Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • جدہ سے کراچی آنیوالی سعودی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بچ گئی

    جدہ سے کراچی آنیوالی سعودی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بچ گئی

    جدہ سے کراچی آنیوالی سعودی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بچ گئی لینڈنگ سے قبل طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

    ترجمان سعودی ایئرلائن کے مطابق طیارے کو گراونڈ کردیا گیا ،پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا ہے، ترجمان کے مطابق طیارہ گراونڈ ہونے کی وجہ سے کراچی سے جدہ جانیوالی پرواز ایس وی 701 منسوخ کر دی گئی ہے، پرواز کے تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے، تمام مسافروں کو بتا دیا گیا ہے کہ انہیں کل صبح جدہ روانہ کردیا جائے گا

    ایئر پورٹ پر پرندوں کے طیاروں کے ساتھ ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں تا ہم ایوی ایشن حکام کی جانب سے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے صرف دعوے کئے جاتے ہیں

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں کے ساتھ بھی نہ صرف کراچی بلکہ لاہور ایئر پورٹ پر پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات پیش آ چکے ہیں ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس کے اطراف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث گندگی پر منڈلانے والے پرندے جہازوں سے ٹکرانے کی وجہ بنتے ہیں، ایوی ایشن حکام کی جانب سے صرف اعلانات اور دعووں نے کئی طیاروں کو نقصان پہنچایا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ایوی ایشن حکام واقعی میں اقدامات کریں، اعلانات نہیں

    طیاروں سے پرندے ٹکرانا ایوی ایشن انڈسٹری میں ایک سنگین خطرہ گردانا جانا جاتا ہے۔ جس سے نہ صرف طیاروں بلکہ مسافروں اور ائر پورٹس کے گردو نواح میں رہائش پذیر آبادی کو بھی خطرات لاحق ہوتے ہیں۔طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر بھی ہوتی ہے جو کہ ایئر لائن کے لئے بھاری نقصان کا باعث بھی ہوتی ہے۔

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

    ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

    زرتاج گل نے مہلت مانگ لی،کیوں نہ ذمہ داروں کو جانوروں کے پنجروں میں بند کر دیں؟ عدالت

    قدرت نے جانوروں کو انسانوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیدا نہیں کیا،عدالت

    جانوروں کے مسائل اجاگر کرنیوالی این جی اوز اپنے رشتے داروں کا بھی خیال رکھیں،عدالت میں کس نے ایسا کہا؟

  • پہلی نظر میں محبت کا ہونا صرف افسانوی باتیں ہیں،تحقیق

    پہلی نظر میں محبت کا ہونا صرف افسانوی باتیں ہیں،تحقیق

    ایسے لوگوں کی کہانیاں سننا عام ہے جو دعوی کرتے ہیں کہ "پہلی نظر میں محبت” کا تجربہ کیا ہے تاہم محققین کا کہنا ہے کہ پہلی نظر میں محبت کا ہونا صرف افسانوی باتیں ہیں-

    باغی ٹی وی : برطانوی محققین کی حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزمرہ کی بنیاد پر اگرکسی سے بھی صرف چار منٹ کی مختصر گفتگو کی جائےتو انہیں جاننے میں مدد دیتی ہے لوگ بہت جلد دوسروں کے حوالے سے اندازہ لگا کر ان کے حوالے سے ایک تاثر قائم کرلیتے ہیں۔

    اداسی محسوس ہو تو دریا یا نہر پر چلے جانا مزاج کو بہتر کر سکتا ہے،تحقیق

    محققین کا کہنا ہے کہ پہلی نظر میں محبت کا ہونا صرف افسانوی باتیں ہیں کیوں کہ تحقیق سے یہ بھی واضح ہوا ہے کہ کسی شخص کے لیے رومانوی جذبے کو بیدار ہونے میں کم سے کم تقریباً دو منٹ کی بات چیت کا ہونا ضروری ہے۔

    پچھلے مطالعات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ لوگ مختلف شخصیات سے ذاتی طور پر ملاقات اور بات چیت کے دوران ان کے بارے میں تیزی سے قیاس آرائیاں کرتے ہیں لیکن حقیقت میں ان کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔

    اس مطالعے کے لیے محققین نے مختلف انجان لوگوں سے آن لائن گفتگو کی، اس مشاہدے سے انہوں نے محسوس کیا کہ مختلف افراد کے مزاج ان کے شرمیلے پن یا پھر باتوں اور سماجی رابطوں کے شوقین رویے کے باعث یکسر مختلف تھے۔

    اس تحقیق کے دوران 168 شرکاء نے حصہ لیا اورایک دوسرے کے ساتھ چار منٹ کی گفتگو کے بعد انہوں نے ایک دوسرے کی شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات لکھے پھر انہیں اس شخص کے ساتھ اسٹریٹجک گیم کھیلنے کی ہدایت کی گئی۔

    رشتہ دار نہ ہونے کےباوجود 2 افراد کی شکلیں ایک جیسی کیوں ہوتی ہیں؟

    مطالعہ کرنے کی خاطر موازنہ کرنے کے لیے انہیں دیگر 170 شرکاء کے ساتھ بھی اسٹریٹجک گیمز کھیلنے کا کہا گیا جن سے انہوں نے پہلے کبھی کوئی بات نہیں کی تھی۔

    جو افراد گیمز سے قبل ایک دوسرے سے بات چیت کرچکے تھے انہوں نے ایک تاثر قائم کرلیا تھا جس کے باعث ان کے کھیل کی حکمت عملی متاثر ہوئی ایک کھیل کے دوران شرکاء نے ان افراد کے ساتھ، جو ایک سے باتیں کرنے اور سماجی رابطوں کے شوقین تھے، باہمی تعاون کا رویہ اختیار کیا۔

    قبل ازیں کئی دہائیوں کی تحقیق نے ماہرین نفسیات کو یہ تجویز کرنے پر مجبور کیا ہے کہ پہلی نظر میں محبت کا تصور ایک افسانہ ہے اور یہ کہ سچی محبت کو پروان چڑھنے میں کچھ وقت لگتا ہے۔

    ذیابیطس سے بینائی سے محروم ہونیوالوں کیلئے کم لاگت والا نیا لیزر علاج دریافت

    سائیکالوجی ٹوڈے، یونیورسٹی آف گروننگن کے محققین کے 2017 کے مطالعے میں پہلی نظر میں محبت کو ‘مثبت وہم’ قرار دیا گیا اس نے تجویز کیا کہ جوڑوں نے سوچا ہوگا کہ انہیں فوری محبت کا تجربہ ہوا ہے کیونکہ وہ برسوں بعد کیسا محسوس کرتے ہیں اس کے باوجود، محققین کا خیال تھا کہ پہلی نظر میں محبت کے احساس کے پیچھے ایک سائنس ہے۔

    ماہرین نفسیات اور سائنس دانوں نے یکساں طور پر کہا کہ یہ دماغ کا کیمیائی رد عمل ہے جو آپ کو محبت کا احساس دلاتا ہے۔ جب ہم اپنی پسند کے کسی سے ملتے ہیں تو ہمارا دماغ ڈوپامائن اور سیروٹونن خارج کرتا ہے۔ہمارا دماغ ان کیمیکلز کو چھوڑنے سے معدے میں تتلیوں، پتلیوں کی خستہ حالی اور بلندی محسوس ہو سکتی ہے۔ یہ ہمیں اس شخص کی طرف فوری طور پر کھینچنے کا احساس کرنے کا باعث بھی بن سکتا ہے، اور جب کوئی باہمی لگاؤ ​​محسوس کرتا ہے، تو ایک تعلق بننا شروع ہو جاتا ہے اور اسے اکثر پہلی نظر میں محبت کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔

    گزشتہ برس جرنل آف نیورو سائنس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ‘پہلی نظر میں محبت’ ابتدائی کشش کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ ان کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر لوگ کسی کو پرکشش پاتے ہیں تو تقریباً فوراً بتا سکتے ہیں۔ اس لیے ‘پہلی نظر میں محبت’ کو ‘پہلی نظر میں کشش’ کہنے سے بہتر ہو سکتا ہے۔

    خواتین کے دماغ کا درجہ حرارت مردوں سے زیادہ ہوتا ہے ،تحقیق

  • پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 4 ہزار 264 سیلاب میں محصور افراد کو نکالا جا چکا

    پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 4 ہزار 264 سیلاب میں محصور افراد کو نکالا جا چکا

    پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاوشیں جاری ہیں ،پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے محصور افراد کو نکالنے کے لیے 446 پروازیں بھریں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 32 پروازیں، 163 افراد کو بچایا گیا ہیلی کاپٹرز سے 34 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا اب تک ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 4 ہزار 264 سیلاب میں محصور افراد کو نکالا جا چکا ہے ریلیف کیمپس اور امدادی اشیاجمع کرنے کے پوائنٹس مکمل فعال ہیں ملک بھر میں 147 ریلیف کیمپس، 284 امدادی اشیا کلیکشن پوائنٹس قائم ہیں،

    این ایف آر سی سی کے مطابق پاک بحریہ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں پاک بحریہ نے 4 فلڈ ریلیف کوآرڈی نیشن سینٹرز، 6مرکزی کلیکشن پوائنٹس قائم کیے،پاک بحریہ نے دو خیمہ بستیاں قائم کیں، جہاں 4 ہزار 189 افراد رہائش پذیر ہیں، پاک بحریہ کے زیر انتظام قائم 50 میڈیکل کیمپس میں 33 ہزار 973 مریضوں کا علاج کیا گیا،مختلف اضلاع میں 1200 ٹن راشن، 2 ہزار 780 خیمے، 4 لاکھ 60 ہزار 577 لیٹر صاف پانی تقسیم کیا،پاکستان نیوی کی 23 ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں 10 اضلاع میں تعینات ہیں‌،ہنگامی ریسپانس ٹیمیں 45 موٹرائزڈ بوٹس، 2 ہوور کرافٹس سے لیس ہیں، پاک بحریہ کی ان ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے 13 ہزار 63 محصور افراد کو بچایا،پاک بحریہ نے اندرون سندھ میں 2 ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیے ہیں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز نے اب تک 47 پروازوں میں 465 افراد کو بچایا،ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 3 ہزار 297 پیکٹس راشن، 300 کلو گرام ادویہ تقسیم کی گئیں،

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمان الثانی کی ملاقات ہوئی ہے قطر کے سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ سے بارشوں سے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، اور کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان بالخصوص سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ نے قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمان الثانی کو سیلاب کے باعث تباہی سےآگاہ کیا اور کہا کہ سیلاب سے15لاکھ گھراور تمام فصلیں پانی میں ڈوب گئی ہیں،سندھ کے 23 اضلاع میں 10.48 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں کیمپس میں 6 لاکھ متاثرین قیام کررہے ہیں ،قطری سفیرنے وزیراعلی سندھ کو خیموں کی کارگو سہولت دینے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ متاثرین کی بحالی کیلئے سندھ حکومت کا ہر ممکن ساتھ دیں گے میں خود بھی بارش متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے جارہا ہوں

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے 6 اضلاع میں 41 ریلیف کیمپوں میں 17 ہزار 337 متاثرین کو ٹھہرایا گیا ہے کراچی کے 6اضلاع میں 41 کیمپوں میں متاثرین کو بنیادی اشیا فراہم کی جارہی ہیں کیمپوں میں کھانا، پانی ، ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی جاری ہے بارش اور سیلاب سے متاثرین کو ریسکیو کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے کراچی کے ضلع شرقی میں قائم 15 کیمپوں میں 8ہزار 476متاثرین سیلا ب کو رکھا گیا ،ضلع غربی کے 6 کیمپوں میں 4ہزار 248متاثرین کو ٹھہرایا گیا ،کراچی کے ضلع وسطی میں 2 ریلیف کیمپ میں آنے والے متاثرین کو رکھا جائے گا،

    دادو میں سیلاب کی صورتحال برقرار،میہڑ رنگ بند پر دباؤ ختم ہونا شروع ہو گیا،میہڑ رنگ بند میں پانی کی سطح 3 سے 5 انچ تک کمی ہوئی ہے خیرپورناتھن شاہ میں بھی پانی کی سطح میں بتدریج کمی ہوئی ہے خیرپور ناتھن شاہ انڈس ہائی وے سے ملحقہ علاقوں میں پانی 5 سے 6 انچ کمی ہوئی ہے کاچھو کے سیکڑوں دیہات کا زمینی رابط تحصیل ہیڈ کوارٹر جوہی سے منقطع ہو چکا ہے

    بھان سعیدآباد کی دل نہر کو 20 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا،سیہون شریف،منچھر جھیل کے پانی کو مزید راستے دینے کیلئے دوسرا کٹ بھی لگا دیا گیا،منچھر جھیل کو ایل ایس بند مایئل 99 اور 100 کے درمیاں کٹ لگا دیا گیا ،دوسرے کٹ سے منچھر جھیل کا سیلابی پانی دریائے سندھ میں اخراج ہوگا منچھر جھیل کی سطح کی سطح میں خاطر خواہ کمی نہیں ہوئی،

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • ضمنی الیکشن ملتوی کیوں؟ چیف الیکشن کمشنر عدالت کو مطمئن کرے، ہائیکورٹ

    ضمنی الیکشن ملتوی کیوں؟ چیف الیکشن کمشنر عدالت کو مطمئن کرے، ہائیکورٹ

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں ضمنی انتخابات روکنے کا معاملہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

    ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سے 13 ستمبر بدھ کے روز تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے حکم دیا کہ ملتان میں کوئی سیلاب نہیں الیکشن ملتوی کرنے کی وجوہات بتائی جائیں ، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر تفصیلی جواب جمع نہیں ہوتا تو عدالت فیصلہ کرے گی ، وکیل علی صدیقی نے کہا کہ سیٹ خالی ہونے پر 60 روز کے اندر الیکشن کرانا انتہائی ضروری ہے

    درخواست گزار نے کہا کہ 20 ستمبر کو 60 روز مکمل ہوجائیں گے لیکن الیکشن کمیشن نے انتخاب روک دیا، حلقہ این اے 157 میں الیکشن سے دو دن پہلے الیکشن کمیشن نے غیر قانونی فیصلہ دے دیا، الیکشن کیجانب سے الیکشن ملتوی کا حکم معطل کیا جائے ،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر چیف الیکشن کمیشنر عدالت کو مطمئن کر لیتے ہیں تو ٹھیک وگرنہ عدالت خود الیکشن کروانے کا حکم دے سکتی ہے، اس سے پہلے بھی ایسی بہت سی نظیر ملتی ہیں جس میں عدالت نے خود الیکشن کروانے کا حکم دیا ہو،

    پاکستان پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سید علی موسیٰ گیلانی نے عدالت سے رجوع کرلیا سید علی موسیٰ گیلانی کے وکیل ایڈوکیٹ محمد علی صدیقی نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں پٹیشن دائر کی ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں قومی اور صوبائی سطح پر تمام ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا تھاجن حلقوں میں الیکشن ملتوی ہوئے ہیں ان میں این اے 157، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 241 بہاولنگر، این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 237 کراچی، این اے 239 کراچی، این اے 246 کراچی، پی پی 209 خانیوال کے حلقے شامل ہیں۔

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

  • سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ ریسکیو ریلیف میں متحرک

    سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ ریسکیو ریلیف میں متحرک

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

    پاک فضائیہ نے خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے بھرپور وسائل وقف کر دیئے ہیں اور اس سلسلے میں مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔پاک فضائیہ ایسے دور دراز علاقوں میں راشن، ادویات اور اشیائے ضروریہ گرانے کے لیے ہیلی کاپٹر آپریشن کر رہی ہے جن سے زمینی رابطے مکمل طور پر منقطع ہو چکے ہیں۔ سیلاب متاثرین کی زیادہ سے زیادہ امداد کے لیے فلڈ ریلیف کیمپوں میں بحالی کی سرگرمیوں کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کے اہلکار بھی سیلاب زدگان کو خوراک اور طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اشیائےضروریہ کی فراہمی کے لیے شب و روز مصروف عمل ہیں۔

    سیلاب متاثرین کی تکالیف کے ازحد ضروری ازالے کے لیے پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضرورت مند خاندانوں میں 23120 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ، 2130 پانی کی بوتلیں اور 3348خشک راشن کے پیکٹ تقسیم کیئے، جن میں اشیائے خوردونوش موجود تھیں۔ مزید براں مفت خوراک اور رہائش کی فراہمی کے علاوہ پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں 2140 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

  • عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ مشکل میں پاکستان کا ہاتھ تھامے ، انتونیو گوتریس

    عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ مشکل میں پاکستان کا ہاتھ تھامے ، انتونیو گوتریس

    اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی

    وزیراعظم شہبازشریف ،وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے انتونیوگوتریس کا استقبال کیا وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی یواین وفد کا استقبال کیا،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں،انتونیوگوتریس اور وفد پاکستان سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں پاکستان میں سیلاب سے 3کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے متاثرین کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیا مگر بحالی کا بڑ اچیلنج اب بھی موجود ہے سیلاب سے متاثرین کے لیے مختلف ممالک سے امدادپر ان کےشکرگزار ہیں،سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے ہمیں فنڈنگ کی ضرورت ہے،وفاقی حکومت پاک فوج کے تعاون سے متاثرہ علاقوں کی بھرپور مدد کر رہی ہے،یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے مواصلاتی نظام کی بحالی کے لیے مدد کی اپیل کی ہے یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستانی نہیں لیکن پاکستانیوں کے جزبات کو سمجھتے ہیں سیکریٹری جنرل ایسے وقت آئے ہیں جب ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے عالمی برادی کو سیلاب اور قدرتی آفات سے دوچار غریب ممالک کی مدد کے لیے آگے بڑھنا ہوگا سیلاب سے متاثرین کے لیے مختلف ممالک سے امدادپر ان کےشکرگزار ہیں،

    اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی این ایف آر سی سی آمد ہوئی ہے ،ڈپٹی چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے پاکستان موسمیاتی تبدیلوں کے زیر اثر ہے پاکستان میں پہلے سے ہی آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے مہنگائی ہے پاکستان اس وقت مشکل گھڑی سے گزر رہا ہے،مشکل وقت میں بین الاقوامی کمیونٹی کو پاکستان کا سہارا بننا چاہیے،پاکستان میں سیلاب سے 3کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے، پاکستان میں سیلاب سے جی ڈی پی میں 3 فیصد کمی کا امکان ہے پاکستان میں سیلاب سے ذخیرہ اجناس کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا پہاڑی علاقوں سے سیلابی ریلوں نے میدانی علاقوں کا رخ کیا،

    این ایف آر سی سی میں سیلاب سے نقصانات اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی گئی ، جس میں کہا گیا کہ سندھ کا بڑا حصہ سیلابی پانی میں ڈوبا ہواہے،اس وقت پاکستان کے ایک تہائی حصے کوسیلاب کا سامنا ہے سیلاب سے مجموعی طور پر 30بلین ڈالر سے زائد نقصان ہوا،سندھ میں ابھی بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے،سیلاب سے 40 لاکھ ایکڑ اراضی فصلوں کو نقصان پہنچا آج کالام کا راستہ بحال کر دیا گیا ،ملک کے کچھ حصوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں،بلوچستان کے 4 اضلاع میں اب بھی پانی موجود ہے، سندھ میں ریسکیو آپریشن جاری ہے،سندھ کے بیشتر علاقے سیلاب کی زد میں ہیںروجھان میں ابھی بھی پانی کھڑا ہے،سیلاب متاثرین کے ہر خاندان کو 25 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں، 25ستمبر سے پھر بارش کی پیشگوئی ہے ،معاملے کو غور سے دیکھ رہےہیں،

    یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے لیے اجنبی نہیں ہوں،پاکستان سے شناسائی طویل عرصے سے ہے پاکستان اوراس کےعوام میرے دل کے قریب ہیں، پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات قابل تحسین ہیں،قدرتی آفات کو روکا نہیں جاسکتا اور نہ ہی اس کے ساتھ مزاحمت کی جاسکتی ہے،پاکستان میں پاک فوج ،متعلقہ ادارے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سرگرم ہیں،پاکستان وہ ملک ہے جس نے لاکھوں مہاجرین کو پناہ دی ہوئی ہے پاکستان میرے دل کے قریب ہے ، متاثرین کے لیے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کرتا ہوں،ہماری کوشش ہے کہ ہم پاکستان کی اس مشکل گھڑی میں بھرپور مدد کریں سیلاب متاثرین کو مدد فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،متاثرین کو ریلیف فراہمی کے لیے تمام ادارے مل کر کام کررہے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے،اقوام متحدہ پاکستان کی اس مشکل وقت میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی،پاکستان میں بلاشبہ صورتحال سنگین ہے ،بڑے پیمانے پر امداد کی ضرورت ہے،اگر آج پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر ہے تو کل کوئی اورملک ہوگا ،ہمیں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے عالمی برادری کو موبالائز کرنے کےلیے ہرممکن تعاون کریں گے،عالمی برادری سے اپیل کرتاہوں کہ مشکل میں پاکستان کا ہاتھ تھامے

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیرس کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل ایسے موقع پر دورہ کر رہے ہیں جب ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، ان کے دورہ سے دنیا پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سےبہتر طور پر آگاہ ہو سکے گی مشکل گھڑی میں یک جہتی کے اظہار کے لئے پاکستان آمد پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کے دورہ پاکستان سے سیلاب متاثرین کے مسائل اور مشکلات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

    ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل لاکھوں متاثرہ لوگوں کے لیے حکومت کی بچائو اور امدادی کوششوں کی حمایت میں اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے کام کی نگرانی کریں گے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے بارے میں عالمی بیداری کو مزید فروغ دے گا۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا یہ دورہ 33 ملین متاثرہ پاکستانیوں کی انسانی اور دیگر ضروریات کے لیے ہم آہنگ اور مربوط بین الاقوامی ردعمل کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے فلڈ ریسپانس پلان کی فنڈنگ کے لیے 160 ملین امریکی ڈالر کی اقوام متحدہ کی “فلیش اپیل” کی 30 اگست کو اسلام آباد اور جنیوا میں بیک وقت منعقد ہونے والے لانچنگ تقریب میں ایک طاقتور ویڈیو پیغام میں فعال طور پر حمایت کی۔ ماہرین اس دورے کو سراہا رہے ہیں اور اس کامایابی کا کریڈت وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بہترین خارجہ پالیسی کو قرار دے رہے ہیں.

     

  • شمالی کوریا نے ایٹمی حملہ کرنے کا قانون منظور کرلیا

    شمالی کوریا نے ایٹمی حملہ کرنے کا قانون منظور کرلیا

    عالمی سطح پر سخت پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے ایٹمی حملہ کرنے کا قانون منظور کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی: شمالی کوریا نے ایک نیا قانون پاس کیا ہے جس میں خود کو جوہری ہتھیاروں کی حامل ریاست قرار دیا گیا ہے جس میں رہنما کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ یہ "ناقابل واپسی” ہے۔

    امریکی بمبار طیارے کو دوران پرواز 6 سعودی لڑاکا طیاروں نے سیکیورٹی فراہم کی

    شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ ملک کے سربراہ کم جونگ ان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نئے قانون سے جو ہری ہتھیاروں کی حامل ریاست کی حیثیت ناقابل واپسی ہو گی۔اور کہا کہ جوہری تخفیف پر کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی کیونکہ انہوں نے اس قانون کی منظوری کو سراہا ہے-

    نئے قانون میں پیانگ یانگ کے اپنے تحفظ کے لیے قبل از وقت جوہری حملوں کے استعمال کے حق کو بھی شامل کیا گیا ہے – ایک سابقہ ​​موقف کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کم نے کہا تھا کہ وہ اپنے ہتھیاروں کو صرف اس وقت تک رکھے گا جب تک کہ دوسرے ممالک جوہری ہتھیاروں سے پاک نہیں ہو جاتے اور انہیں غیر جوہری ریاستوں کے خلاف پہلے سے استعمال نہیں کریں گے۔

    جوہری ہتھیار ریاست کے وقاراور مطلق طاقت کی نمائندگی کرتے ہیں، کم نے کہا کہ انہوں نے ملک کی ربڑ اسٹیمپ پارلیمنٹ ، سپریم پیپلز اسمبلی کی طرف سے نئے قانون کو متفقہ ووٹ میں منظور کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

    امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے سامان اورآلات فروخت کرنےکی منظوری دیدی

    کم نے کہا، "قومی جوہری طاقت کی پالیسی سے متعلق قوانین اور ضوابط کو اپنانا ایک قابل ذکر واقعہ ہے کیونکہ یہ ہمارا اعلان ہے کہ ہم نے قومی دفاع کے ایک ذریعہ کے طور پر جنگی ڈیٹرنس کو قانونی طور پر حاصل کیا ہے نئے قانون میں دیگر ممالک کے ساتھ جوہری ٹیکنالوجی کے اشتراک پر بھی پابندی ہے۔

    یہ شمالی کوریا کی جانب سے اپنے جوہری ہتھیاروں اور میزائل پروگرام کی توسیع پر بڑھتے ہوئے علاقائی کشیدگی کے درمیان آیا ہے۔
    کم نے حالیہ مہینوں میں امریکہ اور ایشیا میں اس کے اتحادیوں کے خلاف جوہری تنازعے کی بڑھتی ہوئی اشتعال انگیز دھمکیاں دی ہیں۔

    اس کے ساتھ ہی امریکہ کو یہ تشویش بڑھ گئی ہے کہ شمالی کوریا برسوں میں اپنے پہلے زیر زمین جوہری تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔
    سیئول میں یونیورسٹی آف نارتھ کورین اسٹڈیز کے پروفیسر یانگ مو جن نے کہا کہ یہ قانون پیانگ یانگ کی چین اور روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کی امیدوں کو ظاہر کرتا ہے جب کہ عالمی تناؤ میں اضافہ ہوا ہے-

    واضح رہے کہ شمالی کوریا نے سخت پابندیوں کے بعد بھی 2006 سے 2017 کے درمیان 6 جوہری تجربات کیے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوجی صلاحیت کو آگے بڑھایا۔

    امریکہ فی الفورتائیوان کی فوجی مدد کرنےسے بازآجائے:چین کی امریکہ کوسخت وارننگ

  • ہتھیار ڈالنے والے 38 ایف سی اہلکاروں کی برطرفی کے خلاف اپیلیں خارج

    ہتھیار ڈالنے والے 38 ایف سی اہلکاروں کی برطرفی کے خلاف اپیلیں خارج

    سپریم کورٹ نے ہتھیار ڈالنے والے 38 ایف سی اہلکاروں کی برطرفی کے خلاف اپیلیں خارج کردیں

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ا سٹیشن پر حملہ ہوا تو سب اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیئے، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم یا کسی دوسرے اداروں کے ملازم ہوتے تو کوئی بات نہ تھی ایف سی تو ایک ڈسپلن ادارہ ہے کوئی گولی کھائی ہوتی تو مان لیتے اہلکاروں نے بہادری دکھائی ،اگر محکمہ ہی ان ملازمین کو نہ رکھے تو عدالت کیسے مداخلت کرے، کتنے ایف سی ملازمین نے ہتھیار ڈالے تھے ؟وکیل ملازمین نے کہا کہ 44اہلکاروں نے ہتھیار ڈالے تھے ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے،

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • سانس کے ذریعے دی جانے والی پہلی کورونا ویکسین کو منظوری مل گئی

    سانس کے ذریعے دی جانے والی پہلی کورونا ویکسین کو منظوری مل گئی

    چینی دوا ساز کمپنی کینسائنو بائیولوجکس نے دنیا کی پہلی سانس کے ذریعے دی جانے والی کورونا وائرس کی ویکسین کو ہنگامی طور پر بوسٹر کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس سے اس کے کاروبار کو ممکنہ طور پر فائدہ ہو گا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کے اعلان کے بعد اس کے حصص میں 14 فیصد اضافہ دیکھا گیا کمپنی نے اتوار کے روز کہا کہ کینسائنو کی حال ہی میں تیار کردہ ویکسین کے استعمال کو نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے بھی اجازت مل گئی ہے۔

    آواز سے کورونا وائرس کی شناخت کرنے والی سمارٹ ایپ

    سانس کے ذریعے دی جانے والی اس ویکسین کو باآسانی محفوظ کیا جاسکتا ہے اور یہ سابقہ ویکسین کے مقابلے کم تکلیف دہ ہے کیونکہ اسے نیبولائزر کی مدد سے دیا جاسکے گا۔

    کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیانیے میں کہا گیا ہے کہ اگر مذکورہ ویکسین متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے خریدی اور استعمال کی جائے تو اس کی منظوری سے کمپنی کی کارکردگی پر مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔

    تاہم کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ اسے چین میں دیگر ویکسینز سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا جنہوں نے حکومتی منظوری بھی حاصل کر لی ہے یا وہ کلینیکل ٹرائلز میں ہیں۔

    ہائپرٹینشن کورونا کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق

    چین نے Livzon فارماسیوٹیکل گروپ کی کوویڈ 19 ویکسین کو ایک بوسٹر کے طور پرہنگامی طورپراستعمال کی اجازت دی ہے، Livzon نے جمعہ کو کہا، ملک نے ایک سال سے زیادہ عرصے میں اس بیماری کے خلاف صرف دو نئی مصنوعات میں سے ایک کو صاف کیا ہے۔

    کینسائنو نے یہ بھی کہا کہ تاہم یہ واضح نہیں کہ اس کی ویکسین کب مارکیٹ میں متعارف کروائی جاسکے گی کیونکہ اضافی انتظامی منظوریوں کی ابھی ضرورت ہے جبکہ فروخت کا انحصار اندرون اور بیرون ملک کورونا کی صورتحال کے ساتھ ساتھ چین میں ویکسی نیشن کی شرح پر ہوگا۔

    چین میں کورونا کا پھیلاؤ جاری ہے شینزین کے جنوبی ٹیک ہب نے ہفتے کے روز شہر کے بیشتر حصوں میں ہفتے کے آخر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا، جبکہ چینگڈو کے جنوب مغربی میٹروپولیس نے جمعرات کو اپنے 21 ملین افراد کو لاک ڈاؤن میں رکھا-

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا: آج کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا: آج کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

    لاہور: ایشیا کپ میں قومی ٹیم کا فائنل سے پہلے سری لنکا کیخلاف سپر فور راونڈ مقابلہ، آج کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں ایک دو تبدیلیوں کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق فاسٹ باولر حسن علی اور لیگ سپنر عثمان قادر کو آزمایا جاسکتا ہے،نائب کپتان شاداب خان اور محمد حسنین کو آرام دیا جائے گا جبکہ متبادل وکٹ کیپر نہ ہونے کے باعث محمد رضوان بھی آرام نہیں کریں گے-

    سپر فور مرحلہ:آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل ہوں گی، دبئی میں کھیلا جانےوالا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا-

    پاکستان اور سری لنکا، بھارت، افغانستان، بنگلا دیشن اور ہانک کانگ کی ٹیموں کو ٹورنامنٹ سے باہر کر کے فائنل تک پہنچی ہیں،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

    ہ گزشتہ رات کے میچ میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے اپنے آخری میچ میں افغانستان کو باآسانی 101 رنز سے شکست دے دی تھی افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران 64 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ان کے علاوہ راشد خان نے 15 اور مجیب الرحمان نے 18 رنز بنائے۔

    بھارت کی جانب سے بھوونیشور کمار نے 4 اوورز میں صرف 4 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ویرات کوہلی نے شاندار سنچری بنائی ہے۔ انہوں نے 122 اور کے ایل راہول نے 62 رنز بنائے تھے سریا کمار یادیو صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ افغانستان کی جانب سے فرید خان نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    معروف بھارتی اداکارہ نسیم شاہ کی کارکردگی کی متعرف