Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا عمران خان کو "خوش” کرنے کا ایک اور "پروگرام”

    وزیراعلیٰ پنجاب کا عمران خان کو "خوش” کرنے کا ایک اور "پروگرام”

    پرویز الہیٰ نے عمران خان کو "خوش” کرنے کا ایک اور "پروگرام”
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ پنجاب کے سیلاب زدگان کی مدد کی بجائے عمران خان کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں

    عمران خان راضی ہونا چاہئے، عوام مرتی ہے تو مرتی رہے، لوگ کھلے آسمان تلے بے یاردو مدد گار پڑھے رہیں، خواتین ، بچے ، بزرگ سب کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کا انتظار کرتے رہیں لیکن ہمارے حکمرانوں کو جلسوں سے فرصت نہیں، کبھی سرگودھا تو کبھی گجرات میں جلسہ، ار گجرات جلسے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں کام کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کو بھی واپس بلا لیا تھا، پرویز الہیٰ نے راجن پور کا ایک دورہ کیا تھا جس میں سیلاب متاثرین کو چیک دیئے جو ابھی تک کیش نہیں ہو سکے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں پنجاب حکومت کی امدادی ،ریلیف کی سرگرمیاں فیلڈ میں بالکل بھی نظر نہیں آتیں، ٹویٹر پر تصاویر اور ویڈیوز نظر آتی ہیں لیکن علاقوں میں نہ تو تحریک انصاف ہے اور نہ ہی مسلم لیگ ق ، باغی ٹی وی کی ٹیم سیلاب متاثرہ علاقوں میں موجود ہے، کسی بھی علاقے میں پنجاب میں حکمران جماعت ، تحریک انصاف اور ق لیگ کا کوئی کیمپ ںظر نہیں آیا جہاں سے متاثرین کی امداد کی جا رہی ہو

    گزشتہ روز گجرات میں ق لیگ کا جلسہ ہوا جس میں عمران خان نے بھی خطاب کیا، جلسے کے بعد عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ درد دل رکھنے والا بچہ بچہ سیلاب متاثرین کی مدد کر رہا ہے اور یہ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو سی ایم ہاوس سے نکلنے کو تیار نہیں اور دوسری طرف نیازی کی خوشامدی میں گجرات جلسہ کی نگرانی کرنے گجرات پہنچ گیا

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیراعلی پرویز الہی ہیں جنکا کام ہے کہ تونسہ راجن پور میں سیلاب میں پھنسے لوگوں کی مدد کریں لیکن وہ یہ کام نہیں کررہے وہ کام مریم نواز کررہی ہیں جبکہ پرویز الہی مشکل میں پھنسے عوام کی مدد کرنے کی بجائے عمران خان کا کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    دوسری جانب عمران خان کو ہی خوش کرنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے لئے پرعزم ہے۔ حالیہ سیلاب سے بے پناہ تباہی ہوئی ہے۔ سب سے پہلے میں خودسیلاب متاثرین کے پاس پہنچا۔میں نے راجن پو ر، تونسہ،ڈی جی خان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تباہی کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھا-میرے سمیت چیف سیکرٹری سے لیکر پنجاب حکومت کی پوری ٹیم متاثرہ علاقوں میں موجودتھی۔ متاثرہ علاقوں میں اب بھی تسلسل کے ساتھ امدادی سرگرمیاں چل رہی ہیں ریسکیو 1122نے متاثرہ علاقوں میں بے پناہ کام کیا اور بھرپور طریقے سے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ صوبائی وزراء، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے پوری محنت اور کوشش سے بحالی کا کام شروع کیا۔ صاحب حیثیت اور مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ بینک آف پنجاب میں وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے کھولے گئے اکاؤنٹ میں دل کھول کر عطیات دیں عمران خان نے ٹیلی تھون پربھی متاثرین سیلاب کے لئے عطیات دینے کی اپیل کی۔ بینک آف پنجاب کا سسٹم شفاف ہے اور جمع ہونے والی رقم کی مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا گیاہے۔وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم شفاف طریقے سے مستحق لوگوں پر استعمال ہوگا میں یقین دلاتا ہو ں کہ وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم شفاف طریقے سے متاثرہ بہن بھائیوں کی بحالی پر خرچ ہوگی۔

  • سعودی سفیر نے پاکستانی بچے کو والدین سمیت عمرے کی پیشکش کردی

    سعودی سفیر نے پاکستانی بچے کو والدین سمیت عمرے کی پیشکش کردی

    عمرے کے لئے جمع کی رقم سیلاب زدگان کو دینے والے کمسن بچے مصطفیٰ کو سعودی سفیر نے والدین سمیت عمرے کی پیشکش کردی۔

    پشاور میں کمسن بچے کے جذبہ ایثار نے بڑے بڑوں کو مات دے دی، کیوں کہ نرسری کے طالبعلم نے عمرے کے لیے رکھی رقم متاثرین سیلاب کے لیے وقف کردی۔ پشاور کے رہائشی 4 سالہ مصطفیٰ نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے ایک ایک روپیہ جوڑنا شروع کیا، لیکن سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھ کر اس نے اپنی ساری جمع پونجی سیلاب زدگان کی امداد کے لیے لگائے کیمپ میں دے ڈالی۔

    مصطفیٰ اپنا پیسوں سے بھرا غلک لے کر امدادی کمیپ پہنچا تو ایک شخص نے اس کی ویڈیو بنادی۔ کیمپ میں موجود رضا کار ظفر نے جب بچے سے پوچھا کہ تم کیا لائے ہو، تو بچے نے بے ساختہ کہا کہ میں نے عمرے کے لئے پیسے جمع کئے تھے، وہ اللہ کی رضا کے لئے سیلاب زدگان کے لئے دینے آیا ہوں۔ بچے کی قربانی کا جذبہ دیکھ کر کیمپ میں موجود رضاکار بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، اور ان کی آنکھیں بھر آئیں، جب کہ اسی کیمپ میں موجود ایک رضا کار نے اپنی جیب سے بچے کو نقد انعام بھی دے دیا۔

    یہ ویڈیو سبوخ سید نے ٹوئیٹ کی تاہم پاکستان میں قائم سعودیہ سفارت خانہ کی طرف سے رابطہ کرنے پر انہوں نے دوبارہ ٹوئیٹ کی کہ: "سعودی سفارت خانے نے ابھی رابطہ کیا ہے اور وہ اس بچے کو عمرے پر بھیجنا چاہتے ہیں.”

    انڈیپنڈنٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق: آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اور سماجی شخصیت ظفر خٹک نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ان کی سربراہی میں ایک کیمپ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں قائم کیا گیا تھا، جہاں ریکارڈ کی خاطر اکثر منتظمین کیمپ کی سرگرمیوں کو فلم بند کرتے رہتے ہیں۔ ظفر خٹک نے بتایا کہ جب ایک چھوٹا بچہ ہاتھ میں نیلے رنگ کا گُلک لیے سٹیج پر آیا تو وہ چونک گئے۔ انہوں نے بتایا: ’جب بچے سے بات ہوئی اور اس نے یہ کہا کہ یہ اسے اپنے والدین اور رشتہ داروں سے ملنے والے پیسے تھے، جو اس نے عمرے کے لیے جمع کیے تھے، لیکن اب وہ چاہتا تھا کہ یہ پیسے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے استعمال ہوں، تو میں اپنے آنسوؤں کو مزید نہ روک سکا۔‘

    پیسے عطیہ کرنے والا بچہ کون ہے؟

    انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق: جب اس بچے کے والد حکیم زادہ سے جب رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے کا نام احمد مصطفیٰ ہے اور اس کی عمر بمشکل پانچ سال ہے۔ حکیم زادہ نے بتایا کہ وہ بنیادی طور پر ضلع مالاکنڈ کے علاقے تھانڑہ سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم کاروبار اور بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں وہ کئی سالوں سے پشاور میں مقیم ہیں.

  • آئی ایم ایف کبھی نہیں چاہتاکہ پاکستان اس کےشکنجےسےنکلے:شوکت ترین

    آئی ایم ایف کبھی نہیں چاہتاکہ پاکستان اس کےشکنجےسےنکلے:شوکت ترین

    کراچی :تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کوآئی ایم ایف کے شکنجے سے چھڑانے کا تہیہ کررکھاتھا ،مگرہماری چھٹی کرا دی گئی ، ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ستمبر 2022 تک آئی ایم ایف کی چھٹی کرادینی تھی کیوں کہ آئی ایم ایف کبھی نہیں چاہتا کہ پاکستان اس کے شکنجے سے نکل سکے۔

    کراچی پریس کلب میں مزمل اسلم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتےہوئے شوکت ترین نے سخت انداز میں آئی ایم ایف پر تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف تو اپنا چورن بیچتا رہے گا اور کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان اس کے شکنجے سے نکل سکے۔انھوں نے کہا کہ جنوری 2022 تک ہمارے لئے یہ ہی آئی ایم ایف بہت اچھی رپورٹ دے رہا تھا۔ تحریک انصاف کی حکومت میں ہم آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہوجاتے تھے لیکن موجودہ حکمران بالکل لیٹ گئے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    شوکت ترین نے تجویز دی کہ اب حکومت یہ کرے کہ آئی ایم ایف کے پاس جائے اور کہیں کہ ملک میں سیلاب کے باعث ہمیں عوام کو ریلیف دینا ہے، آئی ایم ایف سے شرائط نرم کروائی جائیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ روس سمیت جہاں سے سستا تیل مل سکتا ہے اس کو حاصل کرنا چاہئے اور ٹیکس کا دائرہ بڑھا کر ٹیکس ریونیو بڑھایا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ شوکت ترین کو غدار کہنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ شوکت ترین پاکستان کیلئے تھائی لینڈ سے ایک ملین ڈالر کی نوکری چھوڑ کر آیا۔

    اپنی آڈیو سے متعلق انھوں نے کہا کہ جمہوریت میں اظہار رائے کی آزادی ہوتی ہے اورمیری گفتگو ٹیپ کرنا غیرقانونی ہے۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ کے ساتھ گفتگو کٹ اینڈ پیسٹ اور ڈاکٹرڈ تھی۔اس لیک ٹیپ کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں اور وقت آنے پر یہ کارروائی کروں گا۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

     

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے ٹیپ خود لیک کرکے آئی ایم ایف پروگرام خطرے میں ڈالا اور اگر ان کی نیت صاف ہوتی تو یہ آڈیو ایسے موقع پر لیک نہ کی جاتی،یہ ماضی میں آئی ایم ایف پروگرام پر بہت کچھ بول چکے ہیں تو ہم نے تو انہیں غدار نہیں کہا تھا۔

  • 14 سالہ بچے نے خفیہ ایجنسی کا کوڈ ایک گھنٹے میں حل کر لیا

    14 سالہ بچے نے خفیہ ایجنسی کا کوڈ ایک گھنٹے میں حل کر لیا

    دنیا بھر کی خفیہ ایجنسیاں اہم رازوں کیلئے مشکل ترین کوڈز کا استعمال کرتی ہےتاکہ اسے کوئی اور نہ جان سکے اور یہ معلومات خفیہ ہی رہیں،لیکن تسمانیہ سےتعلق رکھنےوالے 14 سالہ بچےنےماہرین کو حیران کردیابچےچاندی کےایک سکےپرانٹیلی جنس اورسائبرسیکیور ٹی ماہرین کی جانب سے اعداد اور حروف پر مشتمل مشکل ترین کوڈ صرف ایک گھنٹے میں حل کرلیا ہے۔

    واٹس ایپ کی ڈیلیٹ میسجز کے حوالے سے فیچر کی آزمائش

    باغی ٹی وی : آسٹریلین انٹیلی جنس کے ادارے کی جانب سے سائبرسیکیورٹی ٹیم نے 75 ویں سالگرہ پر ایک خصوصی سکہ جاری کیا، 50 پیسے کے اس یادگاری سکے پر ایک کوڈ درج تھا جس کے پانچ مراحل تھےجس کے 4 مراحل ایک بچے نےایک گھنٹے میں حل کر لیےتاہم اس کا پانچواں مرحلہ اب تک کوئی حل نہیں کرسکا ہے۔

    سکے کو ایسے تیار کیا گیا تھا، جس میں کوڈ حل کرنے کے اشارے دونوں طرف موجود تھے، لیکن اسے مرحلہ وار مشکل سے مشکل ترین بنایا گیا تھا، بچے نے جب ایک ہی گھنٹے میں چار مرحلے پورے کر لیے، تو اس نے سب سےزیادہ پریشان ایجنسی ٹیم کو کیا،کیونکہ ماہرین کے مطابق یہ آسان کوڈ ہرگز نہیں تھا۔

    75ویں سالگرہ پر سکے کے دونوں طرف کی تصویر صبح 8 بج کر 45 منٹ پر جاری کی گئی اور عوام سےایک فارم بھرکر کوڈ حل کرنے کا کہا گیا، اور ایک گھنٹے بعد ہی اس کا جواب ایک 14 سالہ لڑکے نےدے دیا اس کا تعلق تسمانیہ سےتھا اوراس نے درست انداز میں چاروں درجے کے کوڈ کا معمہ سلجھالیا تھا خفیہ ایجنسی نے کہا ہےکہ وہ اس لڑکے سے رابطہ کررہی ہے اور اسے ملازمت کی پیشکش کی جائے گی۔

    واٹس ایپ شادی شدہ جوڑوں کا رشتہ بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے،تحقیق

  • اداسی محسوس ہو تو  دریا یا نہر پر چلے جانا مزاج کو بہتر کر سکتا ہے،تحقیق

    اداسی محسوس ہو تو دریا یا نہر پر چلے جانا مزاج کو بہتر کر سکتا ہے،تحقیق

    ندن: ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ جب آپ اداس محسوس کر رہے ہوں تو سیر کے لیے دریا یا نہر پر چلے جانا آپ کے مزاج کو بہتر کر سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : 31 اگست 2022 کو پلس ون ( Plos One journal) نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں مزید کہا گیا کہ نہریں اور دریا کی سیر 24 گھنٹے تک آپ کی صحت کو بہتر بنا سکتی ہیں۔

    گرین لینڈ میں پگھلنے والی برف سطح سمندرمیں ایک فِٹ تک کا اضافہ کرسکتی ہے، تحقیق

    کنگز کالج لندن میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ایسی جگہیں جہاں پانی اور سبزہ زار سمیت جنگلی حیات موجود ہو اس کا ہماری صحت پر صرف سبز ماحول کی نسبت زیادہ بہتر اثرات ہوتے ہیں۔

    محققین نے اربن مائنڈ نامی ایک فون ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ہزاروں لوگوں کی جگہ اور ذہنی صحت کے متعلق اس وقت کے احساسات اکٹھے کیے اس تحقیق میں مجموعی طور پر 299 افراد کے 7,975 جائزے مکمل کیے، جن میں سے 87 افراد ذہنی مسائل میں مبتلا تھے-

    پروفیسر اینڈریا میکلی نے کہا کہ نہروں اور ندیوں میں نہ صرف پانی ہوتا ہے بلکہ درختوں اور پودوں کی بھی کثرت ہوتی ہے، جس کا مطلب ہےکہ سبزے اور پانی سے جُڑے کئی گُنا فوائد کی وجہ سے یہ ماحول ذہنی صحت کو بہتر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نہریں اور دریا متعدد جنگلی حیات کا مسکن ہوتے ہیں اور ایک دوسرے مطالعے سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ جنگلی حیات کے بھی ذہنی صحت پر مثبت اثرات ہوتے ہیں-

    اپنی نوعیت کی منفرد تحقیق کے نتائج میں ذہنی صحت اور دریاؤں اور نہروں کی سیر کے درمیان مثبت تعلق پایا گیا۔ تحقیق میں اس ماحول کا دیگر ماحول کی نسبت تحفظ کا احساس اور سماجی شمولیت کے حوالےسے مثبت تجربہ بھی پایا گیا۔

    رشتہ دار نہ ہونے کےباوجود 2 افراد کی شکلیں ایک جیسی کیوں ہوتی ہیں؟

    وہ لوگ جنہوں نے آبی ذخائر کے قریب زیادہ وقت گزارا انہوں نے دیگر تمام مقامات کے مقابلے میں حفاظت اور سماجی شمولیت کے جذبات کا اظہار کیا، جیسے گھر کے اندر، باہر شہری ماحول میں، یا پانی سے محروم علاقوں کے قریب۔عمر، جنس، تعلیمی سطح اور دماغی صحت کے مسئلے کی تشخیص سمیت متغیرات پر غور کرنے کے بعد بھی یہ ربط برقرار رہا۔

    مطالعہ میں بتایا گیا کہ ذہنی صحت کے مسائل کو منظم کرنے کے لیے سماجی تجویز کردہ پروگراموں میں دریاؤں اور نہروں کے دورے کو شامل کیا جانا چاہیے۔

    میکلی نے مزید کہا، یہ نتائج اس بات کا ثبوت فراہم کرتے ہیں کہ ہم پانی اور بہبود کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور اس تجویز کی حمایت کرتے ہیں کہ نہروں اور دریاؤں کے دورے سماجی تجویز کردہ اسکیموں کا حصہ بن سکتے ہیں، جو دماغی صحت کی حمایت میں کردار ادا کرتے ہیں۔

    زیادہ سوچنا دماغ میں زہریلے کیمیکلز کی نشوونما کا باعث بن سکتا ہے،تحقیق

    مطالعہ کے نتائج میں نوٹ کیا گیا کہ شہری اور دیہی مناظر کی منصوبہ بندی اور تخلیق کرنے کے لیے جو تمام باشندوں کی ذہنی صحت کو سپورٹ کرتے ہیں، ان ماحولیاتی نظام کے اثرات کے بارے میں زیادہ گہرے علم کی ضرورت ہوگی۔

    شرکاء نے اپنے اسمارٹ فونز پر اربن مائنڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کی اور مخصوص تحقیقی مطالعہ تک رسائی کے لیے پاس کوڈ ‘واٹر’ درج کیا۔ انہیں متعدد اسکرینیں دکھائی گئیں جن میں ان کی باخبر رضامندی کی درخواست کرنے سے پہلے مطالعہ کے اہداف کی تفصیل دی گئی تھی۔

    اس کے بعد، شرکاء کو ایک بنیادی سروے مکمل کرنے کی ضرورت تھی جس میں ان سے ان کی عمر، جنس، نسل، تعلیم کی سطح اور دیگر سماجی-آبادیاتی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔

    شرکاء سے 14 دنوں میں، تقریباً 2 منٹ تک جاری رہنے والا ایک مختصر ماحولیاتی لمحاتی جائزہ (EMA) مکمل کرنے کی درخواست کی گئی۔ EMAs کے لیے پش نوٹیفیکیشنز شرکاء کو روزانہ تین بارمختلف وقفوں میں تقسیم کیے گئے-

    تیزی سے بدلتی ہوئی آب وہوا سے دنیا بھر میں انفیکشن بڑھ رہے ہیں،تحقیق

  • ہیبت علی خان نے جان کی پروا نہ کرتے ہوئے دریائے سندھ میں ڈوبتے شخص کی جان بچالی

    ہیبت علی خان نے جان کی پروا نہ کرتے ہوئے دریائے سندھ میں ڈوبتے شخص کی جان بچالی

    ڈیرہ غازی خان کے سابق ڈی سی او، معروف بیورو کریٹ اور سابق ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ہیبت علی خان نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے دریائے سندھ میں ڈوبتے شخص کی جان بچالی

    ہیبت علی خان لاہور سے اپنی گاڑی میں اپنے آبائی گاوں جارہے تھے کہ لیہ کے قریب دریائے سندھ کے کنارے گزرتے ہوئے انہوں نے ایک معمر شخص کو دریا کی موجوں سے لڑتے دیکھا لیکن پانی کے مقابلے میں وہ شخص ہارتا نظر آیا۔ کنارے پر کھڑے افراد لاچار تھے اور چیخ و پکار کر رہے تھے لیکن اس شخص کو بچانے کے لئے دریا میں کودنے کی کوئی ہمت نہیں کررہاتھا۔ ہیبت علی خان نے فور طور پر اپنی گاڑی رکوائی اور دریا میں چھلانگ لگا دی اور تیرتے ہوئے اس معمر شخص کے پاس پہنچے اوراسے بحفاظت کنارے پر لے آئے۔ جب وہ کنارے پر پہنچے تو کھڑے لوگوں نے خدا کا شکر ادا کیا اور ہیبت خان کو دعائیں دیتے ہویے وہاں سے روانہ ہو گئے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

     سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جہاں فوج کی ضرورت ہے وہاں موجود ہے

  • سکھربیراج پر اونچےدرجےکا سیلاب،کوٹری  بیراج کی طرف بڑھنے لگا

    سکھربیراج پر اونچےدرجےکا سیلاب،کوٹری بیراج کی طرف بڑھنے لگا

    سکھربیراج پر اونچےدرجےکا سیلاب ہے جو کوٹری بیراج کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج نے بتایا کہ تونسہ بیراج سے آنے والا 6 لاکھ کیوسک کا ریلا سکھر بیراج میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد 24 گھنٹوں میں سکھر بیراج میں 29 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوگیا ہے –

    بارشوں اورسیلاب نے ایک صدی کاریکارڈ توڑ دیا،یونیسیف

    کنٹرول روم کے مطابق سکھر بیراج سے 5 لاکھ 59 ہزار 998 کیوسک کا ریلا کوٹری بیراج کی جانب جا رہا ہے، پانی کی آمد 5 لاکھ 59 ہزار 998 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہےسکھر اورکوٹری بیراج میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر سکھربیراج سے نکلنے والی تمام نہریں بند رہیں گی۔

    بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک میں24 گھنٹے کے دوران مزید 57 افراد جاں بحق

    دوسری جانب مون سون ہوائیں ایک بار پھر سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں آج بوندا باندی متوقع ہے میٹرلوجسٹ کے مطابق خلیج بنگال میں 9 ستمبر تک گہرا ڈپریشن بن سکتا ہے جو 12 ستمبر تک بھارتی ریاست راجستھان پر اثر انداز ہو سکتا ہےسسٹم کے زیر اثر مون سون ہوائیں ایک بار پھر سندھ میں داخل ہوں گی جس سے تھرپارکر ، ننگرپارکر اور اطراف میں 13 سے 15 ستمبر کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔

    منچھر جھیل پر پانی کا شدید دباؤ،پانی کا رساؤ شروع،لوگ نقل مکانی کرنے لگے

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

  • چکوال میں انسانیت سوز واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج،ملزم گرفتار

    چکوال میں انسانیت سوز واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج،ملزم گرفتار

    چکوال کے علاقہ چوکی بشارت کی حدود میں انسانیت سوز  واقع پیش آیا جس نے انسانیت کو شرما کر رکھ دیا۔

    ضلع چکوال میں گزشتہ روز انسانیت سوز ہونے والے واقعہ کی ایف آئی آر جس میں ایک شخص پر ایسا تشدد کیا گیا جس سے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ،چکوال کے علاقہ چوکی بشارت کی حدود میں پیش آنے والا انسانیت سوز واقعہ کے بعد پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لے لیا

    آڑ کے رہائشی 30 سالہ مدثر کی بیوہ شمائلہ زوار سے شادی کی بات چل رہی تھی جس کا خاوند 4 سال قبل وفات پا گیا تھا اسی سلسلہ میں رشتہ کی بات کرنے کے غرض سے مدثر شمائلہ کے گھر پہنچا جہاں پہلے سے موجود شمائلہ کے رشتہ داروں نے مدثر کو پکڑ لیا اور گھسیٹ کر گھر کے اندر لے گئے جہاں اس کے کپڑے اتار کر مرچوں سے بھرا ڈنڈا اس کے نفس مخصوص برائے پاخانہ میں ڈال کر اسے اذیت دیتے رہے ،

    غیر انسانی سلوک اور وائرل ویڈیو پر ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف نے سخت نوٹس لیا، واقعہ میں ملوث 09 نامزد ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا. ڈی پی او چکوال کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے 03 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں.چکوال پولیس نے ریڈز کرکے 04 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا مرکزی گرفتار شدہ ملزمان میں خالد محمود ولد عبدالرزاق، ثاقب حسین ولد ساجد حسین، فیصل ریاض ولد محمد ریاض اور سلیمان منظور ولد منظور حسین شامل ہیں

    ڈی پی او چکوال کا کہنا ہے کہ بقایا ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی ریڈ کئے جارہے ہیں جنکو بھی جلد ہی گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا. انسانیت سوز واقعہ میں ملوث ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں اور نہ ہی انسان کہلانے کے لائق ہیں۔واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

    معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

  • غیر ملکی فنڈز کی رقم 2013 کے انتخابات میں  تحریک انصاف کی میڈیا مہم کے لیے استعمال کی گئی

    غیر ملکی فنڈز کی رقم 2013 کے انتخابات میں تحریک انصاف کی میڈیا مہم کے لیے استعمال کی گئی

    ابراج گروپ کے سابق مالک عارف نقوی کی جانب سے پاکستان منتقل کی گئی ‘مشکوک’ رقم کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ غیر ملکی فنڈز کی ایک بڑی رقم 2013 کے عام انتخابات کے دوران سابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی میڈیا مہم کے لیے استعمال کی گئی تھی

    ڈان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی حاصل کردہ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ 6 لاکھ 25 ہزار ڈالر ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کے ذریعے منتقل کیے گئے، جو کیمین آئی لینڈ کی رجسٹرڈ آف شور فرم ہے اور عارف نقوی کی ملکیت ہے، جو اس وقت امریکی عدالت میں 1 ارب ڈالر مالیت کی دھوکا دہی کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ ووٹن سے براہ راست پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں موصول ہونے والے 21 لاکھ 20 ہزار ڈالر کے علاوہ ہے، جیسا کہ پارٹی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے 2 اگست کے فیصلے میں درج کیا گیا ہے۔

    دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ رقم ووٹن کرکٹ کے اکاؤنٹ سے ‘دی انصاف ٹرسٹ’ اکاؤنٹ میں بھیجی گئی تھی جسے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست طارق شفیع نے ٹرسٹ کے پہلے چیئرمین کی حیثیت سے کھولا تھا۔ طارق شفیع نے اپنے ایک ذاتی اکاؤنٹ میں 5 لاکھ 75 ہزار ڈالر بھی وصول کیے اور پی ٹی آئی کے اعلان کردہ اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے۔ اب اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرسٹ کے اعلان کردہ مقاصد معاشرے میں شراکتی جمہوریت اور قانون کی حکمرانی، جمہوری اقدار اور سیاسی بیداری کے احساس کو فروغ دینے کے علاوہ صحت کی تعلیم اور سماجی نظم کو فروغ دینے کے لیے مختلف شکلوں میں سرگرمیاں شامل تھیں۔ ٹرسٹ ڈیڈ کی ایک شق میں درج تھا کہ ٹرسٹ، اس کے فنڈز یا جائیداد یا ٹرسٹ کے ساتھ ٹرسٹیز کی وابستگی کسی خاص شخص یا افراد کے گروپ کے ذاتی فائدے کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی۔

    ٹرسٹ کے بینک اکاؤنٹ کے دیگر دستخط کنندگان مرحوم عاشق حسین قریشی اور حامد زمان تھے، جو دونوں عمران خان کے قریبی دوست تھے اور اسے مئی 2012 میں حبیب بینک لمیٹڈ، لاہور کینٹ برانچ میں کھولا گیا تھا۔ دستاویزات میں انکشاف ہوا کہ 8 مئی 2013 کے عام انتخابات سے 3 روز قبل دو میڈیا مینجمنٹ فرموں، یعنی ‘کمیونیکیشن اسپاٹ’ اور ‘گروپ ایم’، کو پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے لیے ٹرسٹ اکاؤنٹ سے بالترتیب 3 کروڑ 60 لاکھ روپے اور ڈھائی کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ مذکورہ اکاؤنٹ صرف ایک ٹرانزیکشن کے لیے استعمال کیا گیا تھا اور اس وقت سے غیر فعال ہے۔

    ایک خیراتی ادارے کے اکاؤنٹ کے ذریعے میڈیا مہم کے لیے فنڈنگ کو پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے، اس کے علاوہ منی لانڈرنگ کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں، یہ رقم الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پوشیدہ رہی۔ ایف آئی اے کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ ٹرسٹ کا اکاؤنٹ کھولنے والے طارق شفیع اور دیگر کو تین بار کال اپ نوٹس جاری کیے گئے لیکن ان میں سے کوئی بھی سامنے نہیں آیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے لیے دو میڈیا مینجمنٹ کمپنیوں کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ‘گروپ ایم’ نے ایف آئی اے کے کال اپ نوٹس کے جواب میں اس بات کی تصدیق کی کہ اسے پی ٹی آئی کی 2013 کے عام انتخابات کی مہم چلانے کے لیے 41 کروڑ 20 لاکھ روپے کی پیشگی ادائیگی موصول ہوئی تھی، جس میں سے 37 کروڑ 50 لاکھ روپے استعمال کیے گئے اور باقی رقم ایک کراس چیک مورخہ 18 ستمبر 2013 کے ذریعے پارٹی کو واپس کر دی گئی۔ یہ رقم مختلف ٹی وی چینلز پر میڈیا اشتہارات پر خرچ کی گئی۔

    اس میں مزید کہا گیا کہ کمپنی نے مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر بڑی سیاسی جماعتوں کو بھی ایسی ہی خدمات فراہم کی ہیں۔ اپنے جواب میں کمپنی نے کہا کہ وہ اس فنڈز کے ذرائع سے آگاہ نہیں تھی جو انہوں نے میڈیا میں لگائے تھے، مختصر یہ کہ کمپنی کا پی ٹی آئی کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلق تھا۔ ایف آئی اے کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ رقم کی واپسی پی ٹی آئی کے حق میں کراس چیک کے ذریعے اس کے غیر اعلانیہ اکاؤنٹ میں کی گئی تھی، جس کا ٹائٹل ‘پی ٹی آئی – نیشنل کمپین آفس’ تھا، جو سابق کے کے اے ایس بی بینک میں کھولا گیا تھا، جو اب بینک اسلامی پاکستان ہے۔

    41 کروڑ 20 لاکھ روپے میں سے ایک بڑا حصہ، 38 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ایک بڑا حصہ کمپنی کو اس اکاؤنٹ سے اب غیر فعال بینک میں ادا کیا گیا تھا جبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کا اکاؤنٹ صرف 34 لاکھ 30 ہزار روپے دینے کے لیے استعمال کیا گیا۔

    تاہم دوسری کمپنی نے جواب جمع کرانے کے لیے کچھ اور وقت مانگا ہے۔ ادھر طارق شفیع پہلے ہی لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرچکے ہیں جس نے ایف آئی اے کو اپنی انکوائری جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی تاہم ان کے خلاف کسی قسم کی منفی کارروائی سے روک دیا تھا۔ طارق شفیع نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ رقم مناسب بینکنگ چینلز کے ذریعے منتقل کی گئی۔

  • کراچی میں 10 ستمبر سےاورنج لائن بس سروس شروع کرنے کا اعلان

    کراچی میں 10 ستمبر سےاورنج لائن بس سروس شروع کرنے کا اعلان

    کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں اورنج لائن بس سروس شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ پر جاری بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ اورنج لائن بس سروس 10 ستمبر سے کراچی کے شہریوں کے لیے شروع کردی جائے گی۔

    منچھر جھیل پر پانی کا شدید دباؤ،پانی کا رساؤ شروع،لوگ نقل مکانی کرنے لگے


    صوبائی وزیر نےکہاکہ اورنج لائن بی آر ٹی (عبدالستار ایدھی لائن) اب کراچی کے شہریوں کے لیے تیار ہے اورنج لائن پراجیکٹ کی 100 فی صد فنڈنگ حکومت سندھ نے کی ہےجبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں یہ کراچی کے لوگوں کے لیے ایک اور تحفہ ہے-

    بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک میں24 گھنٹے کے دوران مزید 57 افراد جاں بحق


    انہوں نے بتایا کہ اورنج لائن کی ٹیسٹ ڈرائیو کا آج سے آغاز کردیا گیا ہ اور 10 ستمبر سے اورنج لائن کراچی کے عوام کے لیے کھول د ی جائے گی اورنج لائن سے اورنگی، بنارس اور نارتھ ناظم آباد سمیت اطراف کے شہریوں کو محفوظ سفری سہولت میسر آسکے گی۔

    امریکی ارکان کانگریس پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے روانہ

    اورنج لائن بس سروس اورنگی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کے شہریوں کو محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرے گی اس کا ایک ایلیوی ٹڈ ا سٹیشن ہےاورتین گریڈ اسٹیشنوں پر10 ایکسلریٹر ہیں 16 پلیٹ فارم اسکرین ڈورز نصب ہیں۔یہ مکمل طورپرسندھ حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والا منصوبہ ہے جو سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ادارے کے تحت چلایا جائے گا۔

    سندھ حکومت نے ورنج لائن منصوبےکےلیے 20 بسوں کی خریداری کی رقم ادا کر چکی ہےاورنج لائن منصوبے کا 99 فیصد انفراسٹرکچر مکمل ہوچکا ہے (اورنگی ٹاؤن سے میٹرک بورڈ آفس)۔ اورنج لائن کے لیے کوریڈور کے اندر کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو شروع ہو گئی ہے۔

    سوات میں سیلاب مگرپی ٹی آئی ارکان اسمبلی ابھی تک غائب ہیں‌

    64 سے زیادہ مسافر ایک وقت میں ایک بس میں سفر کریں گے 31 نشست اور تقریباً 34 معاون ہینڈلز کے ساتھ کھڑے اور معذور افراد کے لیے دو نشستیں رکھی گئی ہیں۔ یہ بسیں بین الاقوامی سطح کے مطابق ہیں جن میں وائی فائی اور موبائل چارجنگ پورٹس سمیت تمام سہولیات موجود ہیں اورنج بس ریپڈ ٹرانزٹ کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

    متوقع سواریوں کی تعداد 24,000 یومیہ ہوگی لیکن یہ نظام یومیہ 30,000 مسافروں کو پورا کرتا ہے۔اورنج لائن بس سروس کا منصوبہ ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن آفس (اورنگی ٹاؤن) سےجناح یونیورسٹی برائےخواتین کراچی (نزد میٹرک بورڈ آفس) تک 3.88 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گا جس میں 4 بی آر ٹی اسٹیشنز اور 1 ڈپو (پاپوش قبرستان سے ملحق) شامل ہیں اس منصوبےکےتحت کل 20 بسیں چلیں گی اور 40 ڈرائیور دو شفٹوں میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

    خاندان کے بیشتر افراد کھو دینے والی بچی سے وزیراعظم کی ملاقات