Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • راولپنڈی: خاتون سمیت 4 ذہنی معذور افراد بازیاب، مزید تین ملزمان گرفتار

    راولپنڈی: خاتون سمیت 4 ذہنی معذور افراد بازیاب، مزید تین ملزمان گرفتار

    ذہنی معذوروں سے بھیک منگوانے اور تشدد کے معاملے میں راولپنڈی پولیس نے خاتون سمیت چار ذہنی معذور افراد کو بازیاب کرکے تین مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا، سرغنہ خادم حسین پہلے ہی گرفتار ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے ذہنی معذور افراد سے بھیک منگوانے والے 3 مزید ملزمان آصف، ظفر اور شاہد کو گرفتار کرکے خاتون سمیت چار ذہنی معذور افراد کو بازیاب کرالیا جن میں ان میں حیات، راشد، مرتضی اور فاطمہ شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان ذہنی معذور افراد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بھیک منگواتے تھے۔
    گزشتہ روز گروہ کے سرغنہ خادم حسین کی معذور افراد پر تشدد کرکے اپنی خدمت کرانے اور بھیک سے جمع ہونے والی رقم گنتی کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تھیں جس پر سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے مرکزی ملزم خادم حسین کو گرفتار کروا کر 27 ہزار روپے کی نقدی برآمد کی تھی۔

    سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ ملزمان کے سفاکانہ اقدام نے انسانیت کو شرما دیا، ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور ملزمان سے تفتیش کے دوران مزید ملزمان کی گرفتار ی کی کوشش کی جائے گی، شہری ایسی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اورپولیس کو اطلاع دیں، ذہنی معذور افراد پر تشدد یا ان کا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ولپنڈی پولیس نے معذور افراد سے جبری بھیک منگوانے اور ان پر تشدد کرنے والے سفاک شخص کو گرفتار کرلیا تھا۔ راولپنڈی میں ذہنی معذور افراد سے بھیک منگوانے اور تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیا تھا، جس پرگنجمنڈی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا تھا اور بھیک سے جمع ہونے والی نقدی برآمد کرلی تھی.

    پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت خادم حسین کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے بھیک کی جمع ہونے والی 27 ہزار رقم بھی برآمد کرلی گئی تھی، اس وقت ابتدائی تفتیش میں ملزم نے دو ذہنی معذور افراد سے بھیک منگوانے کا انکشاف کیا تھا۔ اس ضمن میں سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ ذہنی معذورافراد پر تشدد اور ان سے بھیک منگوانا افسوسناک اور نا قابل برداشت فعل ہے، سفاک ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی جبکہ گرفتار ملزم سے متاثرہ معذور افراد کی بازیابی سمیت دیگر امور پر تفتیش کی جائے گی۔

  • نیویارک،وزیراعظم کی کس کس سے ہوں گی ملاقاتیں؟ تفصیل سامنے آ گئی

    نیویارک،وزیراعظم کی کس کس سے ہوں گی ملاقاتیں؟ تفصیل سامنے آ گئی

    وزیراعظم شہبازشریف ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد نیویارک پہنچیں گے

    وزیراعظم شہبازشریف یواین جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے وزیراعظم نیویارک میں موجودگی کے دوران دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ،وزیراعظم شہبازشریف کل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے وزیراعظم شہباز شریف کل فرانس کے صدرسے ملاقات کریں گے وزیراعظم شہباز شریف آسٹریا کے چانسلراورسپین کے صدر سے بھی ملاقاتیں کریں گے وزیراعظم شہباز شریف کی یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مائیکل سے ملاقات ہو گی وزیراعظم شہباز شریف گلوبل فوڈ سیکیورٹی سمٹ میں بھی شرکت کریں گے 21ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی ، صدرورلڈ بینک سے ملاقات ہوگی وزیراعظم شہباز شریف کی رجب طیب اردوان کے علاوہ ایرانی صدر سے بھی دوطرفہ ملاقات ہوگی وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی ملاقات ہوگی

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    21 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے عشائیہ میں شرکت کریں گے وزیراعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو ترکیہ کے صدر اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے وزیراعظم شہباز شریف کی فن لینڈ کے صدر سعالی نوسیتو سے ملاقات ہوگی 22ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات ہوگی وزیراعظم شہباز شریف کی یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیرس سے ملاقات ہو گی وزیر اعظم شہبازشریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی وزیر اعظم شہبازشریف کی جاپانی ہم منصب سے ملاقات ہوں گی وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشیاکے ہم منصب اسماعیل صابری یعقوب سے بھی ملاقات ہو گی 23سمبر کو وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے وزیراعظم شہباز شریف کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے بھی ملاقات ہو گی

  • پنجاب لوکل ایکٹ2022: کیا پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پنجاب حکومت کا قانون لوکل گورنمنٹ کی خودمختیاری کو کم کرتا ہے؟

    پنجاب لوکل ایکٹ2022: کیا پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پنجاب حکومت کا قانون لوکل گورنمنٹ کی خودمختیاری کو کم کرتا ہے؟

    پنجاب میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی مشترکہ حکومت نے پرانے قانون کو منسوخ کر دیا تھا اور اس کی جگہ ایک ایسا قانون لایا جو لوکل گورنمنٹ کی خود مختاری کو کم کرتا ہے اور جمہوریت کی روح کو مجروح کرتا ہے۔

    احمد اقبال کی ایک لینکڈ ان پوسٹ کے مطابق: یہ قانون میئر سپر ووٹوں کے ذریعے کونسل میں بالا اکثریت حاصل کرے گا جس کے نتیجے میں بغیر دانتوں والی کونسل ہوگی بغیر مطلب یہ ایک بے اختیار کونسل ہوگی، احمد اقبال نے مزید لکھا کہ: اس قانون کے مطابق صرف اور صرف وزیراعلیٰ کے پاس منتخب میئر کو ہٹانے یا مقامی حکومتوں کو تحلیل کرنے کا اختیار ہوگا جو انتہائی غلط ہے.

    علاوہ ازیں یہ ہے کہ 110 ملی میٹر پلس والے صوبے میں ایل جیز کی تعداد 450 سے کم کر کے محض 46 کر دی گئی۔ جبکہ اس کے ساتھ ہی پنجاب کے 15 تیزی سے بڑھتے ہوئے ثانوی شہر کارپوریشنز کے طور پر اپنی اعلیٰ حیثیت کھو دیں گے۔ 300 سے زیادہ شہر اپنی آزاد لوکل گورنمنٹ کی حیثیت سے محروم ہو جائیں گے اور انہیں زیادہ تر دیہی ضلع کونسلوں میں ضم کر دیا جائے گا۔ اور اس کے علاوہ اس طرح خواتین، مذہبی اقلیتوں، مزدوروں، کسانوں اور نوجوانوں کی نمائندگی بھی کم ہوئی جائے گی۔ جبکہ سب سے بڑا ظلم یہ کہ بڑے میٹروپولیٹن شہروں کے لیے تحصیل درجے اور ٹاؤن ٹائر کو ختم کر دیا گیا ہے۔

    احمد اقبال نے اپنی پوسٹ میں دعوی کیا کہ: بدقسمتی سے پنجاب کے لیے تین سالوں میں یہ چھٹا قانون ہو گا۔ جبکہ اس درمیان، پنجاب میں لوکل حکومت کو غیر آئینی طور پر تحلیل کر دیا گیا، اور پنجاب میں مقامی حکومتیں گزشتہ نو ماہ سے منتخب نمائندوں کے بغیر ہیں۔

    احمد نے علی چیمہ کے ایک مضمون کا زکر کرتے ہوئے کہ انتخابی طریقہ اقتدار کو مستحکم کرنے کے لیے مسولینی کے استعمال کردہ "Acerbo قانون” سے متاثر ہے۔ جبکہ واضح رہے علی شیمہ کا یہ مضمون 31 جنوری 2022 کو ڈان اخبار میں شائع ہوا تھا، علی چیمہ نے اس مضمون میں لکھا کہ: اقتدار سنبھالنے کے ایک سال سے بھی کم عرصہ بعد پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی قانون سازی میں بنیادی اصلاحات کا اپنا وعدہ پورا کیا۔ پنجاب کے 2019 لوکل گورنمنٹ ایکٹ نے پارٹی کی بنیاد پر براہ راست منتخب میئر کا نظام متعارف کرایا۔ امریکہ میں اچھی طرح سے قائم، اس نظام کو انگلینڈ کے کئی شہروں، ترکی میں، اور دیگر ممالک کی ایک حد میں اپنایا گیا ہے۔

    علی چیمہ نے مزید لکھا تھا کہ: اس ماڈل کے حامی کئی ایسے دلائل پیش کرتے ہیں جو پاکستانی تناظر میں گونجتے ہیں۔ براہ راست انتخابی اختیار رکھنے والے میئرز کو صوبائی حکومت کے مقابلے میں زیادہ سودے بازی کی طاقت حاصل ہوگی، جس سے مقامی حکومتوں کو جڑ پکڑنے میں مدد ملے گی۔ شہر یا ضلع بھر میں انتخابی مینڈیٹ میئر کے احتساب کا ایک طاقتور نقطہ فراہم کرتے ہیں۔ اس سے میئرز کو ضلع یا شہر بھر کے مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی ترغیب ملے گی، نہ کہ ہائپر لوکل مسائل جو چھوٹے وارڈوں سے منتخب ہونے والے مقامی کونسلرز کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ جون 2022 کے گزٹ کے مطابق: تقرریوں اور تبادلوں کے اختیارات سیکرٹریز سے لے کر منسٹر لوکل گورنمنٹ کو دے دیئے گئے ہیں۔ 2021 میں ق لیگ کی تجویز پر دو اضلاع کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا درجہ دیا گیا تھا وہ بھی دے دیا گیا، اور 11 کے بجائے 9 میٹروپولیٹن کارپوریشنزہوں گی۔

    نئے ایکٹ میں گجرات اور سیالکوٹ کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے درجے سے نکال دیا گیا ہے، جب کہ بلدیاتی ایکٹ کے مطابق مقامی حکومتیں 2022 میں ہونے والی نئی مردم شماری کے بعد مقررہ علاقے کی حدبندیاں کرنے کی مجاز ہوں گی۔ ایکٹ میں لاہور کو بھی میٹرو پولیٹن کا درجہ دیا گیا ہے، میٹرو پولیٹن اور میونسپل کارپوریشن اپنی جائیدادوں کی رپورٹ تشکیل دیں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق شہری علاقوں کو بھی میٹرو پولیٹن اور میونسپل کارپوریشن کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ جب کہ دیہاتی علاقوں کو ڈسٹرکٹ کونسل کا نام دیا گیا ہے۔نئے ایکٹ میں 25 ہزارسے ڈھائی لاکھ والے ضلع کو ميونسپل کميٹی کا درجہ ديا گيا ہے، جب کہ ڈھائی لاکھ سے زائد آبادی والے ضلع کو ميونسپل کارپوريشن کا درجہ حاصل ہوگا۔

  • رانا شمیم کے بیان حلفی واپس لینے کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں،عدالت

    رانا شمیم کے بیان حلفی واپس لینے کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں،عدالت

     

    سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی پر توہین عدالت کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رانا شمیم کے بیان حلفی واپس لینے کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں، بیان حلفی جعلسازی کے زمرے میں بھی آتا ہے لیکن یہ عدالت اس میں نہیں جائے گی، یہ عدالت یقینی بنائے گی کہ رانا شمیم نے بیان حلفی اپنی مرضی سے واپس لیا، عدالت اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر کے ان کے دلائل سنے گی رانا شمیم کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کی حد تک رانا شمیم نے بیان حلفی واپس لے لیا، اٹارنی جنرل کہاں ہیں، ہم ان کو سن کر فیصلہ کریں گے؟ اٹارنی جنرل سے یہ بھی پوچھیں گے کیا اخبارات کی بھی کوئی ذمہ داری ہے؟ ہم آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے کچھ نکات پر معاونت لیں گے،

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم پر فرد جرم عائد کی تھی رانا شمیم نے صحت جرم سے انکارکر دیا ،رانا شمیم نے کہا کہ آپ مجھے سنیں تو صحیح ایک ایک کرکے الزامات کا جواب دینا چاہتا ہوں ،

    رانا شمیم پر فرد جرم عائد،انصار عباسی سمیت دیگر میڈیا نمائندوں پر فرد جرم کی کارروائی موخر

    رانا شمیم توہین عدالت کیس، اہم شخصیت بیمار،استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی

    رانا شمیم مشرف طیارہ کیس میں ن لیگ کا وکیل رہا،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    رانا محمد شمیم نے 10نومبر 2021کو لندن میں ایک بیان حلفی قلمبند کرایا تھا جس میں سابق چیف جسٹس پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج کو نواز شریف اور مریم نواز کو جولائی 2018 کے انتخابات سے قبل ضمانت پر رہا نہ کرنے کیلئے کہا تھا۔

  • غیر ضروری افراد کو دبئی ایکسپو لے جا کر خیبر پختونخوا حکومت نے چھ کروڑ سے زائد خرچ کر دیئے

    غیر ضروری افراد کو دبئی ایکسپو لے جا کر خیبر پختونخوا حکومت نے چھ کروڑ سے زائد خرچ کر دیئے

    غیر ضروری افراد کو دبئی ایکسپو لے جا کر خیبر پختونخوا حکومت نے چھ کروڑ سے زائد خرچ کر دیئے
    مال مفت دل بے رحم، خیبر پختونخواہ حکومت کا ایک اور کمال سامنے آ گیا، دبئی ایکسپو میں غیر ضروری افراد کو مفت کی سیر کروا دی تا ہم عوام کے 6 کروڑ سے زائد خرچ کر دیئے

    رواں برس ماہ جنوری میں ہونے والی ایکسپو میں خیبر پختونخواہ حکومت غیر ضروری افراد کو لے کر گئی، کے پی حکومت کی جانب سے ایکسپو میں جانے والے 106 افراد کی فہرست سامنے آئی ہے، جنہوں نے سرکاری خرچے پر ایکسپو میں شرکت کی، ان 106 افراد پر خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت نے 6 کرورّ 65 لاکھ روپے خرچ کر دیئے

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    بزدار کا لاہور، ایک برس میں خواتین کے اغوا کے 680 مقدمے، 432 قتل

    نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی خیبر پختونخواہ حکومت کی عیاشیوں اور غیر ضروری خرچوں کی رپورٹ پیش کر دی گئی،ایکسپوپرسرکاری خرچ کی رپورٹ محکمہ صنعت و حرفت کی جانب سے خیبرپختونخو ا اسمبلی میں پیش کی گئی، رپورٹ کے مطابق ایکسپو میں 106 افراد نے شرکت کی، 6 کروڑ 65 لاکھ سے زائد روپے خرچ آیا دبئی ایکسپو میں وزرا، مشیر، بیورکریٹس کے ساتھ مختلف بینڈز کے درجنوں افراد بھی گئے ، غیر ضروری خرچوں اور غیر ضروری افراد دبئی ایکسپو لے جانے پر شہریون کی جانب سے خیبر پختونخواہ حکومت پر تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ یوں لگتا ہے کہ اس حکومت کو عوام کا ذرا بھی احساس نہیں، فضول میں فنڈز اڑائے جا رہے ہیں، عمران خان جو کسی کو چائے تک نہیں پلاتے وہ دیکھیں انکی حکومت خیبر پختونخوا میں کیا کر رہی ہے،

    خیبر پختونخواہ جہاں غربت کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں، سیلاب آیا لوگ مر رہے ہیں لیکن حکومت نے ابھی تک عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے، خیبر پختونخوا میں رواں برس کے پہلے سات مہینوں کے اندد 33 افراد نے خودکشی کی۔ گزشتہ سات ماہ کے دوران صوبے میں 688 افراد نے اقدام خودکشی کیا جن میں سے 33 جان کی بازی ہار گئے۔

    خیبر پختونخواہ حکومت نے ہمیشہ انوکھے کام کئے، عوام کے لئے منصوبے بنائے گئے، فائلیں تیار ہوئیں، مارکیٹنگ کی گئی لیکن عملی طور پر کام کچھ نہ ہوا، خیبرپختونخوا میں غربت کے خاتمے کے منصوبے میں پسماندہ علاقوں کو نظر انداز کیا گیا،پسماندہ علاقوں کی رپورٹس مکمل بنا کر بھجوا دی گئیں تا ہم وہاں کام بالکل بھی نہیں ہوا، دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی کہ مرغبانی کے منصوبے کے پہلے سال 19 اضلاع میں ایک مرغی بھی تقسیم نہ ہوئی، مہمند، وزیرستان، اورکزئی، دیر، چترال اور ایبٹ آباد مرغیوں کی تقسیم میں نظر انداز ہوئے طورغر،کوہستان ، بٹگرام اور شانگلہ کوبھی مرغیوں کی تقسیم میں نظر انداز کیا گیا

  • پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری

    پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری

    پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 12ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 19 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 31ارب 97کروڑ 55لاکھ 69ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنبل نے کی۔

    صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں بی ای سی ایس اور این سی ایچ ڈی کی سکیم کیلئے 1 ارب 47 کروڑ 13 لاکھ 88 ہزار روپے، راولپنڈی میں موہاتا ڈیم کی تعمیر کیلئے 3 ارب 89 کروڑ 6 لاکھ 25ہزار روپے،لاہور میں سمن آباد موڑ، ملتان روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 2 ارب 6 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے، لاہور میں لیک سٹی سے رائیونڈ تک لاہور رائیونڈ روڈ کی بحالی و بہتری (لمبائی 10 کلومیٹر) کیلئے 1 ارب 84 کروڑ 86 لاکھ 58 ہزار روپے، لاہور میں رائیونڈ پھاٹک تا صوئے آصل روڈ کی بحالی (لمبائی 17.43 کلومیٹر) کیلئے 82 کروڑ 82 لاکھ 34 ہزار روپے، ضلع قصور و لاہور میں گجومتہ سے قصور تک فیروز پور روڈ کی بحالی و بہتری (لمبائی 33.00کلومیٹر) کیلئے 6 ارب 57کروڑ 81 لاکھ 39 ہزار روپے، ضلع ننکانہ صاحب میں ننکانہ صاحب تا شاہ کوٹ روڈ کی بحالی (لمبائی 28کلومیٹر) کیلئے 2 ارب 49 کروڑ 32 لاکھ 18ہزار روپے، ضلع ننکانہ صاحب میں سانگلہ ہل صفدر آباد روڈ کی بحالی (لمبائی 14.05کلومیٹر) کیلئے 1 ارب 4 کروڑ 20 لاکھ 69 ہزار روپے، ضلع ننکانہ صاحب میں سانگلہ ہل موٹر وے انٹر چینج (M-4) روڈ کی دوبارہ تعمیر و بحالی (لمبائی 6کلومیٹر) کیلئے 52 کروڑ 87 لاکھ 15 ہزار روپے، ضلع ننکانہ صاحب میں سانگلہ ہل تا سوکھیکی کی تعمیر و بحالی (لمبائی 22.85کلومیٹر) کیلئے 1 ارب 31 کروڑ 42 لاکھ 80 ہزار روپے، گوجرانوالہ میں وزیر آباد تا ڈسکہ روڈ کی بحالی (لمبائی 10کلومیٹر) کیلئے 85کروڑ 48 لاکھ 50 ہزار روپے، ضلع گوجرانوالہ میں اعوان چوک تا بھگ چوک برآستہ نوشہرہ ورکاں روڈ کی بحالی (لمبائی 42.70کلومیٹر) کیلئے 1 ارب 2 کروڑ 88 لاکھ 13 ہزار روپے، ضلع گوجرانوالہ تحصیل کامونکی میں موڑ ایمن آباد سے وانڈو انٹر چینج برآستہ ایمن آباد، چننیا، کوٹلی نواب روڈ کیلئے 71 کروڑ 11 لاکھ 23 ہزار روپے، گوجرانوالہ -سیالکوٹ روڈ کی بحالی کیلئے 56 کروڑ 10 لاکھ 6 ہزار روپے، ضلع نارووال میں نارووال تا شکر گڑھ روڈ کی بحالی (لمبائی 36کلومیٹر) کیلئے 1 ارب63  کروڑ 76 لاکھ 50 ہزار روپے، ضلع سیالکوٹ میں سیالکوٹ – مرالہ روڈ کی بہتری و بحالی (لمبائی 12.50کلومیٹر) کیلئے 1 ارب 26کروڑ 15 لاکھ 98 ہزار روپے، سیالکوٹ میں وزیر آباد – ڈسکہ روڈ کی بہتری و بحالی (لمبائی 8کلومیٹر) کیلئے 90 کروڑ 26 لاکھ 53 ہزار روپے، گوجرانوالہ – پسرور روڈ کی بحالی کیلئے 75 کروڑ 73 لاکھ 60 ہزار روپے اور ضلع لاہور میں مانگا رائیونڈ روڈ کی بحالی و بہتری (لمبائی 18کلومیٹر) کیلئے 2 ارب 20 کروڑ 36 لاکھ 30 ہزار روپے شامل ہیں۔

    اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر محمد انور سہیل چوہدری سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلیٰ افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

  • ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس،تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے دو ماہ کا وقت مانگ لیا

    ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس،تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے دو ماہ کا وقت مانگ لیا

    ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس،تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے دو ماہ کا وقت مانگ لیا

    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس کی سماعت ہوئی

    تحریک انصاف نے عبوری جواب جمع کروا دیا اور مکمل جواب کیلئے 8 ہفتے کا وقت مانگ لیا ،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ دس سال پرانا ریکارڈ ہے جو بیرون ممالک سے منگوایا گیا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر فیصلے پر اعتراض ہے تو اسے چیلنج کر دیں،فیصلے میں کوئی غلطی ہے تو اسکی تصحیح کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی وکیل شاہ خاور نے کہا کہ مزید ریکارڈ آ جائے تو کمیشن کے ہر سوال کا جواب دے سکیں گے،جہاں اتنا وقت گزار ہے مزید دو ماہ بھی دیدیں،

    چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی ہفتوں کی بات کرتے کرتے آٹھ سال لگ گئے ہیں ، چار ہفتے سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتے، شاہ خاور کی استدعا پر الیکشن کمیشن نے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

  • پی ایف یو جے (سکینڈنیوئین) کی جانب سے سویڈن انتخابات کی کوریج اور شہریوں کو معلومات کی فراہمی کیلئے ہلپ لائن قائم

    پی ایف یو جے (سکینڈنیوئین) کی جانب سے سویڈن انتخابات کی کوریج اور شہریوں کو معلومات کی فراہمی کیلئے ہلپ لائن قائم

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (سکینڈنیوئین)چیپٹرکے زیراہتمام سویڈن کے انتخابات کی کوریج کے حوالے سے تنظیم کے مقامی عہدیداروں کی جانب سے مقامی صحافیوں اورشہریوں کو معلومات کی فراہمی کے لیے ایک ہیلپ لائن قائم کردی گئی

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (سکینڈنیوئین)چیپٹرکے زیراہتمام سویڈن کے انتخابات کی کوریج کے حوالے سے تنظیم کے مقامی عہدیداروں کی جانب سے مقامی صحافیوں اورشہریوں کو معلومات کی فراہمی کے لیے ایک ہیلپ لائن قائم کی گئی. پی ایف یو جے سیکنڈنیویا کے صدر جنیدنوازچوہدری‘سیکرٹری زبیرحسین اور دیگر نے صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں پی ایف یوجے کی قیادت نے جس طرح سے پاکستان اور اب پاکستان سے باہر بھی آزادی صحافت و آزادی اظہار رائے کے لیے جو جدوجہد کی ہے وہ قابل تحسین ہے .

    انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے سکینڈنیویا قیادت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ صحافیوں کی مدد کے لیے جلد فنڈریزنگ شروع کررہی ہے . پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم کی ہدایت پر سکینڈنیوئین چیپٹرکے صدر کی جانب سے سکینڈنیویاکے مختلف ممالک کے صحافیوں کے اعزازمیں پذیرائی کی تقریب اسٹاک ہوم سویڈن میں منعقدکی گئی جس میں پاکستانی نژاد صحافیوں کے علاوہ کمیونٹی کے دیگر افراد نے بھی شرکت کی اس موقع پر سویڈن کی معروف عرب کاروباری شخصیت نے پاکستانی پرچم کا کیک بطور اعزاز پیش کیا.

    سویڈن کے انتخابات میں پاکستانی میڈیا پر انتخابات کے حوالے سے معلوماتی خبروں کے بروقت نشر ہونے کا نہ صرف پاکستانی کمیونٹی نے خیرمقدم کیا بلکہ دیگر مسلم کمیونٹی کی جانب سے بھی پاکستانی صحافیوں اور میڈیاہاوسز کی کاوشوں کو سراہا گیا عرب کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت نے پاکستانی پرچم کا کیک پاکستان فیڈریل یونین آف جرنلسٹس سکینڈنیویا کے سیکرٹری سنیئر صحافی زبیر حسین کو پیش کیا عرب کمیونٹی کا کہنا ہے تمام مسلم ممالک کے صحافیوں نے سویڈن میں مقیم مسلمانوں میں سیاسی شعور بیدار کیا جس میں بالخصوص پاکستانی صحافیوں کا کردار نمایاں ہے.

    پی ایف یو جے سکینڈنیویا کے مرکزی دفتر میں صحافیوں سمیت سماجی اور سیاسی شخصیات نے اس حوالے سے خصوصی ملاقات کی جہاں انہوں نے میڈیا نمائندگان سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر پہلی بار پاکستانی میڈیا نے سویڈن میں مقیم پاکستانیوں تک تمام سیاسی جماعتوں کے منشور کے حوالے سے آگاہی پہنچائی اور الیکشن میں بطور امیدوار حصہ لینے والے پاکستانیوں کے بارے میں کمیونٹی کو معلومات مہیا کی،صحافیوں کے علاوہ سویڈن کے دیگر شہروں سے بھی کمیونٹی ممبران نے اپنے پیغام میں پی ایف یو جے کے صحافیوں کی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا.

  • مدرسے کی طالبہ کو قتل کر کے لاش قبرستان میں پھینکنے والاسفاک ملزم گرفتار

    مدرسے کی طالبہ کو قتل کر کے لاش قبرستان میں پھینکنے والاسفاک ملزم گرفتار

    مدرسے کی طالبہ کو قتل کر کے لاش قبرستان میں پھینکنے والاسفاک ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں مدرسے کی طالبہ کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے

    ایس ایس پی آپریشن کاشف آفتاب عباسی نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں لڑکی کے قتل میں مبینہ ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ،مدرسے میں پڑھنے والی طالبہ 16ستمبر کو اپنے گھر سے مدرسہ جانے کے لئے نکلی لیکن اگلے روز اس کی لاش برآمد ہوئی تھی، ایس ایس پی آپریشن کاشف آفتاب عباسی نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مدرسے کی طالبہ کے قتل میں ملوث ملزم کے حوالہ سے پولیس کو کامیابی ملی ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    لڑکی کے قتل کے بعد لواحقین نے پشاور کے اندر لاش کو انڈس ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا تھا، آٹھ گھنٹے کے احتجاج کے بعد انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہوئے اور لواحقین نے تدفین کی تھی، اب آج پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس حکام کے مطابق لڑکی کے قتل کیس کی تفتیش میں 4 مختلف مقامات کی جیو فینسنگ کی گئی طالبہ کی لاش کو آگ لگا دی گئی تھی اور مقامی قبرستان سے اسکی لاش ملی تھی

    باخبر ذرائع کے مطابق قاتل لڑکی کا انتہاںٔی قریب رشتہ دار ہے لڑکا طالبہ کے قتل کے بعد ہونے والے احتجاج میں بھی شریک رہا، چھوٹے بھائی کے لئے سالی کا رشتہ نہ ملنے پر بہنوئی نے 25 سالہ سالی کو قتل کے بعد لاش مسخ کرکے جھاڑیوں میں چھپا دی تھی

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں. وزارتِ فوڈ سیکورٹی

    ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں. وزارتِ فوڈ سیکورٹی

    وزارت فوڈ سیکورٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر ہیں۔

    نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کے اجلاس میں وزارت فوڈ سیکورٹی نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزارت فوڈ سیکورٹی کے مطابق ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور وفاق اور صوبوں میں گندم مطلوبہ مقدار میں موجود ہے۔ وزارت فوڈ سیکورٹی کا کہنا تھا کہ قومی طلب کے مطابق گندم کے ذخائر موجود ہیں۔ گندم کی فراہمی اور ترسیل کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔

    نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کے جاری اعلامیہ کے مطابق: مزید وضاحت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ: گندم اور دیگر اشیائے خوردونوش کا 6 ماہ کے استعمال کے لیے وافر ذخیرہ موجود ہے اور کسی قسم کی قلت کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ تاہم موجودہ اسٹاک پچھلے سالوں کی مقدار سے زیادہ ہے. انہوں نے فورم کو بتایا کہ بعض کارٹیل صرف اپنے مفادات کے لیے گندم کی قلت کا جھوٹا تاثر پیدا کر رہے ہیں۔ اس معاملے کے حقائق یہ ہیں کہ گندم کا 153 دن کا ذخیرہ دستیاب ہے اور 30.5 ملین ٹن گندم کی سالانہ قومی طلب کو یقینی بنانے کے لیے خریداری کے منصوبے جاری ہیں۔

    تاہم فورم نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ دیگر اہم غذائی اشیا کی دستیابی کو بھی یقینی بنائیں خاص طور پر سندھ اور بلوچستان میں غیر معمولی سیلاب سے متاثر خواتین کے لیے خشک دودھ اور غذائی سپلیمنٹس سمیت بچوں کی خوراک کو یقینی بنایا جائے. لیکن اس حوالے سے ایک شہری نے باغی ٹی وی اسلام آباد سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سینئر سیٹزن نے کہا کہ: اگر واقعی پاکستان میں گندم کی وافر مقدار موجود ہے تو پھر آٹا کیونکہ مہنگا ہے؟ انہوں یاد دلاتے ہوئے بتایا کہ 2010 میں بھی پاکستان میں اس وقت ملکی ضروریات سے بھی 10 لاکھ ٹن زیادہ گندم موجود تھی۔ لیکن بد قسمتی سے گندم کے وہ بھر پور ذخائر بھی پاکستان میں حکام ، عوام اور کاشتکاروں کو خوشیاں فراہم کرنے کا ذریعہ نہیں بن پائے تھے.