Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پاکستان میں مزید بڑے ڈیمزبنانے پڑیں گے،آرمی چیف

    پاکستان میں مزید بڑے ڈیمزبنانے پڑیں گے،آرمی چیف

    پاکستان میں مزید بڑے ڈیمزبنانے پڑیں گے، آرمی چیف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سند ھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دادو اور دیگر سیلا ب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا،آرمی چیف نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ وقت گزارا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر چکا ہوں،سب سے زیادہ تباہی دادو کے علاقے میں ہوئی ہے،حمل جیل اور منچھر جھیل مل چکے ہیں،دیگر علاقوں میں ریسکیو کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے،بین الاقوامی برادری ہماری مددکر رہی ہے، اس وقت ہمارے بھائی مشکل میں ہیں، ان کے لئے امداد لیکر آئیں،دادو میں ریسکیو اورریلیف آپریشن جا ری ہے،عالمی برادری مدد کر رہی ہے،صرف ان پر انحصار نہیں کرنا چاہئے،سیلاب متاثرین کی بحالی میں کافی وقت لگ سکتا ہے،پاکستان بھرسے لوگ سیلاب متاثرین کیلئے امداد پہنچا رہے ہیں،پلاننگ کر رہے ہیں کہ آئندہ اس قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا نہ پڑے پاکستان میں مزید بڑے ڈیمز بنانے پڑیں گے،سیلاب سے تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر نو کا منصوبہ زیر غور ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب خیبر پختونخواہ سے کافی امداد آ رہی ہے،سندھ کے لوگ بھی آگے بڑھیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دادو اور اطراف کے علاقوں میں 5ہزار خیمے تقسیم کرنے کی ہدایت کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریلیف کی سرگرمیوں میں مصروف جوانوں کیساتھ بھی گفتگو کی

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • مداحوں نے نسیم شاہ کو اپنے موبائل فون دے دیئے،ویڈیو وائرل

    مداحوں نے نسیم شاہ کو اپنے موبائل فون دے دیئے،ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو شائقینِ کرکٹ نے سری لنکا کے خلاف میچ میں اپنے موبائل فون دے دیئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران جب نسیم شاہ باؤنڈری پر کھلاڑیوں سے بات چیت کررہے تھے تو شائقین کرکٹ نے ان کی طرف اپنے موبائل فون پھینکے جنہیں نسیم شاہ نے کیچ کرلیا۔

    نسیم شاہ نے شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    https://twitter.com/hassam_sajjad/status/1568374615491379201?s=20&t=F6QVKg6fVGt2LC-3f_aq3Q
    اس میچ میں نسیم شاہ اور شاداب خان کو آرام کروایا گیا تھا جبکہ عثمان قادر اور حسن علی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کو 5 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم شائقین کرکٹ نے افغانستان کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے پر نسیم شاہ کو خوب داد دی اور نسیم شاہ کے لئے نعرے بازی کی-

    واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو چھکے مار کرٹیم کو فتح دلائی تھی جس کے بعد پاکستان میچ ایک وکٹ سے جیت کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

    گرین شرٹس سے شکست کے بعد کھلاڑیوں نے نیند کی گولیاں کھائیں،کپتان افغان ٹیم

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ٹی20 کرکٹ میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے قومی کرکٹ ٹیم کے نسیم شاہ ٹی 20 میں 50 وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر باؤلر بن گئے ہیں نسیم شاہ نے یہ ریکارڈ ایشیا کپ میں افغانستان کے کھلاڑی محمد نبی کی وکٹ لے کر قائم کیا-

    نسیم شاہ نے یہ ریکارڈ 19 سال 204 دن کی عمر میں قائم کیا جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 20 سال کی عمر میں 50 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا-

    میتھیو ہیڈن قومی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے پرجوش

  • شہباز شریف آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں ، تحریری حکمنامہ

    شہباز شریف آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں ، تحریری حکمنامہ

    وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

    اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ،اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہورنے تحریری حکم نامہ میں کہا کہ شہباز شریف آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں ،شہباز کے وکیل کی جانب سے انکی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق شہباز شریف متعدد اہم امور میں مصروف عمل ہیں،ایف آئی اے نے شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت نہیں کی، عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سلمان شہباز کے اکاوئٹنس منجمد ہونے سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جا سکیں،آئندہ سماعت پر ایف آئی اے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر دلائل دیں

    واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے سپیشل کورٹ میں زیر سماعت ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز خود عدالت میں پیش ہو چکے ہیں، یہ کیس سابق وزیراعظم کے سابق مشیر شہزاد اکبر کی جانب سے بنایا گیا ہے

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز، ان کے بیٹے حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف 16 ارب منی لانڈرنگ کا چالان بینکنگ جرائم کورٹ میں جمع کرایا تھا جس میں ایف آئی اے نےمرکزی ملزم نامزد کیاتھا ایف آئی اے کی جانب سےجمع کرائےگئے 7 والیمز کا چالان 4 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جس میں 100 گواہوں کی لسٹ بھی جمع کرا دی۔

    تحقیقاتی ادارے نے چالان میں کہا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف 100 گواہ عدالت میں گواہی دیں گے چالان میں کہا گیا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم نے 28 بے نامی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جو 2008 سے 2018 تک شہباز شریف فیملی کےچپڑاسیوں/ کلرکوں کےناموں پرلاہور اور چنیوٹ کے مختلف بینکوں میں چلائے گے 28بے نامی اکاؤنٹس میں 16 ارب روپے، 17 ہزار سےزیادہ کریڈٹ ٹرانزیکشنز کی منی ٹریل کا تجزیہ کیا ان اکاؤنٹس میں بھاری رقم چھپائی گئی جو شوگر کے کاروبار سے مکمل طور پر غیر متعلق ہیں اور اس میں وہ رقم شامل ہے جو ذاتی حیثیت میں شہباز شریف کو نذرانہ کی گئی۔

  • شہباز گل کی درخواست ضمانت 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقررکردی گئی

    شہباز گل کی درخواست ضمانت 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقررکردی گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں شہباز گل کی درخواست ضمانت 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقررکردی گئی ہے.

    گزشتہ روز وزیراعظم کی پیشی کے باعث شہباز گل کیس کی کازلسٹ منسوخ ہوگئی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے نئی کاز لسٹ جاری کی ہے، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر 14 ستمبر کو سماعت کریں گے۔ عدالت نے شہباز گل کی درخواست پر پراسیکوشن کو نوٹس کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو 9 اگست کو بنی گالا چوک سے گرفتار کیا تھا، ان پر اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور ان کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے سمیت 10 دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ان کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق ایک نیوز چینل پر نشر کیے گئے پروگرام میں شہباز گل نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بریگیڈیئر کے رینک سے نیچے اور اس سے اوپر کے افسران کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ شہباز گل نے بریگیڈیئر کے عہدے سے نیچے کے افسران کو سیاسی جماعت سے منسلک کرنے کی کوشش کی۔

    تاہم خیال رہے کہ: گزشتہ ماہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل ‘اے آر وائی’ نیوز کو اپنے شو میں سابق وزیرِا عظم عمران خان کے ترجمان شہباز گل کا تبصرہ نشر کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا بیان ‘مسلح افواج کی صفوں میں بغاوت کے جذبات اکسانے کے مترادف تھا’۔ اے آر وائی کے ساتھ گفتگو کے دوران ڈاکٹر شہباز گل نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومت، فوج کے نچلے اور درمیانے درجے کے لوگوں کو تحریک انصاف کے خلاف اکسانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘فوج میں ان عہدوں پر تعینات اہلکاروں کے اہل خانہ عمران خان اور ان کی پارٹی کی حمایت کرتے ہیں جس سے حکومت کا غصہ بڑھتا ہے’۔انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کا ‘اسٹریٹجک میڈیا سیل’ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور مسلح افواج کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کے لیے غلط معلومات اور جعلی خبریں پھیلا رہا ہے۔

    شہباز گل نے کہا تھا کہ جاوید لطیف، وزیر دفاع خواجہ آصف اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر ایاز صادق سمیت دیگر حکومتی رہنماؤں نے ماضی میں فوج پر تنقید کی تھی اور اب وہ حکومتی عہدوں پر ہیں۔ پیمرا کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اے آر وائی نیوز پر مہمان کا دیا گیا بیان آئین کے آرٹیکل 19 کے ساتھ ساتھ پیمرا قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    کہا گیا ضمانت ہو گئی،اور عدالت لے آئے، شہباز گل کا بیان

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

  • توہین مذہب کا مقدمہ، صحافی وقار ستی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    توہین مذہب کا مقدمہ، صحافی وقار ستی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    توہین مذہب کے مقدمہ میں صحافی وقار ستی کی عبوری ضمانت 19ستمبر تک منظور کر لی گئی

    ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی ،عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 50ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا، وقار ستی کی عدالت پیشی کے موقع پر اسلام آباد راولپنڈی کے صحافیوں کی بڑی تعداد اظہار یکجہتی کے لئے عدالت کے باہر جمع تھی

    ضمانت کے بعد صدر پی ایف یو جے افضل بٹ صحافیوں اورسول سوسائٹی کے نمائندوں کے ہمراہ خوشی کا اظہار کرتے ہوے عدالت سے باہر آ رہے ہیں۔ ضمانت کے بعد ۔ وکیل قاضی حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کامثالی اتحاد ،ایک اور فتح مبارک،پنجاب حکومت کی ایما پر ہوئے جھوٹے مقدمے میں صحافی وقار ستی کی عبوری ضمانت راولپنڈی کی عدالت سے منظور کر لی گئی ہے

    وقار ستی کے خلاف مقدمہ آر اے بازار تھانہ میں کیبل آپریٹر چوہدری ناصر قیوم کی مدیت میں درج کیا گیا تھا، درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ وقار ستی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کئی باتیں کی ہیں جن کا عمران خان کے خطاب سے کوئی تعلق نہیں ہے عمران خان سے منسوب وقار ستی کی باتیں حقائق کے منافی ہیں اور ان کی باتوں سے میرے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے.

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    صحافیوں کی جانب سے وقار ستی کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی مزمت کی گئی ہے ،وقار ستی کے خلاف سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے ٹرینڈ بھی چلایا تا ہم پاکستان بھر کے صحافیوں نے وقار ستی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور انکے خلاف مہم اور اندراج مقدمہ کی مذمت کی گئی،

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

  • اسلام آباد؛ پالتو کتے کی ہلاکت اور خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ،  ڈاکٹر کی ضمانت منظور

    اسلام آباد؛ پالتو کتے کی ہلاکت اور خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ڈاکٹر کی ضمانت منظور

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے جانوروں کے اسپتال میں پالتو کتے کی ہلاکت کے معاملے پر ڈاکٹر کی ضمانت منظور کرلی ہے.

    ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پالتو کتے کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی اور ملزم ڈاکٹر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے جسمانی ریمانڈ کی بجائے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔ جبکہ ملزم کے وکیل نےجوڈیشل ریمانڈ منظور ہونے پر درخواست ضمانت دائر کر دی اور استدعا کی کہ مقدمے میں لگی دفعات قابل ضمانت ہیں، ضمانت منظور کی جائے۔

    اس موقع پر عدالت نے ملزم ڈاکٹر کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے.

    خیال رہے کہ: اسلام آباد میں کتے کی ہلاکت کے معاملہ پر رپورٹ طلب کرنے پر خاتون مالکن کو متزکرہ ڈاکٹر نے عملہ سمیت مل کر زدوکوب کیا تھا. تھانہ کوہسار اسلام آباد میں درج ایف آئی آر میں کتے کی مالکن شمائلہ گل نے دعوی کیاکہ: مورخہ 2022-09-03 کو اپنا پالتو کتا جو کہ بیمار تھا ڈاکٹر رانا کلینک E-7 شاہین مارکیٹ لے گئی تھی جبکہ ڈاکٹر نے روزانہ کی بنیاد پر علاج کروانے کو کہا.

    خاتون نے ایف آئی آر میں مزید کہا کہ: میں اپنے پالتو کتے کو رزانہ گھر سے کلینک لاتی اور پھر واپس گھر لے جاتی تھی جبکہ مورخہ 2022 -09-08 کو میرے کتے کی حالت زیادہ خراب ہونے پر میں دوبارہ ڈاکٹر کے پاس کلینک پر لے کر آئی تو ڈاکٹر رانا نے کہا کہ آپ آج اسے یہاں چھوڑ جائیں لہذا میں اپنا ڈاگ وہی چھوڑ کر واپس آ گئی جبک دوبارہ مورخہ 2022-09-09 کو مجھے ڈاکٹر رانا کلینک سے کال آئی کہ آپ کے کتے کی وفات ہو گئی ہے۔

    خاتون کے مطابق: جس پر میں کلینک گئی اور ڈاکٹر دیوان اور ڈاکٹر بلال رانا نامی معالج سے پوچھا کہ میرے کتے کی موت کیسے واقع ہوئی لہذا اس کی مجھے رپورٹ فراہم کی جائے جس پر وہ لوگ شور شرابا کرنے لگے اور مجھے کلینک سے باہر نکلنے کو کہا تاہم میں باہر آئی تو ڈاکٹر رانا اور اس کے ساتھ کچھ 10/12 لوگ جو اسکے ملازم یا عملہ سے تھے نے روڈ پر مجھے گالیاں دیں، ہراساں و زدوکوب کیا علاوہ ازیں زبردستی میری گاڑی کے آگے کھڑے ہو کر مجھے زبردستی روکے رکھا.

    خاتون شمائلہ گل نے الزام عائد کیا کہ: مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں گئی اور میری گاڑی کو لاتیں تک ماریں گئی اور اس کے علاوہ مجھے مارنے کی کوشش کی گئی جبکہ بعد میں مارکیٹ کے کچھ لوگ آ گئے اور پھر یہ لوگ اپنے کلینک چلے گئے.

    شمائلہ نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ: اس سارے معاملے کی میرے پاس ویڈیو موجود ہے اور چونکہ مجھے زدوکوب اور ہراساں کیا گیا لہذا ان سب کے خلاف قانونی کارروائی کر کے مجھے انصاف فراہم کیا جائے.

    حریم شاہ کی الطاف حسین سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    بانی ایم کیو ایم شدید مشکلات کا شکار،لندن سیکرٹریٹ برائے فروخت کا بورڈ لگ گیا

  • سیلاب سے متاثرہ حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے ایک ارب روپے مختص

    سیلاب سے متاثرہ حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے ایک ارب روپے مختص

    سیلاب سے متاثرہ حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے بینظیر نشوونما پروگرام کے تحت ایک ارب روپے مختص کر دیئے گئے ہیں

    بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت 80 فیصد مستحقین میں 22 ارب 90 کروڑ روپے تقسیم کر دیئے گئے ہیں چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرا م شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین اوربچوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،اب تک شناخت شدہ 80 فیصد خواتین میں امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کےتحت جمعہ کو 22ہزار 604 خاندانوں میں امدادی رقم تقسیم کی گئی متاثرہ9 لاکھ 18ہزار121 خاندانوں میں 22 ارب95کروڑسے 30 لاکھ 25ہزارروپے تقسیم کئے گئے، بلوچستان میں ایک لاکھ 11ہزار680 متاثرہ خاندانوں کو 27 کروڑ 92 لاکھ روپے مل چکے ہیں،سندھ میں 5 لاکھ 45 ہزار 505 خاندانوں کو 13 ارب 63 کروڑ 76 لاکھ 25 ہزارروپےمل چکے ہیں،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 13ہزار851 خاندانوں کو 2 ارب 84 کروڑ 62 لاکھ 75ہزار روپے موصول ہو چکے ہیں پنجاب میں ایک لاکھ 47 ہزار85 خاندانوں کو3 ارب 67 کروڑ 71لاکھ 25 ہزار روپے ملے ہیں

    سندھ میں 16 اضلاع زیادہ اور 5 اضلاع سیلاب سے کم متاثر ہیں، سندھ میں 4 ملین سے زائد بچوں کو فوری غذا کی ضرورت ہے سندھ میں 65 سال سے زائد عمر کے 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے سندھ میں 5 لاکھ 11 ہزار 467 خواتین حاملہ ہیں جو ضروری توجہ چاہتی ہیں.سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حاملہ خواتین کو صحت کی دیکھ بھال کی ضرورت ہے بلوچستان میں سیلاب متاثرہ خواتین کا شکوہ ہے کہ انہیں امدادی سامان میں سینیٹری پیڈز نہیں مل رہے۔ حاملہ خواتین بھی ضروری دوائیوں سے محروم ہیں۔

    سیلاب کے بعد علاقوں میں تباہی کے مناظر ہیں، گھر تباہ ہو چکا، سامان بہہ چکا، جانور مر گئے، انسان زندہ ہیں لیکن اس امید پر کہ شاید کوئی مدد کو آ جائے، ایسے میں حاملہ خواتین سب سے زیادہ مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ علاقوں میں قریبی ہسپتال نہیں، ٹرانسپورٹ میسر نہیں، سڑکیں بھی تباہ ہو چکی ہیں، اگر کسی خاتون کی ڈلیوری ہونی ہو تو ہسپتال اور طبی عملے کا نہ ہونا، یہ سب سے اذیت ناک مرحلہ ہو گا

    جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب کے تمام سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ہے، سراج الحق نے کراچی میں الخدمت ریلیف کیمپ اور متاثرین سیلاب کے لیے بسائی گئی خیمہ بستی کا دورہ کیا۔ اہل کراچی نے ہمیشہ کی طرح مشکلات میں گھرے اپنے ہم وطن بھائیوں اور بہنوں کے لیے دل کے دروازے کھول دیے ہیں۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن پر اعتماد قابل قدر اور باعث اطمینان ہے

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    اقوام متحدہ کے مطابق ساڑھے چھ لاکھ حاملہ پاکستانی خواتین کو محفوظ زچگی کے لیے فوری طبی امداد کی ضرورت ہے صرف ستمبر کے مہینے میں ہی ایسی 73 ہزار حاملہ خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش متوقع ہے

    دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی غذائی ساشے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے غذائی ساشے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود غذائی قلت کی شکار حاملہ خواتین اورلاغر بچوں کو فراہم کیے جائیں گے پہلے فیز میں مخصوص اضلاع کی 4 لاکھ خواتین، اور بچوں کو طبی معائنے کے بعد غذائی ساشے فراہم ہوں گے ہر فرد کو 7 عدد غذائی ساشے فراہم کیے جائیں گے

  • حیدر آباد :سیلاب متاثرین کے لیے قائم ریلیف کیمپ میں شادی کے شادیانے

    حیدر آباد :سیلاب متاثرین کے لیے قائم ریلیف کیمپ میں شادی کے شادیانے

    حیدر آباد : سیلاب متاثرین کے لیے قائم ریلیف کیمپ میں شادی کے شادیانوں نے اداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خیرپور سے آنے والے دو متاثرہ جوڑے حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد کے گورنمنٹ گرلز کالج کے ریلیف کیمپ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے-

    ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سےجاں بحق افراد کی تعداد 1ہزار 396 ہو گئی

    ضلع دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ سے آنے والے متاثرین کا تعلق پہنور برادری سے ہے اور نوجوان جوڑوں کی شادی پہلے سے طے تھی،بارش کی وجہ سے شادی ملتوی کردی گئی تھی-

    ریلیف کیمپ میں یادگار شادی کرکے ان جوڑوں نے اپنی خوشگوار زندگی کا آغاز کیا ریلیف کیمپ میں شادی کا اسٹیج بھی سجا اور رسمیں بھی ہوئیں –

    نوجوان جوڑے اپنی شادی پر بے حد خوش ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد وہ اپنے گھروں کو لوٹیں گے اور اپنی باقاعدہ زندگی کا آغاز کریں گے۔

    سیلاب زدہ علاقوں میں سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

    دوسری جانب سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے وزیراعلیٰ ہاﺅس کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ سیلاب کی صورت حال پراسپیشل ٹاسک فورس کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں خیرپور اور نوشہرو فیروز میں جمع ہونے والے پانی کو پمپنگ کے ذریعے روہڑی کینال میں ڈالا جائے گا نوشہرو فیروز اور پڈعیدن کے قریب ریلوے ٹریک کو بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث اب تک 616 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 68 لاکھ سے زائد ہےحکومتی ریلیف کیمپوں میں 5 لاکھ سے زائد متاثرین موجود ہیں، جبکہ لائیو اسٹاک کا نقصان 48 ہزار سے زائد ہے اور سیلاب اور بارشوں کے باعث 44 لاکھ سے زائد ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوئیں۔

    سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی طلب

  • دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    تحصیل مئیر ٹانک کی سیکیورٹی پر مامور پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے سے شہید ہونیوالے 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔

    گزشتہ شب تحصیل مئیر ٹانک صدام حسین بیٹنی ٹانک کے نواحی گاوں پائی سے واپس جا رہے تھے کہ دیہہ جات پائی اور درکی کے درمیان راستے میں پہلے سے گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے ان پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار (1) LHC عمران اللہ (2) ایلیٹ کنسٹیبل برکت اللہ (3) ایلیٹ کنسٹیبل رفیع اللہ اور (4) ایلیٹ کنسٹیبل فضل الرحمن نے موقع پر جام نوش کیا جبکہ (1) ہیڈکنسٹیبل ممتازعلی (2) LHC محمدگل اور (3) کنسٹیبل گل زمان زخمی ہوگئے تاہم حملے میں تحصیل مئیر محفوظ رہے۔ شہداء کو بغرض پوسٹمارٹم جبکہ زخمیوں کو بغرض علاج فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا۔

    وقوعہ کے فورآ بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنے کی کوششیں شروع کیں۔ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کرنے تک انکا تعاقب کیا جائیگا۔

    آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سسی پنوں کے قریب تباہ ہو گیا.

    وزیراعظم نے آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کیں

    ہیلی کاپٹر حادثہ،کور کمانڈر سمیت چھ افسران شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق

    چاروں شہداء کی نمازجنازہ پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ڈی پی او آفس ٹانک میں ادا کردی گئ جس میں ڈی پی او ٹانک وقار احمد سمیت سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر افسران نے شہداء کی میتوں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور پولیس کے چاک وچوبند دستہ کیساتھ میتوں کو سلامی پیش کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے درجات کی بلندی، ملک خداداد پاکستان میں دیرپا امن کے قیام اور پاکستان کی سلامتی و بقاء کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

  • کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں، شہری غیر محفوظ

    کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں، شہری غیر محفوظ

    کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں، شہری غیر محفوظ

    کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، جس کے بعد شہری خود کو شہر اقتدار میں بھی غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اسٹریٹ کرائم خصوصاً لوٹ مار کی وارداتوں کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بھی ڈکیتی کے واقعات بڑھنے لگے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ہفتے کی علی الصبح کورولا کار میں سوار افراد نے 2 شہریوں کو لوٹ لیا۔ ملزمان واردات کے دوران 2 موبائل فون اور 40 ہزار روپے نقد لے کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں شہریوں سے ان کے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بھی چھین لی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق واردات اسلام آباد کے مقام راول چوک پر ہوئی، جہاں کورولا کار میں سوار 2 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی واردات کی۔ شہری کا کہنا ہے کہ ملزمان بغیر نمبر پلیٹ کی سفید کورولا کار میں سوار تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نوائے وقت اخبار نے بھی لکھا تھا کہ: "اسلام آباد میں ڈکیتی چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ کراچی کمپنی کو اظہر محمود نے بتایا کہ جی نائن مرکز میں ایک گاڑی والے نے لفٹ دیکر دھکا دے دیا جب میں نے جیب دیکھی توایک لاکھ 90 ہزار روپے کی نقدی اور اور موبائل فون نہیں تھے.

    تھانہ سہالہ کو احمد رضا نے بتایا تھا کہ امتیاز مال کے قریب دو موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کراچی کمپنی کو سراج ولی داد نے بتایا تھا کہ جی نائن فور میں دو پیدل لڑکے مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سیکرٹریٹ کو ذوالفقار علی نے بتایا تھا کہ ڈھوک ٹاہلی سے میری سوزوکی پک اپ، تھانہ کورال کو عمر علی نے بتایا کہ غوری وی آئی پی میں میرا موٹرسائیکل،تھانہ شہزاد ٹاﺅن کو بشیر احمد نے بتایا برما پل کے نزدیک میراموٹرسائیکل، تھانہ کوہسار کو محمد رئیس نے بتایا کہ ایف سکس ون فاروقیہ مارکیٹ سے میراموٹرسائیکل ، تھانہ مارگلہ کو اسرار احمد نے بتایا فیصل مسجد کی پارکنگ سے میرا موٹرسائیکل، تھانہ کورال کو محمد قاسم نے بتایا تھا کہ میرا موٹرسائیکل، تھانہ سیکرٹریٹ کو حسنین معاویہ نے بتایا تھا کہ میراموٹرسائیکل چوری ہوگیا۔