Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • نوکرانی کے روپ میں ڈاکو رانی شوہر سمیت گرفتار

    نوکرانی کے روپ میں ڈاکو رانی شوہر سمیت گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات آئے روز بڑھ رہے ہیں

    رائیونڈ کے علاقے میں نشے کا لالچ دیکر خاتون سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتارکر لئے گئے، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیا تھا،قصور کی رہائشی خاتون نشہ کی عادی تھی نشہ کی لالچ میں ملزمان کیساتھ لاہور آئی ۔ملزمان نے نشہ دلانے کے بہانے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔رائیونڈ پولیس نے درخواست موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں

    علاوہ ازیں ایک اور واقعہ میں نوکرانی کے روپ میں ڈاکو رانی گرفتار کر لی گئی، انویسٹی گیشن پولیس تھانہ ڈیفنس بی نے کارروائی کی اور گھریلو ملازمہ شوہر سمیت گرفتار کر لی گئی، ملزمہ شہری پرویز کے گھر ملازمت کرتی تھی،واردات کے بعد فرار ہو گئی تھی،ملزمان کے قبضہ سے 20 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، 15 لاکھ 90ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان میں فوزیہ بی بی اور شوہر اظہر شامل ہیں. انچارج انویسٹی گیشن غلام رسول اعوان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا اینالسز اور موبائل لوکیشن کی مدد سے ملزمان کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    بزدار کا لاہور، ایک برس میں خواتین کے اغوا کے 680 مقدمے، 432 قتل

    نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

    شوہر کے ساتھ ملکر گھناؤنا کام کرنیوالی گھریلو ملازمہ گرفتار

  • سکردو میں خوفناک زلزلہ، متعدد افراد زخمی جبکہ راستے بند

    سکردو میں خوفناک زلزلہ، متعدد افراد زخمی جبکہ راستے بند

    اسکردو کے علاقے روندو میں زلزلہ کے شدید جھٹکے سے راستے بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    مقامی انتظامیہ کے مطابق اسکردو میں پیر کی صبح زلزلے کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائڈنگ اور پہاڑی تودے گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ زلزلے کے بڑے جھٹکے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسکردو کی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ملوپہ موڑ پر کئی گاڑیاں بھاری پتھر گرنے کے باعث پھنسی ہوئی ہیں اور کچھ گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

    انتظامیہ کی جانب سےمرکزی شاہراہ پر شہریوں کو سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں موبائل سروس نہ ہونے سے جانی نقصان کی حتمی اطلاعات نہیں ملی ہیں تاہم 3 زخمیوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ روندو میں گزشتہ سال بھی زلزلے کے بعد 3 ماہ تک آفٹر شاکس آتے رہے تھے جس کے باعث شہریوں کو گھر چھوڑنا پڑا تھا اور نئی تعمیر ہونے والی اسکردو شاہراہ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

    زلزلے کیسے اور کیوں آتے ہیں؟

    زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

    زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔ کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔

    پاکستان انڈین پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے۔ یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور انڈین پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے۔ پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانے درجہ کا زلزلہ وقفے وقفے سے آتا رہتا ہے۔
    کشمیر اور گلگت بلتستان انڈین پلیٹ کی آخری شمالی سرحد پر واقع ہیں اس لئے یہ علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم اور چکوال جیسے بڑے شہر زون تھری میں شامل ہیں۔ کوئٹہ، چمن، لورالائی اور مستونگ کے شہر زیرِ زمین انڈین پلیٹ کے مغربی کنارے پر واقع ہیں، اس لیے یہ بھی ہائی رسک زون یا زون فور کہلاتا ہے۔

    کراچی سمیت سندھ کے بعض ساحلی علاقے خطرناک فالٹ لائن زون کی پٹی پر ہیں۔ یہ ساحلی علاقہ 3 پلیٹس کے جنکشن پر واقع ہے جس سے زلزلے اور سونامی کا خطرہ موجود ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف بالائی سندھ اور وسطی پنجاب کے علاقے فالٹ لائن پر نہیں، اسی لئے یہ علاقے زلزے کے خطرے سے محفوظ تصور کئے جا سکتے ہیں۔

    دوسری طرف قدیم زمانے میں زلزلے سے عجیب طرح کی روايات اور کہانیاں منسوب تھیں۔ جیسے ہم نے اپنے بچپن میں سنا تھا کہ ایک بہت بڑے بیل نے زمین کو اپنے ایک سینگ پر اٹھایا ہوا ہے۔ جب وہ سینگ بدلتا ہے تو زلزلہ آ جاتا ہے۔ یونان کی دیومالائی کہانیوں میں بتایا گیا ہے کہ سمندر کا دیوتا پوسیڈان جب اپنی برچھی زمین کو چبھوتا ہے تو زلزلہ آ جاتا ہے۔ قدیم یونانی فلاسفروں کا خیال تھا کہ زمین کے اندر گیسیں بھری ہوئی ہیں۔ جب گیسیں باہر نکلنے کی کوشش کرتی ہیں تو زلزلہ آ جاتا ہے۔

    اٹھارہویں صدی تک نیوٹن سمیت مغربی سائنس دان اس نظریے کے حامی تھے کہ زمین کی تہوں میں موجود آتش گیر مادوں کے پھٹنے سے زلزلے آتے ہیں۔ لاس اینجلس کی ساؤتھ کیرولائنا یونیورسٹی کے ایک ماہر جان ویڈیل کہتے ہیں کہ زمین کے اندر موجود چٹانی پرتیں مسلسل حرکت میں رہتی ہیں اور جب وہ اپنی جگہ سے کھسکتی ہیں تو ان کے کناروں پر شدید دباؤ پڑتا ہے اور جب یہ دباؤ ایک خاص سطح پر پہنچتا ہے تو وہ زلزلے کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔

    زلزلے کے جھٹکوں سے زمین کی سطح پر موجود چیزوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ عمارتیں اور دوسری تنصیبات گر جاتی ہیں۔ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں۔ درخت اور بجلی کے پول زمین بوس ہو جاتے ہیں۔ اگر متاثرہ علاقے میں دریا یا جھیلیں ہوں تو ان کی جگہ بدل سکتی ہے۔ پہاڑوں میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں۔ اگر زلزلے کا مرکز سمندر کی تہہ یا ساحلی علاقوں کے قریب ہو تو سمندری طوفان اور سونامی آ سکتے ہیں اور بپھری لہریں ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔

    ہماری زمین کے بعض حصوں کے نیچے چٹانوں کی پرتیں اس نوعیت کی ہیں کہ ان میں نسبتاً زیادہ حرکت ہوتی ہے۔ چنانچہ ان علاقوں میں زلزلے بھی کثرت سے آتے ہیں۔ بعض ملک اور علاقے زلزلوں کے زون میں واقع ہیں۔ ان میں نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، فلپائن، جاپان، روس، شمالی امریکہ میں بحرالکاہل کے ساحلی علاقے، وسطی امریکہ، پیرو اور چلی شامل ہیں۔ اسی طرح بحرالکاہل کے کئی حصے بھی ان علاقوں میں شامل ہیں جہاں زیادہ زلزلے آنے کا خدشہ رہتا ہے۔

    ریکٹر اسکیل کیا ہے؟

    ریکٹر اسکیل ایک پیمانہ ہے جس سے زلزلے کی شدت کی پیمائش کی جاتی ہے۔ ریکٹر اسکیل کے موجد ایک امریکی سائنس دان چارلس ریکٹر ہیں جنہوں نے 1935 میں ایک آلہ متعارف کرایا تھا جس میں ایک سے 10 کے اسکیل پر زلزلے کی پیمائش کی جا سکتی ہے۔

    زلزلے کی اقسام

    زلزلوں کو عمومی طور پر تین اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر چار درجے سے کم شدت کے زلزلوں کو معمولی یا کمزور نوعیت کا زلزلہ کہا جاتا ہے کیونکہ اس سے زیادہ نقصان کا اندیشہ نہیں ہوتا۔ چار سے زیادہ اور چھ سے کم درجے کا زلزلہ درمیانی شدت کا زلزلہ کہلاتا ہے، جس سے تھوڑا بہت نقصان پہنچ سکتا ہے، جیسے چینی کے برتن اور پلیٹیں وغیرہ ٹوٹ سکتی ہیں۔ جب کہ ریکٹر اسکیل پر 6 سے 7 شدت کے زلزلے عمارتوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ جب زلزلے کی شدت 8 کے ہندسے بڑھتی ہے تو وہ تباہ کن شکل اختیار کر سکتا ہے۔ عمارتیں ملبے کے ڈھیروں میں تبدیل ہو سکتی ہیں، سڑکیں اور ریلوے لائنیں ٹوٹ پھوٹ سکتی ہیں۔

    زلزلے میں کیا کرنا چاہیے؟

    زلزلے کی صورت میں فوری طور پر عمارت سے باہر کھلی جگہ پر چلے جانا چاہیے۔ اگر باہر نکلنا ممکن نہ ہو تو میز یا اسی نوعیت کی کسی دوسری چیز کے نیچے پناہ لینی چاہیے تاکہ آپ خود کو چھت یا دیواروں سے ممکنہ طور پر گرنے والے ملبے سے بچا سکیں۔ زلزلے کے دوران کھڑکیوں، بھاری فرنیچر اور بڑے آلات وغیرہ سے دور رہیں۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم

    کیا عمران خان کی گفتگو زیرالتوا تفتیش پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں؟ عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی

    کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور عمران خان کے وکیل سلمان صفدرعدالت میں پیش ہوئے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں جے آئی ٹی نے کیا فیصلہ کیا ہے؟ پراسیکیوٹر نے کہا کہ جے آئی ٹی کا فیصلہ ہے کہ عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ بنتا ہے،عمران خان کے وکیل کی طرف سے عدالت میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا اور کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ نہیں بنتا

    عدالت نے کہا کہ ایف آئی آر اور ٹرانسکرپٹ کہاں ہے زرا پڑھیں ،یراسیکیوٹر نے عمران خان کی تقریر کا متنازعہ حصہ پڑھ کر سنایا ،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ یہ مقدمہ عالمی دنیا میں پاکستان کی کیا تصویر پیش کریگا، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کو چھوڑ دیں، دلائل میں متعلقہ رہیں،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ آئی جی اور خاتون جج کے خلاف لیگل ایکشن لیں گے عمران خان کی تقریر میں کہیں دھمکی کا پہلو نہیں تھا ,اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پراسیکیوٹر کو کہا کہ دھمکی آمیز جملے کونسے ہیں وہ پڑھیں، پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان نے کہا شرم کرو آئی جی اور ڈی آئی جی، ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے، کیس کرینگے،عمران خان نے کہا مجسٹریٹ زیبا صاحبہ آپ بھی تیار ہو جاؤ آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے،جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیا اتنا ہی پورشن ہے؟ کیا صرف یہی جملے ہیں؟وکیل عمران خان نے کہا کہ یہ مقدمہ بنا کر دہشتگردی کی دفعات کا مذاق بنایا گیا ہے،عمران خان کے الفاظ کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا لیگل ایکشن لینا سب کا حق ہےعمران خان کی اس گفتگو پر کوئی مقدمہ بنتا ہی نہیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا عمران خان کی گفتگو زیرالتوا تفتیش پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں؟ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ دہشتگردی کی تعریف واضح ہوچکی ہے ،دفعات حقیقی دہشت گردوں کے لیے ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا ہک عمران خان پر جو الزامات ہیں وہ بتا دیں، وکیل نے کہا کہ اخراج مقدمہ کی درخواست دائر ہونے تک مقدمہ میں دہشتگردی کے علاوہ مزید دفعات شامل نہیں تھیں،عمران خان پر188،189 ،503اور506 کی دفعات لگائی گئی ہیں ،پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ سے سیکشن 186 نکال دی گئی ہے، مقدمہ میں پولیس ملازم کو زخمی کرنے کی دھمکی کی دفعہ 189 شامل کر دی گئی ہے، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان کی تقریر سے کہاں کسی کو نقصان پہنچا ،کہاں بدامنی ہوئی یا خوف پھیلا ان کیسز نے تو عمران خان ہی مشکلات میں مبتلا ہوئے ہیں،میں تمہیں دیکھ لوں گا کوئی جرم نہیں جب تک اس میں جارحیت شامل نہ ہو، عمران خان نے کہا پولیس افسران پر کیس کرینگے اور خاتون جج کے خلاف لیگل ایکشن کا کہا،مقدمہ میں لکھا گیا کہ عمران خان کے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا، عمران خان نے پولیس کو دو جواب جمع کرائے وہ مطمئن نہیں ہوئے تو خود پیش ہو گئے،پولیس نے عمران خان سے ایک ہی سوال پوچھا کہ آپکے بیان سے خاتون جج اور آئی جی دہشت ذدہ ہوئے،عمران خان نے کہا کہ میرا کسی کو دہشت ذدہ کرنے کا کوئی مقصد نہیں تھا،مقدمہ میں لکھا گیا کہ عمران خان کے بیان سے جج اور پولیس افسران کو دھمکایا گیا،ان دفعات میں سے کوئی ایک بھی اس مقدمہ میں نہیں بنتی پولیس کہہ رہی ہے عمران خان کے خلاف چالان تیار ہو چکا ہے،اس عدالت نے پولیس کو چالان جمع کرانے سے روک رکھا ہے، عمران خان نے جو کہا انہیں نہیں کہنا چاہیے تھا، وہ افسوس کا اظہار کر چکے، پراسیکیوشن کا کنڈکٹ اس عدالت کے سامنے ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دہشتگردی کی دفعات کا غلط استعمال کافی حد تک رک گیا تھا،پراسیکیوشن اب بھی عمران خان کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ برقرار رکھنے پر بضد ہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر یہ دفعات نہیں لگتیں تو آئی جی اور ڈی آئی جی کے پاس پبلک میں ایسے الفاظ کہنے پر کیا فورم ہے؟ جو 2014 میں ہوا وہ کیا تھا؟ کیا اس پرمقدمہ بنتا تھا؟ ایک ایس ایس پی کو سیاسی جماعت کے کارکنوں کی طرف سے مارا پیٹا گیا تھا، کیا پولیس افسر پر تشدد کرنے والوں پر مقدمہ بنتا تھا؟ وکیل عمران خان نے کہا کہ جی، تشدد پر تو مقدمہ بنتا تھا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی زیرالتوا مقدمہ میں مداخلت کرتا ہے تو توہین عدالت بنتی ہے آئی جی اور ڈی آئی جی کے پاس کونسا فورم موجود ہے؟ اس طرح تو پھر آپ ایک فلڈ گیٹ کھول دینگے،ایسا کون سا سیاست دان ہے جو کہیں پر ایسی چیز نہ کہتا ہو، پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ اس طرح کی بات اور کسی نے نہیں کہی،عدالت نے کہا کہ اس بات کو چھوڑ دیں، اس میں نہ جائیں، پراسیکیوٹر نے کہا کہ وہ شخص سابق وزیراعظم ہے، مستقبل کا وزیراعظم بھی ہو سکتا ہے،عمران خان کی جماعت کے پاس مضبوط سوشل میڈیا اور فالوورز موجود ہیں، عمران خان کے پڑھے لکھے اور اَن پڑھ فالوورز موجود ہیں، عمران خان نے تقریر میں کہا کہ ہم تمہارے اوپر ایکشن لیں گے، عمران خان نے نہیں کہا کہ ہم لیگل ایکشن لیں گے، عوام خوف زدہ ہوئے کہ ایک سابق وزیراعظم نے ایسے الفاظ کہہ رہا ہے، عمران خان نے جو تقریر کی وہ ڈیزائن کے تحت تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا عمران خان کی پوری تقریر میں زخمی کرنے کی دھمکی موجود ہے؟ پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ زخمی کرنا صرف جسمانی طور پر زخمی کرنا نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آئی جی یا ڈی آئی جی نے اندراج مقدمہ کیلئے کوئی درخواست دی؟ پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ مجسٹریٹ نے اس مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دی،عدالت نے کہا کہ آپ کو تفتیش میں ایک تقریر کے علاوہ کچھ بھی نہیں مل سکا، پھر ڈیزائن تو موجود نہیں رہا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی دفعات کا غلط استعمال تو ہوتا رہا ہے،فیصل رضا عابدی کے خلاف دہشتگردی کے دو مقدمات درج ہوئے اور وہ بعد میں بری ہو گئے، پراسیکیوٹر نے کہا کہ اگر ایس ایچ او کسی کو کہے کہ میں تمہیں دیکھ لوں گا تو اس کے سنجیدہ اثرات اور نتائج ہو سکتے ہیں،بالکل اسی طرح سابق وزیر اعظم کے اس اشتعال انگیز بیان کے بھی اثرات ہیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا عمران خان کے خلاف مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کا کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے کہا کہ بغیر اجازت ریلی نکالنے، پولیس احکامات کی خلاف ورزی کا مقدمہ ابھی چلے گا،

    واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے خلاف درج دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرانے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا،اپنی درخواست میں عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بے بنیاد ہے، اس مقدمے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے خارج کردیا جائے۔یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں ایک تقریر کی گئی تھی جس پر عمران خان پر اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں مارگلہ تھانے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    @MumtaazAwan

    عدلیہ کو دھمکیاں، ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ،عمران خان نااہلی سے بچ پائیں گے؟

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    یہ ہے نیا پاکستان، سابق وزراء اعظم پر توشہ خانہ کیس، عمران خان کا تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

  • نہم کے نتائج  انتہائی مایوس کن،پاس طلبا کم، فیل ہوئے زیادہ

    نہم کے نتائج انتہائی مایوس کن،پاس طلبا کم، فیل ہوئے زیادہ

    بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امتحان نہم سالانہ کے نتائج کا اعلان کردیا

    بورڈ کے مطابق نہم کے سالانہ امتحان میں ایک لاکھ 22ہزار 309 امیدواران نے داخلہ بھجوایا ،نہم کے سالانہ امتحان میں ایک لاکھ 2ہزار 965 امیدواروں نے حصہ لیا نہم کے سالانہ امتحان میں 55ہزار 954طلبا اور 60 ہزار 411 طالبات شامل رہیں، ریگولر امیدواران کی تعداد ایک لاکھ 90ہزار 66 اورپرائیویٹ کی 11ہزار 299 تھی،نہم کے سالانہ امتحان میں 54ہزار 882 امیدواران کامیاب،65 ہزار468 فیل ہوئے ، نہم کے سالانہ امتحان میں کامیابی کا تناسب 45.6 فیصد رہا، طالبات کی شرح کامیابی54.32 فیصدم طلباکی شرح کامیابی36.81 فیصد رہیں

    علاوہ ازیں لاہور بورڈ نے جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا ،بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور بورڈ نہم کے نتائج میں کامیابی کا تناسب 43.27 رہا،،نہم کے سالانہ امتحان میں2لاکھ 66ہزار71امیدواروں نے شرکت کی

    بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نویں جماعت کےنتائج کا اعلان کر دیا- کنٹرولر بورڈ کے مطابق نویں جماعت کا رزلٹ آن لائن کر دیا گیا – چیئرمین بورڈ لیاقت علی چھٹہ نے کمپیوٹر پر کلک کر کے باقاعدہ رزلٹ آن لائن کیا نویں جماعت کے نتائج میں کامیابی کے تناسب سے ضلع مظفر گڑھ پہلے نمبر پر رہا- ضلع مظفر گڑھ میں کامیابی کا تناسب 56.61 فیصد رہا ھے- ضلع لیہ 46.99 فیصد کامیابی کے تناسب کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا ضلع ڈی جی خان 45.81 فیصد کامیابی کے تناسب سے تیسرے نمبر پر رہا ضلع راجن پور 41.79فیصد کامیابی کے تناسب کیساتھ چوتھے نمبر پر رہا

     پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

    سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    شوبز سے وابستہ لڑکیوں سے کروائی جا رہی جسم فروشی، 60 ہزار میں ہوتا ہے "سودا”

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”543693″ /]

  • گھر جاؤ، عمران خان کی شہباز گل کو ہدایت

    گھر جاؤ، عمران خان کی شہباز گل کو ہدایت

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے شہباز گل کی بنی گالہ میں گزشتہ روز ملاقات ہوئی ہے

    شہباز گل نے جیل میں گزرے وقت پر تفصیلی بات کی عمران خان نے شہباز گل پر تشدد کی سخت مذمت کی،عمران خان کا کہنا تھا کہ یہاں کوئی جنگل کا قانون ہے کہ تھانے میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جائے، ایسا تو بنانا ری پبلک میں بھی نہیں ہوتا،میرے ساتھیوں کے ساتھ برا سلوک امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے، چیئرمین تحریک انصاف نے شہباز گل کو فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی ہدایت کی،

    ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کے رہا ہونے کے آخر کار 5 دن بعد عمران خان سے ملاقات ہو گئی عمران خان کا چہرہ دیکھے غصہ صاف نظر آ رہا ہے یہ غصہ شاید اسلیے کہ شہباز گل کو کہہ رہا ہے آپ عدالت پیشی کے وقت کیوں روتے تھے اس سے ہمارے ورکروں کارکنوں اور باقی لیڈروں کا حوصلہ بھی ٹوٹا ہے کپتان اس بات پر غصہ ہے

    https://twitter.com/KhalidHusainTaj/status/1571764378432593920

    واضح رہے کہ شہباز گل کو اداروں کے خلاف بیان دینے پر بغاوت کا مقدمہ درج ہونے کےبعد گرفتار کیا گیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت منظور کی تھی، شہباز گل اڈیالہ جیل میں رہے ،عدالت نے انکا ریمانڈ دیا تو شہباز گل کے کافی ڈرامے دیکھنے کو ملے،تا ہم اب عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد انکی رہائی ہوئی

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    علاوہ ازیں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان احتجاج کی کال دو تمہاری مس کال کا کوئی جواب نہیں دے گا، عمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے جھولے یاد آ رہے ہیں پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ اور عہدیداران بھی عمران خان کے قومی اداروں کی تقسیم سے متعلق بیانیے سے نالاں ہیں، عمران خان پارٹی کا اعتماد کھو چکا ہے، پی ٹی آئی بکھر چکی اب صرف اعلان باقی ہے، کپتان مانگے تانگے کی سواریوں کا اکیلا تانگہ بان بن چکا ہے، آئین اور قانون شکن شخص پر پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد پہلے ہی عدم اعتماد کر چکی ہے،خیبر پختونخواہ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب زدگان بے سروسامانی کی حالت میں پی ٹی آئی حکومتوں کی مدد کے منتظر ہیں،

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی وزیردفاع سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی وزیردفاع سے ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کا 2 روزہ دورہ کیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی وزیردفاع سے ملاقات ہوئی ہے، چینی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں، سی پیک کی ترقی کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد اور خوشحالی لانا ہے،پاک چین فوجی تعاون دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم ستون ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیردفاع نے سی پیک منصوبوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کےلیے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، چینی وزیردفاع نے علاقائی استحکام کی کوششوں کے لیے خصوصی اقدامات پر آرمی چیف سے اظہارتشکر کیا چینی وزیردفاع نے سی پیک پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا،چینی وزیردفاع نے سی پیک منصوبے کی بروقت تکمیل کی امید کا اظہار کیا،چینی وزیردفاع نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کی تعریف کی ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی وزیر دفاع کے جذبات اور پاکستان کے لیے چین کی حمایت جاری رکھنے پراظہار تشکرکیا

    قبل ازیں چین نے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 100 ملین یوان امداد دینے کا اعلان کیا ہے چینی حکومت پاکستا ن کے سیلاب متاثرین کیلئے 300 ملین یوان دے گی پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے 100 ملین یوان دینے کا اعلان کیا گیا ہے چین سیلاب زدگان کیلئے مجموعی طور پر 500 ملین یوان امداد دے گا

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کر لیا ہے

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

  • شیری رحمان کلائمیٹ ویک نیو یارک سٹی 2022 میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ

    شیری رحمان کلائمیٹ ویک نیو یارک سٹی 2022 میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ

    وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کلائمیٹ ویک نیو یارک سٹی 2022 اور اقوم متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہو گئی ہیں۔

    شیری رحمان کلائمیٹ ویک نیویارک سٹی CWNYC 2022 میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی، شیری رحمان کلائمیٹ ویک میں پاکستان کو درپیش ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کرے گی، شیری رحمان مختلف ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ پری کاپ 27 ملاقاتیں بھی کرے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی صرف ایک سمت کی پیروی نہیں کرتی. وزیر اعظم

    وفاقی وزیر شیری رحمان وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کے وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کرے گی، جبکہ یو این جی اے اجلاس میں شرکت ساتھ مختلف ممالک کے وزراء، نمائندگان، اور عالمی اداروں کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گی۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات پر خصوصی بند کمرہ اجلاس کرے گی۔

    موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ

    گلوبل وارمنگ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا اور مشترکہ مسئلہ بنا ہوا ہے جدید دور کے انسان نے جب سے ترقی کے راستے پر چلنا شروع کیا ہے تب سے اسکا معیارِ زندگی بہتر ہوا ہے ، صعنتوں میں ترقی ہوئی ہے،ٹیکنالوجی نے زندگی آسان کردی ہے، سفر آرام دہ ہو چکے ہیں ، غرض ہر چیز میں بہتری دیکھنے کو ملی مگر اس ترقی کی دوڑ میں انسان نے اپنی زمین، ماحول اور آب و ہوا کو نظر انداز کردیا جس کے نتیجے میں گلوبل وارمنگ جیسےخطرناک چیلنج کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جسے زمینی درجہ حرارت بڑھنا بھی کہتے ہیں جس کے اثرات نہ صرف حیوانات اور زراعت کے لئے خطرناک ہیں بلکہ انسا نی آبادی کے لئے بھی خوفناک ہیں۔

    موسمیا تی تبدیلی آج کی دنیا کا سب سے خوفنا ک مسئلہ ہے انسانیت کی بھلائی اسی میں ہے وہ جلد از جلد اس کو حل کریں سا ئنسدان موسمیاتی تبدیلی کو کرہ ارض کا ابھرتا ہوا خطرہ قرار دیتے ہیں انٹر گورنمنٹل پینل آف کلائی میٹ چینج کے مطابق گزشتہ 160سالوں سے کرہ ارض کی آب و ہوا میں جو تبدیلیاں ہوئی ہیں جن میں سب سے نمایاں گلوبل وارمنگ یعنی زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ ہے ایک اندازے کے مطابق نصف انیسوی صدی سے اکیسوی صدی تک کا عرصہ انتہائی گرم تھا اور 2005گرم ترین سال تھا جس کے نتیجے میں گلیشئرپگھل رہے ہیں ،مختلف جانوروں کی نسلیں تباہ ہو رہی ہیں ،سطح سمندر بلند ہو رہی ہے جولہروں میں طوفان اور سونامی کا با عث بنتی ہے اوریہ سطح آئندہ سو سالوں میں مزید 2فٹ بلند ہوجائے گی یہ موسمیاتی تبدیلی انسانی سرگرمیوں کا باعث ہے جیسے صعنتی انقلاب ، جنگلات کا کٹاؤ،نامیاتی ایندھن کا استعمال ، آبادی میں اضافہ یہ تمام عوامل فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ، میتھین اور نائٹرس آکسائیڈ کے اخراج کا سبب بنتے ہیں مزیدکچھ گیسس مثلاًاوزون ،سلفر ہیگزافلورائڈ،ہائڈروفلوروکاربنز،پرفلوروکاربنز اور کلورو فلورو کاربنز شامل ہیں یہ تمام گرین ہاؤس گیسس کہلاتے ہیں جوسورج کی روشنی سے کیمیائی تعامل کر کے حرارتی توانائی پیدا کرتے ہیں اس عمل کو گرین ہاؤس ایفیکٹ کہتے ہیں جس سے زمین کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور گلوبل وارمنگ ہوتی ہے۔

  • اسلام آباد: ڈینگی سے ایک مریض چل بسا جبکہ  57 افراد متاثر

    اسلام آباد: ڈینگی سے ایک مریض چل بسا جبکہ 57 افراد متاثر

    اسلام آباد میں ایک دن میں ڈینگی سے 1 مریض چل بسا جبکہ 57 افراد متاثر، اور مجموعی تعداد 14 سو تک پہنچ گئی ہے.

    پاکستان میں ڈینگی وائرس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی سے 57 افراد متاثر ہوئے۔ جبکہ اسلام آباد میں ڈینگی میں مبتلا ایک اور شخص انتقال کر گیا، انتقال کرنے والا شخص ترلائی کا رہائشی تھا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے جاں بحق ہونے والا شخص نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔

    ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کی مجموعی تعداد 1388 تک جا پہنچی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے ایک مریض جاں بحق ہوا جس کے بعد ‏اسلام آباد میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔
    ‏اسلام آباد کے شہری علاقے میں گزشتہ جوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 45 کیسز رپورٹ ہونے سے متاثر افراد کی تعداد 532 ہو گئی ہے، جبکہ اسلام آباد کے دیہی علاقے میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی سے 45 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پمز ہسپتال میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 194 ہے اور پولی کلینک میں ڈینگی کے 45 جبکہ کیپیٹل اسپتال میں 25 مریض زیر علاج ہیں۔

    پنجاب میں ڈینگی کے 152 کیسز رپورٹ ہوئے ، سیکریٹری صحت کے اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی میں 71، لاہور 47 اور گوجرانولہ میں ڈینگی کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔ قصور، وہاڑی اور شیخوپورہ سے ڈینگی کے 3، 3 کیسز سامنے آئے، ملتان، نارووال اور ساہیوال سے ڈینگی کے 2،2 کیسز رپورٹ ہوئے، لیہ ،راجن پور ،حافظ آباد، خانیوال، چکوال، ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے۔
    رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی کے 3 ہزار 437 کیسز ریکارڈ ہوئے، جبکہ صوبائی دارلخلافہ لاہور سے ڈینگی کے ایک ہزار 384 کیسز سامنے آئے ہیں، پنجاب بھر میں ڈینگی سے 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

  • غیر قانونی طور پر جرگہ لگا کر خاتون پر تشدد کرنیوالا شوہر اور سسر گرفتار

    غیر قانونی طور پر جرگہ لگا کر خاتون پر تشدد کرنیوالا شوہر اور سسر گرفتار

    غیر قانونی طور پر جرگہ لگا کر خاتون پر تشدد کرنیوالا شوہر اور سسر گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں خاتون پر تشدد کرنے والے شوہر اور سسر کو گرفتار کر لیا

    کراچی کے علاقے ضلع ملیر میں خاتون پر شوہر اور سسر کی جانب سے تشدد اور شیر خوار بچی چھیننے کا معاملہ، ضلعی پولیس سربراہ کے حکم پر فوری ایکشن لیا گیا، پولیس نے اطلاع ملتے ہی مقدمہ نمبر 495/2022 درج کر لیامتاثرہ خاتون پر تشدد کرنے والا شوہر اور سسر گرفتار کر لیا گیا، ڈیڑھ سالہ بچی بازیاب کرا کے والدہ کے حوالے کر دی گئی۔ گرفتار دونوں ملزمان مقدمے میں نامزد ملزم ہیں۔ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار دونوں ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں ایوب اور موسی شامل ہیں۔

    ترجمان ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے غیر قانونی طور پر جرگہ لگایا اور مجمع کے سامنے خاتون پر تشدد کیا، قانون کے خلاف ورزی اور غیر انسانی رویہ اختیار کرنے کی کسی کو اجازت نہیں۔پولیس عوام کے حقوق اور جان و مال کی محافظ ہے۔

    لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

    شادی کی دوسری سالگرہ پر بیوی غائب،شوہر نے تلاش کیلئے لگائے ایک کروڑ روپے

    علاوہ ازیں کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے (ڈیجیٹل انٹیلیجنس سیل) کی مدد سے ٹیکنکلی بنیاد پر موباٸل ٹریسنگ اورسی سی ٹی وی فوٹیج کلیکشن کی مدد سے قتل کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان رکنی ڈکیت گروہ کا اہم حصہ ہیں, ملزمان سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن , 8 مختلف اقسام کے چھینے ہوۓ موباٸل فون اور نقدی رقم برآمد کی ۔ گرفتار ڈکیت ملزمان کی شناخت رضوان عرف (رجبی) ولد محمد ایوب اور محمد حسین ولد حمید حسین کے نام سے ہوٸی ۔ ابتداٸی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان سے کورنگی اور ملیر کے مختلف مقامات پر درجنوں وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔ گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمینل ریکارڈ بھی موجود ہے, ملزمان پہلے بھی غیر قانونی اسلحہ اور ڈکیتی کے دیگر مقدمات میں جیل جاچکے ہیں ۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید انٹیروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    30 بور پستول کا نام کیمرہ نائن ایم ایم کا نام میموری کارڈ، وقار ڈان کا گرفتاری کے بعد انکشافات

  • اگر حکومت سندھ کو اتنا خیال ہے تو پھر آکٹرائی اور اضلاع ٹیکس "کے ایم سی” کو براہ راست جمع کرنے دے

    اگر حکومت سندھ کو اتنا خیال ہے تو پھر آکٹرائی اور اضلاع ٹیکس "کے ایم سی” کو براہ راست جمع کرنے دے

    اگر حکومت سندھ کو اتنا خیال ہے تو پھر آکٹرائی اور اضلاع ٹیکس "کے ایم سی” کو براہ راس جمع کرنے دے

    ایک ٹوئٹر صارف امبر دانش نے کہا ہے کہ: اگر حکومت سندھ کو اتنا خیال ہے تو پھر آکٹرائی اور اضلاع ٹیکس "کے ایم سی” کو براہ راست جمع کرنے دے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ: اور اس ٹیکس کی مد میں جو اربوں کے واجبات سندھ حکومت نے کے ایم سی کو ادا کرنے ہیں وہ بھی فورا دا کردیں۔ کے ایم سی آج ہی اپنے پیروں پر کھڑی ہونے لگے گی۔


    خیال رہے کہ دوسری جانب گزشتہ روز بلدیہ عظمی کراچی کا متنازعہ میونسپل یوٹیلٹی سروسز ٹیکس کے الیکٹرک کے بلوں میں شامل کرنے کے ردعمل میں شہریوں نے کچرا کے الیکڑک کی گاڑیوں میں ڈالنا شروع کر دیا تھا تفصیلات کے مطابق کے ایم سی کا متنازعہ ایم یو سی ٹی بل جو کے ایم سی جمع کرنے کا ہدف پورا کرنے میں ناکام نظر آرہی تھی اس نے 7 فیصد کمیشن کے عوض کے الیکڑک کے بلوں کے ذریعے شہریوں سے وصول کرنا شروع کر دیا، اس سے کے الیکٹرک کو سالانہ 50 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا، ان کو صرف بل پر پرنٹ کرنا ہے اور رقم جمع کرنی ہے۔

    متنازعہ بل جس پر عدالت عالیہ کی جانب سے کچھ وقت کے لیے حکم امتناعی بھی حاصل ہوا تھا تاہم کے ایم سی مسلسل ان بلوں کو بھیج رہی تھی لیکن ریکوری ناہونے کے برابر تھی۔ کے الیکڑک کے بلوں میں آنے کی صورت میں شہریوں کو ہر صورت بل ادا کرنا پڑ رہا ہے ورنہ بجلی منقطع ہو جائیں گی لیکن اس کا ردعمل بھی بھرپور انداز سے نظر آرہا ہے۔ شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور شہریوں نے ردعمل میں کچرا اٹھا کر کےالیکٹرک کی گاڑیوں میں ڈالنا شروع کر دیا جس سے عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    اسی طرح کے الیکٹرک کا شکایتی نمبر 118 جہاں بجلی کے مسائل کے لیے شہری اپنی شکایات درج کرواتے تھے اب شہریوں نے کچرے کی شکایت 118 پر درج کروانا شروع کر دی جبکہ کے الیکڑک کا نمائندہ مسلسل وضاحت دیتا رہا کہ یہ ہماری ذمہ داری نہیں ہے آپ کے ایم سی کو فون کریں جس پر شہری کا کہنا تھا کہ آپ کے ایم سی کے پیسے وصول کر رہے ہیں لہٰذا آپ ہماری شکایت کے ایم سی کو درج کروائیں یا پھر وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر بلدیات اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کو پہنچائیں کیونکہ آپ ان کا ٹیکس جمع کر رہے ہیں تو شکایت سننا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔

    واضح رہے کہ کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی کچرے کی شکایت درج کروائی جا رہی ہے جس سے ادارے کو مسلسل کام کرنے میں دشواری کا سامنا ہو رہا ہے جبکہ شہریوں کا کہنا کے کہ ایم یو سی ٹی بل ایک متنازعہ ہے جو اب طاقت کے ذریعے کے الیکٹرک کی ملی بھگت سے سندھ حکومت وصول کر رہی ہے اگر اس بل کو فوری طور ختم نا کیا گیا تو ہم کچرا کے الیکڑک کی گاڑیوں اور دفتر کے سامنے ڈالیں گے۔