Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • چھوٹی سوچ والےقومی لیڈرکیسے؟ تجزیہ:۔شہزاد قریشی

    چھوٹی سوچ والےقومی لیڈرکیسے؟ تجزیہ:۔شہزاد قریشی

    ملک میں سیاسی بحران اور انتشار کی سیاست پر جب سیاستدان باتیں کرتے ہیں اس کے ذمہ دار بھی خود اہل سیاست ہی ہیں جو بڑی بڑی غلطیاں کرتے ہیں مسئلہ صرف اتنا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کرتے اور نہ ہی ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہیں۔ ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنا پارلیمنٹ ہائوس کو جہاں قانون سازی ہوتی ہے وہاں بیٹھ کر ایک دوسرے کو غدار اور نہ جانے کیا کیا الزامات لگائے جاتے ہیں۔ ریاستی اداروں کو متنازعہ بنانے کا فریضہ بھی سرانجام دیتے ہیں۔ عوامی مفادات کو پس پشت ڈال کر ذاتی مفاد اور اقتدار حاصل کرنے اقتدار کو طول دینے کی خاطر ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

    الزام تراشیوں کی سیاست نے ملک کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے ملک کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا مقروض بنادیا۔ مہنگائی، غربت، بیروزگاری کی بڑھتی ہوئی لہر کی وجہ سے چوریوں، ڈکیتیوں اور دیگر معاشرتی برائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جن پولیس افسران نے ان بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانا تھا ان کو بھی متنازعہ بنا دیا گیا پولیس کے محکمہ میں سیاسی مداخلت نے تباہی پھیر دی ہے نواب آف کالاباغ کے دور اقتدار سے شروع ہونیوالی سیاسی مداخلت نے پولیس نظام کو تباہ کر دیا ہے کسی بھی حکومت میں پولیس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے اس نظام کی اصلاح کی توجہ دینے کے بجائے سیاستدانوں نے ان کو استعمال کیا۔ جب تک پولیس مداخلت سے آزاد نہیں ہوتی پولیس کا نظام ٹھیک نہیں ہو سکتا۔

    میں ایسے کئی پولیس افسران کو جانتا ہوں جو اپنی زندگی اپنے اصولوں کے مطابق گزارنے پر اصرار کرتے ہیں کئی ایسے پولیس افسران پنجاب میں موجود ہیں جو نرم دل اور فرض شناس ہیں جن افسران کو فیلڈ نہیں ہونا چاہئے ان کو کھڈے لائن لگا دیا گیا ہے۔ مرکز اور صوبے کی لڑائی نے پولیس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کسی طرح بھی درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔ پنجاب میں تعینات اعلیٰ پولیس افسران کا مورال بلند نہیں ہو رہا ملکی سیاستدان فوج سمیت ان دوسرے ریاستی اداروں کو متنازعہ بنا کر کون سا قومی فریضہ ادا کر رہے ہیں؟ آئین کے مطابق ریاستی ادارے آزاد ہوتے ہیں وہ آزادی سے اپنا فریضہ ادا کرتے ہیں

    بدقسمتی سے ہمارے سیاستدانوں کا جاہ و جلال شاید ان ہی ریاستی اداروں کے مرہون منت ہے اور اسی لئے وہ ان اداروں کو قانون کے مطابق کام کرنے نہیں دیتے۔ جو سیاستدان یہ میرا پولیس افسر یہ تیرا پولیس افسر کے گرد گھوم رہا ہے اس کو قومی لیڈر کیسے کہا جا سکتا ہے؟

  • جاپانی سفیرکی پاک فوج کےسربراہ سےملاقات:سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئےمکمل تعاون کی پیشکش

    جاپانی سفیرکی پاک فوج کےسربراہ سےملاقات:سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئےمکمل تعاون کی پیشکش

    راولپنڈی:پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد متاثرین کی بحالی کے لیے جاپان نے مکمل تعاون کی پیشکش کر دی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار سے جاپانی سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر جاپانی سفیر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور سیلاب متاثرین سے اظہار تعزیت کی۔

    بیان کے مطابق جاپانی سفیر نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش کی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیوں کو سراہا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی سلامتی کیلئے جاپان کے کردار کو سراہتا ہے،پاکستان، جاپان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے خواہاں ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی برادری کا کردار اہم ہے۔

  • ڈالرمہنگاتو دالیں مہنگی ،ہول سیلرزگروسرزایسوسی ایشن نے پریشان کُن خبردے دی

    ڈالرمہنگاتو دالیں مہنگی ،ہول سیلرزگروسرزایسوسی ایشن نے پریشان کُن خبردے دی

    کراچی :ہول سیلرزگروسرزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈالرمہنگا ہونے سے دالیں مہنگی ہوجائیں گی۔اطلاعات کے مطابق کراچی میں ہول سیلرزگروسرزایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس کی جس میں ملک بھر کے امپورٹرزنے کراچی پورٹ کی پالیسیوں پرتحفظات کا اظہار کیا۔

    ہول سیلرز گروسرزایسوسی ایشن کے اعلیٰ عہدے دارعبد الرؤف ابراہیم نے کہا کہ ملک میں دالوں کی امپورٹ میں مسائل پیدا ہوگئے ہیں اور ڈالرکی عدم دستیابی اور بڑھتا ہوا ریٹ امپورٹ کوشدید متاثرکرچکا ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی پورٹ پرلاکھوں روپے کا مال پھنسا ہوا ہے،12 روز سے ڈالر مارکیٹ سےغائب ہے اور ایل سی بھی نہیں کھل رہی ہیں۔

    عبد الروف نے کہا کہ مارکیٹ میں ڈالر کی فراہمی بحال ہونے سے ریٹ نیچے آجائے گا۔ بینک ڈالرفراہم نہیں کررہاہے،اجناس کی امپورٹ رک چکی ہے، اس وقت عالمی مارکیٹ میں اجناس کی قیمت کم ہیں تاہم ہمارے ملک میں قیمت اوپرجارہی ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ڈالر کی قیمت میں55 روپےکافرق آچکاہے، شپنگ کمپنیاں امپورٹرز پر کروڑوں روپے کے چارجز عائد کررہی ہیں۔

    عبد الروف نے تجویز دی کہ اگر حکومت ڈالر مہیا کردے تو دالوں کی قیمت100 روپے فی کلو کم ہوجائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ غیرضروری اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا کر غذائی اشیاء کی درآمد کیلئے ڈالر مہیا کئے جائیں۔

     

    دوسری طرف انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 ہفتے بعد پہلی بار کمی آئی ہے۔جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر15 پیسے سستا ہوکر 239.50 روپے پر آگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر240روپے کی تاریخی حد آج عبور نہ کرسکا۔ انٹر بینک میں دن کے اختتام میں ڈالر صرف 6 پیسے کے اضافے سے 239.71 روپے پر بند ہوا.

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر1روپے سستا ہوکر 244 روپے پر بند ہوا۔ گذشتہ14 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 21روپے مہنگا ہوا تھا۔

    رواں سال کے 6 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 57 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جب کہ گذشتہ ساڑھے 3 سال میں ڈالر 58 روپے مہنگا ہوا ہے۔

     

     

    ڈالر نے 7 ہفتوں میں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ آئی ایم ایف اور سعودی عرب کے سوا 4 ارب ڈالر کا ریلیف ملنے کے بعد بھی امریکی ڈالر کی قدر روکی نہیں جاسکی ہے۔ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 2900 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

     

    ڈیلرز کےمطابق اگست میں 1 ارب ڈالر کی ریکارڈ فوڈ امپورٹ سے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ڈیلرز کا کہنا تھا کہ امپورٹرز کو بینکوں سے ڈالرز دستیاب نہیں ہیں،قیمت بڑھتی دیکھ کر ایکسپورٹرز نے اپنے ڈالرز روک لئے ہیں۔

    کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کے لئے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور آئی ایم ایف کی ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال دشوار کردی ہے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • وزارت خارجہ نےسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی حفاظت پرمامورسیکورٹی اہلکاروں کی نااہلی پرجواب طلب کرلیا

    وزارت خارجہ نےسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی حفاظت پرمامورسیکورٹی اہلکاروں کی نااہلی پرجواب طلب کرلیا

    کراچی : پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی سیکورٹی پرمامورپولیس اہلکاروں کی ناہلی سامنے آئی ہے جس پرپاکستان کی وزارت خارجہ نے سخت نوٹس لیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی سیکیورٹی داؤ پر لگانے پر وزارت خارجہ نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    وزارت خارجہ نے چیف سیکریٹری سندھ کو بھیجے گئے مراسلے میں سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دورے کو خودنمائی اور تشہیر کا ذریعہ بنایا۔

    خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایس ایس یو کے افسر زبردستی اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے کمرے میں بھی گھس گئے تھے، اورانتونیو گوتریس کو تحائف دیتے ہوئے تصاویر کھنچوائی گئیں۔

    وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یواین جنرل سیکریٹری کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کی خلاف ورزیاں کی گئیں، اسپیشل برانچ کے اہلکاروں نے مہمانوں کے کمروں کے قریب ڈیوٹی تک نہیں دی۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پولیس اہلکاروں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی آمد کواور سیکورٹی کوحسب سابق وروایت معمولی گردانتے ہوئے نظراندازکردیا تھا ،

    دوسری طرف وزارت خارجہ حکام نے پولیس کی اس سستی پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے اورکہا ہےکہ اگرکچھ حادثہ ہوجاتاتو اس سے تو پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی تھی ، لٰہذا ائندہ اس قسم کی کوتاہی پر قابوپانے کےلیےپولیس کے طرزعمل کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • مجھ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام بے بنیاد ہے. سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال

    مجھ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام بے بنیاد ہے. سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال

    سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام پر کہا ہے کہ مجھ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب انسان سمجھوتا نہ کرے تو کردار کشی واحد راستہ رہ جاتا ہے۔ سابق چیئرمین نیب سے سوال کیا گیا کہ لاپتہ افراد کمیشن میں آپ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام لگا۔

    انہوں نے جواب دیا کہ یہ 100 فیصد غلط ہے۔کچھ نہیں کہنا چاہتا، جبکہ کچھ چیزیں عدالتوں میں بھی ہیں۔ہراسگی کا سوال کر رہے ہیں،لاپتہ افراد کمیشن کی ڈیلنگ کی تو بارہ آدمی کرتے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال طیبہ گل کے الزامات سے متعلق سوال پر ناراض ہو گئے۔ جاوید اقبال نے کہا کہ طیبہ گل کا معاملہ عدالت میں ہے اس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔

    سابق چیئرمین نیب سے سوال کیا گیا کہ یہ سنگین الزامات ہیں اور آپ لاپتہ افراد کے کمیشن کے سر براہ ہیں جس پر جاوید اقبال نے کہا بس بس،الزام لگانا آسان ہے اور ثابت کرنا مشکل ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائی کورٹ نے طیبہ گل کی ہراساں کرنے کے خلاف شکایت معاملے پر فریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کی۔سابق قائم مقام چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی طلبی کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے سماعت کی ۔

    سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی لاپتہ افراد کمیشن کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کے خلاف درخواست پر جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش معطلی کے حکم میں توسیع دے دی گئی ۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے وکیل کی مزید وقت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس 20 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کی ۔ عدالت نے ریمار کس دئیے کہ سادہ سا لیگل سوال ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا دائرہ اختیار ہے یا نہیں ہے ۔ عدالت نے کہاکہ ان کو آپ نے بلایا ہے وہ کہہ رہے ہیں دائرہ اختیار نہیں ، آپ نے دائرہ اختیار ثابت کرنا ہے ۔

  • کراچی میں ڈاکووں کا راج :پولیس خاموش تماشائی

    کراچی میں ڈاکووں کا راج :پولیس خاموش تماشائی

    کراچی : گلستان جوہر میں علاقہ مکینوں نے پول پر چڑھ کر تار کاٹنے والے مبینہ چور کی درگت بنا ڈالی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہربلاک14میں مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔علاقہ مکینوں نے تشدد کرکے چور کا ویڈیو بیان ریکارڈ کیا ، علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مبینہ چور پی ایم ٹی کے تار کاٹ رہا تھا۔

    ملزم کے مطابق وہ رحیم یار خان سے کراچی آیا ہے ، علاقہ مکینوں نے پہلے مارا پھر ٹھنڈا پانی بھی پلایا، ملزم مختلف علاقوں سے کچرہ اٹھانے کا کام کرتا ہے۔بعد ازاں مکینوں کی جانب سے پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

    دوسری جانب کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔اس سے پہلے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سمن آباد میں اسٹریٹ کرائم کرنے والے تین ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

     

    ادھرشہر قائد میں پولیس والے بھی ڈاکوؤں سے نہ بچ سکے، ڈی ایس پی سے آٹھ لاکھ روپے چھین لیےگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس افسر کو بھی نہ بخشا، گلشن اقبال عزیزبھٹی کے علاقے میں بینک سے رقم لے کر نکلنے  والے ڈی ایس پی سے ڈاکوؤں نے 8 لاکھ روپے چھین لیے۔

    عزیز بھٹی پولیس نے گزشتہ روز ہونے والی واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔

     

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 10کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 10کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے10کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا گیا کہ پاکستان کے لیے منظور ہونے والی یہ رقم خیبرپختونخوا کے نظام صحت کی بہتری کیلئے خرچ ہوگی۔


    اس رقم سے اسپتالوں میں صحت کی خدمات بہتر بنانے میں مدد لی جائے گی جب کہ ادویات کی سپلائی چین کا انتظام بہتر بنانا بھی ہوگا۔ اے ڈی بی نے بتایا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے بعد اب غیر معمولی سیلاب کا سامنا ہے اور سیلابی پانی کے باعث بیماریوں کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں: عمران خان جج سے معافی مانگنے کو تیار، فرد جرم کی کارروائی مؤخر
    ممانی سے ناجائز تعلقات،بھانجے نے ماموں کو قتل کر دیا
    دوسری جانب عالمی بینک نے سیلاب کی وجہ سے غذائی عدم تحفظ بڑھنے کے خدشے کا اظہار کردیا۔ عالمی بینک کی جانب سے بتایا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں 73 فیصد گھرانوں کے پاس خوراک خریدنے کے پیسے نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں گزشتہ 3 ماہ میں معمول سے67 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں اور متاثرہ علاقوں میں 19 لاکھ افراد کو غذائی تحفظ اور زرعی امداد کی ضرورت ہے۔

    عالمی بینک نے خدشہ ظاہر کیا کہ متاثرہ علاقوں میں 5 لاکھ 10ہزار سے زائد لوگ غذائی عدم تحفظ کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں اور سیلاب سے پاکستان کے 81 اضلاع میں 3 کروڑ 30 لاکھ آبادی متاثر ہوئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ معمول سے زیادہ بارشوں کی وجہ سے زرعی اراضی، لائیواسٹاک، جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سندھ میں 12 لاکھ ہیکٹر زرعی اراضی کو نقصان نے لائیواسٹاک اور زرعی پیداوار پر منفی اثر ڈالا۔ سندھ میں چاول کی 80 فیصد، کپاس کی 88 فیصد، گنے کی66 فیصد پیداوار متاثر ہوئی۔ اس کےعلاوہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب اورمہنگائی کی وجہ سے غذائی عدم تحفظ بڑھا ہے۔

  • اب لاہوریوں کو ہفتے کے ساتوں دن ڈرائیونگ لائسنس سروسز دستیاب ہونگی

    اب لاہوریوں کو ہفتے کے ساتوں دن ڈرائیونگ لائسنس سروسز دستیاب ہونگی

    پنجاب پولیس کا شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے ایک اور احسن اقدام ۔مناواں لائنز، آئی جی پنجاب نے نئے سی ٹی پی ایل سمارٹ 24/7 لائسنسنگ سنٹر کا افتتاح کردیا۔

    اب لاہوریوں کو ہفتے کے ساتوں دن ڈرائیونگ لائسنس سروسز دستیاب ہونگی۔لاہور میں چوبیس گھنٹے سات دن شہریوں کو بلا ناغہ لائسنس سے متعلقہ سہولیات فراہم کرنے والا پہلا سنٹر قائم کر دیا گیا،کیومیٹک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے شہری مکمل شفاف انداز میں ٹریفک پولیس کی لائسنسنگ خدمات حاصل کرسکیں گے۔ آئی جی پنجاب نے سی ٹی پی ایل سمارٹ /7 24 لائسنسنگ سنٹرکے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ سی سی پی او لاہور، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے آئی جی پنجاب کو سمارٹ لائسنسنگ سنٹر کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس اجراء کا عمل مزید آسان بنانے بارے ہدایات دیں۔

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے شہریوں کولائسنس سمیت دیگر خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جار ی رکھا جائے۔ ٹریفک قوانین پر پابندی کرنے سے سڑک پر حادثات کے واقعات میں واضح کمی آ سکے گی۔سی ٹی او لاہور نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں اس وقت 22لرنرز بوتھ اور 6 ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹر کام کر رہے ہیں۔ خواتین کے لئے لبرٹی میں الگ لائسنسنگ سنٹر بھی قائم کیا گیا، سمارٹ لائسنسنگ سنٹر میں فریش، انٹرنیشنل، لرنر پرمٹ، ڈپلیکیٹ، تجدید یا لائسنس کی تصدیق جیسی سہولیات میسر ہونگیں،

    آئی جی پنجاب نے پولیس سروسز کی فراہمی میں ٹریفک پولیس کے کردار کو سراہا۔آئی جی پنجاب نے ڈرائیونگ سنٹر میں آنے والے شہریوں سے دستیاب سہولیات اور عملہ کے رویے بارے استفسار کیا،شہریوں نے جدید سہولیات کی فراہمی اور شفاف پراسس پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب کے اختتام میں سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے امدادی ساماں کا ٹرک بھی روانہ کیا گیا۔

    افتتاحی تقریب میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے شرکت کی ،ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن، ڈی آئی جی ایس پی ایو، ڈی آئی جی وی آئی پی سکیورٹی اور سی ٹی او نے شرکت کی

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

  • شام میں ہزاروں بچوں کو ہیضے وبا سے متاثر ہونے کا خطرہ لاحق

    شام میں ہزاروں بچوں کو ہیضے وبا سے متاثر ہونے کا خطرہ لاحق

    شام میں ہزاروں بچوں کو ہیضے کا خطرہ لاحق ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق غیرسرکاری تنظیم ’سیودا چلڈرن‘ نے خبردارکیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی،تنازعات اور پانی کی قلّت کی وجہ سےشام کے شمال اورمشرقی علاقوں میں ہزاروں بچوں کو ہیضے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہےآلودہ پانی سے پیدا ہونے والی اس بیماری سے درجن سے زیادہ افراد موت کے منہ میں چکے گئے ہیں-

    تسمانیہ کے ساحل پر پھنس کر 200 وہیل مچھلیاں ہلاک ہو گئیں

    سیودا چلڈرن کے شام میں قائم مقام کنٹری ڈائریکٹر بیٹ روہر نے کہا کہ اگر ہم نے ابھی کارروائی نہیں کی تو ہمیں ایک بڑی وبا کا سامنا ہوسکتا ہے۔ایک ایسی وبا جو پہلے ہی شام بھر میں بچوں کی حفاظت کی ضروریات کو بڑھا رہی ہے، ان کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے-

    بیٹ روہر نے کہا کہ اس بیماری کی موجودہ وبا،جو اسہال، قے، پیاس اور بدترین صورتوں میں موت کا سبب بنتی ہے، کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ان آبادیوں میں پھیل رہی ہے، جودریائے فرات کا آلودہ پانی استعمال کرتی ہیں اور اسی سے سیراب ہونے والی غذاؤں کا استعمال کرتی ہیں۔

    انہوں نے کہ کہ دریائے فرات میں اس وقت پانی کا بہاؤ تاریخی طور پر کم ترین سطح پر ہے اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ شام کو گذشتہ دہائیوں کے مقابلے میں اس وقت بدترین خشک سالی کا سامنا ہے۔

    میانمار: فوجی ہیلی کاپٹروں کی اسکول پر فائرنگ سے 6 بچے ہلاک اور 17 زخمی

    قبل ازیں اقوام متحدہ نے گذشتہ ہفتے ہی شام میں ہیضے کی وبا کی سنگینی کے بارے میں خبردار کیا تھا اورکہا تھا کہ جنگ سے پانی کے بنیادی ڈھانچے کی وسیع پیمانے پر تباہی کا مطلب ہے کہ ملک کی زیادہ ترآبادی غیرمحفوظ آبی ذرائع پر انحصار کرتی ہے۔شام میں حالیہ برسوں میں ہیضے کی یہ پہلی تصدیق شدہ وبا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مشرقی بحیرہ روم کے خطے کے علاقائی ایمرجنسی ڈائریکٹر رچرڈ برینن نے کہا تھا کہ اس وبا کا جغرافیائی پھیلاؤ تشویش کا باعث ہے اس لیے ہمیں تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا۔

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق ہیضے کی حالیہ وبا پھیلنے سے قبل پانی کے بحران کی وجہ سے خطے میں اسہال، غذائی قلت اور جلدی بیماریوں میں اضافہ ہوا تھا۔

  • ممانی سے ناجائز تعلقات،بھانجے نے ماموں کو قتل کر دیا

    ممانی سے ناجائز تعلقات،بھانجے نے ماموں کو قتل کر دیا

    تھانہ شبقدر کی حدود میں اندھے قتل کیس کا ڈراپ سین۔ تھانہ شبقدر پولیس نے ممانی سے ناجائز تعلقات استوار رکھنے کی غرض سے ماموں کو قتل کرنے والے بھانجے اور مقتول کی بیوی کو گرفتار کرلیا۔افتخار احمد کو بیوی اور بھانجے نے نشہ دیکر قتل کردیا تھا۔

    چارسدہ کے تھانہ شبقدر کے علاقہ اٹکے میں افتخار احمد کو قتل کرکے مقتول کو ھارٹ اٹیک اور طبعی موت کا ڈرامہ رچایا گیا۔ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے قتل کیس کا باریک بینی سے جائزہ لینے کی احکامات پر اے ایس پی شبقدر بلال خان اور ایس ایچ گل شید خان،سی ائی او شبقدر قیصر خان نے پولیس ٹیم کی ہمراہ تفتیش شروع کردی۔ شبقدر پولیس نے شک گزرنے پر مقتول افتخار کے بھانجے کو گرفتار کرلیا۔ جس کے بعد تمام حقائق منظرعام پر آئے۔

    مقتول افتخار احمد کی بیوی کیساتھ ان کے بھانجے ابوذر کے ناجائز تعلقات تھے۔ وقوعہ کے رات مقتول افتخار احمد کو مسماۂ گلناز کے گھر بلایا گیا جھاں پر مقتول کے بھانجے ابوذر اور اس کی بیوی نے مقتول کو نشہ اور مشروب بلا کر ان کا گلہ دبا کر قتل کیا گیا۔ملزمان نے قتل کو ھارٹ اٹیک سے طبعی موت کا ڈرامہ رچایا جوکہ شبقدر پولیس نے ناکام بنا دیا۔اے ایس پی بلال خان۔ایس ایچ او گلشید خان اور دیگر پولیس ٹیم نے مختلف زاویوں پر تفتیش کرتے ہوئے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔جن سے تھانہ شبقدر میں مزید تفتیش جاری ہے۔

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران شبقدر پولیس نے بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم کوگرفتار کرلیا۔14 سالہ بچے پر پستول رکھکر نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزم سے تھانہ شبقدر میں مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے شبقدر میں 14 سالہ بچے کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے والے ملزم کیخلاف بھرپور کارروائی کے احکامات صادر کئے۔ اے ایس پی شبقدر بلال خان کی نگرانی میں ایس ایچ او شبقدر گلشید خان نے پولیس ٹیم کی ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم خالد ولد شیرمحمد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم خالد نے 14 سالہ بچے کی قابل اعتراض ویڈیو بناکر ان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی تاہم بچے نے والدین اور پولیس کو حقیقت بیان کرکے ملزم کی خلاف بیان ریکارڈ کیا۔14 سالہ بچے کے والد نے تھانہ شبقدر میں رپورٹ درج کر رکھی ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ شبقدر منتقل کردیا گیا۔

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار