Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • بارہویں جماعت کے طالبعلم کو نوکری کے بہانے بلا کر کیا گیا گھناونا کام، ویڈیو بھی بنا لی

    بارہویں جماعت کے طالبعلم کو نوکری کے بہانے بلا کر کیا گیا گھناونا کام، ویڈیو بھی بنا لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتیں اور بچوں کے ساتھ زیادتی و بدفعلی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    پولیس کارروائیوں میں مصروف لیکن جنسی درندے بھی وارداتوں سے باز نہیں آ رہے ہر روز ایک دو نہیں بلکہ درجنوں زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔نہ رپورٹ ہونے والے واقعات کہیں زیادہ ہیں۔ پنجاب کے شہر خان پور میں طالب علم کو بلوا کر زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو بنا لی گئی اور بلیک میل کرنے کی دھمکی دی گئی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

    ترجمان پولیس کے مطابق خان پور تھانہ اسلام گڑھ پولیس نے درخواست پر فوری کارروائی کی اور بارھویں جماعت کے طالب علم کو دھوکے سے چولستان بلوا کر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پولیس نے زیادتی کا شکار متاثرہ نوجوان کی درخواست پر مقدمہ درج کیا، گھناونا کام کرنے والے گرفتار ملزم کا نام جاوید ہے ؛مبینہ طور پر ملزم نے دھوکے سے بلوا کر زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بنائی پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم سے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے مزید کاروائی جاری ہے پولیس مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچائے گی ،

  • ٹیکسوں سے متعلق پالیسی میں ٹیکس دہندگان کی موثرشمولیت ضروری ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ٹیکسوں سے متعلق پالیسی میں ٹیکس دہندگان کی موثرشمولیت ضروری ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    اسلام آباد۔:وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر اسحاق ڈارنے کہاہے کہ ٹیکسوں سے متعلق پالیسی میں ٹیکس دہندگان کی موثرشمولیت ضروری ہے، مجموعی قومی پیداوارکے تناسب سے ٹیکسوں کی 15 فیصدشرح کے ہدف کے حصول کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں ایف بی آر ہیڈکوارٹرزدورہ اوراعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایف بی آر کی محصولات کی وصولی سے متعلق کارگردگی کاجائزہ لیاگیا۔چئیرمین اور ایف بی آر کے ممبران بھی اجلاس میں موجودتھے۔

     

     

    چئیرمین عاصم احمد نے ایف بی آر کی ٹیم کی جانب سے وزیرخزانہ کاخیرمقدم کیا، انہوں نے وزیرخزانہ کوتفصیلی پریزنٹیشن بھی دی جس میں ریونیو میں اضافہ کیلئے ایف بی آر کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقدامات اوردرپیش مشکلات کا تفصیل سے احاطہ کیاگیا۔چئیرمین ایف بی آر نے وزیرخزانہ کوبتایاکہ ایف بی آر نے درآمدات اورطلب میں کمی اور پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد نہ ہونے کے باوجود جولائی اوراگست کیلئے محصولات کے اہداف کوکامیابی سے حاصل کیاہے جبکہ ستمبرکے ہدف کوبھی عبورکیاجائیگا۔وزیرخزانہ نے اہداف کے حصول کیلئے ایف بی آر کی کوششوں کوسراہا،

    انہوں نے ایف بی آرکی ٹیم کو یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے اورانہیں فرائض کی بجاآوری میں ہرممکن تعاون فراہم کریں گے۔انہوں نے ایف بی آر کی ٹیم کو بدلتے ہوئے اقتصادی منظرنامہ کے مطابق اپنے آپ کوڈھالنے کی ہدایت بھی کی۔ا نہوں نے ایف بی آرکی مزیدکوششوں کی ضرورت پربھی زوردیا اورکہاکہ مجموعی قومی پیداوارکے تناسب سے ٹیکسوں کی شرح کو15 فیصدتک کرنے کی استعداد موجودہے جسے بروئے کارلانا چاہئے۔انہوں نے گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال مجموعی ٹیکس محصولات میں براہ راست ٹیکسوں کے حصہ کوبڑھانے کیلئے ایف بی آر کے اقدامات کی تعریف کی۔ وزیرخزانہ نے ٹیکسوں سے متعلق پالیسی میں ٹیکس دہندگان کی موثرشمولیت کی ضرورت پربھی زوردیا۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • داماد کے قتل میں ملوث 4 سسرالیوں کے علاوہ 1 اسٹریٹ کریمنل اور 1 اغواء کار گرفتار مغویہ بازیاب

    داماد کے قتل میں ملوث 4 سسرالیوں کے علاوہ 1 اسٹریٹ کریمنل اور 1 اغواء کار گرفتار مغویہ بازیاب

    کراچی :داماد کے قتل میں ملوث 4 سسرالیوں کے علاوہ 1 اسٹریٹ کریمنل اور 1 اغواء کار گرفتار مغویہ بازیاب،اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی صاحب انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم کیماڑی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔

    پہلی کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ اتحاد ٹاؤن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے داماد کے قتل میں ملوث سسر اور سالو کو گرفتارکر لیا۔مورخہ 2022-09-03 کو تھانہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں شہری ضمیر احمد کو اس کے سسرالیوں نے زہر دے دیا تھا۔

    ضمیر احمد کو حالت بگڑنے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جو کہ مورخہ 2023-09-27 کو اسپتال میں دم توڑ گیا۔واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 460/2022 بجرم دفعہ 302/34 ت پ درج کیا گیا تھا۔

    جناب ایس ایس پی صاحب کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیم نے 24 گھنٹوں کے اندر قتل میں ملوث ملزمان سسر امیر بادشاہ اور مقتول کے سالو نجیب اللہ، کلیم اللہ اور حضرت علی کو گرفتارکر لیا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ اتحاد ٹاؤن نے تکنیکی ذرائع CCTV فوٹیج کی مدد سے اغواء کے مقدمہ کو ٹریس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکر کے مغویہ کو بازیاب کرلیا۔

    مغویہ فائزہ زوجہ کامران کے اغواء کا مقدمہ الزام نمبر 456/2022 بجرم دفعہ 496/A ت پ تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔گرفتار ملزم محمد بلال سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    تیسری کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ سائٹ بی نے کاروائی کرتے ہوئے 15 لاکھ کی ڈکیتی کا مقدمہ ٹریس کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا۔شہری عبیداللہ سے ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 15 لاکھ روپے لوٹ لئے تھے۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 275/2022 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ درج کیا گیا تھا۔

    مدعی نے ملزم کو CRO ریکارڈ کی مدد سے شناخت کیا جس پر ملزم صابر احمد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • شہباز شریف سے چائنہ تھری گورجز کے وفد کی ملاقات، فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 6 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا عطیہ

    شہباز شریف سے چائنہ تھری گورجز کے وفد کی ملاقات، فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 6 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا عطیہ

    اسلام آباد۔:وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چائنہ تھری گورجز کے وفد نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 6 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا چیک پیش کیا۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفد کی قیادت پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کر رہے تھے۔ چیئرمین چائنہ تھری گورجز ووشینگ لیان نے وزیر اعظم کو فلڈ ریلیف فنڈ کے لئے چیک پیش کیا۔

    انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ چائنہ تھری گورجز کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پچھلے تین ماہ سے پوری استعداد پر چل رہا ہے۔ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سی پیک فریم ورک کےتحت لگایا جانے والا پن بجلی کا اہم منصوبہ ہے جس کے تحت 720 میگاواٹ ماحول دوست اور کم لاگت بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

    وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے بھرپور مالی مدد فراہم کرنے پر چین کے صدر شی جن پنگ، چینی کمپنیوں اور چین کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے چائنہ تھری گورجز کو کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ترجیحی بنیاد پر تکمیل اور اس منصوبے کو مکمل طور پر فعال کرنے کے اقدام کی تعریف کی اور پاکستان میں ماحول دوست و کم لاگت پن بجلی کی فراہمی پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔

    دوسری طرف چین نے کہا ہے کہ کراچی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص ان کے ملک کا شہری نہیں۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ ہم کراچی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کے لئے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

    وانگ وین بن نے کہا کہ میرے علم کے مطابق کراچی میں ہلاک ہونے والا شخص چینی شہری نہیں۔

    واضح رہے کہ 28 ستمبر کو کراچی کے علاقے صدر میں ایک ڈینٹل کلینک میں فائرنگ سے رونالڈ ریمنڈ شا نامی شخص جاں بحق جب کہ ایک خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    گزشتہ روز پولیس نے تینوں افراد کو چینی نژاد پاکستانی قرار دیا تھا تاہم اطلاعات ہیں کہ زخمی ہونے والے میاں بیوی کے پاس کینیڈین شہریت ہے۔واضح رہے کہ واقعے کی ذمہ داری سندھو دیش پیپلز آرمی نامی نسبتاً غیر معروف تنظیم نے قبول کی ہے۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات

    اسلام آباد/واشنگٹن۔:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رابرٹ مینینڈیز سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کی شدت سے نمٹنے کے لیے امریکا کی امداد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دیرپا اور طویل مدتی تعاون کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ نے چیئرمین مینینڈیز کو سیلاب سے ہونے والی تباہی کے اثرات سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے ساتھ ساتھ یہ انسانی صحت، خوراک کی حفاظت اور اقتصادی جہتوں کا ایک پیچیدہ بحران ہے۔ انہوں نے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین پر زور دیا کہ وہ امریکی کانگریس میں حمایت کو متحرک کریں، جو تاریخی طور پر اس طرح کی قدرتی آفات کے دوران پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین نے سیلاب سے ہونے والی تباہی پر پاکستان کے عوام اور حکومت سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کو اس چیلنج پر قابو پانے کے قابل بنانے میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ ایک اہم سنگ میل ہے، دونوں ممالک نے مل کر کام کر کے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ سینیٹر رابرٹ مینینڈیز نے پاکستان امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کی تعریف کی۔ ملاقات میں افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس سے پہلے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی سفارتخانے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، باہمی اعتماد، احترام اور ہم آہنگی کی بنیاد پر دوستانہ روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، امریکہ نے مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے، پاک۔امریکہ تعلقات کو چین اور افغانستان کے تناظر سے نہیں دیکھنا چاہئے، ملک میں حالیہ سیلاب سے تباہی دستیاب وسائل سے بہت زیادہ ہے، سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، اس مشکل گھڑی میں عالمی برادری ہمارے ساتھ کھڑی ہو اور مدد کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاک۔امریکہ تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

     

     

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے سفارتی تعلقات کی تقریب میں شرکت پر خوشی ہوئی ہے، امریکہ اور پاکستان کے تعلقات 75 سال پر محیط ہیں، دونوں ممالک کے تاریخی اور دوستانہ تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، امریکہ پاکستان کو سب سے پہلے تسلیم کرنے والے ممالک میں شامل ہے، دونوں اطراف سے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کیا جاتا رہا ہے، امریکہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، پاک۔امریکہ تعلقات کو چین اور افغانستان کے تناظر سے نہیں دیکھنا چاہئے،

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کی مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر مبارکباد

    بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کی مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر مبارکباد

    اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فون کر کے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر مبارک دی۔

    دونوں راہنماؤں نے مریم نواز شریف کی قانونی اور سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سیاسی انتقام کا بہادری، حوصلہ اور استقامت سے مقابلہ کیا۔

    دونوں راہنماؤں نے مریم نواز اور شریف فیملی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔مریم نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کا فون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مریم نوازاور کیپٹن (ر) صفدر کو بری کرتے ہوئے احتساب عدالت کی سزائیں کالعدم قرار دے دی ہیں۔

  • پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، سراج الحق

    پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، سراج الحق

    کراچی :سراج الحق نے کہا ہےکہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سفارت خانے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی چینی سفیر نانگ رانگ سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، صدر الخدمت فاؤنڈیشن عبدالشکور، ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی شریک تھے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے چینی اقدامات کو سراہتے ہیں۔

    سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ سی پیک پر کام میں تیزی اور بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو بڑھایا جائے، سی پیک سے پاکستان میں ہی نہیں بلکہ خطے میں بھی خوشحالی کے دروازے کھلیں گے۔

    ملاقات میں چینی سفیر نے کہا کہ چین جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر تعمیر نو کا کام کرنا چاہتا ہے۔

    چینی سفیر نے مزید کہا کہ چین نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بھرپور کردار ادا کیا اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھے گا جبکہ چین پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے بھی کردار ادا کرتا رہے گا۔

  • اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنادیتا ہے، ڈونلڈ بلوم نے اردو زبان میں ضرب المثل بیان کردی

    اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنادیتا ہے، ڈونلڈ بلوم نے اردو زبان میں ضرب المثل بیان کردی

    امریکی سفیر نے پاک امریکا تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر انگریزی میں خطاب کے دوران اردو میں ایک جملہ ادا کیا کہ ’اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنا دیتا ہے‘، جس پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت تقریب میں شریک افراد نے بھرپور داد دی۔

    پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاک امریکا تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں ہونیوالی تقریب سے خطاب کیا

    تقریب کے آغاز پر پاکستان کے سیلاب زدگان سے یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے سیلاب متاثرین کو دی جانیوالی امداد پر روشنی ڈالی، ایک موقع پر انہوں نے اردو میں جملہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنادیتا ہے‘۔ان کے اس جملے پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت تقریب میں موجود تمام افراد نے خوب داد دی۔

     

     

    اس سے پہلے پاک امریکہ تعلقات کی 75 ویں سالگرہ میں شرکت کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف امریکی سفارتخانے پہنچے جہاں ان کا استقبال سفارتخانے کے عملے نے کیا ، اس موقع پر شہبازشریف نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات مٰن گرمجوشی کو بھی سراہا

    اطلاعات ہیں کہ آج شام اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہازشریف نے شرکت کی اور امریکی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ سے دوستی کا متمنی ہے ،

    اطلاعات کے مطابق سالگرہ کی اس تقریب کا آغاز پاکستان کے سیلاب ذدگان سے یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے کیا گیا.

    تقریب میں اعلان کیا گیا کہ "تقریب میں ابھی ہم پاکستان میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں اور جن افراد کا روزگار تباہ ہوا انکے احترام میں ایک لمحہ خاموشی اختیار کریں گے”

    تقریب میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم، وفاقی وزراء کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت.

  • کراچی میں جاں بحق شخص ہمارا شہری نہیں:چین

    کراچی میں جاں بحق شخص ہمارا شہری نہیں:چین

    کراچی ::کراچی میں جاں بحق شخص ہمارا شہری نہیں،اطلاعات کے مطابق چینی حکومت کاکہنا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں فائرنگ سے رونالڈ ریمنڈ شا نامی شخص جاں بحق ہوا تھا، کراچی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص ان کے ملک کا شہری نہیں۔

    چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ ہم کراچی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کے لئے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔وانگ وین بن نے کہا کہ میرے علم کے مطابق کراچی میں ہلاک ہونے والا شخص چینی شہری نہیں۔

    واضح رہے کہ 28 ستمبر کو کراچی کے علاقے صدر میں ایک ڈینٹل کلینک میں فائرنگ سے رونالڈ ریمنڈ شا نامی شخص جاں بحق جب کہ ایک خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    گزشتہ روز پولیس نے تینوں افراد کو چینی نژاد پاکستانی قرار دیا تھا تاہم اطلاعات ہیں کہ زخمی ہونے والے میاں بیوی کے پاس کینیڈین شہریت ہے۔

    واضح رہے کہ واقعے کی ذمہ داری سندھو دیش پیپلز آرمی نامی نسبتاً غیر معروف تنظیم نے قبول کی ہے۔

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ کے انچارج راجا عمر خطاب نے امریکی نیوز ایجنسی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھو دیش پیپلز آرمی کا بظاہر کوئی پس منظر نظر نہیں آتا اور پہلی بار ہی اس نام کی تنظیم کا کوئی ایسا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

    دوسری طرف کراچی کے علاقے صدر میں پاکستان نژاد چینی ڈاکٹر کے کلینک میں فائرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔

    تفتیشی حکام کے مطابق حملےکے تانے بانے بھارت سے ملنے لگے۔ علیحدگی پسند گروہ کو بھارتی فنڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

    حکام کے مطابق حملے سے قبل ملزمان کے ساتھیوں نے ریکی کی، ملزمان نے فرار ہونے کے راستوں کا بھی معائنہ کررکھا تھا جبکہ ٹریفک جام سے بچنے کےلیے موٹرسائیکل سوارملزم دور کھڑا رہا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے صدر میں ڈینٹل کلینک کے اندر فائرنگ سے چینی نژاد پاکستانی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آنے والے تینوں افراد چینی نژاد پاکستانی شہری ہیں۔

    ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فائرنگ کرنے والا شخص کلینک میں مریض بن کر آیا تھا اور اس نے اپنی باری کا انتظار کیا، باری آنے پر وہ ڈاکٹر کے پاس پہنچا اور وہاں اس نے فائرنگ کی۔

    خیال رہے کہ آج کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب میں دوران آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ چینی شہری قتل کیس میں ٹیمیں تحقیقات کررہی ہیں ، ملوث ملزمان کے خلاف ثبوت اکھٹے کررہے ہیں، اس حوالے سے سیکیورٹی ایجینسیوں سے بھی رابطے میں ہیں، تحقیقات کے دوران سراغ ملے ہیں جلد خوشخبری ملے گی۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • چینی شہریوں پر حملے میں ملوث گروہ کو بھارتی فنڈنگ کا انکشاف

    چینی شہریوں پر حملے میں ملوث گروہ کو بھارتی فنڈنگ کا انکشاف

    کراچی :شہرقائد کے علاقے صدر میں پاکستان نژاد چینی ڈاکٹر کے کلینک میں فائرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔اطلاعات کے مطابق تفتیشی حکام کے مطابق حملےکے تانے بانے بھارت سے ملنے لگے۔ علیحدگی پسند گروہ کو بھارتی فنڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

    حکام کے مطابق حملے سے قبل ملزمان کے ساتھیوں نے ریکی کی، ملزمان نے فرار ہونے کے راستوں کا بھی معائنہ کررکھا تھا جبکہ ٹریفک جام سے بچنے کےلیے موٹرسائیکل سوارملزم دور کھڑا رہا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے صدر میں ڈینٹل کلینک کے اندر فائرنگ سے چینی نژاد پاکستانی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آنے والے تینوں افراد چینی نژاد پاکستانی شہری ہیں۔

    ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فائرنگ کرنے والا شخص کلینک میں مریض بن کر آیا تھا اور اس نے اپنی باری کا انتظار کیا، باری آنے پر وہ ڈاکٹر کے پاس پہنچا اور وہاں اس نے فائرنگ کی۔

    خیال رہے کہ آج کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب میں دوران آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ چینی شہری قتل کیس میں ٹیمیں تحقیقات کررہی ہیں ، ملوث ملزمان کے خلاف ثبوت اکھٹے کررہے ہیں، اس حوالے سے سیکیورٹی ایجینسیوں سے بھی رابطے میں ہیں، تحقیقات کے دوران سراغ ملے ہیں جلد خوشخبری ملے گی۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے