Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی،ایک ہفتے میں سات سو سے زائد مقدمے

    ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی،ایک ہفتے میں سات سو سے زائد مقدمے

    ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی،ایک ہفتے میں سات سو سے زائد مقدمے

    چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    انہوں نے یہ ہدایت آج یہاں صوبہ میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، مختلف محکموں کے سیکرٹریز اورمحکمہ صحت کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کوئی رعائیت نہ برتی جائے اورہائی رسک اضلاع بالخصوص راولپنڈی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی تیز کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے لاروا کی تلفی نہایت ضروری ہے اور اس سلسلے میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کا تسلسل ضروری ہے، افسران اسی محنت اورجذبے سے کام جاری رکھیں۔

    ڈینگی کا ڈنگ تیز، ہسپتال بھر گئے

    لاہور میں ڈینگی کیسز کی شرح میں کمی

    سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ہفتے کے دوران مختلف شہروں میں 107 افراد کو گرفتار اور 712 مقدمات درج کئے گئے۔ لاہور میں 65، راولپنڈی 11، گوجرانوالہ 16،بھکر 8،شیخوپورہ 4، چکوال 2 اور اٹک میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ میں رواں سال اب تک2278 کنفرم ڈینگی کیسز اورچاراموات رپورٹ ہوئی ہیں

    انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟

    سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

    ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری، 68 افراد گرفتار،639 مقدمات درج

    دوسری جانب صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز زیادہ رپورٹ ہورہے ہیں۔زیادہ ڈینگی کے کیسز والے علاقوں میں ڈینگی سٹاف کو بڑھایا جائیگا۔انہوں نے یہ بات وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک کی ہدایت پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں لاہور اور راولپنڈی میں ڈینگی کی انسدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں لاہور اور راولپنڈی میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، ایڈیشنل ورٹیکل پروگرامز، ڈائریکٹر ای پی ائی، ڈائریکٹر فارمیسی اور سی ای او لاہور نے شرکت کی جبکہ سی ای او ہیلتھ راولپنڈی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔سی ای اوز لاہور اور راولپنڈی کی جانب سے ڈینگی کی روک تھام کے لئے جاری سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔س

  • سعودی شہری کا 53 شادیاں کرنے کا دعوی

    سعودی شہری کا 53 شادیاں کرنے کا دعوی

    ریاض: 63 سالہ ایک سعودی شخص نے 53 شادیاں کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد استحکام اور ذہنی سکون تھا، ذاتی خوشی نہیں۔

    باغی ٹی وی : ” گلف نیوز ” کے مطابق 63 سالہ سعودی شہری ابو عبداللہ جو 53 شادیاں کرنے کے دعویدار ہیں نے کہا ہے کہ پہلی شادی 20 سال کی عمر میں کی تھی اور اب ان کی عمر63 برس ہے –

    درخت جس کے پاس جانے سے 5 ہزار ڈالر جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے

    ابو عبداللہ کو صدی کا سب سے زیادہ شادیاں کرنے والا انسان کہا جا رہا ہے کا کہنا ہے کہ ان کے نکاح میں اب صرف ایک خاتون ہیں۔ آئندہ ایک سے زیادہ شادیوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    ایم بی سی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ابو عبداللہ نے بتایا کہ وہ خاموشی سے زندگی گزار رہے تھے کہ ایک دوست نے شادیوں کے حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی-

    63 سالہ شخص نے بتایا کہ شروع میں ایک سے زیادہ شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ میں پہلی بیوی سے مطمئن تھا۔ میرے بچے بھی تھے۔ کچھ عرصہ بعد مسائل شروع ہوئے اس وقت میری عمر 23 برس تھی۔ ذہنی آرام و سکون کے لیے دوسری شادی کی اور میں نے اپنی بیوی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

    بھارت میں 4 ٹانگوں اور 4 بازوؤں والی بچی کی پیدائش

    اس نے کہا کہ بعد میں اس کی پہلی اور دوسری بیویوں کے درمیان ایک مسئلہ پیدا ہوا، جس نے اسے تیسری اور چوتھی بار دوبارہ شادی کرنے پر اکسایا ابو عبداللہ نے کہا کہ بعد میں اس نے پہلی، دوسری اور تیسری بیویوں کو طلاق دے دی۔

    ابو عبداللہ نے دلیل دی کہ اس کی متعدد شادیوں کی وجہ اس کی ایک ایسی عورت کی تلاش تھی جو اسے خوش کر سکے تاہم ذہنی آرام و سکون کے لیے شادیاں کرتا رہا۔

    تمام بیویوں کے درمیان انصاف سے کام لینے کی کوشش کی تمام شادیاں یکے بعد دیگرے نہیں کیں۔ پہلی شادی کے وقت میری بیوی مجھ سے چھ سال بڑی تھی ایک شادی ایسی بھی رہی جس کا دورانیہ صرف ایک رات تک محدود رہا۔

    ابو عبداللہ نے کہا کہتمام شادیاں روایتی انداز میں کیں میری بیشتر بیگمات سعودی رہیں تاہم غیرملکی خواتین سے شادی مجبوری میں کی کاروبار کی غرض سے بیرون مملکت سفر کے دوران غیرملکی خاتون تین، چار ماہ تک میرے نکاح میں رہتی تھی۔ برائی سے بچنے کے لیے ایسا کرتا تھا میں نے طویل عرصے میں 53 خواتین سے شادی کی-

    زندہ چوہے کھانے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار

    انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں ہر مرد کی خواہش ہے کہ ایک عورت ہو اور وہ ہمیشہ اس کے ساتھ رہے استحکام کسی نوجوان عورت سے نہیں بلکہ ایک بوڑھی عورت سے ملتا ہے-

    اسلام میں، جو ایک وقت میں چار بیویاں کرنے کی اجازت دیتا ہے، اگر کوئی مرد اپنی تمام بیویوں کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتا، تو اسے ایک ہی شادی کرنی چاہیے۔

  • گھر کے بیڈ روم سے خاتون اور کچن سے مرد کی لاش برآمد

    گھر کے بیڈ روم سے خاتون اور کچن سے مرد کی لاش برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے شہر قائد کراچی سے میاں بیوی کی لاش ملی ہے،
    کراچی کے علاقے صفورہ کے گھر سے دو لاشیں ملنے پر علاقے بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے،تھانہ سچل کی حدود میں ایک گھر سے ایک مرد اور عورت کی لاش ملی جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ دونوں میاں بیوی ہیں، مرد کی شناخت ظہور اور خاتون کی شناخت نگھت طاہرہ کے ناموں سے ہوٸی ہے خاتون کی لاش بیڈ روم اور مرد کی لاش کچن سے ملی ہے ،بیٹے مصطفیٰ کے مطابق رات ایک بجے وہ گھر آیا اور سو گیا صبح دودھ والا دروازہ بجا رہا تھا کوئی نہ جاگا تو وہ اٹھا والدہ کو دیکھا تو وہ خون میں لت پت تھی والد ظہور کچن میں پڑے ہوئے تھے گھر کے دروازے پورے بند تھے ڈکیتی کی کوٸی وارادت نہیں ہوٸی ہے مزید پولیس تفتیش کر رہی ہے

    قبل ازیں ضلع ویسٹ پولیس نے ڈکیتی روبری میں ملوث تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ایس ایچ او گلشن معمار نے کامیاب کارروائی کے دوران تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا۔ ملزمان گینگ سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 01 کلو سے زائد چرس اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کر لئے گئے، ملزمان اسٹریٹ کرآئم سمیت منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 499/2022، 450/2022 اور 501/2022 درج ہیں گرفتار ملزمان میں افضل احمد ولد اقبال احمد، عظمت اللّٰہ ولد جمعت خان اور فروش خان ولد عظمت اللّٰہ شامل ہیں۔

    قبل ازیں  تھانہ عوامی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب پولیس کارواٸی کی اور بلال کالونی میں ایک جوا و سٹے کے اڈے پر چھاپہ مار کر دو ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان چھپ کر ایک خالی بند جگہ پر جوا و سٹہ چلارہے تھے, عوامی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارواٸی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے انگنت جوا و سٹہ لگانے والی پرچیاں, ایک موباٸل فون اور سٹے پر لگنے والی رقم 5290 روپے نقدی برآمد کی ۔ گرفتار ملزمان کی زیر استعمال موٹرساٸیکل بھی پولیس تحویل میں لی گٸی, جسے CPLC چیک کروایا جارہا ہے ۔ گرفتار ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے, ملزمان پہلے بھی جوے اور سٹے کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں ۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید انٹیروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    ہولی فیملی ہسپتال میں مریضوں کا خون پینے والی لیڈی ڈاکٹر بارے سامنے آیا تہلکہ خیز انکشاف

    بیٹی پیدا ہونا جرم، خاتون پر بہیمانہ تشدد، گھر سے نکال دیا گیا

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

     گولیاں چل گئیں، دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا

  • چین کے جنگی طیاروں کی آبنائے تائیوان کی  حدود میں پرواز

    چین کے جنگی طیاروں کی آبنائے تائیوان کی حدود میں پرواز

    تائیوان کا کہنا ہے کہ چین کے 17 جنگی طیاروں نے ایک بار پھر آبنائے تائیوان کو عبور کرتے ہوئے پروازیں کیں۔

    باغی ٹی وی : چین اور تائیوان کے درمیان مہینوں سے جاری کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق ہفتہ کی شام چین کے 43 جنگی طیارے اور 9 بحری جنگی جہاز ہفتہ کی شام تائیوان کی سمندری حدود میں دیکھے گئے ہیں جس کےبعد تائیوان کی مسلح افواج نے فضائی اور بحری گشت میں اضافہ کردیا۔

    امریکہ فی الفورتائیوان کی فوجی مدد کرنےسے بازآجائے:چین کی امریکہ کوسخت وارننگ

    تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق چین کے چار سخوئی ایس یو تھرٹی اور چینگڈو جے ٹین طرز کے چار لڑاکا طیارے اور نو شینیانگ جے سولہ طرز کے طیاروں نے آبنائے تائیوان کو عبور کیا اینٹی سب میرین ائیر ڈیفنس آئی ڈنٹفکیشن زون میں ایک اینٹی سب مرین طرز کے تیارے نے بھی اڑان بھری اس کے ساتھ ہاربن طرز کا طیارہ بھی محو پرواز تھا۔

    تائیوان نے بتایا کہ اس نے چین کا مقابلہ کرنے کیلئے میزائل ڈیفنس سسٹم تعینات کر دیا ہے۔

    دریں اثنا، چین اور امریکہ کے درمیان گزشتہ ماہ کے اوائل میں ہاؤس سپیکر نینسی پیلوسی کے تائی پے کے متنازعہ دورے کے بعد سے کشیدگی برقرار ہے امریکی بحریہ کے دو جنگی بحری جہاز آبنائے تائیوان میں داخل ہوئے جو کہ ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے خود ساختہ جزیرے کے دورے کے بعد سے امریکہ کی پہلی بحری راہداری ہے۔

    امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے سامان اورآلات فروخت کرنےکی منظوری دیدی

    یاد رہے گزشتہ کچھ عرصہ سے چین نے تائیوان کے اوپر اپنی پروازوں کو تیز کر دیا ہے ان کارروائیوں کا مقصد نیم خود مختار جزیرے تائیوان کو سخت پیغامات پہنچانا ہے تائیوان سمجھتا ہے کہ اس کی23 ملین آبادی کو بیجنگ سے خود ارادیت اور مستقل آزادی کا حق حاصل ہے۔ بیجنگ تائیوان کا یہ دعویٰ تسلیم نہیں کرتا اور اس جزیرے کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے۔

    امریکہ کی جانب سے تائیوان کی مدد کے مسلسل تکرار کی جا رہی ہے۔ امریکہ تائیوان کو اسلحہ کے معاہدوں کے ذریعہ بھی تعاون فراہم کر رہا گزشتہ ہفتے ہی امریکہ اور تائیوان کے درمیان 1.1 بلین ڈالر کا معاہدہ ہوا جس میں 60 اینٹی شپ میزائل اور 100 فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل شامل ہیں ان ہی وجوہات کی بنا پر چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    چین نے امریکہ کی جانب سے تائیوان کو ہتھیاروں کی ممکنہ فروخت پر سخت اعتراض کرتے ہوئے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ جزیرے کے ساتھ اپنا فوجی رابطہ فوری طور پر بند کر دے ہ خود مختار جزیرے کے ساتھ کوئی بھی فوجی رابطہ "ایک چین” کے اصول کی خلاف ورزی ہے تاہم امریکہ فوری طور پر اسلحے کی فروخت کو منسوخ کرے اور تائیوان کے ساتھ اپنے فوجی تعلقات ختم کرے۔

    امریکی بمبار طیارے کو دوران پرواز 6 سعودی لڑاکا طیاروں نے سیکیورٹی فراہم کی

  • اوپن کرنسی مارکیٹ، ڈالرکی قیمت فروخت 238 روپے پربند

    اوپن کرنسی مارکیٹ، ڈالرکی قیمت فروخت 238 روپے پربند

    اوپن کرنسی مارکیٹ، ڈالرکی قیمت فروخت 238 روپے پربند

    مارکیٹ میں نئے ہفتے کے آغاز میں روپیہ پھر کمزور پڑ گیا جبکہ ڈالر مزید تگڑا ہوا ہے۔ ڈیلرز کےمطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر1 روپیہ 82 پیسے مہنگا ہوا اور 230 روپے پر جا پہنچا۔انٹربینک میں ڈالر دوران ٹریڈنگ 230 روپے سے تجاوز کرتے بھی دیکھا گیا۔

    انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پرڈالر 1 روپے 64 پیسے مہنگا ہوکر 229.82 روپے پر بند ہوا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 238 روپے پربند ہوئی۔ جمعہ کو انٹربینک میں دن کے اختتام پر ڈالر228.18 روپے پر بند ہوا تھا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 237 روپے پر بند ہوئی تھی۔ 16 اگست سے ڈالر کی قدر میں 15 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

    گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف (IMF) کی جانب سے پاکستان کو1 ارب 16 کروڑ ڈالر قرض مل گیا، جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس سے روپے کی گرتی قدر کو سہارا ملے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور ڈالر کو لگام نہ دی جاسکی۔ گذشتہ چند روز سے ملک کی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر سمیت دیگرغیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ بے قدری کا شکار رہا۔

    کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافہ اس کی قدر میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ ڈالر کی طلب کے مقابلے میں فراہمی آدھی بھی نہ ہونے کے باعث ڈالر مسلسل مہنگا ہورہا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتےہوئے امپورٹرعبدالرؤف کا کہنا تھا کہ بینکوں سے ڈالر دستیاب نہیں ہیں اوربلیک مارکیٹ کا حجم بڑھ رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈالر نہ ملنے سے خوراک کا بحران سراٹھا سکتا ہے اورسیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی خریداری بھی ڈالر نہ ملنے سے متاثر ہے۔ لہذا حکومت کو معیشت بارے سوچنا چاہئے تاکہ ہمارا روہیہ مضبوط ہواور ڈالر نیچے آئے.

  • راولپنڈی: بائیکیا رائیڈر مسافر کے ہاتھوں زیادتی کا شکار

    راولپنڈی: بائیکیا رائیڈر مسافر کے ہاتھوں زیادتی کا شکار

    راولپنڈی میں بائیکیا رائیڈر مسافر کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہوگیا ہے.

    راولپنڈی میں رائیڈ بک کرنے والے شخص نے بائکیا چلانے والے نوجوان کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے، نجی ٹی وی کی ایک نیوز کے مطابق نوجوان سے زیادتی کا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں پیش آیا جہاں بائکیا چلاکر رزق حلال کمانے والے نوجوان کو مسافر نے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے محنت کش نوجوان کے بیان پر حسن نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    مقدمے میں دئیے گئے بیان میں متاثرہ نوجوان کا کہنا تھا کہ حسن نامی شخص سے جان پہنچا تھی جس نے رائیڈ بک کی اور تمام دن مختلف جگہوں پر گھومتا رہا اور شب گئے فارغ کرکے کہا کہ صبح چار بجے آجاؤ پھر کہیں جانا ہے وہاں پیسے اکھٹے لےلینا۔ مدعی مقدمہ نے پولیس نے بیان دیا کہ ملزم کی بتائی ہوئی جگہ رحیم آباد پہنچا تو حسن نے کہا کہ تیار ہونے میں کچھ وقت لگے گا لہذا تم گھر میں آکر بیٹھ جاؤ۔
    یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا
    لندن سے چوری کار کراچی سے برآمد ہونے کا کیس،ملزم کی ضمانت پر فیصلہ آ گیا
    متاثرہ نوجوان کا کہنا تھا کہ حسن کے کہنے پر میں کمرے میں پہنچا تو اس نے زبردستی کرتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ حادثے کے بعد گھر پہنچا اور والدہ کو سارے واقعے سے آگاہ کیا تو انہوں نے پولیس میں مقدمہ درج کروانے کا کہا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔

  • منچھر جھیل کا سیلابی پانی تمام یوسیز میں 8 سے 10 فٹ تک موجود ہے ،وزیراعلیٰ سندھ

    منچھر جھیل کا سیلابی پانی تمام یوسیز میں 8 سے 10 فٹ تک موجود ہے ،وزیراعلیٰ سندھ

    منچھر جھیل کا سیلابی پانی تمام یوسیز میں 8 سے 10 فٹ تک موجود ہے ،وزیراعلیٰ سندھ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیہون شریف تحصیل کی 10 یونین کونسلز متاثر ہوئی ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاھ سیہون پہنچ گئے ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ متاثرہ علاقوں بوبک، اراضی، واہڑ کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے متاثرین میں راشن بھی تقسیم کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ منچھر جھیل کو ہم نے کٹ دیا، اگر خود بریج ہوتی تو بہت خطرہ ہوتا،میری یونین کونسل واہڑ بھی مکمل ڈوب گئی ہے،لوگوں کی شکایات جائز ہیں، منچھر جھیل کا سیلابی پانی تمام یوسیز میں 8 سے 10 فٹ تک موجود ہے 2010 کے سیلاب سے زیادہ پانی ہے منچھر جھیل کو ہم نے کٹ دیا، اگر منچھر خود بریج ہوتی تو بہت خطرہ ہوتا، اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں ثابت قدم رکھے تاکہ ہم لوگوں کی خدمت کر سکیں دادو کا فضائی معائنہ کیا ہے، امید ہے نقصان نہیں ہوگا،سیہون شریف تعلقہ سے سیلابی پانی اترنا شروع ہوا ہے، ہم نے منچھر کو 5 کٹ دیئے ہیں جو پانی اب دریائے سندھ میں جارہا ہے،

    قبل ازیں پاک فوج اور شہری محکموں نے دادو گرڈ سٹیشن کے گرد ، دو اعشاریہ چار کلو میٹر طویل بند تعمیر کر کے اسے سیلابی پانی سے بچا لیا ہے بند سے سٹیشن ڈوبنے سے محفوظ رہا جبکہ دادو میں بجلی معطل نہیں ہوئی۔علاقے کے لوگوں نے اس بروقت اقدام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلابی صورتحال سے دادو میں پانچ سو ، کے وی گرڈ سٹیشن کو ممکنہ خطرے کا نوٹس لیتے ہوئے گرڈ سٹیشن کو بچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

  • ہم نے 2000 مربع کلو میٹرعلاقہ روسی فوج سے چھین لیا ہے، یوکرینی صدر

    ہم نے 2000 مربع کلو میٹرعلاقہ روسی فوج سے چھین لیا ہے، یوکرینی صدر

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نےکہا ہے کہ یوکرین کی فوج نے ستمبر میں 2000 کلومیٹر کے علاقےپر دوبارہ قبضہ کرکے اسے روسی فوج سے چھین لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو کرینی صدر زیلنسکی نے ہفتے کے روز زور دیتے ہوئے کہا کہ روسی فوج شمال مشرق اور جنوب میں یوکرین کے جوابی حملے سے بچ کر "صحیح انتخاب” کر رہی ہے اب تک ستمبر کے اوائل سے تقریباً 2,000 کلومیٹر کو آزاد کرایا جا چکا ہے۔حالیہ دنوں میں روسی فوج نے ہمیں اپنی بہترین کارکردگی دکھائی ہے روسی فوج فرار ہو رہی ہے اور فرار اس کے لیے صحیح آپشن ہے۔

    روس کو ڈرونز طیارے فراہم کرنے پر واشنگٹن کی کارروائی:امریکا نے ایران پر نئی…

    انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے یوکرین کی فوج نےاعلان کیا تھا کہ وہ کوبیانسک (مشرقی یوکرین) کے اہم سپلائی ٹاؤن میں داخل ہو گئی ہے، جس پر روسی افواج نے کئی ماہ سے قبضہ کر رکھا تھا۔

    یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب برطانوی انٹیلیجنس نے پہلے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ یوکرین کی افواج کوبیانسک کے قریب پہنچ رہی ہیں اور روس کے ڈونباس کے سپلائی راستوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب جمعہ کے روز روسی فوج نے روس کے ساتھ سرحد پر واقع اس علاقے میں یوکرین کی افواج کی جانب سے خلاف ورزی کے جواب میں یوکرین میں خارکیف کی طرف کمک بھیجنے کا اعلان کیا۔

    شمالی کوریا نے ایٹمی حملہ کرنے کا قانون منظور کرلیا

    خارکیف نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ اس نے حالیہ دنوں میں شمال مشرقی یوکرین میں اس علاقے کے تقریباً 1,000 مربع کلومیٹر پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے اس میں بالا کلیا شہر بھی شامل ہے۔

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ کیف فورسز نے ملک کے شمال مشرق میں روسی افواج سے 30 قصبوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہےکہ ماسکو کی جانب سے کمک کی تعیناتی سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس "بھاری قیمت” چکا رہا ہے جبکہ یورپی یونین کے 27 وزرائے خزانہ نے جمعہ کو یوکرین کو قرض کی شکل میں پانچ ارب یورو مالیت کی نئی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اسے جنگ کے اثرات سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ انہوں نے یوکرین میں روسی افواج کے ہاتھوں 400 سے زائد من مانی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور یوکرینی فورسز کی جانب سے اسی طرح کے درجنوں کیسز رپورٹ کیے ہیں۔

    مغربی پابندیاں پوری دنیا کے لیے خطرہ:امریکہ دنیا کوخطرات میں دھکیل رہا ہے: پوتن

    دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے روس کے حملے کے 200 دن مکمل ہونے کے موقع پر یوکرینی افواج کو کامیاب دفاع پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس موقع پر یوکرینی صدر نے ایمرجنسی سروسز اور یوکرینی عوام کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے-

    اتوار کے روز اپنے خطاب میں زیلنسکی کا کہنا تھا کہ میں مسلح افواج کی جانب سے دشمن کے 2000 ٹینک، 4500 آرمرڈ گاڑیاں، 1000 سے زائد توپوں، 250 جہازوں، 200 ہیلی کاپٹر ، 1000 ڈرون، 15 کشتیاں اور ہزاروں دیگر فوجی سامان تباہ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں مجھے یقین ہے کہ یوکرین اس مشکل راہ سے گزرتے ہوئے فتح حاصل کر لے گا۔

    امریکی ورلڈ آرڈرنہیں اب چلےگا’رشین ورلڈ:ولادیمیر پیوٹن نے نئی خارجہ پالیسی کی…

    یوکرینی افواج نے ملک کے شمال مشرقی حصے میں روسی افوج کے خلاف جوابی کارروائیاں شروع کر رکھی ہے کیف افواج کی جانب سے خارکیف کے علاقے میں پیش قدمی کے سبب روسی افواج کو بڑی تعداد میں ہتھیار اور فوجی سامانا چھوڑ کر پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

  • ڈائنو سار کو ناپید کرنے والا شہاب ثاقب وسیع آتشزدگی کا سبب بنا

    ڈائنو سار کو ناپید کرنے والا شہاب ثاقب وسیع آتشزدگی کا سبب بنا

    محققین کا کہنا ہے کہ جس شہابِ ثاقب نے ڈائنو سار کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا تھا اس کے سبب 2500 کلومیٹر رقبے پر محیط جنگلات آگ کی لپیٹ میں آگئے تھے۔

    باغی ٹی وی :6.6 کروڑ سال قبل کریٹیسیئس دور کے آخر میں تقریباً 10 کلومیٹر چوڑا سیارچہ جزیرہ نما یوکاٹین (جو آج کا میکسیکو ہے) سے ٹکرایا تھا اس تصادم کے نتیجے میں ڈائنو سار کے ساتھ زمین پر رہنے والے تقریباً 75 فی صد نباتات اور جانور ختم ہوگئے تھے اس تباہی کا ایک حصہ اس تصادم سے جنگلات میں لگنے والی آگ کو بھی قرار دیا جاتا ہے۔

    22 کروڑ 50 لاکھ سال قبل معدوم ہو جانے والا ممالیہ دریافت

    اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف ایبرڈین سے تعلق رکھنے والے ارضیاتی سائنس دان نے تصادم کے وقت کی چٹان کا معائنہ کیا جس سے انہیں معلوم ہوا کہ کچھ آتشزدگیاں سیارچہ ٹکرانے کے چند منٹوں بعد ہی شروع ہوگئی تھیں۔

    پروفیسر بین نیلر کا کہنا تھا کہ اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ آگ تصادم کا براہ راست نتیجہ تھی؟ یا بعد میں لگی تھیں۔ کیوں کہ نباتات تصادم کے بعد ماحول میں اڑنے والے ملبے کی وجہ سے ہونے والے اندھیرے کی وجہ سے تباہ ہوئے تھے۔

    سائنسدانوں نے دنیا کے تنہا ترین درخت سے امیدیں باندھ لیں

    انہوں نے مزید کہا کہ بالآخر ہماری تحقیق اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ تباہ کن آگ لگنا کیسے اور کب شروع ہوئیں اور ایک صاف مگر خوف ناک تصویر پیش کرتی ہے کہ شہابِ ثاقب کے گرنے کے بعد فوری طور پر کیا ہوا ہوگا۔

    ایک طویل عرصے سے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ غیر پرندوں کے ڈائنوسار 65 ملین سال پہلے ختم ہو گئے تھے لیکن پال بتاتے ہیں، ‘دنیا بھر میں مٹی کی ان تہوں کی ڈیٹنگ بہت درست ہے – اس کا اندازہ چند ہزار سالوں میں لگایا گیا ہے حالیہ ریڈنگ نے اسے بہتر کیا ہے، اور ڈایناسور کے معدوم ہونے کی تاریخ 66.0 ملین سال پہلے کی ہے۔

    2 بہت بڑے بلیک ہولز کے درمیان آئندہ 3 سال کے اندر تصادم متوقع

  • ضمنی انتخابات کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان

    ضمنی انتخابات کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان

    الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا

    این اے 157 ملتان اورپی پی 139 شیخوپورہ میں پولنگ 9 اکتوبر کو ہوگی، پی پی 241 بہاولنگر،پی پی 209 خانیوال میں پولنگ 9 اکتوبرکو ہوگی ضمنی انتخابات کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قومی اداروں کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں مصروفیت کی وجہ سےانتخابات کی تاریخ ملتوی کی گئی تھی التوا اور انتخابات کی دوبارہ تاریخ کے حوالے سے آج اجلاس طلب کیاگیا، چاروں حلقوں میں پولنگ کی تاریخ 9 اکتوبرمقرر کرنے کی منظوری دی گئی،9حلقوں کے نوٹیفکیشن معطلی سے متعلق ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ حاصل کیا جائے گا،فیصلے پر غور کے بعد 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کےلیے اجلاس 14 ستمبر کو ہوگا، سیلابی صورتحال کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے 13 حلقوں میں ضمنی انتخاب ملتوی کئے تھے

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں قومی اور صوبائی سطح پر تمام ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا تھا جن حلقوں میں الیکشن ملتوی ہوئے ہیں ان میں این اے 157، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 241 بہاولنگر، این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 237 کراچی، این اے 239 کراچی، این اے 246 کراچی، پی پی 209 خانیوال کے حلقے شامل ہیں۔