Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اس عدالت کے خلاف جتنا کمپین کرنا ہے کریں کوئی فرق نہیں پڑتا،اسلام آباد ہائی کورٹ

    اس عدالت کے خلاف جتنا کمپین کرنا ہے کریں کوئی فرق نہیں پڑتا،اسلام آباد ہائی کورٹ

    اسلام آباد ہائی کورٹ ،صحافیوں کو ملک بھر میں ہراساں کرنے کے خلاف پی ایف یو جے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی پی ایف یو جے قیادت وکیل شاہ خاور کے ساتھ عدالت پیش ہوئے ،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کچھ چار جانے مانے صحافیوں نے کہا کہ میری ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پھر سے واضح کردوں کہ اس عدالت کے خلاف جتنا کمپین کرنا ہے کریں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہر قسم کی کمپین چلائی گئی اور چلاتے ہیں مگر یہ عدالت متاثر نہیں ہوتی، سچ نے ایک دن باہر ہی انا ہے،صحافیوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ جو کررہے ہیں کیا وہ درست ہیں؟ ہر عدالت کی رپیوٹ ان کے فیصلوں اور کنڈکٹ سے ہوتی ہے ، کسی جج کا کچھ چھپتا نہیں، کورٹ رپورٹرز بہتر جانتے ہیں، جس نے جو کرنا ہے کرے فرق کوئی نہیں پڑتا، مگر سوچیں کہ آپ کیا کررہے ہیں، کاشف عباسی یہاں موجود ہیں انہوں نے اس عدالت پر بھرپور تنقید کی، آپ اس عدالت پر جتنا تنقید کرے اس عدالت کو خوشی ہوتی ہے، عدالت تنقید سے کبھی کسی کو نہیں روکے گی، مگر صحافی صرف اتنا بتائے کہ یہ عدالت کس طرف ہے، بڑے صحافی مجھے بتا رہے ہیں جس چیز کا مجھے نہیں پتہ، مگر وہ قوم کو بتا رہے ہیں،وقت اور تاریخ بتائے گی کہ یہ عدالت کس طرف ہے،نہ یہ عدالت پہلے کسی چیز سے متاثر ہوئی اور نہ اب ہوگی،میرے خیال میں یہ واحد عدالت ہے جس پر ہر قسم کی کمپین چلائی گئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تنقید اس عدالت کی طاقت ہے، شاہ خاور ایڈوکیٹ نے کہا کہ صحافیوں پر کراچی اور اسلام آباد میں مقدمات درج کئے گئے، درخواست گزار کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیا اور پھر عدالت نے ڈسچارج کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس عدالت کو تین سالوں سے لگ رہا ہے کہ صحافی ہی اس ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، آج تک ہم آئین کو مکمل طور پر بحال نہ کرسکے، اگر اس ملک میں آئین مکمل طور پر بحال ہو تو سب کچھ ٹھیک ہوگا،افضل بٹ نے عدالت میں کہا کہ آپ نے فیصلہ دیا تھا کہ صحافیوں کے حوالے سے ایف آئی اے اور پی ایف یو جے معاملات دیکھے، آپکا وہی فیصلہ بیچ آگیا کہ اب دوسری جگہ پر مقدمات ہورہے ہیں، صدر اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایک صحافی کو پولیس نے گرفتار کیا پانچ دن تشدد کرکے پاس رکھا،پولیس نے پھر صحافی کو ایف آئی اے کو دیا پھر پانچ دن وہاں رہا، یہ حکومت ہی ہے جو یہ سب کررہی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے آپ اس عدالت کو نہیں چھوڑ رہے ہیں، افضل بٹ نے کہا کہ صحافیوں کو اٹھایا جارہا ہے ، دبایا جارہا ہے، اس معاملے کو روکے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جن کیسسز کے حوالے دئیے گئے اتفاق سے وہ سارے کیسسز اس عدالت میں زیر سماعت ہیں، اس خط میں مطیع اللہ جان، اسد طور، ابصار عالم، گل بخاری و دیگر کے نام تھے، لالا اسد پٹھان نے کہا کہ صابر شاکر اور ارشد شریف بھی ایگزائل میں اس ملک سے چلے گئے، عدالت نے کہا کہ اس خط میں یہ نام ہے کیونکہ وہ 2021 میں آیا تھا اب نیا کوئی خط آئے تو اس میں شاید یہ نام ہو، اس معاملے پر جرنلسٹس ایسوسی ایشن، پارلیمنٹ اور وفاقی حکومت کو سوچنا ہوگا، اقوام متحدہ ہمیں یہ سب کیوں بتا رہا ہے،کیا کوئی چیف ایگزیکٹو کہہ سکتا ہے کہ ہمیں ان چیزوں کا نہیں پتہ، تین سال کہتے رہے یہ عدالت کسی کا دوست ہے اب دوستی تبدیل ہوگئی تو کہتے ہیں کسی اور کا دوست ہے، آپ کو عدالت ہی نہیں آنا چاہیے وفاقی حکومت کو یہ معاملہ دیکھنا چاہیے، عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ لکھ کر دے دیں کہ یہ ریاست نہیں ہے ختم ہو گئی ہے،اقوام متحدہ کا رپٹ وار والا خط ان سب کے لیے بہت ہے، کیا موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ رپٹ وار کا ایک اور خط ہمارے پاس آئے، آئین کی بحالی کے لئے فریڈم آف سپیچ پر قدغن نہیں ہونی چاہیے، اس عدالت کے حوالے سے ہمیشہ غلط کمپئین چلائی گئی ہیں

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    اینکر کاشف عباسی نے کہا کہ آپ کے حوالے اچھی باتیں بھی ہوتی رہی، آپ کے آنے کا ہی انتظار تھا،افضل بٹ نے کہا کہ پانچ تاریخ تک ان کو منع کرے کہ کسی کو گرفتار نہ کرے، جس پر عدالت نے کہا کہ عدالت ایسی کوئی بلنکٹ آرڈر جاری نہیں کرسکتی، شاہ خاور نے کہا کہ وزارتِ داخلہ سے صحافیوں سے متعلق مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا جائے، عدالت نے کہا کہ اس عدالت کا دائرہ اختیار صوبائی حکومتوں تک تو نہیں ہیں، وکیل نے کہا کہ یہ عدالت وفاقی وزارت داخلہ سے ریکارڈ منگوا لیں، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ وہ لسٹ بتائیں کہ کونسے صحافی ہیں جن کے ساتھ ایسے واقعات ہورہے ہیں،ایگزیکٹو بنیادی حقوق کی فراہمی میں ناکام ہوگئے، صحافیوں کو ملک بھر میں گرفتار اور ہراساں کیا جارہا ہے،

  • ایشیا کپ:پاکستان اورہانگ کانگ کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

    ایشیا کپ:پاکستان اورہانگ کانگ کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

    دبئی: ایشیا کپ ٹی20 کے آخری گروپ میچ میں آج پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا-

    باغی ٹی وی : پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے ناک آؤٹ ہو گا اور جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کا ایشیا کپ 2022 کا سفر ختم ہو جائے گا۔

    پاکستان اور ہانگ کانگ کو اپنے پہلے گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دونوں ٹیمیں مجموعی طور پر 3 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 0-3 سے شکست دے رکھی ہے تاہم یہ تمام میچز ون ڈے فارمیٹ میں کھیلے گئے تھے۔

    گزشتہ روز بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ سے باہر کر دیاایشیا کپ میں 3 ٹیمیں دوسرے مرحلے تک رسائی حاصل کر چکی ہیں جن میں بھارت، افغانستان اور سری لنکا شامل ہیں سپر فور کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج پاکستان اور ہانگ کانگ کے ناک آؤٹ میچ کے بعد ہوجائے گا۔

  • سبی اور بولان میں قومی شاہراہ پر پھنسے مسافروں کے لیے شٹل ٹرین کا آغاز

    سبی اور بولان میں قومی شاہراہ پر پھنسے مسافروں کے لیے شٹل ٹرین کا آغاز

    سبی اور بولان میں قومی شاہراہ پر پھنسے مسافروں کے لیے شٹل ٹرین کا آغاز کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : جی ایم محکمہ ریلوے نے کہا ہے کہ سیلاب کے باعث سبی کوئٹہ قومی شاہراہ بولان میں مختلف مقامات پر بہہ گئی تھی اور ایک ہفتے سے ٹریفک کی روانی متاثر تھی تاہم اب شٹل ٹرین سروس مسافروں کو سبی سے مچھ اور مچھ سے سبی تک لے کر جائے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین سے ملنے کیلئے دورہ گلگت بلتستان

    انہوں نے کہا کہ مسافروں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا اور شٹل ٹرین سے مسافروں کو اپنی منزل مقصود تک پہنچنے میں آسانی ہو گی قومی شاہراہ پر پھنسی مال بردار گاڑیوں کا سامان، سبزیاں اور فروٹ لے جانے کے لیے الگ بوگی لگائی گئی ہے۔

    جی ایم ریلوے نے کہا کہ شٹل ٹرین سبی میں موجود مسافروں کو مچھ اور بولان میں پھنسے مسافروں کو سبی منتقل کرے گی اور سبی کوئٹہ قومی شاہراہ کی بحالی تک روزانہ کی بنیاد پر شٹل ٹرین چلائی جائے گی ہراک کے قریب مچھ ریلوے پل بہہ جانے سے ٹرین کوئٹہ تک نہیں جا سکتی تاہم مچھ ریلوے پل کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کا دنیا سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ

    دوسری جانب ملک میں بدترین سیلابی صورت حال اور ریلوے ٹریک پانی میں ڈوبے جانے کے باعث پنجاب سے کراچی آنے کے لیے ٹرین آپریشن تاحال معطل ہے، جس کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ ہفتے سے زائد دورانیے سے مسافر بذریعہ ٹرین کراچی تک سفر سے محروم ہیں۔

    ٹرین آپریشن بحال نہ کیے جانے کے باعث مسافروں کومشکلات کا سامنا ہے، جو ٹکٹیں واپس کروانے کے لیے ریلوے اسٹیشنز کا رُخ کررہے ہیں۔ دوسری جانب ٹکٹس ری فنڈ ہونے کی وجہ سے محکمہ ریلوے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم ختم،ہدف پورا نہ ہو سکا

    وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایت پر موٹروے پولیس کی سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کا کام جاری ہے، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود ذاتی طور پربحالی اور امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں، قومی شاہراہ پر اوتھل کے ایریا لنڈا برج سے شہوانی ہوٹل کے درمیان روڈ ٹوٹی ہوئی ہے، کوئٹہ میں پل کو نقصان پہنچنے کی وجہ سےٹریفک کو پرانا بیلیی روڈ سے گزارا جارہا ہے، سکھر میں قمب چوک سے مہران ہائی وے تک ٹریفک کا رش ہے، کنڈیارو میں ہیلانی اور کوٹری کے قریب ٹریفک کا رش ہے، قومی شاہراہ پر خیران اور خیرا موری کے قریب کے ٹریفک کو متبادل راستے پر منتقل کیا گیا ہے، شاہ پور جہانیاں اور سودجا کے قریب ٹریفک کا رش ہے، لاڑکانہ میں مورو بائی پاس تاج پمپ پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا ہے، کرم خان کنڈارو درہم نصیر آباد کے قریب سیلاب کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا ہے، لاڑکانہ جنت چوک کے قریب سیلاب اوررش کی وجہ سے ٹریفک کے بہاوء میں تعطل ہے، موٹروے پولیس ٹریفک کے بہاوء کو جاری رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، موٹروے پولیس دوسرے قومی اداروں کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں مصروف ہے، قومی شاہراؤں پرقائم فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا اور مفت ادویات مہیا کی جا رہی ہیں،فلڈ ریلیف کیمپوں میں موٹروے پولیس کے پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات موجود ہیں،وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایات پرسیلاب زدگان کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں،

  • شہباز گل نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

    شہباز گل نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

    بغاوت پر اکسانے کے الزام میں قید پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست دائر کردی ہے.

    بغاوت پر اکسانے کے الزام میں قید تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی ہے۔ شہباز گل نے درخواست میں ایس ایچ او کوہسار،سٹی مجسٹریٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ 9 اگست کو تھانہ کوہسار پولیس نے گرفتار کیا، 17 اگست کو پمز کے سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا، اڈیالہ جیل اور پمز کے میڈیکل بورڈ کے مطابق تشدد کے شواہد ملے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ شہبازگل کی درخواست پر سماعت پیر کے روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کریں گے۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے اسلام آباد کی سیشن عدالت میں بھی درخواست ضمانت دی تھی، تاہم عدالت نے اسے مسترد کرکے خارج کردیا تھا۔ شہباز گل کے وکیل برہان معظم نےعدالت میں دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا تھا کہ اُن کے موکل اپنے بیان کے حوالے سے پیدا ہونے والی کسی بھی غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وکیل برہان معظم نے اپنے دلائل میں کہا کہ شہباز گل معافی مانگنے کیلئے بھی راضی ہیں لیکن عدالت یہ بھی دیکھے کہ اُن کی گفتگو کے مختلف نکات کو اٹھا کر کس طرح بغاوت کا الزام لگایا گیا۔

    واضح رہے کہ: شہباز گِل نے نجی ٹی وی چینل ’اے آر وائی‘ کے ایک پروگرام میں متنازع گفتگو کی تھی جس کی بنیاد پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا دوسری جانب یہ پروگرام نشر ہونے کے بعد پیمرا نے چینل کی نشریات معطل کر دی تھی اور ٹی وی انتظامیہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

  • وزیراعظم  شہباز شریف کا سیلاب متاثرین سے ملنے کیلئے دورہ گلگت بلتستان

    وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین سے ملنے کیلئے دورہ گلگت بلتستان

    وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف کا آج بروز جمعہ 2 ستمبر سیلاب متاثرین سے ملنے کے لیئے گلگت بلتستان کا دورہ.

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت بلتستان آمد پر سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور جاری ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔ دورے سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے وزیراعظم کو گلگت میں بارشوں اور سیلاب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ تاہم بعد ازاں وزیرِ اعظم غذر جائیں گے اور متاثرہ علاقوں کے فضائی جائزے کے بعد متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ گاؤں بوبر جائیں گے۔

    گلگت بلتستان میں سیلاب سے تقریبا درجنوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں، اور اب تک 7406 ملین سے زائد کے نقصانات ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جی بی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ اب تک سیلاب سے درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    جی بی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے 22 پاور ہاؤسز کو نقصان پہنچا جس میں سے 19 عارضی طور پر بحال کردیے گئے۔ 49 سڑکوں کو نقصان پہنچا جن میں سے 41 عارضی طور پر بحال کردی گئیں، پینے کے پانی کی 78 سپلائیز کو نقصان پہنچا، 65 عارضی طور پر بحال کردی گئیں۔

    علاوہ ازیں 500 آب پاشی کے چینلز کو نقصان پہنچا، 340 عارضی طور پر بحال کردی گئیں، 56 پلوں کو نقصان پہنچا جن میں سے 43 عارضی طور پر بحال کردیے گئے۔ جی بی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب سے 7406 ملین کے نقصانات ہوئے ہیں۔

    ضلع گلگت کی وادی گوروجگلوٹ، بارگو اور سیاحتی علاقہ نلتر میں سیلاب نے تباہی مچا دی تھی۔ نلتر کا سیلابی ریلہ گلگت کو بجلی فراہم کرنے والے 18 میگاواٹ بجلی گھر میں داخل ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے گلگت شہر کی بجلی 48 گھنٹوں تک معطل رہی تھی گوروجگلوٹ میں دریا کا رخ نشیبی علاقوں کی طرف جس کے باعث مزید نقصان کا اندیشہ جبکہ گلگت کے شمال کی جانب گاؤں بارگو میں سیلاب آنے کی وجہ سے لوگوں کی زرعی اراضی اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    ضلع غذر کے کئی گاؤں جن میں درمدر گاؤں، فمانی، مومن آباد اشکومن، گلوداس، چرتوئی گوپس، طاؤس یاسین، مجاور اشکومن، پکورہ اشکومن، برنداس اشکومن شامل ہیں، میں بھی مختلف درجے کے سیلاب آئے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے مختلف مقامات پر سڑکیں بلاک ہیں اور ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا.

  • سیلاب متاثرین کیلئے جانیوالا امدادی سامان فروخت کرنیوالا گرفتار

    سیلاب متاثرین کیلئے جانیوالا امدادی سامان فروخت کرنیوالا گرفتار

    سیلاب متاثرین کیلئے جانیوالا امدادی سامان فروخت کرنیوالا گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں سیلاب سے تباہی مچی ہوئی ہے

    سیلاب زدگان کے لئے پاکستانی قوم دل کھول کر عطیات دے رہی ہے، پاک فوج، حکومت، رفاہی ادارے سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں ایسے میں کچھ ایسے واقعات بھی پیش آ رہے ہیں جو نہیں ہونے چاہئے تھے، سیلاب متاثرین کے لئے جانے والی امداد کو فروخت کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے،سیلاب زدگان کے لیے جانیوالا سامان کباڑیہ کو فروخت کرنے پر ٹرک ڈرائیور گرفتارکر لیا گیا

    واقعہ پنجاب کے علاقے بھکر میں پیش آیا،پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو منرل واٹر ،آٹا اوردیگرسامان کباڑیہ کو فروخت کرنے پر گرفتار کیا پولیس نے سیلاب متاثرین کا سامان لیکر کباڑیے کو بھی گرفتار کرلیا ہے

    علاوہ ازیں چارسدہ میں سیلاب متاثرین کی امداد اکھٹا کرنے کے لیے این او سی لازمی قراردیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ این جی اوز، فلاحی ادارے اورمخیر افراد فلاحی کاموں کے لیے پیشگی اجازت نامہ لینگے ،چارسدہ میں فلاحی کاموں کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی اجازت لی جائے گی،

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    قبل ازیں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں معصوم اور سادہ لوح خواتین سے امدادی رقوم ہتھیانے والے 140 ملزمان گرفتار کرلئے گئے آئی جی سندھ کو رپورٹ پیش کردہ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 93 مقدمات میں 202 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جبکہ بقیہ 62 نوسرباز ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے، سیلاب سے متاثرہ سادہ لوح خواتین سے امدادی رقوم ہتھیانے کے معاملے پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصراورایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا جائے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے مراکز پر ضلعی سطح پر سیکیورٹی کو غیر معمولی بنایا جائے، ایسے تمام مرکز پر خواتین پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ لیڈی ہیلتھ ورکرزکی خدمات کو بھی ممکن بنایا جائے سادہ لوح مستحق خواتین سے جعلسازی اور دھوکہ دہی کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے

  • 8 ستمبرکو نہال ہاشمی اور طلال چودھری کورٹ جائیں گے، محمد زبیر

    8 ستمبرکو نہال ہاشمی اور طلال چودھری کورٹ جائیں گے، محمد زبیر

    8 ستمبرکو نہال ہاشمی اور طلال چودھری کورٹ جائیں گے، محمد زبیر

    مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ شوکت ترین کہہ رہے تھے کہ آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنا ہے،آئی ایم ایف کی میٹنگ طے تھی، آپ کو پتہ تھا اس کی اہمیت کیا تھی،شوکت ترین کی گفتگو پر حیرت ہوئی ،وہ وزیرخزانہ رہ چکے ہیں،بہت سے لوگ کہتے ہیں یہ سوچ عمران خان کی ہے،

    کراچی پریس کلب میں نہال ہاشمی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ معاہدے کو سبوتاز کرنا پاکستان کے مفاد میں نہیں تھا،حکومت میں آنے کے راستے واضح ہیں، الیکشن کا انتظار کریں،سیلابی صورتحال میں 3 کروڑ لوگ متاثر ہوئے ہیں،عمران خان جلسوں میں حکومت پر حملوں کے بجائے ان کا ساتھ دیں رسیدیں دکھا دیتے ہیں تو پھر 5ارب روپےجمع کرنے کے دعوے پر یقین کریں گے 8 ستمبرکو نہال ہاشمی اور طلال چودھری اسلام آباد ہائی کورٹ جائیں گے،پی ٹی آئی کو آئی ایم ایف پروگرام پر اختلاف تھاتو کھل کر کہتے،

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    قبل ازیں ن لیگی رہنما، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کون دیوار سے لگارہا ہے عمران خان نام بتا ہی دیں تو بہتر ہے انتظار کیوں کررہے ہیں پہلے امریکی سازش تھی پھر قتل کی دھمکی تھی اقتدار چلا جائے تو آدمی ایسی بہکی بہکی باتیں کرتا ہے آپ کے پاس صوبائی حکومتیں ہیں عوام کی بہتری کیلئے کام کریں دیوار سے کون لگا رہا ہےعوام کو بتا دیں انہیں دیوار سےعوام لگائیں گے

  • راولپنڈی میں بچوں کی تبدیلی کا معاملہ؛ والد نومولود بیٹی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا

    راولپنڈی میں بچوں کی تبدیلی کا معاملہ؛ والد نومولود بیٹی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا

    راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال میں بچوں کی تبدیلی کا معمہ حل ہوگیا، نومولود لڑکی اب بھی بچوں کی نرسری میں موجود ہیں جب کہ لڑکے کا والد ہونے کے دعویدار سے شناختی کارڈ کی کاپی کرانے کے بہانہ سے گیا اور پھر واپس نہیں آیا۔

    راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال میں بچوں کی تبدیلی کا معاملہ حل ہوگیا جس کی انکوائری مکمل ہونے پر انتظامیہ نے ایل ایچ وی کو ذمہ دار قرار دیا اور غلطی کرنے والی ایل ایچ وی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن تھیٹر کی ہیڈ نرس کے بارے میں لاہور وزارت صحت کو لکھ کر بھیج دیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق لڑکے کا دعویدار خاندانوں میں سے ایک کیس سے پیچھے ہوگیا ہے جب کہ پانچ رکنی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کے بعد نومولود بچے کو (لڑکے) کو حقیقی والدین کے حوالے کردیا ہے۔

    اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ جس خاندان نے تھانہ میں درخواست دی تھی ان کو اسپتال دوبارہ بلایا گیا تھا جب کہ لڑکے کا والد ہونے کے دعویدار سے شناختی کارڈ کی کاپی کرانے کے بہانہ سے گیا اور پھر واپس نہیں آیا، جس کے باعث نومولود لڑکی ابھی بھی بچوں کی نرسری میں موجود ہے، جس کا خیال رکھ رہے ہیں۔ انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ باچا خان جس نے پولیس میں رپٹ درج کرائی اور اب بھاگ گیا اس کے لیے پولیس حکام کو لکھا جایے گا لیکن جب تک والدین نہیں آئیں گے تب تک بچی ہمارے پاس موجود ہے۔

    خیال رہے کہ راولپنڈی کے مقامی اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں بیٹی جبکہ دوسری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، نومولود بچوں کی تبدیلی کے بعد دونوں خاندانوں نے بیٹی لینے سے انکار کردیا تھا۔ دونوں خاندانوں کا دعویٰ تھا کہ بیٹا ان کا ہے، راولپنڈی پولیس نے معاملہ حل کرنے کے لئے دونوں مولود بچوں اور ان کے والدین کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • عمران خان کے دور میں 20 ہزار ارب کا قرض بڑھا،مفتاح اسماعیل

    عمران خان کے دور میں 20 ہزار ارب کا قرض بڑھا،مفتاح اسماعیل

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم نے مشکل وقت میں مشکل فیصلے کیے ،مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور پھر خلاف ورزی کی،آئی ایم ایف کے پاس فوری جانا چاہیے تھا،کرونا آیا توآئی ایم ایف میں بریک آیا، ورلڈ بینک نے امداد دی،

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ساڑھے17بلین ڈالر کا ہو گیا پاکستان میں آبادی بڑھ گئی ہے، معیشیت کا حجم بھی بڑھ گیا پرویز مشرف کے دور میں 8.1اعشاریہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا ،میرا نام ای سی ایل میں تھا پاسپورٹ بنوایا اورروانہ ہوا،حکومت سنبھالنے کے بعد فورا آئی ایم ایف سے رابطہ کیا،کاروباری طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لارہےہیں،حکومت میں آنے کے بعد آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ترجیح تھی میں 2بار کراچی سےالیکشن لڑا اور ہار گیا،اب بھی الیکشن ہارا تو میں دوبارہ نہیں لڑونگا،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17اعشاریہ 5ارب ڈالر ہے ،مالیاتی خسارہ 5ہزار ارب روپے کا ہے،عمران خان کےدور میں 20 ہزار ارب کا قرض بڑھا،اسٹیٹ بینک نے شرخ سود 15فیصد کردی ہے،

    وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا میں 4.5ارب ڈالر کا قرض بھی معاف ہوا،ہمیں آئی ایم ایف سے بات کرنے میں مشکل ہوئی،پاکستان نے اب تک پورٹ سےٹیکس حاصل کیا،پاکستان میں ٹیکس دینے کو کوئی تیار نہیں ببل گم کا جو خام مال ہے اسکی درآمدی ڈیوٹی دی جاتی ہے،پاکستان میں 80 فیصد مینو فیکچرر پیداوار کر کے مال فروخت کرتے ہیں،ایک سرمایہ کار نے پلاسٹک فیکٹری لگا نے کی بات کی اور 20 سال کیلئے ٹیکس میں رعایت مانگ لی ،ہم نے ایک ماہ سے ایکسپورٹ نہیں بڑھائی اور امپورٹ کم کردی،ہمیں اپنے اخراجات کنٹرول کرنے ہونگے،ماضی کی حکومت نے جو قرض لیا اس سے زیادہ خرچ کردیا،ن لیگی حکومت نے بجلی کی پیداوار ڈبل کردی ،سیلاب کے بعد کوئلہ بھی 6 گنا مہنگا ہوگیا ،پی ٹی آئی نے سب سے بڑی غلطی کی، 5 روپے بجلی اور پیٹرول پر سبسڈی دی،جتنا بھی پیٹرول مہنگا ہوتا ہے اسکا پیسہ میرے گھر نہیں جاتا،ہمیں دنیا میں جاکر قرض مانگنےمیں شرم آتی ہے،پاکستان اب دیوالیہ نہیں ہوگا 28 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ کے تحت دئیے ہیں، خیبرپختونخوا میں دالیں، لائیو اسٹاک اور کاٹن کی فصلیں متاثر ہوئیں ،گنا کی فصل 20 فیصد خراب ہو گئی، پیاز اور اول کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں،شوکت ترین نے جو معاہدہ کیا اسمیں سیلز ٹیکس بڑھتا تھا،ہم نے لیوی میں اضافہ کیا اسوقت لیوی 37روپے سے زائد کردی،اسوقت ہم ڈیزل کو مہنگا نہیں کرسکتے شرمندہ ہوں ہماری حکومت میں تاریخی مہنگائی ہوئی ،مجھے اپنی پارٹی سے مخالفت کا سامنا ہے پنجاب میں ہماری پارٹی کو نقصان ہوا ،

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

  • برطانوی رکن پارلیمنٹ کا دنیا سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کا دنیا سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے حالیہ بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث دنیا سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں جاری بیان میں کلاڈیا ویب نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، دنیا پاکستان کے قرضے معاف کرے قرض واپس لینے کے بجائے دنیا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے بحران کا معاوضہ ادا کرے۔

    دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پاکستان کیلئے 50 ملین درہم کی فوری امداد کی ہدایت کر دی

    کلاڈیا ویب نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے دوران مغربی سیاسی رہنماؤں کی خاموشی ایک اخلاقی جرم ہے یہ وقت پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونے کا ہے ہمیں عالمی موسمیاتی ٹیکس کی ضرورت ہے تاکہ عالمی امیروں کو دنیا میں ماحولیاتی نقصانات کی ادائیگی کی جا سکے۔

    گرین لینڈ میں پگھلنے والی برف سطح سمندرمیں ایک فِٹ تک کا اضافہ کرسکتی ہے، تحقیق

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا کو پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونا چاہیے،آج ،ابھی اور فوری طور پر۔


    قبل ازیں کلاڈیا ویب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ پاکستان گرین ہاؤس عالمی اخراج کے صرف ایک فیصدحصے کا ذمہ دارہے مگر ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے-


    برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری لالچ کی قیمت چکانے پر مجبور ہے قطب شمالی کے بعد سب سے زیادہ گلیشیئرز پاکستان میں ہیں جن کی تعداد7 ہزار 253 گلیشئرز ہیں، تمام گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

    ملائیشیا کی سابق خاتون اول کروڑوں ڈالر رشوت کے الزام میں مجرم قرار


    دوسری جانب برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے مزید ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا ہے برطانوی ہائی کمیشن نےکہا ہےکہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے برطانوی امداد میں اضافہ کردیا گیا ہے، سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے برطانیہ مزید ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ امداد دےگا پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے برطانوی امداد میں اضافےکا اعلان برطانوی وزیر خارجہ نے کیا ہے۔

    برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہےکہ برطانیہ پہلے ہی پندرہ لاکھ پاؤنڈ فوری امداد کا اعلان کر چکا ہے، برطانیہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ایک تہائی پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے، سیلاب میں گھرے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بچانےکے لیے ہرممکن امداد دیں گے، ڈیڑھ کروڑ پاؤ نڈ کا یہ امدادی پیکج بھی ہماری ان کوششوں کا حصہ ہے۔

    برطانیہ:نسلی اورمذہبی انتہاپسندی نے1لاکھ 20 ہزاراقلیتی افراد کوملازمتیں جھوڑنے…