Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اغوا کاروں کی انوکھی واردات: بھاری تاوان کیلئے بن مانس کے بچے اغوا کر لئے

    اغوا کاروں کی انوکھی واردات: بھاری تاوان کیلئے بن مانس کے بچے اغوا کر لئے

    کانگو: ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں اغوا کاروں نے بن مانس کے 3 بچوں کو اغوا کرکے بھاری تاوان مانگ لیا اور ان چمپینزیز کی ہاتھ پاؤں بندھی ویڈیو بھی بھیجی۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں ایک بحالی سینٹر سے 3 بن مانس غائب ہوگئے عملے نے پہلے تو سمجھا کہ شرارتی بن مانس پنجرے سے نکل کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے تاہم حیران کن طور انھیں اغوا کاروں کی کال آئی۔

    ہماری زمین پر چیونٹیوں کی تعداد کتنی ہے؟ محققین نے رپورٹ جاری کر دی

    سی این این کےمطابق پناہ گاہ کے بانی فرینک چینٹیرونے کہا کہ دنیا میں یہ پہلا موقع ہے کہ بچے بندروں کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا-

    چنٹیریو نے بتایا کہ اغوا کار 9 ستمبر کی صبح 3 بجے کے قریب پناہ گاہ میں داخل ہوئے، اور پانچ بچوں میں سے تین بن مانسوں کو لے گئے چنٹیرو کی بیوی کو اغوا کاروں کی طرف سے تین پیغامات اور اغوا شدہ چمپس کی ایک ویڈیو موصول ہوئی۔

    اغوا کاروں نے بتایا کہ تینوں بن مانس ان کی قید میں ہیں اور بحالی مرکز ان کی رہائی کے لیے بھاری تاوان ادا کرے۔ عملے نے اسے مذاق سمجھتے ہوئے بن مانسوں کے ان کی قید میں ہونے کا ثبوت مانگا۔

    عودی شہری کا 53 شادیاں کرنے کا دعوی

    جس پر اغوا کاروں نے بحالی مرکز کے عملے کو ایک ویڈیو بھیجی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بن مانسوں کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے ہیں۔ تاوان کے لیے بن مانسوں کے اغوا کی یہ اپنی نوعیت کی پہلی واردات ہے۔

    جس بحالی سینٹر سے یہ بن مانس اغوا ہوئے وہاں اس نسل کے 40 جانور ہیں جب کہ معدومی کے شکار بندر بھی ہیں۔ اغوا ہونے والے بن مانسوں کی عمریں 2 سے 5 سال کے درمیان ہے۔

    چینٹیرو نے کہا کہ ظاہر ہے، ہمارے لیے تاوان ادا کرنا ناممکن ہے،نہ صرف ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں، بلکہ آپ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگر ہم ان کے راستے پر چلتے ہیں، تو وہ دو ماہ میں یہ کام بہت اچھی طرح سے کر سکتے ہیں، اور ہمارے پاس اس بات کی بھی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ وہ بچے ہمیں واپس کر دیں گے۔

    چینٹیرو کو یہ بھی خدشہ تھا کہ اس سے مزید اغوا کا دروازہ کھل جائے گا پورے براعظم میں 23 پناہ گاہیں یہ کام کر رہی ہیں۔ اگر ہم تاوان ادا کرتے ہیں، تو یہ ایک مثال قائم کر سکتا ہے اورکئی دوسرے لوگوں کو متوجہ کر سکتا ہے، اس لیے ہمیں انتہائی چوکس رہنا چاہیے-

    درخت جس کے پاس جانے سے 5 ہزار ڈالر جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے

  • کراچی :کےالیکٹرک کےخلاف شہریوں کا احتجاج، بد ترین ٹریفک جام

    کراچی :کےالیکٹرک کےخلاف شہریوں کا احتجاج، بد ترین ٹریفک جام

    کراچی :کے الیکٹرک کے خلاف شہریوں کا احتجاج جاری ہے جس کے باعث نشتر روڈ اور اطراف میں بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں مختلف مقامات پر شہریوں کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ نشتر روڈ پر تاجروں اور علاقہ مکینوں نے دھرنا دے دیا ہے۔

    احتجاج او دھرنے کے باعث احتجاج کے باعث نشتر روڈ اور اطراف میں بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ہے تاہم صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔

    اس حوالے سے شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے جینا دوبھر کر دیا ہے جبکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کاروبار تباہ کر دیئے ہیں۔شہریوں نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک بے لگام ہو چکی، کوئی اسے پوچھنے والا نہیں ہے۔

    کراچی کے شہریوں سے اوور بلنگ اور ایک دن کی ادائیگی کی تاخیر پر بجلی کاٹنے والا کے الیکٹرک خود بھی ایس ایس جی سی کا اربوں روپے کا نادہندہ ہے۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق کے الیکٹرک نے ایس ایس جی سی کو 177 ارب روپے ادا کرنے ہیں ۔

    ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک پر قدرتی گیس کے بلوں کے واجبات 153 ارب جبکہ آر ایل این جی پر 24.54 ارب روپے ہیں۔ترجمان ایس ایس جی سی کا مزید کہنا ہے کہ کے الیکٹرک پر اربوں روپے واجب الادا ہیں ،تاہم 22 ستمبر تک صرف 53 کروڑ کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ادائیگیوں میں ڈیفالٹ کے باوجود کے الیکٹرک کو گیس فراہم کی گئی ہے ۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • لیہ کے مقامی صحافی عبدﷲ نظامی کو بیوی سمیت گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    لیہ کے مقامی صحافی عبدﷲ نظامی کو بیوی سمیت گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    لیہ کے مقامی صحافی عبدﷲ نظامی کو بیوی سمیت گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    پنجاب کے شہر لیہ میں مقامی صحافی کو قتل کر دیا گیا عبداللہ نظامی اور ان کی نوبیاہتا اہلیہ کو کوٹ ادو کے قریب پٹھان ہوٹل پر قتل کردیا گیا۔ عبداللہ نظامی لیہ پریس کلب کے صدر بھی تھے

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے مظفر گڑھ میں فائرنگ سے کوٹ سلطان لیہ کے صحافی عبداللہ نظامی اور انکی اہلیہ کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،اور آئی جی پنجاب نے آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔ڈی پی او مظفر گڑھ کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی آئی جی پنجاب نے ڈی پی او لیہ کو مقتولین کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کر دی،اور کہا کہ انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    ہولی فیملی ہسپتال میں مریضوں کا خون پینے والی لیڈی ڈاکٹر بارے سامنے آیا تہلکہ خیز انکشاف

    بیٹی پیدا ہونا جرم، خاتون پر بہیمانہ تشدد، گھر سے نکال دیا گیا

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

  • وزیر خارجہ بلاول کی یو اے ای کے وزیر خارجہ سے ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول کی یو اے ای کے وزیر خارجہ سے ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید سے ملاقات ہوئی ہے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کی امداد پر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا ، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تعلقات باہمی محبت اور احترام پر مبنی ہیں پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، یو اے ای کے وزیر خارجہ نے سیلاب زدہ علاقوں کے لوگوں کے ساتھ گہری تشویش اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہیں

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی نیویارک میں یو این پاکستان کلب کے ممبران سے ملاقات ہوئی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی وزیر خارجہ نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا ملاقات میں دو طرفہ باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی کویت کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرنے پر کویت کا شکریہ ادا کیا،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ آئندہ سال پاک کویت سفارتی تعلقات کی 60 سالہ تقریبات پرجوش انداز میں منائیں گے،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب دل دہلا دینے والا ہے،حالیہ سیلاب جیسی آفت پہلے کبھی نہیں دیکھی،سیلاب سے پاکستان بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے،سیلاب سے 3کروڑ 30لاکھ افراد متاثر ہوئے،وسائل کی کمی کے باعث حالیہ سلاب سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا ہے،لوگوں کو خوارک ،دوائیوں اور چھتوں کی ضرورت ہے،لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، 10لاکھ سے زائد مویشی پانی میں بہہ گئے ہیں،متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی کے باعث وبائی امراض پھیل رہے ہیں، سیلاب متاثرین کی واپسی کا عمل جلد شروع کرنے کیلئے کوشاں ہیں، بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کردار ادا کریں

  • امریکی سائفر کی تحقیقات کرائی جائیں تو اسمبلی میں واپس آسکتے ہیں:عمران خان

    امریکی سائفر کی تحقیقات کرائی جائیں تو اسمبلی میں واپس آسکتے ہیں:عمران خان

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کی مشروط آمادگی ظاہر کردی اور کہا ہے کہ امریکی سائفر کی تحقیقات کرائی جائیں تو اسمبلی میں واپس آسکتے ہیں۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے اور پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کے پاس تمام اختیارات ہیں،

    عمران خان نے کہاکہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات تھے پتا نہیں کب کیسے خراب ہوگئے، اپوزیشن سے زیادہ حکومت کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے، اب ہم اپوزیشن میں ہیں تو اپوزیشن میں رہتے ہوئے تعلقات کیسے بہتر ہوسکتے ہیں؟عمران خان نے کہا کہ اب حکومت ملی تو ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، تحریک انصاف پہلی بار حکومت میں آئی تھی اس لیے غلطیاں ہوئیں۔

    عمران‌ خان نے مزید بولے کہ حکومت کی ترجیحات معیشت نہیں بلکہ اپنے کرپشن کیسز ختم کرانا ہے، موجودہ حکومت نے نیب کے گیارہ سو ارب روپے کے مقدمات ختم کرائے، نیب کا کیس ختم ہوتے ہی اسحاق ڈار وطن واپس آنے کو تیار ہیں، اسحاق ڈار کے بعد نواز شریف بھی وطن واپس آنے کی تیاری کر رہا ہے۔

    عمران خان یوٹرن نہ لیں تو شاید انہیں کوئی یاد نہ رکھے، ہر بات پر یوٹرن ،یوٹرن یوٹرن
    آج عمران خان نے کہہ دیا کہ اگر سائفر کی تحقیقات کروائی جائیں تو اسمبلی میں واپس آ سکتے ہیں ،عمران خان نے یہ بھی تسلیم کر لیا کہ اب حکومت ملی تو ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، تحریک انصاف پہلی بار حکومت میں آئی تھی اس لیے غلطیاں ہوئیں

    عمران خان تین سال سے زائد عرصہ وزیراعظم رہ چکے ہیں، ہر وہ دعویٰ جو عمران خان اقتدار میں آنے سے پہلے کر چکے تھے حکومت میں آنے کے بعد اسکے الٹ ہی کام ہوا. بیساکھیوں پر کھڑی حکومت جب گئی تو پھر اداروں کے خلاف محاذ کھول لیا

    عمران خان ہٹائے جانے کے بعد نئے الیکشن کا مسلسل مطالبہ کر رہے تھے آج انکے اعلان سے یہ ثابت ہو گیا کہ موجودہ اتحادی حکومت اپنا وقت پورا کرے گی اور عمران خان پھر پرانی تنخواہ میں اپنے اراکین کو اسمبلیوں میں بھیج دیں گے،

    کسی سے بات نہیں کروں گا، میں نے نمبر بلاک کر دیئے کہنے والا عمران خان اب منتیں کر رہا ہے مگر کوئی اس سے بات کرنے کو تیار نہیں،یہی وجہ ہے کہ اسمبلیوں میں واپسی کا مشروط اشارہ دے دیا لیکن آنیوالے دنوں میں شاید یہ مشروطیت بھی ختم ہو جائے گی

    پاکستان سب سے بڑی مشکل میں ہے، سیلاب سے اموات ہوئیں،لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے،گھر تباہ، بچے یتیم، لوگ ایک ایک کھانے کے لقمے کو ترس گئے، ایسے میں عمران خان کو چاہئے کہ مفاہمت کی راہ اختیار کریں اوراپنے ہم وطنوں کو مزید کسی مصیبت میں نہ دھکیلیں

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

  • رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا

    رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا

    رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا –

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق 25اکتوبر کو سورج کو گرہن لگے گا،جس کا مشاہدہ جذوی طورپرپاکستان میں بھی کیا جاسکے گا،جزوی سورج گرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر58 منٹ پرہوگا،4 بجے سورج گرہن عروج پرہوگا،جس کا اختتام 6 بج کر2 منٹ پرہوگا۔

    100 نوری سال کے فاصلے پر دو نئے "سپر ارتھ” سیارے دریافت

    محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے علاوہ سال کا آخری سورج گرہن یورپ کے بیشترحصوں،ایشیاء کے مغربی حصوں،شمالی افریقہ سمیت مشرق وسطیٰ میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

    زمین پر سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند دورانِ گردش زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔ چونکہ زمین سے سورج کا فاصلہ زمین کے چاند سے فاصلے سے 400 گنا زیادہ ہے اور سورج کا محیط بھی چاند کے محیط سے 400 گنا زیادہ ہے، اس لیے گرہن کے موقع پر چاند سورج کو مکمل یا کافی حد تک زمین والوں کی نظروں سے چھپا لیتا ہے۔

    2 بہت بڑے بلیک ہولز کے درمیان آئندہ 3 سال کے اندر تصادم متوقع

    سورج گرہن ہر وقت ہر علاقے میں نہیں دیکھا جا سکتا، اس لیےسائنسدانوں سمیت بعض لوگ سورج گرہن کامشاہدہ کرنے کے لیے دور دراز سے سفر طے کرکے گرہن زدہ خطے میں جاتے ہیں۔ مکمل سورج گرہن ایک علاقے میں تقریباً 370 سال بعد دوبارہ آ سکتا ہےاور زیادہ سے زیادہ سات منٹ چالیس سیکنڈ تک برقرار رہتا ہے۔ البتہ جزوی سورج گرہن کو سال میں کئی دفعہ دیکھا جا سکتا ہے۔

    سورج گرہن کئی قسم کا ہو سکتا ہے: مکمل سورج گرہن، حلقی سورج گرہن، مخلوط سورج گرہن، جزوی سورج گرہن

    جب بھی زمین کے کسی خطے میں مکمل سورج گرہن لگتا ہے تو اس کے گردونواح میں چاروں طرف جزوی گرہن ہوتا ہے،یورپ میں دیکھا گیا 1999ء کا مکمل سورج گرہن تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا سورج گرہن تھا۔

    زمین سے 100 سال کے نوری فاصلے پرسمندر سے ڈھکا سیارہ دریافت

  • 8 ماہ کے بچے نے نیل کٹر نگل لیا، ڈاکٹروں کا کامیاب آپریشن

    8 ماہ کے بچے نے نیل کٹر نگل لیا، ڈاکٹروں کا کامیاب آپریشن

    نئی دہلی: بھارت کے ضلع ناسک میں ایک 8 ماہ کے بچے نے کھیلتے ہوئے غلطی سے نیل کٹر (ناخن تراش) نگل لیا۔ جسے ڈاکٹر سرجری کے ذریعے نکالنے میں کامیاب رہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ضلع ناسک کے علاقے اڈگاؤں میں 8 ماہ کے بچے نے کھیلتے ہوئے غلطی سے ناخن تراش نگل لیا جو اس کے گلے میں پھنس گیا۔

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق وسنت پوار میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں نے پیر کے روز 5 سینٹی میٹر کے نیل کٹر کو کامیابی سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی جسے آٹھ ماہ کا بچہ غلطی سے نگل گیا تھا اور تکلیف میں تھا-

    ایران:مھسا امینی کی زیرحراست موت کے بعد ہنگامے،ملک میں بغاوت کا سماں :50 افراد ہلاک


    والدین بچے کو فوری طور پر سول اسپتال لے گئے، جو حکومت کے زیر انتظام ضلع کا مرکزی اسپتال ہے کیونکہ پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کروانے کی پوزیشن میں نہیں تھےسول اسپتال کے ڈاکٹروں نے فوری طور پر بچے کے کیس کو ناسک کے اڈگاؤں کے ڈاکٹر وسنت راؤ پوار میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا۔

    میڈیکل کالج کے ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے فوری طور پر ایکسرےبچےکا ایکسرے کیا تو معلوم ہوا کہ ناخن تراش بچے کے گلے میں 15 سینٹی میٹر کی گہرائی میں پھنسا ہوا ہے مشکل مرحلہ یہ تھا کہ کم سے کم حملے یا بچےکی جان کوخطرہ کےساتھ اس چیز کوکیسے ہٹایا جائےبچے کی سانس کی نالی کے اس نازک مگر اہم حصے میں تیز دھار چیز کو سمائے ہوئے دو گھنٹے ہو چکے تھے۔

    شام:کشتی ڈوبنے سے 45 بچوں سمیت 76 افراد ہلاک


    ڈاکٹر پا ل کا کہنا تھا کہ آپریشن کرنے کا فیصلہ فوری طور پر کیا گیا تھاجب سے اتفاقی طور پر انجیکشن ہوا تھا اس وقت سے لڑکا رونا نہیں رکا تھا جونیئر اور سینئر ریذیڈنٹ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اور ایک اینستھیٹسٹ اکٹھی ہوئی اور کامیابی سے نیل کٹر کو ہٹانے میں کامیاب ہو گئی۔

    ڈاکٹر پال کہتے ہیں کہ نیل کٹر نکالنا مشکل ثابت ہو ابتدائی طور پر، ہم نیل کٹر پر اچھی گرفت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ عمل کے دوران، یہ تھوڑا سا آگے کھسک گیا تھا لیکن 30 منٹ کے طریقہ کار کے بعد، ہم بالآخر اس چیز کو ہٹانے میں کامیاب ہو گئے،”

    سعودی عرب کی پہلی خاتون خلا نورد نےآئندہ سال خلائی مشن پر روانہ ہونے کا فیصلہ…


    ڈاکٹر پال نے اعتراف کیا کہ ہسپتال نے ایسے بچوں کے کیسز دیکھے ہیں جن کے گلے میں سکے یا قلم کی ٹوپی وغیرہ پھنسے ہوئے تھے، لیکن 15 سینٹی میٹر کا نیل کٹر یقیناً پہلا کیس تھا-

    پیوٹن یوکرین میں آپریشن کی خود کمان کررہے ہیں،امریکی انٹیلی جنس

  • باغی ٹی وی تحریری مقابلہ،پوزیشن ہولڈرز میں انعام تقسیم

    باغی ٹی وی تحریری مقابلہ،پوزیشن ہولڈرز میں انعام تقسیم

    "باغی تحریری مقابلہ برائے 75 سالہ جشنِ آزادی و ڈائمنڈ جوبلی” کے حوالے سے باغی ٹی وی ہیڈ آفس میں تقریب انعامات و اسناد منعقد کی گئی

    تقریب میں معروف اینکر پرسن،ڈائریکٹر پروگرام باغی ٹی وی عبدالرؤف نے خصوصی شرکت کی اور جیتنے والے لکھاریوں کو اعزازی اسناد اور انعامات دیئے۔تقریب تقسیم انعامات میں پوزیشن ہولڈر طلحہ ملک, حافظ شاہد ممتاز اعوان ، باغی ٹی وی کے بلاگ سیکشن ہیڈ بلال شوکت آزاد نے شرکت کی۔تقریب تقسیم انعامات میں اول پوزیشن ہولڈر طلحہ ملک اور دوم پوزیشن ہولڈر حافظ شاہد محمود نے اینکر پرسن عبدالرؤف اور باغی بلاگ سیکشن کے ہیڈ بلال شوکت آزاد کے ہاتھوں سے اعزازی اسناد اور کتب کا انعام وصول کیا۔

    تقریب سے گفتگو کے دوران باغی ٹی وی کے اینکر ، ڈائرہکٹر پروگرام عبدالرؤف نے اظہار خیال کیا کہ نوجوان لکھاریوں کو قومی تاریخ اور مسائل پر لکھنے کی تحریک دلانے کی غرض سے انعامی تحریری مقابلے بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور باغی ٹی وی نے پاکستان کے پچھتر سالہ جشن آزادی کے موقع پر یہ روایت شروع کرکے ایک بہترین کام کیا ہے۔ جبکہ باغی ٹی وی کے بلاگ سیکشن کے ہیڈ بلال شوکت آزاد نے تمام شرکاء مقابلہ کا شکریہ ادا کیا اور مباکباد پیش کی کہ لکھاریوں نے لگن اور محنت سے تحریری مقابلے میں شرکت کی اور پوزیشن حاصل کیں اور مزید یہ کہ باغی ٹی وی مستقبل میں مزید مقابلے منعقد کروائے گا جس میں نئےاور نو آموز لکھاریوں کو خود کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

    باغی ٹی وی کے ایڈیٹر ممتاز اعون نے آخر میں تمام شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا اور بلال شوکت آزاد کو کامیاب تحریری مقابلہ منعقد کروانے پر مبارکباد اور اعزازی سند پیش کی۔

     بجلی نہ ہونے کی خبر دینے پر شرپسند افراد نے باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    :وزیرخارجہ ٹویٹرکی طرف سے بھارتی ایما پردھمکیوں کا نوٹس لیں:باغی ٹی وی کا شاہ محمود قریشی کوخط 

    ٹویٹر کے غیر منصفانہ اقدام پر باغی کے ساتھ ہمدردیاں جاری رہیں گی ، عمار علی جان

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

    باغی ٹی وی کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ بند کئے جانے کی درخواست دینے پر پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور و دیگر عہدیداران کا رد عمل

    حکومت پاکستان ٹویٹرکی بھارتی نوازی کا معاملہ عالمی سطح پراٹھائے”باغی ٹی وی”کےاکاونٹ کوبلاک کرنےکا نوٹس لے

    ”باغی ٹی وی”کاٹویٹراکاونٹ بلاک کرنےکی ٹویٹرکی دھمکیاں ناقابل قبول:بھارت نوازی بند کی جائے:طاہراشرفی 

    بھارت کی ایما پر”باغی ٹی وی”کا ٹویٹراکاونٹ بند کرنےکی ٹویٹرکی دھمکیوں ‌کی مذمت کرتےہیں‌:وزرائےگلگت بلتستان اسمبلی

  • ناسا کا پہلا سیاروی دفاعی اسپیس کرافٹ،26 ستمبر کو خلائی چٹان سے ٹکرائے گا

    ناسا کا پہلا سیاروی دفاعی اسپیس کرافٹ،26 ستمبر کو خلائی چٹان سے ٹکرائے گا

    واشنگٹن: ناسا کا پہلا سیاروی دفاعی اسپیس کرافٹ، 26 ستمبر کی شام خلائی چٹان سے ٹکرائے گا۔

    باغی ٹی وی : ڈبل ایسٹیرائڈ ری ڈائریکشن ٹیسٹ (DART) کو گزشتہ برس نومبر میں زمین سے 1 کروڑ 9 لاکھ کلو میٹر دور سیارچے کا رخ بدلنے کیلئے خلا میں بھیجا گیاجو تقریباً ایک سال کے سفر کے بعد اب ڈائمورفس نامی ایک چھوٹے سیارچے سے 24 ہزار 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جا کر ٹکرائے گا یہ سیارچہ ڈائڈِموس نامی بڑے سیارچے کے گرد گھومتا ہے۔

    نظام شمسی کا سب سے برا سیارہ 70 سال بعد زمین کے سب سے قریب

    روم میں نصب ورچوئل ٹیلی اسکوپ پروجیکٹ نے جنوبی افریقا کی متعدد مشاہدہ گاہوں کے ساتھ ایک مل کر ہدف سیارچے کو تصادم کے وقت دِکھائیں گے۔


    اس سے قبل دو طاقتورترین ٹیلی اسکوپ نے چھ راتوں کے مشاہدے کے بعد اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ڈائڈِموس کا مدار امریکی خلائی ایجنسی کے ڈارٹ کرافٹ کی سیدھ میں آ چکا ہے۔ان مشاہدات نے 2021 میں کی جانے والی مدار کی پیمائشوں کی تصدیق کی تھی۔

    یہ مشاہدے جولائی کے مہینے میں ایریزونا کی لویل ڈِسکوری ٹیلی اسکوپ اور چلی کی میگیلن ٹیلی اسکوپ سے کیے گئے۔

    جان ہوپکنز یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈارٹ اِنویسٹی گیشن ٹیم کے شریک سربراہ اینڈی رِوکِن کا کہنا تھا کہ ٹیم نے جو پیمائشیں 2021 کے ابتداء میں حاصل کیں تھیں وہ ڈارٹ کو صحیح مقام تک پہنچانے کے لیے اور ڈائمورفس کے ساتھ صحیح وقت پر تصادم کے لیے اہم تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ اُن پیمائشوں کی نئے مشاہدات سے تصدیق یہ بتاتی ہے کہ ہمیں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں اور ہم ہدف کے تعاقب کے لیے درست سمت میں گامزن ہیں ڈائڈِموس اور ڈائمورفس اس سال ستمبر کے آخر میں زمین کے قریب سے یعنی 1 کروڑ 8 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزریں گے۔

    بلیو اوریجن کا چاند پر جانے والا خلائی مشن حادثے کا شکار ہو گیا

    32 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی لاگت سے بنائے گئے اس 548.8 کلوگرام وزنی اسپیس کرافٹ کا مقصد اس کو ڈائمورفس سے ٹکرا کر سیارچے کی رفتار کا عشرِعشیر حصہ بدلنا ہے۔

    ڈارٹ کا ہدف ڈائمورفس تقریباً 560 فٹ (170 میٹر) چوڑا ہے اور ہر 11 گھنٹے اور 55 منٹ میں ایک بار اپنےڈائڈِموس کا چکر لگاتا ہے۔ ناسا نے کہا ہے کہ ڈارٹ زمین سے تقریباً 7 ملین میل (9.6 ملین کلومیٹر) کے فاصلے پر ہے اور ہمارے سیارے کو متاثر کرنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    ناسا کے مطابق ڈارٹ کو تقریباً 14,760 میل فی گھنٹہ (23,760 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے ڈائمورفس سے ٹکرانا چاہیے۔ یہ ہے ڈارٹ کا آخری دن کیسا ہوگا۔

    نظام شمسی کے چھٹے سیارے زحل کے گرد چھلّے کیسے بنے؟

    25 ستمبر کو حتمی مشق کے بعد، اثر سے تقریباً 24 گھنٹے پہلے، نیوی گیشن ٹیم کو 2 کلومیٹر [1.2 میل] کے اندر ہدف ڈائمورفس کی پوزیشن معلوم ہو جائے گی،” ناسا کے حکام نے ایک بیان میں لکھا وہاں سے، ڈارٹ خود مختار طور پر خود کو خلائی چٹان کے چاند کے ساتھ ٹکرانے کے لیے رہنمائی کرے گا۔

    اسپیس کرافٹ اور سیارچے کے درمیان یہ تصادم پاکستانی وقت کے مطابق 27 ستمبر کو صبح 4 بج کر 14 منٹ پر ٹکرائے گا۔

  • توہین مذہب کے مقدمہ میں نامزد وقار ستی کی ضمانت کنفرم

    توہین مذہب کے مقدمہ میں نامزد وقار ستی کی ضمانت کنفرم

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے توہین مذہب کے مقدمہ میں نامزد سینئر صحافی کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی

    عدالت نے بار بار طلب کرنے کے باوجود مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کو عدالت میں ریکارڈ پیش کرنے میں کیا چیز مانع ہے پولیس عدالتوں اور قانون کو مذاق نہ سمجھے ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں چند کلو میٹر کے فاصلے پر موجود شخص سے رابطہ ممکن نہیں تو پھر عوام کو انصاف کیسے ملے گا ،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ضمانت کنفرم کرنے کا حکم جاری کیا

    گزشتہ روز سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل قاضی حفیظ الرحمان ایڈووکیٹ اورپراسیکیوٹر نغمانہ بشیرکے علاوہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا، سیکریٹری راجہ خلیل احمد،سینئرجوائنٹ سیکریٹری شکیلہ جلیل،سابق صدر طارق چوہدری،آر آئی یو جے کے صدرعابد عباسی، فنانس سیکریٹری کاشان اکمل،ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کےصدریوسف خان، سیکریٹری ملک زبیر اعوان سمیت جڑواں شہروں کی مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی

    مقدمہ مدعی،اس کا وکیل اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہ ہوئے اس موقع پر عدالت نے تفتیشی افسر کی عدم موجودگی پر پراسیکیوٹر سے استفسار کیا تو پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر ابھی ریکارڈ لے کر نہیں پہنچا جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسر ریکارڈ لے کر ایک گھنٹے میں عدالت پہنچے عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پراسیکیوشن کو ایک گھنٹے کا وقت دیا تاہم ایک گھنٹے کا وقت ختم ہونے پر بھی تفتیشیافسر ریکارڈ لے کر حاضر نہ ہوا جس پر عدالت نے اپنے عملے سے دریافت کیا کہ کہ متعلقہ پولیس حکام اورتفتیشی کو آگاہ کیا تھاتو عدالتی عملے نے بتایا کہ تفتیشی افسر کے ساتھ متعلقہ مجاز حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پراسیکیوشن عدالتوں اور قانون کو مذاق نہ بنائے عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کو عدالت میں ریکارڈ پیش کرنے میں کیا چیز مانع ہے جس پر پراسیکوٹر نے موقف اختیار کیا کہ تفتیشی سے رابطہ نہیں ہو رہا جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگرٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں چند کلو میٹر کے فاصلے پر موجود شخص سے رابطہ ممکن نہیں تو پھر عوام کو انصاف کیسے ملے گا جس پر پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہانہیں رابطے کے لئے مزید وقت دیا جائے جس پر عدالت نے مزید 2 گھنٹے کا وقت دیتے ہوئے 11 بجے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تا ہم دوبارہ مہلت ختم ہونے پر بھی تفتیشی ریکارڈ لے کر حاضر نہ ہوا جس پر عدالت نے وقار ستی کی ضمانت کنفرم کر دی

    قبل ازیں درخواست گزار کے وکیل قاضی حفیظ الرحمان نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو بے بنیاد الزامات کے تحت مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے حالانکہ درخواست گزار نے ایسے کسی فعل کا ارتکاب نہیں کیا اور درخواست گزار مکمل بے گناہ ہے درخواست گزار کے خلاف درج مقدمہ تعزیرات پاکستان کی سیکشن 196کی خلاف ورزی ہے مقدمہ کے اندراج سے قبل وفاقی یا صوبائی حکومت سے منظوری نہ لینا مقدمہ کا ادراک نہ ہونے کے مترادف ہے جبکہ مقامی پولیس نے بھی پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016کی خلاف ورزی کی ہے جس سے پولیس اور مقدمہ کے مدعی کی بدنیتی عیاں ہوتی ہے درخواست گزار مکمل بے گناہ ہے اور مقدمہ میں عائد الزامات بے بنیاد ہیں اگر مقدمہ کے مدعی کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں تو اسے یہ الزامات درخواست گزار کی بجائے اپنے لیڈر سے منسوب کرنے چاہئے درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کا سابق صدر اور نیشنل پریس کلب کا سابق سیکریٹری فنانس رہ چکا ہے جو ایسے فعل کا تصور بھی نہیں کر سکتا اس طرح پولیس اس بے بنیاد مقدمہ میں درخواست گزار کو گرفتار کرنا چاہتی ہے درخواست گزار کو سیاسی انتقام کے طور پر مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ پراسیکیوشن کے پاس درخواست گزار کے خلاف اس مقدمہ میں کوئی ٹھوس شواہد بھی موجود نہ ہیں درخواست گزارایک قابل عزت اور قانون پسند شہری ہے جو آج تک کسی بھی کیس میں ملوث یا نامزد نہیں رہا، درخواست گزارایک راسخ العقیدہ مسلمان، محب وطن پاکستانی اور ایک عامل صحافی ہونے کے ناطے ایسے فعل کا تصور بھی نہیں کر سکتا اس طرح پولیس اس بے بنیاد مقدمہ میں درخواست گزار کو گرفتار کرنا چاہتی ہے درخواست گزار کو سیاسی انتقام کے طور پر مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے

    وقار ستی کے خلاف مقدمہ آر اے بازار تھانہ میں کیبل آپریٹر چوہدری ناصر قیوم کی مدیت میں درج کیا گیا تھا، درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ وقار ستی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کئی باتیں کی ہیں جن کا عمران خان کے خطاب سے کوئی تعلق نہیں ہے عمران خان سے منسوب وقار ستی کی باتیں حقائق کے منافی ہیں اور ان کی باتوں سے میرے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے.

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    صحافیوں کی جانب سے وقار ستی کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی مزمت کی گئی ہے ،وقار ستی کے خلاف سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے ٹرینڈ بھی چلایا تا ہم پاکستان بھر کے صحافیوں نے وقار ستی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور انکے خلاف مہم اور اندراج مقدمہ کی مذمت کی گئی،

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ