Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع

    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے موکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان لاہور میں ہیں جس کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے، اس پر عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواست میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج ہے جبکہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144 کے مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان اور اسد قیصرسمیت دیگرملزمان کی ضمانتوں میں 27 ستمبر تک توسیع کی تھی۔ عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخوست منظور کرلی تھی.

    خیال رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نےعمران خان سمیت دیگرپی ٹی آئی رہنمائوں کی درخواست ضمانتوں پرسماعت کی تھی، سابق وزیر اعظم عمران خان، اسد قیصر اورفیصل واوڈا کے وکلا نے حاضری سے استثنی کی درخواست دی۔ وکیل بابراعوان نے موقف اپنایا تھا کہ مقدمہ اوردلائل ایک جیسے ہی ہوں گے، عمران خان 9 حلقوں سے الیکشن لڑرہے ہیں۔ ضمنی انتخابات 25 ستمبرکو ہو رہےہیں۔ تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ میں دفعات قابل ضمانت ہیں۔

    یاد رہے سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف یہ 21واں مقدمہ تھا، جس میں ضمانت لی تھی، جج نے ریمارکس دیئے تھے کہ دفعہ 506 ٹو میں تین سال سزا اورناقابل ضمانت ہے۔ جج نے تفتیشی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ سب سن رہے ہیں اگردیکھ لیں کوئی شامل نہیں تھا۔ اسےمقدمہ سےفارغ کریں، عدالت نے تمام ملزمان کی ضمانتوں میں 27 ستمبرتک توسیع کردی تھی۔

  • عمران خان کو جلسے کی اجازت ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وی سی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،مریم نواز

    عمران خان کو جلسے کی اجازت ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وی سی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو جلسے کی اجازت دینے پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہاکہ تعلیمی ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہےجس کی سزا ضرور ملنی چاہیے عمران خان کو جلسےکی اجازت دینے پرگورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلرکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

    صدر مذاکرات میں کردار ادا نہیں کرسکتے ہیں،کوئی ادارہ دوسرے ادارے میں مداخلت نہیں کرے گا،سینیٹر میاں…


    وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جی سی یونیورسٹی کا وائس چانسلر اس فتنے کو بلا کر جلسے کرا رہا ہے، ایسے لوگ یونیورسٹیوں مِں بیٹھے ہیں تو انھیں نکال دینا چاہیے وائس چانسلر کا محاسبہ ہونا چاہیے، اس پر مقدمہ ہونا چاہیے، یہ فتنہ گری کرا رہا ہے، بچوں کے ذہنوں کو گندہ کرا رہا ہے۔

    ایک بیان میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑے میں تبدیل کر دیا گیا، بحیثیت راوین مجھے اس پر بے حد دکھ پہنچا ہے، مادر علمی زہر آلود اور نفرت انگیز تقریر کی جگہ نہیں ہوتی یونیورسٹی انتظامیہ نے عمران نیازی کو جلسےکی اجازت دے کر تعلیمی ادارےکا تقدس پامال کیا۔

    جنوبی وزیرستان:دہشت گردوں کی ضلع اعظم ورسک میں چوکی پر فائرنگ،دو جوان شہید ایک…

    دوسری جانب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے یونی ورسٹی میں سیاسی پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لے لیا ہے۔

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کے نامور تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے، جامعات میں اس طرح کے سیاسی جلسوں کی گنجائش نہیں، بچے ہمارا مستقل اور قومی سرمایہ ہیں انہیں سیاست میں دھکیلنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

    اسحاق ڈار پاکستان پہنچ گئے

  • امریکا کا پاکستان کو مزید 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان

    امریکا کا پاکستان کو مزید 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکا نے فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے لیے پاکستان کو مزید 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : واشنگٹن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا بلاول بھٹو زرداری نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

    آرمی چیف سے کینیڈین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

    ملاقات کے بعد امریکی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈپلومیسی پھر سے لوٹ آئی ہے ماحولیاتی انصاف پر امریکا سے مدد اور تعاون چاہتے ہیں، یہ سبز انقلاب کا وقت ہے امید کرتے ہیں کہ صدر جو بائیڈن اس کی قیادت کریں گے۔

    امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کیلئے انتہائی مشکل لمحہ ہے، پاکستان میں آئے سیلاب سے جلدی نہ نمٹا گیا تو اس کے طویل اثرات ہوں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مشکل لمحے میں ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے 17 طیاریوں میں امداد بھجوائی جا چکی ہے، فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے لئے مزید 10 ملین ڈالر دیے جائیں گے پاک امریکا معاشی تعلقات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔

    بلاول زرداری کی واشنگٹن میں امریکی ہم منصب سے ملاقات

    قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب زدگان کی مدد پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ واشنگٹن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میڈسن سان فرنٹئیر (ایم ایس ایف) اور ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے وفد سے بھی ملاقات کی تھی اس موقع پر وفد کی سربراہ جنرل ڈائریکٹر وکی ہاکن نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جبکہ بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے پر ایم ایس ایف کے کردار کو سراہا۔

    اسحاق ڈار پاکستان پہنچ گئے

  • کیا وفاقی کابینہ کا حساس ڈیٹا بھارتی سافٹ ویئر استعمال کرنے کے سبب خطرے میں پڑسکتا ہے؟

    کیا وفاقی کابینہ کا حساس ڈیٹا بھارتی سافٹ ویئر استعمال کرنے کے سبب خطرے میں پڑسکتا ہے؟

    وفاقی کابینہ کا ای پورٹل چلانے کیلئے بھارتی سافٹ ویئر کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے.

    انگریزی اخبار پاکستان ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ای کیبنٹ کے پورٹل کو چلانے کیلئے موبائل ڈیوائس مینجمنٹ (MDM) سافٹ ویئر بھارتی کمپنی زوہو کارپوریشن سے ایک سال قبل خریدا گیا تھا، جبکہ ممکن ہے کہ چنئی کی یہ کمپنی سافٹ ویئر کے ذریعے کابینہ کے تمام کمپیوٹرز، مائیک اور کیمرے تک رسائی حاصل کرسکتی ہے.

    ملک کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز فورم، وفاقی کابینہ کا حساس ڈیٹا خطرات سے دوچار ہے۔ انگریزی اخبار پاکستان ٹوڈے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے ای کیبنٹ پورٹل کیلئے سافٹ ویئرموبائل ڈیوائس مینجمنٹ (MDM) بھارتی کمپنی سے خریدا گیا ہے ۔ پاکستان ٹوڈے نے مزید دعوی ٰ کیا ہے کہ بھارتی سافٹ ویئر کی وجہ سے وفاقی کابینہ کا حساس ڈیٹا انتہائی خطرات سے دو چار ہے۔

    بھارتی سافٹ ویئر کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) جو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کا ایک منسلک محکمہ ہے نے اسے وفاقی کابینہ کے ارکان کو دئیے گئے ٹیبلٹس میں نصب کیا۔ اخبارنے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے بھارتی تیار کردہ مصنوعات پر پابندی عائد کردی تھی تاہم اس کے باوجود نیشنل انفارمیشن ٹیکنالو جی بورڈ نے اسے بھارتی کمپنی سے خریدا۔ پاکستان ٹوڈے کی خبر کے مطابق سالانہ سبسکرپشن کی تجدید یا اسناد کو تبدیل کرنے کے حقوق این آئی ٹی بی کے ایک سابق ملازم کے پاس ہیں جو کہ اگست 2021 میں ملازمت چھوڑ گیا تھا. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ای۔ کیبنٹ پورٹل کے تکنیکی آڈٹ کے دوران بھی کمزوریاں پائی تھیں لیکن بعد میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ایک بار پھر زوہو کارپوریشن سے رابطہ کیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آزاد آئی ٹی کے ماہرین کے مطابق کہ ہندوستانی کمپنی کابینہ کے ارکان اور سیکریٹریوں کو جاری کردہ حساس ڈیٹا کو دور سے بازیافت کرسکتی ہے۔ رپورٹ میں ذرائع کے مطابق دعویٰ کیا گیا ہے کہ زوہو ایم ڈی ایم ایپلی کیشن وفاقی کابینہ کے اراکین کو جاری کردہ ہر ٹیبلیٹ ڈیوائس کے مائیک اور کیمرے تک رسائی حاصل کرسکتی ہے۔

  • بلوچستان کے4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

    بلوچستان کے4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

    بلوچستان کے4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہےگا،موسی خیل،مستونگ،دکی اور لورالائی کی 11یونین کونسلز کے57 وارڈز میں پولنگ ہو رہی ہے۔

    صدر مذاکرات میں کردار ادا نہیں کرسکتے ہیں،کوئی ادارہ دوسرے ادارے میں مداخلت نہیں کرے گا،سینیٹر میاں…

    موسیٰ خیل کی 4 یوسیز کے 28 وارڈز، مستونگ کی 4 یوسیز کے 22 وارڈز ، دکی کی 2 یونین کونسلز کے 6 وارڈز اور لورالائی کی 1یوسی کے 1 وارڈ میں پولنگ ہو رہی ہے۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام پولنگ اسٹیشنزحساس قرار دیےگئے ہیں۔

    تمام وارڈز میں انتخابات کے لیے 223 امیدوار میدان میں ہیں، تمام 57 وارڈز میں مجموعی طور پر 34 ہزار 919 ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے۔

    پی ٹی آئی کا جلسہ:اسلام آباد پولیس نے تیاریاں مزید تیز کردیں

    ضلع موسی خیل کی چار یونین کونسلوں کے 30 وارڈز میں 12 ہزار 802 ووٹرز، مستونگ کی چار یونین کونسلوں کے 22 وارڈز میں 17 ہزار 332، دکی کی 2 یونین کونسلوں کے 12 وارڈز میں 3,598 اور لورالائی کی ایک یونین کونسل کے ایک وارڈ میں 983 ووٹرز حق رائے دہی کا حق استعمال کریں گے-

    65 وارڈز کیلئے 67 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں پولنگ کا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے 4 اضلاع کی 11 یونین کونسلوں کے 65 وارڈز پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 223 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

    خیال رہےکہ بلوچستان کےان وارڈز میں پولنگ بارش اور سیلاب کی وجہ سے مؤخرکی گئی تھی۔

    روجھان 2 گروپوں میں تصادم خاتون اور بچے سمیت 9 افراد زخمی

  • ایاز امیر کے بیٹے کے گھر سے کلاشنکوف برآمد

    ایاز امیر کے بیٹے کے گھر سے کلاشنکوف برآمد

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایاز امیر کے بیٹے کی جانب سے اہلیہ کو قتل کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے ایاز امیر کے بیٹے اور قتل کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کے گھر تحقیقات کے دوران کلاشنکوف برآمد کر لی ہے

    پولیس حکام کے مطابق ملزم شاہنواز کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے

    نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ مقتولہ سارہ انعام کا پرس اور شرٹ بھی ملزم کے فارم ہاؤس سے برآمد کرلی گئی ہے مقتولہ کے پرس سے یو اے ای درہم اور امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے ہیں ملزم کےفارم ہاؤس سے مقتولہ کے پیسوں سے خریدی گئی کاربھی برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے

    ذرائع کے مطابق ملزم نے مختلف اوقات میں مقتولہ سے بیرون ملک سے رقم بھی منگوائی تھی

    ایاز امیر اور انکے بیٹے شاہنواز امیر کو پولیس نے عدالت پیش کیا تھا ایاز امیر نے اپنا کیس خود لڑنے کا اعلان کیا تھا ۔عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد ایاز امیر کا ایک روز کا جسمانی ریمانڈ دیا تھا پولیس ایاز امیر کو آج منگل کو پھر عدالت میں پیش کرے گی۔ ایاز امیر کے بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد پولیس نے ایاز امیر کو بھی گرفتار کر رکھا ہے۔ پولیس نے عدالت مین بیان دیا کہ ایاز امیر نے قتل میں معاونت کی ہے۔

  • آرمی چیف سے کینیڈین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

    آرمی چیف سے کینیڈین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

    آرمی چیف سے کینیڈین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا-

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے کینیڈین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کینیڈین ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری کیلئے گلوبل پارٹنرز کا تعاون بہت اہم ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کینیڈین ہائی کمشنر نے پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب پر افسوس کا اظہار کیا۔

  • گلوکارہ ناہید اختر نے زندگی کی 66 بہاریں دیکھ لیں

    گلوکارہ ناہید اختر نے زندگی کی 66 بہاریں دیکھ لیں

    تھا یقیں کہ آئیں گی یہ راتاں کبھی
    تم سے ہو واں گی ملاقاتاں کبھی

    ازقلم: آغا نیاز مگسی

    اردو اور پنجابی زبان کی نامور پاکستانی گلوکارہ ناہید اختر 26 ستمبر 1956 میں ملتان میں محمد اختر کے گھر میں پیدا ہوئیں ۔ ان کی بڑی بہن حمیدہ اختر اپنے دور کی معروف گلوکارہ تھیں جس کو دیکھتے ہوئے ناہید اختر کے دل میں بھی گانے کا شوق پیدا ہوا چنانچہ 1970 میں محض 14 سال کی عمر میں انہوں نے ریڈیو پاکستان ملتان اسٹیشن سے پہلا گانا ریکارڈ کروا کر اپنی گائیکی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔

    وہ اپنی خوب صورت آوز اور خوب خوب صورت شخصیت کی وجہ سے پاکستان کی صف اول کی مقبول ترین گلوکاراؤں کی فہرست میں شامل ہو گئیں اور ایک وقت میں تو صرف انہی کا طوطی بولتا تھا۔ شہر جنگل ، بازار اور گلی کوچوں میں ان کی آواز کی گونج سنائی دیتی تھی ۔ انہوں نے ریڈیو کے علاوہ فلموں اور ڈراموں کے لیے بھی گیت ، غزلیں اور نغمے ریکارڈ کروائے ۔

    2007 میں انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ انہوں نے 3 بار نگا فلم ایوارڈ بھی حاصل کیاموسیقی کی دنیا میں ناہید اختر کی مقبولیت عروج پر تھی تو ایسے وقت میں ایک صحافی آصف علی پوتا نے ان کا فن گائیکی کے متعلق اخبار کےلیےانٹرویو کیا اس انٹرویو کے دوران دونوں ایک دوسرے کو اپنا دل دےچ بیٹھے اور پھر 1992 میں ان کی یہ محبت شادی میں تبدیل ہو گئی جس کے بہت جلد دو سال بعد ناہید اختر نے گائیکی ترک کر کے گھریلو خاتون بننے کا فیصلہ کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    شادی کے بعد ناہید اختر نے اپنی تمام تر توجہ امور خانہ داری اور بچوں کی تعلیم اور تربیت پر دی ۔ 8 جولائی 2017 کو ان کے محبوب شوہر آصف علی پوتا کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیا اس وقت آصف علی پوتا باغی کے ایڈیٹر تھے۔ ناہید اختر شادی کے بعد لاہور منتقل ہو گٙئیں تھیں اور اس وقت بھی وہ لاہور ہی میں مقیم ہیں ناہید اختر کے گائے ہوئے کئی گیت، غزلیں اور نغمے مقبول ہوئے جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں ۔

    1 جہاں تیرا نقش قدم دیکھتے ہیں
    2 زندہ رہیں تو کیا ہے مر جائیں ہم تو کیا
    3 اللہ ہی اللہ کیا کرو دکھ نہ کسی کو دیا کرو
    3 تھا یقیں کہ آئیں گی یہ راتاں کبھی
    4 چھاپ تلک سب چھین لی رے
    5 . کچھ ان کی جفائوں نے لوٹا
    6 ایسے موسم میں چپ کیوں ہو
    7 . کسی مہرباں نے آ کر میری زندگی سجا دی
    8 یہ رنگینی نوبہار اللہ اللہ
    9 . تم سے الفت کے تقاضے نہ نبھائے جاتے

  • صدر مذاکرات میں کردار ادا نہیں کرسکتے ہیں،کوئی ادارہ دوسرے ادارے میں مداخلت نہیں کرے گا،سینیٹر میاں رضا ربانی

    صدر مذاکرات میں کردار ادا نہیں کرسکتے ہیں،کوئی ادارہ دوسرے ادارے میں مداخلت نہیں کرے گا،سینیٹر میاں رضا ربانی

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ صدر مذاکرات میں کردار ادا نہیں کرسکتے ہیں-

    باغی ٹی وی : سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ ایک شخص جس کا آئین میں کوئی کردار نہیں ہے وہ اپنا کردار تلاش کر رہا ہے، کوئی ادارہ دوسرے ادارے میں مداخلت نہیں کرے گا اور اپنی آئینی حدود میں رہے گا۔

    ٹرانس جینڈر ایکٹ میں ترمیم پر غور کیا جارہا ہے. چیئرمین سینیٹ

    میاں رضا ربانی نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ نیازی رکن سینیٹ اور پاکستانی شہری ہیں انہیں بنیادی حقوق حاصل ہیں، بغیرخواتین اہلکاروں کے گھر میں داخل ہوئے، جو قابل مذمت ہےاپوزیشن کی گفتگو میں 26 سال میں فرق نہیں آیا ہے۔

    سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ وزیراعظم کا عدالتی قتل ہوا، یہ تاریخ کا حصہ ہے، منتخب وزیر اعظم کو ہتھکڑی لگا کر جہاز میں بند کیا گیا، بے نظیر بھٹو کو قتل کرکے زمین کو دھو دیا گیا۔

    انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق ایسے تجربے کو مزید برداست نہیں کر سکتا، ہم نے فوری اصلاح نہیں کی تو تباہی کے سوا کچھ نہیں ہے سانہوں نے تجویز پیش کی کہ سینیٹ میں پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے۔

    قبل ازیں سینیٹر سیف اللہ سرور خان نیازی کی جانب سے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کے خلاف ان کے گھر پر چھاپہ مارنے اور ان کی اہلیہ و بیٹیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف تحریک التواء پیش کی گئی تھی تحریک استحقاق پر کمیٹی نے غور کیا۔

    چیئرمین کمیٹی سینیٹر طاہر بزنجو نے اس فعل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیٹیکل وکٹمائزیشن کے اس چکر کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا

    انہوں نے کہا تھا کہ کسی بھی عوامی نمائندے کے خلاف بدنیتی پر مبنی سرگرمی نہیں ہونی چاہئے، یہ استحقاق کی سنگین خلاف ورزی تھی۔ کمیٹی چیئرمین کے مؤقف سے تمام اراکین نے اتفاق کیا تھا-

    واضح رہے کہ رواں ماہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چھاپہ مارا تھا دوسری جانب ایف آئی اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے سینٹر سیف الله نیازی کے گھر اور آئی نائن ٹو میں ایک دفتر پر باقائدہ سرچ وارنٹ لیکر چھاپہ مارا۔

    بیان میں کہا گیا تھا کہ سینٹر سیف نیازی کے گھر سے لیپ ٹاپ، فون اور دیگر سامان ضبط کرلیا،آئی نائن ٹو میں میسرزٹائیل ماوٹین کے آفتاب احمد جان،بلال خان اور چودھری محمد اقبال اور سیف الله نیازی نامنظور ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ آپریٹ کررہے تھے،ویب سائٹ کو غیرقانونی طور پر فنڈز اکھٹا کرنے کے لیے استعمال کیا جارتھا جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد سے سرچ و الیکڑانک ڈیوائس تحویل میں لینے کی اجازت بھی حاصل کی تھی-

    اسحاق ڈار پاکستان پہنچ گئے

  • پی ٹی آئی  کا جلسہ:اسلام آباد پولیس نے تیاریاں مزید تیز کردیں

    پی ٹی آئی کا جلسہ:اسلام آباد پولیس نے تیاریاں مزید تیز کردیں

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے تیاریاں مزید تیز کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے 40 ہزار آنسو گیس کے شیل منگوائے ہیں جن کی قیمت سات کروڑ روپے بنتی ہے جبکہ سرکاری طور پر ایک آنسو گیس شیل کی قیمت 1750 روپے مقرر ہے۔

    جنوبی وزیرستان:دہشت گردوں کی ضلع اعظم ورسک میں چوکی پر فائرنگ،دو جوان شہید ایک…

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ہیڈ کوارٹرز میں معمول کے مطابق 15 ہزار تک آنسو گیس کے شیل اسٹاک میں موجود ہوتے ہیں آنسو گیس کے شیل شارٹ رینج 75 میٹرز اورلانگ رینج 150 میٹرز منگوائے گئے ہیں-

    اسلام آباد پولیس کو آنسو گیس کے شیل کی ترسیل مرحلہ وار ہو گی واضح رہے کہ قبل ازیں 25 مئی کے احتجاج میں ایک دن میں 8 ہزار آنسو گیس شیلوں کا استعمال کیا گیا تھا۔

    نجی گفتگو یا تبصرے لیک کرنا،جعلی خبریں پھیلاناغیبت کے زمرے میں آتا ہے،صدر مملکت

    علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کی نفری تعینات کرنے کے علاوہ سینکڑوں کنٹینرز بھی لگائے جائیں گے اور شہر کے داخلی راستوں پر خندقیں بھی کھودی جائیں گی،اضافی آنسو گیس کے شیل اور آنسو گیس پھینکنے والے ڈرونز بھی منگوائے گئے ہیں جب کہ ایف سی کے تین ہزار اہلکار اسلام آباد بھی پہنچ گئے ہیں۔

    روجھان 2 گروپوں میں تصادم خاتون اور بچے سمیت 9 افراد زخمی