Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • نوکری کے بہانے زیادتی کا واقعہ، خاتون کا عدالت میں نیا انکشاف

    نوکری کے بہانے زیادتی کا واقعہ، خاتون کا عدالت میں نیا انکشاف

    نوکری کے بہانے زیادتی کا واقعہ، خاتون کا عدالت میں نیا انکشاف
    نوکری کے بہانے بلا کر خاتون سے زیادتی کے حوالے سے تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمہ کا معاملہ مدعیہ مقدمہ خاتون نے معزز عدالت کے روبرو 164 کا بیان ریکارڈ کروا دیا،

    خاتون نے معزز عدالت کے روبرو بیان دیا کہ ان کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی، زیادتی کا مقدمہ درج کروانے کے لئے انہیں دیگر افراد نے اکسایا تھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق اندراج مقدمہ کے لئے اکسانے والے افراد کی نامزد ملزمان کے ساتھ مقدمہ بازی چل رہی ہے، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مقدمہ کے اندراج اورموثر تفتیش کے لیے سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے ایس پی پوٹھوہار کی سربراہی میں ایس ڈی پی اوکینٹ اوردیگر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی،تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کیا جائے گا، مذموم مقاصد کے لئے جھوٹی ایف آئی آر کا اندراج کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور غلط پراپیگنڈہ کی سختی سے تردید کی جاتی ہے،

    @MumtaazAwan

    دوسری جانب نصیرآباد پولیس نے موثر کاروائی کی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتارکر لیا، ملزمان کے قبضے سے مسروقہ رقم01 لاکھ 08ہزار روپے،چوری شدہ موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ،علاوہ ازیں روات پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، 05 چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد۔ ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کی روات پولیس کو شاباش، شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

  • قیمتوں میں اضافہ: ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دیدی

    قیمتوں میں اضافہ: ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دیدی

    اسلام آباد:بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔ چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ 10 ستمبر تک قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

    ایل پی جی کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس پر ایل پی جی ایسوسی ایشن نے کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے حکومت کو 10 ستمبر تک قیمتیں کنٹرول کرنے کا الٹی میٹم دیدیا۔

    چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ 10 ستمبر تک قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ملک گیر ہڑتال کریں گے، اوگرا نے قیمت 212 روپے مقرر کی لیکن فروخت 280 روپے میں ہورہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2496 مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 3300 میں فروخت ہو رہا ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں گیس کی قیمت 270 سے 300 روپے فی کلو وصول کی جارہی ہے۔

    دوسری طرف ملک بھر میں مہنگائی کی شرح انتہائی بلند سطح 44 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی،ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 83 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 23 اشیائے ضروریہ قیمتیں بڑھیں۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 47 روپے 42 پیسے بڑھ گئی، فی کلو ٹماٹر 110 رو پے کی اوسط قیمت سے 157 روپے تک پہنچ گئے، پیاز کی فی کلو قیمت میں 35 روپے 6 پیسے کا اضافہ ہوا، آلو کی فی کلو قیمت 3 روپے 88 پیسے بڑھ گئی، انڈوں کی قیمتوں میں فی درجن 7 روپے 25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 51 روپے 2 پیسے مہنگا ہوا، بچوں کے خشک دودھ کا 390 ملی گرام کا پیکٹ 8 روپے 57 پیسے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 48 پیسے کا اضافہ ہوا، گندم کا 20 کلو آٹے کا تھیلا 7 روپے تک مہنگا ہوا، دال مونگ، ماش، جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوئی، ایک ہفتے کے دوران صرف 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے دال مسور کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 91 پیسے کی کمی ہوئی، ویجی ٹیبل گھی کی قیمتوں میں 5 روپے 52 پیسے، چینی، کیلے، ڈالڈہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے تازہ دودھ اور دہی سمیت 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • کوٹری بیراج میں بڑاریلاداخل،جامشورو میں ایک ہی خاندان کے5افراد ڈوب گئے

    کوٹری بیراج میں بڑاریلاداخل،جامشورو میں ایک ہی خاندان کے5افراد ڈوب گئے

    کوٹری :کوٹری بیراج میں بڑا سیلابی ریلا داخل ہوگیا، جامشورو میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔دریائے سندھ کوٹری بیراج میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا داخل ہوگیا ہے، پانی کی سطح میں اضافے کے باعث کچے کے سیکڑوں دیہات زیرآب آگئے ہیں۔

    جامشورو میں علی آباد کے قریب لنک روڈ انڑپورپر ایک ہی خاندان کے 5 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد پانی سے لاشیں نکال لیں جن میں 2 نوجوان لڑکیاں،2 خواتین اورایک بچہ شامل ہیں۔

    ادھراسلام آباد میں نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹرکا پہلا باضابطہ اجلاس یوا ، جس میں سیلاب کے بعد مواصلاتی ڈھانچے کی بحالی اور دیگر سرگرمیوں سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا
    وفاقی دارالحکومت میں ہونی والے اہم اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال، چیئرمین این ایف آر سی سی، چیئرمین این ڈی ایم اے، ڈی جی آئی ایس پی آر ، چیئرمین فلڈ کمیشن سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے

    اجلاس میں حکام کی جانب سے سیلاب کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں مواصلاتی ڈھانچے کی بحالی کیلئے کیے جانے والے اقدامات بھی زیر غور آئے۔

    انہوں نے کہا کہ 500 فیصد سے زیادہ بارشوں سے سیلاب آیا، ترقی یافتہ ممالک بھی قدرتی آفت کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں، تاہم ہماری قوم نے ڈٹ کر ہر آفت کا سامنا کیا ہے۔ حکومت اور ادارے تنہا کسی بھی آفت کاسامنا نہیں کرسکتے۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

     

     

  • سیلاب سے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب سے زیادہ تباہی ہوئی،لیاقت بلوچ

    سیلاب سے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب سے زیادہ تباہی ہوئی،لیاقت بلوچ

    قائم مقام امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت جلسہ جلسہ کھیلنے کے بجاے متاثرین سیلاب کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کی مدد کریں۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت اپنا فرض سمجھتی ہے۔ اس وقت سیلاب کے حوالے سے جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کی سرگرمیاں جاری ہیں ۔2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے ۔ساڑھے تین کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوے ہیں ۔سڑکیں ، سکول ،مدارس ، مارکٹیں اور بازار سیلاب میں بہہ گے ہیں۔ لوگوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی برباد ہوگئی ہے۔ آج پورے ملک میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مددو تعاون کا جذبہ موجود ہے ۔ملک گیر سطح پر متاثرین کے حوالے سے بڑی سرگرمی جاری ہے۔ یہ اللہ کا فضل ہے ہم متاثرین سیلاب کےلیے کام کرنے والے تمام لوگوں اور تنظیموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سیلم ،سیکرٹری شمالی پنجاب اقبال خان ، امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی، نائب امراء سید عذیر حامد،خالد محمود مرزا ،صدر الخدمت فاونڈیشن شمالی پنجاب رضوان احمد، صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع راولپنڈی چوہدری منیر احمد، سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد حنیف چوہدری ،سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم، ضیا اللہ چوہان اور تاج عباسی سمیت جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنی معمول کی سرگرمیاں محدود کرکے ساری توجہ متاثرہن پر دے رکھی ہے۔ ریسکیو سے لے کر ریلیف تک ہر سطح پر جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن مصروف عمل ہیں۔ میڈیکل ریلیف کیمپ الخدمت کے امدادی کیمپ قائم ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن کے رضا کاروں ۔ اور کارکنان جماعت اسلامی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ تمام اضلاع سے سیکنڑوں امدادی ٹرک متاثرین کے علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کو ہر سطح پر سراہا جارہا ہے۔ ہم پوری قوم کو یقین فلانا چاہتے ہیں کہ ان کے اعتماد پر پورے اتریں گے اور ان کی امانتوں کو حقدار تک پہنچاہیں گے۔

    لیاقت بلوچ نے کہا کہ بعض حلقوں میں بے حسی کی کیفیت ہے کرپشن اور لوٹ مار کے ماحول سے لوگ تنگ آچکے ہیں ۔ہم۔ نے زلزلہ کے موقع پر سیلاب کے موقع پر اور پھر کرپشن کے خلاف جماعت کا کردار عوام کے سامنے ہے۔ کرپشن کے حوالے سے پوری قوم پوچھ رہی ہے کہ کرپشن میں ملوث لوگوں کو سزا دی گی یا نہیں ؟۔ آخر کیا وجہ ہے انہوں نے کہا کہ مرکز میں پی ڈی ایم کی حکومت پنجاب کے پی کے ۔ گلگت بلتستان آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومتیں ہیں۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔ عوام ان حکومتوں سے ان کی کارکردگی پوچھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے بہت بڑا نقصان ہوا ہے اس قیامت صغرا کے موقع پر بھی حکمران اور سیاسی قیادت اپنے اپنے سیاسی جلسوں کے اندر مصروف ہیں اور متاثرین سے پہلوتہی اختیار کررہے ہیں۔ آئی ایم ایف کی غلامی نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے ۔مسئلہ کشمیر سے پہلو تہی اختیار کی جارہی ہے۔ ملک اندرونی طور پر عدم استحکام کا شکار ہے۔ جماعت اسلامی متاثرین سیلاب کے ساتھ ہے، ہم متاثرین کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھیں ۔الخدمت فاونڈیشن نے چھ ارب روپے سےزائد تک کی متاثرین کی خدمت کا کام کیاہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ قوم جلسہ جلسہ کھیلنے والوں کو جانتی ہے۔ سیاسی جماعتیں متاثرین سیلاب کو نظر انداز کرکے محض اپنی سیاست کے لیے جلسے منعقد کرکے متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کررہی ہیں۔ انہیں اپنے رویوں کو تبدیل کرنا ہوگا. انہوں نے کہا کہ کرپشن اور بے حسی کے اس ماحول سے عوام مایوس ہیں۔ انہیں ان کے حقوق نہیں مل رہے ہیں ۔ہم متاثرین کی بحالی انہیں میڈیکل ریلیف کےلیے کام کررہے ہیں بیماریاں پھوٹنے کا خطرہ ہے۔اہل خیر آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں ۔

    مافیا کے سامنے حکومت بے بس،عوام کی جیبوں پر ڈاکہ پڑ رہا ہے، لیاقت بلوچ

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن اور جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کی طرف سے ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک لیاقت بلوچ کو پیش کیا گیا جبکہ محمدتاج عباسی اور ضیاءاللہ چوہان نے متاثرین کے لیے امدادی پیکیچ کا اعلان کیا قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے راولپنڈی میں متاثرین سیلاب کےلیے قائم کیے گے امدادی مرکز کا بھی دورہ کیا۔

    مبشر لقمان کا مذید کہنا تھا کہ افواج پاکستان سب سے آگے ہے،ریسکیو آپریشن تو وہی کر سکتے ہیں 

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

  • اتنی تباہی کہ اللہ کی پناہ،آنکھوں دیکھا حال،دل خون کے آنسو روتا ہے،مبشر لقمان

    اتنی تباہی کہ اللہ کی پناہ،آنکھوں دیکھا حال،دل خون کے آنسو روتا ہے،مبشر لقمان

    اتنی تباہی کہ اللہ کی پناہ،آنکھوں دیکھا حال،دل خون کے آنسو روتا ہے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کچھ دنوں سے سیلاب زدہ علاقوں کی کوریج کر رہا ہوں، ابھی تک خیبر پختونخواہ اور سندھ نہیں گیا، پنجاب کے دو صوبے دیکھے اور مجھے واپس آنا پڑا ، امید ہے اگلے دو چار دن میں کے پی یا سندھ دو میں سے ایک جگہ ضرور جاوں گا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جو حال دیکھا خوفناک حال ہے،اب میں سب کے لئے بات کر رہا ہوں، 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، اسکو کلائمنٹ چینج کہا جا رہا ہے لیکن یہ وہ وجہ نہیں اس میں کوتاہیاں ہماری شامل ہیں، ہم نے سب کو ایکسپوز کیا کہ کس طرح سٹون کرشنگ مشین نے دریا کا راستہ ہی بدل دیا، پھر بارش کے بعد سارا پانی آبادیوں میں آ گیا، جس جگہ ہم نے دکھایا انڈس سے اس دن وہاں پر زیادہ پانی پاس ہوا، خود اندازہ لگا لیں کہ پانی کتنا ہوگا، دوسری چیزپانی کی جگہ آبادیاں بننا شروع ہو گئیں اور بستیاں اڑ گئیں،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب ہے، مویشی مر گئے، جب میں نے وہاں دیکھا کہ کسی سیاسی جماعت کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں کوئی امدادی مہم نہیں ہے، افراد اپنی مدد آپ کے تحت کر رہے ہیں، آرمی ریسکیو ، مدد کر رہی ہے، دینی جماعتیں، فلاحی کام کرنے والے لوگ ہیں، کوئی سیاسی نہیں، حکومت کے بنے ہوئے کیمپ گھوسٹ ہیں جو صرف دکھانے کے لئے ہیں، ان لوگوں سے ایسے کاموں کی وجہ سے نفرت ہونا شروع ہو جاتی ہے، میں نے 2010 کا فلڈ کور کیا، ہم عطیات بھی لے کر گئے تھے، ایک ہیلپ لائن کھولی تھی، اس وقت بھی دیکھا تھا، اسوقت زیادہ پانی نے انفراسٹرکچر کو اڑا کر رکھا تھا، اسوقت لوگوں کی بستیاں ، آبادیاں، چھوٹے شہر یہ زیر آب ہیں، میں نے لوگوں سے بات کی، ان میں انتہائی غصہ ہے ، وہ کہتے ہیں کہ اگر یہ سیلاب واقعی قدرتی آفت ہے تو غریبوں کے گھر میں کیوں آتی ہے، امیروں کے گھر میں کیوں نہیں، یہ سوال وہ پوچھنا شروع ہو گئے ہیں،وڈیرے کا ڈیرہ کیسے بچ جاتا ہے، پانی ادھر سے آتا ہے لیکن انکے گھر نہیں جاتا ہمارے علاقے میں پھیل جاتا ہے، یہ سوال ہے جو آج سب متاثرین کے ذہنوں میں ہیں، لاکھوں گھر تباہ اور متاثرین گھروں میں نہیں جا سکتے، لوگ پانی میں بیٹھے ہیں، علاقہ نہیں چھوڑ رہے کیونکہ انکا سامان، مال وہیں ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں حاملہ عورتوں کی بڑی تعداد موجود ہے،پانی پینے کا وہاں موجود نہیں، انکے ساتھ کیا بنے گا، سوا لاکھ ،ڈیڑھ لاکھ بچے جن کی عمر دو سال سے کم ہیں، وہ ماں کا دودھ پیتے ہیں اب ماں کو غذا نہیں مل رہی، بچے کیا پیئیں، بہت مشکلات ہیں، ہر قسم کی غلاظت، بو ہے، سانپ بچھو موجود ہے، انسانی زندگیاں خطرے میں ہیں،

    عارف علوی کا دورہ ڈیرہ غازی خان، سیئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے گھوسٹ کیمپ پر چھاپہ مار کر انتظامیہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا.

    مبشر لقمان کا مذید کہنا تھا کہ افواج پاکستان سب سے آگے ہے،ریسکیو آپریشن تو وہی کر سکتے ہیں 

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

  • ایشیا کپ: سری لنکا نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

    ایشیا کپ: سری لنکا نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

    دبئی:ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کےکپتان نے ٹاس جیت کر افغان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔افغان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

    افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گربز نے 84 اور ابراہیم زادران نے 40 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ نجیب اللہ زادران 17 اور حضرت اللہ زازئی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے دلشان مدو شاناکا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سری لنکا نے 176 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کرلیا۔

    سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس 36 ، پاتھم نسانکا 35 اور دنوشکا گناتھیلاکا 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، راجاپکسا 14 گیندوں پر 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور نوین الحق نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے پہلے ایشیا کپ 2022 کے سپرفور مرحلے کے پہلے میچ میں افغانستان نے رحمٰن اللہ گرباز کے 85 رنز کی بدولت سری لنکا کے خلاف مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 175 رنز بنا لیے۔شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    حضرت اللہ زازئی اور رحمٰن اللہ گرباز نے ابتدائی اوورز میں برق رفتار بیٹنگ کی اور اسکور کو آگے بڑھایا اور 22 گیندوں میں 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔سری لنکا کی جانب سے مادوشانکا نے 46 کے اسکور پر حضرت اللہ زازئی کو آؤٹ کرکے افغانستان کی رفتار کم کرنے کی کوشش کی لیکن گرباز نے مسلسل تیز بیٹنگ جاری رکھی۔

    رحمٰن اللہ گرباز نے 4 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا سکور 16 ویں اوور میں 139 رنز تک پہنچا کر فرنینڈو کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ابراہیم زدران نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 38 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے، انہیں مادوشانکا نے آؤٹ کیا۔

    افغانستان کی جانب سے چوتھے آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد نبی تھے، جو صرف ایک رن بنانے کے بعد تھیکشانا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔نجیب اللہ زدران 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں ڈی سلوا اور مینڈس کے گٹھ جوڑ نے رن آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔راشد خان آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے جو آخری گیند رن آؤٹ ہوئے اور ان کی اننگز 9 رنز پر مشتمل تھی۔

    افغانستان نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 175 رنز بنالیے۔

    اس سے قبل سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ہم نے ہدف کے تعاقب میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور اسی کو دہرانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم میچ میں اچھی شراکت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں اور ہماری توجہ اسی پر ہے۔

    افغانستان کے کپتان محمد نبی کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک اچھا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے۔

    ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند میچوں میں باؤلرز کی کارکردگی سے خوش ہوں اور امید ہے آج بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    خیال رہے کہ ایشیا کپ کے گروپ میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو شکست دے دی تھی۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

    افغانستان: محمد نبی (کپتان)، حضرت اللہ زازئی، رحمٰن اللہ گرباز(وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، نجیب اللہ زدران، کریم جنت، راشد خان، سمیع اللہ شنواری، نوین الحق، مجیب الرحمٰن، فضل الحق فاروقی

    سری لنکا: داسن شناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس (وکٹ کیپر)، چاریتھ اسالینکا، دانوشکا گوناتھیلاکا، بھونوکا راجاپکسا، وانیندو ہسارنگا ڈی سلوا، چمیکا کارونارتنے، مہیش فرنینڈو، دلشان مادوشانکا

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • امریکہ تائیوان کوجدید اوربھاری اسلحہ دینے سے بازرہے،جوابی کارروائی کےلیےتیارہیں:چین

    امریکہ تائیوان کوجدید اوربھاری اسلحہ دینے سے بازرہے،جوابی کارروائی کےلیےتیارہیں:چین

    واشنگٹن: چین اور تائیوان کے تنازعے میں اب امریکہ کے کردار میں نئی صورتحال پیدا کردی ہے _معاملہ امریکہ اور چین کے درمیان براہ راست ٹکراؤ کا پیدا ہو گیا ہے _ امریکہ کا یوں ان کے ساتھ کھڑا ہونا چین کو سخت ناگوار گزرا ہے اب جبکہ امریکہ نے طالبان کو ہتھیار مہیا کرانے کا اعلان کیا ہے کہ چین نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے بڑے صاف لفظوں میں جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے –

    امریکی وزارت خارجہ نے جمعے کو تائیوان کو ممکنہ طور پر 1.1 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ چین نے اس امریکی اعلان کے بعد جوابی اقدامات کی دھمکی دی ہے۔ ان ہتھیاروں میں 60 بحری جہاز شکن میزائل اور فضا سے فضا میں مار کرنے والے 100 میزائل شامل ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تائیوان کے اردگرد کے علاقے میں چین کی جارحانہ فوجی مشقوں کے پیش نظر جمعے کو تائیوان کو اسلحے کی فروخت کے پیکج کا اعلان کیا۔

    اس سے پہلے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تھا۔ ان کا یہ دورہ حالیہ سالوں میں کسی اعلیٰ امریکی عہدے دار کا پہلا دورہ تھا۔ پینٹاگون کی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے ) کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے تائیوان کو فروخت کیے جانے والے اسلحے میں سائیڈ وائینڈر میزائل بھی شامل ہیں، جو فضا سے فضا اور زمین پر حملے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

    ان میزائلوں کی قیمت تقریباً آٹھ کروڑ 50 لاکھ 60 ہزار ڈالر ہے۔ اینٹی شپ ہاروپون میزائل کی قیمت تقریباً 35 کروڑ 50 لاکھ ہے جبکہ تائیوان کے ریڈار نظام میں معاونت کی مالیت 66 کروڑ 50 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیوپنگیو نے کہا ہے کہ تائیوان کو امریکی اسلحے کی ممکنہ فروخت کے نتیجے میں امریکہ اور چین کے تعلقات کو ’سنگین خطرہ لاحق ہو جائے گا۔‘ اطلاعات کے مطابق چینی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’چین صورت حال میں تبدیلی کی روشنی میں سختی کے ساتھ قانونی اور ضروری جوابی اقدامات کرے گا۔‘

    دوسری جانب بائیڈن انتظامیہ نے کہا ہے کہ تائیوان کو اسلحے کی فروخت کا پیکج کچھ عرصے سے زیر غور تھا اور امریکی قانون سازوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کی سینیئر ڈائریکٹر برائے چین اور تائیوان لورا روزن برگر نے ایک بیان میں کہا: ’جیسا کہ چین تائیوان پر دباؤ بڑھاتا جا رہا ہے، جس میں تائیوان کے ارد گرد زیادہ فوجی اور بحری موجودگی بھی شامل ہے اور آبنائے تائیوان میں پہلے سے موجود صورت حال کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ہم تائیوان کو وہ کچھ فراہم کر رہے ہیں جس کی مدد سے وہ اپنی دفاعی صلاحیتیں برقرار رکھ سکے۔‘

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • عالمی برادری پاکستان کے قرضے معاف کردے:سید خورشید شاہ

    عالمی برادری پاکستان کے قرضے معاف کردے:سید خورشید شاہ

    لاہور:وفاقی وزیر آبی وسائل اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے عالمی برادری سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کی اپیل کردی۔وفاقی وزیرخورشید شاہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بھی کہیں گے کہ شرائط پر نظرثانی کرے۔حالیہ بارشوں ا ور سیلاب سے سندھ میں 30 لاکھ کچے مکان اور کپاس کی 70 فیصد فصل تباہ ہوگئی۔

    سیلاب متاثرین سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حکومت لاکھوں گھر دوبارہ تعمیر کرکے نہیں دے سکتی، حکومت 19 لاکھ افراد کو 25 ہزار روپے فی کس دے رہی ہے لیکن لوگ پیسے لے کر انکار کردیتے ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ حالیہ سیلاب دریائی نہیں آسمانی سیلاب ہے، سندھ میں اندازوں سے 600 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔

    وفاقی وزیرنے کہا کہ کالا باغ ڈیم متنازع ہے، اس لئے دوسرے ڈیموں کو ترجیحاً مکمل کریں گے۔توہین عدالت کیس سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو ڈر ہے وہ پھنس جائیں گے اس لئے دھمکیاں دے رہے ہیں، عدالتیں ڈر گئیں تو کل کو ہر کوئی ہجوم کے ساتھ فیصلہ لینے چلا جائے گا۔وفاقی وزیرخورشید شاہ نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مفاد میں کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان عمران خان خود کرچکے ہیں، عمران خان نے کہا تھا کہ عام انتخابات 13 اگست 2023 سے ایک دن بھی پہلے نہیں ہوں گے۔خورشید شاہ نے سوال کیا کہ کیا عدالتوں نے کبھی کسی آئین توڑنے والے کو پھانسی دی ہے؟۔

    پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا حکومت سگریٹ پر ٹیکس لگائے، پاکستان میں دنیا بھر سے سستے سگریٹ ملتے ہیں، سگریٹ پر ٹیکس لگا کر ہمیں 200 ارب روپے حاصل ہوسکتے ہیں۔اس سے قبل لاہورچیمبر آف کامرس میں خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نیلم جہلم بجلی گھر کی بندش نے پسینے چھڑا دیئے ہیں،ہر روز بڑا نقصان ہورہا ہے، مہمند ڈیم پر6 ہفتےمیں دوبارہ کام شروع ہوجائے گا۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ ملک صحیح سمت میں چلایا جائےتو ہم بھیک منگے نہیں بن سکتے،بدقسمتی سے سیاست کو گالی بنا دیا گیا ہے، ہم سیاستدانوں کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں، شکر کریں سیاستدان ہیں، ہر طرف سیاستدان جوابدہ ہے۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • سری لنکامعاشی بحران :’فرار ہونے والے‘ سابق صدر نے واپس آکرپھرسیاست شروع کردی

    سری لنکامعاشی بحران :’فرار ہونے والے‘ سابق صدر نے واپس آکرپھرسیاست شروع کردی

    کولمبو:سری لنکامعاشی بحران :’فرار ہونے والے‘ سابق صدر نے واپس آکرپھرسیاست شروع کردی،جو سیاستدان ملک چھوڑ کر فرار ہوئے تھے ان کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے _سری لنکا میں معاشی بحران کے رد عمل میں صدارتی محل پر ہزاروں مظاہرین کے دھاوا بولنے کے بعد ملک سے فرار ہونے والے سابق صدر گوتابایا راجا پکشے سات ہفتوں کے بعد وطن واپس آ گئے ہیں۔

    سابق صدرگوتابایا راجا پکشے جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب کو بینگکاک سے کولمبو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اترے تھے جہاں پارٹی کے ارکان نے ان کا استقبال کیا۔ ایئر پورٹ سے گوتابایا راجا پکشے کو مسلح فوجیوں کے حصار میں دارالحکومت کولمبو میں واقع سرکاری رہائش گاہ پر پہنچایا گیا جو ان کے لیے بطور سابق صدر مختص کی گئی ہے۔

    جولائی کو گوتابایا راجا پکشے اپنی اہلیہ اور دو گارڈز کے ہمراہ ایئر فورس کے جہاز میں مالدیپ کے لیے روانہ ہو گئے تھے جہاں سے وہ سنگاپور گئے اور وہیں سے انہوں نے ای میل کے ذریعے سپیکر پارلیمنٹ کو استعفٰی بھجوا دیا تھا۔

    سابق صدر کے ملک سے فرار ہو جانے کے بعد بھی مظاہرین صدارتی محل میں موجود رہے تھے اور ان کے استعفے کی خبر سامنے آنے کے بعد انہوں نے جشن بھی منایا تھا۔ خیال رہے کہ سابق صدر کے خلاف کوئی عدالتی مقدمہ یا وارنٹ گرفتاری زیر التوا نہیں ہے۔ ان کے خلاف بطور وزارت دفاع کے سیکرٹری مبینہ بدعنوانی کا واحد عدالتی مقدمہ درج تھا جو 2019 میں صدر منتخب ہونے کے بعد آئینی استثنیٰ کے باعث واپس لے لیا گیا تھا۔

    کئی ماہ سے سری لنکا بدترین معاشی بحران کی زد میں ہے جس کے ردعمل میں ملک بھر میں غیر معمولی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ دیوالیہ ہونے والے ملک سری لنکا میں معاشی بدحالی کا ذمہ دارگوتابایا راجا پکشے اور ان کے اہل خانہ کو ٹھہرایا جاتا ہے

    سری لنکا کی حکومت نے اپنے 51 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کے باعث خود کو دیوالیہ قرار دیا تھا۔ قرض کی کُل رقم میں سے سری لنکا کو 27 ارب ڈالر سنہ 2027 تک واپس کرنا ہیں۔ گوتابایا راجا پکشے کے مستعفی ہونے کے بعد قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی تاہم 20 جولائی کو پارلیمان میں ووٹنگ سے انہیں صدر منتخب کر لیا گیا تھا۔

    جمعرات کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سری لنکا کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے دو ارب 90 کروڑ ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی ۔ آئی ایم ایف نے دارالحکومت کولمبو میں نو دن تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ ’سری لنکا کو شدید بحران کا سامنا ہے۔

    سری لنکا کے لیے نئے پروگرام کا مقصد معاشی استحکام اور قرض کی پائیداری کو بحال کرنا ہے۔‘ صدر رانیل وکرما سنگھے نے رواں ہفتے قرضوں پر قابو پانے کی کوشش کے طور پر ٹیکسوں میں مزید اضافے اور وسیع اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔

    ان کی حکومت پہلے ہی ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں تین گنا سے زیادہ اضافہ کر چکی ہے اور توانائی کی سبسڈی کو ختم کر چکی ہے، جو آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کے لیے ایک اہم شرط ہے۔ سری لنکا غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر نہ ہونے کے باعث ضروری اشیا بھی درآمد کرنے کے قابل نہیں ہے۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • خیبر پختونخوا میں پییلز پارٹی کے رہنماؤں کے گھروں پر حملے،بلاول نے کی مذمت

    خیبر پختونخوا میں پییلز پارٹی کے رہنماؤں کے گھروں پر حملے،بلاول نے کی مذمت

    خیبر پختونخوا میں پییلز پارٹی کے رہنماؤں کے گھروں پر حملے کے آصف زرداری اور وزیرخارجہ بلاول نے مذمت کی ہے

    پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینیٹر اور رکنِ خیبرپختونخواہ اسمبلی کے گھر پر حملے کی مذمت کی ہے ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ سینیٹر شمیم آفریدی اور ایم پی اے امجد آفریدی کے گھر پر حملہ کھلی دہشتگردی ہے یہ ناقابلِ برداشت واقعہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کا ثبوت ہے دہشتگردوں سے ہمدردی رکھنے والی صوبائی حکومت کے باعث خیبرپختونخواہ میں جمہوریت پسند سیاسی کارکنان غیر محفوظ ہیں دہشتگردی میں ملوث دنرندوں کو فوری طور قانون کی گرفت میں لایا جائے سینیٹر شمیم آفریدی اور ایم پی اے امجد آفریدی کو تحفظ فراہم کیا جائے

    سابق صدر آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں سینیٹر شمیم آفریدی اورایم پی اے امجد آفریدی کی رہائشگاہ پرحملےکی مذمت کی اور کہا کہ کوہاٹ میں پی پی کے راہنماؤں کےگھر پر بم حملہ دہشتگردی ہے، خیبرپختون خوا کی حکومت دہشتگرد گروپوں کی حامی ہے،خیبر پختونخوا کی حکومت دہشت گرد گروپوں کی حامی ہے ،پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور ایم پی اے کے گھر پر بم حملہ باعث تشویش ہے، سینیٹر شمیم آفریدی اور ایم پی اے امجد آفریدی کے گھر پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے،

    واضح رہے کہ پی پی پی کے رہنماؤں کے گھر پر دستی بم حملہ اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، حملہ سینیٹر شمیم آفریدی اور ایم پی اے امجد آفریدی کے گھر پر ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور