Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • کوئین الزبتھ دوئم کی 70 سال کی حکمرانی ختم:  برطانوی شاہی خاندان کے خطابات بھی تبدیل

    کوئین الزبتھ دوئم کی 70 سال کی حکمرانی ختم: برطانوی شاہی خاندان کے خطابات بھی تبدیل

    کوئین الزبتھ کی وفات کے بعد برطانیہ میں نئے بادشاہ کے ساتھ شاہی خاندان والوں کے خطابات بھی بدل دیئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کوئین الزبتھ کے بیٹے اور 5 دہائیوں تک پرنس آف ویلز رہنے والے چارلس نے بادشاہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے کوئین الزبتھ دوئم کی 70 سال کی حکمرانی ختم ہوئی ہے جس کے بعد برطانیہ کے نئے بادشاہ کے ساتھ ہی شاہی خاندان کو نئے خطابات سے نوازا گیا ہے-

    ملکہ برطانیہ کے انتقال پر عالمی رہنماؤں کا گہرے دکھ کا اظہار


    ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد ان کے بڑے بیٹے نے چارلس سوئم کے نام سے شاہی تخت سنبھالا جبکہ ان کی اہلیہ کمیلا کوئین کنسورٹ بن گئیں-

    چارلس سوئم نےاپنا پرنس آف ویلز کا خطاب اپنے بڑے بیٹے ولیم کو سونپ دیا ہے، شہزادہ ولیم ، بادشاہ کے وارث ہوں گے، ان کے پاس ڈیوک آف کیمبرج کا اعزاز تھا، اور اب انہیں پرنس آف ویلز اور کارن وال کا ٹائٹل دیا گیا جو گزشتہ پانچ دہائیوں سے کنگ چارلس کے پاس تھا چارلس کو یہ خطاب 1958 میں دیا گیا تھا –

    برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس کا قوم سے پہلے خطاب میں آنجہانی ملکہ کو زبردست خراج عقیدت


    جبکہ شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کو بھی ڈچز آف کیمبرج سے ، پرنسس آف ویلز اور کارن وال کا شاہی اعزازدیا گیا ہے، پرنسس آف ویلز کا خطاب 1981 میں کنگ چارلس سے شادی کے بعد لیڈی ڈیانا کو دیا گیا تھا ،جس کے بعد یہ خطاب ان کی دوسری اہلیہ کمیلا کو بھی دیا گیا لیکن انہوں نے ڈیانا کے احترام میں ڈچز آف کارن وال کا ٹائٹل اپنے پاس رکھا جبکہ پرنسس آف کارن وال کا یہ اعزاز انہیں کیملا سے وراثت میں ملا ہے۔

    ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات سے برطانیہ کی قدیم روایات اور اقدارہی بدل گئیں


    علاوہ ازیں ولیم اور کیٹ کے تین بچوں کو بھی نئے شاہی خطابات دیئے گئے ہیں پرنس جارج اب پرنس جارج آف کان وال اینڈ ویلز شہزادی شارلٹ اب پرنسس شارلٹ کان وال اینڈ ویلز جبکہ شہزادہ لوئس اب پرنس لوئس آف کان وال اینڈ ویلز ہوں گے۔

    کنگ چارلس کے دوسرے چھوٹے بیٹے اور بہو ہیری اور میگھن پہلے ہی شاہی خاندان سے دستبردار ہو چکے ہیں، لیکن سسیکس ڈیوک اور ڈچس شہزادہ ہیری اور میگھن کے بچے آرچی اور للی بیٹ ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد شہزادہ اور شہزادی بن گئے ہیں ان کے بچوں کو روایت کے مطابق پرنس آرچی ماؤنٹ بیٹن ونڈسر، اور پرنسس للی بیٹ ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کے خطاب دیئے گئے ہیں 1917 میں کنگ جارج پنجم کے وضع کردہ قوانین کے تحت یہ القابات دیئے گئے-

    لیڈی ڈیانا کے بعد کیٹ میڈلٹن کو "پرنسس آف ویلز” کا خطاب مل گیا

  • متحدہ عرب امارات سے مزید 2 طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امداد لے کر پاکستان پہنچ گئے

    متحدہ عرب امارات سے مزید 2 طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امداد لے کر پاکستان پہنچ گئے

    متحدہ عرب امارات سے مزید 2 طیارے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی ائرپورٹ پہنچ گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بھر میں شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے باعث مختلف ممالک سے امداد آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح بھی متحدہ عرب امارات (اماراتی ائر فورس) کے مزید 2 طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈ ہوئے۔
    یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر لاہورپہنچ گیا
    متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کیلئے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری
    برادر ملک کی جانب سے اب تک سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلے میں مجموعی طور پر 16 پروازیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے بحالی، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور پاک فوج کے 5 کور کے افسر نے اماراتی طیارے کے عملے کا استقبال کیا۔ قبل ازیں جمعرات کے روز بھی 2 پروازیں متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کی امداد لے کر کراچی پہنچی تھیں۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارت نے ہمیشہ پاکستان کی بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے لہذا اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس سے قبل بھی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجوایا گیا تھا اور یو اے ای نے سیلابی صورتحال میں پاکستان کو تنہاء نہیں چھوڑا ہے.

    پاکستان موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث لاکھوں مکان تباہ اور لوگ بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ سیکڑوں کی اموات ہوچکی ہے۔ سیلاب زدگان کی بحالی اور ریلیف کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی تھی جس پر متحدہ عرب امارات نے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچائی گئی تھی جسے وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی احسن اقبال نے نور خان ایئربیس پر وصول کیا تھا، گزشتہ امداد میں میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء ضرویہ شامل تھیں جبکہ یو اے ای کی طرف سے مزید امدادی سامان 15 طیاروں کے ذریعے آئندہ چند دنوں میں پاکستان پہنچایا جانے کا بھی کہا گیا تھا.

  • رواں ہفتے پاکستانی روپیہ بھارتی اور افغان کرنسی کی نسبت بھی کمزور ہوا

    رواں ہفتے پاکستانی روپیہ بھارتی اور افغان کرنسی کی نسبت بھی کمزور ہوا

    رواں ہفتے پاکستانی روپیہ بھارتی اور افغان کرنسی کی نسبت بھی کمزور ہوا.

    رواں ہفتے کے کاروباری دنوں میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے علاوہ بھارتی، بنگلا اور افغان کرنسی کی نسبت بھی کمزور ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور آئی ایم ایف سے ملنے والی قرض کی قسط کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے کے باوجود پاکستانی روپیہ ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں غیر مستحکم رہا۔

    ہفتہ وار کرنسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بانڈز ایلڈ میں بڑھنے سے روپیہ کی قدر پر منفی اثرات مرتب ہوئے جب کہ بنیادی اشیائے صرف کی درآمد بڑھنے سے ڈالر کی سپلائی محدود رہی۔ اُدھر امریکا کی شرح سود میں جارحانہ اضافہ بھی ڈالر کی اڑان کا باعث رہا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے کاروباری دنوں میں پاکستانی روپیہ بھارت، بنگلا دیش اور افغانستان کی کرنسی کی نسبت بھی مزید کمزور ہوا۔ علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ریال کی قدر 2.50روپے بڑھ کر 62روپے ہوگئی جب کہ انٹربینک میں ریال کی قدر 2.46روپے بڑھ کر 60.72 روپے ہوگئی۔
    یہ بھی پڑھیں:
    عالمی درجہ حرارت بڑھانے میں پاکستان کا قصور نہیں،عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے،انتونیو گوتریس
    کتا مرنے پر خاتون نے رپورٹ طلب کی تو ڈاکٹر نے ہراساں کرنا شروع کر دیا
    یورو کی اوپن مارکیٹ میں قدر 12روپے بڑھ کر 234روپے ہوگئی جب کہ انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 11.60روپے بڑھ کر 230.41روپے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 11.50روپے بڑھ کر 274.50 روپے ہوگئی۔ انٹربینک ریٹ 12.02روپے بڑھ کر 265.25روپے ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 9.50روپے بڑھ کر 234.50روپے کی سطح پر آگئی جب کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر 9.21روپے بڑھ کر 228.18روپے کی سطح پر آئی۔

  • امریکا میں گھر سے 5 لاشیں برآمد

    امریکا میں گھر سے 5 لاشیں برآمد

    امریکی ریاست میری لینڈ میں گھر سے 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں تین بچے ، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔ پانچوں افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے فائرنگ کا واقعہ بالٹی مور کے شمال مشرق میں واقع رہائشی علاقے میں پیش آیا ۔

    کینیڈا میں چاقو حملے کا دوسرا ملزم گرفتار

    سیسل کاؤنٹی کے شیرف سکاٹ ایڈمز نے کہا کہ ایک مرد، ایک عورت اور تین بچے جمعہ کی صبح ایلک ملز کے ایک بڑے دو منزلہ گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

    پولیس کے مطابق گھر میں لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ایک شخص نے دی۔ فائرنگ کرکے قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ ٓسکی پولیس نے گھر سے ایک ہتھیار برآمد کر لیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی-

    فائرنگ بالٹی مور کے شمال مشرق میں تقریباً 60 میل کے فاصلے پر اور ڈیلاویئر سٹیٹ لائن کے مغرب میں چند میل کے فاصلے پر واقع رہائشی گلیوں کے ایک علاقے میں ایک کُل-ڈی-ساک پر پیش آیا۔

    ویتنام کے بار میں آتشزدگی، 32 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    ایڈمز نے کہا کہ یہ ایک خوفناک دن ہے ہومز نے بتایا کہ پولیس کو صبح 9 بجے کے بعد ایک شخص نے گھر بلایا جس نے کہا کہ تین بچوں اور ایک عورت کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے کال "بہت مختصر” تھی اور اس شخص نے فون بند کر دیا۔ رہائش گاہ پر کی گئی متعدد واپسی کالوں کا جواب نہیں ملا۔

    پولیس گھر میں داخل ہوئی اور ایک شخص کو بھی مردہ پایا۔ مردہ شخص کے پاس ایک نیم خودکار ہینڈگن موجود تھی شیرف نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ اس کا مقصد کیا ہو سکتا ہے۔

    لاشیں گھر کے مختلف مقامات پر موجود تھیں۔ جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی ویڈیو میں گھر کو کریم سائڈنگ اور سرخ شٹر اور پولیس ٹیپ سے گھرا ہوا ایک علیحدہ گیراج دکھایا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ پر موجود تھیں۔

    جنوبی کوریا میں سمندری طوفان ہنا منور نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی

  • چینی آئی پی پیز کے تحفظات دور کرنے کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی

    چینی آئی پی پیز کے تحفظات دور کرنے کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی

    چینی آئی پی پیز کے تحفظات دور کرنے کیلیے کمیٹی تشکیل

    وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کا پرچم بردار اور اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، حکومت چینی سرمایہ کاروں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے میں پرعزم ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ چائنیز آئی پی پیز کو ادائیگیوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاک چین دوستی کا پرچم بردار اور اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، حکومت چینی سرمایہ کاروں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے میں پرعزم ہے۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر، وزیراعظم کے معاونین خصوصی محمد جہانزیب خان، طارق فاطمی، ظفرالدین محمود، چینی آئی پی پیز کے سی ای اوز اور وزارت خزانہ اور پاور ڈویژنز کے سینیئر افسران نے بھی موجود تھے۔
    یہ بھی پڑھیں: چین کی ترقی کا انحصارچینی عوام کی محنت کےجذبےسے وابستہ ہے:پاکستانی طالبعلم نےحقائق بیان کردیئے

    اجلاس میں پاکستان میں چینی آئی پی پیز کو بقایا اجات کی دائیگیوں کے معاملے اور ان کو درپیش دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخزانہ نے چینی آئی پی پیز کے حکام کو یقین دلایا کہ وہ ان کے تحفظات کو فوری طور پر دور کریں گے، وزیر خزانہ نے فنانس، پاور ڈویژنز اورسی پیک کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جو چینی آئی پی پیز کے ساتھ مستقل بنیادوں پر ملاقاتیں کرے گی تاکہ ان کے تحفظات کو دور کیا جا سکے۔

    دریں اثناء ایشین انفرا اسٹرکچر اینڈ انوسٹمنٹ بینک کے وفد نے وزیرخزانہ سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین انفراسٹرکچر اینڈ انوسٹمنٹ بینک نے عوام کی سماجی ترقی کیلیے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات کو سراہتے ہوئے پاکستان کیلیے بینک کی مالی امداد اور تعاون میں اضافہ کی یقین دہانی کرائی۔

  • راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری، 135 نئے مریض رپورٹ

    راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری، 135 نئے مریض رپورٹ

    راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری، 135 نئے مریض رپورٹ.

    جڑواں شہروں میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حکام کے مطابق ایک شہری جاں بحق اور 135 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا جب کہ 97 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ دیہی علاقوں میں 34 جب کہ شہری علاقوں میں 63 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈی ایچ او زعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 320 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس میں سوہان کے علاقے میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

    دوسری جانب راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کاروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران حکام نے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 9 مقامات سیل کرکے 25 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔ علاوہ ازیں نکاسی آب کے ناقص انتظامات پر 34 دکانوں کے مالکان کو بھی جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز ڈینگی کے 38 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ہاٹ سپاٹ ایریاز میں میڈیکل لیب پوری طرح فعال ہیں۔ شہر بھر میں فوگنگ اور سرویلنس کے عمل کو مزید تیز کیا گیا ہے۔ شہری انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کو مکمل طور پر یقینی بنائیں۔

    حکام کے مطابق بینظیر بھٹو جنرل اسپتال میں 44 مریض داخل ہیں، جن میں سے 30 میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ہولی فیملی میں 60 مریضوں میں سے 24میں ڈینگی کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 44 مریض ہیں، جن میں سے 25 میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ رواں برس اب تک ڈینگی کا شکار ہونے والوں کی تعداد 677 ہوچکی ہے محکمہ صحت کے مطابق دھاماں سیداں،گرجا اور چک جلال دین میں ڈینگی کا زور ہے اوران ہائی رسک یونین کونسلوں میں فوکس انسداد ڈینگی مہم منظم انداز میں جاری ہے۔

  • سماعت میں التوا مانگنے پر عمران خان پر5 ہزار روپے جرمانہ عائد

    سماعت میں التوا مانگنے پر عمران خان پر5 ہزار روپے جرمانہ عائد

    عمران خان کا خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی

    عمران خان پر سماعت میں التوا مانگنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا، عمران خان کی جلسوں میں مصروفیات کے باعث عدالت میں التوا کی درخواست دی گئی جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے التوا مانگنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ،خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے خواجہ آصف کے وکیل نے عمران خان کے بیان پر جرح موخر کر دی گئی، عمران خان کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کر لی گئی، عمران خان کے دس ارب روپے ہرجانے کے دعوی کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

    بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

  • لیڈی ڈیانا کے بعد کیٹ میڈلٹن کو "پرنسس آف ویلز” کا خطاب مل گیا

    لیڈی ڈیانا کے بعد کیٹ میڈلٹن کو "پرنسس آف ویلز” کا خطاب مل گیا

    لیڈی ڈیانا کے بعد کیٹ میڈلٹن کو ”پرنسس آف ویلز” کا خطاب مل گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شہزادہ ولیم کو ”پرنس آف ویلز” جبکہ کیٹ مڈلٹن یعنی اپنی بہو کو”پرنسس آف ویلز” کا خطاب دینے کا اعلان کیا جس کا اعلان کنگ چارلس نے ملکہ الزبتھ کے بعد کیے جانے والے پہلے خطاب میں کیا ہے۔

    ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات سے برطانیہ کی قدیم روایات اور اقدارہی بدل گئیں

    کنگ چارلس کو پرنس آف ویلز کا خطاب 1958 میں دیا گیا تھا ، اب کوئین کی موت کے بعد انہوں نے یہ خطاب اپنے بڑے بیٹے کے نام کر دیا۔

    یاد رہے لیڈی ڈیانا اور کنگ چارلس کی شادی 1981 میں ہوئی، جس کے بعد انہیں ”پرنسس آف ویلز” کا خطاب دیا گیا تھا. اب ان کی موت کے 25 سال بعد ان کی بہو کو یہ خطاب دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کنگ چارلس کی دوسری اہلیہ کمیلا نے اپنی مرضی سے ”پرنسس آف ویلز” کا خطاب اپنے ساتھ نہیں جوڑا، کیونکہ دنیا بھر میں لوگ لیڈی ڈیانا کو ہی اس خطاب سے منسوب رکھنا چاہتے تھے۔

    گزشتہ روز کنگ چارلس نے اپنے پہلے خطاب میں مزید کہا کہ ملکہ نے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے بہت قربانیاں دیں ، ان کی لگن اور محنت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

    برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس کا قوم سے پہلے خطاب میں آنجہانی ملکہ کو زبردست خراج عقیدت

    واضح رہے کہ برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔ انہوں نے 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کی جس کے فوری بعد بغیر کسی تقریب کے ان کے جانشین پرنس آف ویلز چارلس بادشاہ بن گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ ملکہ کے انتقال کا اعلان بکنگھم پیلس نے پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے کیا۔بکنگھم پیلس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آج دوپہر ملکہ الزبتھ سکاٹ لینڈ میں واقع بیلموریل پیلس میں انتقال کر گئیں۔‘ملکہ کے انتقال پر برطانوی حکومت نے ملک بھر میں 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    بی بی سی کے مطابق جمعرات کو ہی ملکہ کے خاندان کے افراد سکاٹ لینڈ میں واقع بلموریل پیلس میں کو جمع ہوگئے تھے۔ملکہ الزبتھ 1952 میں تحت نشین ہوئیں اور اس دوران انہوں نے کئی سماجی تبدیلیاں دیکھیں۔

    ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کاانتقال، برطانیہ میں پوسٹل اور ریل ملازمین کی ملک…

  • آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

    آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

    آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔

    باغی ٹی وی : آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کےکپتان 36 سالہ ایرون فنچ نے ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ایرون فنچ اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے کیریئر کا آخری ون ڈے میچ کھیلیں گے۔

    میتھیو ہیڈن قومی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے پرجوش

    اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہترین وقت ہے کہ اگلے کپتان کو ابھی سے ٹیم تیار کرنے کا موقع دوں۔

    محمد نوازکوچوتھے نمبرپرکیوں بھیجا؟کوچ محمد یوسف نے سچ سچ بتا دیا

    ایرون فنچ نے اپنے کیریئر میں145 ون ڈے میچ کھیلے انہوں نے39 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 5401 رنز بنائے ایرون فنچ نے اس سے قبل ورلڈ کپ 2023 تک ون ڈے کرکٹ کھیلنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ ایک سال میں وہ زیادہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچوں میں بھی وہ 5 اور صفر پر آؤٹ ہوئے اس سے قبل زمبابوے کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں بھی ان کا سب سے بڑا اسکور 15 رہا تھا۔

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا: آج کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

  • کورونا وائرس سے  مزید 1 مریض انتقال جبکہ  156 نئے کیسسز رپورٹ

    کورونا وائرس سے مزید 1 مریض انتقال جبکہ 156 نئے کیسسز رپورٹ

    کورونا وائرس سے مزید 1 مریض انتقال جبکہ 156 نئے کیسسز رپورٹ

    قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 1 مریض انتقال کر گئے جبکہ 156کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

    ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے 17 ہزار 200 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 0.91 فیصدر رہی ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کوروناکے98 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کی گئی ہے ۔


    ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔ دوسری جانب ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کیلئے ضروری ہے کہ مریض اور ان کے آس پاس کے لوگ احتیاطی گائیڈلاین پر سخت عمل کریں تاکہ اس موذی مرض سے بش سکیں. آپ کو ییاد ہوگا کہ 2019 میں ملک بھر سمیت دنیا بھر میں کورونا نے تباہی مچادی دی تھی اور کئی لوگ اس سے لقمہ اجل ہوگئے ہیں، تاہم ابھی کورونا کی وہ صورتحال نہیں ہے لیکن پھر ہر روز چند کیسز سامنے آتے رہتے ہیں.