Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • انگلش کپتان کا پاکستان کیخلاف سیریز مس کرنے کا امکان

    انگلش کپتان کا پاکستان کیخلاف سیریز مس کرنے کا امکان

    انگلش کپتان کا پاکستان کیخلاف سیریز مس کرنے کا امکان ہے

    برطانوی میڈیا کے مطابق کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم جوز بٹلر پنڈلی کی انجری کا شکار ہیں، ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق جوزبٹلر آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں،انگلش کپتان ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے مکمل سیریز مس کر سکتے ہیں، ممکنہ طور پرجوز بٹلر صرف آخری دو میچز تک خود کو محدود کر سکتے ہیں، انگلینڈ ٹیم کے آل راؤنڈد معین علی کراچی چاروں میچزمیں قیادت کریں گے، معین علی کے لاہور کے میچز میں بھی قیادت کرنے کا امکان ہے

    کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں وارم اپ میچز ہیں، جلدی کی ضرورت نہیں،پاکستان میں سیریز کے آخری دو میچز ملتے ہیں تو یہ بہترین ہو جائے گا

    قبل ازیں گزشتہ روز انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچی کراچی پہنچنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی کرکٹ کے ساتھ محبت اور جوش قابل ذکر ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم بہت مضبوط ٹیم ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ ٹیم میں 7 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 20 ستمبر سے کراچی میں شروع ہورہی ہے، ایونٹ کے ابتدائی 4 میچز کراچی جب کہ آخری3 لاہور میں ہوں گے

  • یوکرین کو ہتھیار فروخت کرنا اخلاقی طور پر درست ہے،پوپ فرانسس

    یوکرین کو ہتھیار فروخت کرنا اخلاقی طور پر درست ہے،پوپ فرانسس

    پوپ فرانسس نے یوکرین کو اسلحہ فروخت کی حمایت کردی۔

    باغی ٹی وی : پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ یوکرین ہتھیار دفاع کیلئے استعمال کرے تو اسے فروخت میں کوئی حرج نہیں ہے، دفاع کے لیے یوکرین کو ہتھیار فروخت کرنا اخلاقی طور پر درست ہے تاکہ اس ملک کو روسی جارحیت سے اپنے دفاع میں مدد مل سکے۔

    ہم نے 2000 مربع کلو میٹرعلاقہ روسی فوج سے چھین لیا ہے، یوکرینی صدر

    یوکرین کو دفاع کے لیے اسلحہ کی فروخت سیاسی فیصلہ ہوگا جودرست تصورہوگا، ملک کی حفاظت اوردفاع کے لیے اقدام ظاہر کرتا ہے کہ آپ محب وطن ہے، یوکرین روس جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہی واحد حل ہیں۔

    قازقستان کے تین روزہ دورے سے واپس آنے والے ہوائی جہاز میں سوار صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، فرانسس نے کیف پر بھی زور دیا کہ وہ حتمی بات چیت کے لیے تیار رہے، اگرچہ اس سے "بو” آ سکتی ہے کیونکہ یہ یوکرائنی فریق کے لیے مشکل ہو گا۔

    45 منٹ طویل فضائی نیوز کانفرنس میں، ایک رپورٹر نے پوچھا کہ کیا یہ اخلاقی طور پر درست ہے کہ ممالک یوکرین کو ہتھیار بھیجیں۔

    فرانسس نے کہا کہ یہ ایک سیاسی فیصلہ ہے جو اخلاقی، اخلاقی طور پر قابل قبول ہو سکتا ہے، اگر یہ اخلاقی شرائط کے تحت کیا جائے، فرانسس نے رومن کیتھولک چرچ کے "جسٹ وار” کے اصولوں کی وضاحت کی، جو ایک جارح قوم کے خلاف اپنے دفاع کے لیے مہلک ہتھیاروں کے متناسب استعمال کی اجازت دیتے-

    انہوں نے کہا کہ سیلف ڈیفنس نہ صرف جائز ہے بلکہ وطن سے محبت کا اظہار بھی ہے۔ جو اپنا دفاع نہیں کرتا، جو کسی چیز کا دفاع نہیں کرتا، وہ اس سے محبت نہیں کرتا۔ جو لوگ (کسی چیز کا) دفاع کرتے ہیں وہ اسے پسند کرتے ہیں ۔

    ملکہ برطانیہ کے تابوت کی حفاظت پر تعینات گارڈ بے ہوش ہو کر گرپڑا

    کسی دوسرے ملک کو ہتھیاروں کی فراہمی اخلاقی یا غیر اخلاقی ہونے کے درمیان فرق کی وضاحت کرتے ہوئے، فرانسس نے کہا یہ غیر اخلاقی ہو سکتا ہے اگر ارادہ مزید جنگ کو بھڑکا رہا ہو، یا اسلحہ بیچنا یا اسلحے کو پھینکنا جس کی (ملک) کو مزید ضرورت نہیں ہے۔ محرک وہ ہے جو بڑے پیمانے پر اس عمل کی اخلاقیات کو اہل بناتا ہے-

    یاد رہے ایک ماہ قبل امریکا نے یوکرین کے لیے سب سے بڑے اسلحے کے پیکج کا اعلان کیا تھا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے نئی دفاعی امداد کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب ڈالر بتایا تھا۔

    امریکی عسکری حکام کے مطابق یہ یوکرین کے لیے امریکی ہتھیاروں اورسازوسامان کا اب تک کا سب سے بڑا پیکج ہے۔

    اس پیکج میں ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (ہیمارس)، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم گولہ ناسامس اور 50 ایم 113 بکتربند طبی نقل وحمل کے لیے گاڑیاں شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اسلحہ کا یہ پیکج 8.8 ارب ڈالر کی اس فوجی امداد کے علاوہ ہوگا جو امریکا نے گذشتہ ایک سال کے دوران میں یوکرین کودی ہے۔

    بھارت میں 2 دلت بہنیں اجتماعی زیادتی کے بعد قتل،لاشیں درختوں سے لٹکا دیں

  • شہباز گل کا بیان لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ تھا،تحریری فیصلہ

    شہباز گل کا بیان لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ تھا،تحریری فیصلہ

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا. تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز گل کا بیان لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ تھا،پارٹی ترجمان اور ماہر تعلیم ہونے کے دعویدار سے لاپرواہ بیان کی امید نہیں تھی، افواج پاکستان کی جانب سے مقدمے میں کوئی شکایت نہیں کی گئی، افواج پاکستان کا نظم و ضبط اتنا کمزور نہیں کہ کسی سیاسی لیڈر کے لاپرواہ بیان سے متاثر ہوجائے پولیس کوئی شواہد نہیں دے سکی کہ شہباز گل نے پہلے یا بعد میں کسی افسر یا سپاہی سے رابطہ کیا، شہباز گل سے تفتیش مکمل ہوچکی ،مزید جیل میں نہیں رکھا جاسکتا،شہباز گل کو مزید جیل میں رکھنا بےسود ہوگا بلکہ ٹرائل سے پہلے سزا دینا ہوگا،

    تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ہر سماعت پر عدالت حاضری یقینی بنانے کے لیے ٹرائل کورٹ شہباز گل کو پابند کر سکتی ہے،ایسا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکا کہ شہباز گل کی درخواست ضمانت مسترد کریں، شہباز گل کی 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت منظور کی گئی،اسلام آبادہائیکورٹ صرف ضمانت کا فیصلہ اور عارضی مشاہدہ کررہی ہے، ٹرائل کورٹ شہباز گل کیس کے عارضی مشاہدے سے متاثر ہوئے بغیر میرٹ پر سنے،

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

  • شنگھائی تعاون تنظیم ، سربراہان کا اجلاس کے آغاز پر بنایا گیا گروپ فوٹو

    شنگھائی تعاون تنظیم ، سربراہان کا اجلاس کے آغاز پر بنایا گیا گروپ فوٹو

    شنگھائی تعاون تنظیم ، سربراہان کا اجلاس کے آغاز پر بنایا گیا گروپ فوٹو
    وزیراعظم شہباز شریف آج ازبکستان میں چین، آذربائیجان، قزاقستان کے صدور سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان سے خطاب بھی شیڈول ہے ۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شریک سربراہان کا اجلاس کے آغاز پر گروپ فوٹو بنایا گیا کانگریس سنٹر سمرقند میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے سربراہان کاگروپ فوٹو بنایا گیا

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ،وزیراعظم شہبازشریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے قدرتی آفت نمٹنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مثالی اور گہرے تعلقات ہیں پاکستان اور آذربائیجان مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے نگورنو کاراباخ پر پاکستان کی آذربائیجان کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا وزیراعظم نے آذربائیجان کے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیابی پر مبارکباد دی وزیراعظم نے آرمینیا کے بلااشتعال حملے میں 71 آذری فوجیوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کی وزیر اعظم نےسالمیت کے تحفظ میں آذربائیجان کے دفاع کے حق کی حمایت کا اعادہ کیا وزیراعظم اور آذربائیجان صدر نے سیاسی، اقتصادی، توانائی، دفاع، تعلیمی شعبے میں تعاون بڑھانے کاعزم کیا

    وزیراعظم آفس سے وزیر اعظم کے دورہ ازبکستان کے دوسرے روز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس کے دوسرے روز مصروف دن گزاریں گے وزیرِ اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان سے خطاب بھی کریں گے، وزیراعظم صدر قزاقستان "قاسم ژورمات توکائیف "سے ملاقات کریں گے اور اپنے دورے کے اختتام سے پہلے امام بخاری کے مزار پر حاضری بھی دیں گے ،

    قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے آذربائیجان کے صدر سے یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی شعبہ میں تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تجارت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا

    وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے،وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس کے مو قع پر ہوئی ،ملاقات میں دو طرفہ تجارت ،گیس کی فراہمی سمیت بڑے منصوبوں کے احکامات پر عمل درآمد پراتفاق کیا گیا ، ترک صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر ہمیں خوشی ہے پاکستان کو اپنا ترجیحی شراکت دار تصورکرتے ہیں، روس اورازبکستان میں پائپ لائن کے لیے کسی حد تک بنیادی ڈھانچہ موجود ہے

  • سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مارنے کی بڑی وجہ کیا تھی؟اکبرایس بابر کے جاندار تجزیے نے سب کوہلادیا!

    سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مارنے کی بڑی وجہ کیا تھی؟اکبرایس بابر کے جاندار تجزیے نے سب کوہلادیا!

    لاہور:سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مارنے کی بڑی وجہ کیا تھی؟اکبرایس بابر کے جاندار تجزیے نے سب کوہلادیا!اطلاعات کےمطابق اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان کے معتمد ساتھی سیف اللہ نیازی کے گھرچھاپہ اصل میں اہم معلومات لینے کےلیے مارا گیا ہے

    نجی ٹی وی پر سینیئر صحافی مبشرلقمان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سیف اللہ نیازی عمران خان کا ایک معتمد ساتھی ہے اور اس کے پاس عمران خان کے بہت سے امور کی انجام دہی کا معاملہ ہوتا ہے ، ان کا یہ بھی کہناتھا کہ سیف اللہ نیازی ایک متحرک شخص ہے اور میں اس کو بہت زیادہ بہتر جانتاہوں ،

     

    اکبرایس بابر نے مبشرلقمان کےاس سوال کے جواب میں کہ کیا واقعی سیف اللہ نیازی کے پاس فارن فنڈنگ اکاونٹ کا ریکارڈ ہےکے جواب میں اکبرایس بابر نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی ہے

    یاد رہے کہ کل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چھاپہ مارا ہے۔

    ایف آئی اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے سینٹر سیف الله نیازی کے گھر اور آئی نائن ٹو میں ایک دفتر پر باقائدہ سرچ وارنٹ لیکر چھاپہ مارا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹر سیف نیازی کے گھر سے لیپ ٹاپ، فون اور دیگر سامان ضبط کرلیا،آئی نائن ٹو میں میسرزٹائیل ماوٹین کے آفتاب احمد جان،بلال خان اور چودھری محمد اقبال اور سیف الله نیازی نامنظور ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ آپریٹ کررہے تھے،ویب سائٹ کو غیرقانونی طور پر فنڈز اکھٹا کرنے کے لیے استعمال کیا جارتھا۔

    ایف آئی اے کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد سے سرچ و الیکڑانک ڈیوائس تحویل میں لینے کی اجازت بھی حاصل کی۔

  • افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی کیلئے چین نے پھرمطالبہ کردیا

    افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی کیلئے چین نے پھرمطالبہ کردیا

    بیجنگ :چین نے کہا ہے کہ امریکا فوری طور پر افغان منجمد اثاثوں کو بحال کرے اور افغان اثاثوں کی افغانستان کو مکمل اور آزادانہ ادائیگی کرے۔

    ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤننگ کا کہنا ہے کہ افغان مرکزی بینک کے امریکا میں منجمد اثاثے افغان قومی ملکیت ہیں جو افغانوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ضروری ہیں، افغان منجمد اثاثوں کی فوری، مکمل اور آزادانہ ادائیگی ہونی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ افغان اثاثے افغان عوام کی فلاح کے لیے کسی مداخلت کے بغیر استعمال ہونے چاہئیں، امریکہ افغان اثاثوں کو فوری غیر منجمد کرے اور یکطرفہ پابندیاں ہٹائے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا افغانستان میں امن و استحکام کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد امریکی حکام نےامریکہ میں موجود افغان مرکزی بینک کے 7 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کر دئیے تھے، گزشتہ روز امریکہ نے افغانستان کے 3.5 بلین ڈالر کے اثاثے سوئٹزرلینڈ کے افغان فنڈ میں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • ہنگری کے تعاون سے ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی: آرمی چیف

    ہنگری کے تعاون سے ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہنگری کے تعاون سے ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہنگری کا دورہ کیا اور ہنگری کے وزیر خارجہ سے دارالحکومت بڈاپاسٹ میں ملاقات کی، اس دوران انہوں نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔

    ہنگرین وزیر خارجہ نے پاکستانی طلباء کیلئے سکالرشپ 200 سے بڑھا کر 400 کر دیئے جبکہ سپہ سالار نے دوست ممالک کے نیک جذبات اور تعاون پر تشکر کا اظہار کیا۔

    ملاقات کے دوران ہنگری نے تجارت، زراعت اور آبی وسائل کی مینجمنٹ ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش کی۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہنگری کے تعاون سے ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔

    بعد ازاں جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہنگرین کمانڈر ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقات کی، اس دوران باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ

    عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ

    پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے پشاور جلسے میں سرکاری وسائل کا استعمال اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہوگئی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

    پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان 10 صوبائی وزراء اور مشیروں پر بھی 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق این اے 31 پشاور میں ہونیوالے پی ٹی آئی جلسے میں سرکاری وسائل کے استعمال پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سامنے آئی تھی۔

    خلاف ورزی ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی چیئرمین سمیت دیگر رہنماؤں پر جرمانہ عائد کیا۔وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج (جمعرات کو) فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں عمران خان، محمود خان سمیت تمام افراد کو جرمانے کی رقم 18 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

  • پراپرٹی ٹرانسفر فیس میں بڑی کمی:رئیل اسٹیٹ اورکاروباری طبقہ خوش ہوگیا

    پراپرٹی ٹرانسفر فیس میں بڑی کمی:رئیل اسٹیٹ اورکاروباری طبقہ خوش ہوگیا

    لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے ایک اور احسن اقدام کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے میں پراپرٹی کی ٹرانسفر فیس میں بڑی کمی کر دی گئی۔

     

     

    وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے صوبے بھر میں پراپرٹی ٹرانسفر فیس جو پہلے بہت زیادہ تھی جو اب ایک فیصد مقرر کردی ہے۔چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے’

     

     

    اجلاس میں چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ اس اقدام سے پنجاب حکومت کا ریونیو بہت بڑھ جائے گا، پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے، اس فیصلے سے صوبے بھر میں رجسٹریوں میں اضافہ ہو گا۔

     

     

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہمارے اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، اس اقدام سے تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے لئے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔

     

     

    واضح رہے کہ اجلاس میں سینٹر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی اور سیکرٹری خزانہ افتخار امجد نے شرکت کی۔

     

     

    دوسری طرف دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کردی تھی۔تفصیلات کے مطابق ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کرنے کا اطلاق محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پر ہوگا۔

    وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ نے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی۔

    اس فیصلے کے بعد ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف کو قواعد وضوابط کے تحت ایڈہاک ملازمتوں پر بھرتی کیا جاسکے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے اقدام سے محکمہ صحت نے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف کی کمی دور ہوگی۔

  • وزیراعظم کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر سے ملاقات

    وزیراعظم کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر سے ملاقات

    سمرقند: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم نے صدر رئیسی اور ایرانی عوام کا ملک میں بڑے پیمانے پر سیلاب کے دوران پاکستانی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے تباہ کن اثرات پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ کم سے کم کاربن کے اخراج کے باوجود پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کا سامنا ہے جس کے لیے وہ ذمہ دار بھی نہیں ہے۔ انہوں نے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ٹھوس بین الاقوامی کارروائی کی اہمیت پر زور دیا جن کا سامنا پاکستان جیسے موسمیاتی اعتبار سے خطرے کی لپیٹ میں ممالک کو کرنا پڑ رہا ہے۔

    ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے نتائج کا مثبت جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں اطراف نے اقتصادی و تجارتی روابط، توانائی، ثقافت اور عوام سے عوام کے روابط میں تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔

    وزیراعظم نے اقتصادی اور توانائی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے، بارٹر ٹریڈ کو فعال کرنے، بارڈر مارکیٹس کھولنے اور پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے قریبی دوطرفہ روابط کی ضرورت پر زور دیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان دو طرفہ تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے اقدامات پر بات چیت کے لیے ایک وفد بھیجے گا۔

    وزیراعظم نے صدر رئیسی کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ صدر رئیسی نے وزیراعظم کو دورہ ایران کی دعوت دی۔