Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت ویسٹ منسٹر ہال پہنچا دیا گیا

    ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت ویسٹ منسٹر ہال پہنچا دیا گیا

    ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ہال پہنچا دیا گیا۔دعائیہ تقریب میں شاہ چارلس سوم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد شریک ہوئے۔

    آج شام سے عوام ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرسکیں گے، عوامی خراج عقیدت کے لیے ملکہ کا تابوت چار دن تک یہیں رہے گا۔ملکہ کے تابوت کو گزشتہ روز ایڈنبرا سے لندن لایا گیا تھا، ملکہ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو مکمل ہوں گی۔

    ملکہ برطانیہ کا تابوت بکنگھم پیلس سے نکلنے پر برطانوی افواج کے دستے نے خراج عقیدت پیش کیا، گن کیرج پر رکھے تابوت کے پیچھے چلنے والوں میں شاہ چارلس اور ان کے بہن بھائی شامل تھے۔

    پرنسس این، پرنس اینڈریو اور پرنس ایڈورڈ تابوت کے پیچھے چلتے رہے، جبکہ پرنس ولیم اور پرنس ہیری سمیت شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی جلوس میں شامل تھے۔جلوس نکلنے پر ہائیڈ پارک سےتوپوں سے گولے داغےگئے اور بگ بین کی گھنٹیاں بجائی گئیں۔

    ملکہ کے تابوت کو دیکھنے کیلئے لاکھوں افراد سینٹرل لندن میں موجود ہیں جبکہ لندن کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرینیں بھی لگائی گئی ہیں۔

  • پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ بل 2021 کثرت رائے سے منظور

    پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ بل 2021 کثرت رائے سے منظور

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود بلدیاتی حکومت (لوکل گورنمنٹ) بل 2021 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایوان کے اجلاس میں بل صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور راجہ بشاور نے پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کی البتہ اسپیکر نے اجلاس کو جاری رکھا۔اسپیکر کی جانب سے اجلاس جاری رکھنے پر اپوزیشن اراکین بینچوں پر کھڑے ہوئے اور شور شرابہ کیا اس دوران ایوان نے کثرت رائے سے لوکل گورنمنٹ بل 2021 کو منظور کرلیا۔اپوزیشن اراکین نے الزام عائد کیا کہ لوکل گورنمنٹ بل 2021 پیش کرنے کے لئے قوانین معطل کیے گئے، جو غیرآئینی اور غیر قانونی اقدام ہے۔

    سمبلی سے منظور ہونے والے بلدیاتی بل کے مطابق پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، صوبے میں پچیس ضلع کونسل اور گیارہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ہوں گی، میٹروپولیٹن کارپوریشن کا سربراہ مئیر ہوگا اور عوام براہ راست ووٹ سے مئیر کا انتخاب کر سکیں گے۔

    بل کے مطابق دیہاتوں اور شہروں میں یونین کونسل بنیں گی، تحصیل کونسل اور ٹاونز نئے بلدیاتی ایکٹ میں ختم کردئیے گئے، پنجاب کے ہر گاؤں میں ایک ویلج پنچائت کونسل ہوگی، ہر ضلع میں ضلعی کابینہ ہوگی جبکہ تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، واسا، پی ایچ ایز میٹرو پولٹین کے میئر کےماتحت ہوں گی۔

    قبل ازیں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ الیکشن تک پارٹی قائد نواز شریف پاکستان واپس آجائیں گے اور انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لوگ سیلاب کا شکار ہیں، ایوان وزیراعلیٰ میں تیتر اور بٹیر اُڑائے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کے پاس بنی گالہ جانے کا وقت ہے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے نہیں۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جو وزیراعلیٰ زمینوں پر قبضے کرے گا اسے ڈاکو ہی کہنا چاہیے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے میں اپنے بندے لگا کر زمینوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں، ایک صوبائی وزیر زمینوں پر قبضے کی سرپرستی کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی، شیخ رشید، شیریں مزاری، فرح گوگی کو کلین چٹ دے دی گئی۔
    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں یک جنبشِ قلم دہشت گردی کے مقدمات ختم کر دیے گئے، ہمارے ارکان اپنی ضمانتیں کروا کر شامل تفتیش ہو رہے ہیں۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پرویز الہٰی سے زیادہ انتقامی شخص زندگی میں نہیں دیکھا۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پنجاب میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا نوٹس لے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو صرف دو ووٹوں کی اکثریت حاصل ہے، ہماری پارٹی نے ابھی پنجاب حکومت گرانے کا کوئی اعلان نہیں کیا۔

  • وزیر داخلہ کا لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے پر تحقیقات کا اعلان

    وزیر داخلہ کا لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے پر تحقیقات کا اعلان

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی آزادانہ تحقیقات کروائیں گے۔

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور وفاقی وزیر اکنامک افیرز سردار ایاز صادق نے ایم کیو ایم رہنماؤں وفاقی وزیر امین الحق اور خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی کروائی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے مل کر واقعے کی تحقیقات کروائیں گے،ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اور ان کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔

    قبل ازیں لیاری سے3 سال قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش عمر کوٹ سے مل گئی۔3 سال قبل لیاری سے لاپتہ ہونے والے سہیل عرف سمیع ولد حسن کی لاش عمر کوٹ سے مل گئی ہے ۔ ایس ایس پی سٹی شبیر سیٹھار کے مطابق 2019 میں سہیل عرف سمیع کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ بغدادی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

    عمر کوٹ پولیس نے بغدادی پولیس سے رابطہ کرلیا ہے ، ایس ایچ او بغدادی کےدعوے کے مطابق سہیل عرف سمیع کا تعلق لیاری گینگ وارعزیز بلوچ گروپ سے تھا اور اس کے خلاف بغدادی تھانے میں 10 مقدمات بھی درج ہیں جن میں وہ پولیس کو مطلوب تھا۔
    انھوں نے بتایا کہ متوفی سہیل کی لاش ملنے کے بعد اہلخانہ کا عمر کوٹ پولیس سے رابطہ ہو گیا ہے اور متوفی کے اہلخانہ میت وصول کرنے کے عمر کوٹ روانہ ہو گئے ہیں ۔

    دوسری طرف عمرکوٹ میرپورخاص روڈ پر سڑک کنارے ملنے والی دوسری لاش کی شناخت کراچی کے رہائشی راجو کے نام سے ہوئی۔

    ذرائع ایم کیوایم کے مطابق متوفی راجو ایم کیو ایم شاہ فیصل کالونی کراچی کا کارکن اور گزشتہ دس سال سے لاپتہ تھا۔ادھر کراچی سے سات سال پہلے لاپتہ ہونے والے ایم کیو ایم کے ایک اور کارکن عابد عباسی عرف عابد چیئرمین کی نوابشاہ سے لاش برآمد ہوئی۔

  • جو کہتا ہے پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں ہے وہ جھوٹ بولتا ہے:عاقب جاوید

    جو کہتا ہے پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں ہے وہ جھوٹ بولتا ہے:عاقب جاوید

    لاہور:جو کہتا ہے پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں ہے وہ جھوٹ بولتا ہے:عاقب جاوید جو کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک اسٹاررہے ہیں آجکل نئی نسل کو بہترین کرکٹ سکھانے کا مشن شروع کیے ہوئے ہیں ، عاقب جاوید نے کہا کہ اگرسلیکشن ہی غلط ہوگی تو پھرنتیجہ بھی ایسا ہی آئے گا

    عاقب جاوید کہتےہیں کہ جون میں ہونے والے ٹرائلز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، جس کے فوائد بھی سب جانتےہیں

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غلط سیلکشن سے غلط نتیجہ آئے گا، عاقب جاوید نے کہا کہ انہوں نے تین ماہ میں بچوں کو نبیبیا ٹور کیلیے تیار کیا
    ٹیم نے زبردست پرفارم کیا ،نمیبیا اور ساوتھ افریکن کھلاڑیوں کے خلاف پرفارم کیااور یہ سب کے سامنے ہے

    عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈل آڈرز تین یا چار گیندوں کے پلئرز ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بار پی ایس ایل میں اچھا ٹیلنٹ نظر آئے گا، عاقب جاوید نے پھر بات دہراتے ہوئے کہا کہ میبیا اور زیادہ مستحکم رشتہ بنانا چاہتے ہیں

    ان کا کہناتھا کہ ڈم ڈیوڈ اور فل سالٹ دنیا کے بہترین پلئیرز بن گئے ہیں،زمانے کے ساتھ ساتھ اگر اپنے آپ کو ڈویلپ کیا جائے تو ٹیم ضرور بہتر ہوگی،نمیبیا ٹور سے تقریبا چار پلئیرز پی ایس ایل کا حصہ بنے گے، عاقب جاوید کا کہنا تھاکہ فاسٹ باولر بنا آسان ہے ،بلے باز کو بننے میں تھوڑا وقت لگتا ہے

    عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں کوچنگ کی ضرورت نہیں ہوتی،پانچ سالوں میں افتخار نے بار بار کم بیک کیا خوشدل اور آصف علی کا بھ یہی حال ہے،شان مسعود اور شعیب ملک کو موقع دینا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا نے نئے پلئیرز بنائے ،دونوں اوپنرز ٹورنامنٹ جیتانےوالے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

    عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضوان سولہ اوورز تک میچ میں رہا جب آوٹ ہوا تو پندرہ کی ایوریج تھی،ہائی پرفارمنس سنٹر میں کوئی ڈاکٹر نہیں علاج کرنے والا نہیں،چھے ٹیمیں بنا کر کرکٹ برباد کر دی،چھے ٹیموں کی سیلکشن بھی درست نہیں

    عاقب جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اعلان تو کردیا لیکن ابھی تک کوئی ڈیپاٹمنٹ دوبارہ شروع نہیں ہوا،ہمارے لوگ کیسے نالائق ہیں باہر والے کیسے بہتر ہیں،ہماری ٹیم سے وکٹ کیپر ،مڈل آڈر اور آل راونڈر بھی پاکستان کو ملے گے

    عاطف رانا سی ای او لاہور قلندرنے اس موقع پر کہا کہ ہمارے فارن ٹور نہیں ہورہے تھے اب دوبارہ شروع ہوگئے ہیں،دوہزار بائیس میں ہم نے بائیس کھلاڑیوں کو منتخب کیا،نمیبیا ٹور میں قلندرز نے بہت زبردست پرفارم کیا،ہماری کوشش ہے ہاکی کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے کام کیا جائے گا

  • انصاف اکیڈمی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، نویں سے بارہویں جماعت تک کے طلبا مستفید ہوں گے

    انصاف اکیڈمی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، نویں سے بارہویں جماعت تک کے طلبا مستفید ہوں گے

    صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا انصاف اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انصاف اکیڈمی کی شکل میں ایک ایسا ای لرننگ پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ دورِ جدید میں طلبا انصاف اکیڈمی جیسے منصوبوں کی مدد سے گھر بیٹھے معیاری تعلیم کے حصول میں بھرپور مدد حاصل کر سکیں گے۔

    صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بتایا کہ آغاز میں انصاف اکیڈمی کے قیام سے نویں سے بارہویں جماعت تک کے طلبا مستفید ہوں گے جبکہ اس پلیٹ فارم کو مرحلہ وار دیگر طلبا کے لئے بھی کھولا جائے گا۔ مراد راس نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے انصاف اکیڈمی کے قیام کیلئے بہت محنت سے کام کیا ہے۔ انصاف اکیڈمی کے پورٹل پر ہمارے بچوں کے لئے زبردست تعلیمی مواد موجود ہے اور اس آن لائن پورٹل کی مدد سے پاکستان بھر کے بچے بھی مستفید ہو سکیں گے۔

    مراد راس کا کہنا تھا کہ انصاف اکیڈمی پورٹل پر بچے والدین کی نگرانی میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ بھی دے سکتے ہیں اور اس پورٹل کے قیام سے اکیڈمی اور ٹیوشن کلچر کی بڑے پیمانے پر نفی ہو گی۔ صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب کی بدولت پنجاب میں 1 ہزار سے زائد سرکاری سکول متاثر ہوئے تھے جن میں سے اب تک 500 کے قریب بحال ہو چکے۔انصاف اکیڈمی کے قیام سے سیلاب سے متاثرہ بچے بھی گھر بیٹھے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے محکمہ تعلیم پنجاب میں گزشتہ چار سال کے دوران شروع ہونے والے منصوبوں کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شدید اندرونی و بیرونی مخالفت کے باوجود محکمہ تعلیم پنجاب کا اپنا ڈیٹا سینٹر تیار کیا جو آج مکمل طور پر فعال ہے۔ گزشتہ ادوار میں دانستہ طور پر محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو پیچھے دھکیلا گیا کیونکہ ہمارے سیاسی مخالفین نہیں چاہتے کہ ہماری آنے والی نسلیں پڑھی لکھی ہوں۔ مراد راس نے کہا کہ 2018 میں جب وزارت ملی تو میرے دفتر کے باہر تبادلوں کے لئے روزانہ درجنوں افراد موجود ہوتے تھے۔ ہم نے حکومتی خزانے سے ایک روپیہ خرچ کئے بغیر اساتذہ کے تبادلوں کے لئے ای ٹرانسفر سسٹم متعارف کرایا جس کی بدولت آج تک لاکھوں اساتذہ مستفید ہو چکے۔

    مراد راس نے مزید کہا کہ اساتذہ کے لئے چھٹیوں اور اے سی آرز کے نظام کو بھی مکمل طور پر آن لائن کیا گیا اور اساتذہ کی بھرپور سہولت اور آسانی کے لئے ریٹائرمنٹ کا نظام بھی آن لائن ہو چکا۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ اساتذہ کیلئے تیار کئے گئے ریٹائرمنٹ نظام کی بدولت اب تک 15 ہزار سے زائد اساتذہ بغیر کسی دشواری کے گھر بیٹھے با آسانی آن لائن ریٹائرمنٹ سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے۔

    مراد راس نے یہ بھی کہا کہ محکمہ تعلیم پنجاب میں آن لائن نظام متعارف کروانے سے سالانہ 10 ارب روپوں کی کرپشن کا خاتمہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں دعویٰ کرتا ہوں کہ ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال سے سب سے زیادہ فائدہ گزشتہ چند سالوں میں محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے حاصل کیا۔ مراد راس کا یہ بھی کہنا تھا کہ انصاف آفٹرنون سکولز پروگرام کے تحت 7 ہزار سے زائد سکولوں کو اپگریڈ کیا گیا اور اس اپگریڈیشن کیلئے ہماری حکومت نے 6.5 ارب روپے خرچ کئے جبکہ اگر یہی کام مسلم لیگ ن جیسی جماعتوں کے طریقے سے ہوتا تو حکومتی خزانے پر کم از کم کُل 295 ارب روپے کا بوجھ ڈالا جاتا اور مکمل کرنے کے لئے تین سال سے زائد کا وقت بھی درکار ہوتا۔

    صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹرانسجینڈرز کے لئے الگ سکولوں کا قیام عمل میں لایا گیا اور ان سکولوں میں بھرتی کئے جانے والے اساتذہ بھی اُسی طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ مراد راس نے کہا کہ اساتذہ اور بچوں کی زندگی آسان بنانے کے لیے اسی رفتار سے کام کرتے رہیں گے۔ ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں کہ اساتذہ کی مکمل توجہ انتظامی مسائل کی بجائے صرف اور صرف ہمارے بچوں کو پڑھانے پر ہو. انصاف اکیڈمی کی لانچنگ تقریب میں سیکریٹری محکمہ سکول ایجوکیشن وقاص علی محمود، ایم ڈی پی سی ٹی بی ڈاکٹر فاروق منظور، سیکریٹری پی سی ٹی بی محمد رزاق، چئیرپرسن دانش سکولز سمیرا احمد، سی ای او دانش سکولز احمر ملک، ڈائریکٹر جنرل قائد، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ تعلیم و دیگر موجود تھے۔ لانچنگ تقریب کا آغاز تلاوت کلامِ پاک، نعتِ رسولِ مقبول، اور قومی ترانے سے کیا گیا اور اس کا انعقاد قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ ہیڈکوارٹر ِلنک وحدت روڈ لاہور پر کیا گیا۔

  • ہیتھرو ہوائی اڈے نےملکہ برطانیہ کے جلوس کے احترام میں پروازیں ہی بند کردیں‌

    ہیتھرو ہوائی اڈے نےملکہ برطانیہ کے جلوس کے احترام میں پروازیں ہی بند کردیں‌

    لندن :ہیتھرو ہوائی اڈے نےملکہ برطانیہ کے جلوس کے احترام میں پروازیں ہی بند کرنے کے اعلان نے سب کو حیران کردیا ، اطلاعات کے مطابق ہیتھرو ہوائی اڈے نے اعلان کیا کہ ملکہ کے تابوت کے رسمی جلوس کے دوران خاموشی کو یقینی بنانے کے لیے بدھ کی سہ پہر پروازیں بند کردی تھیں جس کوبرطانوی بہت زیادہ سراہا جارہا ہے

    ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے کہا کہ اس نے "مہاجم دی ملکہ کے انتقال کے بعد سوگ کی مدت کے احترام میں” پروازوں کو روک دیا ہے۔

     

     

    اس نے مسافروں کو خبردار کیا کہ وہ پیر کو مزید خلل کی توقع کریں، جب ملکہ کی آخری رسومات ہونے والی ہیں۔ہیتھرو ہوائی اڈے کے ترجمان نے کہا کہ اگر ان کی پروازیں متاثر ہوتی ہیں تو ایئر لائنز مسافروں کو براہ راست مطلع کریں گی۔

    ہوائی اڈے کے ایک ترجمان نے کہا کہ "مہاجم ملکہ کے انتقال کے بعد سوگ کی مدت کے احترام میں، 14 ستمبر بروز بدھ 13:50-15:40 کے درمیان کچھ پروازوں کو روک دیا جائے گا تاکہ رسمی جلوس کے دوران خاموشی کو یقینی بنایا جا سکے۔”

    "ایئر لائنز مسافروں کو کسی بھی پرواز میں تبدیلی کے بارے میں براہ راست مطلع کریں گی۔””ہم پیر 19 ستمبر کو ہیتھرو آپریشن میں مزید تبدیلیوں کی توقع کرتے ہیں، جب محترمہ کی آخری رسومات ہونے والی ہیں۔”ہم آنے والے دنوں میں مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ ہم اس وجہ سے ہونے والی رکاوٹ کے لیے معذرت خواہ ہیں، کیونکہ ہم آنے والے واقعات پر اثر کو محدود کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔”

    بادشاہ اور اس کے بیٹے ملکہ کے تابوت کے پیچھے چلیں گے جب یہ بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ہال کے لیے نکلے گا، جہاں یہ ریاست میں پڑے گا۔

    جلوس بدھ کو یعنی آج دوپہر 2.22 بجے محل سے نکل گیا ہے  اور  سہ پہر 3 بجے ویسٹ منسٹر ہال پہنچ چکا ہے۔تقریباً 20 منٹ تک چلنے والی سروس کی قیادت آرچ بشپ آف کنٹربری کریں گے اور ان کے ساتھ ڈین آف ویسٹ منسٹر بھی ہوں گے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • پاکستان کو عظیم ملک بنانا مشکل ہے ناممکن نہیں،وزیراعظم

    پاکستان کو عظیم ملک بنانا مشکل ہے ناممکن نہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہم یہ فیصلہ کر لیں کہ پاکستان کو عظیم تر ملک بنانا ہے تو یہ کام مشکل ضرور ہے تاہم ناممکن نہیں، بار اور بنچ اگر اکھٹے نہیں ہوں گے تو آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور انصاف کی بات کون کرے گا، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ہم سب نے اپنا کردار اداکرنا ہوگا، اگر ہم نے اپنے آپ کو نہ بدلا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی.

    وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے کئے معاہدے کی پاسداری نہیں کی،75 سال بعد آج بھی کشکول اٹھائے پھر رہے ہیں اور ہمارے ہمسائے ہم سے معاشی اور سماجی اعتبار سے بازی کے گئے، وکلا کو الاٹمنٹ لیٹرز کے حصول پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، اگر ہم کمر باندھ لیں تو پاکستان ایک عظیم ملک بن جائے گا تاہم یہ تقاریر سے نہیں عمل اور عزم سے ہو گا، یہاں وسائل، اذہان، انسانی قوت موجود ہے، سردیوں میں گیس کے انتظام میں لگے ہیں، جب گیس سستی ترین تھی ہم نے پرواہ نہیں کی، دنیا نے طویل المدتی معاہدے کئے، آج 40 سنٹ میں گیس مہنگی مل رہی ہے، آپ ایسے پیشہ سے وابستہ ہیں جو باوقار ہے۔

    وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وکلاء کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے اور ایک مکمل ضابطہ کے تحت قرعہ اندازی کے بعد الاٹیز میں الاٹمنٹ لیٹر تقسیم کئے گئے، اس ہائوسنگ کالونی میں پلاٹ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، وزیر قانون اور وزیر ہائوسنگ نے اس ضمن میں بھرپور کام کیا، اب یہ پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، اس ہائوسنگ سکیم میں ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پورے ملک میں سیلاب نے ایک تباہی مچائی ہوئی ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، ملک بھر سے آئے ہوئے وکلاء نے اپنے علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی شدید تباہی کا مشاہدہ کیا ہو گا، یہ قدرتی آفت ایک ایسے وقت میں آئی جب پہلے ہی ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا، حکومت نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اور معاشی عدم استحکام کو کسی حد تک کنٹرول کیا لیکن مہنگائی اپنے عروج پر ہے، اس میں کسی کو کوئی شک نہیں، 11 اپریل کو جب حکومت تبدیل ہوئی تو ڈیڑھ ماہ ہم فیصلے کرنے میں شش و پنج کا شکار تھے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ میں یہاں سیاست نہیں قومی امور پر بات کرنے کیلئے آیا ہوں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی گذشتہ حکومت نے پاسداری نہیں کی اور بری طرح اس کی دھجیاں بکھیریں جس پر آئی ایم ایف نے گذشتہ حکومت کی طے کردہ شرائط پر عملدرآمد سے پروگرام کو مشروط کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وکلاء برادری کے سامنے یہ سوال رکھتے ہیں کہ کیا آج 75 سال بعد پاکستان جس مقام پر کھڑا ہے کیا پاکستان اس لئے معرض وجود میں آیا تھا اور قائداعظم جو ایک ماہر قانون دان تھے انہوں نے جس بصیرت اور وژن کے ساتھ علامہ اقبال کے ساتھ مل کر پاکستان کا خواب دیکھا تھا اور اس کیلئے عظیم تحریک چلائی تھی اور لاکھوں لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، لاکھوں لوگوں نے ہجرت کی ان قربانیوں کے طفیل پاکستان معرض وجود میں آیا۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا دورہ کیا، اس وقت بھی اس علاقہ میں پانی کھڑا ہے، پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی کیلئے اقدامات جاری ہیں، وہاں لاکھوں لوگوں کو پینے کا پانی نہیں مل رہا، لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے اپنے پیاروں سے بچھڑ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، آپ سے استدعا ہے کہ آپ ملک میں قانون کی حکمرانی اور پاسداری چاہتے ہیں اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ یہاں نظریہ ضرورت بھی دریافت ہوا، پاکستان ہی نہیں دنیا کی تاریخ میں وکلاء نے اپنی عظیم تحریک سے ججز بحالی کی تحریک چلائی، وکلاء کو یہ مقام جدوجہد سے ملا ہے، انہوں نے اس کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، ان تمام تر ترجیحات اور کامیابیوں کے بعد آج 75 سال بعد ہم ایک دائرے میں ہی چل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جوہری طاقت ہونے کے بعد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا ہے لیکن معاشی اعتبار سے بہت سے چھوٹے ممالک ہم سے آگے نکل چکے ہیں، آج 75 سال بعد بھی ہم کشکول لے کر پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس سے چولہے بھی جلتے ہیں، گاڑیاں بھی چلتی ہیں اس کی قلت کا سامنا ہے، قوم ہم سے یہ سوال پوچھتی ہے کہ قائداعظم کا خواب آج بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا اور آج بھی ہم اس ملک کے اندر غربت کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، بے روزگاری کے خلاف لڑ رہے ہیں، جن ممالک کے ساتھ ہمارا مقابلہ تھا، ہندوستان میں روپے کی قدر ہم سے کم تھی، آج وہ ہم سے بہت آگے ہے، ہم چاہتے ہیں کہ تمام طبقات جو تاریخ کا رخ موڑنے کی استعداد کے حامل تھے ان سے قوم یہ سوال پوچھتی ہے کہ ہمارا مستقبل کیا ہے، سیلاب متاثرین کی زندگی مشکلات کا شکار ہے، 6 لاکھ متاثرہ علاقوں کی خواتین حاملہ ہیں، ان کیلئے کتنی مشکلات ہیں، یہاں بیٹھ کر اس کا اندازہ نہیں کر سکتے، سیلاب سے تین کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں، اس وقت موسم گرم ہے تاہم موسم سرما میں انہیں شدید مشکلات درپیش ہوں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت اب نہیں یا کبھی نہیں والی صورتحال ہے، اگر قوم کو ہم نے فائدہ نہ پہنچایا اور ایثار و قربانی کا مظاہرہ نہ کیا تو قوم ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بار اور بنچ اگر اکٹھے نہیں ہوں گے تو انصاف اور قانون و آئین کی حکمرانی کی بات کون کرے گا، آئین پر حملہ آور ہونے والوں کے خلاف کون کھڑا ہو گا، وکلاء کی تاریخ اس سے بھری پڑی ہے، آج یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ ہم سے بعد میں آزاد ہونے قومیں ہم سے آگے کیسے بڑھ گئیں بطور وزیراعظم اس کا جواب سب سے پہلے مجھے دینا ہے، وکلاء سیلاب میں گھرے ان لاکھوں لوگوں کے بارے میں بھی سوچیں جن کے گھر زمین بوس ہو چکے ہیں، جو کھلے آسمان تلے پڑے ہیں، لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، اس دکھی انسانیت کے بارے میں بھی ضرور سوچیں، اگر ہم فیصلہ کر لیں کہ ہم نے اس ملک کی تقدیر بدلنی ہے مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر وکلاء کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر سینئر وکلاء میں الاٹمنٹ لیٹر بھی تقسیم کئے۔

  • خاتون نے بہن کے علاج کے لیے بینک لوٹ لیا

    خاتون نے بہن کے علاج کے لیے بینک لوٹ لیا

    بیروت:بیروت میں ایک خاتون اپنی بہن کے علاج کے لیے بینک لوٹنے پہنچ گئیں۔غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق سالی حافظ نامی خاتون نے بینک لوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریم (براہ راست ) شیئر بھی کی۔

    اس ویڈیو میں انھیں بینک میں داخل ہوتے ہوئے اور چیختے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ سالی حافظ نے بتایا کہ وہ رقم حاصل کرنے بینک میں آئی ہیں اور ان کی بہن کینسر کےباعث اسپتال میں زیرعلاج ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ کسی کو قتل کرنے یا فائرنگ کرنے یہاں نہیں آئیں اور ان کا مطالبہ صرف اپنے حقوق کا حصول تھا۔

     

    اس واقعے کے بعد انھوں نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ انھوں نے بینک سے 13 ہزار ڈالر حاصل کرلئے اور اس برانچ میں ان کے خاندان کے 20 ہزار ڈالر جمع تھے۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بہن کے علاج کے لیے 50 ہزار روپے کا خرچہ آرہا ہے۔

    سالی حافظ نے یہ بھی بتایا کہ انھوں نے ڈکیتی کے لیے اپنے بھانجے کے کھلونا پستول کا استعمال کیا۔ڈکیتی کے بعد سالی حافظ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کی پچھلی طرف سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ،وزیراعلی بروقت اقدامات نہ کرنے پر برہم

    ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ،وزیراعلی بروقت اقدامات نہ کرنے پر برہم

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے راولپنڈی،لاہور اورگوجرانوالہ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پرگہری تشویش کااظہارکیا ہے۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے مریضوں کی تعداد میں اضافے اورمرض کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ حکام سے استفسار کیا کہ جب غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی تھی تو اس وقت انسداد ڈینگی پیشگی اقدامات کیوں نہ اٹھائے گئے۔ صورتحال کا بروقت ادارک کرکے ہنگامی طورپر حکمت عملی مرتب کرنی چاہیے تھی۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے وبائی امراض کی بروقت روک تھام کیلئے سینٹرآف ڈیزیز کنٹرول کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ محکمہ صحت،ریسکیو1122 اورمتعلقہ ادارے مشاورت سے وبائی امراض کی روک تھام کیلئے سینٹرآف ڈیزیزکنٹرول کے قیام کیلئے ایکٹ کو حتمی شکل دیں۔پنجاب حکومت وبائی امراض کی روک تھام کے لئے سینٹرآف ڈیزیز کنٹرول کے قیام کیلئے ایکٹ کو پنجاب اسمبلی سے منظور کرائے گی۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول کے قیام کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس اقدام سے صوبے میں ڈینگی،کورونا،ہیضہ،ٹائیفائڈ اوردیگر وبائی امراض کی روک تھام میں مدد ملے گی اورسینٹر آف ڈیزیزکنٹرول کے قیام سے وبائی امراض پر قابو پانے کیلئے فائر فائٹنگ نہیں کرنا پڑے گی۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے صوبہ بھر خصوصاً ہائی رسک اضلاع میں جنگی بنیادوں پر انسداد ڈینگی کے اقدامات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے انسداد ڈینگی کیلئے رکھے گئے عارضی سٹاف کومستقل کرنے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی کے عارضی سٹاف کو مستقل کرنے کیلئے قواعد و ضوابط کے تحت سمری پیش کی جائے۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے انسداد ڈینگی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر فوگنگ مشینیں خریدنے کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی کہ فوگنگ مشینیں 7روز میں خرید کر رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ میں انسداد ڈینگی کیلئے کیے گئے اقدامات کا باقاعدگی سے جائزہ لوں گا۔ضلع کی سطح پر ڈپٹی کمشنرزروزانہ کی بنیاد پر میٹنگز کریں اوروزٹ کر کے خود صورتحال کا جائزہ لیں۔میٹنگز اوروزٹ کی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اتوار اوردیگرتعطیلات کے دوران بھی انسداد ڈینگی کیلئے کام جا ری رکھاجائے۔ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں پر پوری توجہ دی جائے اورانہیں تمام ضروری طبی سہولتیں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب بھر خصوصاً راولپنڈی،لاہور اورگوجرانوالہ میں موثرانڈوراورآؤٹ ڈور سرویلنس کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبے میں ڈینگی کی صورتحال اورمرض پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین راشد،سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، چیف سیکرٹری کامران افضل، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی ریسکیو 1122، ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب، پروفیسر ڈاکٹر وسیم اکرم، ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈی ایچ اے، سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب، ڈی جی آر ڈی اے اورایم ڈی واسا راولپنڈی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

  • طیاروں کے پرزوں کی چوری:سی اے اے حکام کا تحقیقات کا اعلان:کیاسی اے اے اپنے لوگوں کومجرم قراردے گا؟

    طیاروں کے پرزوں کی چوری:سی اے اے حکام کا تحقیقات کا اعلان:کیاسی اے اے اپنے لوگوں کومجرم قراردے گا؟

    کراچی :طیاروں کے پرزوں کی چوری:سی اے اے حکام کا تحقیقات کا اعلان:کیاسی اے اے اپنے لوگوں کومجرم قراردے گا؟تحقیقات کے اعلان کے ساتھ ہی یہ سوالات آنے شروع ہوگئے ہیں کہ کیا سی اے اے اپنی انتظامی غلطی تسلیم کرلے گا اور پھرکیا اپنے ان لوگوں کو مجرم قراردے کرسزا دے پائے گا جوسی اےاے میں بڑے بااثرہیں ،

    اس پر تو ابھی قیاس آرائی ہی کی جاسکتی ہے ، لیکن فی الحال دوسری طرف کراچی ایئر پورٹ پر طیاروں کے پرزوں کی چوری کی خبر پر سی اے اے کے اعلیٰ حکام کی جانب سے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات مکمل کر کے میڈیا کو آگاہ کریں گے، 2018 میں ہینگر سیل کرتے وقت ایک طیارے کا پروپائیلر موجود نہیں تھا،اس میں چوری کے شواہد نہیں ملے۔

    ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ دوسرے طیارے میں جو پرزے کم ہیں ان کا علم نہیں، جن طیاروں کے پرزے غائب ہیں ان کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ ڈھائی کروڑ روپے کے نادہندہ ہونے پر ایوی ایشن کمپنی کو سیل کیا گیا، طیارے سے پرزوں کی چوری کا میڈیا کو بتانے کی بجائے سی اے اے کو بتایا جاتا تو بہتر تھا، ترجمان سی اے اے نے کہا کہ میڈیا بریفنگ میں خود صحافیوں نے طیاروں میں سے پرزے غائب دیکھے جبکہ سی اے اے ترجمان نے صرف ایک طیارے کا تصویری رکارڈ پیش کیا۔

    ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کے کے ایوی ایشن کے جہازوں میں مزید سامان غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کے کے ایوی ایشن کے ایک طیارے میں 6 ہزار امریکی ڈالر مالیت کا ریڈیو نیویگیشن آلہ غائب تھا۔ایوی ایشن ذرائع نے مزید بتایا کہ طیاروں کو دوبارہ پرواز کے قابل بنانے میں لاکھوں ڈالر خرچ آئے گا جبکہ طیاروں کو اڑانے کے لیے کم سے کم ایک سال لگ جائے گا۔

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نےچیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھاکہ جناب چیف جسٹس صاحب جب حساس علاقوں سے جہازوں کے حساس پرزے چوری ہونے لگیں‌ توپھرملک کااللہ ہی حافظ ہے:جہازوں کے مالکان ، ماہرین اور فضائی عملے نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اس اہم مسئلے پرتحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے ، ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایئرپورٹ جوکہ ہماری سیکورٹی اورسلامتی کے حوالے سے بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں جہاں فوجی اورسویلین جہازوں کوبطور امانت روکا جاتا ہےاگریہاں یہ قومی تنصیبات اور یہاں موجود ہوائی جہاز ہی محفوظ نہیں تو باقی کیا بچے گا

     

    ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف پاکستان اور دیگرسیکورٹی اداروں کے سربراہان سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ کس قدر چوری ،کرپشن اور سینہ زوری بڑھ گئی ہے کہ سی اے اے کی تحویل میں جہازوں کے پرزے اگرچوری ہونے لگے ہیں تو یہ واقعی ایک لمحہ فکریہ ہے،جس کی فکراس ملک کے ذمہ داران کو کرنی چاہیے ، آج اگرجہازوں کے قیمتی اور حساس پرزے چوری ہونے لگے ہیں تو کل کو تو کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے ، پاکستان سول ایوی ایشن جیسے ادارے کی کریڈبلٹی ہی مشکوک ہوگئی جس نے حفاظت کرنی تھی وہ ہی اس باغ کو اجاڑنے لگے ہیں‌،

     

    پاکستان ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے اس قومی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہازوں کے پرزے چوری ہونے کے حوالے سے پاکستان کے مستند میڈیا ذرائع بھی دعویٰ کرچکے ہیں کہ سی اے اے کے ملازمین خود ہی اس باغ کو اجاڑ رہے ہیں تو وہ کیسے یہ گناہ اور غلطی تسلیم کریں گے ،ایسویسی ایشن نے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ایرپورٹ ایریا سے کے کے ایوی ایشن کے جہازوں سے پرزے چوری ہونا سی اے اے کی نا اہلی ہے