Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پمز میں گردے کا ٹرانسپلانٹ شروع کرنے کے حوالے سے تجاویز طلب

    پمز میں گردے کا ٹرانسپلانٹ شروع کرنے کے حوالے سے تجاویز طلب

    اسلا م آباد،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت نے پمز اسپتال کا دورہ کیا

    کمیٹی ممبران نے شعبہ کارڈیک کی ایمرجنسی کا دورہ کیا، ہسپتال حکام نے کہا کہ کارڈیک ایمرجنسی میں صرف 10 بیڈز مختص ہیں ، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ 10 بیڈز کیا اسلام آباد اور دیگر علاقوں سے آنے والوں کے لیے کافی ہے ؟ کمیٹی ممبران نے کہا کہ کارڈیک ایمرجنسی میں موجود بیڈز کی تعداد کم ہے ،ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ کارڈیک ایمرجنسی میں 200 بیڈز کی ایمرجنسی کا منصوبہ زیر تکمیل ہے، ایمرجنسی کو بہتر انداز میں چلا رہے ہیں مگر آبادی کے اعتبار سے کم جگہ ہے اس وقت ڈینگی کے 56 مریض پمز میں زیر علاج ہیں ،ڈینگی کے لیے پمز میں 64 بیڈز مختص کیے ہوئے ہیں

    حکام کا کہنا تھا کہ پمز اسپتال میں گردے کا ٹرانسپلانٹ کرنا چاہتے ہیں ،پمز میں گردے ٹرانسپلانٹ شروع کرنے کے لیے جگہ کی کمی کا سامنا ہے ، پمز میں گردے کا ٹرانسپلانٹ شروع کرنے کے حوالے سے تجاویز طلب کی گئی ہیں ،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پمز اسپتال میں 1992 کے بعد کوئی واضح ترقیاتی کام نہیں ہوا،پمز کے گریجویٹ سٹوڈنٹس نجی رہائش گاہوں میں رہ رہے ہیں، فوزیہ ارشد نے کہا کہ میں پولی کلینک گئی ،آپریشن تھیٹر کے برا حال تھا بچوں کے اسپتال میں اے سی کام نہیں کر رہا ،درجہ حرارت زیادہ ہے ،ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ اسپتال کا سینٹرل اے سی کام نہیں کر رہا ،بہت پرانا ہے سپلٹ یونٹ لگائے ہیں ،مگر کم ہیں پمز اسپتال کو وسائل کمی کا سامنا ہے

    پمز کی نجکاری کے خلاف احتجاج میں رحمان ملک کی شرکت، کیا بڑا اعلان

    پمز ہسپتال کی نجکاری کی کیخلاف ملازمین کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری

    پمز ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر آصف زرداری کی تصویر باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    پمز ہسپتال میں آنکھوں کا شعبہ ڈاکٹروں کی بداخلاقی اور مریضوں سے ناروا سلوک کی بدترین مثال بن گیا ،

    پمز میں ڈاکٹرز مسیحائی کی بجائے انتظامی امور سر انجام دینے میں مصروف

    ہولی فیملی ہسپتال میں مریضوں کا خون پینے والی لیڈی ڈاکٹر بارے سامنے آیا تہلکہ خیز انکشاف

  • کرکٹ میچ پر آن لائن جواء کروانے والا بُکیا گرفتار

    کرکٹ میچ پر آن لائن جواء کروانے والا بُکیا گرفتار

    ایشیاء کپ پاکستان’ سری لنکا کے کرکٹ میچ پر آن لائن جواء کروانے والا بُکیا گرفتار کر لیا گیا

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کی، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر کامیاب کارروائی کی گئی، ایس ایچ او نواں کوٹ امجد جاوید بھٹی و پولیس ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا ملزم عثمان آن لائن لیپ ٹاپ پر کرکٹ میچ پر جواء بک کرتا تھا ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ملزم عثمان کے قبضہ سے لیپ ٹاپ۔37 ہزار 550 روپے نقدی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے

    دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کر لیا گیا ہے، انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ نے کاروائی کی اور تین ڈکیت و نقب زن گینگز کے سات ملزمان گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان میں غلام مصطفیٰ عرف پیٹھا، ساجد، سلیمان، عبد الرحمان، عاصم،اکرام اور فیضان شامل ہیں، ملزمان سے 6لاکھ روپے نقدی، 14موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور نقب زنی کے متعدد مقدمات ٹریس کئے گئے ہیں، پیشہ ور ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے سمیت نقب زنی کی وارداتیں بھی کرتے تھے، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی محمد عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،

     دعا زہرہ نے والدین سے ایک بار پھر صلح کی اپیل کی ہے

    دعا زہرہ کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے تو ظہیر کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے،والد

    کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    ہولی فیملی ہسپتال میں مریضوں کا خون پینے والی لیڈی ڈاکٹر بارے سامنے آیا تہلکہ خیز انکشاف

    بیٹی پیدا ہونا جرم، خاتون پر بہیمانہ تشدد، گھر سے نکال دیا گیا

  • ٹک ٹاکر ندیم نانی والا ساتھیوں سمیت گرفتار

    ٹک ٹاکر ندیم نانی والا ساتھیوں سمیت گرفتار

    ڈسکہ: پولیس نے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا-ندیم نانی والا کی ٹک ٹاک پر کافی مقبولیت ہے اور وہ آئے روز سوشل میڈیا پر تنقید کا باعث بنتے رہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ندیم نانی والا ڈسکہ کے یوٹیوبر احمد علی کے اغواء میں ملوث تھا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مشہور ٹک ٹاکرندیم عرف نانی والا کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرالیا-

    سکول میں طالبات کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا چوکیدار گرفتار


    یوٹیوبر احمد علی نے ندیم نانی والا کی مضحکہ خیز ویڈیو یو ٹیوب پر اپ لوڈ کی تھی جس کی رنجش پر ندیم نانی والا نے احمد کو اغواء کر لیا یو ٹیوبر کے بھائی نے ایف آئی آر درج کرائی جس میں کہا کہ ندیم عرف نانی والا نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ اسلحے کے زور پر میرے بھائی کو اپنی ذاتی گاڑی میں بٹھا کر فرار ہو گئے-

    درخواست میں یو ٹیوبر کے بھائی نے کہا کہ ملزمان نے میرے بھائی کو اغوا کر کے اور میرے اوپر اسلحہ تان کے اور تشدد کر کے سخت زیادتی کی ہے دعویدار ہوں کہ ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے-

    قوانین کی خلاف ورزی،سعودی عرب میں 15 ہزار500 سے زائد افراد گرفتار


    بعد ازاں پولیس نے ندیم عرف نانی والا کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مغوی احمد کو بحفاظت بازیاب کر لیا ہے ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں قانون و انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

    ندیم نانی والا ایک مشہور ٹک ٹاک اسٹار ہیں ان کی مشہوری میں آئی فون کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ مطلب یہ کہ انہوں نے فری میں آئی فون دے دے کر لوگوں میں اپنا نام کمایا ہے ٹک ٹاکر آئے دن نئے تنازعات میں گھرے رہتے ہیں-

    ڈیرہ غازی خان شہر میں غنڈہ راج،اسلحہ کے زور پر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے سامنے مین روڈ بند،گرفتار کئے…

    ندیم مبارک کا نام ندیم نانی والا کیسے پڑا؟

    ندیم نانی والا نے نجی ٹی وی کےپروگرام میں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آج سے دو سال قبل مجھے ٹک ٹاک سے متعلق کوئی آئیڈیا نہیں تھا، سن 2018 میں یوکے سے لاہور آیا، ایک روز اپنی نانی کے ساتھ پیزا کھانے گیا تھا، واپسی میں نانی کے ساتھ تفریح کے طور پر ایک ویڈیو بنائی، جسے میں نے ایک سال بعد اپ لوڈ کیا-

    ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے ایک روز بعد میری حیرت کی انتہا نہ رہی کیونکہ اس ویڈیو پر 50 ہزار لائکس آچکے تھے، بس اسی دن سے طے کرلیا کہ ٹک تاک اسٹار بنوں، دراصل نانی میری شہرت کی وجہ بنی اسی لئے اپنے نام کے ساتھ نانی والا کا اضافہ کیا۔

    کندھ کوٹ۔سیلاب متاثرین کاانتظامیہ اورمنتخب نمائندوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    ندیم نانی والا کا کہنا تھا کہ نانی کو آج بھی نہیں پتہ کہ ٹک ٹاک کیا ہے؟، میرے ساتھ بنائی گئی ویڈیو میں ان کا طرز عمل حقیقی ہوتا تھا ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ جب بہت زیادہ مشہور ہوا تو دیگر ٹک ٹاکرز کو مقابلے کا چیلنج دینے لگامیری کوشش رہی کہ نئے ابھرتے ہوئے نوجوان کو سپورٹ کروں میرا فنکار بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، صرف ٹک ٹاک اور یو ٹیوب پر کامیڈی کرنا چاہتا ہوں۔

  • عدالت اداروں کے تحفظ  کیلئے ذرا ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوگی، چیف جسٹس

    عدالت اداروں کے تحفظ کیلئے ذرا ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوگی، چیف جسٹس

    خوشی ہے زیرالتوامقدمات کی تعداد 50 ہزار 265 تک نیچے آ گئی، چیف جسٹس
    سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارج سنبھالا تو فوری فراہمی انصاف، زیر التوا مقدمات کے چیلنجز درپیش تھے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ از خود نوٹس کے اختیارات کا استعمال بھی ایک چیلنج تھا،خوشی ہے کہ زیر التوامقدمات کی تعداد50 ہزار 265 تک نیچے آ گئی ہے،صرف جون سے ستمبر تک 6 ہزار 458 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا،زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی نے گزشتہ 10 سالہ اضافے کے رحجان کو ختم کیا،ججز نے اپنی چھٹیوں کو قربان کیا،آئندہ 6 ماہ میں مقدمات کی تعداد 45 ہزار تک لے آئیں گے ،فراہمی انصاف کے متبادل نظام سے زیر التوا مقدمات میں 45 فیصد تک کمی آئے گی،ججز تقرریوں کے سلسلے میں بار کی معاونت درکار ہے،آبادی میں اضافے سے متعلق کیس کو جلد سنا جائے گا،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آئین کا ہر تناظر میں تحفظ کرنے کیلئے پرعزم ہے،سپریم کورٹ عدلیہ، افواج اور الیکشن کمیشن کاآئینی تحفظ کرنے کیلئے پرعزم ہے،پارلیمان وفاقی اور صوبائی قانون ساز اسمبلیوں کاتحفظ یقینی بنایا جائے گا، ماتحت، اعلیٰ عدلیہ، آڈیٹر جنرل اور سروسز آف پاکستان کا بھی تحفظ یقینی بنایا جائے گا،آئینی اداروں کونیچا دکھایا گیا تویہ عدالت اداروں کے تحفظ کیلئے ذرا ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوگی، سپریم کورٹ ملک میں جاری حالیہ سیاسی چیلینجز اور معاشی حالات کی سنگینی سے بھی آگاہ ہے، ملک میں اس وقت بدترین سیلابی صورتحال کے سبب تین کروڑ تیس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، ملک کا ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہے، سپریم کورٹ کے ججز نے رضاکارانہ طور پر سیلاب زدگان کے لئے تین دن کی تنخواہ عطیہ کی ہے، سپریم کورٹ سٹاف نے بھی دو دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کی ہے،سیلابی صورتحال کے تناظر میں تمام سیاسی جماعتیں، ان کے قائدین، فیصلہ ساز، مراعات یافتہ طبقہ اپنے اختلافات ایک طرف کرکے متحد ہو،وقت آ گیا ہے کہ ذاتی ایجنڈوں کو بالائے طاق رکھ کر قوم کی بہتری کے لیے کام کیا جائے،سپریم کورٹ آئین اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کام جاری رکھے گی، اسی حوالے سے پاکستان کے قیام کے پچھتر سال پورے ہونے پر لاء اینڈ جسٹس کمیشن میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا،کانفرنس میں عدلیہ کے کردار کی ادائیگی پر بحث کی جائے گی، جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، پر امید ہوں کہ اللّٰہ ہماری مخلصانہ کوششوں کو فائدہ مند بنائے گا،

    عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    قبل ازیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی توجہ ایک بار پھر ایک اہم آئینی و عدالتی معاملے کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں جو کہ اعلی عدلیہ میں تعیناتیوں سے متعلق ہے ۔ ماضی قریب میں عدالت عظمی کے معزز جج صاحبان کی ریٹائرمنٹ کے سبب اس وقت عدالت عظمی میں معزز جج صاحبان کی تعداد محض 12 تک محدود ہو چکی ہے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور دیگر وکلاء تنظیموں کی جانب سے عدالت عظمی میں ہونے والی تقرریوں کی بابت قراردادیں ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ ہم آج ایک بار پھر اپنے ماضی کے مطالبات کی روشنی میں گزارش کرتے ہیں کہ جناب چیف جسٹس آف پاکستان اور جوڈیشل کمیشن کے ممبران ، معزز جج صاحبان اور وکلا تنظیموں کے مقرر کردہ نمائندوں کی مشاورت سے تعیناتی کے میعار کو Notify کیا جائے تاکہ اس اہم مسئلہ کا احاطہ ایسی بنیاد پر کیا جائے جس سے کسی بھی مکتبہ فکر کو عدلیہ کے ادارے پر انگلی اٹھانے کا موقع نہ ملے اور تاریخ کا دھارا ہمیشہ کے لئے درست سمت موڑا جا سکے۔اس ضمن میں بہتر ہو گا کہ افہام و تفہیم کے کارگر اصول پر عمل کرتے ہوئے تمام معاملات کا موزوں حل تلاش کیا جائے تاکہ ادارے کے وقار اور تکریم کو برقرار رکھا جا سکے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان اور تمام وکلا برادری، اعلی عدلیہ اور لوئر جوڈیشری کے ججز اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف ہونے والے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈہ اور سوشل میڈیا کمپین کے ذریعے ان کی کردار کشی کی مذموم کوششوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اس ملک کے نظا ِم انصاف سے جڑے تمام ججز ہمارے لئے نہ صرف انتہائی محترم و مکرم ہیں بلکہ ملکی سالمیت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں۔ جن کے خلاف کسی قسم کی بھی توہین آمیز گفتگو ناقابل برداشت ہے۔

  • پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفوں کی منظوری معطل  نہیں بلکہ صرف عبد الشکور شاد کی حد تک نوٹیفکیشن معطل کیا. عدالت کی وضاحت

    پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفوں کی منظوری معطل نہیں بلکہ صرف عبد الشکور شاد کی حد تک نوٹیفکیشن معطل کیا. عدالت کی وضاحت

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وضاحت کی ہے کہ پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفوں کی منظوری معطل نہیں کی، بلکہ صرف ایک ممبر عبد الشکور شاد کی حد تک نوٹیفکیشن معطل ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی ایم این اے عبد الشکور شاد کی استعفی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ ہائی کورٹ نے وضاحت کی کہ عبد الشکور شاد کی حد تک الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن معطل ہے ، پٹشنر عبد الشکور شاد تھے اس لیے نوٹیفکیشن بھی ایک ممبر کی حد تک معطل ہے۔

    چیف جسٹس نے پٹشنر کے وکیل سے استفسار کیا کہ سب کی حد تک تو نوٹیفکیشن معطل نہیں تھا۔ وکیل عبد الشکور شاد نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن نے 11 ممبران کا اکٹھا نوٹیفکیشن کیا تھا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اکٹھا ہے لیکن صرف ایک ممبر کی حد تک نوٹیفکشن معطل ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری اور انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹی فکیشنز کو معطل کر کے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر کے 27 ستمبر تک جواب طلب کیا تھا.

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبد الشکور شاد کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا تھا. جس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاسکتان کی جانب سے تحریک انصاف کے 11 ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے 11 ارکان کے استعفوں کی منظوری پر انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا۔

  • امریکی محکمہ ڈاک نے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کا یادگاری ٹکٹ کا جاری کر دیا

    امریکی محکمہ ڈاک نے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کا یادگاری ٹکٹ کا جاری کر دیا

    واشنگٹن: امریکا کے محکمہ ڈاک نے ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی یادگاری کے طور پر نیا ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : امریکا کے محکمہ ڈاک اور ناسا کی جانب سے جمعرات کے روز یہ یادگاری ٹکٹ دارالحکومت واشنگٹن میں قائم اسمتھ سونینز نیشنل پوسٹل میوزیم میں جاری کیا گیا۔

    2 بہت بڑے بلیک ہولز کے درمیان آئندہ 3 سال کے اندر تصادم متوقع

    ٹکٹ پر ٹیلی اسکوپ کی تصویر بنائی گئی ہےجبکہ نیچے کی جانب ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سفید حروف میں لکھا گیا ہے۔ یہ ایک ’فارایور‘ اسٹیمپ ہوگا جس کو استعمال کرتے ہوئے مستقبل میں کبھی بھی ڈاک بھیجی جاسکے گی۔

    امریکا کی پوسٹل سروس کے بورڈ آف گورنرز کے وائس چیئر مین اینٹن ہیجر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ زمین سے لاکھوں کلو میٹر دور سورج کے گرد گھوم رہی ہے اب یہ اس نئے فار ایور اسٹیمپ کے اجراء کے بعد امریکا کے ڈاک کے نظام میں بھی سفر کیا کرے گی۔

    جیمز ویب بنیادی طور پر انفراریڈ روشنی کے ذریعے فلکی اجسام کو دیکھنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے 10 ارب ڈالرز کی مالیت سے بنائی گئی یہ ٹیلی اسکوپ خلاء سے کائنات کی حیران کن تصاویر زمین پر بھیج رہی ہے۔ اس کو خلاء میں بھیجنے کا مقصد کائنات کے ابتداء کے متعلق معلومات اکٹھی کرنا ہے۔

    ڈارٹ اسپیس کرافٹ 26 ستمبر کو سیارچے سے ٹکرائے گا،ناسا

    سائنسدانوں کے مطابق ہماری اس کائنات کا آغاز تقریباََ ساڑھے تیرہ ارب سال قبل ایک بہت بڑے دھماکے (بگ بینگ) کے ذریعے ہوا تھا۔ کائنات کے آغاز میں (یعنی ابتدائی چند کروڑ سال میں ) جو کہکشائیں وجود میں آئیں، ان سے نکلنے والی روشنی خلا میں تیرہ ارب سال سے سفر کر ہی ہے۔

    اتنا زیادہ عرصہ گزرنے کی وجہ سے یہ روشنی بہت مدھم ہو چکی ہے اور عام دور بین کے لیے اس کی شناخت ممکن نہیں رہی۔جبکہ جیمز ویب کو خصوصی طور پر اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ وہ اس مدھم اور تھکی ہوئی روشنی کو محسوس کر سکتی ہے۔

    جس طرح ہبل ٹیلی اسکوپ کا نام مشہور ماہر فلکیات ایڈوِن ہبل کے نام پر رکھا گیا تھا جس نے سب سے پہلے کائنات کے پھیلائو کا نظریہ پیش کیا تھا۔ اسی طرح جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کا نام بھی جیمز ای ویب نامی سائنسدان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے نا م پر رکھا گیا گیا ۔

    جیمز ای ویب نے 1961 سے 1968 کے درمیان ناسا کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کام کرتے ہوئے چاند پر بھیجے جانے والے اپالومشن سمیت مرکری اور جیمنی جیسے کئی نئے مشن ترتیب دئیے تھے۔

    نظامِ شمسی سے باہر موجود سیارے میں زندگی کے آثار دریافت

  • ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد برطانیہ سے کوہ نور کی واپسی کا مطالبہ

    ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد برطانیہ سے کوہ نور کی واپسی کا مطالبہ

    لندن: ستر برس تک دنیا کے بیشتر ممالک پر حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال کے بعد برطانیہ سے کوہ نور ہیرا بھارت کو واپس لوٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جو ملکہ برطانیہ کے تاج میں جڑا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سےسوشل میڈیا پر کوہ نورٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے،جس میں صارفین کی جانب سے کوہ نور سمیت متعدد قیمتی اشیاء ایسی ہیں جنہیں برطانیہ نےنوآبادیاتی دور میں اپنے زیر تسلط ممالک سے چھینی یا لوٹی تھیں،جن میں کوہ نور ،ٹیپو سلطان کی انگوٹھی،روزیٹا،افریقہ کا عظیم ستارہ اور ایلگن ماربلز شامل ہیں-

    دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری،ایلون مسک 219 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر


    کوہ نور

    کوہِ نور دنیا کا مشہور ترین ہیروں میں سے ایک ہے جو اس وقت تاج برطانیہ کی زینت ہے۔ کوہ نور کا مطلب ہے روشنی کا پہاڑ۔ ہیرے کا وزن 105 قیراط (21.6 گرام) ہے۔

    https://twitter.com/Behera6swarna/status/1568973348142456833?s=20&t=zGA53_Q5F_zceH6GFhlyBw


    https://twitter.com/Behera6swarna/status/1569037506913660928?s=20&t=zGA53_Q5F_zceH6GFhlyBw
    ٹیپو سلطان کی انگوٹھی

    ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات، پاکستان میں سرکاری سطح پر یومِ سوگ منانے کا…

    میڈیا رپورٹس کے مطابق انگریزوں نے 1799 میں ٹیپو سلطان کے خلاف جنگ میں فتح کے بعد اس جسم سے انگوٹھی اتار لی تھی جسے ایک نیلامی کے دوران 1 لاکھ 45 ہزار پاؤنڈز میں نامعلوم شخص کو نیلام کیا گیا۔

    افریقہ کا عظیم ستارہ

    برطانوی حکومت نے 1905 میں افریقہ سے برآمد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے ہیرے ’دی گریٹ اسٹار آف افریقہ‘ کو بھی لوٹ لیا تھا جو اس وقت ملکہ برطانیہ کے تخت میں جڑا ہوا ہے۔


    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیرے کا وزن 530 قیراط ہے جس کی مالیت کا تخمینہ 40 کروڑ امریکی ڈالرز لگائی ہے تاریخ دانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’افریقہ کے عظیم ستارے‘ نامی ہیرے کو ایڈورڈ ہفتم کو بطور تحفہ پیش کیا گیا تھا تاہم ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ہیرا چوری کیا۔

    شہزادہ چارلس برطانوی تخت و تاج کےباقاعدہ بادشاہ بن گئے

    ایلگن ماربلز

    مؤرخین کے مطابق 1803 میں لارڈ ایلگن نے یونان سے ہارتھینن کی بوسیدہ دیواروں سے سنگ مرمر کو نکال کر لندن منتقل کروا دیا تھا جو اب بھی برطانوی عجائب گھر(برٹش میوزیم) میں موجود ہے اور 1925 سے یونان اپنی قیمتی اشیاء کی واپسی کا مطالبہ کررہا ہے جو آج تک پورا نہ ہوسکا لارڈ ایلگن کی وجہ سے ان قیمتی یونانی سنگ مرمر کو ایلگن ماربلز کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    روزیٹا پتھر

    مصری حکام اور ماہرین آثار قدیمہ روزیٹا پتھر کو واپس مصر لانا چاہتے ہیں لیکن دیگر نوادرات اور قیمتی اشیاء کی اس کا مطالبہ بھی پورا نہ ہوسکا 196 سال قبل مسیح کے پتھر سے متعلق ماہرین آثار قدیمہ کا دعویٰ ہے کہ اس پتھر کو برطانوی حکومت نے سن1800 میں فرانس کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کرنے بعد چوری کیا تھا۔

    کوئین الزبتھ دوئم کی 70 سال کی حکمرانی ختم: برطانوی شاہی خاندان کے خطابات بھی…


    رپورٹ کے مطابق روزیٹا پتھر دریائے نیل کے ایک کنارے روزیٹا کے مقام پر 1799 میں فرانسیسی فوجیوں کو اتفاقاً ملا تھا، جس میں ایک ہی عبارت تین زبانوں یعنی مصری تصویری خط میں، مصری عوامی خط اور یونانی خط میں کندہ ہے۔

    واضح رہے کہ روزیٹا پتھر بھی ایلگن ماربلز کی طرح اس وقت برطانیہ کے عجائب گھر میں موجود ہے۔

    لیڈی ڈیانا کے بعد کیٹ میڈلٹن کو "پرنسس آف ویلز” کا خطاب مل گیا

  • تحریک انصاف کا پاکستانی معیشت کیخلاف گھناؤنا منفی پروپیگنڈہ بے نقاب

    تحریک انصاف کا پاکستانی معیشت کیخلاف گھناؤنا منفی پروپیگنڈہ بے نقاب

    پاکستانی معیشت کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے کی گئی گھناؤنی سازش بے نقاب ہوگئی ہے.

    آٹے کی ایک امدادی بوری کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کر کے منفی پروپیگنڈا کیا گیا کہ غیر ملکی امدادی سامان پاکستان میں دکانوں پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ اور یہ تصویر چند گھنٹوں کے اندر اندر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو تقریبا 600 سے زائد مرتبہ سماجی رابطوں کی سائٹ توئٹر پر ٹیگ کیا گیا. اور اس سے بھی بڑی ملک دشمنی یہ کی گئی کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان کو امداد نہ دی جائے کیونکہ امداد دکانوں پر بیچی جا رہی ہے۔

    جب کہ اس منفی پروپیگنڈہ طارے تحقیق کے بعد حقیقت یہ سامنے آئی ہے کہ یہ تصویر 2014 کی ہے جو تصویر بھارت میں لی گئی تھی۔ علاوہ ازیں جب اس جھوٹے جھوٹے پروپیگنڈہ کی شروعات کی گئی اس وقت تک برطانوی امداد پاکستان میں پہنچی بھی نہیں تھی جبکہ امداد اس پروپیگنڈہ کی شروعات کے ایک روز بعد امداد پہنچی ہے پہنچی ہے یعنی اس تصویرکو گزشتہ ہفتے کے روز ہی وائرل کر دیا گیا تھا.

    اب یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب اس وقت تک امداد پہنچی ہی نہیں تھی تو اس لوگو والا تھیلہ کیسے کسی دوکان پر پہنچ گیا؟ علازہ ازیں قارئین کو یاد ہوگا کہ تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کی ملک مخالف کالز منظر عام پر آ چکی ہیں جس میں انہوں نے ناکام کوشش کی ہے پاکستان کو آئی ایم ایف سے امداد لینے میں‌ رکاوٹیں پیدا کی جائیں دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کئی بار ملکی اداروں کے خلاف زہر اگل چکے حتکہ اگر انہیں اقتدار نہیں دیا جاتا تو وہ پاکستان پر ایٹمی بم مارنے کا بھی مشورہ دے چکے ہیں.

    لہذا اب تحریک انصاف اور انکے لیڈران سمیت چئیرمین عمران خان کی ملک دشمنی اب کسی سے دھکی چھپی نہیں رہی اور کچھ ناقدین کا خیال ہے کہ عمران خآن پروپیگنڈہ کروانے میں ماہر ہے لہذا اس میں بھی ان کی سازش ہوسکتی ہے.

  • سکول میں طالبات کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا چوکیدار گرفتار

    سکول میں طالبات کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا چوکیدار گرفتار

    سکول میں طالبات کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا چوکیدار گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 15 سالہ طالبہ کو ہراساں کرنے والا سکول کا چوکیدار گرفتار کر لیا گیا ہے

    واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارت کے شہر ممبئی میں مقامی سکول میں 15 سالہ طالبہ کو سکول کے چوکیدار نے جنسی طور پر ہراساں کیا، جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سکول کے چوکیدار کو گرفتار کر لیا، پولیس حکام کے مطابق یہ کیس اسوقت سامنے آیا جب لڑکی کے گھر والوں نے لڑکی کے رویئے میں تبدیلی دیکھی، اسکے بعد لڑکی کے گھر والوں نے سکول میں رابطہ کیا جہاں وہ پڑھ رہی تھی

    بھارتی میڈیا کے مطابق پانچ ستمبر کو سکول کے چوکیدار نے لڑکی کو بلایا اور اسے غیر اخلاقی طریقے سے چھوتا رہا،چوکیدار نے لڑکی کے ساتھ غلط کام کرنے کی بھی کوشش کی، جب والدین نے سکول انتظامیہ سے رابطہ کیا تو سکول انتظامیہ نے پولیس میں مقدمہ درج کروا دیا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوکیدار کو گرفتار کر لیا ہے، چوکیدار کی گرفتاری کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی کئی لڑکیوں کو ہراساں کر چکا ہے، ملزم چوکیدار نے لڑکیوں سے ان کے موبائل فون نمبر بھی لے رکھے تھے اور انکو نہ صرف سکول میں ہراساں کرتا تھا بلکہ فون پر کالز کرنے کی بھی کوشش کرتا تھا

    چوکیدار کی گرفتاری کے بعد دیگر لڑکیوں نے بھی پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے، والدین نے چوکیدار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے، سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم بھی چوکیدار کو سزا دلوانے میں والدین کے مطالبے کے ساتھ ہیں،

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

  • مفتاح اسماعیل کے عمل کا میں ذمہ دار نہیں ہوں. سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

    مفتاح اسماعیل کے عمل کا میں ذمہ دار نہیں ہوں. سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا ہے کہ ملک میں تیل کی قیمت بڑھے تو مفتاح اسماعیل ذمہ دار ہیں، اور میں ان کے عمل کا ذمہ دار نہیں ہوں۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج چوتھا سال ہے نیب کا کیس چل رہا ہے، اور چار سال سے جو لوگ ان عدالتوں میں ہیں انکی زندگی مفلوج ہے۔ شاہدخاقان نے کہا کہ ک دس دس بارہ بارہ سالوں سے لوگ ان عدالتوں میں بیٹھے ہیں، جس احتساب مین خود احتسابی نا ہو سابق چیئرمین سے پوچھنا ہوگا۔

    لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب تک نیب ہے یہ ملک نہیں چل سکتا ہے، جہان نا انصافی بڑھ جائے وہاں ملک نہیں چل سکتے ہیں، عمران نیازی اور جاوید اقبال چار سال لوگوں پر الزام لگاتے رہے ہیں، جوآدمی انصاف کے نظام کاسربراہ رہا اسے اثاثوں کا جواب دینا ہوگا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ میں حکومت میں نہیں ہون حکومتی پارٹی کا حصہ ہوں، میں کسی ٹاسک کا حصہ نہیں انرجی کے دو وزراء کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔
    یہ بھی مزید پڑھیں: انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو 11 بجے طلب کر لیا
    سابق وزیراعظم خاقان عباسی نے کہ اس ملک تیل کی قیمت بڑھے تو مفتاح اسماعیل کی ذمہ داری ہے، پیٹرولیم لیوی پچاس روپے ہونی چاہیے جو اب 35 روپے ہے، تیل کی قیمت ڈی ریگولیٹ کردیں مارکیٹ کے حساب سے قیمت کا تعین ہو، پاکستان کا آئین پڑھ لیں اس میں سب ہے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل کے عمل کا میں ذمہ دار نہیں ہوں، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ بجلی اورپیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مفتاح کا کوئی کردار نہیں ہے۔ اور عالمی سطح پر ایسا ہے