Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ایشیا کپ: پاکستان کی شکست پر جھگڑا،فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق 4 زخمی

    ایشیا کپ: پاکستان کی شکست پر جھگڑا،فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق 4 زخمی

    پشاور: ایشیا کپ میں فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر خیبرپختونخوا میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہو گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی ہار پر فائرنگ کا واقعہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے ٹوپی موسیٰ خیل میں پیش آیا جہاں میچ ہارنے پر بچوں میں زبانی تکرارہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں بدل گئی بات بڑوں کے درمیان پہنچ گئی-

    ایشیاکپ فائنل میں شکست ،شعیب اختر قومی ٹیم پر برس پڑے

    دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا اتنا شدید ہوا کہ دونوں گروپس نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے باعث ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں عرفان، اعجاز، طاھر اور دیگر شامل ہیں۔

    فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا اور واقعے میں ملوث چار افراد (محمد، طاہر،غالب اور ذیشان) کو گرفتار کرکے باقاعدہ ایف آئی آر درج کرلی۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی سری لنکا کی جانب سے دیئے جانے والے 171 رنز کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی۔

    شاداب خان نےسری لنکا کی اننگز میں اہم مواقع پرراجا پکسا کے 2 کیچ ڈراپ کیے جس کے بعد راجا پکسا نے شاندار بیٹنگ کرتےہوئے 45 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی اورٹیم کا اسکور 170 رنز تک پہنچایا ایشیا کپ کےفائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔

    شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی

  • گولیاں چل گئیں، دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا

    گولیاں چل گئیں، دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گولیاں چل گئیں، دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا

    گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ کےعلاقہ میں دو بھائیوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان فائرنگ کر رہے ہیں ،موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے کار پر اندھ دھند فائرنگ کی جس کی وجہ سے دو سگے بھائی چل بسے، فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ،ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ہیں تا ہم پولیس کا کہنا ہے کہ جلدملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے گوجرانوالہ میں فائرنگ سے دو بھائیوں کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانولہ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دے دیا، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے سپروائزری افسران مقتولین کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھیں لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    ہولی فیملی ہسپتال میں مریضوں کا خون پینے والی لیڈی ڈاکٹر بارے سامنے آیا تہلکہ خیز انکشاف

    بیٹی پیدا ہونا جرم، خاتون پر بہیمانہ تشدد، گھر سے نکال دیا گیا

  • ایران نےجدید ترین لانگ رینج ڈرون تیارکرلیا

    ایران نےجدید ترین لانگ رینج ڈرون تیارکرلیا

    تہران: ایران نے مقامی سطح پر جدید ترین لانگ رینج ڈرون تیار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے جدید لانگ رینج ڈرون تیار کرلیا ایرانی فوج کے حکام کا کہنا ہے کہ نئے ڈرون کا نام آرش 2 رکھا گیا ہے جو آرش 1 کا نیا ورژن ہے نئے ڈرون سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

    دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری،ایلون مسک 219 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر

    سرکاری میڈیا نے ایرانی فوج کی زمینی افواج کے کمانڈر کیومارس حیدری کے حوالے سے کہا کہ ہم نے خاص طور پر اس ڈرون کو حیفہ اور تل ابیب کے لیے ڈیزائن کیا ہے یہ ایک انوکھا ڈرون ہے جسے اس کام کے لیے تیار کیا گیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ ایران مستقبل کی مشقوں میں اس ڈرون کی صلاحیتوں کو ظاہر کرے گا۔

    ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششیں، جس کی اسرائیل مخالفت کرتا ہے، اپریل 2021 میں ویانا میں مذاکرات شروع ہونے کے بعد سے ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

    قوانین کی خلاف ورزی،سعودی عرب میں 15 ہزار500 سے زائد افراد گرفتار

    2015 کا معاہدہ، جسے باضابطہ طور پر مشترکہ جامع پلان آف ایکشن کے نام سے جانا جاتا ہے، نے ایران کو اس کے جوہری پروگرام پر روک لگانے کے بدلے پابندیوں میں ریلیف کی پیشکش کی تھی۔ اسرائیل کا خیال ہے کہ یہ معاہدہ تہران کے لیے بہت فراخ دل ہے اور وہ امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے اسے بحال کرنے کی کوششوں کے خلاف ہے۔

    ہفتے کے روز، برطانیہ، فرانس اور جرمنی جو امریکہ، روس اور چین کے ساتھ ڈیل کرنے والے فریق ہیں نے کہا کہ انہیں معاہدے کو بحال کرنے کے ایران کے ارادوں کے بارے میں "شدید شکوک” ہیں۔

    تہران نے کہا کہ تین یورپی ممالک کا بیان "غیر تعمیری” تھا اور مذاکرات میں ماسکو کے ایلچی نے اسے "غیر وقتی” قرار دیا۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں واشنگٹن کو اس معاہدے سے یہ کہتے ہوئے دستبردار کر دیا تھا کہ یہ ایران کے بارے میں بہت نرم ہے، اور تہران پر دوبارہ سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

    امریکہ اپنے ہی بنائے ہوئے ایف 35 میں چین کے بنے ہوئے پرزے سے خائف

    ایران، جو اس بات پر اصرار کرتا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے، اس نے معاہدے کی بیشتر پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، اپنے جوہری پروگرام کو بڑھاتے ہوئے جواب دیا-

  • سوائے ایک سیاسی جماعت کے پوری قوم ایک ہے،شرجیل میمن

    سوائے ایک سیاسی جماعت کے پوری قوم ایک ہے،شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی گندم کی امدادی قیمت پر تنقید ان کی زرعی معیشت سے ناواقفیت کا ثبوت ہے گندم کی امدادی قیمت پر تنقید شیخ رشید کی زرعی معیشت سے ناواقفیت کا ثبوت ہے ،سیلابی صورتحال میں زراعت کی بحال اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مراعات دینا ہوں گے شیخ رشید چاہتے ہیں کہ امپورٹڈ گندم خریدیں لیکن اپنے کسانوں کو فائدہ نہ دیں پی ٹی آئی کے پسینے پونچھنے کے بجائے شیخ رشید ملکی مفاد کی بات کریں جس طرح شیخ رشید اپنا سیاسی راستہ بھٹکے ہیں لگتا ہے وہ کہیں نہیں پہنچیں گے

    قبل ازیں سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز بس سروس کراچی کے شہریوں کی خدمت کیلئے رواں دواں ہے پیپلز بس سروس کے نئے روٹ پر بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ، نیا روٹ شیریں جناح کالونی سے شروع ہوکر بوٹ بیسن ، مائی کلاچی سے گزرے گا،

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کو کھانا اور راشن فراہم کیا جارہا ہے،سیلابی علاقوں میں سید مراد علی شاہ سمیت وزرا، ارکان اسمبلی کام کررہے ہیں، 2 لاکھ زائد مچھردانیاں تقسیم کی گئیں سیلاب متاثرین میں راشن بیگ 3 لاکھ 50 ہزار 868 تقسیم کیے گئے،سیلاب کے بعد جلد کی بیماریاں پھیل گئیں، سندھ حکومت کاشتکاروں کی مدد کررہی ہے، سندھ کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کیا ہے، کچھ علاقے ایسے ہیں جس میں پانی کی نکاسی نہیں ہوپا رہی،حکومت کو سخت فیصلے کرنے پڑ سکتے ہیں، سوائے ایک سیاسی جماعت کے پوری قوم ایک ہے،

  • جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ستاروں کی نرسری دریافت کر لی

    جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ستاروں کی نرسری دریافت کر لی

    ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے جو ٹیرنٹیولا نامی نیبیولا کی ستاروں کی نرسری میں موجود ہزاروں نو عمر ستارے دریافت کیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اس خلائی نرسری کو آفیشلی 30 ڈوراڈس کا نام دیاگیا ہے اور یہ 1 لاکھ 61 ہزار نوری سال کےفاصلے پر لارج میگا لینک کلاؤڈ کہکشاں میں موجود ہے یہ کہکشاں ہماری کہکشاں ملکی وے سےقریب موجود تمام کہکشاؤں میں ستارے بنانے والی سب سے بڑی اور روشن کہکشاں ہے۔

    نظامِ شمسی کے قریب زمین جیسے دو چٹانی سیارے دریافت


    امریکی خلائی ایجنسی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ایک لمحے کے لیے ٹیرنٹیولا نیبیولا میں موجود ہزاروں ستاروں کو دیکھئےجن کو پہلےکبھی نہیں دیکھا گیا۔ نیبولا طویل عرصے سے ستاروں کی تشکیل کا مطالعہ کرنے والے ماہرین فلکیات کے لئے پسندیدہ رہا ہے۔ نوجوان ستاروں کے علاوہ، ٹیلی اسکوپ نے نیبیولا کے ڈھانچے اور ترتیب کے ساتھ اس کے پس منظر میں موجود کہکشائیں بھی تفصیلاً دِکھائی ہیں علاوہ نیبولا کی گیس اور دھول کی تفصیلی ساخت اور ساخت کو بھی ظاہرکیا ہے-


    ناسا نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ ٹیرینٹیولا نیبیولا کا نام اس کی غبار آلود دھاریوں کی وجہ سے پڑا۔ یہ ہماری کہکشاں کے قریب سب سے بڑا اور روشن ستارہ ساز خطہ ہے۔ یہ اب تک دریافت ہونے والے گرم ترین اور بڑے ستاروں کا گھر ہے یہ مشہور ترین، سب سے بڑے ستاروں کا گھر ہے۔ ماہرین فلکیات نے ویب کے تین ہائی ریزولوشن انفراریڈ آلات کو ٹیرینٹیولا پر مرکوز کیا۔

    چاند پر پہلا قدم رکھنے والے خلاءبازوں کے قدموں کے نشان 53 سال بعد بھی موجود


    ناسا کےمطابق یہ نیبیولا ہمیں بتاتی ہے کہ خلائی تاریخ میں ستارہ بننے کا عمل جب عروج پر ہوگا تو کیسا دِکھتا ہوگا انفراریڈ طول موج پر ویب کے ہائی ریزولوشن سپیکٹرا کے بغیر، ستارے کی تشکیل کے عمل کا یہ واقعہ سامنے نہیں آ سکتا تھا۔


    ٹیرینٹیولا نیبیولا میں ماہرینِ فلکیات اس لیے بھی دلچسپی لیتے ہیں کہ اس میں اس ہی طرح کے کیمیائی مرکبات ہیں جو کائنات کے بڑے ستارہ ساز خطوں میں دیکھے گئے ہیں جس کو ’کائناتی صبح‘ کاکہا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جب کائنات چند ارب سال پُرانی تھی اور ستارے بننے کا عمل عروج پر تھا۔

    جیمز ویب کی تین ارب نوری سال دورموجود اختتامی مراحل سے گزرتے ستارے کی نشاندہی

  • رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی

    رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی

    سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی سماعت شروع ہونے پر رانا شمیم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے غیرمشروط معافی جمع کروا دی ہے استدعا ہے کہ غیرمشروط معافی تسلیم کی جائے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے غیرمشروط معافی کے ساتھ بیان حلفی جمع کرایا ہے؟ اس عدالت کے فیصلوں پر تنقید کریں تو یہ عدالت نوٹس نہیں لے گی جب انصاف کی فراہمی کو متنازعہ بنایا جائے گا تو پھر نوٹس لیں گے غیرمشروط معافی عدالت سے متعلق نہیں بلکہ اپنے اقدام کا داغ دور کرنا ہوتا ہے اگر کوئی حقیقی معافی مانگے اور کنڈکٹ درست ہو تو عدالت کو معافی تسلیم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں رانا شمیم اگر اپنے بیان حلفی کے متن کے ساتھ کھڑے ہیں تو پھر بات تو برقرار ہے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان یا کوئی اور اسلام آباد ہائیکورٹ پر اثرانداز ہو سکتے ہیں یہ تاثر غلط ہے دونوں چیزیں اکٹھی نہیں جا سکتیں اگر آپ کہتے ہیں کہ کوئی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج پر اثرانداز ہوا یہ عوام کا اعتماد اٹھانے کی کوشش ہے جس جج کا بیان حلفی میں نام ہے وہ تو اُس وقت اِس کورٹ میں چوتھے نمبر پر تھے آپ نے سینئر پیونی جج کا لکھا، سینئر پیونی جج کس کورٹ کا؟ یہ تو اب آپ معاملے کو اور متنازعہ بنا رہے ہیں عدالتیں توہین عدالت کی کارروائی میں ہمیشہ بڑے دل کا مظاہرہ کرتی ہیں اگر رانا شمیم بیان حلفی کے ساتھ کھڑے ہیں تو اس عدالت کو اپنے محاسبے کی ضرورت ہے اتنے بڑے اخبار میں خبر لگی تھی اور آج کہہ رہے ہیں کہ میرا حافظہ کمزور ہو گیا تھا یہ اس عدالت کیلئے بہت سنجیدہ معاملہ ہے یہ عدالت کسی کو پریشرائز نہیں کرنا چاہتی جو بھی سچ ہے وہ کہیں، یہ عدالت کسی بھی شخص کیلئے بڑے دل کا مظاہرہ کرتی ہے 2018 کے بعد کوئی اس عدالت پر اثر انداز ہو سکتا ہے تو میں اور اس عدالت کے ججز قابل احتساب ہیں یہ عدالت اس بیان حلفی پر بھی کارروائی کر سکتی تھی لیکن نہیں کریگی غیرمشروط معافی عدالتی انا کیلئے نہیں عدالت بڑے دل کا مظاہرہ کرتی ہے کم از کم اپنی غلطی تو تسلیم کریں انہوں نے آدھی غلطی تسلیم کی اس عدالت پر بہت بڑا الزام لگا جو بھی سینئر پیونی جج تھا الزام اسی عدالت پر رہے گا اگر رانا شمیم کا بیان حلفی سچا ہے تو اس عدالت کے پاس کاروائی آگے بڑھائے بغیر کوئی راستہ نہیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت رانا شمیم صاحب کو بیان حلفی جمع کرانے کیلئے پھر وقت دے سکتی ہے ۔اس عدالت پر جو اتنا بڑا الزام لگایا گیا ہم اسے نظرانداز نہیں کر سکتے یہ عدالت آپکو کچھ نہیں کہے گی ہماری طرف سے کوئی پریشر نہیں یہ توہین عدالت کی کارروائی ہے عدالت کسی کو نقصان نہیں دینا چاہتی ایک ہفتے میں تسلی سے سوچ کر نیا بیان حلفی جمع کرائیں اس عدالت نے آپکو بڑی سادہ اور واضح بات بتا دی ہے عدالت نے رانا شمیم کو دوبارہ جواب جمع کرانے کا موقع دیتے ہوئے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی

    قبل ازیں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی سابق چیف جج گلگت بلتستان توہین عدالت کیس میں ڈرامائی موڑ سابق چیف جج گلگت بلتستان راناشمیم اپنے بیان حلفی سے منحرف ہوگئے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیا بیان جمع کروادیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے موجودہ جج کے خلاف بیان واپس لے لیا

    سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا کہنا تھا کہ غلط فہمی کی بنیاد پر اسلام آبادہائیکورٹ کے حاضر سروس جج کا نام لے لیا،اپنے آپ کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں، چیف جسٹس کے بعد سینئر ترین جج کا نام بیان حلفی میں لکھنا تھا سینئر ترین جج کی جگہ جسٹس عامر فاروق کا نام بیان حلفی میں غلط فہمی کی بنا پر لکھ دیا لان میں چائے پر ثاقب نثار سے ملاقات کے دوران ان کی گفتگو سنی،

    رانا شمیم نے نوازشریف اور مریم نواز کو الیکشن تک جیل میں رکھنے کا بیان حلفی دیا تھا

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم پر فرد جرم عائد کی تھی رانا شمیم نے صحت جرم سے انکارکر دیا ،رانا شمیم نے کہا کہ آپ مجھے سنیں تو صحیح ایک ایک کرکے الزامات کا جواب دینا چاہتا ہوں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک تاریخ دے دیتے ہیں،آپ جواب جمع کرادیں انصار عباسی سمیت دیگر میڈیا نمائندوں پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی تھی

    رانا شمیم پر فرد جرم عائد،انصار عباسی سمیت دیگر میڈیا نمائندوں پر فرد جرم کی کارروائی موخر

    رانا شمیم توہین عدالت کیس، اہم شخصیت بیمار،استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی

    رانا شمیم مشرف طیارہ کیس میں ن لیگ کا وکیل رہا،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

  • لندن سے چوری کار کراچی سے برآمد ہونے کا کیس،ملزم کی ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    لندن سے چوری کار کراچی سے برآمد ہونے کا کیس،ملزم کی ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    لندن سے چوری کار کراچی سے برآمد ہونے کا کیس،ملزم کی ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لندن سے چوری کار،کراچی سے برآمد ہونے کے کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ نے منظور کی ہے اور کراچی کسٹم کی جانب سے ضمانت منسوخی کی استدعا مسترد کر دی گئی ہے

    لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے کیس کی سماعت کی، ملزم کی حفاظتی ضمانت منسوخ کروانے کے لئے کراچی کسٹم نے عدالت سے رجوع کیا تھا، کراچی کسٹم حکام کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ملزم کی حفاظتی ضمانت منسوخ کی جائے، عدالت نے کیس پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا ہے، عدالت نے فیصلے میں کسٹم حکام کی استدعا مسترد کر دی اور حکم دیا کہ کراچی کسٹم مقامی عدالت سے رجوع کرے

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر تک ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے، ملزم اس سے قبل حیدرآباد کی عدالت سے حفاظتی ضمانت لے چکا ہے ،

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے سے گذشتہ مہینے کی 30 تاریخ کو ایک غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر کسٹمز کے اہلکار ایک گاڑی کی تلاش میں تھے۔ اس حوالے سے کسٹمز میں درج ایف آئی آر کے مطابق انھیں ملنے والی اطلاع یہ تھی کہ گاڑی مبینہ طور پر لندن سے چوری ہونے کے بعد پاکستان لائی گئی۔ یہ کوئی عام کار نہیں بلکہ بینٹلے ملسین وی ایٹ آٹومیٹک ہے۔ کسٹمز کے مطابق اس وقت اس کی قیمت 30 کروڑ سے زیادہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق گاڑی کے چیسسز نمبر کے ذریعے اس کی شناخت کی گئی اور اسے خفیہ اطلاع میں دیے گئے نمبر سے ملا کر اس کی تصدیق کی گئی جس کے بعد اسے ضبط کر لیا گیا۔ کسٹمز نے اس کار کی چوری کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق کراچی میں کار کے مالک کا دعویٰ ہے کہ انھیں ایک دوسرے شخص نے یہ کار اس شرط پر فروخت کی تھی کہ وہ نومبر 2022 تک اس کے تمام قانونی دستاویزات پورے کروائیں گے۔یف آئی آر میں اس قانون کا حوالہ بھی دیا گیا جس کے مطابق ایسی کسی کار کی رجسٹریشن کے لیے وزارت خارجہ اور کسٹمز سے اجازت کے علاوہ تمام ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی درکار ہوتی ہے۔ ایف آئی آر میں یہاں تک کہا گیا کہ موٹر رجسٹریشن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کی ملی بھگت کے ساتھ ایسا ممکن ہوا۔

    کراچی سے ملنے والی لندن کی چوری شدہ کار کا مرکزی کردار فیصل واؤڈا نکلا ہے.

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    ہولی فیملی ہسپتال میں مریضوں کا خون پینے والی لیڈی ڈاکٹر بارے سامنے آیا تہلکہ خیز انکشاف

    بیٹی پیدا ہونا جرم، خاتون پر بہیمانہ تشدد، گھر سے نکال دیا گیا

  • میجر راجا عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا 57 واں یوم شہادت

    میجر راجا عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا 57 واں یوم شہادت

    نشان حیدر میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی 57ویں برسی آج منائی جا رہی ہے ، میجر راجا عزیز بھٹی نے لاہور پر بھارت کے حملے کو پسپا کیا تھا۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ہارون اسحاق راجہ نے گجرات میں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول و عسکری حکام اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔

    1965 کی پاک بھارت جنگ میں مادر وطن کے دفاع کی خاطر اگلے مورچوں پر اپنی جان قربان کرنے والے شہید راجا عزیز بھٹی 6 اگست1923 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے تھے اور وہیں سے بی اے کیا، پھر ان کا خاندان پاکستان آ گیا اور ضلع گجرات کے گاؤں لادیاں میں رہائش پذیرہوا عزیز بھٹی نے 1948 میں پاکستانی فوج میں شمولیت اختیار کی۔

    6 ستمبر 1965 کو جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو میجر عزیز بھٹی لاہور سیکٹر میں برکی کے علاقے میں ایک کمپنی کی کمان کر رہے تھے میجر راجا عزیز بھٹی 12 ستمبر کو صبح کے ساڑھے نو بجے دشمن کی نقل وحرکت کا دوربین سے مشاہدہ کررہے تھے کہ ٹینک کا ایک فولادی گولہ ان کے سینے کو چیرتا ہوا پار ہوگیا، انہوں نے برکی کے محاذ پر جام شہادت نوش کیا۔

    میجر راجا عزیز بھٹی کی جرات و بہادری پر انہیں نشان حیدر سے نوازا گیا تھا، راجا عزیز بھٹی شہید یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے تیسرے سپوت تھے۔

  • عمران خان اپنی سیاست کیلئے سیلاب متاثرین کی امداد رکوانا چاہتے ہیں. مریم اورنگزیب

    عمران خان اپنی سیاست کیلئے سیلاب متاثرین کی امداد رکوانا چاہتے ہیں. مریم اورنگزیب

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کے لیے سیلاب متاثرین کی امداد رکوانا چاہتے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ایک بیان میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے عمران خان کوتکبراورخودپسندی کا ذہنی مریض ہونے کے سبب خطرناک قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کسی ادارے، اس کے سربراہ یا جج کو گالی دینے میں کوئی شرم نہیں۔ عدالتوں کو پتا چل جانا چاہیے کہ عمران خان کو ندامت ہے نہ شرمندگی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بزدل ، اناپرست، خودپسند ی اور تکبر میں ڈوبا ہوا شخص خطرناک ہی ہوتا ہے۔ وہ ایک ڈھیٹ، فسطائی اور بے شرم انسان ہیں جو کھل کر جھوٹ بولتا ہے ، سیلاب پر بھی سیاست کرتا ہے۔انہوں نے قوم اور میڈیا سے اپیل کی کہ خودپسند، اناپرست کے بجائے سیلاب متاثرین کی طرف اپنی توجہ مرکوز رکھیں کیوں کہ یہ بیمار ذہنیت سیلاب متاثرین کے آٹے پر بھی سیاست کرتا ہے۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کے جذبات سے کھیل کر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ یہ شخص اپنی گھٹیا سیاست کے لیے سیلاب متاثرین کی امداد رکوانا چاہتا ہے۔یہ ہے بیمار ذہنیت کہ میں وزیراعظم نہیں ، اس لیے سیلاب متاثرین کی مدد نہ کرو۔ کبھی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی رکواتا ہے، کبھی سیلاب متاثرین کے لیے امداد رکوانے کی گھٹیا کوشش کرتا ہے۔ یہ وہی ذہنی بیمار ہے جو اپنی سیاست کے لیے شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلی مہم چلاتا ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے جلد ملک کے معاشی حالات کو بہتر کیا جائے۔ گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی، جس کے دوران ملک کے معاشی حالات اور سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی حکومتی ترجیح ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑے، پوری کوشش ہے کہ جلد حالات کو بہتر کیا جائے، حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک کی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے معاشی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے، مقامی ٹریکٹر کی صنعت کے فروغ کے لیے آٹو پارٹس کی امپورٹ کو آسان بنایا جائے گا۔

  • ثقلین مشتاق کا شعیب ملک کے ٹوئٹ پر ردعمل

    ثقلین مشتاق کا شعیب ملک کے ٹوئٹ پر ردعمل

    پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے قومی کرکٹر شعیب ملک کی طنزیہ ٹوئٹ پر ردعمل دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : شعیب ملک نے پاکستان کی ایشیا کپ میں شکست کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہم دوستی، پسند اور نا پسند کے کلچر سے کب باہر نکلیں گے؟ انہوں نے لکھا تھا کہ اللہ ہمیشہ ایمانداروں کی مدد کرتا ہے۔

    دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران ثقلین مشتاق سے شعیب ملک کی مذکورہ ٹوئٹ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا اس پر میں کیا ردعمل دوں، آپ کی یاری دوستی ہر کسی کے ساتھ ہونی چاہیے یا دشمنی ہونی چاہیے؟آپ کی تو ہر کسی سے یاری دوستی ہونی چاہیئے-

    شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی

    انہوں نے کہا میرا یہ ماننا ہے کہ ہم زمین پر رہتے ہیں تو کرکٹ یا کسی اور ڈیپارٹمنٹ میں یاری دوستی تو ہر کسی سے ہونی چاہیے، خالی دو یا چار پانچ قریبی لوگوں سے نہیں ہونی چاہیے ، میرے اردگرد یہاں جتنا مجمع بیٹھا ہوا ہے آ پ سب سے میری یاری دوستی ہونی چاہیئے آپ سب میرے دل کےقریب ہونے چاہئیں مجھے نہیں معلوم یہ کس قسم کی ٹوئٹ ہے اور میں اس کا کیا جواب دوں؟میرے پاس اس کے علاوہ کوئی جواب نہیں ہے-

    پاکستان نے بھارت کو ہرا کر پولو ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا

    ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ باہر بیٹھ کر تبصرے کرنا آسان ہے، لیکن آپ کبھی نہیں جانتے کہ اندر کیا ہو رہا ہے۔ آصف نے کھیلتے ہوئے ہاتھ میں 4 ٹانکے لگائے اور فیلڈ کے دوران گیند زور سے لگنے سے شاداب کے کان سے خون بہہ رہا تھا، اسے آرام کرنے کو کہا لیکن وہ پھر بھی وہ کھیلتے رہے-