Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے۔ وزیر صحت 

    سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے۔ وزیر صحت 

    سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات یقینی بنا رہے ہیں : وزیر صحت 

    باغی ٹی اسلام آباد: وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔
    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل  نے ایک بیان میں  کہا ہے  کہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر ہیلتھ کیمپس لگائے جارہے ہیں ‘ہیلتھ کیمپس وفاقی ایمرجنسی آپریشن سینٹر پولیو ‘ صوبائی ایمرجنسی پولیوسنٹرز اور آغا خان کے اشتراک سے لگائے جاتے ہیں ۔
    انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز خیبرپختونخوا ، سندھ ، بلوچستان اور پنجاب میں 44 جبکہ خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں 16 ہیلتھ کیمپس لگائے گئے‘اسی طرح پنجاب کے دو اضلاع میں چار ‘ بلوچستان کےسات اضلاع میں 13 اورسندھ کے 10 اضلاع میں 11 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ مجموعی طور پر 5644 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔
    وزیر صحت نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر 1262 بچوں کو طبی امداد دی گئی جبکہ ہیلتھ کیمپس میں 705 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے ان کیمپس میں 222 بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی لگائے گئے۔

    خیال رہے کہ سیلاب زدگان میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں سے ایک بیماری ٹائیفائیڈ بخار ہے جو کہ ترقی پذیر ممالک کے انتہائی غریب حصوں میں مشہور ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 20 ملین افراد اس بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ آلودہ خوراک، غیر محفوظ پانی، اور ناقص صفائی سے پھیلتا ہے جبکہ ان دنوں ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے کافی سیلاب متاثرین بیمار ہیں اور انہوں نے وزرات صحت سے التماس کی تھی ہمیں جلد از جلد بہتر علاج اور ادویات کی فراہمی ممکن بنائی جائے دوسری جانب سیلابی صورتحال میں میڈیا کوریج کرنے والے نمائندگان نے بھی خبردار کیا کہ سیلاب سے بھوک اور بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

  • اہلیہ پر تیزاب پھینکنے والے سزائے موت کے مجرم کی اپیل پر ہوئی سماعت

    اہلیہ پر تیزاب پھینکنے والے سزائے موت کے مجرم کی اپیل پر ہوئی سماعت

    سپریم کورٹ میں اہلیہ پر تیزاب پھینکنے والے سزائے موت کے مجرم کی اپیل پر سماعت ہوئی

    وکیل مجرم نے عدالت میں کہا کہ گواہان کی موقع پر موجودگی ثابت نہیں ہوتی،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تیزاب پھینکنے سے مجرم کی بیوی جاں بحق اور تین خواتین زخمی ہوئیں، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ تفتیش سے کیس کے حقائق خراب نہ ہوں تو مسئلہ نہیں ہوتا،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے،ڈویژن بنچ کے فیصلے کیخلاف تین رکنی بنچ ہی اپیل سننے کا مجاز ہے، عدالت نے کیس تین رکنی بنچ کے سامنے مقرر کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس پاکستان کو بھجوا دی ،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی ببچ نے سماعت کی

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    قبل ازیں لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے شادی سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے 2 افراد کو عمر قید، 21، 21 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان محمد احمد اور شاہ نواز کو عمر قید، 21، 21 سال قید کے علاوہ 42 ، 42 لاکھ دیت اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم سنایا ،مقدمے کے مطابق ملزمان نے شادی سے انکار پر لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا ،عدالت نے ملزمان محمد احمد اور شاہ نواز کو ٹرائل مکمل ہونے کے بعد سزا سنائی، ملزمان نے شادی سے انکار پر تیزاب سے بھرا جگ مدعیہ پر پھینکا تھا

  • جس دفتر سے نکل کر آیا تھا، اللہ نے اسی میں واپس بلوایا ہے، اسحاق ڈار

    جس دفتر سے نکل کر آیا تھا، اللہ نے اسی میں واپس بلوایا ہے، اسحاق ڈار

    جس دفتر سے نکل کر آیا تھا، اللہ نے اسی میں واپس بلوایا ہے، اسحاق ڈار
    
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خزانہ لندن سے پاکستان واپسی کے لئے گھر سے ایئر پورٹ روانہ ہو چکے ہیں،

    پاکستان آنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار الگ الگ لوٹن ایئر پورٹ پہنچیں گے ، ن لیگی رہنما اسحاق ڈار پاکستان پہنچ کر سینیٹر اور وزیرِ خزانہ کے عہدوں کے حلف اٹھائیں گے، اسحاق ڈار گزشتہ 5 برس سے لندن میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی بسر کر رہے تھے

    سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر نجی ٹی وی چینل جیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں سے سفر ختم ہوا، وہیں سے آغاز کر رہے ہیں پاکستان 4 سال سے جس بھنورسے گزرا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، اللّٰہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے، جس دفتر سے نکل کر اپنے میڈیکل کے لیے یہاں آیا تھا، آج اسی دفتر میں اللّٰہ تعالیٰ نے واپس بلوایا ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی کا حتمی فیصلہ ہوا تھا، جس کے بعد مفتاح اسماعیل نے وزارت خزانہ سے استعفیٰ دے دیا ہے، اسحاق ڈار پاکستان پہنچ کر وزارت خزانہ کا حلف اٹھائیں گے،

  • یونیورسٹی طالبات کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنیکا کیس، بھارتی فوج کا اہلکار ملوث نکلا

    یونیورسٹی طالبات کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنیکا کیس، بھارتی فوج کا اہلکار ملوث نکلا

    یونیورسٹی طالبات کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنیکا کیس، بھارتی فوج کا اہلکار ملوث نکلا

    بھارت کے چندی گڑھ یونیورسٹی کے غسل خانے میں یونیورسٹی طالبات کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے میں بھارتی فوج کا اہلکار ملوث نکلا ہے، حکام نے کاروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے اور اسے عدالت میں پیش کر دیا ہے،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبات کی نازیبا ویڈیو بنانے والے بھارتی فوج کے اہلکار کو ارونا چل پردیش سے پکڑا گیا ہے، نازیبا ویڈیو بنانے کے کیس میں اہم پیشرفت ہو رہی ہے، پولیس تحقیقات کر رہی ہے، ہر روز نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں، پولیس نے تحقیقات کے دوران ملزم کو گرفتار کیا تو انکشاف ہوا کہ ملزم بھارتی فوج کا ملازم ہے، پنجاب پولیس کے مطابق طالبات کی نازیبا ویڈیو کا سکینڈل سامنے آنے پراروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والا بھارتی فوجی سنجیو سنگھ فرار ہوگیا تھا تا ہم اب اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ مانگا جائے گا اور مزید تحقیقات کی جائیں گی

    چندی گڑھ یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل کے غسل خانے میں بنائی گئی ویڈیوز کے الزام میں پہلے ہی ایک طالبہ سمیت 3 ملزمان گرفتار ہیں،پولیس کے مطابق گرفتار طالبہ نے ویڈیوز بنائیں اور ہماچل میں اپنے دوست کو بھیجیں اور انہی دونوں نوجوانوں نے نازیبا ویڈیوز وائرل کیں تفتیش کے دوران نوجوانوں نے ایک اور ملزم کا نکشاف کیا جسے پولیس نے اروناچل پردیش سے گرفتار کیا

    جب ویڈیوز لیک کا معاملہ سامنے آیا تھا تو کئی طالبات نے خودکشی کی کوشش کی تھی 60 سے زائد طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنائی گئی تھیں تا ہم پولیس کا کہنا تھا کہ صرف ایک طالبہ نے اپنی نجی ویڈیوز بناکر ہماچل میں اپنے دوست کو بھیجی تھیں۔ اس کے موبائل میں کسی اور طالبہ کی ویڈیو نہیں

    چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کا آپریشن جاری

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • ایاز امیر کا ایک روزہ، بیٹے شاہنواز کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    ایاز امیر کا ایک روزہ، بیٹے شاہنواز کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں اہلیہ کو قتل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد مرکزی ملزم شاہنواز امیر کا تین روزہ جبکہ اسکے والد ایاز امیر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،

    ایاز امیر اور شاہنواز امیر سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے،ملزمان کو سینئر سول جج محمد عامر عزیز کی عدالت میں پیش کیا گیا ،ملزم ایاز امیر کو ایک روزہ اور ملزم شاہنواز امیر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا، جج نے وکلا کو ہدایت کی کہ عدالت میں رش زیادہ ہے جو انکے وکیل ہیں صرف وہی پیش ہوں،اتنی رش میں تو آواز بھی نہیں سنی جائیگی، غیر متعلقہ افراد باہر چلے جائیں،

    جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزمان کون کون ہیں؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں جواب دیا کہ ایاز امیر اور شاہنواز امیر ملزمان ہیں، پاسپورٹ اور بینک تفصیل کو برآمد کرنا ہے، جج نے استفسار کیا کہ کتنے دن کا ریمانڈ مانگ رہے ہیں؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ 7دن ریمانڈ کی استدعا ہے،

    جج نے استفسار کیا کہ ایاز امیر کا اس کیس سے کیا تعلق ہے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم ایاز امیر کو مقتولہ کے چچا اور چچی نے نامزد کیا ،ملزم ایاز امیر کا تعلق چکوال سے ہے اور ملزم شاہنواز امیر کا والد ہے، جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ مقتولہ کے والدین کدھر ہیں؟ تفتیشی افسر نے عدالت مین کہا کہ مقتولہ کے والدین کینڈا میں ہیں اور کل تک وہ پاکستان پہنچ جائینگے، جج نے استفسار کیا کہ کیس میں وکیل کون ہے، ایازامیر نے عدالت میں کہا کہ میں خود ہی اپنا کیس لڑونگا،

    ایاز امیر نے عدالت میں کہا کہ بہت بڑا صدمہ پہنچا وقوعہ کی اطلاع میں نے خود پولیس کو دی، وقوعہ کے وقت میں چکوال میں تھا اور فوری طور پر آئی جی کو آگاہ کیا، آئی جی نہیں تھے تو ایس پی رورل کو اطلاع دی، مجھے خدشہ تھا کہ وقوعہ میں کوئی اور زخمی نہ ہو، پولیس کو سارا راستہ میں نے ہی بتایا،پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اپنا موقف دیا، پولیس تسلیم کرتی ہے کہ پولیس کو اطلاع میں نے خود دی تھی،اکیلے میں مجھے سراہتے ہیں کہ آپ بڑے سچے آدمی ہیں ،

    پولیس نے عدالت میں کہا کہ ایاز امیر کا قتل میں اعانت کا کردار ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ایاز امیر نے عدالت میں کہا کہ میرے خلاف پولیس کے پاس کوئی ثبوت نہیں، کوئی مصنوعی کہانی بھی نہیں،میں نے بیٹے کی والدہ سے کہا کہ شاہنواز کو بھاگنے نہیں دینا،ایسے کیسز میں لاشیں غائب ہو جاتی ہیں کیا کچھ ہو جاتا ہے،میں اس کیس میں بڑا فیئر ہو کر چل رہا ہوں ،میرا فون پولیس کے قبضے میں ہے کل ریمانڈ پر رہا، پولیس نے کچھ نہیں پوچھا،جو کچھ اس کیس میں ہو رہا ہے آئندہ کوئی تفتیش میں تعاون سے پہلے سوچے گا،پھر یہ کوشش کی جائے گی کہ پراسیکیوشن کو کس طرح سے مس لیڈ کیا جائے،

     ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز سے متعلق نئے انکشافات 

     ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اسلام آباد پولیس نے بہو کے قتل کیس میں معروف صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا

    واضح رہے کہ تین روز قبل اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کے فام ہاؤس میں ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا

    شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

    ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

    صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو گزشتہ روز ہی دبئی سے واپس آئی، شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی ہ مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

    سارہ قتل کیس،صحت کے مسائل سے دوچار ہوں، ایاز امیر کی اہلیہ عدالت پہنچ گئی

    سارہ قتل کیس، ملزم شاہنواز نے سارہ کا موبائل فون توڑ دیا

  • اسلام آباد: بزرگ شہری پر تشدد کے معاملہ میں معززین علاقہ نے صلح کرادی، پولیس کا موقف

    اسلام آباد: بزرگ شہری پر تشدد کے معاملہ میں معززین علاقہ نے صلح کرادی، پولیس کا موقف

    اسلام آباد، شہزاد ٹاون میں بزرگ شہری پر تشدد کے معاملہ میں معززین علاقہ نے صلح کرادی، پولیس کا موقف۔

    اسلام آباد پولیس کے مطابق: واقعہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ میں پیش آیا جہاں دوگروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ دونوں طرف سے افراد زخمی تھے، پولیس نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے دونوں پارٹیوں سے بغرض قانونی کارروائی درخواست وصول کی اور تھانہ منتقل کیا. اسلام آباد پولیس کا بتانا ہے کہ: دونوں فریقین کے معززین نے باہمی رضا مندی سے امن برقرار رکھنے کیلئے اللہ کی رضا کی خاطر صلح صفائی کرلی اور آئندہ امن و عامہ میں خلل نہ ڈالنے کی یقین دہانی بھی اسلام آباد پولیس کو کروائی۔

    ایک صارف عثمان راؤ نے اسلام آباد پولیس سے سوال کیا کہ: ایک شخص کے ہاتھ میں پستول باآسانی دیکھا جاسکتا ہے، کیا اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی یا قانون نے اللّہ کی رضا کی خاطر اسے بھی معاف کردیا؟
    اور صارف نے لکھا: کیسی صلح؟ کیوں صلح؟ انہی باتوں سے لوگوں کے حوصلے بڑھتے ہیں کیونکہ انھیں پتا ہوتا ہے کہ کچھ نہیں ہونا لہذا ان کو پکڑ کر اندر کیا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے بونس میں خدمت بھی کی جائے تو پھر دیکھتے ہیں آپس کی لڑائی میں بھی کون قانون کو ہاتھ میں لیتا ہے اور انہوں نے مزید اسلام آباد پولیس سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ: انہی باتوں سے لوگوں میں قانون کا خوف نہیں رہا ہے کیونکہ ایسے لوگوں کیخلاف قانون سخت ایکشن نہیں‌ لیتا ہے.


    واضح رہے کہ وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ نوجوان ایک بزرگ شہری پر تشدد کررہے، زوبیہ خورشید راجا نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: اسلام آباد، علی پور فراش ایک بزرگ شہری پر وحشیانہ تشدد. مناسب قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے پرتشدد واقعات بڑھ رہے ہیں ۔ آٸی جی اسلام آباد فوری نوٹس لیں اور معاشرے میں بڑھتے ہوۓ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت سے سخت ایکشن لیں,

  • سڑکوں پر پٹرولنگ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری بارے دی گئی بریفنگ

    سڑکوں پر پٹرولنگ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری بارے دی گئی بریفنگ

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت پنجاب ہائی وے پٹرول کے پیشہ ورانہ امور بارے سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس ہوا

    اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی ریاض نذیر گاڑا اورڈی آئی جی پی ایچ پی سرفرازاحمد فلکی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے پی ایچ پی فورس کا الاؤنس پنجاب پولیس کے برابرکرنے سے اہلکاروں کے مورال میں اضافہ ہوا ہے۔ نئی پٹرولنگ گاڑیوں اور جدیدوسائل کی فراہمی سے پی ایچ پی کی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔ نئی چیک پوسٹوں کے قیام سے شاہرات پر پٹرولنگ میں اضافہ اور ہائی وے کرائم میں مزید کمی آئے گی

    آئی جی پنجاب نے شاہرات پر حادثات کی روک تھام کیلئے پی ایچ پی کو پیشہ ورانہ فرائض مزید تندہی سے ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اوور اسپیڈنگ، غیر قانونی نمبر پلیٹس سمیت دیگر قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائی میں کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ دریائی چیک پوسٹوں کی انسپکشن اور کارکردگی کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے، موٹر بوٹس پر پٹرولنگ کا عمل جاری رکھا جائے

    اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی ریاض نذیر گاڑانے رواں برس کے دوران پی ایچ پی کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے کہا کہ شاہرات پر پٹرولنگ کا نظام مزید بہتر کرنے کیلئے 88 نئی چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا جارہاہے۔پی ایچ پی نے رواں برس کے دوران مختلف قوانین کی خلاف ورزیوں پر قانون شکنوں کے خلاف 6355 مقدمات درج کئے۔ اسلحہ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر925 مقدمات درج، ملزمان کے قبضے سے43 کلاشنکوف سمیت 893 ہتھیار برآمد کئے گئے۔874 اشتہاری ملزمان، 630 عدالتی مفروران سمیت مجموعی طور پر 22630 ملزمان کو پابند سلاسل کیا۔ دوران سفر 1978 شہریوں کو ابتدائی طبی امدادفراہم کی،554 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا ،4076 تجاوزات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ66334 شہریوں کو شاہرات پر مدد و راہنمائی فراہم کی گئی۔ منشیات کے خلاف آپریشن میں 1183 مقدمات درج،206 کلوگرام ہیروئن،109 کلوگرام چرس،10 کلوگرام افیون اور 13360 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

  • سفاکیت کی انتہا،قتل سے قبل نوجوان کی آنکھیں نکال کرجسم میں سوراخ کر دیئے گئے

    سفاکیت کی انتہا،قتل سے قبل نوجوان کی آنکھیں نکال کرجسم میں سوراخ کر دیئے گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جرائم مسلسل بڑھ رہے ہیں آئے روز قتل، اغوا، زیادتی کے واقعات رونما ہوتے ہیں لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر پاتی

    پنجاب کی تحصیل لاوہ کے علاقے پچنند میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، نوجوان کو انتہائی بہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیا، قتل سے قبل نوجوان کی آنکھیں نکالی گئیں، تین دن تک بھوکا پیاسا رکھا گیا، پیچ کس سے جسم میں سوراخ کئے گئے، ہفتے سے زائد گزر چکا ملزمان کو پولیس نہیں پکڑ سکی

    محمد ایوب ولد محمد خان ساکن ڈھوک جلو داخلی پچنند نے تھانہ ٹمن پولیس کو بتایا کہ اس کا21 سالہ بیٹا محمد بلال گوجرانولہ کے ایک شادی ہال میں ملازم تھا جس کو دھوکہ دہی کے ذریعے فون پر ملزمہ عشرت سلطانہ زوجہ ظفر علی ساکن ڈھوک جلو نے گھر بلوایا جہاں پہلے سے تاک میں بیٹھے ملزمان لیاقت، ظفر، شوکت اور عشرت سلطانہ نے پکڑ لیا اور بہیمانہ طور پر تشدد کر کے قتل کر دیا وجہ عناد ملزمان کو میرے بیٹے کے ملزمہ عشرت سلطانہ کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ تھا۔

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    لڑکی سے تعلقات کا شبہہ،نوجوان پر بہیمانہ تشدد ،ڈرل مشین سے جسم میں سوراخ بھی کر دیئے

    مدعی محمد ایوب نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ظالموں نے میرے بیٹے کو تین دن بھوکا پیاسا رکھا،بعد میں آنکھیں نکال لیں اور پیچ کس کے ذریعے سارے جسم میں سوراخ کئے اور پلاس سے ناخن تک اتارے اور پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتارا ،بعد ازاں لاش کو تھانہ ٹمن کی حدود کوٹگلہ کے ویرانے میں پھینک دیا۔ لاش ہمیں تین دن کے بعد ملی،

    محمد ایوب کا کہنا تھا کہ محمد بلال میرا بڑا بیٹا تھا بہیمانہ قتل کے بعد اس کی ماں اور بہن صدمہ سے وش و حواس کھو بیٹھی ہیںپولیس تھانہ ٹمن ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔ اب مدعی ہونے کی وجہ سے مجھے بھی ملزمان سے اپنی جان کو خطرہ ہے۔ مدعی مقدمہ محمد ایوب نے چیف جسٹس آف پاکستان اورآئی جی پنجاب سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

  • پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ،لاہور میں ٹریننگ سیشنز، میڈیا کانفرنسز اور میچز کا شیڈول

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ،لاہور میں ٹریننگ سیشنز، میڈیا کانفرنسز اور میچز کا شیڈول

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ،لاہور میں ٹریننگ سیشنز، میڈیا کانفرنسز اور میچز کا شیڈول

    پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے آخری تین میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔یہ میچز 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ان میچز میں شرکت کے لیے دونوں ٹیمیں 26 ستمبر کو لاہور پہنچیں گی۔

    لاہور میں شیڈول میچز کےلیے میڈیا آپریشنز کی ذمہ داریاں رضا کیچلو(03018440280) نبھائیں گے۔

    27 ستمبر:
    رات 7 بجے: دونوں ٹیموں کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن
    ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کےاسکواڈ میں شامل ایک رکن پریس کانفرنس کریں گے۔ مزید معلومات کے لیے پاکستان کے میڈیا منیجرابراہیم بادیس (03454743486) اور انگلینڈ کے میڈیا منیجر ایڈیم میتھیوز سے (Adam.Matthews@mcc.org.uk and WhatsApp +447929348074) رابطہ کریں۔

    28 ستمبر:
    دونوں ٹیموں کے مابین پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ؛ میچ کا آغاز رات 7:30 بجے
    میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی پریس کانفرسز۔ مزید معلومات کے لیے پاکستان کے میڈیا منیجر ابراہیم بادیس (03454743486) اور انگلینڈ کے میڈیا منیجر ایڈیم میتھیوز سے (Adam.Matthews@mcc.org.uk and WhatsApp +447929348074) رابطہ کریں۔

    29 ستمبر:
    رات 7 بجے: دونوں ٹیموں کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن
    ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کےاسکواڈ میں شامل ایک رکن پریس کانفرنس کریں گے۔ مزید معلومات کے لیے پاکستان کے میڈیا منیجر ابراہیم بادیس (03454743486) اور انگلینڈ کے میڈیا منیجر ایڈیم میتھیوز سے (Adam.Matthews@mcc.org.uk and WhatsApp +447929348074) رابطہ کریں۔

    30 ستمبر:
    دونوں ٹیموں کے مابین چھٹا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ؛ میچ کا آغاز رات 7:30 بجے
    میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی پریس کانفرسز۔ مزید معلومات کے لیے پاکستان کے میڈیا منیجر ابراہیم بادیس (03454743486) اور انگلینڈ کے میڈیا منیجر ایڈیم میتھیوز سے (Adam.Matthews@mcc.org.uk and WhatsApp +447929348074) رابطہ کریں۔

    یکم اکتوبر:
    رات 7 بجے: دونوں ٹیموں کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن
    ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کےاسکواڈ میں شامل ایک رکن پریس کانفرنس کریں گے۔ مزید معلومات کے لیے پاکستان کے میڈیا منیجرابراہیم بادیس (03454743486) اور انگلینڈ کے میڈیا منیجر ایڈیم میتھیوز سے (Adam.Matthews@mcc.org.uk and WhatsApp +447929348074) رابطہ کریں۔

    2 اکتوبر:
    دونوں ٹیموں کے مابین ساتواں اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ؛ میچ کا آغاز رات 7:30 بجے
    میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی پریس کانفرسز۔ مزید معلومات کے لیے پاکستان کے میڈیا منیجر ابراہیم بادیس (03454743486) اور انگلینڈ کے میڈیا منیجر ایڈیم میتھیوز سے (Adam.Matthews@mcc.org.uk and WhatsApp +447929348074) رابطہ کریں۔

    قذافی سٹیڈیم 8 سال بعد نیشنل ٹی ٹونٹی میچز کا میزبان

    آئی پی ایل میچز، طالبان نے بڑی پابندی لگا دی

  • قائداعظم ٹرافی میں شامل ٹیموں کے اسکواڈز اور شیڈول کا اعلان

    قائداعظم ٹرافی میں شامل ٹیموں کے اسکواڈز اور شیڈول کا اعلان

    قائداعظم ٹرافی میں شامل ٹیموں کے اسکواڈز اور شیڈول کا اعلان کردیا گیا

    نیشنل ٹی ٹونٹی اور کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی کے کامیاب انعقادکے بعد پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ سیزن اب دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، جہاں طویل طرز کی کرکٹ پر مشتمل قائداعظم ٹرافی اور کرکٹ ایسوی ایشنز چیمپئن شپ جیسے ٹورنامنٹس شامل ہیں۔ یہ دونوں ایونٹس 27 ستمبر بروز منگل سے شروع ہوں گے۔

    ان دونوں ٹورنامنٹس کے لیے اسکواڈز کو حتمی شکل قومی کرکٹ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کی ہے۔ اس دوران انہوں نے تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے کوچز سے بھی مشاورت کی۔ٹیسٹ کرکٹر زیاسر شاہ، اظہر علی، حسن علی، سرفراز احمد اور عمر امین کے علاوہ خالد عثمان بالترتیب بلوچستان، سینٹرل پنجاب، سدرن پنجاب، سندھ، ناردرن اور خیبرپختونخوا کی قیادت کریں گے۔

    دس راؤنڈز پر مشتمل ڈبل راؤنڈ رابن کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ایونٹ کے پہلے پانچ راؤنڈز ایبٹ آباداسٹیڈیم، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد اور پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے بقیہ پانچ راؤنڈز کے میچزایبٹ آباد اور راولپنڈی کے علاوہ قذافی اسٹیڈیم لاہوراور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل کے وینیو کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    اس دوران پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ابتدائی 8 راؤنڈ کے میچز کی براہ راست کوریج کی جائے گی۔ یہ میچز پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ اگلے دو راؤنڈکے میچز کی لائیو کوریج کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائے گی۔ اسی طرح ٹورنامنٹ کا فائنل پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو سراہنے کے لیے میچ فیس میں اضافہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ قائداعظم ٹرافی کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ٹورنامنٹ کی رنرزاپ ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

    اسی طرح کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون ٹیمیں 27 ستمبر سے شروع ہونے والی کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ میں مدمقابل آئیں گی۔ 27 ستمبر سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں بھی میچز چار روز پر مشتمل ہوں گے۔

    23 نومبر تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ ایونٹ کے چھٹے سے آٹھویں راؤنڈ کے میچز کی میزبانی کرے گا۔ ایونٹ کی دفاعی چیمپئن سندھ اپنی کمپئن کا آغاز سینٹرل پنجاب کے خلاف میچ سے کرے گا۔