Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • الیکشن ملتوی کرنے کا جواز تسلیم نہیں کرتے ہیں. شاہ محمود قریشی

    الیکشن ملتوی کرنے کا جواز تسلیم نہیں کرتے ہیں. شاہ محمود قریشی

    الیکشن ملتوی کرنے کا جواز تسلیم نہیں کرتے ہیں. سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی

    سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے سے ہمیں مایوسی ہوئی ہے، الیکشن ملتوی کرنے کا جواز تسلیم نہیں کرتے ہیں. ایک پریس کانفرنس کے دوران وائس چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود روپیہ مستحکم کیوں نہیں ہو رہا؟، کیونکہ دراصل ہمارے ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی ہے.

    سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ: طویل بحث کے بعد ہم نے اسمبلیوں سے استعفے دیئے، جب سازش کے تحت ہماری حکومت ختم کی گئی تو ان کے ساتھ بیٹھنے کا فائدہ نہیں ہے، لوگوں نے سرکاری پروپیگنڈے کے باوجود سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیانیے کو قبول کیا ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ قوم کو جگانے میں عمران خان کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، شہباز شریف کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی ہے، پی ڈی ایم حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیوں کیا؟۔

    وائس چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اس بار پیپلزپارٹی اندرون سندھ سے بھی ہارے گی، سندھ میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری اس وقت وزیر خارجہ آفس میں انٹرن شپ کر رہے ہیں، اور بلاول بھٹو زرداری ہیلی کاپٹر سے اتر کر نیچے دیکھیں تاکہ حقیقت کا انہیں پتا چلے۔ ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں، سندھ کے عوام سے پوچھیں حکومت کی ان میں کتنی پذیرائی ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

    ،پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے محصور افراد کو نکالنے کے لیے 446 پروازیں بھریں

  • مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ ہیں،امریکی قونصلر ڈیرک چولیٹ کی وزیراعلیٰ کو یقین دہانی

    مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ ہیں،امریکی قونصلر ڈیرک چولیٹ کی وزیراعلیٰ کو یقین دہانی

    مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ ہیں،امریکی قونصلر ڈیرک چولیٹ کی وزیراعلیٰ کو یقین دہانی

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امریکی قونصلر ڈیرک چولیٹ کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں سیلاب کی تباہ کاریوں ،متاثرین کی امداد اور دیگر امور پر گفتگوکی گئی امریکی قونصلر ڈیرک چولیٹ نے سیلاب کے باعث جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سیلاب کو روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کررہی ہے، متاثرین کو ریسکیو کرنے کے بعد انھیں خیمہ بستیوں میں منتقل کیا جارہا ہے،بارشوں میں 10.48 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں،6 لاکھ متاثرین خیمہ بستیوں میں مقیم ہیں،

    امریکی قونصلر ڈیرک چولیٹ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں سندھ حکومت کے ساتھ ہیں، امریکی حکومت پاکستان کی سیلابی صورتحال سے باخبر ہے،امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 30 ملین ڈالرز کا اعلان کیا ہے امریکا نے 1.1 ملین ڈالر کی گرانٹ بھی دی ہے،

    قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمان الثانی کی ملاقات ہوئی ہے قطر کے سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ سے بارشوں سے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، اور کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان بالخصوص سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ نے قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمان الثانی کو سیلاب کے باعث تباہی سےآگاہ کیا اور کہا کہ سیلاب سے15لاکھ گھراور تمام فصلیں پانی میں ڈوب گئی ہیں،سندھ کے 23 اضلاع میں 10.48 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں کیمپس میں 6 لاکھ متاثرین قیام کررہے ہیں ،قطری سفیرنے وزیراعلی سندھ کو خیموں کی کارگو سہولت دینے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ متاثرین کی بحالی کیلئے سندھ حکومت کا ہر ممکن ساتھ دیں گے میں خود بھی بارش متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے جارہا ہوں

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ خیر پور اور نوشہرو فیروز کےسیلابی پانی کو پمپنگ کے ذریعے روہڑی کینال میں ڈال دیا جائے گا سندھ حکومت، پاک فوج ،ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نکاسی آب کے لیے کا کام کریں گے،جن محکموں کے پاس پمپس ہیں وہ اندرون سندھ بھیجے جائیں گے سیلاب سے متاثرہ ریلوے ٹریکس کو بحال کیا جائے گا،وجھنڈو سے سیلابی پانی کو پمپ کےذریعے نکالا جائے گا جتنا پانی کم کررہے ہیں مزید آتا جا رہا ہے ،سندھ میں موجود سیلابی پانی نیچے جا رہا ہے منچھر جھیل میں پانی کی آمد مسلسل جاری ہے دادو میں ایف پی بند میں شگاف کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،شگاف محکمہ آبپاشی اور فوج کے انجینئرز مل کر بند کریں گے کوٹ ڈیجی خیر پورسے بھی پانی نکالاجائے گا،

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کوکہا ہے کہ پمپ مشینوں کا فوری بندوبست کریں سکھر سے پانی نیچے جارہا ہے مگر کوٹری سے آہستہ کم ہورہا ہے،لاڑکانہ سہیون کو بھی کٹ لگایا ہے پمپنگ اسٹیشنز کے بحال ہوتے ہی نکاسی آب کا عمل تیز ہوگا،پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے نے ایک لاکھ 85 ہزار راشن بیگ تقسیم کیے متاثرین میں ایک لاکھ 73 ہزار خیمے تقسیم کیے جاچکے ہیں،متاثرین میں 13 لاکھ سے زائد مچھردانیاں تقسیم کی گئیں سیلاب سے 16 لاکھ 11 ہزار 328 گھر مکمل منہدم ہوئے ہیں بارشوں اور سیلاب سے سندھ میں 614اموات ہوئیں،بارشوں اور سیلاب سے سندھ میں11ہزار 563افرادزخمی ہوئے، بارشوں اور سیلاب سے سندھ میں 68لاکھ 66ہزار 501افراد بے گھر ہوئے ہیں، کوٹری میں پانی کم ہونے میں وقت لگ رہا ہے

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

    ،پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے محصور افراد کو نکالنے کے لیے 446 پروازیں بھریں

  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبا اوربیماریوں پھیلنےلگیں،5 افراد جانبحق:سندھ حکومت نے پنجاب سےمدد مانگ لی

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبا اوربیماریوں پھیلنےلگیں،5 افراد جانبحق:سندھ حکومت نے پنجاب سےمدد مانگ لی

    سیلاب کے بعد کیمپوں میں مقیم متاثرین کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔ مختلف وبا اور بیماریاں پھوٹنے سے 5 افراد انتقال کر گئے ہیں، انہیں حالات کے پیش نظر سندھ حکومت نے پنجاب سےمدد مانگ لی

    خیرپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں گیسٹرو کا مرض وبائی شکل اختیار کر لیا گیا، جس کے بعد خیرپور میں پیر گوٹھ بچاؤ بند ہونے پر کیمپ میں چار افراد کی زندگی بازی ہار گئی۔ متاثرین خوراک اور علاج کی حالت سے خوفزدہ ہیں، جہاں مزید لوگوں کا بھی ظاہر ہوتا ہے کہ خدشہ ہے کہ ضلع بھر میں تاحال میڈیکل کیمپ نہیں چلا۔سکھر میں بھی گیسٹرو سے بچہ دم توڑ گیا ہے اور یہاں بھی علاج معالجے کی سہولیات نہیں ہیں

    ان علاقوں میں ٹینٹس نہیں اور لوگ دن کو کھلے آسمان تلے سخت دھوپ میں وقت گزارتے ہیں اور رات کو مچھر اور کیڑوں مکوڑوں کے حملوں‌ کا سامنا کرتے ہیں‌ ، ادھر سکھر سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ سکھر بیراج کے دوسرے راستے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی گئی۔سکھر بیراج پرموجود حکام کا کہنا ہے کہ سکھر بیراج سے گزشتہ 2 ماہ کے دوران واقعات کی تعداد 33 واضح ہے۔ اس سے پہلے والی لاشوں میں 9 خواتین بھی شامل ہیں، تاہم کسی کی شناخت نہ ہو سکی۔

    کوئٹہ سے ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے مرادی میں بارش کو تھمے ہوئے روز گزرے مگر میونسپل کمیٹی ڈی کی جانب سے شہر کے گلی محلوں سے پانی نہیں ملنے جاسکا۔ شہر کے اندر ہر طرف تالاب اور منہدم مکانات سے تباہی دل دہلا دینے کا منظرپیش کررہا ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ صوبے کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ چکی ہیں اور لوگوں کے پاس علاج معالجے کی سہولت نہیں ہے

    خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی سندھ کی طرح حالات اچھے نہیں ہیں، کوہستان ، کالام ، سوات ، ڈیرہ اسمٰعیل خان اور دیگرعلاقوں میں سیلاب کی باقیات ابھی موجود ہیں اور لوگ ایک طرف سخت دھوب میں وقت گزار رہے ہیں تو دوسری طرف بیماریوں میں بھی مبتلا ہورہے ہیں

    سندھ میں سیلاب کے پیش نظر ہیلتھ کیئر ورکرز کی کمی ہوگئی ہے سندھ نے پنجاب حکوت سے ڈاکٹرز،نرسز، پیرامیڈیکس بھیجنے کی استدعا کی ہے ۔

    سندھ حکومت کی استدعا پر سب سے پہلے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ڈاکٹرزاور نرسز پر مشتمل 10رکنی وفد لاڑکانہ روانہ کردیا ہے، اور اس وفد کے ساتھ ڈائریا، جلدی امراض، سمیت مختلف بیماریوں کی ادویات کا اسٹاک بھی ساتھ رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹرز سندھ کے مختلف علاقوں میں کیمپ لگائیں گے اورپھرسندھ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں متاثرہ علاقوں میں مزید طبی سہولتیں فراہم کریں گے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • سیلاب متاثرین کی مدد ایسے بھی کریں، از قلم : غنی محمود قصوری

    سیلاب متاثرین کی مدد ایسے بھی کریں، از قلم : غنی محمود قصوری

    سیلاب متاثرین کی مدد ایسے بھی کریں

    از قلم غنی محمود قصوری

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان حدیث کہلاتا ہے اور رب کا فرمان قرآن مجید فرقان حمید دونوں پہ عمل کرنا لازم و ملزوم ہےجب تک قرآن و حدیث دونوں کو نا سمجھا جائے بات کی سمجھ نہیں آئے گی ،مسلمانوں کو ایک دوسرے کی مدد کا حکم دیا گیا ہے تاکہ کمزور لوگ دنیاوی اور مدد کرنے والا اخروی فلاح پائے-

    ہمارے ہاں ایک مصیبت یہ بھی ہے کہ ہر سنی سنائی بات پہ عمل کیا جاتا ہے جو کہ سراسر غلط ہےاسی لئے کہا گیا ہے کہ خوب تحقیق کے بعد ہی بات آگے پہنچائی جائےاس وقت ملک پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور لوگ سیلاب متاثرین کی مدد میں لگے ہوئے جو کہ اس وقت ہم پر بحیثیت مسلمان اور پاکستانی فرض عین ہے-

    لوگ کپڑوں،راشن،ادویات اور نقدی کی صورت میں متاثرین کی مدد کر رہے ہیں اس مدد بارے قرآن مجید فرقان حمید نے ہمیں ایسے حکم جاری کیا ہے

    لَن تَنَالُواْ الْبِرَّ حَتَّى تُنفِقُواْ مِمَّا تُحِبُّونَ وَمَا تُنفِقُواْ مِن شَيْءٍ فَإِنَّ اللّهَ بِهِ عَلِيمٌ

    ترجمہ۔۔۔تم ہرگز نیکی کو نہیں پہنچ سکو گے جب تک تم (اللہ کی راہ میں) اپنی محبوب چیزوں میں سے خرچ نہ کرو، اور تم جو کچھ بھی خرچ کرتے ہو بیشک اللہ اسے خوب جاننے والا ہے-

    جبکہ حدیث رسول ہے

    انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتا، جب تک وہ اپنے بھائی کے لیے بھی وہی پسند نہ کرے جو اپنے لیے کرتا ہے،صحیح متفق علیہ

    کچھ لوگوں کی طرف سے اس آیت و حدیث کی رو سے لوگوں کو پرانی استعمال شدہ اشیاء سیلاب زدگان کو عطیہ کرنے سے روکا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اپنی محبوب اشیاء یعنی نئی اشیاء ہی صدقہ خیرات کی جائیں اور اپنے بھائیوں کیلئے بھی وہی پسند کریں جو آپ خود پسند کرتے ہیں نیز پرانی اور استعمال شدہ اشیاء دینا درست نہیں-

    مجھے ان لوگوں کی نیت پہ شک نہیں وہ اپنی طرف سے بہت اخلاص کی بات کر رہے ہیں مگر میں ان کی خدمت میں اللہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک اور فرمان پیش کرتا ہوں عمر بن خطاب نے نیا کپڑا پہنا پھر یہ دعا پڑھی ،الحمد لله الذي كساني ما أواري به عورتي وأتجمل به في حياتي

    ترجمہ۔۔۔تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے ایسا کپڑا پہنایا جس سے میں اپنی ستر پوشی کرتا ہوں اور اپنی زندگی میں حسن و جمال پیدا کرتا ہوں-

    پھر انہوں نے کہا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا،جس نے نیا کپڑا پہنا پھر یہ دعا پڑھی
    الحمد لله الذي كساني ما أواري به عورتي وأتجمل به في حياتي
    پھر اس نے اپنا پرانا (اتارا ہوا) کپڑا لیا اور اسے صدقہ میں دے دیا، تو وہ اللہ کی حفاظت و پناہ میں رہے گا زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی ، ( ترمذی 3560 )

    اوپر والی آیت و حدیث ہمیں اپنی محبوب ترین چیز ( نئی غیر استعمال شدہ) اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا حکم دیتی ہے اور اپنی پسند اپنے بھائی کیلئے پسند کرنے کا حکم دیتی ہے جبکہ دوسری حدیث رسول ہمیں پرانی استعمال شدہ چیزیں صدقہ خیرات کی تلقین کر رہی ہے-

    اب غور کریں تو پتہ چلے گا کہ جو صاحب ثروت مالدار لوگ ہیں وہ اللہ کے فرمان کے مطابق اپنی حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اعلی معیاری اور قیمتی چیز اللہ کی راہ میں خرچ کریں اور وہی چیز دوسروں کیلئے پسند کریں جو خود کرتے ہیں جبکہ دوسری حدیث رسول مالی کمزوروں کو تلقین کر رہی ہے کہ اپنی استعمال شدہ چیزیں بھی صدقہ خیرات کی جائیں تاکہ ان سے بھی کم مالی حیثیت اور افت زدہ لوگ وہ چیزیں استعمال کریں،ہمیں ایسی باتوں کی سمجھ تبھی آتی ہے جب قران و حدیث دونوں کو پڑھا سمجھا جائے

    اس وقت سیلاب زدگان کو کپڑوں و بستر کی سخت ضرورت ہے ہمیں چائیے کہ اپنی مالی حیثیت کے مطابق ان کو نئی اشیاء بھی صدقہ کریں اگر اتنی طاقت نہیں تو ان کو اپنی استعمال شدہ پرانی چیزیں بھی صدقہ خیرات کریں تاکہ وہ مصیبت کے مارے لوگ اپنی ضرروت پوری کر سکیں

    سیلاب زدگان کی مدد اس وقت ہر صاحب ثروت پر فرض ہے کیونکہ یہ ہم سب کا قومی و اسلامی فریضہ ہےخداراہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی مدد کریں بہت سی مذہبی جماعتیں ان تک سامان پہنچا رہی ہیں –

    اگر ہم خود جا سکتے ہیں تو اجتماعی شکل میں خود جا کر مدد کریں بصورت دیگر ان مذہبی جماعتوں کے توسط سے لازمی مدد کیجئے
    اللہ تعالی ہم سے راضی ہو اور سیلاب زدگان کی مدد کے عیوض ہمیں اچھا صلہ عطا فرمائے آمین

  • 22 کروڑ 50 لاکھ سال قبل معدوم ہو جانے والا ممالیہ دریافت

    22 کروڑ 50 لاکھ سال قبل معدوم ہو جانے والا ممالیہ دریافت

    سائنسدانوں نے ایک رکازی (فاسل) دانت کی مدد سے کروڑوں سال قبل معدوم ہوجانے والے ایک ممالیے کی شناخت کرلی ہے اس نئی دریافت کو محققین نے "بہت اہم” قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : منگل کے روز جرنل آف اناٹومی میں شائع ہونے والی تحقیق میں برازیل اور برطانوی سائنسدانوں کی ٹیم کے مطابق برازیلو ڈون کواڈراینگُلرِس ایک چوہے جیسا جانور تھا جس کی لمبائی 20 سینٹی میٹر (8 انچ) تک ہوتی تھی اور اس کے دانتوں کے دو سیٹ تھے۔

    سائنسدانوں نے دنیا کے تنہا ترین درخت سے امیدیں باندھ لیں

    یہ تحقیق برازیل کے شہر پورٹو الیگرے میں قائم فیڈرل یونیورسٹی آف ریو گرینڈے ڈو سُل کی رہنمائی میں کی گئی جس میں نیچرل ہسٹری میوزیم اور کنگز کالج لندن کے سائنس دانوں نے شرکت کی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چھوٹا ممالیہ اسی دور میں موجود تھا جب سب سے قدیم ڈائنو سار زندہ تھے اور یہ دریافت موجودہ دور کے ممالیوں کے ارتقائی عمل پر روشنی ڈالتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق اس جانور کی باقیات 22 کروڑ 50 لاکھ سال پُرانی ہیں۔البتہ آج تک کسی بھی باقیات میں مملیائی غدود باقی نہیں رہے ہیں۔ اسی وجہ سےاس تحقیق میں سائنس دانوں کو دانتوں اور ہڈیوں جیسے سخت ٹشوؤں پر انحصار کرنا پڑا۔

    تحقیق کی سینئر مصنفہ ڈاکٹر مارتھا رِکٹر کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ 54 لاکھ 20 ہزار سال پُرانی یہ باقیات، ریکارڈ میں مملیوں کی سب سے قدیم باقیات ہیں جو اس دور کی ماحولیات کے اور مملیوں کے ارتقاء کے حوالے سے معلومات فراہم کر رہی ہیں۔

    مراکش:9 میٹر لمبی سمندری چھپکلی کی باقیات دریافت

    ڈاکٹر مارتھا کے مطابق برازیلو ڈون کواڈراینگُلرِس کو پہلے ایک "جدید رینگنے والا جانور” سمجھا جاتا تھا، لیکن اس کے دانتوں کا معائنہ "یقینی طور پر” ظاہر کرتا ہے کہ یہ ایک ممالیہ ہے۔

    اگر آپ رینگنے والے جانوروں کے بارے میں سوچتے ہیں تو ان کے زندگی بھر بہت سے مختلف متبادل دانت ہوتے ہیں لیکن ممالیہ جانوروں کے صرف دو ہی ہوتے ہیں۔ اول، دودھ کے دانت اور پھر دوسرا دانت جو اصل سیٹ کی جگہ لے لیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم اس منصوبے پر پانچ سال سے زیادہ عرصے سے کام کر رہی تھی اور اس نے اپنی دریافت کو "بہت اہم” قرار دیا رکٹر نے کہا کہ نتائج نے "اس دور کے ماحولیاتی منظرنامے اور جدید ممالیوں کے ارتقاء کے بارے میں ہماری سمجھ میں مدد کی۔

    کنگز کالج لندن میں ارتقائی ڈینٹوسکیلیٹل بائیولوجی کے مصنف اور پروفیسر مویا میرڈیتھ اسمتھ نے ریلیز میں کہا کہ ہمارا مقالہ اس بحث کی سطح کو بڑھاتا ہے کہ ممالیہ کی تعریف کیا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ فوسل ریکارڈ میں پیدا ہونے کا بہت پرانا وقت تھا۔ پہلے سے جانا جاتا تھا-

    1 کروڑ 80 لاکھ سال قبل زمین پر پائے جانیوالے دیو ہیکل مگرمچھوں کی نئی اقسام دریافت

  • پاکستان نے انڈس واٹر کمیشن کا اجلاس اکتوبر میں بلانے کا مطالبہ کردیا

    پاکستان نے انڈس واٹر کمیشن کا اجلاس اکتوبر میں بلانے کا مطالبہ کردیا

    پاکستان نے انڈس واٹر کميشن کا اجلاس اکتوبر میں بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    پاکستانی حکام نے انڈس واٹر کميشن کا اجلاس اکتوبر میں بلانے کا مطالبہ کردیا ہے، اور اس حوالے سے انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے اپنے بھارتی ہم منصب کو خط لکھ ديا ہے۔ اس سے قبل پاک بھارت انڈس واٹر کميشن کا گزشتہ اجلاس مئی ميں ہوا تھا، جس میں بھارت نے پاکستان کو آبی اعداد و شمارکی فراہمی پر آمادگی ظاہر کی تھی ، اور پاکل دل سمیت دیگر متنازع منصوبوں کے دورے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی۔

    بھارت کی طرف سے ہونے والی خلاف ورزی

    مئی میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی اور دریائے چناب پر 540 میگاواٹ کا کوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا. تاہم پاکستان نے بھارتی سرکار کے اعلان پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، اور بھارت کو متنازع منصوبہ شروع کرنے کے اعلان پر خط بھی لکھا تھا کہ یہ ایک متنازع علاقہ ہے لہذا یہاں پر ایسے کیسے ممکن کہ بھارتی سرکار اس طرح کے اعلانات کرے.

    واضح رہے اس معاملے پر انڈس واٹر کمیشن کی جانب سے بھارت سے کوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ انڈس واٹر کمیشن کے مطابق پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر بنائے جانے والے منصوبوں پر اعتراض ہے۔ لہذا بھارتی حکام اس بارے تفصیلات سے آگاہ کریں.

    خیال رہے کہ مودی سرکار دریائے سندھ پر بھی غیرقانونی آبی منصوبے شروع کرنےکی منظوری دے چکی ہے۔ بھارت کی جانب سے آبی منصوبے تعمیر کرنے سے پاکستانی دریاؤں میں پانی کا بہاؤ کم ہوگا۔ جبکہ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت پاکستانی دریاؤں پر نیا پراجیکٹ شروع کرنے سے 6 ماہ قبل انڈس واٹر کمیشن کو آگاہ کرنے کا پابند ہے۔

  • ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات سے برطانیہ کی قدیم روایات اور اقدارہی بدل گئیں

    ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات سے برطانیہ کی قدیم روایات اور اقدارہی بدل گئیں

    لندن :ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات نے برطانیہ کی قدیم اقدارہی بدل دیں،اس سے پہلے تو ہم دیکھ رہے ہیں کہ تخت پر 70 سال گزرنے کے بعد، ہم سب ملکہ کی تصویر روزمرہ کی چیزوں جیسے بینک نوٹ، سکے اور ڈاک ٹکٹوں پر دیکھنے کے عادی ہو چکے ہیں۔

     

    لیکن ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد برطانیہ کے بہت سے طور طریقے بدل جائیں گے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سب سے پہلے انہیں نئے بادشاہ چارلس III کے نمایاں پورٹریٹ کے لیے تبدیل کرنا پڑے گا۔

    اس موقع پر یہ سمجھنا ضروری ہے کہ برطانوی کرنسی کا انداز تبدیل تو ہوگا مگر برطانوی کرنسی کو راتوں رات تبدیل نہیں کیا جاسکے گا۔ اس میں برسوں لگ سکتے ہیں، کیونکہ نئے سکے اور نوٹ بادشاہ کے چہرے کے ساتھ بنائے جاتے ہیں اور پرانے نوٹوں کو آہستہ آہستہ گردش سے ہٹا دیا جاتا ہے۔

    ایک اور تبدیلی یہ ہوگی کہ جب کہ سکوں پر ملکہ کی تصویر کا رخ دائیں طرف ہو گا، نئی تصویریں بادشاہ کو بائیں طرف منہ کر کے دکھائے گی۔ اس کی وجہ 17 ویں صدی کی ایک روایت ہے جو یکے بعد دیگرے بادشاہوں کو درپیش ہے۔ ملکہ کے سکے 1953 تک ظاہر نہیں ہوئے

    نئے سککوں اور نوٹوں کو ڈیزائن اور ٹکسال یا پرنٹ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ پھر رائل منٹ ایڈوائزری کمیٹی کو نئے سکوں کی سفارشات چانسلر کو بھیجنا اور شاہی منظوری حاصل کرنا ہوگی۔ اس کے بعد ڈیزائنوں کا انتخاب کیا جاتا کرنا ہوگا اور حتمی انتخاب کی منظوری چانسلر اور پھر بادشاہ کے ذریعے کی جاتی ہے۔

    ڈاک ٹکٹوں میں ملکہ کی تصویر بھی دکھائی جاتی ہے لیکن یہ بھی اسٹائل تبدیل ہوگا جن میں بادشاہ کا چہرہ نمایاں ہو گا، ایک بار پھر موجودہ اسٹاک کو بتدریج ختم کر دیا جائے گا۔ ہو سکتا ہے کہ چارلس پہلے ہی اس طرح کے مجسمے یا پورٹریٹ کے لیے کوئی خاص پوز بنوا چکے ہوں ، جس کے لیے اسے دوبارہ ڈیزائنوں کی منظوری دینی پڑے گی۔

    رائل میل پوسٹ باکسز جن پر کوئینز ای آر سائفر (‘الزبتھ ریجینا’، لاطینی برائے ملکہ) کو ہٹائے جانے کا امکان نہیں ہے – درحقیقت، کچھ پر ملکہ کے والد کنگ جارج ششم کے جی آر (‘جارج ریکس’، لاطینی فار کنگ) سائفر کے ساتھ مزین ہیں۔ آج بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن کوئی بھی نیا پوسٹ باکس نئے بادشاہ کا نشان دکھا سکتا ہے۔

    اور فوجداری عدالت کے مقدمات میں، کراؤن کو ظاہر کرنے کے لیے R کا مطلب ریجینا کے بجائے ریکس ہے۔ قانون کے معاملات میں ایک اور تبدیلی یہ ہے کہ بادشاہ کی طرف سے مقرر کردہ بیرسٹرز اور وکیل اپنے عنوان کو کوئینز کونسل (QC) سے کنگز کونسل (KC) میں تبدیل کرتے ہوئے دیکھیں گے۔

    دریں اثنا، قومی ترانے کے الفاظ اب ‘خدا ہمارے مہربان بادشاہ کو بچائے’ میں بدل گئے ہیں۔

     

    ملکہ کے مجسمے کو نمایاں کرنے والے فوجی تمغوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہوگی، جبکہ پولیس اور ملٹری یونیفارم جس میں ملکہ کا سائفر ہوتا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ نئے بادشاہ کے سائفر کے ساتھ اپ ڈیٹ کیے جانے کا امکان ہے – یہ مونوگرام شاہی اور ریاستی دستاویزات پر متاثر ہے۔

    برطانیہ کے پاسپورٹ نئے بادشاہ کے نام سے جاری کیے جائیں گے اور کسی وقت ان کے الفاظ تبدیل کر دیے جائیں گے۔ ملکہ برطانیہ دوم کا پاسپورٹ آفس ہز میجسٹی کا پاسپورٹ آفس بن جائے گا، جیسا کہ ایچ ایم آرمڈ فورسز اور ایچ ایم جیل سروس کےمعاملات میں تبدیلی کا امکان ہے

  • پیمرا کونسل آف کمپلین کے چیئرمین اورارکان کی تقرری کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    پیمرا کونسل آف کمپلین کے چیئرمین اورارکان کی تقرری کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    سپریم کورٹ،پیمرا کونسل آف کمپلین کے چیئرمین اور ارکان کی تقرری کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا

    تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ عوامی عہدوں پر تعیناتی ایک مقدس فریضہ ہے جو شفاف انداز میں ادا ہونا چاہیے، تمام تقرریوں اور تعیناتیوں کا عمل شفاف، غیرجانبدار ہونا چاہیے،شفاف عمل کے ذریعے اہل، قابل اور عہدے کے مستحق شخص کی تقرری یقینی بنانی چاہیے،کونسل آف کمپلین کے چیئرمین اور ارکان کی تقرری بذریعہ اشتہار ہونی چاہیے، آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں، سروس آف پاکستان میں تعیناتی میں برابری کے حوالے سے آرٹیکل 27 واضح ہے، تعیناتیوں میں یکساں مواقع دینا اعزازی عہدوں کیلئے بھی لازمی ہے،پیمرا کونسل آف کمپلین کا کام اہمیت کا حامل ہے،وکلاکے مطابق بہت سے اہل افراد تعیناتیوں کیلئے خود درخواست نہیں دیتے،اہل افراد سے خود رابطہ کرکے انکی رضامندی کا بطور درخواست جائزہ لیا جا سکتا ہے عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پیمرا کی اپیل نمٹا دی

    عمران خان بھی "جیو” پر مہربان، اشتہارات کی ادائیگی میں پہلا نمبر

    مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایسی بات نہیں کر سکتے،چیف جسٹس

    لوگوں نے حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیا تھا،205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ

    صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

  • اڈیالہ جیل: قیدی پر مبینہ تشدد اور رشوت طلب کیے جانے کا انکشاف

    اڈیالہ جیل: قیدی پر مبینہ تشدد اور رشوت طلب کیے جانے کا انکشاف

    راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قیدی پر مبینہ تشدد اور رشوت طلب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے.

    متاثرہ قیدی سلیمان نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کے تشدد کے خلاف معزز جج کو خط لکھ دیا ہے، جس میں اُس نے دعوی کیا ہے کہ مجھ سے 25 ہزار روپے رشوت طلب کی گئی تھی جبکہ میرے پاس صرف چار ہزارروپے تھے جو کہ انھیں دے دیئے تھے.

    قیدی سلیمان نے خط میں لکھا کہ: کچھ دنوں کے بعد مجھ سے دوبارہ 21 ہزار روپے کا تقاضہ کیا گیا تھا جو کہ میرے پاس نہیں تھے لہٰذا میں نے انکار کردیا تاہم مزید رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے مجھے ٹارچر سیل میں رکھا گیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے. اور میں اس وجہ سے شدید اذیت سے گزرا ہوں جو میرے لیئے انتہائی تکلیف دہ تھی.

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    اس خط کے بعد معزز عدالت نے قیدی سلیمان اور ڈپٹی سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، اکرم کو طلب کرلیا ہے، معزز جج نے جب قیدی سلیمان کو اپنے نیب کورٹ کو چیک کروایا تو اُس کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے، جس پر معزز جج انتہائی برہمی کا اظہار کیا.

    علاوہ ازیں‌ تشدد کے نشانات دیکھنے کے بعد بعد عدالت نے فوری طور ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا جبکہ جیل انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ مکمل طور پر سیکیورٹی میں قیدی سلیمان کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچائیں اور ان کا علاج سمیت رپورٹ تیار کرکے عدالت پیش کی جائے.

    خیال رہے کہ: کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج فرخندہ ارشد اعوان نے کی جبکہ قیدی سلیمان سال 2020 میں تھانہ آر اے بازار قتل کے مقدمے کی وجہ سے جیل میں ہے۔

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    چار سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش مسجد کے باتھ روم میں پھینکنے والا ملزم گرفتار

  • انار ایک سُپر فوڈ،ذیابیطس کو روکتا ہے اور دل کی حفاظت کرتا ہے،نظام ہاضمہ کو مضبوط کرتا ہے

    انار ایک سُپر فوڈ،ذیابیطس کو روکتا ہے اور دل کی حفاظت کرتا ہے،نظام ہاضمہ کو مضبوط کرتا ہے

    ماہرین کا کہنا ہے کہ انار ایک سپرفوڈ ہے جوکئی بیماریوں سے بچاتا ہے ذیابیطس کو روکتا ہے اور دل کی حفاظت کرتا ہے،حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مطابق انار کھانا نظام ہاضمہ کو مضبوط کرتا ہے۔

    اس خوش ذائقہ جنتی پھل کے استعمال سے آپ کئی ایسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں جن کو مصنوعی طریقے سے حاصل کرنے کے لیے آپ کو کئی کڑوی اور مہنگی دواؤں کا استعمال کرنا پڑ سکتا ہے۔

    سینے کی جلن اور تیزابیت کا سبب بننے والی غذائیں

    کم حراروں (کیلوریز) مگر وٹامن سی، وٹامن بی فائیو، پوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور اس پھل کے سفید چھلکے اور پتلی باہری جلد بھی کھائی جاسکتی ہے بلکہ وہ پھل کا ہی حصہ ہوتے ہیں۔ اس پھل میں اینٹی آکسیڈنٹس اور جراثیم کش خوبیاں بھی پائی جاتی ہیں۔

    غذائیت کی بین الاقوامی ماہرکہتی ہیں کہ فلے وینوئڈز، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگرغذائی اجزا سے بھرپور انار آپ کے جسم کو اندرونی طور پر ایک نئی تازگی بخشتا ہے۔

    وٹامن اے ، سی اور دیگر قیمتی اینٹی آکسیڈنٹس کی وجہ سے انار دل و دماغ کا بھی دست ہےماہرین نے کہا ہے کہ اس کا رس پینے سےبہتر ہے کہ چبا کر کھایا جائے تاکہ فائبر اور دیگر اجزا بھی آپ کے جسم میں پہنچ سکیں۔

    انار کے دانوں کی سفید سے سرخ ہوتی رنگت اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار بتاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ ان بہترین اجزا سے لبالب بھرا ہوتا ہے بعض اناروں میں سبزچائے سے زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو ایل ڈی ایل یا مضر کولیسٹرول کم کرتا ہے۔

    ذیا بیطس کے مریضوں کیلئے بہترین ناشتہ جو خون میں شکر کی مقدار کم رکھتا ہے

    پولی فینول عمررسیدگی کو خلوی سطح تک روکتے ہیں اور خون کی روانی کو برقرار رکھتے ہیں۔ اس میں فائبر، فولیٹ، پوٹاشیئم اور وٹامن کے بھی خوب پایا جاتا ہے۔یہ دل کی رگوں میں مضر چکنائی جمع ہونے سے قبل ہی انہیں روکتا ہے۔ اس کے علاوہ رگوں کی بندش اور توند کو بھی کم کرتا ہے۔

    پھر 2017 میں آٹھ ایسی تحقیقات سامنے آئیں جن میں کہا گیا تھا کہ انار کا رس بلڈ پریشر کو معمول پر رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ انسولین کی صورتحال بھی بہتر کرتا ہے۔ کئی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے ذیابیطس کے مریضوں کو اس سے بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔ اس میں اندرونی سوزش(انفلیمیشن) کم کرنے والے اہم اجزا بھی موجود ہوتے ہیں۔

    انار کے بیج کے حیران کن فوائد

    انار بھی ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مددگار پھل ہے جس کی وجہ اس میں وٹامن سی کی موجودگی ہے جو آئرن کی موجودگی کو بڑھاتی ہے دورانِ حمل انار کا باقاعدگی سے استعمال انیمیا اور اکڑن سے محفوظ رکھتا ہے۔

    دوسری جانب کئی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ انار میں سبز چائے سے زیادہ اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں۔ اگر اس کے استعمال کو معمول بنا لیا جائے، تو یہ چھاتی، بڑی آنت، اور مثانے کے کینسر سے بھی مدافعت فراہم کرتا ہے۔ اس کے چھلکے میں الیجک ایسڈ موجود ہوتا ہے، جو جلد کے کینسر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

    فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے انار زیادہ کھانے کی خواہش پیدا نہیں ہوتی جبکہ ہاضمہ بھی صحت مند ہوتا ہے اور قبض کا خطرہ کم کوتا ہے۔ اس میں فیٹ نہیں ہوتا لہذا جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین غذا بھی تصور کیا جاتا ہے۔

    اگر آپ روزانہ آٹھ اونس انار کا جوس پیئں، تو آپ کی جلد دانوں سے پاک، جوان، اور چمکدار نظر آئے گی انار میں موجود فیٹی ایسڈ بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے جس کی وجہ سے بال گرنے کی شکایت کم ہوجاتی ہے۔

    گُڑکے نیم گرم پانی کے حیرت انگیز طبی فوائد