Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • نیو میٹرو سٹی کا سفید جھوٹ

    نیو میٹرو سٹی کا سفید جھوٹ

    نیو میٹرو سٹی کا سفید جھوٹ

    گزشتہ ماہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، سیلز پارٹنرز، کنسلٹنٹس اور سرمایہ کاروں کو لاہور میں ایک عشائیہ پر مدعو کیا گیا تھا۔ جس میں رات کا کھانے کا انتظام کیا گیا تھا اور مختلف قسم کے پکوانوں سے ٹیبلوں کو سجایا گیا تھا.

    جبکہ یہ سب ایک شخص کے اشارے پر کیا گیا تھا دراصل بلال بشیر ملک، ایک نوجوان، ہوشیار لباس میں ملبوس، خوش گفتار، اور ہر وقت گارڈز، ڈرائیوروں اور ساتھیوں کے ساتھ گھرے ہوئے رہتے ہیں، جو بلال اسٹیل ملز کے سی ای او ہیں، اور معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کے نواسے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق: بلال زرون مسعود کی طرف سے دیے گئے اس عشائیے کے دوران انہوں نے خطاب کرتے ہوئے ڈنر پر آئے سیلز پارٹنرز اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کا شکریہ ادا کیا، جن میں سے بہت سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں سے تھے۔ اور پھر وہ BSM ڈویلپرز کے تازہ ترین پراجیکٹ راولپنڈی کے پہاڑی گوجر خان علاقے میں نیو میٹرو سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے سیلز پچ پر گئے۔ یہ بلال کی جانب سے شروع کیے جانے والے ’نیو میٹرو ورلڈ‘ کے نام سے دوسرا منصوبہ ہوگا، جس کا پہلا منصوبہ فی الحال سرائے عالمگیر میں زیر تعمیر ہے۔

    خیال رہے کہ یہ ڈنر پروگرام اگست کے شروع میں ہوا تھا۔ لیکن وہاں موجود لوگوں میں سے کسی کے لیے یہ حیرت کی بات نہیں تھی۔ 14 جولائی 2022 کو دو ہفتے پہلے ، نیو میٹرو سٹی کے یوٹیوب اکاؤنٹ نے ایک ویڈیو شائع کی تھی جس میں ملک ریاض کو اپنے پوتے کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملک ریاض نے کہا کہ: "میں اسے واضح کرنا چاہتا ہوں۔ نیو میٹرو سٹی کا عزم بحریہ ٹاؤن کا عزم ہے۔ مجھے بلال پر فخر ہے، اور میں جانتا ہوں کہ وہ ہمارے خاندان کے معیار کو برقرار رکھے گا.

    انہوں نے مزید کہا کہ: بلال ہم سے بھی بہتر کام کرے گا جو ہم نے بحریہ ٹاؤن میں کیا۔ وہ سرائے عالمگیر اور پاکستان کے دیگر شہروں کو لندن، پیرس اور دبئی میں تبدیل کر دے گا۔

  • بھارت میں  2 دلت بہنیں اجتماعی زیادتی کے بعد قتل،لاشیں درختوں سے لٹکا دیں

    بھارت میں 2 دلت بہنیں اجتماعی زیادتی کے بعد قتل،لاشیں درختوں سے لٹکا دیں

    نئی دہلی: بھارت میں 2 دلت بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر لکھم پورکھیڑی میں 6 ملزموں نے 2 دلت بہنوں کواجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا اور لاشیں درخت سے لٹکا دیں۔

    عدالت میں طلاق کےلئےآئی بیوی کو شوہرنےگلا کاٹ کرقتل کردیا

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دلت بہنوں کی لاشیں گھرسےایک کلومیٹر دور کھیت میں درخت سے لٹکی ہوئی ملیں پولیس نے دلت بہنوں سے اجتماعی زیادتی اور قتل کے مجرموں کو گرفتار کرنےکےبجائےمقتول لڑکیوں پرالزام عائد کردیا کہ وہ اپنی مرضی سے مجرموں کے ساتھ گئی تھیں۔

    مقتول دلت بہنوں کی والدہ کی مسلسل فریاد پر بھی پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی تاہم علاقہ مکینوں کے احتجاج پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے 6 ملزموں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

    قبل ازیں بھارتی ریاست کرناٹکا میں شوہر نے عدالت میں بیوی کو گلا کاٹ کر مار دیا۔اطلاعات کے مطابق ریاست کرناٹکا کے ضلع ہاسن کے شہر ہولیناراسی پور کی فیملی عدالت میں شیواکمار (Shivakumar) اور اس کی بیوی چائیترا (Chaitra) کے درمیان طلاق کا معاملہ زیر غور تھا۔

    اوکاڑہ :ضعیف بیوہ منیراں بی بی کےگھرمیں داخل ہوکر بااثرافراد کا تشدد

    عدالت نے حسب روایت شادی کو بچانے کے لیے دونوں کو ایک اور موقع دیا تھا جوڑے نے کونسلنگ سیشن کے دوران اپنے اختلافات کو بھول کر پھر سے نئی شروعات کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی شیوا کمار نے اپنی بیوی چایئترا پر اس وقت حملہ کیا جب وہ عدالت کے واش روم گئی، شیوا کمار بیوی کے پیچھے گیا اور وہاں اس نے تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ دیا۔

    واردات کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن عدالت میں موجود افراد نے اسے پکڑ کر پولیس کےحوالے کردیا تھا جب کہ چائیترا کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھاجہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے ملزم شوہر شیوکمار پر اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

    بلقیس بانو عصمت دری کیس،11 ملزمان کو رہا کر دیا گیا

  • ٹیسلا کی نئی مائیکرو چِپ 2033 تک انسانوں سے زیادہ ذہین ہوجائے گی

    ٹیسلا کی نئی مائیکرو چِپ 2033 تک انسانوں سے زیادہ ذہین ہوجائے گی

    ٹیسلا کی نئی مائیکرو چِپ 2033 تک انسانوں سے زیادہ ذہین ہوجائے گی۔

    باغی ٹی وی : ایک کار اور وین لیزنگ کمپنی ویناراما کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابقD1 مائیکرو چِپ ایک سیکنڈ میں 362 ہزار ارب آپریشن کر سکتی ہے جبکہ انسان کا دماغ 10 لاکھ ہزار ارب آپریشن فی سیکنڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس مائیکرو چِپ کے کام کرنے کی صلاحیت انسانی دماغ کے36 فی صد ہے۔

    بلیو اوریجن کا چاند پر جانے والا خلائی مشن حادثے کا شکار ہو گیا

    کمپنی نے یہ پیش گوئی ماضی اور موجودہ ٹیسلا چِپس کا تجزیہ کرتے ہوئے کی جس میں کمپنی کو معلوم ہوا کہ مائیکرو چپس کی صلاحیت میں ہر سال 486 فی صد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔

    ویناراما کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اس سال اپنی نئی D1 چِپ متعارف کرانے جا رہی ہے۔ یہ چِپ ڈوجو سُپر کمپیوٹر پلیٹ فارم اور ٹیسلا کےآٹو پائلٹ سیلف ڈرائیونگ سسٹم کا اہم حصہ ہوگی۔

    پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی پر جنوبی کوریا نے گوگل اور میٹا کمپنیوں پر جرمانہ عائد کر دیا

    سائنس دانوں کا کافی عرصے سے یہ مؤقف رہا ہے کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب مصنوعی ذہانت انسانی کی ذہنی صلاحیت سے سبقت لے جائے گی اگرچہ اس حوالے سے متعدد آراء پائی جاتی ہیں کہ ایسا کب ہوگا۔

    ویناراما کا کہنا ہے کہ اس بات کو ماننا پاگل پن نہیں ہے کہ ٹیکنالوجی ہماری زندگیوں میں ہی انسان سے زیادہ ذہین ہو جائے گی۔ فی الوقت مائیکروچِپس انسانوں کے دماغ کے سِناپسِز(اعصابی خلیوں کے درمیان جوڑ) کی طرح کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    تیز چلنا مختلف امراض اور موت کا خطرہ کم کرتا ہے، تحقیق

  • پی ٹی آئی کا عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی

    پی ٹی آئی کا عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی

    پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی کال پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف لائحہ عمل طے کرلیا۔

    پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویزخٹک کی زیر صدارت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں سینئر ترین قیادت اسد قیصر،نورالحق قادری ،اعظم سواتی ،علی امین گنڈاپور،عمر ایوب ،شہریار آفریدی ،عاطف خان ،شوکت یوسفزئی ،شہرام ترکئی سمیت تمام شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاگیا ہے۔ صوبائی وزیر محنت خیبر پختون خوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں کو بند اور امپورٹڈ حکومت کی رخصتی تک دھرنا دیاجائے گا۔ جیسے 2014 میں دیا گیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ یہ امپورتڈ حکومت ہے اوراس نے ملک کی معیشت اور سب کچھ کو تباہ کردیا ہے.

    انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پارٹی رہنماﺅں کے خلاف قائم جھوٹے وبے بنیاد مقدمات کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک اور پارٹی منظم کرنے کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی پارٹی عہدیداروں و یوتھ کے صوبائی صدور کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں قانونی پہلو، ملک کی سیاسی صورتحال و دیگر اہم معاملات زیر غور آئیں گے جب کہ اسلام آباد کی جانب مارچ اور دیگر اہم معاملات پر سنیئر قیادت سے مشاورت ہو گی۔ اور اس حکومت کے ظلم کے خلاف ہم نکلیں گے اور ان کو گھر بھیج کر نئے الیکشن کروائیں گے جبکہ ہمارا اص مطالبہ صاف اور شفاف الیکشن چاہیئے اور انہیں یہ ہر صورت کرانا ہونگے ورنہ ان کے کیخلاف ہم ایسا احتجاج کریں گے کہ پورا اسلام آباد بند کردیں گے.

  • الیکشن کمیشن نے فنڈنگ کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی

    الیکشن کمیشن نے فنڈنگ کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی

    الیکشن کمیشن نے فنڈنگ کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے.

    الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) میں سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ ذرائع سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ ممبرسندھ نثار درانی نےریمارکس اگلی سماعت پر حتمی دلائل ہوں گے، جس نے جواب جمع کرانا ہے وہ کرائے، ورنہ ہم فیصلہ سنا دیں گے۔

    پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت شاہ محمد جتوئی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے آج بروز جمعرات 15 ستمبر کو کی۔ سماعت کے آغاز میں ایم کیو ایم کے وکیل نے استدعا کی ہمارے کیس میں درخواست مسترد ہوگئی تھی، جواب جمع کرانے کے لئے مزید مہلت دیں۔ سماعت کے دوران عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) کے معاون وکیل نے بھی مہلت دینے کی استدعا کی۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وکیل کا کہنا تھا اس کیس میں بہت تاخیر ہوچکی ہے ، ہر بار سب مزید وقت مانگ لیتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو جواب جمع کرانی کی حتمی مہلت دیت ہوئے کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ چھ ستمبر کو پی پی اور ن لیگ کے پارٹی فنڈنگ کیسز کے فیصلے جلد کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ الیکشن کمیشن کو ہر پارٹی سے متعلق کیسز برابری کی سطح پر دیکھنے چاہییں۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی جانب سے دائر درخواست میں وکیل انور منصور خان نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس عدالت کے ڈویژن بینچ نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن لیول پلینگ فیلڈ دے گا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سے توقع کا اظہار کیا تھا کہ تمام جماعتوں کے کیسز کو ایک نظر سے دیکھے گا ۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت کیسے فرض کر سکتی ہے کہ لیول پلینگ فیلڈ نہیں دی جا رہی۔ ایک آئینی فورم ہے، اس کو ہم ریگولیٹ کیسے کر سکتے ہیں۔ اسلام آبادہائیکورٹ پہلے ہی کہہ چکی کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک کرے۔عدالت تمام آئینی اداروں کا احترام کرتی ہے۔عدالت نے کہا تھا کہ آپ کو الیکشن کمیشن سے کوئی شکایت ہے تو پہلے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پہلے عدالت کیسے حکم جاری کرسکتی ہے ؟ ۔آرٹیکل 25 کے تحت ہر پارٹی سے متعلق کیسز کو الیکشن کمیشن کو برابری کی سطح پر دیکھنا چاہیے۔

  • انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

    انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی : انگلش کرکٹ ٹیم دبئی سے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچی ہے ایئر پورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہو گا۔انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان معین علی ہیں۔

    آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے یہ پہلا موقع ہو گا جب دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کے میدانوں میں مدمقابل ہوں گی۔

    جو کہتا ہے پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں ہے وہ جھوٹ بولتا ہے:عاقب جاوید

    یاد رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔انگلینڈ ٹیم آخری مرتبہ 2005 میں پاکستان کے دورے پر آئی تھی۔

  • سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے زرعی قرضے موخر کرنے کا فیصلہ

    سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے زرعی قرضے موخر کرنے کا فیصلہ

    سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے زرعی قرضے موخر کرنے کا فیصلہ، آفت زدہ قرار علاقوں میں کسانوں سے قرضوں کی اقساط وصول نہیں کی جائیں گی

    زرعی ترقیاتی بینک نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو ریلیف دیتے ہوئے 20 ارب روپے سے زائد کے زرعی قرضے موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان میں زرعی قرضے ایک سال کیلئے موخر کردئے گئے ہیں۔

    زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے بتایا گیا کہ آفت زدہ قرار علاقوں میں کسانوں سے قرضوں کی اقساط وصول نہیں کی جائیں گی اور اس ریلیف سے57 ہزار کاشت کار مستفید ہوں گے۔ حکام نے بتایا کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے سندھ اوربلوچستان میں فصلوں کو نقصان ہوا جب کہ بالخصوص سندھ میں سیلابی پانی کی وجہ سے گنے کی فصل متاثر ہوئی۔ بینک حکام کی جانب سے کہا گیا کہ ایسے حالات میں کسان کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے صوبوں بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے درجنوں اضلاع میں سیلاب نے وسیع پیمانے پر زرعی اراضی کو تباہ کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہزاروں ایکڑ زرعی زمین کی جلد ازجلد بحالی نہ کیگئی تو ملک کو جلد ہی خوراک کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    بلوچستان کے ضلع پشین میں ایک خاتون کسان نازیہ بی بی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”ہمیں تشویش ہے کہ اگر ابھی کھیتوں کی نکاسی نہ کی گئی تو ہم سردیوں کے موسم کے لئے فصلیں نہیں لگا سکیں گے جن میں سب سے اہم گندم کی فصل ہے۔” زرعی شعبے کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے حکومت نے خوراک کی سلامتی کے بحران سے خبردار کیا ہے۔ پاکستانی حکام کو پہلے ہی پڑوسی ملک افغانستان اور ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنا پڑ رہا ہے۔

    دارالحکومت اسلام آباد میں ایک دکان دار نے ایک عالمی ادارے کو بتایا کہ وہ فی الحال فروخت کرنے کے لیے سبزیوں کا نیا اسٹاک خریدنے سے قاصر ہے۔ اس دکان دار ک مطابق ”میں پیاز اور ٹماٹر کے درآمدشدہ ذخیرے کے گوداموں تک پہنچنے کا انتظار کر رہا ہوں تاکہ اسے وہاں سے خریدنے کے بعد آگے فروخت کر سکوں۔”

  • ایوارڈ شو میں کیوں نہیں مدعو کیا جاتا سید جبران نے وجہ بتا دی

    ایوارڈ شو میں کیوں نہیں مدعو کیا جاتا سید جبران نے وجہ بتا دی

    پاکستانی اداکار سید جبران نے اپنی اداکاری اور دلکش شخصیت سے انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی ہےتاہم انہیں کبھی کسی بھی ایوارڈ شو میں نہیں دیکھا گیا-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے حال میں دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کُھل کر بات کی ہے دوران انٹرویو میزبان نے سید جبران سے سوال کیا کہ آپ کو ایوارڈز شو میں نہیں بُلایا جاتا اس کی کیا وجہ ہے؟-

    جس پر سید جبران نے کہا کہ سچ کہوں تو مجھے ایوارڈز کی کوئی پرواہ نہیں ہے مجھے یقین ہے کہ ایوارڈز صرف شوز ہیں۔ اگر وہ پیسے کما رہے ہیں تو آپ کو بھی پیسہ کمانا چاہیے۔

    اداکار نے کہا کہ مجھے ایوارڈ شوز میں کیوں مدعو نہیں کیا جاتا ہے کیونکہ جب وہ مجھے فون کرتے ہیں تو میں ان سے کہتا ہوں کہ وہ مجھے پیسوں کی ادائیگی کریں کیونکہ یہ میرے لیے ایک شو ہے –

    میزبان نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایوارڈ شو میں جانے کیلئے رقم دی جاتی ہے جس پر اداکار نے کہا کہ ہوشیار لوگوں کو اس کی رقم ملتی ہے اور بے وقوف لوگ مفت میں جاتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں ۔

    منی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس تیسری مرتبہ تفتش کیلئے طلب

    سید جبران نے کہا کہ ایوارڈ شوز میں شفافیت مشکوک ہے اور مجھے یقین ہے ایوارڈز کی صداقت اب بھی مشکوک ہے۔ ایوارڈ ملنے کے بعد کچھ نہیں بدلتا اگر کوئی اداکار جانا چاہتا ہے تو اسے جانا چاہیے، میں کسی کو نہیں روک رہا لیکن میں بنا پیسوں کی ادائیگی کبھی نہیں جاؤں گامداحوں کی محبت میرے لیے سب سے اہم ہے، اگر وہ آپ کے بارے میں بات کر رہے ہیں تو آپ مقبول ہیں-

    اس حوالے سے سید جبران نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی مثال دی کہا کہ سلمان خان کو اب تک کوئی ایوارڈ نہیں ملا لیکن وہ اس لیے مقبول ہیں کیونکہ ناظرین ان کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ ایوارڈز نے انہیں وہ مقبولیت نہیں دی جو مداحوں سے حاصل ہوئی اگر کوئی شخص سوچتا ہے کہ ایوارڈز سے آپ کی انا بڑھے گی تو اسے شو میں جانا چاہیے-

    بالی وڈ کی ہیروئنز کا پریگنینسی کے دوران شوٹ کروانے کا رواج زور پکڑ گیا

  • عمران خان کے قافلے کی گاڑی میں آگ لگنے کے واقع کی تحقیقات شروع

    عمران خان کے قافلے کی گاڑی میں آگ لگنے کے واقع کی تحقیقات شروع

    پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ایک ٹیم نے روات تھانے کا دورہ کر کے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے اسکواڈ کی ایک گاڑی کا معائنہ کیا جسے 3 ستمبر 2022 کو گجرات میں ایک عوامی جلسے کے بعد واپس پر اسلام آباد جاتے ہوئے آگ لگ گئی تھی۔

    ڈان کے مطابق: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے منگل کو صدر ڈویژن کے ایس پی احمد زونیر چیمہ اور ڈی ایس پی کے ہمراہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تھانے کا دورہ کیا، ماہرین نے تباہ شدہ گاڑیوں سے کچھ نمونے اکٹھے کیے حالانکہ اندر سے وہ اپنی اصل حالت میں برقرار ہے، ماہرین کچھ کاغذی کارروائی کے بعد تھانے سے چلے گئے۔

    پولیس یا ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم ابتدائی طور پر پولیس نے آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ قرار دیا ہے۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے ڈان کو بتایا کہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد آگ لگنے کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے گا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ تخریب کاری کا عمل نہیں لگتا ہے لیکن پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے بعد آگ لگنے کی اصل وجہ واضح ہو جائے گی۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے اسکواڈ کی گاڑی میں بظاہر برقی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے 3ستمبر کو تھانہ روات کے قریب گجرات میں عوامی جلسے کے بعد اسلام آباد واپس آتے ہوئے آگ لگ گئی۔ گاڑی میں سفر کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں نے گاڑی سے چھلانگ لگانے دی تھی جس کی بدولت حادثے میں کوئی بھی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تھا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے قافلے نے اسلام آباد کی جانب سفر جاری رکھا تھا تاہم تباہ شدہ گاڑی کو جی ٹی روڈ سے ہٹا کر تھانے کے باہر کھڑا کر دیا گیا۔

    پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم پنجاب ہاؤس اسلام آباد کی جلی ہوئی گاڑی کا معائنہ کرنے کے بعد جائے وقوع سے چلی گئی، گاڑی کو 10 دن بعد تھانے کے اندر منتقل کر دیا گیا، فرانزک ایجنسی کی ٹیم نے بارش کے موسم میں اتنی اہم گاڑی کو کسی حفاظت کے بغیر کھلے میں پارک کرنے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

  • چین کا ڈیرہ بگٹی میں سیمنٹ فیکٹری بنانے کا اعلان

    چین کا ڈیرہ بگٹی میں سیمنٹ فیکٹری بنانے کا اعلان

    چین نے ڈیرہ بگٹی میں سیمنٹ فیکٹری بنانے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ڈیرہ بگٹی میں سیمنٹ فیکٹری کے قیام کا اعلان کرتے کہا ہے کہ چین آفات کے بعد تعمیر نو میں مدد اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، چینی لوگ اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کو بہت اہمیت دیتے ہیں،چینی حکومت نے پاکستان کی مدد کے لیے 4 ملین یوآن مالیت کے سامان کا اعلان کیا ہے۔

    گوادر پرو کے مطابق چین کےسفیر نونگ رونگ نےڈیرہ بگٹی میں ایک تقریب کےدوران سیمنٹ فیکٹری کےقیام کا اعلان کیا اورکہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بلوچستان کے لوگ سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں، میں نے موسلا دھار بارشوں سے بہت سے مکانات کو تباہ ہوتے دیکھا،ہمیں امید ہے کہ ہم اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کیلیے کچھ کر سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ڈیرہ بگٹی کا دورہ کیا تھا اور سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیر شاہ زین کے ساتھ بلوچستان میں بگٹی قبیلے کا میرا پہلا دورہ ہے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے خوراک کے پیکجز تقسیم کیے گئے۔


    انہوں نے کہا کہ یہ چینی حکومت اور پی پی ایل کی طرف سے خیر سگالی ہے آفات کے بعد کی تعمیر نو میں مدد کرنے اور باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔

    امریکا کا افغان مرکزی بینک کے منجمد 3.5 ارب ڈالرسوئس میں قائم ٹرسٹ کےذریعے منتقل کرنے کا اعلان

    انہوں نے کہا تھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی سمندر سے زیادہ گہری اور ہمالیہ سے زیادہ اونچی ہے مشکل حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ مدد و تعاون ہمارے روایات کا مشترکہ حصہ ہے چین کے لوگ کبھی یہ نہیں بھول سکتے کہ سن 2008 کے وینچوآن زلزلے میں پاکستانی نے کس طرح اپنے اسٹاک میں پڑے ہوئے تمام خیمے اپنی مصیبت زدہ چینی بھائیوں کے لئے وقف کر دئیے تھے ٹھیک اسی طرح سیلاب کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار پاکستانی بہن بھائیوں کے دکھ درد کا ہمیں بھرپور احساس ہے اور عوامی جمہوریہ چین کی بھرپور کوشش ہے کہ ہم ان کی ہرممکن مدد کریں ہمیں یقین ہے کہ ہر مشکل سے لڑنے والی بہادر پاکستانی قوم اس مشکل حالات سے بھی جلد نکل آئے گی-

    انہوں نے کہا تھا کہ چین صرف سیلاب یا بارش سے متاثر افراد کی مدد ہی نہیں کررہی بلکہ چائنا سی پیک جیسے اہم پروجیکٹ میں بھی کلیدی کردار ادا کررہی ہے سی پیک کے بہت ہی اچھے ثمرات نظر آرھے ہیں جیسے کہ نئے بجلی گھر اور نئے شاہراہ بنانا ہے انہوں نے کہا کہ اب ہمارا اگلا ہدف جدید زراعت پہ ہوگا جس سے ملازمت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی لوگوں کے ہنر میں بھی اضافہ ہوگا-

    ملک بھرمیں سیلا ب سےجاںبحق افراد کی تعداد ایک ہزار486 ہوگئى

    مثلاَ میں اپنے ساتھ چائنیز چلی کمپنی کا ایک نمائندہ ساتھ لایا ہوں یہ کمپنی پاکستان میں موجود زرعی ماہرین کے ساتھ ملکر مرچ اگائے گی اور چین میں برآمد کرے گی نیا انٹرنیشنل ائیرپورٹ اپنے آخری مراحل میں ہے جو کہ اگلے سال مکمل ہوگا پیشہ ورانہ ٹریننگ سینٹر میں مقامی لوگوں کو بھارتی کیا گیا –

    وفاقی وزیر انسداد منشیات نوابزدہ شاہ زین بگٹی نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں چینی سفیر مسٹر نانگ رانگ نے وفاقی وزیر نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے ہمراہ بارش سے متاثر ہونے والے افراد کے منہدم ہونے والے مکانات کا بھی دورہ کیا