اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ یہ یکجہتی کا نہیں انصاف کا تقاضا ہے، عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے-
باغی ٹی وی: انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی درجہ حرارت بڑھانے میں پاکستان کا قصور نہیں لیکن پاکستان اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، دنیا آگے آئےاور پاکستان کی مدد کرے سیلاب سے پاکستان کا ابتدائی نقصان تیس ارب ڈالرز کا ہوگیا ہے اور یہ مسلسل بڑھ رہا ہے-
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ یہ یکجہتی کا نہیں انصاف کا تقاضا ہے، عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے خاص طور پر وہ ملک جنہوں نے درجہ حرارت بڑھا کر زمین کو نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے فطرت کے خلاف جنگ کی، فطرت نے تباہ کن انداز میں پلٹ کر ہم پر وار کیا لیکن زیادہ نقصان اسے پہنچایا جس کا قصور نہیں آج جہاں پاکستان کھڑا ہے کل وہاں آپ کا ملک ہوسکتا ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا اور فوری روکنا ہو گا۔
اقوام متحدہ کےسکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے قرضوں کی واپسی میں پاکستان کی مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کا ابتدائی نقصان تیس ارب ڈالرز ہوچکا ہے، جو آگے جا کر مزید بڑھ سکتا ہے۔
قبل ازیں وزیر اعظم ہاؤس میں آمد پر یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے لیے اجنبی نہیں ہوں،پاکستان سے شناسائی طویل عرصے سے ہے پاکستان اوراس کےعوام میرے دل کے قریب ہیں، پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات قابل تحسین ہیں-
انہوں نے کہا تھا کہ قدرتی آفات کو روکا نہیں جاسکتا اور نہ ہی اس کے ساتھ مزاحمت کی جاسکتی ہے،پاکستان میں پاک فوج ،متعلقہ ادارے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سرگرم ہیں،پاکستان وہ ملک ہے جس نے لاکھوں مہاجرین کو پناہ دی ہوئی ہے پاکستان میرے دل کے قریب ہے ، متاثرین کے لیے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کرتا ہوں-
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم پاکستان کی اس مشکل گھڑی میں بھرپور مدد کریں سیلاب متاثرین کو مدد فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،متاثرین کو ریلیف فراہمی کےلیے تمام ادارے مل کر کام کررہے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے،اقوام متحدہ پاکستان کی اس مشکل وقت میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی
اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل انتونیو گوتریس سکھر پہنچ گئے
اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا
وزیر اعظم شہباز شریف اوریواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی سکھر آمد ہوئی،بلاول بھٹو، احسن اقبال ، مریم اورنگزیب وزیر اعظم اوریواین سیکریٹری کے ہمراہ تھے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم اور انتونیو گوتریس کا سکھر ایئر پورٹ پر استقبال کیا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے سکھر ائیرپورٹ پر سیلابی صورتحال پربر یفنگ دی گئی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں سیلاب سے 537افراد جاں بحق ہوئے بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں ہوئیں بارشوں اور سیلاب سے سندھ اور بلوچستان بہت متاثر ہوا،دریائے سندھ میں سیلاب سے فصلوں اور مویشیوں کو نقصان پہنچا سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے سیلاب اوربارشوں سے نقصانات کا تخمینہ زیادہ ہوسکتا ہے سکھر اور خیرپور میں سیلابی پانی موجود ، نکاسی آب کی کوشش کررہےہیں،سندھ میں رواں سال غیرمعمولی بارشیں ہوئیں سندھ میں رواں سال 1185ملی میٹر بارشیں ریکارڈ کی گئیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیاجاچکاہے،سندھ میں سیلاب سے 3ملین ایکڑ زمین پانی میں ڈوبی ہوئی ہے ،مویشیوں و بیماری سے بچاوکے لیے مچھردانیوں کی ضرورت ہے بارشوں اور سیلاب سے سندھ کے 24اضلاع شدید متاثر ہوئے ، 2010 میں 6 اور حالیہ سیلاب سے 24 اضلاع کو نقصان پہنچا ،متاثرین کی بحالی بڑا چیلنج ہے ،نکاسی آب تک انہیں واپس گھروں میں نہیں بھیجا جاسکتا،سندھ میں سیلاب سے مواصلاتی نظام کو نقصان اندازے سے زیادہ ہے،سیلاب سے رابطہ سڑکیں،ریلوے ٹریکس اوررابطہ پلوں شدیدنقصان پہنچا، جب تک بارش کا پانی نیچے نہیں جاتا ٹریکس کی بحالی ممکن نہیں سیلاب متاثرین کی بحالی،مواصلاتی نظام کو دوبارہ ٹھیک کرنے کے لیے بڑی رقم کی ضرورت ہے
یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلابی صورتحال کی سنجیدگی کا احساس ہے ،پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا فضائی جائزہ لیا، صورتحال دیکھ کر افسوس اوردکھ ہوا سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصانات کے ازالے کے لیے پاکستان کو بڑی رقم کی ضرورت ہے،امید ہے عالمی ممالک ان حالات میں پاکستان کا ساتھ نبھائیں گے کوئی شک نہیں موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے ، جس سے پاکستان نمٹ رہا ہے قدرتی آفات سے مزاحمت نہیں کی جاسکتی مگر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات ہوسکتےہیں،موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات نہ کیے تو شاید آئندہ کا نقصان اس سے بڑاہو، عالمی برادری سے اپیل ہے و ہ پاکستان کی اس مشکل میں مدد کریں اور آگے آئیں دنیا کو پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی تک تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے تمام ممالک کو ملکر نمٹنا ہوگا،دنیا میں مسلسل آنے والی قدرتی آفات کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے
بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے شہر اوستہ محمد میں واقعی امدادی کیمپ کا دورہ کیا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو اوستہ محمد میں یونیسیف کے تعاون سے قائم امدادی کیمپ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بریفنگ دی گئی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امدادی کیمپ میں موجود سیلاب متاثرین سے ملاقات کی
وزیراعظم شہبازشریف اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ہفتہ کوضلع جعفرآباد کے سیلاب سے بری طرح متاثرہ علاقہ اوستہ محمد کا دورہ کیا بلوچستان کے چیف سیکرٹری نے وزیراعظم شہبازشریف اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مون سون کی حالیہ بارشوں اورسیلاب ، سیلاب کے بعد صوبہ بھرمیں امداد اوربحالی کی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی وزیراعظم شہبازشریف نے اس موقع پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوبتایا کہ بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کاسب سے بڑا صوبہ ہے اور متعلقہ حکام کودوردراز واقع علاقوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے سیلاب سے بنیادی ڈھانچہ، سڑکوں اوررابطہ پلوںکو شدید نقصان پہنچا ہے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بحالی ایک بڑاچیلینج ہے وفاقی حکومت ریلیف کی سرگرمیوں میں صوبائی حکومت کے ساتھ معاونت کررہی ہے تا ہم اتنے بڑے چیلینجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بین الاقوامی برادری کوپاکستان کی معاونت کیلئے آگے آنا ہوگا بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے اوران کی حکومت بلوچستان کی ترقی پرتوجہ دے رہی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدلقدوس بزنجو نے اس موقع پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوبتایا کہ ریسکیو، ریلیف اوربحالی کی کوششوں کیلئے صوبائی حکومت اپنے تمام محدودوسائل بروئے کارلارہی ہے انہوں نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امدادکیلئے بین الاقوامی برادری سے امدادکی اپیل کی ۔ قبل ازیں اوستہ محمدپہنچنے پرقائم مقام گورنربلوچستان اوروزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا
سیلاب متاثرہ علاقہ،خیمے میں بچے کی پیدائش،وزیراعظم کی تصویر وائرل
سیلاب سے متاثرہ علاقے میں خاتون کے ہاں خیمہ بستی میں ہی بچے کی پیدائش ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب خیمہ بستی میں گئے، گزشتہ شب پیدا ہونے والا بچے کو وزیراعظم نے اٹھا لیا، اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی موجود تھے، وزیراعظم اور سیکرٹری جنرل نے بچے کی ماں سے بھی ملاقات کی اور بات چیت کی،
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا –
باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختو نخوا اورآزادکشمیر میں بارش متوقع ہے ،سندھ میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اسلام آباد میں دن کو موسم گرم اور رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-
محکمہ موسمیات کے مطابق خطۂ پوٹھوہار، گوجرانوالہ ، لاہور، گجرات، سیالکوٹ اورنارووال میں بارش کا امکان ہے، عمر کوٹ، ٹھٹھہ ، بدین، میر پور خاص اور تھر پارکر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے-
محکمہ موسمیات کے مطابق مردان،چارسدہ ،پشاور ، کو ہا ٹ اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، بو نیر، شانگلہ ،سوات،مالاکنڈ، دیر اورچترال میں بار ش متوقع ہے،بالاکوٹ اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی بالاکوٹ میں بارش کے باعث موسم سرد ہو گیا-
دوسری جانب این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سےمزید 5 افراد جاں بحق ہوئے،ملک بھر میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 396 ہو گئی،گزشتہ 24 گھنٹے میں بلوچستان میں 4،سندھ میں ایک موت واقع ہوئی ،سیلاب کے باعث 3کروڑ30لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں-
دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی برقرار ہے، لاہور 180 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے، شاہدرہ، مراتب علی روڈ اور کوٹ لکھپت آلودہ ترین علاقے قرار دیئے گئے-
بلوچستان کے جعفر آباد، نصیر آباد اور صحبت پور کے علاقوں میں سیلاب کا پانی تاحال جمع ہے جس کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑے-
باغی ٹی وی: شدیدگرمی میں ملیریا، جلدی امراض اورگیسٹروسے تباہ حال متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ڈیرا الہیار، گنداخہ، صحبت پور، نوتال، بابا کوٹ اور ربیع میں متاثرین کو ادویات، پینے کے صاف پانی اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے-
دوسری طرف بولان میں سیلاب سے تباہ ہونےوالے پنجرہ پل کا کام اب تک شروع نہیں ہوسکا جس سے کوئٹہ آنے اور جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
راجن پور کے سیلابی علاقوں میں بھی پانی کا اخراج نہ ہونے سے ڈینگی، ملیریا اور جلدی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے، مچھر دانیوں اور صاف پانی کی بھی شدید قلت ہے۔
راجن پور میں اپنے گھروں کو لوٹ جانے والے متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت اپنے تباہ حال گھروں کو تعمیر کر رہے ہیں، جبکہ بہت سے متاثرین اب بھی انڈس ہائی وے پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب تحصیل جوہی میں نامعلوم افراد نے جوہی برانچ کو کٹ لگا دیا، جوہی میں سیلابی صورتحال میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر دیئے گئے کٹ کو بھاری مشنری سے پُر نہ کیا گیا تو پانی کی سطح میں اضافہ ہوگا اور شہر ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہو جائے گا۔
منچھر جھیل میں پانی کی سطح کئی کٹ لگانے کے باوجود بھی کم نہ ہو سکی، دریائے سندھ کے قریب لاڑکانہ سیہون بچاؤ بند کو کٹ لگا دیا گیا تیز ریلوں نے بھان سعید آباد کی دل نہر کے حفاظتی بند پر چوڑا شگاف لگا دیا ہے جبکہ قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل وارہ سے لیکر سیہون تک پانی کی سطح میں انتہائی معمولی کمی ہوپائی ہے۔
ادھرمختلف مقامات پر لگائے گئے کٹ اور شگافوں سے تقریباً پچاس ہزار کیوسک سے زائد پانی دریائے سندھ میں داخل ہورہا ہے جبکہ شہری میہڑ، جوہی، بھان سعید آباد اور دادو کے رنگ بندوں کی مضبوطی کیلئے کئی دنوں سے کام کر رہے ہیں-
پشاور:ضلع ٹانک کے علاقے گل امام میں نامعلوم افراد نے تحصیل چیئرمین صدام بیٹنی کے قافلے پر حملہ کردیا، فائرنگ سے سیکیورٹی پر مامور 4 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف سے تعلق رکھنے والے تحصیل چیئرمین صدام بیٹنی فاتحہ خوانی کیلئے علاقے میں آئے تھے، واپسی پر گل امام کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ان کے قافلے پر حملہ کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں تحصیل چیئرمین کی سیکیورٹی پر مامور 4 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے حملے میں تحصیل چیئرمین صدام بیٹنی محفوظ رہے۔
4 پولیس اہلکار موقع پر شہید جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ھوا ھے۔ عینی شاہدین کےمطابق ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد بطرف قبلہ (مغرب) سائیڈ پر فرار ھوئے ھیں۔ گاؤں درکی اور گاؤں پائی کے لوگوں نے لوڈسپیکروں میں اعلانات کرکے ملزمان کے پیچھے چغہ پارٹی کی صورت میں نکل گئے ھیں۔
شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں پولیس حوالدار عمران ، پولیس حوالدار برکت ، کنسٹیبل رفیع اللہ شہید اور کنسٹیبل فضل رحمان شہید شامل ہیں
یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی ٹانک میں دو پولیس اہکاروں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیاتھا ،صوبہ خیبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں 15 اگست سے انسدادِ پولیو مہم کے دوران جنوبی ضلع ٹانک میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا ۔
جہاں پر نامعلوم دہشت گردوں نے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں میں نثار اورپیر رحمان شامل تھے
ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہونیوالے پولیس اہلکار تھانہ گومل کی حدود کچہ گرہ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور تھے کہ اس دوران اچانک نامعلوم دہشت گرد جنہوںنے جھاڑیوں کے اوٹ میں چھپ کر اہلکاروں کو نشانہ بنایا تاہم پولیو ٹیم محفوظ ہے نامعلوم افراد کے خلاف دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان میں سیلاب سے مزید تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی طور پر بلوچستان میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 270 تک پہنچ گئی ہے۔
پراونشل ڈایزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد بلوچستان میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 270 ہوگئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے ہلاک ہونے والے مال مویشی کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 149 ہوگئی ہے جب کہ سیلاب سے متاثرہ گھروں کی تعداد 64 ہزار 385 ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے 2 لاکھ 936 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ بارشوں میں سیلاب سے 1500 کلو میٹر پر مشتمل سڑکیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بارش اور سیلابی ریلوں سے 22 رابطہ پل ٹوٹ چکے ہیں، نصیرآباد ڈویژن اور کچھی کے بعض علاقوں میں سیلابی پانی اور گرمی کی شدت سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔رضا کار تنظیموں کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو خیموں اور خوراک کی اشیاء کی اشد ضرورت ہے جب کہ سیلاب زدگان بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔
دوسری طرف وزیر اعظم شہباز شریف نے گللگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سروے کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے مشترکہ سروے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔صوبائی حکومت نے متاثرہ علاقوں کے لیے سروے ٹیمز تشکیل دے دی ہیں، این ڈی ایم اے کی مشاورت سے سروے ٹیموں کو متعلقہ اضلاع میں بھجوا دیا گیا ہے۔
تمام ڈپٹی کمشنرز کو 15 ستمبر تک سروے اور تخمینہ لگانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔چیف سیکرٹری محی الدین وانی رپورٹ وزیراعظم اور این ڈی ایم اے کو بھجوائیں گے۔
لاہور:اتنا خطرناک!عمران خان کچھ نہیں چھوڑے گا،عمران خان لفافے صحافیوں کے گھیرے میں ،اس کے ساتھ دنیا میں ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سےسنیئر صحافی مبشرلقمان نے گفتگو کی ہے،
مبشرلقمان کہتےہیں کہ دنیا سے ہرکسی نے جانا ہے لیکن ملکہ برطانیہ کے جانے کے بعد برطانوی بادشاہت میں بہرکیف بہت تبدیلیاں آئیں گی ، ملکہ برطانیہ نے بادشاہت اورجمہوریت دونوں کا حسین امتراج رکھا اور دولت مشترکہ کے ممالک میں بھی اپنا ایک اثر دکھایا ، جس کی واضح مثال آسٹریلیا اور کینیڈا ہیں
عمران خان کے بارے میں ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان واقعی خطرناک ہوگئے ہیں ، ہماری اقدار بدل دی ہیں ، ہماری نسل کو بدتمیر کردیا، انہوں نےکہا کہ عمران خان نے مذہب کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ، آج کل عمران خان لاالہ الا اللہ کا مطلب یہ کہا کہ ووٹ پاکستان تحریک انصاف کو دیں
ایک اور سوال کے جواب میں مبشرلقمان نے کہا کہ صدر عارف علوی صدرمملکت ہیں وہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ہیں ، وہ پی تی آئی کے ئماندے نہ بنیں ، ان کو عمران خان کی صفائیاں دینے کی ضرورت نہیں ہے
ایک اور سوال کا جواب دیتےہوئے مبشرلقمان نے کہا کہ عمران خان نے ہیلی کاپٹراستعمال کرکے کروڑوں روپے ضائع کیے وہ سیلاب زدگان کو دے دیتے ، حتی کہ لفافہ صحافی بھی اس کے ذمہ دار ہیں جو اس ہیلی کاپٹر میں جھولے لیتے ہیں لیکن عمران خان سے پوچھتے نہیں کہ ایسا کیوں کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں کہ وہ ٹیلی تھان والا 5 ارب کہاں ہیں ،
شوکت ترین سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کے خلاف ریاست کےخلاف ہرزہ رسائی کی وجہ سے ان کے خلاف کیس تیار ہورہا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی آڈیو لیک ہونے کا وہ الزام ایجنسیوں پر کیوں لگا رہےہیں ، آپ نے گفتگو تو کی ، شوکت ترین نے آئی ایم ایف کے پاکستان میں نمائندے کو یہ بریف کرنے کی کوشش کرتے رہے کہ پاکستان کو امداد نہ دی جائے تاکہ پاکستان کا دیوالیہ ہوجائے ،
کے پی سے ایک رکن اسمبلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کو شوکاز نوٹس بھیجا گیا ہے ، ان کا یہ کہنا تھا کہ عمران خان خود کہتے تھے کہ میرے خلاف اگر کوئی ووٹ کاسٹ کرتا ہے تو یہ اس کا حق ہے ، لیکن اب کیا کے پی کی اس رکن اسمبلی کا حق نہٰیں ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ بولتے ہیں
کراچی میں حالات قابو سے باہر ہوتے جارہے ہیں ، ایم کیوایم کے ہاتھ سے گیم نکل رہی ہے اور خالد مقبول صدیقی نے امن اومان کی بگڑتی ہوئی صورت حال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ لوگ خود ہی اپنے مسائل کے لیے نکلیں ، مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ایم کیوایم نے تو اب کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے ہاتھ سے کراچی نکل گیا لوگوں نے عدم اعتماد کردیا ہے ، اور ایم کیوایم کو بہت بڑی شکست ہے
پاکستان میں ڈالرکی آڑان کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے مبشرلقمان نے کہا ہے کہ ڈالرکی اڑان میں حکومت ملوث ہے بلکہ ملوث ہی نہیں اس ساری تباہی کے ذمہ دار یہی ہیں ، ان کا کہناتھا کہ ان کی اپنی پالیسیوں کی وجہ سے اب پھر ڈالرکی آڑان جاری ہے
کراچی سے ایک پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شکورشاد کا عدالت کو یہ کہنا ہے کہ اس نے استعفیٰ نہیں دیا ، مبشرلقمان نے کہا کہ شکورشاد کا بیان عمران خان کے منہ پر طمانچہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اس سے ظاہرہوتا ہے کہ پی ٹی آئی میں توڑ پھوڑ ہے اوراسی وجہ سے شکورشاد نے عدالت کو بتایا کہ اس نے استعفیٰ دیا ہی نہیں تو منظورکیسے ہوگیا
شیخ رشید کے بارے میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید شادی بھی کسی کی اور بارات بھی کسی کی ، ان کا کہنا تھا کہ شیخ صاحب کو تیار اسٹیج مل جاتا ہے ، ان کاکہنا تھا کہ ایسے جلسے اگر عوامی مسلم لیگ کو کرنے پڑیں تو انکی آنکھیں کھل جائیں گی ، ان کا کہنا تھا کہ شیخ صاحب کو تو ایسے موقع چاہیں اگران کو خود کرنا پڑجائےتو ان کو لگ پتے جان گے
لاپتہ افراد کے بارے میں مبشرلقمان نے کہا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے حکومت نے اعلان کیا ہے وہ بھی بڑا عجیب لگتا ہے ، ان کا کہنا تھاکہ بعض جان بوجھ کرغائب ہیں بعض کریمنلز ہیں اس لیے وہ منظر سے غائب ہیں ، کوئی ٹی ٹی پی کے ساتھ شامل ہوگیا ، لیکن اس کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں ہے
ملکہ برطانیہ کی وفات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد رسومات کا سلسلہ جاری ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ملکہ کی وفات پربرطانیہ میں شاہی خاندان کی روایات کے مطابق بہت کچھ ہورہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ شہزادہ چارلس بہت جلد بادشاہ بن جائیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکہ کی بہت زیادہ تعریفیں ہوگی لیکن ان کے پروٹوکول میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ دنیا بھرمیں ملکہ برطانیہ کی وفات پربہت زیادہ کوریج جاری ہے خصوصا بی بی سی پر، ان کا کہنا تھا کہ بی بی سی والے تو پہلے ہی اس قسم کے معاملات کو نمٹانے کے لیے بی بی سی نے پہلے ہی سب کچھ تیار کررکھا ہے
واشنگٹن:روس، کو ڈرونز طیارے فراہم کرنے پر واشنگٹن کی کارروائی:امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں امریکا نے روس کو ڈرون طیارے فراہم کرنے کی پاداش میں ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں، جس میں بالخصوص ایرانی پاسداران انقلاب کو نشانہ بنایا جائے گا۔امریکی وزارت خزانہ نے جمعرات کو ایک بیان میں واضح کیا کہ امریکا، یوکرین میں فوجی آپریشن میں روس کو جنگی ڈرون فراہم کرنے میں ملوث ہونے پر ایرانی پاسداران انقلاب اور متعدد ایرانی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرے گا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پابندیاں بنیادی طور پر ایرانی پاسداران انقلاب کو نشانہ بنائیں گی، یہ ادارہ “دہشت گرد تنظیموں” کی امریکی فہرست میں شامل ہے، جو بنیادی طور پر ایرانی جوہری پروگرام میں اس کے کردار کی وجہ سے واشنگٹن کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کا حصہ ہے۔
اسسٹنٹ سیکریٹری برائے خزانہ برائے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس برائن نیلسن کا کہنا ہے کہ امریکا روس کے ساتھ ساتھ ایران کیخلاف اپنی تمام پابندیوں کو سختی سے نافذ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور ان لوگوں کو جوابدہ ٹھہرانا چاہتا ہے جنہوں نے ایران کی طرح یوکرین کیخلاف روسی جارحیت کی حمایت کا انتخاب کیا۔
امریکی پابندیوں میں ایرانی ڈرونز کی تحقیق، ترقی اور پیداوار میں شامل کئی کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا اور ساتھ ہی ان ڈرونز کو روس منتقل کرنے کی ذمہ دار ایرانی کمپنی پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔
قلات :بلوچستان کے زمینداروں نے ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کیخلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ کو منگچر کے مقام پر بند کردیا، مظاہرین نے بھاری مقدار میں ایران سے آئے ٹماٹر سڑک پر پھینک دیئے۔ انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مظاہرین کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ضلع قلات کے علاقے منگچر میں بعض زمینداروں نے ایران سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کیخلاف احتجاج کیا مظاہرین نے اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو احتجاجاً بند کردیا، کچھ مشتعل افراد نے ٹرک سے ٹماٹر اتار کر پھینک دیئے۔قلات میں احتجاج کے باعث قومی شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں، بسوں اور ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کے باعث مقامی پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں گرگئیں، جس کی وجہ سے انہیں نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے ایران اور افغانستان سے پھلوں اور سبزیوں کی درآمد کو فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔
دوسری طرف بعض مقامی زمینداروں نے قومی شاہراوں کو بند کرنے اور پھلوں اور سبزیوں کو سٹرکوں پر پھینک کر احتجاج کرنے کے واقعے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور افغانستان سے پھلوں و سبزیوں کی درآمد سے مقامی زمینداروں اور تاجروں کو بلاشبہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے لیکن ایسا رویہ قابل مذمت ہے۔
دوسری طرف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات فدا بلوچ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ برٹش ہائی کمیشن : ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پرتعزیت کی۔اطلاعات کے مطابق آج پاک فوج کے سربراہ ارمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ برٹش ہائی کمیشن گئے جہاں انہوں نے ملکہ برطانیہ الزبیتھ دوم کی وفات پر تعزیت کا اطہارکیا اوراپنے تاثرات درج کئے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا اس موقع پر برٹش ہائی کمشنر نے استقبال کیا ، اس موقع پر آرمی چیف نے ملکہ الزبیتھ کی برطانیہ کے لیے خدمات پر ان کی کوششوں کی تعریف کی اور ان کیے لیے دعائیہ کلمات کہے
آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ ملکہ برطانیہ نے پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط کیا اور ہمیشہ پاکستان اور پاکستانیوں کے ساتھ ہمدردی کی
اس سے پہلے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا۔
صدر عارف علوی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ملکہ کو تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ملکہ کی وفات کے سوگ میں برطانیہ اور دیگر دولت مشترکہ ممالک کے ساتھ ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم ایک عہد کی نمائندہ ہیں، ملکہ الزبتھ ہمدردی اور امید کا روپ تھیں۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹریس کا آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پر طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ دنیا بھر میں فضل، وقار اور لگن کے لیے پہچانی جاتی تھیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملکہ کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے احتراماً تمام سرکاری دفاتر پر پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، روس کے صدر ولادمیر پیوٹن، آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور یورپی یونین چیف نے بھی ملکہ الزبتھ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ پوپ فرانسس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا