Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • شرافت اسلام بٹ کوآرڈینیٹر پی ایچ ایف برائے بلوچستان تعینات

    شرافت اسلام بٹ کوآرڈینیٹر پی ایچ ایف برائے بلوچستان تعینات

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے شرافت اسلام بٹ کو کوآرڈینیٹر پی ایچ ایف برائے بلوچستان تعینات کرکے اعلامیہ جاری کردیا

    شرافت اسلام بٹ بطور صوبائی کوآرڈینیٹر پی ایچ ایف، بلوچستان میں ہاکی کے معاملات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی معاونت کرینگےاور اس سلسلہ میں صوبہ بلوچستان میں ہاکی کی ترویج و ترقی کے لئے متعلقہ محکمہ جات سے معاونت اور روابط کے ساتھ ساتھ قومی کھیل کی ترقی کے لئے صوبائی سطح پر منصوبہ جات میں پی ایچ ایف اور صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کی نمائیندگی اور معاونت کرینگے۔

    ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خیر مقدم

    شرافت اسلام بٹ کو یہ ذمہ داریاں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر کی ہدایات اور منظوری سے سونپی گئی ہیں ۔ پی ایچ ایف کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بلوچستان میں شرافت بٹ کو کوآرڈینیٹر پی ایچ ایف برائے صوبہ بلوچستان تعینات کردیا گیا ھے۔ شرافت اسلام بٹ قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے سٹینڈ بائی کھلاڑی رہے اور پاکستان سکولز ہاکی ٹیم کی جانب سے پاکستان کی نمائیندگی بھی کی۔

  • ایک سال سے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،عدالت برہم

    ایک سال سے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،عدالت برہم

    ایک سال سے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،عدالت برہم

    سندھ ہائی کورٹ میں کلفٹن کے رہائشی کی گھر کی اصل فائل کی گمشدگی کیس کی سماعت ہوئی

    متبادل فائل تیار نہ کرکے دینے پر عدالت کے ڈی اے حکام پر برہم ہو گئی، جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بادشاہ بنے ہوئے ہیں لوگ دھکے کھا رہے ہیں،پورے کراچی میں تباہی مچائی ہوئی ہے، عدالت نے ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، عدالت نے کے ڈی اے ڈائریکٹرز کے اجلاسوں کے مینٹس طلب کر لئے ، عدالت کے ڈی اے افسر پر برہم ہو گئی اور کہا کہ کام نہیں کرنا، آپ سامنے آئیں؟ کے ڈی اے افسر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ پروسس چل رہا ہے،

    سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ کیا پروسس چل رہا ہے، کیا طریقہ ہوتا ہے؟ ایک سال سے عدالت نے فیصلہ دے رکھا ہے،ماسٹر پلان کو چھوڑیں، کیا بات کریں ماسٹر پلان کی؟ آپ کے ڈائریکٹرز کی میٹنگ آخری بار کب ہوئی؟ آپ کے ڈائریکٹرز نے کتنے اجلاس کیے؟ متبادل فائل میں اتنی تاخیر کیوں لگتی ہے؟ درخواست 29 اکتوبر 2021 سے زیر التوا ہے،وکیل درخؤاست گزارنے کہا کہ فائل نیب سے گم ہوئی، متبادل فائل چاہیے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ایک سال سے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،

    علاوہ ازیں حاجی مرید گوٹھ گلبہار کے علاقے میں گھروں کے قریب کچرا کنڈی کیس کی سماعت ہوئی ،سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار سے گھر کے مکمل دستاویزات طلب کرلیے ،جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کچرا اٹھانا اداروں کی ذمہ داری ہے ، دستاویزات پیش کرنا ہوں گی، شہر سے کچرا اٹھانا چاہیے،گیس، بجلی، پانی اور دیگر دستاویزات پیش کریں پھر حکم نامہ جاری کریں گے،

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ میں ملیر میں قبرستان پر قبضہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ایم ڈی اے کی جانب سے وکیل نے سندھ ہائی کورٹ میں وکالت نامہ جمع کرا دیا ،اسٹنٹ کمشنر کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پرعدالت برہم ہو گئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر اسسٹنٹ کمشنر کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا

    دوسری جانب پولیس اہلکار کے قتل اور دہشت گردی کے مقدمے میں سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی ،سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کو پھانسی دینے کا حکم برقرار رکھنے کا حکم دے دیا،سندھ ہائی کورٹ نے ملزم پولیس اہلکار کی سزا بھی برقرار رکھنے کا حکم دیا اپیل مسترد ہونے پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا

  • اسحاق ڈار ڈالر، بجلی، گیس اور آٹے کا کیا کریں گے جو مفتاح نہیں کرسکے. شیخ رشید احمد

    اسحاق ڈار ڈالر، بجلی، گیس اور آٹے کا کیا کریں گے جو مفتاح نہیں کرسکے. شیخ رشید احمد

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مفروروزیراعظم کے جہاز میں بھاگا اور 5 سال بعد وزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے، یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفروروزیراعظم کے جہاز میں بھاگا اور 5 سال بعد وزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے، یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ بھی ہوگیا، اس کے باوجود اسحاق ڈار ڈالر، بجلی، گیس اور آٹے کا کیا کریں گے جو مفتاح اسماعیل نہیں کرسکے۔


    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہو جائے گا، 12 گھنٹوں میں 3 آڈیو لیکس کا وقت اہم اور تشیوش ناک ہے۔ اس سے قبل اپنی ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ اسرائیل سےتعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہبازشریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی، شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملوں کے لئے انجینئر منگواتا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی توغریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے، سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا، صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔

    واضح رہےکہ ادھر سحاق ڈار منگل کو بطور ممبر سینیٹ کے ساتھ وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے۔ جبکہ دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو پیش کر دیا تھا. ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ اور سابق وزیر اعظم کے ہمراہ بہت پاکستان واپس آئیں گے.

  • اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    الیکشن کمیشن میں اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کے کیس کی سماعت ہوئی

    اسحاق ڈار کے وکیل سلمان اسلم بٹ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے الیکشن کمیشن نے حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ اسحاق ڈار کا ایک کیس کل بھی مقرر ہے، ممبر بلوچستان نے کہا کہ ساٹھ دن میں حلف نہ لینے پر نشست خالی قرار دینے کا آرڈیننس آیا تھا،وکیل سلمان بٹ نے کہا کہ بطور کامیاب امیدوار 9 مارچ کو اسحاق ڈار کا نوٹیفکیشن جاری ہوا،29مارچ 2018 کو اسحاق ڈار کی کامیابی نوٹیفکیشن معطل ہوا، سپریم کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر نوٹیفکیشن بحال ہوگیا . ممبر خیبر پختونخواہ نے کہا کہ سوال یہی ہے کہ اسحاق ڈار نااہل ہوچکے ہیں یا نہیں، وکیل نے کہا کہ آرٹیکل 63 پی کے تحت نااہلی آرڈیننس کے ذریعے لائے گئے قانون سے نہیں ہوسکتی، اسحاق ڈار پر آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہوتا،آرڈیننس کی مدت ویسے ہی پوری ہوچکی ہے، الیکشن کمیشن سینیٹ نشست خالی قرار دینے کا نوٹس واپس لے،کوئی رکن پانچ سال بھی حلف نہ اٹھائے تو نااہل نہیں ہوسکتا، الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے دو ماہ میں حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کی شق نکال دی گئی ،

    ممبر خیبرپختونخوا اکرام اللہ نے کہا کہ ترمیمی ایکٹ سے پہلے اگر اسحاق ڈار نااہل تھے تو اب اہل کیسے ہوگئے؟ الیکشن کمیشن قانون کی تشریح نہیں کر سکتا،

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    حکومت پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی ہے

    پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم

  • ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس:  پیش نہ ہونے پر عدالت برہم،  شعیب شیخ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس: پیش نہ ہونے پر عدالت برہم، شعیب شیخ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں درخواست کنندہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے شعیب شیخ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے سزا یافتہ شعیب شیخ سمیت دیگر کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران شعیب شیخ کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا۔ اور چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اپیل کنندہ پہلے عدالت میں پیش ہوں، پھر اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ عدالت میں اپیلوں کی سماعت میں ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں سزا یافتہ رضوان اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ اپیل کنندہ نائجل روبیلو کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔ عدالت نے ایگزیکٹ کے شعیب شیخ کو 7 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں اسلام آباد ہائی کورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں محفوظ فیصلہ سنایا تھا جس میں شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو 7 سال قید کی سزا سنائی دی گئی تھی جب کہ عائشہ شعیب شیخ سمیت 3 ملزمان کو بری کردیا گیا تھا. عدالت نے اپنے فیصلے میں شعیب شیخ سمیت تمام ملزمان کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنائی تھی، شعیب شیخ اور دیگر ملزمان پر دفعہ 471 کے تحت 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ دفعہ 468 کے تحت 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جب کہ دفعہ 420 کے تحت 3 سال قید و 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گی ہے اور ملزمان پر دفعہ 419 کے تحت 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا.

    عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا تھا کہ تمام سزاؤں کا اطلاق ایک ساتھ ہو گا جب کہ ملزمان کو منی لانڈرنگ اور الیکٹرانک کرائم کے الزامات سے بری قرار دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے 2015 میں ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں کا انکشاف کیا تھا جب کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل کا از خود نوٹس لے رکھا ہے۔

  • انسداد بدعنوانی عدالت نے چودھری تنویر اوردیگر پر فرد جرم عائد کردی

    انسداد بدعنوانی عدالت نے چودھری تنویر اوردیگر پر فرد جرم عائد کردی

    انسداد بدعنوانی عدالت راولپنڈی نے چودھری محمد تنویر اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی ہے.

    سرکاری زمین پر قبضے سے متعلق کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ مسلم لیگ ن رہنما چوہدری تنویر اور ساتھی چوہدری دانیال نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان نے 2019 میں 27 کنال سرکاری زمین پر قبضہ کیا۔ چوہدری تنویر نے عدالت میں بیان دیا کہ کیس سے کوئی تعلق نہیں، سیاسی بنیاد پر کیس بنایا گیا۔ جج اینٹی کرپشن کورٹ محمد مسرور زمان نے کیس کی سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ ملزمان پر 27 کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے اور قبل ازیں مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا. جس کے بعد سے کیس انسداد بدعنوانی عدالت راولپنڈی میں زیر سماعت ہے. خیال رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے نے چوہدری تنویر کو ملک سے باہر جاتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا. اس وقت ایف آئی اےحکام کا کہنا تھا کہ لیگی رہنما چوہدری تنویر نیب کو کرپشن کیسز میں مطلوب ہیں چوہدری تنویر نےغیر قانونی گھر اور پلازہ تعمیر کیا، جبکہ ان پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے، چھاپے کے وقت گھر پر ان کے بیٹے کا ولیمہ جاری تھا۔

    یاد رہے کہ چوہدری تنویر پر 45 کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے، 2019 میں ایف بی آر کے بے نامی زون نے سینیٹر چوہدری تنویر کے خلاف ایجوکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کر دیا تھا۔ ایف بی آر کا کہنا تھا کہ چوہدری تنویر 7 ہزار 125 کنال زمین کے مالک ہیں، جائیداد کی مالیت 15 ارب روپے سے زائد ہے جب کہ اراضی چوکیدار، سیکورٹی گارڈ اور گن مین کے نام ہے۔ ایف بی آر کے مطابق چوہدری تنویر کے خلاف ایجوکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کر دیا گیا تھا، چوہدری تنویر کی زمین اسلام آباد نیو ایئر پورٹ کے قریب واقع ہے جبکہ 6 بے نامی افراد نے کبھی انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

  • عمران خان،کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی کو چھپانے پرنااہلی کیس کی سماعت ملتوی

    عمران خان،کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی کو چھپانے پرنااہلی کیس کی سماعت ملتوی

    عمران خان کی کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی کو چھپانے پر نااہلی کیس کی سماعت ہوئی

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وفاق کو فریق بنانے کیلئے متفرق درخواست دائر کی ہے، عدالت نے کہا کہ وفاق کو کیس میں فریق بنانے کی ضرورت کیا ہے؟ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مطمئن کرنا ہو گا، عمران خان پبلک آفس ہولڈر نہیں اس نکتے کو بھی دیکھ لیں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان کا ابھی استعفیٰ منظور نہیں ہوا،

    دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیس کو الیکشن کمیشن کے پاس کیوں نہ بھیجیں؟ عمران خان نے اپنا بیان حلفی الیکشن کمیشن کو دیا تھا ، فیصل واوڈا کیس بھی اسی نیچر کا تھا الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا، ان تمام نکات پر عدالت کو مطمئن کریں ایک تاریخ رکھ لیتے ہیں، عمران خان کی کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی کو چھپانے پر نااہلی کیس کی سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کر دی

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

  • سارہ قتل کیس، ملزم شاہنواز نے سارہ کا موبائل فون توڑ دیا

    سارہ قتل کیس، ملزم شاہنواز نے سارہ کا موبائل فون توڑ دیا

    سارہ قتل کیس، ملزم شاہنواز نے سارہ کا موبائل فون توڑ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایاز امیر کے بیٹے کی جانب سے اہلیہ کو قتل کرنے کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے،

    نجی ٹی وی جیو کے مطابق پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے تحقیقات کے دوران جائے وقوعہ سے چھ موبائل فون برآمد کئے ہیں، جن میں سے پانچ فون ملزم شاہنواز امیر کے اور ایک موبائل مقتولہ سارہ انعام کا تھا، ملزم نے اپنا اور سارہ کا ایک ایک فون توڑ دیا تھا، ملزم نے مقتولہ سے رابطے کیلئے استعمال موبائل فون توڑ کر شواہد ضائع کرنے کی کوشش کی ہے، پولیس نے چھ موبائل فون فارنزک کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں، موبائل فون کا ڈیٹا ملنے کے بعد قتل کیس کی تحقیقات میں اہم مدد ملے گی ، دونوں کے مابین جھگڑے کی وجہ سامنے آ جائے گی

    نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق قتل کے بعد ملزم شاہنواز نے مقتولہ کا کینڈین پاسپورٹ بھی ٹکڑے ٹکڑے کر کے ضائع کر دیا، جائے وقوعہ سے پولیس کو قینچی بھی ملی ہے، پولیس نے سارہ کے لئے خریدی گئی گاڑی قبضے میں لے لی ہے،ملزم اپنے ایک موبائل فون سے والد سے رابطے میں تھا، پولیس کے پہنچنے سے پہلے ملزم نے کمرے میں موجود خون کپڑے سے صاف کیا اور لاش کو باتھ ٹب میں ڈال کر خون دھونے کی کوشش کی پولیس کی ابتدائی تفیش کے مطابق سارہ کوڈمبل سے پہلے گلدان بھی مارا گیا

     ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز سے متعلق نئے انکشافات 

     ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اسلام آباد پولیس نے بہو کے قتل کیس میں معروف صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا

    واضح رہے کہ تین روز قبل اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کے فام ہاؤس میں ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا عدالت نے شاہنواز کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا جبکہ پولیس نے تفتیش کے لیے سینئر صحافی ایاز امیر کو بھی حراست میں لیا تھا، گزشتہ روز ایاز امیر کو عدالت مین پیش کیا گیا تو عدالت نے انکا بھی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دیا،

    شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

    ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

    صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو گزشتہ روز ہی دبئی سے واپس آئی، شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی ہ مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

    سارہ قتل کیس،صحت کے مسائل سے دوچار ہوں، ایاز امیر کی اہلیہ عدالت پہنچ گئی

  • لوگوں کو واپس انکے گھر بھیجا ہے تا کہ زندگی معمول پر آجائے،وزیراعلیٰ سندھ

    لوگوں کو واپس انکے گھر بھیجا ہے تا کہ زندگی معمول پر آجائے،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا

    اجلاس میں دریا کے دائیں اور بائیں کناروں پر ڈوبے شہروں سے نکاسی آب معاملے پر گفتگو کی گئی، وزیر آبپاشی نے وزیراعلیٰ سندھ کوبریفنگ دی اور بتایا کہ دریا معمول کے مطابق بہہ رہا ہے،منچھر جھیل 123.3 آر ایل سے کم ہو کر 118.85آر ایل ہوگیا ایف پی بند سے سیف اللہ اور رائیس کینال ڈویژن میں 8 سے 11 فٹ پانی کم ہوا ،جنوبی دادو ڈویژن میں 4 سے 7 فٹ پانی کم ہوا ہے، سپریو پر پانی کی سطح بھی 5 سے 6 فٹ کم ہوگئی ہے، یم این وی کی آر ڈی 194 پر 3 فٹ اور آر ڈی 10 پر 3 فٹ سے زائد پانی کم ہوا،شہدادکوٹ میں ڈرین اور میروخان ڈرین کی سطح میں ایک تا دو فٹ پانی کم ہوا ہے، پانی آر بی او ڈی تھری میں بہہ رہا ہے، بھان سعید آباد کے رنگ بند پر پانی بہت ہی کم ہوگیا ، اب بند کو ختم کیا جارہا ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہروں میں نکاسی آب کے عمل کو تیز کرنا ہے، لوگوں کو واپس انکے گھر بھیجا ہے تاکہ زندگی معمول پر آجائے،

    دوسری جانب سندھ کے ضلع دادو میں گیسٹرو اور ملیریا سے اموات کی تعداد 26 ہوگئی ہے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں کمی آنے کے بجائے روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے متاثرین وبائی امراض میں جکڑتے جا رہے ہیں، سندھ کے علاقوں میں طبی سہولیات کی کمی ہے، سندھ حکومت کام کر رہی ہے لیکن متاثرین زیادہ ہیں

    حکومت پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی ہے

    پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم

    وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    ہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے انسانی المیہ برپا ہوا ہے ۔

  • انٹربینک میں ڈالر 236 روپے پر آگیا

    انٹربینک میں ڈالر 236 روپے پر آگیا

    پیر کو ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کے آغاز پر ہی ڈالر سستا ہوگیا۔ معاشی میدان سے اچھی خبروں کے باعث انٹربینک میں ڈالر 1 گھنٹے میں 3 روپے 65 پیسے سستا ہو کر 236 روپے پرآگیاہے۔ جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہوکر 239 روپے 65 پیسے پر بند ہواتھا ۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت فروخت 244 روپے پر آگئی تھی۔

    کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قرضے موخر ہونے اور آئی ایم ایف شرائط نرم ہونے کی توقع پر روپے کو سہارا ملا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں قابلِ ذکر کمی کا بھی روپے پر مثبت اثر پڑا۔ اس سے قبل کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کے لئے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا اور آئی ایم ایف کی ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال دشوار کردی تھی۔

    دوسری جانب اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے کے بعد کہا جارہا ہے کہ: وہ اپنے دونوں ادوار میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو کم کرنے اور کم رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ تاہم ان پر سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر کئی مخالفین کی تنقید کرتے رہے ہیں کہ وہ ایسا مصنوعی طور پر مارکیٹ میں ڈالر بیچ کر کرتے رہے ہیں۔


    صحافی حسن ایوب خان نے لکھا کہ: صرف سینیٹر اسحاق ڈار کی بطور وزیرخزانہ نامزدگی کی خبر سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام آنا شروع ہوگیا ہے اور آج کے دن میں ڈالر 3 روپے گر گیا ہے. انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے یہی رجحان آگے بھی چلتا رہے اور جلد ڈالر 200 سے بھی نیچے آ جائے. خیال رہے کہ اس سے قبل ڈالر کافی اوپر چلا گیا تھا جبکہ آج اچانک تین روپے گر 236 پر آگیا ہے.