Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پی آئی اے میں جعلی ڈگری کے 840 کیسز ہیں. پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے ڈی جی ایف آئی اے کا انکشاف

    پی آئی اے میں جعلی ڈگری کے 840 کیسز ہیں. پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے ڈی جی ایف آئی اے کا انکشاف

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ پی آئی اے میں جعلی ڈگری کے 840 کیسز ہیں۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ پی آئی اے میں جعلی ڈگری کے 840 کیسز ہیں۔

    پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی صدارت میں ہوا، جس میں سول ایوی ایشن ڈویژن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے پریمیئر سروس سے ہونے والے نقصان کی انکوائری دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

    ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق لیگی دور میں شروع کی گئی نئی سروس سے قومی خزانے کو 3 ارب 19 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پی اے سی کو پیش کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ اجلاس میں ثبوت نہ ہونے کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے پر پی اے سی نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ارکان کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کے لیے آئی پیڈز کرائے پر لینے سے بھی 9 کروڑ 90 لاکھ کا نقصان ہوا۔ ایف آئی آرز رجسٹرڈ کرکے چالان بھی جمع کرا دیا گیا ہے۔ 2 لوگ مفرور ہیں ان کی ضمانت منسوخی کی کوشش جاری ہے۔

    پی اے سی نے ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ اس سے ان کے بینک اکاؤنٹس بند ہوں گے، تب یہ خود ہی آجائیں گے۔ علاوہ ازیں ڈی جی ایف آئی اے نے پی آئی اے میں جعلی ڈگری کیس پر بھی بریفنگ دی، جس میں انہوں نے بتایا کہ 15 کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، مزید انکوائریز جاری ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق جعلی ڈگری کے کیسز کا تعلق، کراچی، سندھ، پنجاب، پختون خوا وغیرہ سے ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پی آئی اے میں جعلی ڈگری کے 840 کیسز ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے جعلی ڈگری والوں کے معاونین اور سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کر دی۔

    علاوہ ازیں: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ملک بھر تمام ائرپورٹس پر مزدوروں اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سہولتی ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹیرینز سمیت دہری شہریت والے نہیں بلکہ بیرون ملک مزدور زیادہ قابل عزت ہیں۔ ڈی جی اے ایس ایف نے بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی ارکان کو بتایا کہ ملک بھر تمام ائر پورٹس پر 15 ہزار تک ائر پورٹ سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ گوادر، تربت اور پشاور کے ائر پورٹس پر مقامی سکیورٹی فورس تعینات ہے۔ آڈٹ پیرا کے مطابق ائرپورٹس سکیورٹی کیلیے ہتھیاروں کی خریداری میں قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ قوانین کی خلاف ورزی میں 5 افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی ہے۔

  • معروف بھارتی اداکارہ نسیم شاہ کی کارکردگی کی متعرف

    معروف بھارتی اداکارہ نسیم شاہ کی کارکردگی کی متعرف

    بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سُربھی جوتی بھی افغانستان کے خلاف نسیم شاہ کی کارکردگی کی متعرف ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے خلاف نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو چھکے مار کرٹیم کو فتح دلائی تھی جس کے بعد پاکستان میچ ایک وکٹ سے جیت کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

    بھارتی اداکارہ کا پاکستانی بولر نسیم شاہ کیلئے پسندیدگی کا اظہار،ویڈیو سوشل میڈیا…

    نسیم الحق کے شاندار چھکوں کے ہر طرف چرچے ہو رہے ہیں کرکٹ شائقین کے ساتھ ساتھ سیاسی اور معروف شخصیات کی جانب سے نسیم شاہ کی تعریفیں کی گئیں اور اب بھارتی اداکارہ بھی پاکستانی فاسٹ بولر کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں-

    اگر کوئی بھارتی پاکستانی کھلاڑی کیلئےایسا کرتا تو بغاوت کا الزام لگاکر تنقید کا…

    بھارتی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کو یقینی طور پر ہیرا مل گیا ہے، اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں نسیم شاہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔


    ایک اور ٹوئٹ میں سُربھی جوتی نے لکھا کہ ایشیا کپ میں کیا ہورہا ہے یقین نہیں آرہا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکارہ اور ماڈل گرل اروشی روٹیلا کی جانب سے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی گئی تھی۔جس سے بظاہر یہ تاثر جا رہا ہے کہ بھارتی اداکارہ بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متاثر ہوگئی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی خاتون مداح کیساتھ دورفی وائرل

  • سیاسی رہنماوں کے بعد اب فلمی دنیا کی آڈیوز لیک ہونے لگیں:خلیل الرحمن قمر بھی پکڑے گئے

    سیاسی رہنماوں کے بعد اب فلمی دنیا کی آڈیوز لیک ہونے لگیں:خلیل الرحمن قمر بھی پکڑے گئے

    کراچی :سیاسی رہنماوں کے بعد اب فلمی دنیا کی آڈیوز لیک ہونے لگیں:خلیل الرحمن قمر بھی پکڑے گئے،اطلاعات کے مطابق اسکرپٹ رائٹر ہدایت کار اور معروف سوشل ورکر خلیل الرحمان قمر کی شادی شدہ خاتون کے ساتھ وائرل فون کال نے انٹرنیٹ پر سنسنی پھیلا دی ہے۔

    انٹرنیٹ پر وائرل آڈیو میں پاکستانی ڈرامہ رائٹرٹیلی فون کال میں خاتون سے ملاقات پر زور دے رہے ہیں۔گفتگو کے دوران خلیل الرحمان کو خاتون سے ملنے پر اصرار کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

    نامور پاکستانی مصنف خلیل الرحمٰن قمر جنہیں اکثر ان کے ناقدین ‘جنس پرست’ قرار دیتے ہیں ، ان کی ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ مبینہ فون کال سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

    خلیل الرحمٰن ہمیشہ عورتوں کی وفاداری پر سوالات اٹھاتے ہوئے ان پر تنقید کرتے دکھائی دیتےہیں اور چاہتے ہیں کہ عورتیں اپنے شوہروں کے تابع رہیں۔ ان کی بیشتر ڈراموں کی اسکرپٹ ان خیالات کی عکاسی کرتی ہیں۔ ایسا ہی ایک ڈرامہ میرے پاس تم ہو بھی تھا۔

    لیکن شادی شدہ خاتون سے مبینہ گفتگو نے ان نظریات کو ختم کردیا جن کا وہ پرچار کرتے تھے کیونکہ وہ ایک شادی شدہ عورت کو شوہر کو بتائے بغیر ان سے ملنے پر زور دے ہیں۔

    خاتون نے خلیل الرحمٰن کو بتایا کہ ان کے لیے اپنے شوہر کو بغیر بتائے ان سے ملنا کتنا مشکل تھا۔خلیل الرحمان نے خاتون سے تصاویر بھیجنے کو بھی کہا جس پر وہ راضی ہوگئیں۔

    اس فون کال ریکارڈنگ پر لوگوں کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے ۔ لوگ نہ صرف اس پر حیران ہیں بلکہ خلیل الرحمٰن کو ‘‘منافق’’ قرار دیتے ہوئے ان سے مطالبہ بھی کررہے ہیں کہ جو وہ کہتے ہیں اس پر کم از کم خود تو عمل کریں۔

    تاہم یہ فون کال تا حال غیر مصدقہ ہے۔ اس پر خلیل قمر کی جانب سے کوئی تردید بھی سامنے نہیں آسکی ہے

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے سیاسی رہنماوں کی آڈیوز لیک ہونے کے اسکینڈلز سامنے آئے تھے مگران میں سے اکثر فیک اور خود ساختہ تھیں ، کہا جارہا ہے کہ خلیل الرحمن قمر کی آڈیو کے حوالے سےبھی ابھی تصدیق نہیں ہورہی کہ یہ اصلی ہے یا فیک ، امید ہے بہت جلد اس کی حقیقت کھل کرسامنے آجائے گی

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • بھارتی ٹیم پاکستان سے شکست پر حیلے بہانے گھڑنے لگی،شکست کا ملبہ پاکستانی ٹیم پر ڈالنے کی کوشش

    بھارتی ٹیم پاکستان سے شکست پر حیلے بہانے گھڑنے لگی،شکست کا ملبہ پاکستانی ٹیم پر ڈالنے کی کوشش

    بھارتی ٹیم ایشیا کپ میں پاکستان سے شکست پرحیلے بہانے گھڑنے لگی پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ میں خلل پیدا کرنے کا الزام لگا دیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستان سے ہارنے کا دکھ بھارتی ٹیم کو نہیں بھول رہا اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں تاریخی شکست کے بعد ریفری کے پاس شکایت لیے پہنچ گئی-

    پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھیں گے،رمیز راجہ

    بھارتی ٹیم نے اپنی شکست اور خراب کارکردگی کا ملبہ جیتی ہوئی ٹیم پر ڈال دیا۔بھارتی ٹیم نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ میں خلل پیدا کیا،کہا کہ بیٹنگ کے دوران پاکستان ٹیم نے جان بوجھ کر تاخیر کی۔پاکستان کی جانب سے تاخیر کے باعث ہم میچ ہارے۔

    بھارتی ٹیم کا کہنا ہے کہ محمد رضوان سمیت پاکستانی کھلاڑی جان بوجھ کر میچ روکتے رہےمیچ رکنے سے ہمارا فوکس اور مومینٹم بدلنے کی کوشش کی گئی پاکستان ٹیم کےبیٹرزنے جان بوجھ کر گلوز منگوائے اور بیٹ تبدیل کئے۔ ہمارے بولرز کو انتظار کروایا میچ رکنے سے ہمارا فوکس اور مومینٹم بدلنے کی کوشش کی گئی۔

    میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کی شکایت کو بے بنیاد قرار دے کر تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ میچ ریفری نےجواب دیا کہ پاکستان ٹیم نے کوئی تاخیر نہیں کی، بریک کے دوران گلوز اور بیٹ تبدیل کئے گئے۔

    ایشیا کپ :میچ کے دوران افغان بالر فرید احمد آپے سے باہر، آصف علی نے بھی بلا اٹھالیا

    واضح رہے کہ ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی، میچ میں کیپنگ کے دوران محمد رضوان گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تاہم محمد رضوان نے تکلیف کے باوجود بیٹنگ کی جبکہ اس دوران فزیواور باہر سے کھلاڑی محمد رضوان کے پاس آتے رہے۔

    افغان بولرکی بدتمیزی پر شعیب اختر شدید برہم

  • آرمی چیف سے امریکی وزیر خارجہ کے سینئر پالیسی مشیر ڈیرک چولیٹ کی وفد کے ہمراہ  ملاقات

    آرمی چیف سے امریکی وزیر خارجہ کے سینئر پالیسی مشیر ڈیرک چولیٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات

    راولپنڈی:امریکہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ کے سینئر پالیسی مشیر ڈیرک چولیٹ کی آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔

    ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امریکہ کیساتھ دوطرفہ تعلقات کی روایت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے،

    اس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر دفاع کے ٹرانسفارمیشن منیجمنٹ آفس کے سی ای او ڈاکٹر شبیر بن عبدالعزیز الطالب نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف اور سعودی عہدیدار کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، دفاعی اور سلامتی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی کے امور پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اسلامی دنیا میں سعودی عرب کی منفرد حیثیت کا معترف ہے۔

    ڈاکٹر شبیر بن عبدالعزیز نے پاکستان کے ساتھ دفاع و سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا، جب کہ برادر ممالک میں تعلقات کے فروغ کیلئے خدمات پر آرمی چیف نے ڈاکٹر شبیر بن عبدالعزیز کی کوششوں کو بھی سراہا۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • مسجد کی چھت پر رکھے فرج سے جدید ترین اسلحہ برآمد

    مسجد کی چھت پر رکھے فرج سے جدید ترین اسلحہ برآمد

    مسجد کی چھت پر رکھے فرج سے جدید ترین اسلحہ برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس نے بڑی کاروائی کی ہے

    کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں مسجد کی چھت پر رکھے فرج سے جدید ترین اسلحہ برآمد کر لیا گیا، اسلحہ مسجد کے واش روم کی چھت پر رکھے فریج سے برآمد کیا گیا کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ،فرج سے ملنے والا اسلحہ جدید ترین ہے، جدید ترین لانگ مشین گن 500 گولیاں اور لوڈڈ میگزین بھی برآمد کیا گیا ہے جدید اسلحہ میں ایک لانگ مشین گن ،ایل ایم جی،تین کلاشن کوف، 2 شارٹ گن، 3 پسٹل 30 بور، ایک 12 بور رائفل، 500 سے زائد مختلف اقسام کی گولیاں، 4 لوڈڈ چرخیاں اور 20 سے زائد لوڈڈ میگزین برآمد ہوئے

    قبل ازیں تھانہ برگیڈ پولیس نے اسٹریٹ کرمنل ملزم کو گرفتار کرلیا,ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پولیس نے دوران گشت کارواٸی کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے,گرفتار ملزم پہلے بھی غیرقانونی اسلحہ میں بند ہوکر جیل جا چکا ہے گرفتار ملزم کی شناخت محمد نبیل کے نام سے ہوٸی ہے ملزم کے قبضہ سے غیرقانونی اسلحہ پسٹل بمع راٶنڈ ,موباٸل فون,چھینی ہوٸی نقدی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کیخلاف حسب ضابطہ کاروٸی عمل میں لاٸی گٸی

    علاوہ ازیں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کراچی کی بڑی کاروائی خاندانی منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزم پرویز ولد امیر بخش سے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزم کے خلاف منشیات فروشی کے مختلف تھانہ جات میں 5 مقدمات درج ہیں گرفتار ملزم پرویز کے والد امیر بخش کے خلاف منشیات فروشی کے 4 مقدمات درج ہیں گرفتار ملزم کی بہنوں فائزہ اور آمنہ کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 4 مقدمات درج ہیں گرفتار ملزم پرویز کا خاندان 38 سے زائد منشیات فروشی کے مقدمات میں نامزد ہے مقدمات میں نامزد ملزمان میں ملزم کی بہنیں،والد،والدہ،بھائی،اور خالہ شامل ہیں ایس آئی یو نے ملزم کو کھوکرا پار کے علاقے سے گرفتار کے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

  • محمد نوازکوچوتھے نمبرپرکیوں بھیجا؟کوچ محمد یوسف نے سچ سچ بتا دیا

    محمد نوازکوچوتھے نمبرپرکیوں بھیجا؟کوچ محمد یوسف نے سچ سچ بتا دیا

    لاہور:محمد نوازکوچوتھے نمبرپرکیوں بھیجا؟کوچ محمد یوسف نے سچ سچ بتا دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے بھارت کے خلاف محمد نواز کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کی وجہ بتادی۔

    پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ٹی 20 میچ کے دوران جب پاکستان کی دوسری وکٹ گری تو پاکستان بہت دباؤ میں تھا۔اس صورت حال میں افتخار احمد کو آنا تھا لیکن خلاف معمول محمد نواز کو بیٹنگ کے لئے بھیجا گیا۔

    محمد نواز نے بھارتی دباؤ کا اثر زائل کیا اور طوفانی انداز میں 20 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔اپنے انٹرویو میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا کہ محمد نواز کو بھارت کے خلاف پوری ٹیم منیجمنٹ نے متفقہ رائے سے چوتھے نمبر پر بھیجا۔

    محمد یوسف نے کہا کہ محمد نواز کو جلدی لیفٹ ہینڈ اور رائٹ ہینڈ کمبینی نیشن کے لئے بھیجا، محمد نواز نے سب سے زیادہ اچھے شاٹس کھیلے۔لیجنڈ بیٹسمین نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کے دوران محمد رضوان کو تھوڑا مسئلہ ہوا لیکن پٹھان اور فائٹر ہے، اس نے پوری ٹیم کو اٹھا کر رکھا۔

    دوسری طرف پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے کہا کہ پاکستان چیمپئین ٹیم نہیں لیکن ہمیں چیمپئین ٹیم بننا ہے اور افغانستان کے خلاف ہونے والی غلطیاں نہیں کرنا ہوں گی، اگر ہمیں اچھا کھیلنا ہے تو پریشر کی صورتحال سے نکلنا آنا چاہئے۔

    شارجہ میں افغانستان کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ نسیم شاہ پر اعتماد تھا کیوں کہ ہمارے بولرز کافی لمبی بیٹنگ کررہے ہیں اور منجمنٹ بھی بولرز کو ایسے وقت کے پیش نظر لمبی بیٹنگ پریکٹس کراتی ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ہمیں علم تھا کہ اگر کریز پر موجود کھلاڑی آخری 6 گیندیں پوری کھیل جائیں تو جیت جائیں گے کیوں کہ بالروں کو نیٹ پر کھیلتے ہوئے دیکھا ہوا ہے اور ہمیں ان پر یقین تھا۔

    انھوں نے کہا کہ 36 سال قبل شارجہ میں جاوید بھائی اور شاہد بھائی کی طرح نسیم شاہ کے چھکے ہمیشہ یاد رہیں گے، ہم لوگوں کے ساتھ ظلم کرتے ہیں جب کرکٹ میچز کو اتنا کلوز لے کر جاتے ہیں،ایسے تو میچز مجھ سے بھی نہیں دیکھتے جاتے۔

    آصف علی اور افغان بالر کے درمیان تکرار پر انھیں نے کہا کہ بولر اور بیٹر کے درمیان ہیٹ آف دی مومنٹ میں ایسے واقعات ہوجاتے ہیں اور یہ سب فیلڈ میں ختم ہوجانا چاہئے، ہرکوئی اچھا کھیل کر جیتنا چاہتا ہے اور جب ایسا نہیں ہوتا تو ہیٹ آف دی مومنٹ ہوجاتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے بارے میں نہیں سوچا تھا کہ وہ باہر ہوجائیں گے کیوں کہ ہم اپنی ٹیم کے بارے میں سوچ رہے تھے۔بھارت ایک اچھی ٹیم ہے اور ہوسکتا ہے کہ دباؤ کی صورتحال میں ایسا ہوا ہو۔

    شاداب خان نے تسلیم کیا کہ یہ ہدف آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے اور مجھے میچ ختم کرنا چاہیے تھا اور میری غلطی تھی جو میں آؤٹ ہوا اور اگر آؤٹ نہ ہوتا تو میچ لمبا نہ جاتا۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • سیلاب کے باعث ریلوے آپریشن تاحال معطل

    سیلاب کے باعث ریلوے آپریشن تاحال معطل

    کراچی اور سکھر ڈویژن میں سیلابی پانی ریلوے ٹریک پر موجود ہونے کی وجہ سے ریلوے آپریشن مزید ایک ہفتہ تاخیر کا شکار ہوگیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ریلوے آپریشن کئی روز گزرنے کے باوجود بحال نہیں ہوسکا جس کے باعث لاہور کراچی، سکھر اور کوئٹہ جانے والے متعدد مسافر پھنس گئے-

    ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سےمزید 12 افراد جاں بحق

    ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین آپریشن 15 ستمبر تک بحال کیے جانے کا امکان ہے نواب شاہ اور دیگر سیکشنز کے ریلوے ٹریک پر سیلابی پانی ابھی تک موجود ہے جس کے باعث ایم ایل ون سمیت دیگر سیکشنز پر ٹرین آپریشن شروع کرنا مشکل ہو گیا ہے-

    ذرائع کے مطابق ٹرین آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے ریلوے انتظامیہ نے پانچویں مرتبہ آن لائن ٹرینوں کی بکنگ بند کردی کیوںکہ لاہور کراچی کوئٹہ اور سکھر کے درمیان مین لائن کی تمام ٹرینیں معطل ہیں۔

    ریلوے حکام کی جانب سے اپ اور ڈاؤن کی 30 سے زائد ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں جس کے باعث ریزرویشن دفاتر میں بھی بکنگ کا عمل مکمل طور پر روک دیا گیا۔

    اب ٹھٹھہ سیلاب کی زد :راوڑا موری کے مقام پر زمینداری بند میں شگاف، آبادیاں ڈوب…

    ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام ایکسپریس، بزنس ایکسپریس، قراقرم، شاہ حسین ایکسپریس، تیزگام، ملت ایکسپریس، رحمان بابا، جعفر ایکسپریس اور علامہ اقبال ، کراچی ایکسپریس، خیبر میل، شالیمار ایکسپریس اور بولان ٹرینیں معطل کردی گئی ہیں-

    واضح رہے کہ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سےمزید 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 355 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں اب تک زخمی افرادکی تعداد 12 ہزار 722 ہو گئی-

    این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 7 لاکھ 53 ہزار 187 مویشیوں کو نقصان پہنچا،ملک بھر میں 6579 کلو میٹر سڑک بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے ملک بھر میں 80 اضلاع بارشوں اورسیلاب سے تاحال متاثرہیں،ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے-

    سیلاب متاثرین کیلیے امداد لیکر متحدہ عرب امارات سے مزید 2 پروازیں پہنچ گئیں

  • پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھیں گے،رمیز راجہ

    پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھیں گے،رمیز راجہ

    پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھیں گے،رمیز راجہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آج یادگار دن ہے،میچ کی جیت پر خوشی ہے

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ جونیئر کھلاڑیوں کی لیگ کا آئیڈیا دنیا میں کبھی نہیں سامنے آیا،10سال کے بچے کو کرکٹ کھیلنے کا راستہ دکھانے کے خواہاں ہیں،ہم لیگ سے چمپئنز بنائینگے،مختلف کلچر میں رہ کر جب ہمارے بچے کھیلیں گے تو ان میں اعتماد آئیگا،پاکستان میں کئی کھیل ختم ہورہے ہیں،غربت کے باعث کئی کھیل کھیلے نہیں جا رہے ،پی جے ایل کا پہلا ٹورنامنٹ خود کرانا چاہتے ہیں،یہ خبریں بے بنیاد ہیں کہ ہمارے پاس سپانسرز نہیں ہے،ہمارے پاس24 سپانسرز تھے جسکے بعد ہم نے7 شارٹ لسٹ بھی کیے فرنچائز کو رائٹس نہیں دیئے کہ ہم پہلے سیزن میں بچوں کا خیال خود رکھنا چاہتے تھے،ہم چاہتے تھے کہ ہم پہلے اس کو برینڈ بنا کر دنیا کے سامنے رکھے،پاکستان کرکٹ کی ٹیم کی تعریف کرنا ہوگی،جیت ہار ہوتی ہے جو مناظر پاک افغان میچ کے اختتام پر دیکھنے میں آئے وہ افسوسناک ہے، پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھیں گے،پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کا واقعہ پہلی نہیں تیسری بار ہوا ہے،ایشیا کپ کا فائنل دیکھنے جاوں گا،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    قبل ازیں پاکستان جونیئر لیگ کی ڈرافٹنگ تقریب لاہور میں شروع ہو گئی ہے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی اس تقریب میں شریک ہیں۔ پاکستان جونیئر لیگ میں بھارت اور جنوبی افریقا کو چھوڑ کر باقی ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک سمیت 18 ملکوں کے کھلاڑی رجسٹریشن میں شریک ہیں۔ رنگا رنگ تقریب پی ایس ایل کی طرح سجائی جارہی ہے

  • لاہور ہائیکورٹ کی مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست سننے سے معذرت

    لاہور ہائیکورٹ کی مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست سننے سے معذرت

    لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل بینچ نے کی۔

    ایشیا کپ: معروف پاکستانی اور بھارتی ایپس کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ

    دو رکنی بینچ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے مریم نواز کا کیس سننے سے معذرت کر لی جسٹس انواز الحق پنوں کی جانب سے کیس سننے سے معذرت کے بعد مریم نواز کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے عدالت میں دوبارہ درخواست دائر کی تھی مریم نواز نے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی-

    عمران خان کی لڑائی سیاسی جماعت سے نہیں پاکستان سے ہے،شرجیل میمن

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ گزشتہ 4 سال سے ان کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے جبکہ ابھی تک قومی احتساب بیورو (نیب) چودھری شوگر مل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کر سکا عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی اور لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

    یاد رہے مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کیلئے 4 بینچوں نے سماعت سے انکار کردیا تھا ، جس کےبعد مریم نواز نے عمرے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی تھی مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے موقع پر عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کیا تھا۔

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر