Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • لانگ مارچ کے دوران تحریک انصاف کی لاہور ریلی میں قیادت کی عدم دلچسپی

    لانگ مارچ کے دوران تحریک انصاف کی لاہور ریلی میں قیادت کی عدم دلچسپی

    لاہور :25 مئی کے دن لانگ مارچ کے سلسلے میں لاہور سے ریلی میں تحریک انصاف کے 8 میں سے صرف تین ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔انہیں وجوہات نے پارٹی کے اندرتقسیم کے کچھ اشارے دیئے تھے ، جس پر عمران خان نے رپورٹ طلب کی تھی

    تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی تیاریاں ابتدا میں ہی فلاپ ثابت ہوئی ہیں، اب یہ پارٹی اختلافات ہیں یا کچھ اور، لیکن لاہور کی ریلی میں پی ٹی آئی قیادت کی عدم دلچسپی نے قیادت کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔

    تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں منعقدہ موٹرسائیکل ریلی میں صرف 3 اراکین اسمبلی یاسمین راشد، ندیم بارا اورکرامت کھوکھر نے شرکت کی، جب کہ لاہور میں تحریک انصاف کے 8 اراکین اسمبلی ہیں۔

    ریلی کے حوالے سے محمود الرشید، اسلم اقبال، مراد راس، شبیر گجر، ظہیرعباس کھوکھر اور سینئر رہنما حماد اظہر کی جانب سے کوئیدلچپسی نہیں دکھائی گئی، اور انہوں نے ریلی میں شرکت بھی نہیں کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے لاہور میں ہونے والے پروگرامات میں اراکین اسمبلی شامل ہی نہیں ہوتے، اور قیادت کی عدم دلچسپی پر رپورٹ پی ٹی آئی چیئرمین کو بھجوا دی گئی ہے۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • سندھ: سیلاب سے متاثرہ افراد سانس کی بیماریوں میں مبتلا

    سندھ: سیلاب سے متاثرہ افراد سانس کی بیماریوں میں مبتلا

    کراچی :سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طبی کیمپوں میں لوگوں کے آنے کا سلسلہ جاری رہا، بیماریوں کے پھیلاؤ کے خطرات اب بھی صوبے میں موجود ہیں اور سانس کی تکلیف میں مبتلا ایک اور بچہ چل بسا۔

    صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں قائم طبی کیمپوں میں تقریبا 71 ہزار 398 افراد علاج کے لیے آئے، جنہوں نے زیادہ تر شکایات پانی سے جنم لینے والی بیماریوں سے متعلق کی جو سیلاب کے بعد اب تک کھڑا ہے۔

    صوبائی محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق جو ہزاروں افراد علاج کے لیے آئے ان میں زیادہ تعداد سانس کی شدید تکلیف میں مبتلا افراد کی تھی جو 13 ہزار 989 ظاہر کی گئی۔

    اسی طرح 12 ہزار 777 افراد نے اسہال اور 13 ہزار 672 افراد نے جلدی امراض کی شکایت کی، 8 ہزار 515 نے ملیریا کے خدشات کا اظہار کیا جبکہ 415 میں ملیریا اور 33 میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، دیگر 22 ہزار 413 افراد دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے، یکم جولائی سے اب تک مجموعی طور پر 30 لاکھ بے گھر افراد کو طبی امداد دی گئی۔

    سندھ میں ملک کے شمال اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں سے سیلاب آیا جس کی وجہ سے صحت کے بحران نے جنم لیا، ہزاروں بے گھر افراد میں ڈینگی اور پانی سے جنم لینے والی بیماریاں دیکھی گئیں۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • دُہری تنخواہ معاملہ؛ سابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے لئے  نوٹس جاری

    دُہری تنخواہ معاملہ؛ سابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے لئے نوٹس جاری

    کوئٹہ :سابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے لئےنوٹس جاری ہوچکا ہے ، اس حوالے سے مزیدمعلوم ہوا ہے کہ سابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کو دُہری تنخواہ واپس جمع کرانے سے معلق اخباری نوٹس جاری کر دیا گیا۔

    وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی جانب سے شائع کرائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق ترجمان لیاقت شاہوانی نے دہری تنخواہ کی مد میں 22 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد قومی خزانے سے وصول کیے اور بارہا انہیں تحریری و زبانی آگاہ کیا گیا کہ پیسے واپس جمع کرائیں۔

    لیاقت شاہوانی ماہانہ اقساط پر مطلوبہ رقم جمع کرانے پر راضی بھی ہوئے تھے اور دو اقساط جمع کرانے کے بعد ان پر 12 لاکھ 35 ہزار200 روپے واجب الادا ہیں۔نوٹس میں لیاقت شاہوانی کو کہا گیا ہے کہ اگر فوری طور پر پیسے جمع نہ کرائے گئے تو ان کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

    وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے جاری نوٹس پر سابق ترجمان لیاقت شاہوانی رد عمل بھی سامنے آ گیا ، اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ دہری تنخواہ کی مد میں 11لاکھ روپے حکومت کو واپس کرا چکا ہوں۔

    لیاقت شاہوانی کا موقف ہے کہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف پچھلے سال کے واجبات ہیں۔ میں نے کہا حکومت میرے واجبات دہری تنخواہ کی مد میں ایڈجسٹ کرے۔ ایک سال کے دوران صوبائی سول سیکرٹریٹ کے 50 چکر لگا چکا ہوں لیکن واجبات کی ادائیگی میں محکمہ سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے سرکار اپنے پیسے تو مانگ رہی ہے میرے واجبات مجھے نہیں دے رہی۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • ایران میں احتجاج :700سے زائد مظاہرین گرفتار، فیصلہ کن طریقےسےنمٹیں گے،ایرانی صدر کی وارننگ

    ایران میں احتجاج :700سے زائد مظاہرین گرفتار، فیصلہ کن طریقےسےنمٹیں گے،ایرانی صدر کی وارننگ

    تہران:اخلاقی پولیس کے ہاتھوں خاتون کے قتل پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کو ایران فیصلہ کن طریقے سے نمٹے گا جبکہ 700 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ نے بتایا کہ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایک ہفتے جاری رہنے والے احتجاج میں اب تک 35 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مظاہرے ملک کے 31 صوبوں تک پھیل چکے ہیں۔ایران کی خبر ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ صوبے گیلان میں 739 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    جمعہ کو حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف سرکاری سطح پر ایران کے متعدد شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں، اور ایران کی افواج نے کہا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی اور امن کو یقینی بنانے کے لیے ’دشمن کا مقابلہ‘ کریں گے۔

    سرکاری میڈیا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران ملک کی سیکیورٹی اور امن کی مخالفت کرنے والوں سے فیصلہ کن طریقے سے نمٹے گا۔مشہد شہر میں افراتفری کے خلاف کریک ڈاؤن میں حصہ لینے والے رضا کار باسج ہلاک ہو گئے تھے، ابراہیم رئیسی نے ان کے اہل خانہ سے فون پر بات کی۔

    سرکاری میڈیا نے بتایا کہ صدر نے مظاہرے اور امن عامہ و سیکیورٹی کی صورتحال خراب کرنے کے درمیان فرق کی ضرورت پر زور دیا، اور ان واقعات کو فسادات قرار دیا۔

    گزشتہ ہفتے ایران میں اخلاقی پولیس کے ہاتھوں گرفتار نوجوان خاتون مہسا امینی کی دوران حراست وفات پر شدید مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں مظاہرین کو ایران کے صوبہ کردستان کے قریبی شہروں سے 22 سالہ مہسا امینی کے آبائی شہر ساقیز میں جمع ہونے کے بعد حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا جو تہران کے ایک ہسپتال میں انتقال کر جانے والی نوجوان خاتون کا سوگ منا رہے تھے۔

    ملک بھر میں یہ 2019 کے بعد سب سے بڑے مظاہرے ہیں، جب رائٹرز نے رپورٹ کیا تھا کہ ایندھن کی قیمتوں کے خلاف مظاہرے کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 1500 افراد ہلاک ہو گئے تھے، یہ ایران کی تاریخ کا سب سے بڑا خون ریز تصادم تھا۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • بھتہ خوری میں ملوث جعلی صحافی بے نقاب

    بھتہ خوری میں ملوث جعلی صحافی بے نقاب

    حیدرآباد پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث جعلی صحافی کو بے نقاب کردیا

    حیدرآباد میں صحافت کا لبادہ اوڑھے جعلی صحافیوں کا ٹولہ حیدرآباد پولیس سمیت دیگر اداروں کو بلیک میلر کرکے ان سے بھتہ وصولی کر رہا ہے ایسا ہی واقعہ گزشتہ روز تھانہ پنیاری میں پیش آیا جہاں ایک شخص خود کو نجی چینل کا نمائندہ ظاہر کرکے بھتہ مانگ رہا تھا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ چینل کے رپورٹر کو طلب کرکے تصدیق کی جس کے بعد معلوم ہوا کہ مزکورہ شخص کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں وہ محض نامور چینل کا نام استعمال کرکے بھتہ وصولی کرتا ہے

    ترجمان حیدر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس جعلی میڈیا چینلز اور جعلی صحافیوں کے حوالے سے تمام حکام کو پہلے ہی تحریری طور پر آگاہ کر چکی ہے۔ پولیس اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور ایسے تمام جعلی صحافیوں اور چینلز کو بے نقاب کرکے قانون کی گرفت میں لائے گی, مستقبل میں بھی پولیس حقیقی صحافیوں کے اشتراک سے ایسے جعلی صحافیوں کا قلع قمع کرے گی جو خود کو بطور صحافی متعارف کراتے ہیں جبکہ ان کا صحافت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا

     شہر قائد کراچی میں جعلی صحافیوں کا ٹولہ جرائم اور چوری میں ملوث نکلا

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

    کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دی

  • عمران خان جو بھی بات کرنا چاہتے ہیں پارلیمنٹ میں آ کر کریں،شازیہ مری

    عمران خان جو بھی بات کرنا چاہتے ہیں پارلیمنٹ میں آ کر کریں،شازیہ مری

    معاون خصوصی وزیراعظم اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ نیازی صاحب، تھیلی تھون والے پیسے سیلاب متاثرین میں کب تقسیم کرینگے

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان سیلاب متاثرین میں پہلے 13 ارب روپے تقسیم کرے پھرتحریک کا شوق پورا کرے ،عمران خان بہانے سے سیلاب متاثرین کے پیسے ہضم کرنا چاہتا ہے، عمران خان نے سیلاب متاثرین کی آڑ میں چندہ جمع کیا مگر متاثرین کے پاس نہیں جاتے ،پیسہ عمران خان کی کمزوری ہے قوم عمران خان کو پہلے ہی نالائق سمجھتی تھی اب تو وہ بے حس اور خودغرض شخص کے طور پر سامنے آئے ہیں۔اس وقت ایک تہائی ملک بارش اور سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ کروڑوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ عمران خان ان سے ہمدردی کرنے کی بجائے جوکر بن کر تماشے کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف بارش اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ عمران خان وزیراعظم تھے تو اپنے نجی کاروباری ٹرسٹ کی فنڈنگ کے لئے ٹیلی تھون کرتے رہے۔

    پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان جو بھی بات کرناچاہتے ہیں پارلیمنٹ میں آ کر کریں،عمران خان کا جتنا بس چلاانہوں نے پارلیمنٹ اورجمہوریت کو کمزورکیا،عمران خان کا نیا بیانیہ ضمنی انتخابات سے بھاگنے کا بہانہ ہے ،عمران خان پارلیمان کا احترام کرنا سیکھیں، عمران خان میں انسانیت ہوتی توکنسرٹ کرنےکی بجائے سیلاب متاثرین کی مددکرتے،وزیراعظم شہبازشریف کی زیرقیادت حکومت جمہوری پارٹیوں کی حکومت ہے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • جرائم پیشہ عناصر کی پرسنل فائلیں بنائیں، سی سی پی او لاہور

    جرائم پیشہ عناصر کی پرسنل فائلیں بنائیں، سی سی پی او لاہور

    سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی زیرصدارت اہم اجلاس آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔

    سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے اجلاس میں پاکستان انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور میں منعقدہ تمام میچز، کھلاڑیوں اور شائقین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔غیر ملکی کھلاڑیوں،آفیشلز اور دیگر غیر ملکی سٹاف کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ حاصل ہو گا۔سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔لاہور میں کھیلے جانے والے تینوں میچز کے دوران 08 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے۔ایس پیز ٹیموں کا روٹ چیک کریں۔ تعینات نفری کو خود بریف اور ڈی بریف کریں۔ سی ٹی او لاہور شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کے متبادل انتظامات یقینی بنائیں۔ تعینات نفری شائقین کرکٹ کے مکمل انخلا تک اپنے ڈیوٹی پوائنٹس نہ چھوڑے۔ پاکستان انگلینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز کے دوران 200 سے زائد مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے۔

    سی سی پی او لاہور نے کرائم کنٹرول اور لا اینڈ آرڈر امور کا جائزہ لینے کے دوران تمام ڈویژنل ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پالیسی اور فیصلہ سازی میں چین آف کمانڈ کی مکمل پیروی کریں، محکمے اور کمانڈ کی عزت و احترام میں اضافہ کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ، سیشن کورٹ، ذیلی عدالتوں، نجی و سرکاری چائینز پراجیکٹس اور رہائش گاہوں کا سکیورٹی آڈٹ یقینی بنائیں۔تھانوں میں بائیو میٹرک حاضری،15کی کالز پر اندراج مقدمات،بوگس کالوں کی ویریفیکشن کریں۔غلام محمود ڈوگر نے ہدایت کی کہ1787،سی ایم و پی ایم کمپلینٹ اور سی سی پی آفس سے موصولہ زیر التوا کیسز فوری نمٹائیں جبکہ جرائم برخلاف پراپرٹی کے کیسز میں چالانگ کی شرح بہتر بنانے کے لئے ٹھوس پلان بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ انوسٹی گیشن افسران سنگین وارداتوں کے کیسز بروقت چالان اور میرٹ پر تفتیش سے یکسو کریں۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ کامیاب پولیسنگ کا انحصار جرائم پیشہ اشتہاریوں کی گرفتاری پر ہے۔انوسٹی گیشن، سی آئی اے،اے وی ایل ایس اشتہاری مجرموں کے خلاف کارکردگی بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس کی معاونت سے صنعتی و تجارتی اداروں کے ملازمین، لیبر کی رجسٹریشن کریں۔داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ میکانزم بہتر بنائیں، پولیس چیک پوسٹ پر نصب مانیٹرنگ کیمروں کو سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک کریں۔

    سربراہ لاہور پولیس نے پولیس افسران کو لسٹڈ قبضہ مافیا، بدمعاشوں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کریں اور ایسے جرائم پیشہ قانون شکن عناصر کی پرسنل فائلیں بناکر ان کی تھانوں میں حاضریاں لگوائیں ۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی کریں اورخاص طور پر لاوڈ سپیکر ایکٹ پر عملدرآمد کروائیں۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ پرانی دشمنی کے کیسز قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکنے کے لئے انسدادی اقدامات اور فریقین سے پر امن رہنے کے شورٹی بانڈ لیں۔انہوں نے عدالتی مفروروں کے ساتھ ایسےمقدمات میں جعلی شورٹی بانڈ دینے والوں کو بھی گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہخواتین اور بچوں کے اغوا اور زیادتی کے کیسز پر بلاتاخیر ایف آئی آر درج کرکے متاثرہ خواتین کا فوری میڈیکل اور ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔غلام محمود ڈوگر نے موٹر سائیکل چوری اور رابری کی وارداتوں کے تدارک کے لیے موثر اقدامات کرنے اور کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم دیا۔انہوں نے ایس پیز کو ہدایت کی کہ سائلین کی بات توجہ خوش اخلاقی سے سنیں اور داد رسی کے لئے سرتوڑ کوشش کریں۔

    معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

    سی سی پی او لاہور نے عرس حضرت داتا گنج بخش اور چہلم حضرت امام حسین پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر لاہور پولیس کے افسران کو شاباش دی۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا کہ گزشتہ اور رواں ماہ کے دوران لاہور پولیس کی موثر کرائم کنٹرول سٹریٹیجی اور آپریشنل اقدامات کی وجہ سے جرائم برخلاف پراپرٹی کے کیسز میں 15کی کالز میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ناکہ بندی، سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز، پٹرولنگ جاری ہیں۔اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر،ڈی آئی جی سکیورٹی محبوب رشید،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اطہر اسماعیل،سی ٹی او منتظر مہدی،ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن حسنین حیدر، ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس ایس پی ڈسپلن اویس ملک، ایس ایس پی لیگل غلام حسین چوہان،آپریشنز و انوسٹی گیشن ونگ کے تمام ایس پیز، ایس پی سکیورٹی،ایس پی ڈولفن سکواڈ، ایس پی ہیڈ کوارٹرز،ایس پی سی آئی اے، ایس پی اے وی ایل ایس،ایس پی سی آر او نے شرکت کی۔

  • جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف احتجاج

    جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف احتجاج

    کراچی :جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف طلبا اور طالبات نے احتجاج کیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کئے جانے کے معاملے پر طلبا کی جانب سے ٹیچر پر تشدد کیا گیا تھا جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹیچر کو معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    دوسری جانب میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ کا مطالبہ ہے کہ ٹیچر کو بر طرف کیا جائے۔اس سلسلے میں یونیورسٹی کے طلبہ نے ہفتے کی صبح رفیقی شہید روڈ کے ایک جانب پر دھرنا بھی دیا ۔

    دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی ٹارگٹ کلرز کے چنگل میں ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ جن کے پاس ہوم منسٹر کا بھی چارج ہے انہیں شرم آنی چاہیے، پورے سندھ میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کندھ کوٹ میں ڈاکو راج ہے، سیلاب متاثرین ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں جبکہ کراچی ٹارگٹ کلرز اور اسٹریٹ کرائم کے چنگل میں ہے کرائم روک نہیں رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی پولیس اسلام آباد بھیجی جارہی ہے، سیاسی استعمال ہورہا ہے، آئی جی صاحب اتنی غلامی نا کرو وقت کو یاد کرو کہ آپ وفاقی حکومت کے آفیسر ہو۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ انکی حکومت کچھ دن کی رہے گئی ہے، سیلاب متاثرین کہے رہے ہیں کہ ڈاکو ہمارے گھروں میں آکر لوٹ مار کررہے ہیں۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • عمران خان ایک نااہل شخص ثابت ہوا،مولانا فضل الرحمان

    عمران خان ایک نااہل شخص ثابت ہوا،مولانا فضل الرحمان

    سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کوٹ ادو کا دورہ کیا

    اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت سیلاب زدہ علاقوں میں یونین کونسل سطح پر کام کر رہی ہے پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے عمران حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کررکھا تھا عمران خان کہتا ہے سیلاب میری ترجیح نہیں ہے عمران خان حکومت میں اور اپوزیشن میں رہ کر ایک نااہل شخص ثابت ہوا عمران خان نے قوم کی کشتی کو ڈبو دیا جس کو ہم اوپر لارہے ہیں ،

    قبل ازیں جے یو آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے نام پر زلفی بخاری ،شہباز گل ،فواد چودھری ،فیاض چوہان اور فرح گوگی جیسے مسخروں کو قوم پر مسلط کیا گیا ۔ظلم یہ ہے کہ حقیقی آزادی کی باتیں وہ شخص کر رہا ہے جس نے پاکستان کی شہ رگ کشمیر انڈیا کے حوالے کی ۔ سیاستدانوں پر کیچڑ اچھالنے والے نے گوگی اور علیمہ خان کی کرپشن کا ذکر کبھی نہیں کیا ،یہ ایسا مداری ہے جو خواتین کو کرپشن کے لئے استعمال کرتا رہا ۔ٹیلی تھون کے ذریعے 14 ارب ایسے ہی اکٹھے کئے گئے جیسے ایک کروڑ نوکریاں ،پچاس لاکھ گھر اور تین سو پچاس ڈیم بنائے گئے ۔نیازی کی حکومت نے اسٹیٹ بنک سمیت قومی اداروں کی خود مختاری کا سودا کیا ،قومی فریضہ سمجھ کر اقتدار سے نکال باہر کیا ۔3 کروڑ پاکستانی سیلاب سے متاثر ہیں۔ان حالات میں بھی بغض کا مارا نیازی سیاست سیاست کھیل رہا ہے ۔

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان جو بھی بات کرناچاہتے ہیں پارلیمنٹ میں آ کر کریں،عمران خان کا جتنا بس چلاانہوں نے پارلیمنٹ اورجمہوریت کو کمزورکیا،عمران خان کا نیا بیانیہ ضمنی انتخابات سے بھاگنے کا بہانہ ہے ،عمران خان پارلیمان کا احترام کرنا سیکھیں، عمران خان میں انسانیت ہوتی توکنسرٹ کرنےکی بجائے سیلاب متاثرین کی مددکرتے،وزیراعظم شہبازشریف کی زیرقیادت حکومت جمہوری پارٹیوں کی حکومت ہے

  • اغوا کاروں کی انوکھی واردات: بھاری تاوان کیلئے بن مانس کے بچے اغوا کر لئے

    اغوا کاروں کی انوکھی واردات: بھاری تاوان کیلئے بن مانس کے بچے اغوا کر لئے

    کانگو: ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں اغوا کاروں نے بن مانس کے 3 بچوں کو اغوا کرکے بھاری تاوان مانگ لیا اور ان چمپینزیز کی ہاتھ پاؤں بندھی ویڈیو بھی بھیجی۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں ایک بحالی سینٹر سے 3 بن مانس غائب ہوگئے عملے نے پہلے تو سمجھا کہ شرارتی بن مانس پنجرے سے نکل کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے تاہم حیران کن طور انھیں اغوا کاروں کی کال آئی۔

    ہماری زمین پر چیونٹیوں کی تعداد کتنی ہے؟ محققین نے رپورٹ جاری کر دی

    سی این این کےمطابق پناہ گاہ کے بانی فرینک چینٹیرونے کہا کہ دنیا میں یہ پہلا موقع ہے کہ بچے بندروں کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا-

    چنٹیریو نے بتایا کہ اغوا کار 9 ستمبر کی صبح 3 بجے کے قریب پناہ گاہ میں داخل ہوئے، اور پانچ بچوں میں سے تین بن مانسوں کو لے گئے چنٹیرو کی بیوی کو اغوا کاروں کی طرف سے تین پیغامات اور اغوا شدہ چمپس کی ایک ویڈیو موصول ہوئی۔

    اغوا کاروں نے بتایا کہ تینوں بن مانس ان کی قید میں ہیں اور بحالی مرکز ان کی رہائی کے لیے بھاری تاوان ادا کرے۔ عملے نے اسے مذاق سمجھتے ہوئے بن مانسوں کے ان کی قید میں ہونے کا ثبوت مانگا۔

    عودی شہری کا 53 شادیاں کرنے کا دعوی

    جس پر اغوا کاروں نے بحالی مرکز کے عملے کو ایک ویڈیو بھیجی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بن مانسوں کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے ہیں۔ تاوان کے لیے بن مانسوں کے اغوا کی یہ اپنی نوعیت کی پہلی واردات ہے۔

    جس بحالی سینٹر سے یہ بن مانس اغوا ہوئے وہاں اس نسل کے 40 جانور ہیں جب کہ معدومی کے شکار بندر بھی ہیں۔ اغوا ہونے والے بن مانسوں کی عمریں 2 سے 5 سال کے درمیان ہے۔

    چینٹیرو نے کہا کہ ظاہر ہے، ہمارے لیے تاوان ادا کرنا ناممکن ہے،نہ صرف ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں، بلکہ آپ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگر ہم ان کے راستے پر چلتے ہیں، تو وہ دو ماہ میں یہ کام بہت اچھی طرح سے کر سکتے ہیں، اور ہمارے پاس اس بات کی بھی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ وہ بچے ہمیں واپس کر دیں گے۔

    چینٹیرو کو یہ بھی خدشہ تھا کہ اس سے مزید اغوا کا دروازہ کھل جائے گا پورے براعظم میں 23 پناہ گاہیں یہ کام کر رہی ہیں۔ اگر ہم تاوان ادا کرتے ہیں، تو یہ ایک مثال قائم کر سکتا ہے اورکئی دوسرے لوگوں کو متوجہ کر سکتا ہے، اس لیے ہمیں انتہائی چوکس رہنا چاہیے-

    درخت جس کے پاس جانے سے 5 ہزار ڈالر جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے