Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • راولپنڈی میں ملزمان کی ڈینگی اسپرے ٹیم بن کر گھر میں ڈکیتی

    راولپنڈی میں ملزمان کی ڈینگی اسپرے ٹیم بن کر گھر میں ڈکیتی

    راولپنڈی میں مسلح ڈاکو ڈینگی سپرے کا بہانہ کرکے گھر میں داخل ہوئے اور خاتون کو گولی مار کر نقدی، زیورات اور گاڑی لوٹ کر لے گئے۔

    راولپنڈی کے تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جہاں مسلح ملزمان ڈینگی اسپرے کا بہانہ بناکر گھر میں داخل ہوئے اور خاتون سے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کرلیا، مدعی نے لوٹ مار کرنے والے گروہ میں شامل خاتون ملزمہ کو پہنچان لیا، جو مدعی کی سالی نکلی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کسان اتحاد دھرنا: وفاقی حکومت ہمیں فی یونٹ کی قیمت مختص کرکے دے تب احتجاج ختم کریں گے
    کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر مسلسل چھٹے روز سستا
    اسلام آباد ایئرپورٹ ملازمین کام کرنے کو تیار نہیں،وزیر ہوا بازی کا سینیٹ میں انکشاف
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار ملزمان کی گرفتار کےلیے چھاپے مار رہے ہیں۔ مدعی مقدمہ محمد عمر نے کہا کہ نیو سٹی فیز ون گھر میں موجود تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی، بھابھی نے بتایا کہ ڈینگی ٹیم اسپرے کےلیے آئی ہے۔ مدعی کے مطابق ڈینگی اسپرے ٹیم کو گھر کے اندر آنے روکا تو ایک مسلح خاتون اور دو مرد زبردستی گھر کے اندر داخل ہوگئے۔

    محمد عمر نے بتایا کہ ملزمان کے گھر میں داخل ہوتے ہی میں نے خاتون ملزمہ کو پہنچان لیا جو میری سالی مسماتہ عائزہ تھی جس نے والدہ صوفیہ بی بی کی مزاحمت پر انہیں پیٹ میں گولی مار کر زخمی کردیا۔ مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزمان گھر سے 15 ہزار کی نقدی، 8 تولے سونے کے زیورات، اور گاڑی لوٹ لے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون ملزمہ کی رشتہ داروں سے بول چال نہیں تھی ملزمہ نے ساتھیوں کے ساتھ واردات کی اور خود کو انسداد ڈینگی ٹیم بھی ظاہر کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کیا گیا گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • فرسٹ کلاس کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پاگئے

    فرسٹ کلاس کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پاگئے

    سیالکوٹ:پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹرشہزاداعظم حرکت قلب بند ہونے سے راولپنڈی میں وفات پاگئے۔راولپنڈی کے رہائشی شہزاد اعظم کو جمعرات کی رات دل کی تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

    ڈاکٹرز نے ان کا ای سی جی کیا اور رپورٹ بہتر آنے پر انھیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔گھر پہنچنے پر شہزاد کو دل کا جان لیوا دورہ پڑا اور 36 سالہ کھلاڑی خالق حقیقی سے جا ملے۔

    شہزاد اعظم نے 95 فرسٹ کلاس میچز میں 1494 رنز اسکور کئے تھے۔انھوں نے 388 وکٹیں بھی حاصل کی تھی۔شہزاد اعظم کا تعلق سیالکوٹ سے تھا اور وہ اسلام آباد کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے تھے۔شہزاد اعظم ناردرن کی نمائندگی بھی کرچکے تھے۔

     

     

    کرکٹ تجزیہ کار فرحان نثار نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے فرسٹ کلاس کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پا گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ 36 سالہ بولر شہزاد اعظم نے 95 فرسٹ کلاس میچز میں 388 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

    قبل ازیں گزشتہ دنوں لاہور سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر عثمان شنواری میدان میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے، انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔کرکٹر کے اچانک انتقال پر کرکٹ حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • عمران خان کا دوران سفر ہیلی کاپٹر میں نماز پڑھنے کا ڈرامہ

    عمران خان کا دوران سفر ہیلی کاپٹر میں نماز پڑھنے کا ڈرامہ

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا دوران سفر ہیلی کاپٹر میں نماز پڑھنے کا ڈرامہ.

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں عمران خان ہیلی کاپٹر میں دوران سفر نماز پڑھتے دکھائی دے رہے ہیں، ایک صارف نے اپنے ٹوئیٹر پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان ہیلی کاپٹر میں سفر کے دوران خیبرپختونخوا کی سرسبز وادیوں سے گزرتے ہوئے نماز پڑھ رہے ہیں.


    ایک صارف نے اس ویڈیو سے متعلق فیس بک پر لکھا کہ: ریاء‘‘ کے لغوی معنی ’’دکھاوے‘‘ کے ہیں۔اہلِ علم ریاکاری کی تعریف کچھ یوں کرتے ہیں ’’ اللہ کی رضا کے علاوہ کسی اور اِرادے سے عبادت کرنا۔‘‘ گویا عبادت سے یہ غرض ہو کہ لوگ اس کی عبادت پر آگاہ ہوں تاکہ وہ ان لوگوں سے مال بٹورے یا لوگ اس کی تعریف کریں یااسے نیک آدمی سمجھیں یا اسے عزّت وغیرہ دیں‘‘۔ تاہم اس حوالے سے ایک حدیث بھی ہے جس میں حضرت سیّدنا شداد بن اوسؓ سے روایت ہے کہ: میں نے رسول اللہ ﷺکو فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے دِکھاوے کا روزہ رکھا ،بے شک اُس نے شرک کیا، جس نے دِکھاوے کی نماز پڑھی بے شک اُس نے شرک کا اِرتکاب کیا اور جس نے دِکھاوے کیلئے صدقہ کیا اُس نے بھی بلا شک شرک کیا۔ (مشکوٰۃ5331)”
    کسان اتحاد دھرنا: وفاقی حکومت ہمیں فی یونٹ کی قیمت مختص کرکے دے تب احتجاج ختم کریں گے
    کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر مسلسل چھٹے روز سستا
    اسلام آباد ایئرپورٹ ملازمین کام کرنے کو تیار نہیں،وزیر ہوا بازی کا سینیٹ میں انکشاف

    دوسری طرف سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس ویڈیو میں‌ نماز کے دوران تسبیح بھی ہاتھ میں پکڑی ہوئی ہے اور ہاتھ بھی انہوں نے کہنیوں پر باندھے ہوئے ہیں. ایک اور صارف نے کہا کہ دوران سفر نماز پڑھی جاسکتی ہے کہ لیکن وہ سخت مجبوری میں ہے اور اس کا طریقہ بھی ایسا نہیں جیسے عمران خان پڑھ رہے ہیں. واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام ایک تصویر پوسٹ کی گئی تھی جس میں وہ نماز پڑھتے دکھائی دیے رہے تھے تام اس سے واضح ہوتا ہے کہ عمران خان خود ایسا کرواتا ہے تاکہ لوگ انہیں نمازی اور ایماندار سمجھیں حالانکہ اسلام میں دکھاوے سے سختی سے منع کیا گیا ہے.

  • طلاق مانگنے کی رنجش، داماد نے سسرالی گھر کو آگ لگا دی

    طلاق مانگنے کی رنجش، داماد نے سسرالی گھر کو آگ لگا دی

    طلاق مانگنے کی رنجش، داماد نے سسرالی گھر کو آگ لگا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    طلاق مانگنے کی رنجش پر سفاک داماد نے سسرالیوں کے گھر کو آگ لگا دی ،آگ لگنے سے 3 خواتین زندہ جھلس گئیں،نوجوان کی ساس جاں بحق ہو گئی، بیوی اور سالی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دی گئیں، پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، واقع تھانہ صدر کے علاقے غریب شاہ میں پیش آیا،پولیس حکام کے مطابق طلاق مانگنے کی رنجش پر شوہر نے بیوی ساس اور سالی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، آگ سے جھلسنے والی متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ جب گھر میں آگ لگی تو ہم نے گھر سے بھاگ کر جان بچائی، پولیس حکام کے مطابق ملزم موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا ہے، جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے

    قبل ازیں ایک اور واقعہ میں ترجمان پولیس کے مطابق خان پور تھانہ اسلام گڑھ پولیس نے درخواست پر فوری کارروائی کی اور بارھویں جماعت کے طالب علم کو دھوکے سے چولستان بلوا کر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پولیس نے زیادتی کا شکار متاثرہ نوجوان کی درخواست پر مقدمہ درج کیا، گھناونا کام کرنے والے گرفتار ملزم کا نام جاوید ہے ؛مبینہ طور پر ملزم نے دھوکے سے بلوا کر زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بنائی پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم سے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے مزید کاروائی جاری ہے پولیس مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچائے گی ،

    خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں 22 سالہ چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا

    لاک ڈاؤن، سخت سیکورٹی ،پھر بھی لاہور میں ڈکیت گروپ متحرک

    واردات کے دوران خاتون سے زیادتی کرنیوالے باپ بیٹا گرفتار

    ڈکیتی کے دوران زیادتی کیس، پولیس کی ایماء پر ملزم پارٹی کی دھمکیاں، صلح کے لئے بیوہ پر دباؤ

    6 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس، عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

  • لاہورہائی کورٹ نے13 سالہ مسیحی لڑکی کی شادی کرسچین میرج ایکٹ کے تحت درست قرار دی

    لاہورہائی کورٹ نے13 سالہ مسیحی لڑکی کی شادی کرسچین میرج ایکٹ کے تحت درست قرار دی

    لاہور: ہائیکورٹ نے 13 سالہ مسیحی لڑکی کی شادی کرسچین میرج ایکٹ کے تحت درست قرار دے دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے نسرین بی بی کی درخواست پر قانونی نکتہ طے کردیا۔یاد رہے کہ والد کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والی 13 سالہ علیزہ کی والدہ نسرین نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سال 1929 کا بچوں کی شادی پر روک تھام کا قانون کرسچین میرج ایکٹ کو ختم نہیں کرتا، 1929 کا چائلڈ میرج ایکٹ الگ قانون ہے جو کم عمری میں شادی کے زمہ داروں کو سزا دیتا ہے، لیکن یہ شادی کو ختم نہیں کرتا۔

    عدالت نے فیصلہ دیا کہ بین الاقوامی ٹریٹیز بچوں کی شادی کو نامنظور کرتے ہیں لیکن شادی کو باطل بھی قرار نہیں دیتیں۔

    جسٹس طارق شیخ کی جانب سے ریمارکس دئیے گئے کہ علیزہ نابالغ ہے لیکن اس کی شادی باطل نہیں، کرسچین میرج ایکٹ کی دفعہ 60 کے تحت شادی کرنے والی لڑکی کی عمر13 سال سے زائد ہونی چاہیے۔

    یہ بھی کہا گیا کہ عدالتی معاون کے مطابق والد کی مرضی کے بغیر شادی بے قاعدہ ہوسکتی ہے لیکن باطل نہیں،والد کی اجازت نہ لینے کے نکتے پر شادی فاسد نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نے نسرین بی بی کی درخواست خارج کردی۔

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک،سائفر ڈرامہ، دوسری قسط

    عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک،سائفر ڈرامہ، دوسری قسط

    عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک،سائفر ڈرامہ، دوسری قسط
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان بے نقاب ہو گئے، سائفر کے حوالہ سے دوسری آڈیو بھی سامنے آ گئی ہے

    سابق وزیراعظم ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور اعظم خان کی ایک اور آڈیو منظر عام پر آ ئی ہے اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان اپنے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور پی ایس اعظم خان کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے کہ کس طرح سائفر کو موڑ دیا جائے اور اسے عوام میں اپنی حکومت کے خلاف سازش کے طور پر بیچا جائے

    آڈیو لیک میں عمران خان کا کہنا ہے کہ شاہ جی ہم نے کل میٹنگ کرنی ہے ، اس میں ہم نےکہنا ہے کہ وہ جو لیٹر ہے نا اس کے مرضی کے منٹس لکھ دے  یہ سائفر 8 یا 9 کو آیا تھا، ہم نے امریکنز کا نام کسی صورت نہیں لینا، پلیز کسی کے منہ سے نام نہ نکلے، یہ بہت اہم ہے ہم سب کیلئے کہ کس ملک سے لیٹر آیا ہے، میں کسی کے منہ سے اسکا نام نہ سنوں جس پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آپ جان کر لیٹر کہ رہے ہیں یہ لیٹر نہیں میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے عمران خان اس پر کہتے ہیں کہ وہی نا میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ یا لیٹر ایک ہی چیز ہے لوگوں کو ٹرانسکرپٹ کی تو سمجھ نہیں آنی تھی آپ پبلک جلسے میں ایسے ہی کہتے ہیں

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی عمران خان کی آڈیو امریکی سائفر سے متقلق ہے، عمران خان کی آڈیو میں سنا جا سکتا ہے ، اس آڈیو میں عمران خان کہتے ہیں کہ اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی عمران خان کی بات کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کہتے ہیں کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا کہ ڈیمارچ کریں اگر ڈیمارچ نہیں بھی دینا تو میں نے سوچا ہے کہ اس کو کور کیسے کرنا ہے ؟

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تھی تو اسوقت عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے ایک جلسے میں ایک خط لہرایا تھا اور اس خط کو انکی حکومت کے خلاف بیرونی سازش کہا تھا، بعد ازاں بتایا گیا تھا کہ امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ عمران خان کی حکومت ختم کی جائے، عمران خان اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد ابھی تک اسی بیانئے کو لے کر چل رہے تھے تا ہم سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں واضح کہا گیا کہ کسی قسم کی دھمکی نہیں دی گئی، عمران خان اسی سائفر کو لے کر اپنی تحریک چلا رہے ہیں اور عمران خان کا غیر ملکی سازش و مداخلت کا بیانیہ عوام میں مقبول ہو چکا ہے تا ہم اب اس آنیوالی آڈیو نے عمران خان کے اس بیانئے سے ہوا نکال دی ہے

    سائفر کے حوالہ سے 25 اپریل کو ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار سے سوال کیا گیا کہ مراسلہ سے متعلق نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کے بعد بہت کنفیوژن ہے،جس کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں ہونے والی بحث کو دیکھنا ہو گا،این ایس سی کے دونوں اجلاسوں میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے سب کچھ واضح کیا ہے،سیکیورٹی ایجنسیز نے بتایا کہ کوئی غیر ملکی سازش نہیں ہوئی،اسد مجید کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد تھیں، اور ہیں کمیٹی اجلاس میں سفیر اسد مجید ہو کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا کسی سفیر پر دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا.ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارکا مزید کہنا تھا کہ مراسلے کوکئی روز تک کو دبانے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ ٹیلیگرام جیسے ہی دفترخارجہ پہنچا اور قانون کے مطابق متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی میں زیر بحث لایا گیا اور پھر ڈی مارش دیا گیا

    پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی نے 30 مارچ کو دعویٰ کیا تھا کہ دھمکی آمیز خط شاہ محمود قریشی نے خود دفتر خارجہ کے سفارت کار سے لکھوایا،علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ فارن آفس کے ڈپلومیٹ نے شاہ محمود قریشی کے کہنے پر یہ خط وزیر خارجہ شاہ محمود کو بھجوایا,ڈپلومیٹ سے خود ساختہ خط موصول ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو خط پہنچایا,اس معاملے کے حقائق جلد قوم کے سامنے آئیں گے, شاہ محمود قریشی اور فارن آفس اس جعلی سازی کے اصل کرادر ہیں,شاہ محمود قریشی اور فارن آفس لیڑ گیٹ سکینڈل میں بری طرح پھنس چکے ہیں,ہم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور فارن آفس کے ملوث کرداروں کو اس کیس سے نہیں نکلنے دیں گے,

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

  • ایف بی آر کو موصول ٹیکس گوشواروں میں کمی کا انکشاف ہوا ہے

    ایف بی آر کو موصول ٹیکس گوشواروں میں کمی کا انکشاف ہوا ہے

    فیڈرل بورڈ آف ریونیوکو ٹیکس دہندگان کی جانب سے موصول ہونیوالے گوشواروں میں بڑے پیمانے پر کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

    آخری تاریخ میں 2 دن باقی ہیں اور ریٹرنز جمع کرانے والوں کی تعداد گزشہ برس کے مقابلے میں ایک تہائی سے بھی کم ہے،ملک بھر سے تاحال13لاکھ50 ہزار گوشوارے جمع ہوسکے ہیں، گزشتہ برس40لاکھ گوشوارے جمع ہوئے تھے۔ لاہور میں گزشتہ برس ساڑھے 4 لاکھ جبکہ اب تک2لاکھ25ہزار گوشوارے جمع ہوئے ہیں۔تاجرتنظیموں نے حکومت سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کسان اتحاد دھرنا: وفاقی حکومت ہمیں فی یونٹ کی قیمت مختص کرکے دے تب احتجاج ختم کریں گے
    کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر مسلسل چھٹے روز سستا
    اسلام آباد ایئرپورٹ ملازمین کام کرنے کو تیار نہیں،وزیر ہوا بازی کا سینیٹ میں انکشاف

    کیا فائلر ہونے کا کوئی نقصان ہے؟

    اس سوال کا جواب یہ ہے کہ بظاہر ان کو ہم نقصان تو نہیں کہہ سکتے بلکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے کہ ہر شہری کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانا لازمی ہے تاہم لوگ اس سے ڈرتے ہیں کہ ان کے اثاثے ظاہر ہوجائیں گے۔ تاہم یہ ان لوگوں کے لیے ڈرنے کی وجہ ہوسکتی ہے جنہوں نے کسی غیر قانونی طریقے سے پیسے اکھٹے کیے ہیں۔ تاہم اگر کوئی شخص تنخوا دار ہے اور ان کا ادارہ اس سے ماہانہ انکم ٹیکس بھی کاٹتا ہے، تو ان کو فائلر بننے میں کوئی خوف محسوس نہیں کرنا چاہیے۔

    لوگ فائلر کیوں نہیں بنتے اس کا جواب یہ ہے کہ ایک تو یہی اثاثوں کا خوف ہے لیکن دوسری وجہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا پیچیدہ نظام ہے جس کی وجہ سے عام لوگ گوشوارے جمع کرانے سے کتراتے ہیں۔ اور دوسرا کسی ماہر کی مدد سے آج کل ٹیکس گواشورے جمع کرانا ممکن نہیں ہے تاہم ایف بی آر اس نظام کو عام لوگوں کے لیے آسان بنا سکتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فائلر بن سکیں۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی انکم ظاہر کے ملک میں صحیح طریقے سے ٹیکس وصولی ممکن ہو.

  • ہسپتال کے واش روم سے چار روزہ پرانی لاش برآمد

    ہسپتال کے واش روم سے چار روزہ پرانی لاش برآمد

    ہسپتال کے واش روم سے چار روزہ پرانی لاش برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    لاہور کے مقامی سرکاری ہسپتال کے واش روم سے لاش برآمد ہوئی ہے جس کے بعد محکمہ صحت نے فوری کاروائی کرتے ہوئے عملے کو معطل کر دیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے پکی گیٹ میں واقع نواز شریف ہسپتال کے واش روم سے ایک بزرگ کی لاش ملی، جس کی شناخت شادی محمد کے طور پر ہوئی،بزرگ کی عمر 61 برس تھی اور وہ 21 ستمبر کو خود علاج معالجہ کے لئے ہسپتال میں آئے تھے

    لاش ملنے کے بعد پتہ چلا کہ یہ لاش کم از کم چار دن پرانی ہے، مریض چیک اپ کروانے آیا تو اسے دل کا دورہ پڑا اور واش روم میں موت ہو گئی، چار روز تک لاش واش روم میں پڑی رہی لیکن کسی کو خبر نہ ہوئی،بعد ازاں انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے چیف سنٹری انسپکٹرکو معطل کردیا ہے جبکہ تین ڈاکٹروں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ہے اور انہیں معطل کیا گیا ہے جبکہ واقعہ کے لئے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو دو یوم میں تحقیقات مکمل کرے گی اور رپورٹ انتظامیہ کو جمع کروائے گی، جس کے بعد مزید کاروائی کی جائے گی

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    ویڈیو:ڈاکوؤں سے مقابلہ کے دوران شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا

  • وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا

    وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار سینیٹ میں قائد ایوان ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا۔اسحاق ڈار کی سینیٹ میں بطور قائد ایوان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے دو روز قبل وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ اسحاق ڈار پانچ سال سے لندن میں مقیم تھے اور گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وطن واپس آئے تھے۔

    خیال رہے کہوزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس سے قبل بطور سینیٹر حلف اٹھا تھا اس موقع پر اپوزیشن نے چور چور کے نعرے بازی کی تھی. سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا تھا اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی وزرا رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور اعظم نزیر تارڑ کے ہمراہ وزرا کے نذیر تارڑ کے چیمبر میں پہنچے جہاں ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا اور گلے میں پھولوں کا ہار پہنایا گیا۔

    بعدازاں اسحاق ڈار ایوان میں پہنچے توحکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اسحاق ڈار کو سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے لیے مدعو کیا تو اپوزیشن میں شامل تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں نے شور شرابا کیا۔ اپوزیشن ارکان نے چورچور کے نعرے لگائے، تحریک انصاف کے ارکان نے چیئرمین کی ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور اسی شور شرابے میں اسحاق ڈار نے حلف اٹھایا۔ اپوزیشن ارکان نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ساتھ ہی انہوں ںے شیم شیم کی نعرے بازی بھی کی۔ اس دوران چیئرمین سینیٹ ارکان کو چپ کراتے رہے مگر کسی نے ایک نہ سنی۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد ایوان سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسحاق ڈار صاحب معزز رکن ہیں انہیں ایوان میں خوش آمدید کہتے ہیں، ہم نے ہمیشہ اس ایوان کے تقدس کا خیال رکھا ہے، ہاؤس کے تقدس کا خیال کیا جائے، یہان دامن کسی کا صاف نہیں، آپ کے تحفظات ذاتی ہو سکتے ہیں آئین اور قانون کے مطابق نہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کسان اتحاد دھرنا: وفاقی حکومت ہمیں فی یونٹ کی قیمت مختص کرکے دے تب احتجاج ختم کریں گے
    کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر مسلسل چھٹے روز سستا
    اسلام آباد ایئرپورٹ ملازمین کام کرنے کو تیار نہیں،وزیر ہوا بازی کا سینیٹ میں انکشاف

    قائد ایوان کے بعد اپوزیشن لیڈر نے اظہار خیال کیا اس دوران حکومتی بینچز سے نعرے بازی کی گئی۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ یہ جو سسٹم چل رہا ہے یہ شخصیات کو تحفظ دے رہا ہے، یہ سسٹم ایک خاندان کا بنتا جا رہا ہے، ابھی تک انہوں نے عدالت کے آگے سرینڈر نہیں کیا، یہ سیدھا یہاں آگئے ہیں، سینیٹ میں سینیٹ کا کوئی عزت و حترام ہے بھی یا نہیں۔ حلف کے بعد چیئرمین سینیٹ نے معمول کے مطابق اجلاس کی کارروائی شروع کردی اور وقفہ سوالات کا آغاز کیا۔ اجلاس میں شور شرابے کے بعد دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔

    چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ آپ سوال کریں کیونکہ ہاؤس کی دادی شیری رحمان آگئی ہے وہ جواب دیں گی جس پر شیری رحمان نے کہا کہ میں آپ کی دادی ہوں مگر دادا گیری نہیں چلے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ میری نہیں پورے ایوان کی دادی ہیں۔ ایوان میں آمد سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر مصنوعی طور پر کم ہوئی جسے واپس لانا بڑا چیلنج ہے، مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، یوٹیلیٹی پرائسز بہت بڑا چیلنج ہیں، پوری کوشش کریں گے، ماضی میں اللہ نے کامیابی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج پارلیمانی نظام کا حصہ ہے، کوئی بات نہیں، میں عوام سے محبت کرتا ہوں اور عوام مجھ سے محبت کرتے ہیں۔

  • طالبان خان،یوٹرن خان،دھمکی خان یا معافی خان، کس نام سے پکاروں؟ فیصل کریم کنڈی کا طنز

    طالبان خان،یوٹرن خان،دھمکی خان یا معافی خان، کس نام سے پکاروں؟ فیصل کریم کنڈی کا طنز

    وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کس نام سے پکاروں کیا نام ہے تمہارا، فیصل کریم کنڈی نے عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ طالبان خان، یوٹرن خان، دھمکی خان یا معافی خان ؟

    فیصل کریم کنڈی نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنا عمران خان کا وطیرہ اور غلط بیانی ان کا منشور ہے،سائفر ڈرامہ پٹ چکا آزادی بیانیہ نیا دھوکا ہے ،عمران خان پہلے سیلاب متاثرین کو 14 ارب روپے دو پھر کال کا شوق پورا کرو،

    دوسری جانب پییلز پارٹی کی رہنما وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی ہلچل میں ہمیں سیلاب زدگان کو نہیں بھولنا چاہئے۔ ابھی بھی ہمارے لاکھوں بھائی، بہنیں اور بچے کیمپوں اور کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔ سیلاب کے پانی کی وجہ سے ڈینگی، ملیریا، گیسٹرو، ڈائریا اور جِلد کے امراض سمیت دیگر بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ ابھی بھی کئی علاقے زیر آب ہیں جس کی وجہ سے لوگ واپس اپنے گھروں کی طرف نہیں جا سکتے۔ سردیوں میں ان لوگوں کو پناہ اور گرم کپڑوں کی شدید ضرورت ہوگی۔ مخیر حضرات سمیت تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے آگے آئے۔ ہمیں سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہئے۔

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری