Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی تعیناتی کے خلاف درخواست،عدالت کا بڑا فیصلہ

    ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی تعیناتی کے خلاف درخواست،عدالت کا بڑا فیصلہ

    ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے نثار درانی کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کے ممبر کو ہٹانے کا طریقہ کار کیا ہے؟ وکیل نے کہا کہ ممبر الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹانے کا فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے، ممبر الیکشن کمیشن کا کیس ذرا مختلف ہے عدالت آئینی اختیار استعمال کر سکتی ہے،عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ کا آئینی اختیار بھی آئین کے مطابق ہی ہے،آئین ممبر الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹانے کا فورم فراہم کرتا ہے،عدالت آئینی اختیار وہاں استعمال کرتی ہے جہاں متعلقہ فورم موجود نہ ہو، ممبر الیکشن کمیشن کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت ہوتی ہے، طے نہ ہو پائے تو پھر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جاتا ہے،

    وکیل نے کہا کہ نثار درانی کی تعیناتی ہی غیرقانونی ہے، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کہہ رہے ہیں کہ پارلیمانی سیاسی جماعتوں نے غلط تعیناتی کی؟ وکیل نے کہا کہ کوئی غلطی بھی ہو سکتی ہے، ہو سکتا ہے کوئی چیز معلوم نہ ہوئی ہو جو بعد میں سامنے آئے، عدالت نے کہا کہ اگر کوئی غلطی ہو گئی تو پھر اسکو درست کرنے کا فورم موجود ہے،الیکشن کمیشن ایک آئینی فورم ہے،یہ عدالت آئین کی بالادستی کا احترام کریگی اسکے علاوہ کچھ نہیں،

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

  • وزیر اعظم کی بادشاہ چارلس III کے ساتھ ملاقات:ملکہ برطانیہ کی وفات پرتعزیت

    وزیر اعظم کی بادشاہ چارلس III کے ساتھ ملاقات:ملکہ برطانیہ کی وفات پرتعزیت

    لندن:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج لندن میں بادشاہ کی طرف سے معزز مہمانوں کے لیے دیے گئے استقبالیہ کے دوران عزت مآب بادشاہ چارلس III سے ملاقات کی۔مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ اس موقع پر شہبازشریف نے شہزادہ چارلس سے ان کی والدہ کی وفات پرتعزیت کی

    لندن سے آنے والی خبروں میں بتایا گیاہے کہ ان کی والدہ محترمہ ملکہ الزبتھ II کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی بادشاہ دولت مشترکہ کے شہریوں کی نسلوں کے لیے تحریک اور طاقت کا ذریعہ تھے۔

     

     

    وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ پاکستان کے عوام کو محترمہ کے ملک کے دو دوروں کی اچھی یادیں ہیں۔ شاہی خاندان اور پاکستانی قوم کے درمیان پیار کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوا۔

    پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے وزیر اعظم نے تخت پر فائز ہونے پر عزت مآب بادشاہ چارلس کو نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کی کہ وہ دونوں کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنی والدہ کی میراث کو آگے بڑھائیں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ دولت مشترکہ ممالک۔ پاکستان کے عوام نے محترمہ کا بہت احترام کیا اور جلد از جلد پاکستان میں ان کے استقبال کے منتظر تھے۔

    وزیر اعظم نے شاہی خاندان کی جانب سے غیر معمولی سیلاب کے تناظر میں اظہار ہمدردی اور مدد پر برطانوی بادشاہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پرموقع کو غنیمت جانتے ہوئے شہبازشریف نے مدد کی اپیل بھی کردی اور برطانوی حکومت اور عوام دونوں کی طرف سے ردعمل کو پاکستان میں بے حد سراہا گیا۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • ایف آئی اے کا جعلی انسپکٹر ظاہر کرکے لوگوں سے فراڈ کرنیوالا گینگ گرفتار

    ایف آئی اے کا جعلی انسپکٹر ظاہر کرکے لوگوں سے فراڈ کرنیوالا گینگ گرفتار

    لاہور:ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاھور نے زبردست کارروائی کی ہے اور جعل سازی کرنے والا جعل ساز پکڑا گیا ہے- ایف آئی اے کا جعلی انسپکٹر ظاہر کرکے لوگوں سے فراڈ کرنیوالا گینگ گرفتار کرلیا گیا ہے

    اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاھور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ملک ساجد، عندلیب ساجد اور محمد شہباز شامل ہیں۔

    ملزم ملک ساجد خود کو ایف آئی اے کا انسپکٹر ظاہر کرتے ہوئے فراڈ کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم ملک ساجد نے شکایت کنندہ کو کویت بھیجنے کا جھانسہ دے کر 12 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بٹوری۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ملک ساجد نے مختلف سرکاری افسران کو فون کالز کر کے دھمکیاں بھی دی۔

    ملزم مختلف سرکاری نوکریوں کا لالچ دے کر عوام سے لاکھوں روپے بٹورنے میں بھی ملوث تھا۔ ملزم نے قیمتی نان کسٹم موبائل فون پی ٹی اے سے کلیئر کروانے کے بہانے بھی عوام سے پیسے بٹورے۔واپڈا اور سوئی گیس کے میڑ لگوانے کے لیے بھی لوگوں سے پیسے بٹورے,اس کے علاؤہ اسلحہ لائسنس بنوانے کے لیے بھی لوگوں سے پیسے بٹورے

    فراڈ سے حاصل کی گئی رقوم ملزم ملک ساجد کے بیٹے عندلیب ساجد اور محمد شہباز کے ایزی پیسہ اور جاز کیش اکاؤنٹس میں ٹرانسفر ہو رہی تھی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • گزشتہ حکومت نے امریکی غلام بن کر سی پیک منصوبہ روکھے رکھا: فضل الرحمان

    گزشتہ حکومت نے امریکی غلام بن کر سی پیک منصوبہ روکھے رکھا: فضل الرحمان

    کراچی: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہ خارجہ پالیسی ہمیشہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی جاتی ہے، ایران اور افغانستان پڑوسی ممالک ہیں ان کے ساتھ تجارتی تعلقات ہونے چاہئیں، گزشتہ حکومت نے امریکی غلام بن کر سی پیک منصوبہ روکھے رکھا، اب ہم دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔

     

     

    بی این پی کے بانی سردار عطاء اللہ مینگل کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں سردار عطاء اللہ خان کے تعزیتی ریفرنس میں شریک ہونے آیا ہوں، عطاء اللہ مینگل کی میرے والد سے پرانی رفاقت تھی، دنیا میں انسانوں کے تحفظ کے لیے قانون بنتے ہیں، انسانوں کے تحفظ کے لیے قانون بنائے جاتے ہیں، ہم غلط پالیسیاں بناتے ہیں تو پھر سزا ملتی ہے۔

     

     

     

    انہوں نے کہا کہ ہم سیاست دان مفاد پرست واقع ہوئے، ہمیں اپنی غلطیوں کی طرف بھی دیکھنا ہو گا، دنیا میں جبر کی بنیاد پر حکومتیں قائم ہوتی ہیں، ریاست کو دو چیزوں کی ضرورت ہے، پاکستان ہمارا ملک ہے، پاکستان کا آئین چار ستونوں پر کھڑ ا ہے، یہ ملک اسلامی ہے اور آئین سازی میں قرآن و سنت کو ملحوظ رکھا گیا ہے، مملکتی نظام میں عوام کی شراکت آئین میں ہے، یہ ملک وفاقی ہے جس میں چار یونٹ ہیں، چوتھا ستون پارلیمنٹ کی بالا دستی اور آئین سازی عوام کے منتخب نمائندے کریں گے، آج پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے حکمران اتحاد کو سر جوڑ کے بیٹھنا ہو گا۔

     

     

     

    ان کا کہنا تھا کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارتی تعلقات ہونے چاہیے، ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے اس پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے، ایران اور پاکستان کے بہتر تعلقات کی بات کی جاتی ہے اور اجازت بھی نہیں۔

     

     

     

    انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے کے وقت کچھ حالات ایسے تھے جس کی وجہ سے مجھے چین جانا پڑا، چین کے حکمرانوں نے کہا کے اتنے بڑے منصوبے کی تکمیل کیسے ہو گی؟ ملک میں دہشت گردی بدامنی ہے۔پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ جو سی پیک کا حامی ہے وہ امریکہ کا دشمن اور مخالف ان کا دوست ہے، ہم بھارت کے ساتھ تجارتی تعلق بنائیں تو ملکی مفاد سامنے ہوتا ہے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • پشاورسے دوبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے۔283 انتہائی خطرناک حادثے سے بچ گئی۔

    پشاورسے دوبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے۔283 انتہائی خطرناک حادثے سے بچ گئی۔

    پشاور: پشاور سے دوبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے۔283 انتہائی خطرناک حادثے سے بچ گئی۔ اطلاعات کے مطابق پشاور سے دبئی جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی ہے ، حکام کے مطابق پرواز پر دوسو سے زاید مسافر سوار تھے۔۔واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا

    مسافر اسامہ عبداللہ سیٹ نمبر 29 B پر سفر کررہا تھا۔ فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ عملے نے کتنی آسانی سے اس مسافر کو جہاز کی ونڈو تک رسائی دی۔ عملے نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیا اور اس مسافر کو جہاز کا شیشہ توڑنے تک جانے دیا۔۔ مسافر نے جہاز کی ونڈو کا شٹر دوران پرواز لات مار کر توڑ دیا۔ اگر جہاز کی ونڈو کا شیشہ ٹوٹ جاتا تو ہوا کے دباؤ سے جہاز کریش ہوسکتا تھا۔

    مسافر نے جہاز میں توڑ پھوڑ شروع کی مگر جہاز کے عملہ نے اسے سنجیدہ نہ لیا۔مسافر نے جہاز کے عملہ کے ایک رکن عمران جاوید پر حملہ کردیا۔ پائیلٹ نے دوبئی ائرپورٹ سیکیورٹی کو لینڈنگ سے پہلے آگاہ کر دیا۔ دوبئی ائرپورٹ پر مسافر اسامہ عبداللہ کر حراست میں لے لیا گیا۔

    پی آئی اے کے عملہ کی نااہلی اور دیر سے رد عمل نے دو سو سے زائد مسافروں کی جان جا سکتی تھی پی آئی اے کے عملہ کو اسے شروع سے ہی باندھ دینا چاہئے تھا۔جو کہ ایوی ایشن کے عین قوانین کے مطابق ہوتا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس مسافر کا ذہنی توازن خراب ہے۔

    مسافر نے جہاز کے ٹیک آف ہوتے ہے غیر معمولی حرکتیں شروع کردیں۔جہاز کا عملہ خوف کے مارے سہما رہا۔خطرناک مسافر کو اگلے روز انڈرسیکیورٹی پاکستان ڈی پورٹ کردیا گیا۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • ٹیلی کام کمپنیز کو صنعتی ٹیرف نہ دینا سراسرزیادتی ہے:امین الحق

    ٹیلی کام کمپنیز کو صنعتی ٹیرف نہ دینا سراسرزیادتی ہے:امین الحق

    اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے نیپرا کی جانب سے ٹیلی کام کمپنیوں کو انڈسٹریل الیکٹرسٹی ٹیرف دینے کی درخواست خارج کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    اپنے بیان میں وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ٹیلی کام کمپنینزکوصنعت کا درجہ حاصل ہے تو پھر صنعتی ٹیرف دینے سے انکارکیوں کیا جارہا ہے؟، معاملے پر جلد وزیراعظم سے بات کروں گا۔

    وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا انڈسٹریل ٹیرف سے ٹاورز پر بجلی کے اخراجات میں کمی اورصارفین کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی، حکومت نے ٹیلی کام سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دیا ہے اور صنعتی نرخوں پر بجلی کے نرخ حاصل کرنا ٹیلی کام کمپنیوں کا حق ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ مراعات دینے سے دیگر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔

    یہ معاملہ صرف ٹیلی کام سیکٹر کا نہیں ہے بلکہ یہ صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور مستقبل میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہو سکتا ہے۔

    امین الحق نے کہا ہماری یہ ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے سے متعلق عوام اور اسٹیک ہولڈرز دونوں کے معاملات کو خوش اسلوبی سے نمٹایا جائے تاکہ تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • یو اے ای کی جانب سے میر پورخاص میں متاثرین کیلئے خیمہ بستی کا قیام

    یو اے ای کی جانب سے میر پورخاص میں متاثرین کیلئے خیمہ بستی کا قیام

    کراچی : متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد اور ان کی بحالی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں یو اے ای ہلال احمر کے تحت میرپورخاص کے شہر جھڈو میں سیلاب متاثرین کے کیلئے خیمہ بستی قائم کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق سیلاب متاثرین کو مذکورہ خیمہ بستی میں منتقل کردیا گیا، اماراتی ہلال احمر کے امدادی کارکنان سیلاب متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر سامان فراہم کررہے ہیں۔

    متاثرین کے لیے خیمہ بستی کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ جب تک ان کے پکے گھر تعمیر نہیں ہوجاتے جب تک سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے نہ رہیں

    اماراتی ہلال احمر کے ڈائریکٹر حمد بخیت الرومیتی کا کہنا ہے کہ جلد باقی علاقوں کے سیلاب متاثرین کے لیے بھی ریلیف کیمپ قائم کیے جائیں گے اس مشکل گھڑی میں امارات کی حکومت اور اماراتی ہلال احمر پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں 14 جون سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 1545 تک پہنچ گئی ہے۔

    این ڈی ایم اے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 32 اور بلوچستان میں 5افراد جاں بحق ہوئے ہیں، بارشوں اور سيلاب سے سندھ میں سب سے زیادہ 678 اموات ريکارڈ ہوئیں۔

    رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 299، خيبرپختونخوا میں 306 ، پنجاب میں 191، گلگت بلتستان میں 22 جبکہ آزاد کشمیر میں 48 افراد زندگى کى بازى ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 678 مرد 315 خواتين اور 552 بچے شامل ہیں۔

    این ڈی ایم اے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلاب سے مجموعی طور پر ملک بھر میں 19 لاکھ 21 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے جبکہ 12 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب کی آفت نے ایک کروڑ سےزائد انسانوں کو اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبورکیا ہے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • پاک انگلینڈ سیریز: سیلاب متاثرین کی اسٹیڈیم میں انٹری مفت ہوگی

    پاک انگلینڈ سیریز: سیلاب متاثرین کی اسٹیڈیم میں انٹری مفت ہوگی

    کراچی :پاک انگلینڈ سیریز کیلئے سیلاب متاثرین اسٹیڈیم میں مفت داخل ہوسکیں گے،اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس چیف جاویدعالم اوڈھو اور ڈی آئی جی ایس ایس یو مقصود میمن نے نیشنل اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے حوالے سے پی سی بی کے آفیشلزکے ساتھ میٹنگ کی۔

    میٹینگ میں ٹیموں کی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ تمام فورسز کے اہلکارکل ہونے والی ریہرسل میں حصہ لیں گے۔

    جاوید عالم اوڈھو اور مقصود میمن نے کہا پی سی بی نے سیلاب متاثرین کو فری ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے، ہم سیلاب متاثرین کو خوشیاں دیں گے۔انہوں نے کہا سیلاب متاثرین کیلئے اسٹیڈیم میں فری انٹری ہوگی جس پر چیئرمین پی سی بی رضامند ہیں، ہماری ٹیمیں ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کریں گی۔

    کراچی پولیس چیف جاویدعالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی کھلاڑی کو باہر جانے سے نہیں روکا، پی سی بی جب ہمیں آگاہ کرے گا ہم کھلاڑیوں کو جانے دیں گے۔

    کھلاڑیوں کو صدارتی پروٹوکول دیا گیا ہے، صدارتی پروٹوکول میں باہر جانے کیلئے ایک روزقبل پیشگی اطلاع دینی پڑے گی، اگر کھلاڑی باہر جانا چاہتے ہیں تو پی سی بی کے ذریعے ہمیں اطلاع دیں۔انہوں نے کہا سیکورٹی پلان مناسب انداز سے بنایا گیا ہے، انگلینڈ کی ٹیم کوبہترین سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، انگلش سیکورٹی آفیشلز ہماری پلاننگ سے خوش ہیں، انگلش ٹیم کی سیکیورٹی پر5 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • پاکستان کا بھارت سے میچ جیتنا مہنگا پڑگیا:برطانیہ میں مسلمانوں پر حملے:حالات بہت زیادہ خراب

    پاکستان کا بھارت سے میچ جیتنا مہنگا پڑگیا:برطانیہ میں مسلمانوں پر حملے:حالات بہت زیادہ خراب

    ایسٹر:پاکستان کا بھارت سے میچ جیتنا مہنگا پڑگیا:برطانیہ میں مسلمانوں پر حملے:حالات بہت زیادہ خراب ،اطلاعاتکے مطابق ہفتے کے روز لیسٹر میں بڑے پیمانے پر پیدا ہونے والے فسادات میں شدت آگئی ہے دوسری طرف مسلم رہنماوں نے مسلمانوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے

    کہا جارہا ہے کہ اس کشیدگی کے درمیان ہجوم کو روکنے کی پولیس نے کوشش کی جس میں بنیادی طور پر مسلم اور ہندو برادریوں کے نوجوان شامل تھے۔

    یہ 28 اگست کو ہندوستان اور پاکستان کے کرکٹ میچ کے بعد تشدد سمیت کئی واقعات میں سے تازہ ترین واقعہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس علاقے میں ایک اہم پولیس آپریشن جاری رہے گا۔

    اتوار کو کشیدگی برقرار رہی جب پولیس نے کہا کہ اس نے سڑکوں پر اپنی موجودگی بڑھا دی ہے اور نوجوانوں کو مزید تصادم میں پڑنے سے روکنے کے لیے اسنیپ چیکنگ شروع کر دی ہے۔

    ہفتے کی شام لوگوں نے سوشل میڈیا پر ایک ہجوم کی فوٹیج اور تصویریں شیئر کیں جو "جئے شری رام” (بھگوان رام کی فتح) کے نعرے لگا رہے تھے جب یہ شہر میں ایشیائی کمیونٹی کے مرکز بیلگریو روڈ سے مارچ کر رہا تھا۔

    سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں درجنوں نقاب پوش افراد کو مارچ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب پولیس اہلکار انہیں لائن میں رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انادولو ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ بیلگراو روڈ پر جمع ہونے والے ہجوم کے درمیان کچھ لوگوں نے مسلم مخالف مظاہرین پر شیشے کی بوتلیں پھینکیں۔

  • سیاسی یتیم عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں: مریم اورنگزیب

    سیاسی یتیم عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں: مریم اورنگزیب

    لندن:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام تر توجہ سیلاب زدگان کی بحالی پر مرکوز ہے، سیاسی یتیم عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونگے۔

    لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسی کی دھونس اور دھمکی سے انتخابات پہلے یا بعد میں نہیں ہونگے، عام انتخابات مقررہ تاریخ پر ہی ہوں گے، ہم سب کوشش کر رہے ہیں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے اور اس وقت حکومت کا تمام فوکس سیلاب متاثرین کی بحالی پر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج غیر متوقع ہیں، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے غیر معمولی سیلاب کا سامنا ہے، ان کے پاس کے پی کے اور پنجاب کے وسائل ہیں انہیں استعمال کر رہے ہیں، جو لوگ حقیقی آزادی کی بات کر رہے ہیں وہ ان کی اپنی انا اور تکبر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ سیلاب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، سیلاب متاثرین کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، سیاسی عدم استحکام وہ کر رہے ہیں جو سیاسی یتیم ہیں جبکہ عدم استحکام پھیلانے والوں کو سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں، وہ چاہتے ہیں اقتدار نہیں ہے تو خدا ناخواستہ ملک کو آگ لگا دیں۔پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.rin