بحرین سے کالام تک سیلاب سے تباہ ہونے والی سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔
باغی ٹی وی : ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کے مطابق ضلعی انتظامیہ سوات، انجینئرز 11 کور، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے نے ٹریفک بحال کردی ہے جس کے بعد ملتان، گبرال، اریانی اور دوسرے علاقوں کا زمینی رابطہ بحال ہو گیا ہے-
ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا ہے کہ زمینی راستے کی بحالی سے ریلیف،بحالی اور امدادی کاموں میں تیزی آئے گی بحرین سے کالام تک سڑک ہلکی ٹریفک کے لیے کھولی گئی ہے، ہیوی گاڑیاں گزرنے سے گریز کریں۔
ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ فی الحال سوات کے بالائی سیاحتی مقامات کا سفر کرنے سے گریز کریں۔
دوسری جانب سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں بحالی اور تعمیر کیلئے 200 ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کابینہ کو حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے نقصانات، امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلابی صورتحال سے 263 اموات ہوئی ہیں –
سینئر ممبر نے بتایہ کہ 5 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں 65 ہزار گھر مکمل تباہ ہوئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ سیلابی صورتحال سے 103 ڈیمز متاثر ہوئے ہیں، 9 لاکھ ایکڑ زرعی رقبے کو نقصان پہنچا ہے متاثرہ اضلاع میں بحالی اور تعمیر کیلئے 200 ارب روپے درکار ہیں صوبے بھر میں متاثرہ املاک اور زرعی اراضی کی بحالی کا تخمینہ 56.5 ارب روپے ہے-
متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل ہوں گی-
باغی ٹی وی: دبئی میں کھیلا جانےوالا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا پاکستان اور سری لنکا، بھارت، افغانستان، بنگلا دیشن اور ہانک کانگ کی ٹیموں کو ٹورنامنٹ سے باہر کر کے فائنل تک پہنچی ہیں،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔
جبکہ گزشتہ رات کے میچ میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے اپنے آخری میچ میں افغانستان کو باآسانی 101 رنز سے شکست دے دی تھی افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران 64 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ان کے علاوہ راشد خان نے 15 اور مجیب الرحمان نے 18 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے بھوونیشور کمار نے 4 اوورز میں صرف 4 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ویرات کوہلی نے شاندار سنچری بنائی ہے۔ انہوں نے 122 اور کے ایل راہول نے 62 رنز بنائے تھے سریا کمار یادیو صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ افغانستان کی جانب سے فرید خان نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اینٹی کرپشن سندھ کے اہلکاروں کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن سندھ کے اہلکاروں پر مقدمہ گلبرگ تھانے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے لیڈر آف اپوزیشن حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پرکیا گیا-
گلبرگ تھانے میں درج مقدمے میں اینٹی کرپشن سندھ کے 10 افسران اور 12 نامعلوم افراد کے خلاف اغوا اور حبس بیجا کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں مقدمہ حلیم عادل شیخ کے پی اے محمد فرحان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کو سرکاری زمین پر قبضے سمیت مختلف مقدمات کا سامنہ کر رہے ہیں، عدالت کی جانب سے سرکاری زمین پر غیرقانونی قبضے کے کیس میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
رواں برس جولائی کے شروع میں سندھ اینٹی کرپشن جامشورو نے پنجاب پولیس کی مدد سے حلیم عدال شیخ کو لاہور سے گرفتار کیا تھا حلیم عادل شیخ پر تھانہ بولا خان کی 62 ایکڑ زمین کے جعلسازی سے کاغذات بنانے کا مقدمہ درج تھا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جامشورو نے معاملے کی انکوائری کے بعد ایف آئی آر درج کی تھی۔
اینٹی کرپشن کے ذرائع نے بتایا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی جانب سے زمین کے جھوٹے کاغذات پر بینک سے قرض لیا گیا، سرکاری زمین کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری سے حلیم عادل شیخ نے زمین ایک شخص کے نام کرائی، انہوں نے وہی زمین پھر اس شخص سے اپنے نام کرائی بورڈ آف ریونیو اس زمین کے کھاتے منسوخ کرچکا ہے-
منچھر جھیل کے پانی کو دریائے سندھ میں چھوڑنے کیلئے لاڑکانہ سیہون بند پر تین کٹ لگا دیئے گئے جس پر میہڑ رنگ بند پر پانی کی سطح میں دو انچ کی کمی آگئی ہے۔
باغی ٹی وی : محکمہ آبپاشی کے مطابق ڈپٹی کمشنر جامشورو اور دیگر کی موجودگی میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہونے پر ایل ایس بند کو کٹ لگائے گئے کٹ لگنے کے بعد قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل وارہ،سجاول اور دادو کی تحصیلیں خیرپور ناتھن شاہ، میہڑ اور جوہی میں پانی کی سطح کم ہو جائے گی۔
آبپاشی حکام کا خیال ہے کہ کٹ لگنے سے تین چار روز میں شہداد کوٹ اور دادو کے علاقوں میں موجود پانی بذریعہ منچھر جھیل دریائے سندھ میں چلا جائے گابھان سعید آباد کے انڈس لنک کینال کے بند پر پانی کے شدید دباؤ کے باعث دو شگاف پڑگئے، جس سے 29 دیہات زیر آب آ گئے۔
دوسری جانب دادو شہر کو سیلاب سے بچانے کیلئے رنگ بند کی اونچائی کا کام جاری ہے، جوہی کے رنگ بند کو 12 فٹ اونچا کر دیا گیا ہے کویتی ہلال احمرکی جانب سے جوہی میں سیلاب کی صورتحال اور تباہ کاریوں کا جائزہ لیا گیا اور متاثرین سیلاب میں ضروری امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔
ایکسین محکمہ آبپاشی سہیون کے مطابق سیہون کے مقام پر دریائے سندھ کی سطح میں معمولی کمی کے بعد منچھر کے پانی کو دریائے سندھ میں لے جانے والی دانستر واہ کے گیٹ کھول دیئے گئے جبکہ منچھر جھیل میں پانی کی سطح بھی کم ہوئی ہے لیکن ابھی منچھر جھیل سے دریا میں پانی کا اخراج بہت کم ہے۔
مہیش کمار کے مطابق کل دوپہر تک دریا کی سطح میں کمی کا امکان ہے جس کے بعد جھیل سے پانی کا اخراج تیز ہو جائے گا منچھر جھیل میں پانی کی سطح 123 اشاریہ 3 سے کم ہو کر 122 اشاریہ 2 ہو گئی ہے۔
ادھر سیلابی پانی نے سندھ کے شہر خیرپور ناتھن شاہ میں بھی زندگی مفلوج کردی ہےڈیڑھ لاکھ آبادی والے شہر میں گھر، دکانیں، عمارتیں اور اسپتال کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے ہیں 14 روز سے پانی میں گھرے شہریوں کے لیے زندگی کا پہیا رُک سا گیا ہے، چھتوں اور دیواروں پر بیٹھے متاثرین مدد کے منتظر ہیں-
سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں بحالی اور تعمیر کیلئے 200 ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے-
باغی ٹی وی: سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کابینہ کو حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے نقصانات، امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلابی صورتحال سے 263 اموات ہوئی ہیں –
سینئر ممبر نے بتایہ کہ 5 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں 65 ہزار گھر مکمل تباہ ہوئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ سیلابی صورتحال سے 103 ڈیمز متاثر ہوئے ہیں، 9 لاکھ ایکڑ زرعی رقبے کو نقصان پہنچا ہے-
کابینہ اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک ایک لاکھ 25 ہزار لوگوں کو متاثرہ اضلاع سے نکالا گیا ہے اور 10 لاکھ متاثرہ لوگوں تک رسائی حاصل کی گئی ہے، متاثرہ لوگوں کو فوڈ اور نان فوڈ اشیا فراہم کی جارہی ہیں
کابینہ کا کہنا تھا کہ 8 افراد پر مشتمل 11 لاکھ 8 ہزار 589 خاندانوں کو ایک ماہ کا راشن فراہم کیا گیا ہے اور اب تک متاثرہ افراد کو 56 ہزارخیمے اور دیگر نان فوڈ اشیا فراہم کی گئی ہیں۔
کابینہ کو بتایا گیا کہ متاثرہ اضلاع میں بحالی اور تعمیر کیلئے 200 ارب روپے درکار ہیں صوبے بھر میں متاثرہ املاک اور زرعی اراضی کی بحالی کا تخمینہ 56.5 ارب روپے ہے-
دوسری جانب پراونشل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید 4 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں-
یکم جون سے اب تک صوبے میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 267 تک پہنچ گئی جاں بحق ہونے والوں میں 126 مرد 59 خواتین اور82 بچے شامل ہیں۔
سب سے زیادہ 27 ہلاکتیں کوئٹہ، جبکہ لسبیلہ اور ژوب سے 21-21 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ صوبے بھر میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 166 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں 64 ہزار385 مکانات نقصان کا شکار ہوئے، 2 لاکھ 15 ہزار 936 سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ہیں اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا، صوبے میں سیلابی ریلوں میں 22 پل گر گئے۔
لندن: ملکہ ایلزبتھ دوئم سے متعلق چند حیرت انگیز حقائق جوتاریخ کا حصہ بن گئے ،برطانوی میڈیا ملکہ کی وفات کے ساتھ ہی ملکہ برطانیہ کی زندگی کے اہم پہلووں پر روشنی ڈال رہا ہے ، برطانوی مورخین کے مطابق ملکہ ایلزبتھ دوم اپنی 96 برس کی عمر میں بیل مورل پیلس میں انتقال کر گئیں، وہ 70 برس پر تخت برطانیہ پر براجمان رہیں.
ملکہ عالیہ شاذ و نادر ہی انٹرویوز دیتی ہیں، اس لئے عوام کو ان کی زندگی کے بارے میں بہت کم معلومات مل پاتی ہیں، ملکہ کی حیرت انگیز تعلیمی تاریخ سے لے کر اس حقیقت تک کہ ان کے کردار کو کتنی بار اسکرین پر پیش کیا گیا، ان کی زندگی سے متعلق چند دلچسپ حقائق مندرجہ ذیل ہیں۔
ملکہ کا کردار سو سے زیادہ فملوں اور ٹی وی ڈراموں میں پیش کیا گیا، بین الاقوامی پلیٹ فارم آئی ایم ڈی بی کے مطابق اداکاراؤں نے ملکہ برطانیہ کے کردار کو تقریباً 100 بار مختلف فلموں اور ڈراموں میں پیش کیا، جن میں کلیئر فوئے بھی شامل ہیں جنہوں نے نیٹ فلکس شو ‘دا کراؤن ایںڈ ہیلین مائرین’ میں ملکہ کا روپ دھارا تھا اور ‘دا کوئین’ فلم میں ملکہ کے کردار کیلئے ہی انہیں آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ملکہ کے پاس پاسپورٹ نہیں تھا
موجودہ جدید دور میں ہر انسان کو بین الاقوامی سفر کیلئے پاسپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ملکہ کیلئے ایسا نہیں ہے، وہ دنیا بھر میں سفر کیلئے میرون رنگ کے برطانوی پاسپورٹ کی محتاج نہیں تھیں۔شاہی خاندان کی ویب سائٹ کے مطابق ‘برطانوی پاسپورٹ ملکہ عالیہ کے نام پر جاری کئے جاتے ہیں اس لئے انہیں خود اس کی ضرورت نہیں’۔
ملکہ کی دو سالگرہ منائی جاتی ہیں
ویسے تو ملکہ 21 اپریل 1926ء میں پیدا ہوئی تھیں لیکن سرکاری طور پر ان کی سالگرہ جون میں سالانہ ‘ٹروپنگ دا کلر’ پریڈ کے ذریعے منائی جاتی ہے، اس روایتی جشن کا انعقاد 1748ء سے کیا جارہا ہے۔
14 برطانوی وزائے اعظم سے حلف
ملکہ ایلزبتھ دوم اپنی زندگی میں ونسٹن چرچل سے بورس جانسن تک 14 برطانوی وزائے اعظم سے حلف لے چکی ہیں۔
آرسنل فٹ بال کلب کی مداح
ملکہ ایلزبتھ بھی شمالی لندن کے فٹبال کلب آرسنل کی مداح ہیں، جس کا انکشاف کسی اور نے نہیں بلکہ آرسنل کے پُرجوش مداح جیریمی کاربین نے 2016ء میں درالعوام میں ایک تقریر کے دوران کیا تھا۔سابق مڈ فیلڈر سیسک فیبریگاس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ 2007ء میں بکنگھم پیلس میں ایک استقبالیہ کے دوران ملکہ نے انہیں بتایا کہ وہ آرسنل کی مداح ہیں۔
ملکہ روانی سے فرانسیسی بولتی تھیں
ملکہ تاریخ میں سب سے زیادہ سفر کرنیوالے برطانوی شاہی افراد میں سے ایک ہیں، جنہوں نے سرکاری دوروں کے دوران مختلف زبانوں پر عبور ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی بار فرانسیسی زبان میں تقاریر کی ہیں۔
سالانہ بکنگھم پیلس میں 50 ہزار افراد کی میزبانی
بڑھتے ہوئے سوشل کیلنڈر کے باعث ملکہ حقیقی معنوں میں بہترین میزبان ہیں جو مختلف لنچ، ڈنر، ضیافتوں اور گارڈن پارٹیز میں ہزاروں لوگوں کو محل میں خوش آمدید کہتی تھیں۔کووڈ سے پہلے کے دور میں ملکہ ایلزبتھ دوئم بکنگھم پیلس میں ہر سال 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کی میزبانی کرتی تھیں۔
شادی کو 70 سال سے زیادہ عرصہ
سال 2017ء میں ملکہ اور آنجہانی شہزادہ فلپ نے اپنی شادی کی 70ویں سالگرہ منائی تھی۔انہوں نے 20 نومبر 1946ء کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں شادی کی تھی اور ونڈسر کیسل میں ایک نجی پارٹی میں پلاٹینم سالگرہ کا جشن منایا تھا۔اپریل 2021ء میں ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت کے وقت شاہی جوڑے کی شادی کو 73 سال بیت چکے تھے۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے دو بار 1961 اور 1997 میں پاکستان کے دورے کیے۔اطلاعات کے مطابق ملکہ برطانیہ نے پاکستان کا پہلا دورہ 1961 میں 34 سال کی عمر میں کیا۔ ان کا پاکستان کا سرکاری دورہ 1 سے 16 فروری تک جاری رہا۔
دورہ پاکستان کے دوران انکے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ بھی ہمراہ تھے، ملکہ برطانیہ کراچی، پشاور، کوئٹہ، لاہور اور ملک کے شمالی علاقوں میں بھی گئیں۔شاہی جوڑے کا کراچی ایئرپورٹ پر اس وقت کے صدر محمد ایوب خان نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس کے بعد 20 منٹ کی تقریب ہوئی جس کا آغاز 21 توپوں کی شاہی سلامی کے ساتھ ہوا۔
ٹرمینل شاہی جوڑے کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ اس کے بعد شاہی جوڑے کو 100 آدمیوں کی شاہی سلامی دی گئی جب وہ صدر ایوب کے ساتھ قالین والے ڈائس کے اوپر کھڑے تھے۔
بحریہ کے ایک بینڈ نے دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے۔ دونوں کو ہوائی اڈے سے ایوان صدر لے جایا گیا اور سفر کے دوران پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جاتی رہیں۔
شاہی جوڑا 4 فروری کو پشاور روانگی تک صدارتی رہائش گاہ پر قیام پذیر رہا۔ اپنے قیام کے دوران جوڑے کے اعزاز میں کراچی میں متعدد تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مزار قائد پر حاضری بھی شامل تھی۔
کوئٹہ میں ملکہ برطانیہ نے پائن کا ایک پودا لگایا، یہ وہی جگہ تھی جہاں ان کے دادا کنگ جارج پنجم نے اپنے دورے سے 56 سال قبل چنار کا پودا لگایا تھا۔
ملکہ اور ڈیوک کو ایک سینئر پختون رہنما سردار محمد خان جوگیزئی اور ایک سینئر بلوچ رہنما سردار خیر بخش خان مری نے دو دو بھیڑیں بھی پیش کیں۔ شاہی جوڑے نے کوئٹہ اسٹاف کالج کا دورہ بھی کیا۔
پشاور میں ملکہ اور ڈیوک کو اس وقت کے مغربی پاکستان کے گورنر ملک امیر محمد خان نے گورنمنٹ ہاؤس میں ایک ضیافت میں مدعو کیا تھا۔اگلی صبح شاہی جوڑا سینٹ جانز چرچ گیا جو خطے میں سب سے قدیم ہے۔ ملکہ نے پشاور یونیورسٹی، خیبر پاس، پاک افغان سرحدی مقام طورخم اور لنڈی کوتل کا بھی دورہ کیا۔
لاہور میں شاہی جوڑے نے علامہ اقبال کے مزار، لاہور قلع، شالیمار گارڈن اور بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔ ان کے اعزاز میں آرمی کی جانب سے ایک شاندار عشائیہ بھی دیا گیا۔
ملکہ نے اگلی بار 36 سال بعد 1997 میں پاکستان کا دورہ کیا جب ملک آزادی کے 50 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہا تھا۔وہ دوبارہ اپنے شوہر شہزادہ فلپ کے ہمراہ تھیں۔ یہ جوڑا چکلالہ، اسلام آباد پہنچا جہاں جہاز سے نکلتے ہی 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
ملکہ اور ڈیوک کا استقبال اس وقت کے وزیر خارجہ گوہر ایوب خان نے کیا۔ انہیں ایوان صدر پہنچایا گیا جہاں صدر فاروق لغاری نے ان کا استقبال کیا اور گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔دوپہر کو انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس دن ملکہ اور ڈیوک نے شاہ فیصل مسجد کا دورہ کیا۔
صدر نے ملکہ اور ڈیوک کے لیے صدارتی محل میں شاہی ضیافت کا اہتمام کیا۔ ایک سرمایہ کاری کی تقریب بھی منعقد کی گئی جس کے دوران ملکہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان اور ڈیوک کو نشانِ امتیاز سے نوازا گیا۔
ملکہ الزبتھ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کیا۔ شاہی جوڑے نے اسی دن اسلام آباد کنونشن سینٹر میں برٹش کونسل کی ایک نمائش“ احترام کی روایات“ (مغرب میں اسلام کے اثرات) کا بھی افتتاح کیا، شاہی جوڑے نے کراچی کا دورہ بھی کیا۔
ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد اُن کے سب سے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس برطانیہ کے بادشاہ بن گئے۔نئے شاہ برطانیہ چارلس نے اپنے بیان میں کہا کہ پیاری والدہ کا انتقال خاندان کے تمام افراد کے لیے بڑا دکھ کا لمحہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں اس نقصان کو ملک، دولت مشترکہ کے ممالک کے علاوہ دنیا بھر میں کیسا محسوس کیا جائے گا۔اہلِ خانہ اور مجھے یہ بات تقویت دے گی کہ ملکہ کو ہر ایک سے عزت اور گہری محبت ملی۔نو منتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے کہا کہ ملکہ ایلزبتھ وسیع تر برطانیہ کی روح تھیں۔
دوسری طرف برطانیہ نے ملکہ کے انتقال پر 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی،ملکہ کے تابوت کو شاہی ٹرین پر سینٹ پینکراس ریلوے اسٹیشن لندن منتقل کیاجائے گا اور پھر ریلوے اسٹیشن سے تابوت بکنگھم پیلس لایا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات دس روز بعد ویسٹ منسٹرا بے پر ادا کی جائیں گی اور ملکہ کی آخری رسومات کے وقت دو منٹ خاموشی اختیار کی جائے گی اور پھر ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزر میں سپردخاک کیا جائے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات کے روز قومی تعطیل ہوگی۔ملکہ کو سپرد خا ک کیے جانے کے دن لندن اسٹاک،بینک اور تمام اہم ادارے بند رہیں گے۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم رہنماوں نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے،رہنماوں نےبرطانیہ کے شاہی خاندان اور برطانوی عوام سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا
https://twitter.com/PresOfPakistan/status/1567934211637628940
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے برطانیہ کے شاہی خاندان، برطانوی حکومت اور برطانوی عوام سے ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا.سلام آباد سے جاری تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر شاہی خاندان، برطانوی حکومت اور برطانوی عوام سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ برطانیہ کے انتقال سے دنیا میں پیدا ہونے والا خلا پر کرنا مشکل ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم کو تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا۔
Deeply grieved at the passing of Her Majesty Queen Elizabeth II. Pakistan joins the UK & other Commonwealth nations in mourning her death. My heartfelt condolences to the Royal Family, people & government of the UK. @10DowningStreet@RoyalFamily
وزیراعظم شہباز شریف نے ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے،وزیراعظم نے برطانیہ کے شاہی خاندان، برطانوی حکومت اور برطانوی عوام سے ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پردل کی گہرائی سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.
Deeply saddened by the loss of one the most iconic figures of our times. Queen Elizabeth II personified an era & embodied hope & compassion. @ClarenceHouse@10DowningStreet. At this time of grief, our thoughts & prayers go out to people & govt. of UK and @RoyalFamily.
وفاقی وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہمارے زمانے کی اہم ترین شخصیت کی وفات پر انتہائی صدمہ ہوا،ملکہ الزبتھ دوم ایک عہد کی نمائندہ ہیں، ہمدردی اور امید کا ایک روپ تھیں،دکھ کی اس گھڑی میں ہم برطانیہ کے عوام، حکومت اور شاہی خاندان کے ساتھ ہیں.
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے، وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا برطانیہ کے شاہی خاندان اور برطانوی عوام سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا،چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ
ملکہ الزبتھ دوئم نے انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ملکہ الزبتھ دوئم نے محروم معیشت طبقے کے لئے بے مثال کام کئے جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ، ملکہ الزبتھ دوئم کا پاکستان کے ساتھ خصوصی تعلق اور لگاو تھا ۔ ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال سے دنیا انسانیت سے محبت کرنے والی شفیق شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔ ملکہ الزبتھ دوئم جیسی عظیم شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ ملکہ الزبتھ دوئم کی گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، پنجاب حکومت شاہی خاندان اور برطانوی عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے ملکہ برطانیہ کے انتقال سے ایک عظیم وراثت کا دور ختم ہو گیا۔
لاہور:عمران خان پر اسلام اباد ہائی کورٹ نے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں 22 ستمبر کا دن مقرر کیا ہے ، کیا یہ فرد جرم عائد کرنے سے عمران خان زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے یا زہریلے اس کا فیصلے کے بعد پتہ چل جائے گا ، تاہم یہ طئے ہے کہ عدالت عمران خان پر فرد جرم ضرور عائد کرے گی
اس حوالے سے سنیئر صحافی مبشرلقمان نے اپنے پروگرام میں آج کی سماعت کے قانونی اور عمران خان کی دھمکیوں کے اخلاقی پہلووں پرروشنی ڈالی ہے مبشرلقمان کہتے ہیں کہ عمران خان نے اسلام آباد کی ایک ماتحت عدالت کی خاتون جج زیبا کے خلاف سخت زبان استعمال کی اور پھر آئی جی اسلام آباد اور دیگرافسران کو دھمکیاں دٰیں ، ان کا کہنا تھا کہ یہ کھلم کھلا عدالتی معاملات کوثبوثاژ کرنے کی ایک کوشش ہے
مبشرلقمان آج اسلام آباد ہوئی کورٹ میں ہونے والی سماعت کےحوالےسے کہا کہ ریمارکس سے تو صورتحال پریشان کن لگ رہی تھی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے جج بابر ستار نے عمران خان کی اسلام آباد کی اس تقریر کو خطرناک قرار دیا ، ان کا کہنا تھا کہ اگرعمران خان کے خلاف فیصلہ آتا ہے تو پھر کیا پھر ملک میںسخت ردعمل آئے گا
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ عمران خان کی اپنی کمائی ہے جنہوں نے انا کر خاطرعدالتوں کو بھی معاف نہ کیا اور اگرفیصلہ مخالفت میں آیاا تو پھر عدالتوں پر ہی چڑھاہئی کردی ، مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان تو جان بوجھ کراس معاملے کو خراب کرنےپر تلا ہوا ہے ، اس کوایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا
مبشرلقمان نے کہا کہ اج کے ریمارکس سے صورت حال واضح ہوگئی ہے کہ عدالت یہ توہین اور دھمکیاں برداشت نہیںکرے گی اور عمران خان کو ضرور سزا ملے گی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے بعدپھرپاکستان اوربیرون ملک سے ایک سخت ردعمل کا بھی اندیشہ ہے جس میں عمران خان کو سپورٹ کرنے والی بیرونی قوتیں بھی شامل ہوں گی
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ عمران خان میں نہ مانوں کی رٹ لگا رہا ہےلیکن اب ماننا پڑے گا م عمران خان آج عدالت میں پیش ہوئے ، وکلا نے دلائل دیئے لیکن عمران خان نے بجائے معذرت کرنے کے وہاں اپنے بیان سے پیچھے ہٹنے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی ، اس کا صاف مطلب ہےکہ عمران خان پر فرد جرم عائد ہو جائے گی