Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پرویز الہٰی حکومت کا خاتمہ کرکے رہیں گے،عطا تارڑ کا اعلان

    پرویز الہٰی حکومت کا خاتمہ کرکے رہیں گے،عطا تارڑ کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر ،سابق وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی حکومت کا خاتمہ کرکے رہیں گے،

    ن لیگی رہنما عطا تارڑنے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی کرپشن کا احتساب ہوگا، ان کے دن گنے جا چکے ہیں ،فرح کے جو کیسز ختم کیے گئے ہیں اس کا حساب لیا جائے گا،عمران خان سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا،ملک میں قدرتی آفت کی وجہ سے کروڑوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں امدادی اور بحالی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، خیبر پختونخوا،پنجاب،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں حکومت نظر نہیں آرہی ہے،ایک سیاسی جماعت کروڑوں روپے خرچ کرکے جلسے کررہی ہے،جو جلسوں میں بڑے بڑے تقریر کرتے ہیں وہ بتائیں فرح گوگی کو کب واپس لارہے ہیں؟ فرح سے کب تحقیقات کررہے ہیں ، ڈی جی اینٹی کرپشن کو تین بار تبدیل کیا گیا ہے ،پنجاب حکومت گرانے کیلئے ہمارے پاس بہت سے آپشنز ہیں

    عطا تارڑ کا کہنا تھا میں پچھلے دو ہفتے سے کافی کا انتظار کر رہا تھا لیکن مجھے کافی نہیں پلائی گئی، ایک ناکام وزیر داخلہ ہے پنجاب کا، میں انہیں دعوت دیتا ہوں، کافی پینا چاہیں گے تو وہ بھی مل جائے گی۔ عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد آٹے اور ادویات کی قلت کی ذمہ داری وفاقی حکومت کو مت دیں وزیر اعلی ٰپنجاب اور ان کا صاحبزادہ سیلاب متاثرہ علاقے میں نظر نہیں آتے،آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کی پشت پناہی کی جارہی ہے ، جب بھی ق لیگ کی حکومت آتی ہے آٹے کی قلت پیدا ہوجاتی ہے وزیر اعلیٰ اور ان کے صاحبزادے نے عثمان بزدار سمیت سارے ریکارڈ توڑ دئیے ایک کلرک کو 22 اسکیل کا سیکریٹری بنادیا جائے تو کیا ہوتا ہے چیف سیکریٹری پنجاب نے کام کرنے سے انکار کردیا، جب ثبوت دینے کی باری آتی ہے تو عدالت میں پیش نہیں ہوتے یہ عوام میں جاکر بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں ،میں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کروں گا دو ایم پی ایز نے میرے خلاف بیان بھی دیا تھا،

    قبل ازیں پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں ن لیگی رہنما عطا تارڑ سمیت 10 لیگی رہنماؤں کی ضمنانت کی توثیق کر دی گئی

     سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    عطا تارڑ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    کیسے چیف آف اسٹاف نے آپ سے پوچھے بغیر بات کردی،عطا تارڑ کا عمران خان سے سوال

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • عمران خان نے توشہ خانہ سے وصول تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے،نااہلی کیس میں دلائل

    عمران خان نے توشہ خانہ سے وصول تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے،نااہلی کیس میں دلائل

    عمران خان کے خلاف توشہ خانہ نا اہلی ریفرنس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی

    عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر علی گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،محسن شاہنواز رانجھا، فاروق ایچ نائیک اور خالد اسحاق الیکشن کمیشن پیش ہوئے الیکشن کمیشن میں بیرسٹر خالد اسحاق نے دلائل دیئے اور کہا کہ اسپیکر کے ریفرنس میں صرف ایک سوال کیا گیا عمران خان کا ریفرنس میں جمع کرایا جواب سوال کے مطابق نہیں عمران خان نے توشہ خانہ سے وصول تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے عمران خان نے تسلیم کیا کہ انہوں نے توشہ خانہ کے تحائف اپنے پاس رکھے،سوال یہ ہے کہ عمران خان نے درست وقت میں ان تحائف کو ظاہر نہیں کیا، کف لنکس اور گھڑیوں کی قیمت کئی ملین میں ہے،

    ممبر بابر بھروانہ نے استفسار کیا کہ اگر تحائف کو نہیں بیچا گیا تو پھر کیا قانونی حیثیت ہوگی،بیرسٹر خالد اسحاق نے کہا کہ اگر نہیں بیچے تو جواب میں کیوں کہا گیا کہ تحائف بیچ دیئے، وکیل علی ظفر نے کہا کہ تسبیح اور ٹائی تو میں نے بھی ظاہر نہیں کی ہوئی، وکیل ن لیگ نے کہا کہ کمیشن میں کیس عمران خان کا ہے کسی اور رکن اسمبلی کا نہیں،الیکشن کمیشن میں بیرسٹر خالد اسحاق کے دلائل مکمل ہو گئے، بیرسٹر خالد اسحاق نے کہا کہ ذاتی استعمال کی اشیا ظاہر کرنا ارکان اسمبلی کیلئے ضروری ہے،کیا پچاس لاکھ کی گھڑی ذاتی استعمال کی چیز نہیں ہے؟ اعتراض کیا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے چار ماہ بعد کسی کو نااہل نہیں کر سکتا، ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ ممکن ہے اثاثے ظاہر کرنے میں غلطی ہوگئی ہو، غلطی سے اثاثے ظاہر نہ ہوں تو نااہلی نہیں ہوتی، خالد اسحاق نے کہا کہ اگر غلطی ہوئی ہے تو تسلیم کریں، ن لیگی وکیل نے کہا کہ ایک اعتراض عمران خان نے 62 ون ایف لگانے کے اختیار پر کیا ہے،فیصل واووڈا کیس میں کمیشن نے آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق کیا، نواز شریف کو پانامہ کیس میں بیٹے سے قابل وصول تنخواہ اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے پر نا اہل قرار دیا، ممبر اکرام اللہ نے کاہ کہ کیا الیکشن کمیشن عدالت ہے؟ خالد اسحاق نے کہا کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 62 ون ایف اور 63 ٹو کے تحت کاروائی کا اختیار رکھتا ہے،اس کیس میں کچھ متنازعہ نہیں، حقائق واضح ہیں،اللہ دینو فیصلے کی بنیاد پر کئی ارکان اسمبلی کو گھر بھیجا گیا،

    عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس بھیجنے سے متعلق حقائق کا جائزہ لینا ہوتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے آرٹیکل 63 ٹو کے تحت عمران خان کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا،توشہ خانہ تحائف کو اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے پر ریفرنس الیکشن کمیشن بھجوایا گیا،ریفرنس میں کہا گیا کہ عمران خان نے ٹیکس ریٹرنز میں 2020 کے اثاثوں کو ظاہر کیا،اس معاملے میں آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اثاثوں میں اگر کچھ چھپایا جایے تو ا سپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا اختیار نہیں،اثاثوں سے متعلق 120 دن کا وقت دیا گیا ہے،ایسا نہیں ہوسکتا کہ 10 سال پرانی چیز اٹھا کر سوال کردیا جائے یہ ایک سیاسی کیس ہے، اپوزیشن اس پر پریس کانفرنسز بھی کر رہی ہے، 2021تک کے اثاثے اور ٹیکس ریٹرنز الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں

    عمران خان کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں کہ ارکان کی ایمانداری کا تعین کر سکے، سپریم کورٹ قرار دے چکی کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں،ممبر کے پی اکرام اللہ نے کہا کہ آپکے مطابق کوئی بے ایمان ہو بھی تو کمیشن کہ نہیں سکتا، ممبر پنجاب نے کہا کہ کمیشن اگر کچھ کر نہیں سکتا تو سپیکر کے ریفرنس بھیجنے کی شق کیوں ڈالی گئی؟ وکیل علی ظفر نے کہا کہ آرٹیکل 63(1) کے تحت کوئی رکن سزا یافتہ ہو توا سپیکر نااہلی کا ریفرنس بھیجتا ہے،عمران خان کیخلاف کوئی عدالتی فیصلہ ہے نا ہی سزا یافتہ ہیں،عمران خان نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جو کرپٹ پریکٹسز کے زمرے میں آئے،ممبر اکرام اللہ نے کہا کہ کسی رکن نے ایک کام کرنا تھا اور نہیں کیا تو کیا اس کے نتائج نہیں ہوں گے؟ اثاثوں کو ظاہر نہ کرنا بھی ایک جرم ہے جس کے سزا متعین ہے،الیکشن کمیشن کے پاس ریکارڈ موجود ہے تو ٹرائل کی کیا ضرورت ہے؟ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ابھی نا اہلی کا معاملہ دور ہے، اس میں بہت سے مراحل طے کرنے ہیں،الیکشن کمیشن اگر کہے کہ اثاثے چھپائے تو اس کوسیشن کورٹ سے ٹرائل کرانا ہوگا الیکشن کمیشن کو پھر اس کیس مین خود درخواست گزار بننا ہوگا،سیشن کورٹ اگر فیصلہ دے کہ اثاثے چھپائے تو پھر الیکشن کمیشن اس فیصلے کی بنیاد پر کارروائی کرسکے گا،

    بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ چار سال گزر گئے اب الیکشن کمیشن یہ معاملہ نہیں دیکھ سکتا،سیاسی بدنیتی کی بنیاد پر یہ کیس دائر کیا گیا،اسپیکر قومی اسمبلی نے بغیر کسی تحقیقات کے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا،توشہ خانہ قوانین کے مطابق 30 ہزار سے کم قیمت کے تحائف بغیر ادائیگی کے لیے جاسکتے ہیں،عمران خان نے توشہ خانہ تحائف خرید کر ادائیگی بھی کی ، ممبر شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ ہمارے سامنے کیس یہ ہے کہ توشہ خانہ تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ 2018 میں چار تحائف کی خریدے گئے،31 جون سے قبل تحائف بیچ دیے گئے اس لیے ان کو اثاثوں میں ظاہر کرنا ضروری نہیں تھا، ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ توشہ خانہ میں جو رقم دیکر تحائف خریدے گئے اس کو کہاں پر ظاہر کیا گیا،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ تحائف خریدنے کے ذرائع بتانے کے پابند نہیں ہیں،الیکشن کمیشن،توشہ خانہ کیس ،اسپیکر نے صرف دو سال 2018 اور 2019 کے تحائف ظاہر نہ کرنے کا الزام لگایا ہے، اگر 30 جون تک تحائف موجود ہیں تو وہ اور فروخت کیے تو پیسے ظاہر کرنے لازمی ہیں،ممبر اکرام اللہ نے کہا کہ توشہ خانہ کو دی گئی رقم کہاں سے آئی یہ بتانا بھی ضروری ہے،علی ظفر نے کہا کہ ہر رکن الیکشن کمیشن کو اپنے اثاثوں اور آمدن کے گوشوارے جمع کراتا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جہاں شک ہو وہاں الیکشن کمیشن سکروٹنی بھی کرتا ہے،ایسا نہیں ہوتا کہ گوشوارے آئیں اور ہم الماری میں رکھ دیں،اس مرتبہ الیکشن کمیشن نے گوشواروں کا فارم مزید بہتر کیا ہے،

    توشہ خانہ کیس،عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

    @MumtaazAwan

    عدلیہ کو دھمکیاں، ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ،عمران خان نااہلی سے بچ پائیں گے؟

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    یہ ہے نیا پاکستان، سابق وزراء اعظم پر توشہ خانہ کیس، عمران خان کا تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

    سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک اور توشہ خانہ اسکینڈل گزشتہ دنوں سامنے آیا ہے۔ پہلے میڈیا میں رپورٹ ہوئی گھڑیوں کے علاوہ تین مزید گھڑیاں عمران خان نے فروخت کیں اور اپنی حکومت کی ترامیم کا فائدہ اٹھا کر گھڑیوں کی قیمت کا تخمینہ اصل سے کم لگوایا اور اس کم قیمت کا 20 فیصد قومی خزانے میں جمع کروایا۔

  • طیبہ گل کو ہراساں کرنے کی شکایت کے خلاف کیس،سماعت ملتوی

    طیبہ گل کو ہراساں کرنے کی شکایت کے خلاف کیس،سماعت ملتوی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں طیبہ گل کو ہراساں کرنے کی شکایت کے خلاف کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

    طیبہ گل کی ہراساں کرنے کے خلاف شکایت ،سابق قائم مقام چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی طلبی کے خلاف درخواست ،سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی لاپتہ افراد کمیشن کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    سابق چیئرمین نیب ، طیبہ گل جنسی ہراسانی کیس کے روح رواں ‘جاوید اقبال’ کو بطور چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن عہدے سے ہٹانے کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سفارش کو معطل کرنے کے حکم میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 20 اکتوبر تک توسیع کردی،عدالت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے وکیل کی مزید وقت کی استدعا منظور کر لی، عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی،دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اتنا غیرسنجیدہ مت لیں، پہلے وقت دے چکے، اتنا وقت نہیں دیا جا سکتا، اس کیس میں ہے ہی کیا؟ اختیار ہے یا نہیں یہ بتا دیں،اگر آپ کہتے ہیں کہ اختیار ہے تو پھر اس پر دلائل دیں، سادہ سا قانونی سوال ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا دائرہ اختیار ہے یا نہیں ہے، ان کو آپ نے بلایا ہے وہ کہہ رہے ہیں دائرہ اختیار نہیں، آپ نے ثابت کرنا ہے،

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

    طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے

    واضح رہے کہ طیبہ گل نے الزام عائد کیا تھا کہ چیئرمین نیب نے انہیں ہراساں کیا ہے،سابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کے خلاف درخواست گزار طیبہ گل پی اے سی میں پیش ہوئی تھیں، طیبہ گل نے کہا کہ انیس جنوری 2019 کو مجھے نیب نے گرفتار کیا،مجھے نہیں پتہ تھا مجھے کیوں گرفتار کیا جارہا ہے،اس سے پہلے میرے خاوند کو گرفتار کیا گیا، میری ایک مرتبہ لاپتہ افراد کمیشن میں ایک لاپتہ فرد کے معاملے پرملاقات ہوئی، میرے خاوند کی چچی لاپتہ تھی مجھے جسٹس جاوید اقبال بار بار بلاتے تھے، مجھے جاوید اقبال کہتا تھا کہ آپ ہر بار خود آیا کریں،میں آپکی وجہ سے جلدی پیشی ڈالتا ہوں، مجھے بار بار بلاتا رہا اور پھر کہا کہ کسی اور مرد کے ساتھ دیکھا تو آپ کے ٹکڑے جھنگ جائیں گے، مجھے بلیک میلر کہا جاتا ہے کہ میں نے ویڈیو ریکارڈز کیوں کیں،میرے پاس پورا ریکارڈ فون کالز اور ویڈیوز موجود ہیں،

    درخواست گزار طیبہ گل کا مزید کہنا تھا کہ گرفتاری مرد اہلکاروں نے کی میرے کپڑے پھاڑے گئے،میرے جسم پر زخموں کے نشان تھے،میرے ساتھ وہ ہوا جو بت ابھی نہیں سکتی میرا میڈیکل نہیں کروایا جاتا، مجھے جج نے جوڈیشل کردیا،مجھ سے جیل میں سادہ کاغذ پر دستخط کرواکر لکھا گیا کہ میں میڈیکل نہیں کروانا چاہتی،میرے خاوند کو پچاس دن جیل رکھ کر میری ویڈیوز دکھا کر اسے ہراساں کیا گیا،مجھ پر چالیس مقدمات درج کئے گئے مجھ پر کوئلہ ٹرک چوری کرنے، بچوں سے میری زیادتی کے مقدمات بنائے گئے، میں چاہتی ہوں کہ جاوید اقبال اور شہزاد سلیم میرے سامنے بیٹھے ہوں،انہوں نے دو کروڑ کا ریفرنس فائل کردیا،

    میرے کپڑے اتارے گئے،مجھے ننگا کیا گیا ،ویڈیو بنائی گئی،نیب کے پاس لیڈیز اسٹاف بھی نہیں،طیبہ گل کا انکشاف

    درخواست گزار طیبہ گل نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مزید انکشاف کیا کہ نیب کے ایک ڈی جی نے مجھے برہنہ کرکے ویڈیو بھی بنائی،مجھے سمجھ نہیں آئی میری ویڈیوز ایک چینل پر کیسے چل گئی،ترجمان نیب کی آڈیو میرے پاس موجود ہے، جس میں ترجمان نیب نے مجھے کہا کہ چیئرمین آپ سے صلح کرنا چاہتے ہیں،مجھے ترجمان نیب نے بتایا کہ ویڈیوز کی وجہ چیئرمین بلیک میل ہورہے ہیں،میں نے وزیر اعظم پورٹل پر شکایت کی ،مجھ سے نیوز ون کے مالک ملے جنہوں نے اپنے دفتر میں مجھ سے ویڈیوز آڈیوز لیکر چینل پرچلا دیں،پھر پی ٹی آئی کے تمام مالم جبہ طرز کے کیس ختم ہوگئے،

    چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

    چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا

    چیئرمین نیب کے استعفیٰ کے مطالبے پر مسلم لیگ ن میں اختلافات

    عمران خان نے ویڈیو کے ذریعے چیئرمین نیب کو کیسے بلیک میل کیا؟ سلیم صافی کے ساتھ طیبہ کا بڑا انکشاف

  • الیکشن کمیشن کیسے عدالتی اختیارات استعمال کرتا ہے؟ عدالت

    الیکشن کمیشن کیسے عدالتی اختیارات استعمال کرتا ہے؟ عدالت

    الیکشن کمیشن کیسے عدالتی اختیارات استعمال کرتا ہے؟ عدالت

    الیکشن کمیشن کے سیکشن دس کے تحت توہین عدالت کو چیلنج کرنے سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 اکتوبر کے لیے جواب طلب کر لیا عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اٹارنی جنرل کو 27 اے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے معاونت کا حکم دے دیا عدالت نے اسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن یہ اختیارات کیسے استعمال کر سکتا ہے،اسکا کوئی قانون بننا چاہیے،الیکشن کمیشن کیسے عدالتی اختیارات استعمال کرتا ہے،الیکشن کمیشن کے فیصلے تو ہائیکورٹ میں چیلنج کیے جاتے ہیں

    درخواست گزار میاں شبیر اسماعیل کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دلائل پیش کیے ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس پر سماعت کی ،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ،درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ درخواست میں سیکشن دس کے تحت الیکشن ایکٹ کو چیلنج کیا گیا ہے،الیکشن کمیشن نہ تو عدالت اور ہے اور نہ ہی عدالتی اختیارات کا استعمال کر سکتی ہے،توہین عدالت کا اختیار اسے دینا آئین پاکستان 1973 کی خلاف ورزی ہے،توہین عدالت کا اختیار صرف عدالتوں کے پاس ہے،الیکشن کمیشن کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ توہین عدالت کی کاروائی کر سکے الیکشن کمیشن ایک انتظامی اداہ ہے،اگر الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کی اجازت دینی ہوتی تو آئین پاکستان میں اسے فراہم کی جاتی،عدالت سیکشن دس کے تحت الیکشن کمیشن کیخلاف حکم امتناعی جاری کرے،

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • موسمیاتی تبدیلی صرف ایک سمت کی پیروی نہیں کرتی. وزیر اعظم

    موسمیاتی تبدیلی صرف ایک سمت کی پیروی نہیں کرتی. وزیر اعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے جاپان میں سمندری طوفان سے تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کی ہولناکیوں سے بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ موسمیاتی تبدیلی صرف ایک سمت کی پیروی نہیں کرتی ہے.

    وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ جاپان کے عوام سمندری طوفان نان ماڈول کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔جاپان کے عوام اور حکومت سے مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی صرف ایک سمت کی پیروی نہیں کرتی یہ کسی بھی ملک میں تباہی لا سکتی ہے۔دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کی ہولناکیوں سے بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔


    واضح رہے کہ اس صدی کا سب بڑا سمندری طوفان کہلائے جانے والے ٹائیفون نان ماڈول نے جاپانی جزیرےکیوشو سے ٹکرانے کے بعد تباہی مچادی ہے۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق جاپانی جزیرے میں شدید طوفانی بارشوں کے ساتھ 162 کلومیٹر (100 میل) فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ جزیرے پر ہوائی اور ٹرین سروس مکمل طور پر بند کر دی گئیں ہیں۔ طوفان کے باعث سے تقریباً 3 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہیں۔ جبکہ حکومت کی جانب سے 40 لاکھ افراد کو انخلا کا حکم دیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان کے ٹکرانے کے خطرے کی وجہ سے گزشتہ روز انتظامیہ نے 2 ملین لوگوں کو اپنے گھر بارچھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی تھی، جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اپنی شدت کے ساتھ جاپان کے جنوب مغربی حصے سے ٹکرائے گا جس کے باعث تیز ہوائیں اور شدید بارش بھی ہوسکتی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی ہے کیونکہ سمندری طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے پانچوے درجے کا طوفان قرار دیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ، دریا اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا بھی سامنا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا جبکہ طوفان کے باعث جاپان میں فلائیٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے جاپان ائیرلائنز اور آل نیپون ائیر ویز نے پہلے ہی اپنی 335 پروازوں کو منسوخ کردیا.

  • عمران خان کیخلاف بیان،مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام، جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ درج

    عمران خان کیخلاف بیان،مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام، جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ درج

    عمران خان کیخلاف بیان،مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام، جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ درج

    مذہبی معاملات میں عوام کو اشتعال دلانے کے خلاف وفاقی وزیر جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    مقدمہ عمران خان کیخلاف مذہبی معاملات میں عوام کو اشتعال دلانے کے الزام میں درج کیا گیا مقدمہ تھانہ گرین ٹاون لاہور کےمسجد امام ارشاد الرحمان کی مدعیت میں اے ٹی اے کے دفعات کے تحت درج کیا گیا ،درج مقدمے میں کہا گیا کہ مریم اورنگزیب اور دیگر سے مشورہ کرکے پریس کانفرنس کی گئی،

    درج مقدمے میں مزید کہا گیا کہ سائل محمد حسیب کے ہمراہ سلیم کے گھر موجود تھا اور ہم ٹی وی دیکھ رہے تھے، جاوید لطیف نے عمران خان کی تقریر کو غلط انداز میں پیش کیا، سیاق و سباق سے ہٹ کر اپنی مرضی کا مطلب نکال کر عمران خان کو اسلامی شعائر کا منکر قرار دیا گیا ،غیر مسلموں کا سہولت کار اور دائرہ اسلام‌ سے خارج بھی قرار دیا، اس طرح جاوید لطیف نے اپنی پارٹی کے سیاسی ایجنڈے کے مطابق پروپیگنڈہ کیا اور مذہبی کارڈ استعمال کرتے ہوئے سیاسی مخالفت کی وجہ سے جان بوجھ کر ایسے الفاظ استعمال کئے تا کہ ملک میں پھر مذہبی منافرت، معاشرتی انتشار ہو حالات کشیدہ کرنے کی کوشش کی گئی ، جاوید لطیف کے بیان کے بعد عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے جاوید لطیف کے بیان سے پی ٹی آئی کارکنان اور لاکھوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، جاوید_لطیف، مریم اورنگزیب، ایم ڈی پی ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کے خلاف ATA 9/11X3 کے تحت مقدہ درج کر لیا گیا ہے۔

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

     تحریک انصاف کے چیئرمین اقتدار جانے کے "غم "میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ذاتی دشمنی پر اتر آئے

  • کراچی کورنگی گھر میں دھماکہ،خواتین، بچوں سمیت 9 افراد زخمی

    کراچی کورنگی گھر میں دھماکہ،خواتین، بچوں سمیت 9 افراد زخمی

    کراچی کورنگی گھر میں دھماکہ،خواتین، بچوں سمیت 9 افراد زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے علاقے کورنگی میں دھماکہ ہوا ہے

    دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکہ کورنگی کے علاقے میں الہیٰ مسجد کے قریب گھر میں ہوا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دھماکے سے نو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ایدھی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں

    دھماکے کے زخمیوں میں 5 سالہ آمنہ،11سالہ عمران،22سالہ عبداللہ،50 سالہ عجرہ بی بی،22سالہ عظمی،5سالہ ربینہ،2سالہ بسمہ،35سالہ صائمہ اور 20 سالہ سعدیہ شامل ہیں، دھماکہ کیسے ہوا اس حوالہ سے پولیس تحقیقات کر رہی ہے، پولیس کے مطابق دھماکا ٹینک میں گیس بھرجانے کے باعث ہوا ہے تا ہم تحقیقات کر رہے ہیں

    سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا

    شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

    بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا ہے دھماکے سے گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے، اہلیان علاقہ بھی بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں ایدھی رضاکاروں کی مدد کی

  • سیلاب سے ہونے والی 1500 اموات میں 500 سے زیادہ بچے بھی شامل

    سیلاب سے ہونے والی 1500 اموات میں 500 سے زیادہ بچے بھی شامل

    این آر ایف سی اجلاس،پاک فوج سمیت دیگر سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف

    ڈپٹی چیئرمین احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈی نیشن سینٹر کا کا اجلاس ہوا

    صوبائی چیف سیکریٹریز، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ڈائریکٹر جنرلز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے اجلاس میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا،قمبرشہداد کوٹ، جیکب آباد،لاڑکانہ، خیر پور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین سب سے زیادہ متاثر ہوئے کوئٹہ،نصیرآباد،جعفر آباد،جھل مگسی،بولان،صحبت پور اور لسبیلہ زیادہ متاثر ہوئے دیر ،سوات،چارسدہ،کوہستان،ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان متاثر ہوئے،پنجاب میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور متاثرہ علاقوں میں سر فہرست ہیں

    این ایف آر سی  کے مطابق سیلاب متاثرین کے انخلا کے لیے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی اب تک 569 پروازیں ہوئیں 24گھنٹےکے دوران 12 پروازوں کی مدد سے 18.4 ٹن راشن متاثرین کو پہنچایا گیا،آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز اب تک 4653 متاثرین کوریسکیو کر چکے ہیں،سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں پاک فوج کے147 ریلیف کیمپس کام کر رہے ہیں،پاک فوج کے 220 ریلیف آئٹمز کولیکشن پوائنٹس پر امدادی اشیا کی وسولی اور تقسیم بھی جاری ہے

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    پاک بحریہ کے 4 فلڈ ریلیف کوآرڈی نیشن سینٹر اور 18 سینٹرل کولیکشن پوائنٹس بھی متحرک ہیں اندرون سندھ میں پاک بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹر بھی مصروف عمل ہیں،پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرزنے 62 پروازوں کی مدد سے 475 افراد کو ریسکیو کیا ،پاک نیوی کے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے 4811 پیکٹس راشن بھی تقسیم کیا گیا،پاک فضائیہ کی جانب سے اب تک 4853 خیمے تقسیم کئے گئے ہیں

    فورم کو انسانی زندگیوں، لائیو اسٹاک اور انفراسٹرکچر کو ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی، نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے اور فضائی جائزے کے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ موجودہ سیلاب ملکی تاریخ کا بدترین تباہ کن سیلاب ہے، موجودہ سیلاب 2010 کے سیلاب سے کئی گنا زیادہ تباہی لایا سیلاب سے متاثر ہونے والے 33 ملین افراد میں 16 ملین بچے ہیں،3 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ بچوں اور بچیوں کو لائف سیونگ سپورٹ کی فوری ضرورت ہے،سیلاب سے ہونے والی 1500 اموات میں 500 سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں،سیلاب زدہ علاقوں میں بچوں بالخصوص نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین کو غذائیت کی کمی سے بچانے کی اشد ضرورت ہے سندھ میں بالخصوص کھڑے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کا زیادہ خطرہ منڈلا رہا ہے، ڈینگی اور ہیضہ جیسی وبائوں کو روکنے کے لئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے،نقصانات کا اندازہ لگانے کے لئے مشترکہ سروے جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جائے،سروے کے بعد موسم سرما سے پہلے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے،این ایف آر سی سی نے ہنگامی بنیادوں پر افراسٹرکچی کی بحالی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا

    وزارتِ فوڈ سیکورٹی نے این ایف آر سی سی کو تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔
    وفاق اور صوبوں میں گندم کی مطلوبہ مقدار موجود ہے۔ گندم کی قومی طلب کے مطابق ذخائر موجود ہیں۔ وزارت فوڈ سیکورٹی نےNFRCCکو بتایا کہ گندم کی فراہمی اور ترسیل کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

    ،پی ٹی آئی کے جلسہ کے موقع پر چارسدہ فاروق اعظم چوک میں سیلاب زدگان نے احتجاجی مظاہرہ کیا

  • پاکستان سیلاب کی تباہ کاری اور قرضوں کے باوجود بالکل ڈیفالٹ نہیں ہوگا. مفتاح اسماعیل

    پاکستان سیلاب کی تباہ کاری اور قرضوں کے باوجود بالکل ڈیفالٹ نہیں ہوگا. مفتاح اسماعیل

    کیا پاکستان تباہ کن سیلابوں کے باوجود بھی غیر ملکی قرضوں کی ذمہ داریوں میں "بالکل ڈیفالٹ” نہیں کرے گا؟ لیکن وزیر خزانہ نے گزشتہ اتوار کو کہا کہ مشکلات کا شکار معیشت کو مستحکم کرنے کے لیئے بنائی گئی اصلاحات سے کوئی بڑا انحراف نہیں ہوگا۔ اور پاکستان سیلابی صورتحال کے باوجود بھی بالکل ڈیفالٹ نہیں کرے گا.

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق: سیلاب نے 33 ملین پاکستانیوں کو متاثر کیا ہے، اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے، اور 1,500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں لہذا اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اب یہ تشویش پیدا ہوگئی ہے کہ کیا پاکستان غیر ملکی قرض ادا نہیں کر پائے گا؟

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک انٹرویو میں غیر ملکی ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ: چیلنجنگ ماحول کے پیش نظر استحکام کا راستہ تنگ تھا، اور یہ اب بھی تنگ ہو گیا ہے، لیکن کچھ بھی ناممکن نہیں ہے اور ہم بہتری کیلئے کوششاں ہیں. وزیر خزانہ نے روئٹرز کے نمائندہ خصوصی جبران نئیر پیش امام کو مزید بتایا: اگر ہم سمجھداری سے فیصلے کرتے رہیں گے اور جوکہ ہم کریں گے تو ہم ایسی کسی صورت حال کا شکار نہیں ہوں گے.
    ان کا مزید کہنا تھا کہ: پاکستان سخت پالیسی فیصلوں کی بدولت کئی مہینوں کی تاخیر کے بعد انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کو دوبارہ پٹری پر لانے میں کامیاب رہا۔ لیکن تباہ کن بارش اور سیلاب کے آنے سے ملک کا کافی نقصان ہوگیا ہے. اسماعیل نے کہا کہ تباہی کے باوجود استحکام کی زیادہ تر پالیسیاں اور اہداف ابھی بھی راستے پر ہیں، بشمول گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ۔

    اگست کے آخر میں آئی ایم ایف کی فنڈنگ ​​میں 1.12 بلین ڈالر کی آمد کے باوجود مرکزی بینک کے ذخائر 8.6 بلین ڈالر ہیں، جو صرف ایک ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔اور آخری سال کا ہدف بڑھانا تھا۔ ان کے مطابق: پاکستان اب بھی ذخائر میں 4 بلین ڈالر تک اضافہ کر سکے گا، یہاں تک کہ اگر سیلاب سے روئی جیسی مزید درآمدات میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کو 4 بلین ڈالر کا نقصان پہنچے اور برآمدات پر منفی اثر پڑے۔ انہوں نے اندازہ لگایا کہ سیلاب کے بعد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 بلین ڈالر سے زیادہ نہیں بڑھے گا۔
    مفتاح نے کہا: انتہائی غریب لوگوں کو کافی نقصان ہوا ہے اور ان کی زندگیاں دوبارہ کبھی اس طرح نہیں ہوں گی یا پھر اس روٹین میں‌ آنے سے وقت لگے گا۔ لیکن ہمارے بیرونی اور مقامی قرضوں کو پورا کرنے اور مائیکرو اکنامک طور پر مستحکم ہونے کے معاملے میں، کچھ چیزیں قابو میں ہیں۔

  • منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت  30 ستمبر تک ملتوی

    منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی

    اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

    وکیل نے کہا کہ شوگر مل کے ذریعے منی لانڈرنگ مقدمہ میں اکاؤنٹس کی رپورٹ پیش کر دی ہے،عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا اٹیچ کروانا چاہتے ہیں ان اکاؤنٹس میں تو پیسے ہی نہیں ہیں،وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ ایک نجی بینک نے اکاؤنٹس کے پیسے ایف آئی اے کو جمع کروا دئیے ہیںباقی تمام اکاؤنٹس کو چیک کروا لیتے ہیں،کمپنی کے لیے مختلف اکاؤنٹس کھولنے جاتے ہیں،

    عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر وکلا کو بحث کےلیے طلب کر رکھا ہے .دوران سماعت وکیل نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آج کی حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے حمزہ شہباز کی طبیعت خراب ہے ڈاکٹر کی رپورٹ بھی پیش کر دی ہیں

    اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں دلائل دیئے

    واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے سپیشل کورٹ میں زیر سماعت ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز خود عدالت میں پیش ہو چکے ہیں، یہ کیس سابق وزیراعظم کے سابق مشیر شہزاد اکبر کی جانب سے بنایا گیا ہے

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی