Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ایاز امیر کی اہلیہ ثمینہ شاہ کی ضمانت کی درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

    ایاز امیر کی اہلیہ ثمینہ شاہ کی ضمانت کی درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

    سینئر صحافی ایاز امیر کی اہلیہ ثمینہ شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    ایڈیشنل سیشن جج شیخ سہیل نے ثمینہ شاہ کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی عدالت نے 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی عدالت نے ملزمہ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا،

    قبل ازیں ایاز امیر کے بیٹے کی جانب سے بیوی کو قتل کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،ایاز امیر کی اہلیہ ثمینہ شاہ نے ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے،نامزد ملزمہ نے وکیل کے ذریعے درخواست ضمانت سیشن کورٹ اسلام آباد میں دائر کردی ، دائر درخواست میں کہا گیا کہ مقتولہ کے چچا چچی نے میرا نام نامزد کیا،کئی سال سے اسلام آباد کی رہائشی ہوں بیٹے نے قتل کے بعد صبح 9 بجکر 12 منٹ پر فون پر آگاہ کیا، کمرے کی طرف بھاگی لیکن تب تک بہوقتل ہوچکی تھی،بیٹے کو کمرے میں بیٹھنے کو کہا، تب تک والد نے پولیس کو آگاہ کردیا تھا،واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، چشم دید گواہ بھی نہیں صحت کے مسائل سے دوچار ہوں، ضمانت از قبل از گرفتاری منظور کی جائے،

     ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز سے متعلق نئے انکشافات 

     ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اسلام آباد پولیس نے بہو کے قتل کیس میں معروف صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا

    واضح رہے کہ تین روز قبل اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کے فام ہاؤس میں ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا عدالت نے شاہنواز کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا جبکہ پولیس نے تفتیش کے لیے سینئر صحافی ایاز امیر کو بھی حراست میں لیا تھا، گزشتہ روز ایاز امیر کو عدالت مین پیش کیا گیا تو عدالت نے انکا بھی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دیا،

    شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

    ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

    صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو گزشتہ روز ہی دبئی سے واپس آئی، شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی ہ مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

  • ہیلی حادثہ،وزیراعظم،وزیر خارجہ ،مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کا اظہار افسوس

    ہیلی حادثہ،وزیراعظم،وزیر خارجہ ،مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کا اظہار افسوس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی تباہ ہونے کے نیتجے میں ہونیوالی شہادتوں پر سیاسی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے

    وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پراظہار افسوس کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 6 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر دل رنجیدہ ہے،پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے اللہ شہدا کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے،آمین

    پی ڈی ایم کے سربراہ، جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس کیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں کی شہادتوں پر دل غمزدہ ہے ،یہ صرف شہداکے اہل خانہ کا نہیں ،پوری قوم کا غم ہے

    وزیر خارجہ بلاول زرداری نے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہداء کے لئے دعائے مغفرت کی ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اشہداکے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ حالت جنگ ہو یا امن، مسلح افواج کے افسران و جوانوں کی قربانیاں ناقابلِ ہیں،

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ ہر مشکل اور آزمائش میں افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، حادثہ میں جام شہادت نوش کرنے والے ملک و قوم کے محسن ہیں، پوری قوم اپنے شہداکو ان کی عظیم قربانیوں پر سلام پیش کرتی ہے،

    وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نےپاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حادثے میں پاک فوج کے 2افسران اور 4 جوانوں کی شہادت پر دکھ ہوا،فرائض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کر نے والے شہدا قوم کی شان ہیں پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے بلوچستان میں ہیلی تباہ ہونے پر افسوس و رنج کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان میں فلائنگ مشن کے دوران پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعہ پرگہرا دکھ اورافسوس ہوا ہے۔ شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے۔ شہداء نے اپنی زندگیاں فرض کی ادائیگی پر قربان کیں۔قوم کو شہداء کی فرض شناسی پر فخر ہے۔ شہید ہونے والے فوجی افسران قوم کے ہیرو ہیں۔ قوم شہید فوجی افسروں کو سلام پیش کرتی ہے۔ شہداء کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

    ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بلچستان سے انتہائی افسوسناک خبر آ رہی ہے، پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر تباہ ہو گیا، افسوسناک واقعہ میں دو پائلٹس سمیت 6اہلکار شہید ہو گئے۔اللہ تعالی جان کا نزرانہ پیش کرنے والے شہدا کے اہل خانہ کو صبر دے

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے دو میجرز سمیت چھ افسران و جوانوں کی شہادت افسوس ناک ہے۔ قوم اور پاک فوج با صلاحیت افسران اور جوانوں سے محروم ہو گئی۔ اللہ کی ذات پاک فوج کے افسران و جوانوں کی قربانیاں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ ملکی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔عوام شہدا کے ورثاء کے رنج و غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    واضح رہے کہ بلوچستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے ،ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے نیتجے میں 6جوان شہید ہو گئے ہیں ہیلی کاپٹر گزشتہ رات گئے ہرنائی کے قریب گر کر تباہ ہو ا،میجر منیب،میجر خرم شہزاد،صوبیدار وحید، نائیک جلیل شہید ہوئے،سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب بھی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوئے میجر خرم شہزاد ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اور اٹک کے رہائشی تھے،پاک آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن پر تھا،دونوں پائلٹس سمیت تمام 6جوان جام شہادت نوش کر گئے

    ہیلی کاپٹر حادثہ، امریکی ڈرون کے چرچے،جعلی ٹویٹ،سازشی پکڑے گئے

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

  • کورونا وائرس کی شرح 0 اعشاریہ 50 فیصد ریکارڈ

    کورونا وائرس کی شرح 0 اعشاریہ 50 فیصد ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی اس موذی وباء کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


    پاکستان میں مزید 55 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 73 کی حالت تشویش ناک ہے۔ پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 612 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 72 ہزار 371 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 11 ہزار 65 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 4 لاکھ 88 ہزار 516 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کی علامات کون سی ہیں؟

    کورونا وائرس کی علامات میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں مشکل پیش آنا شامل ہیں۔ بیماری کی شدت کی صورت میں نمونیہ اور سانس لینے میں بہت زیادہ مشکل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ یہ بیماری بہت کم صورتوں میں جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ اس بیماری کی عام علامات زکام (فلو) یا عام نزلے سے ملتی جلتی ہیں جو کہ کووِڈ- 19 کی نسبت بہت عام بیماریاں ہیں۔ اس لئے بیماری کی درست تشخیص کے لئے عام طور پر معائنے (ٹیسٹ) کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ اس بات کی تصدیق ہوسکے کہ مریض واقعی کووِڈ- 19 میں مبتلا ہوچکا ہے۔ یہ بات ذہن نشین کر لینا ضروری ہے کہ نزلے زکام اور کووِڈ- 19 کی حفاظتی تدابیر ایک جیسی ہیں۔ مثال کے طور پر بار بار ہاتھ دھونا اور سانس لینے کے نظام کی صحت کا خیال رکھنا (کھانسی کرتے اور چھینکتے وقت اپنا منہ کہنی موڑ کر یا پھر ٹشو یا رومال سے ڈھانپ لینا اور استعمال شدہ رومال یا ٹشو کو ایسے کوڑا دان میں ضائع کرنا جو ڈھکن سے بند ہوسکتا ہو)۔ نزلہ زکام کی ویکسین دستیاب ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ آپ خود کو اور اپنے بچوں کو ویکسین کی مدد سے محفوظ رکھیں۔

  • مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا واقعہ شرمناک اور قابل مذمت ہے،شیری رحمان

    مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا واقعہ شرمناک اور قابل مذمت ہے،شیری رحمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما ، وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا واقعہ شرمناک اور قابل مذمت ہے،

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی بدتمیزی کی سیاست بیرون ملک بھی باعث شرمندگی بن چکی ہے لوگوں سے اپیل ہے پاکستان تحریک انتشار کی سیاست کا حصہ نہ بنے،اقتدار میں آنے کیلئے پی ٹی آئی رہنما ایک بار پھر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، 25مئی کے لانگ مارچ میں ناکامی کہ بعد عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،عمران خان نے تسلیم کیا کہ لوگ ان کی لانگ مارچ کی کال پر نہیں نکلے، عوام جانتی ہے یہ حقیقی آزادی نہیں عمران بچاو تحریک ہے، پی ٹی آئی پھر جلاو گھیراو اور اسلام آباد کے محاصرے کے طبل بجا رہی ہے، عمران خان انتخابات کی نہیں اقتدار میں آنے کی یقین دہانی مانگ رہے ہیں، یہ جلسوں میں شیر بنتے ہیں، باہردھمکیاں دیتے ہیں لیکن اندر منت سماجت کرتے ہیں،ان کی سیاست امپائر کی انگلی کے انتظار میں گزر رہی ہے،

    وفاقی وزیر شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ لاکھوں بھائی، بہنیں اور بچے سیلاب کی وجہ سے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں،متاثرین سیلاب کی مدد کرنے کا وقت ہے جلسوں اور انتشار کا نہیں،

    وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے حامیوں سے جس انداز میں نمٹا اس سے ان کی شائستگی ظاہر ہوتی ہے، مریم اورنگزیب نے ہراساں کرنے اور اسے فروغ دینے والوں کے بدصورت چہرے کو بے نقاب کیا،ہمیں مریم اورنگزیب پر فخر ہے،

    دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ نے مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کی تجویزدی اور کہا کہ ان مجرموں کے پاکستانی پاسپورٹ اور نائیکوپ کارڈ منسوخ کریں،اگر یہ غیر ملکی پاسپورٹ پر پاکستان آئیں تو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیں سادہ اور آسان آپ کسی خاتون کو ہراساں نہ کریں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے حمایتیوں کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہےوفاقی وزیر اعطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اس وقت لندن میں وزیر اعظم اور دیگر وفاقی وزرا کے ہمراہ موجود ہیں۔اتوار کے روز مریم اورنگزیب سینٹرل لندن میں موجود تھیں کہ تحریک انصاف کے حمایتی وہاں آن پہنچے ، تحریک انصاف کے حمایتیوں میں خواتین بھی شامل تھیں جن میں سے کچھ مریم اورنگزیب کو انتہائی برے القابات سے پکار رہی تھیں۔اس سارے عمل کے دوران مریم اورنگزیب نے انتہائی صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کئے رکھی۔

    دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

    دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

    نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

    چولستان میں پانی کی قلت ، مویشی مرنے لگے ،مزید حکومتی اقدامات کی ضرورت

  • بریکنگ، بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی تباہ،چھ جوان شہید

    بریکنگ، بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی تباہ،چھ جوان شہید

    بلوچستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے ،ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے نیتجے میں 6جوان شہید ہو گئے ہیں ہیلی کاپٹر گزشتہ رات گئے ہرنائی کے قریب گر کر تباہ ہو ا،میجر منیب،میجر خرم شہزاد،صوبیدار وحید،نائیک جلیل شہید ہوئے،سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب بھی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوئے میجر خرم شہزاد ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اور اٹک کے رہائشی تھے،پاک آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن پر تھا،دونوں پائلٹس سمیت تمام 6جوان جام شہادت نوش کر گئے، شہدا کے جسد خاکی کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے، بعد ازاں نماز جنازہ کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا

    میجر خرم شہزاد کی عمر 39 برس تھی، وہ اٹک کے رہائشی تھے اور شادی شاہ تھے، انکی ایک بیٹی ہے،میجر محمد منیب افضل کی عمر 30 برس تھی وہ راولپنڈی کے رہائشی تھے، شادی شدہ تھے، انکے دو بیٹے تھے ، صوبیدار عبدالوحید کی عمر 44 سال تھی وہ کرک کے گاؤں صابر آباد کے رہائشی تھے شادی شدہ تھے 3 بیٹے اور ایک بیٹی سمیت 4 بچے تھے ,محمد عمران کی عمر 27 برس تھی، وہ خانیوال کے رہائشی اور شادی شدہ تھے، انکی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے

    این کے جلیل کی عمر 30 سال کھاریاں، ضلع گجرات کے رہائشی تھے، وہ شادی شدہ اور انکے دو بیٹے تھے ،شہیید ہونے والے شعیب کی عمر 35 برس ضلع اٹک کے رہائشی تھے، وہ شادی شدہ تھے اور انکا ایک بیٹا تھا

    ہیلی کاپٹر حادثہ، امریکی ڈرون کے چرچے،جعلی ٹویٹ،سازشی پکڑے گئے

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

  • ٹرانس جینڈرز ایکٹ 2018 میں خامیاں ہیں. سراج الحق

    ٹرانس جینڈرز ایکٹ 2018 میں خامیاں ہیں. سراج الحق

    ٹرانس جینڈرز کے حقوق کے لیے موجودہ ایکٹ 2018 میں خامیاں موجود ہیں. امیر جماعت اسلامی سراج الحق

    سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے حکمران ہر در پر جھکے،سوال کیا،کشکول پھیلائے، لیکن اللہ کے سامنے نہیں جھکتے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں سیاسی جماعتیں اسٹیٹس کو اور سودی معیشت پر اکھٹی ہیں۔ مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی دراصل ایک ہی نظام کے محافظ ہیں۔ ہماری لڑائی فرد یا پارٹی سے نہیں بلکہ اللہ کا نظام نافذ کرنے کی جدو جہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ کوپوری قوم مسترد کرتی ہے ۔ خواجہ سراؤں کو تمام حقوق دیے جائیں۔ جماعت اسلامی ہمیشہ خواجہ سراؤں کے حقوق کی بات کرتی رہی ہے،جو ان کا بحیثیت پاکستانی حق ہے۔ ٹرانس جینڈرز کے حقوق کے لیے موجودہ ایکٹ 2018 میں خامیاں موجود ہیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ٹرانس جینڈرز ایکٹ میں ترامیم لے کر آئی ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اسے قبول کرے۔ جماعت اسلامی سمیت ہر مسلمان ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہر وقت بیدار اور تیار ہے۔ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، جس پر کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق: پاکستان کی وفاقی شرعی عدالت نے جماعت اسلامی کی جانب سے ٹرانس جینڈر پرسنز (پروٹیکشن آف رائٹس) ایکٹ 2018 کے خلاف دائر کردہ درخواست میں پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر، ٹرانس جینڈر حقوق کی کارکن الماس بوبی اور جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کے فریق بننے کی درخواست قبول کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی تھی.

    چار سال قبل منظور ہونے والا ٹرانس جینڈر ایکٹ ایک بار پھر بحث کا موضوع بنا جب مذہبی جماعتوں جمیعت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے اس میں ترامیم تجویز کیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس کے خلاف ٹرینڈ چلائے گئے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے اس قانون کے خلاف درخواست عمران شفیق ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔ عمران شفیق ایڈووکیٹ کے مطابق انھوں نے یہ درخواست آئین پاکستان کے تحت دائر کی، جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں شریعت سے متصادم کوئی بھی قانون متعارف نہیں کروایا جا سکتا۔

    جماعت اسلامی نے ٹرانس جینڈر پرسنز (پروٹیکشن آف رائٹس) ایکٹ 2018 کی کن شقوں کو چیلنج کیا.

  • سیلاب، بارشیں،اموات میں اضافہ،ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد گھر مکمل تباہ

    سیلاب، بارشیں،اموات میں اضافہ،ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد گھر مکمل تباہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آنے والے سیلاب کے بعد سے تباہی ابھی بھی جاری ہے، متاثرہ بیماریوں سے اموات ہو رہی ہیں

    ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے، ملک بھر میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 638 ہو گئی ملک بھر میں سیلاب سے اب تک 20 لاکھ 49 ہزار سے زائد گھر مکمل تباہ ہو گئے

    ٹھٹھہ ،گاڑہو کے آر ڈی 18 کے مقام پر مائیر نہر میں دو جگہوں پر شگاف پڑ گیا شگاف پڑنے سے پانی گاوں سائیں ڈنو خاصخیلی کے طرف بڑھنے لگا شگاف پڑنے سے گاوں کا شہروں سے رابطہ منقطع ہو گیا،مکینوں نے مدد کی اپیل کر دی،ا یم ایم ڈی پران سیم نالے کے شگاف کو 30 روزبعد بھی پُر نہیں کیا جاسکا شگاف کے باعث تحصیل ٹنڈوباگو کی 6 یونین کونسل زیر آب ،مکین پریشان ہیں ملکانی، جرکس، پیر بودلو، پنگریو، حیات خاصخیلی اور سمن زیر آب ہیں

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ زمینداروں کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے صوبائی حکومت رعایتی نرخوں پر بیج اور کھاد فراہم کریگی جس کیلئے عملی اقدامات کا آغا کردیا گیا ہےبلوچستان میں مون سون کی بارشوں اورسیلابی ریلوں سے زمینداروں کو بڑے پیمانے پرنقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے صوبائی حکومت نے زمینداروں کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے انہیں سبسڈی قیمتوں پرگندم ، چنے ،سرسوں ،رایا،سورج مکھی ، چارہ جات ،ڈی اے پی ، نائیٹروفاس کھاددینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے کمپنیوں ، سلائرز اورڈیلرز سے بیچ اورکھادکے نرخوں بمعہ ٹرانسپورٹیشن کاسٹ کی کوٹیشن طلب کرلی گئی ہیں

    بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علا قوں میں امراض پھیلنے کا سلسلہ جا ری ہے مختلف بیماروں کے مزید 3963 کیسز سامنے آئے ہیں محکمہ صحت بلو چستان کے جا ری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علا قوں میں گزشتہ روز اسہال کے 947، سانس کے امراض کے 1055، جلد کے امراض کے 1043، ہیضہ کے 77، ملیریا کے 675، آنکھوں کے انفکشن کے 165 جبکہ ڈینگی کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے

    حکومت پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی ہے

    پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم

    وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    ہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے انسانی المیہ برپا ہوا ہے ۔

  • پاک چین تعلقات ایک مستقل دوستی ہیں. وزیر خارجہ بلاول بھٹو

    پاک چین تعلقات ایک مستقل دوستی ہیں. وزیر خارجہ بلاول بھٹو

    پاک چین تعلقات ایک مستقل دوستی ہیں. وزیر خارجہ بلاول بھٹو

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے پاک چین تعلقات “لین دین” ہی نہیں بلکہ مستقل دوستی ہیں۔ چین پاکستان کا ہمیشہ ثابت قدم دوست رہا ہے، سیلاب متاثرین کی مالی امداد پر چین کے مشکور ہیں۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے چائنہ سینٹرل ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاک چین تعلقات “لین دین” نہیں بلکہ ایک مستقل دوستی ہیں، پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی اور شہد سے میٹھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے مستقل ساتھ مل کر کام کیا ہے، چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ پر تنقید کرنے والے لگتا ہے حسد کررہے ہیں، تنقید کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین نے سیلاب متاثرین کی مالی امداد کے علاوہ خیمے اور دیگر اشیائے ضروریہ بھی فراہم کیں۔ چینی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کے لیے مدد کی۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و کاروباری امور دلاور سید سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں ملاقات میں سیلاب کی تباہ کاریوں،امریکی معاونت اور پاک امریکہ تجارتی تعلقات پر گفتگو کی گئی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب کے دوران امریکی معاونت کو سراہا ،ملاقات میں پاک امریکہ تجارتی تعلقات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی، امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارت نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

    وزیرِ خارجہ بلاول زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد واشنگٹن کا دورہ کیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کارپوریٹ لیڈرز اور معروف کاروباری حضرات سے پاکستان ہاوس میں ملاقات کی،وزیر خارجہ بلاول زرداری چار روزہ دورے کے دوران وزیرِ خارجہ کانگریس اراکین اور سینیٹرز سے ملاقات کریں گے ،وزیر خارجہ معروف امریکی تھنک ٹینکس اور امریکی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے

    وزیرخارجہ بلاول  کیمیٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    بلاول نے اپنی وزارت کی جانب سے دیا سیلاب متاثرین کیلئے ڈیڑھ کروڑ کا چیک

     بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں وقت لگے گا 

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید سے ملاقات

  • پتہ چل گیا:پی ایم ہاوس کا ڈیٹا کس نے لیک کیا؟اپنے ہی گراتے ہیں ،نشیمن پہ بجلیاں:مبشرلقمان کی فکرانگیز گفتگو

    پتہ چل گیا:پی ایم ہاوس کا ڈیٹا کس نے لیک کیا؟اپنے ہی گراتے ہیں ،نشیمن پہ بجلیاں:مبشرلقمان کی فکرانگیز گفتگو

    لاہور:اسلام آباد کا وزیراعظم ہاوس جس میں ہونے والی ہرگفتگو ٹیپ ہورہی ہے اوراتنا بڑا یہ واقعہ ہے کہ جس کی حساسیت بہت ہی زیادہ ہے ، یہ کام کس نے کیا اور کیوں کیا یہ سوال اہم ہے ، اس حوالے سے سینیئر صحافی مبشرلقمان نے سیر حاصل گفتگو کی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رپورٹس بتاتی ہیں کہ اس کھیل کے پیچھے حکومتی لوگ تو شاید نہ ہوں مگراگر پی ٹی آئی کے لوگوں کا کہا جائے تو اس پریقین بھی کیا جاسکتا ہے

    مبشرلقمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ وزیراعظم ہاوس میں پارٹی کی قیادت کے درمیان ہونے والی گفتگومنظرعام پر آئی ہوئی ہے اور کسی کو اس کی خبر نہیں ، یہ گفتگو اس قدر عام ہوگئی ہیے کہ فواد چوہدری نے کہہ دیا ہے کہ یہ ڈارک ویب بھی دستیاب ہے ، آخرفواد چوہدری کو کس نے بتایا کہ یہ ڈارک ویب پر بھی موجود ہے

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وزیراعظم ہاوس میں جانے سے پہلے موبائل لے لیے جاتے ہیں اوراس کے باوجود بھی اگرکوئی موبائل اندر لے کرجاتا ہےتو یقینا وہ وزیراعظم کا انتہائی معتمد ساتھی ہی ہوگا ، مریم نواز کے داماد کے متعلق گفتگو ہوتی ہے اور یہ دنیا میں ہرجگہ پہنچ جاتی ہے جس میں مریم نوازبھارت سے اپنے داماد کےلیے مشنری منگوانے کے لیے وزیراعظم کو بھی استعمال میں لاتی ہیں ، ان کاکہنا تھاکہ پارٹی کے رہنماوں کے درمیان ہونے والی دیگرگفتگو بھی اب ہرجگہ دستیاب ہے

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وزیراعظم ہاوس کی سیکورٹی آئی بی کے ذمہ ہے اور آئی بھی روزانہ دو مرتبہ اس سیکورٹی کا جائزہ لیتی ہے ، اگر اس کے باوجود خفیہ گفتگو منظرعام پرآگئی ہے تو یہ سوالیہ نشان ضرورہے ، دوسری بات یہ ہے کہ آئی بی وزیراعظم کے دوروں سے قبل بھی وزیراعظم کی پرائیویسی کو یقینی بناتی ہے

    مبشرلقمان کہتےہیں کہ ان کوجو معلوم ہوا ہے اس کے مطابق اسلام اباد میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی پی ٹی آئی کے کسی شخص کی ہے اور یہ بھی امکان ہے کہ آئی بی میں‌ ایسے لوگ موجود ہوں‌جو پی ٹی آئی سے وفا داریاں رکھتے ہوں ، ان کا کہنا تھا اس بہت بڑے اسکینڈل کہ تہہ تک پہنچنے کےلیے بہت بڑے فیصلے کرنے ہوں‌گے اور اس میں ملوث کرداروں تک پہنچنا ہوگا اورپھرانکو قرار واقعی سزا دینا ہوگی ،

  • حکومت پاکستان کا غریب عوام پراحسان:لیسکونےصفریونٹ پرصارف کو6424 روپے بل بھیج دیا

    حکومت پاکستان کا غریب عوام پراحسان:لیسکونےصفریونٹ پرصارف کو6424 روپے بل بھیج دیا

    لاہور: حکومت پاکستان کا غریب عوام پراحسان:لیسکونےصفریونٹ پرصارف کو6424 روپے بل بھیج دیا، ساتھ اس مہینے کی 29 تاریخ تک ادا کرنے کا حکم بھی دے دیا ، ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ اگرمقررہ تاریخ پربل ادا نہ کرسکے تو پھر دیر کی صورت میں مزید رقم ادا کریں

    یہ ہے اس وقت اس ملک کی غریب عوام کی بے بسی اورحکمرانوں کی بے حسی ، غریب عوام اپنے کھانے پینے ، چلنے پھرنے اور اب تو مرنے جینے کا بھی ٹیکس کی صورت میں ادا کررہی ہے لیکن مجال ہے کہ حکومت کو غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھینتے ہوئے ترس آتا ہو

    ویسے تو اس ملک کے چپے چپے میں اس ملک کے باسیوں کے ساتھ ایسے ہورہا ہے ، مہنگی ترین بجلی مگر وہ بھی میسر نہیں ،

    پچھلے دو ماہ سے جس طرح‌بجلی کے بل آرہے ہیں تو ایسے واقعات بھی دیکھنے کو ملے کہ غریب لوگوں نے قرض لے کربل ادا کیے ، بعض نے اپنے گھر کی کوئی نہ کوئی چیز بیچ کر بل ادا کیا ، بعض نے گھر میں‌ پڑی گندم بیچ کربل ادا کیا اور اکثر نے اپنے موبائلز اور دیگر استعمال کی قیمتی چیزیں بیچ کر بجلی کے بل اد اکیے

     

    یہ بدنصیب جس کا ذکر کررہا ہوں یہ بیچارہ لاہور کا رہائشی ہے جس نے بل ادا نہ کرنے کی سکت ہونے کی وجہ سے بجلی استعمال کرنا ہی چھوڑ دی ہے، پتہ نہیں بیچارہ کس طرح گزارہ کرتا ہے ، یہ محمد شفیق نامی شہری ہیں جو بھگوان پورہ لاہور نئی آبادی کے رہائشی ہیں ، ان کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی گئی ہے،

    لیسکونے جو ریڈنگ اس ماہ کی ہے اس کے مطابق محمد شفیق نے ایک یونٹ بھی استعمال نہیں کیا اور ریڈنگ صفر ہے لیکن اس کے باوجود محمد شفیق کولیسکو کی طرف سے 6424 روپے بل بھیج دیا گیا ہے اورساتھ یہ بھی کہہ دیا گیا ہے کہ دی گئی مقررہ تاریخ تک ادا کردیں‌ ورنہ لیٹ ہونے کی پاداش میں مزید پیسے ادا کرنے ہوں گے

    صرف محمد شفیق ہی نہیں بلکہ اس ملک کا ہر شہری حکومت کے جی کو رورہا ہے کہ ہمارا قصور کیا ہے کہ ہم کھانے پینے حتی کہ سانس لیتے ہوئے بھی ہر سانس کے بدلے ٹیکس ادا کررہے ہیں تو اب کون سی کسر باقی تھی کہ اب کوئی جرم بھی نہیں کیا لیکن بغیر کی مصرف کے ہزاروں روپے بل آگیا ہے ، یہ ظلم کے ضابطے کب تک مسلط کیے جاتے رہیں گے ، ہے کوئی جو حکمرانوں کو عوام پر اس قدر ظلم و ستم سے روک لے ،