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس کے دوران کمیٹی ارکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو آئی ایم ایف قرض معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا تو وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

    وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کے لئے پر عزم ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے باعث دیگر مالیاتی اداروں سے بھی پاکستان کو فنڈ ملنے ہیں۔

    عائشہ غوث پاشا نے اعتراف کیا کہ مفتاح اسماعیل کے دور میں اضافی پٹرولیم لیوی عائد کردی گئی تھی، پیٹرولیم لیوی کو سہ ماہی بنیاد پر ایڈجسٹ کیا جائے گا، 2 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 22 ارب روپے جمع کئے گئے۔

    پاکستان سیلاب کی وجہ سے مشکل حالات سے گزر رہا ہے، وزیر اعظم نے اقوام متحدہ اور آئی ایم ایف کو صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔اجلاس کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے ریلیف پیکیج کا بھی عندیہ دے دیا۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایس ایم ایز اور زرعی شعبہ معیشت کے اہم ستون ہیں،سیلاب زدہ علاقوں میں فصلیں تباہ ہو گئیں، روزگار نہیں رہا، متاثرہ لوگوں کو ریلیف دیا جائے گا۔جمیل احمد نے کہا کہ کسانوں کے قرضوں کی ری شیڈولنگ سمیت مختلف تجاویز زیر غور ہیں، اس سلسلے میں کمرشل بینکوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔