Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ہماری پہلی ترجیح سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنا ہے،وزیر خارجہ بلاول

    ہماری پہلی ترجیح سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنا ہے،وزیر خارجہ بلاول

    پورا پاکستان بارشوں سے بری طرح متاثر،سکھر میں بلاول کی زیر صدارت ڈونر ایجنسیوں اور ڈپلومیٹس کا اجلاس

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی صدارت میں ڈونر ایجنسیوں اور ڈپلومیٹس کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں سفیروں اور ڈونر ایجنسیوں کے نمائندے شریک ہیں ،اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ، وفاقی وزیر خورشید شاہ،ڈی جی ایف ایم او آفتاب چودھری، ڈی جی کرائسز مینجمنٹ یونٹ میاں عاطف، ممبر این ڈی ایم اے محمد ادریس شریک ہیں

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان بارشوں سے بری طرح متاثر ہوا ہے ،جولائی میں 308 اوراگست میں 784 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں،گڈو اورسکھر بیراجز پر اونچے درجے کے سیلاب سے ڈرینج سسٹم کام نہیں کر رہا، سیلاب میں کچے اور پکے کےعلاقے ڈوبے ہیں،لوگ بے گھر ہوگئے ہیں،سندھ میں آباد کاروں کے 335441 ملین روپے کی فصلیں تباہ ہو گئے ہیں، سندھ میں بھر میں بارشوں کی باعث وسیع تر روڈ نیٹ ورک ختم ہو گیا

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہم ریسکیواورریلیف کے مرحلےمیں ہیں،ہم ان ساری صورتحال کا مقابلہ کریں گے، عالمی سطح پر بھی بہت اچھا رسپانس آرہا ہے،نقصانات کے تخمینے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا،کئی گھروں اورروڈانفراسٹرکچر کونقصان پہنچا ہے،امدادکی اپیل پرعالمی برادری کا زبردست ردعمل آیا ہے،چاروں صوبوں میں متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،عالمی برادری کو بتایا ہے کہ سیلاب سے پاکستان کتنا متاثر ہوا ،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدا مات کر رہے ہیں،ہماری پہلی ترجیح سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنا ہے،

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے 5 اضلاع میں قائم 38 ریلیف کیمپوں میں 11ہزار 784متاثرین کو ٹھہرایا گیا ہے کیمپوں میں متاثرین کو خوراک،پانی اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں،ضلع شرقی میں قائم 13 کیمپوں میں 5 ہزار691 متاثرین کو رکھا گیا ہے،ضلع غربی کے 6 کیمپوں میں 2 ہزار 488 متاثرین کو ٹھہرایا گیا،ضلع کورنگی میں ایک کیمپ ہے جہاں 400 متاثرین کو رہائش فراہم کی گئی ،ضلع ملیر کے09 ریلیف کیمپوں میں 2589 متاثرین موجود ہیں،

    دوسری جانب پییلز پارٹی پنجاب کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امدادی کیمپ وسطی پنجاب میں آپریشنل ہو چکے ہیں۔وسطی پنجاب کی 100تحصیلوں میں 124سے زائد ریلیف کیمپ لگائے ہیں۔پنجاب ایگزیکٹو اور ذیلی ونگز کے صدور امدادی کیمپوں کو مانیٹر کر کے رپورٹ دینگے۔ متاثرین کیلیے خوراک،پانی،دودھ،کپڑے اور عطیات جمع کر رھے ہیں کارکن گھر گھر اور مارکیٹوں میں جا کر بھی عطیات اکھٹے کرینگے عطیات کا چیک اور امدادی اشیاء چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیش کرینگے۔میرے حلقہ کا ایک پورا گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گیا ہے پیپلز پارٹی متاثرین کی بحالی میں اپنی تمام توانائیاں صرف کریگی تکلیف کی گھڑی میں اپنے ملک اور متاثرہ بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کر لیا ہے

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

  • افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا ایک سال مکمل ہونے پر شاندار جشن

    افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا ایک سال مکمل ہونے پر شاندار جشن

    کابل: افغانستان سے امریکی قیادت میں غیر ملکی افواج کے انخلا کا ایک سال مکمل ہونے پر طالبان کی جانب سے جشن منایا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : منگل کی شب کابل میں آسمان آتش بازی سے جگما اٹھا جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں دارالحکومت کابل کو رنگ برنگی لائٹوں سے روشن کیا گیا ہے جب کہ آج بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔


    کابل میں تین سلطنتوں کے خلاف فتوحات کا جشن منانے کے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ ان سلطنتوں میں سابق سوویت یونین اور برطانیہ بھی شامل ہیں۔

    سرکاری عمارتوں اور اسٹریٹ لائٹس پر طالبان کے سینکڑوں سفید پرچم لگائے گئے ہیں دارالحکومت کابل میں سابق امریکی سفارت خانے کے قریب مسعود اسکوائر پر طالبان سفید پرچم اٹھائے دکھائی دیئے جبکہ وہ شہر بھر میں گاڑیوں کے ہارن بجاتے ہوئے گشت کرتے رہے۔


    افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کی خوشی میں بگرام ایئر بیس پر شاندار ملٹری پریڈ منعقد ہوئی، وزیراعظم محمد حسن اخوند مہمان خصوصی تھے، وزیر دفاع، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ سمیت امارت اسلامیہ کی کابینہ اور اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی-


    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر میں پوری قوم اور جہاد کے متاثرین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


    انہوں نے کہا کہ مجاہدین کو آگاہ ہونا چاہیے کہ جہاد کی تمنائیں رائیگاں نہیں جاتیں، قوم کو مت بھولیں، اللہ تعالی پر توجہ دیں، لوگوں کی تھکاوٹ پر غور کریں اور انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔
    https://twitter.com/IslamicEmiirate/status/1564577635488899073?s=20&t=UTyvIQyhFBdJmL6CPtvsRg

    اس موقع پر افغانستان کی نگراں حکومت کا کہنا ہے کہ ملک سے امریکی افواج کے انخلا کی پہلی سالگرہ کے موقع پر دنیا افغانستان کے حوالے سے معقول پالیسی اپنائے گی اور اس کی علاقائی سالمیت کا احترام کرے گی۔


    واضح رہے کہ امریکہ کی تاریخ کی طویل ترین جنگ کا خاتمہ گزشتہ برس ہوا تھا اور 31 اگست کی آدھی رات غیر ملکی افواج کا انخلا مکمل ہوا تھا جس سے دو ہفتے قبل ہی طالبان نے افغانستان کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔

    امریکہ نے اس 20 سالہ طویل جنگ کا آغاز 11 ستمبر 2001 میں نیویارک میں ہونے والےحملوں کے تناظر میں کیا تھا۔اس جنگ کے دوران لگ بھگ 66 ہزار افغان فوجی اور 48 ہزار شہری ہلاک ہوئے جبکہ امریکی سروس کے دو ہزار 461 اراکین بھی مارے گئےاس کے علاوہ دیگر نیٹو ممالک کے ساڑھے تین ہزار سے زائد فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

    افغانستان میں طالبان کی حکومت کو اب تک کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا۔ طالبان کی حکومت پر عالمی دباؤ ہے کہ وہ انسانی حقوق خصوصاً خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور سخت قوانین میں نرمی لائیں۔

    افغانستان کے تقریباً تین کروڑ 80 لاکھ افراد بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ کیوںکہ ملک کے اربوں ڈالر کے اثاثے منجمد ہیں اور غیرملکی امداد ختم ہو رہی ہے۔

  • مجھے لگتا ہے شوکت ترین پر خط لکھوانے کے لئے دباو تھا،سلیم مانڈوی والا

    مجھے لگتا ہے شوکت ترین پر خط لکھوانے کے لئے دباو تھا،سلیم مانڈوی والا

    پیپلزپارٹی کا شوکت ترین، محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کی لیکڈ آڈیو کال پر رد عمل سامنے آیا ہے

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے شوکت ترین پر اس طرح کی بات کرنے اور خط لکھوانے کے لئے دباو تھا، شوکت ترین خود سمجھدار ہیں اور ان چیزوں کو اچھے طریقے سے سمجھتے ہیں، شوکت ترین کو معیشت پر سیاست نہیں کرنی چاہئے یہ وہ خود بھی ہمیشہ کھتے رہے ہیں، شوکت ترین ملک وزیر خزانہ رہے ہیں اور وہ آئی ایف سے ڈیل کرنے کا تجربہ بھی ہے،شوکت ترین پر آخر کیا دباو تھا کہ انہوں نے اس طرح کی بات کی، محسن لغاری میرے ساتھ سینیٹر رہ چکے ہیں شوکت ترین سینیٹر میری فنانس کمیٹی کے رکن بھی ہیں،محسن لغاری نے شوکت ترین سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ یہ اقدام ریاست کے خلاف تو نہیں ہوگا،

    قبل ازیں ن لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہمیں جو تکالیف ملیں سو ملیں، ہم نے کبھی آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا ،شوکت ترین کو گرفتار کرکے تفتیش کرنی چاہیے تا کہ عمران خان کی کارستانیوں کو بے نقاب کیا جائے، عمران خان کو اس لیے سزا نہیں ملنی کے وہ پاپولر ہے؟ آپ کے پاس کونسا پاپولر ہونے کا پیمانہ ہے، اگر شہباز گل سے آزادانہ تفتیش ہونے دیتے تو شوکت ترین والی بات سامنے نہ آتی، اس فتنے کو روکنے کے لیے بہترین وقت ہے کہ شوکت ترین کو گرفتار کر کے آزادانہ تفتیش کی جائے،عمران خان کو سامنے لایا جائےتاکہ پتا چلے کہ اس کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں،

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    پٹرول کی قیمت 30 روپے مہنگی،تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

  • متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کیلئے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری

    متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کیلئے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری

    متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کی جانب سے پاکستان میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں.

    وزارت دفاع کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ متحدہ عرب امارات کی جانب سے دوسرا امدادی طیارہ بجھوانے کے ساتھ پاکستان میں انسانی بنیادوں پراپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ امداد کی دوسری کھیپ میں پاکستان سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے مزید امدادی سامان، پناہ گاہوں کا سامان، انسانی امداد، خوراک اور ادویات شامل ہیں۔ سیلاب زدہ پاکستان کی امداد کے لیے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی ہدایت کے مطابق امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    مسلح افواج نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پرامدادی سامان کی نقل و حمل میں اپنی دستیاب صلاحیت کی وجہ سے امداد کی نقل و حمل کے لیے فوجی طیارے وقف کررکھے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے امداد ‘متحدہ عرب امارات کے 50کے اصول’ کے آرٹیکل نمبر 9 کے تحت فراہم کی جارہی ہے، اس آرٹیکل کے تحت غیر ملکی انسانی امداد کو دوست ممالک کے حوالے سے ملک کی اخلاقی وابستگی کا ایک لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے.

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارت نے ہمیشہ پاکستان کی بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے لہذا اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس سے قبل بھی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجوایا گیا تھا اور یو اے ای نے سیلابی صورتحال میں پاکستان کو تنہاء نہیں چھوڑا ہے.

    پاکستان موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث لاکھوں مکان تباہ اور لوگ بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ سیکڑوں کی اموات ہوچکی ہے۔ سیلاب زدگان کی بحالی اور ریلیف کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی تھی جس پر متحدہ عرب امارات نے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچائی گئی تھی جسے وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی احسن اقبال نے نور خان ایئربیس پر وصول کیا تھا، گزشتہ امداد میں میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء ضرویہ شامل تھیں جبکہ یو اے ای کی طرف سے مزید امدادی سامان 15 طیاروں کے ذریعے آئندہ چند دنوں میں پاکستان پہنچایا جانے کا بھی کہا گیا تھا.

    واضح رہے متحدہ عرب امارات ایسا ملک ہے جس نے ہمیشہ پاکستانکی مدد ہے اور ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ان کے دارلحکومت ابوظہبی میں ہمیشہ پاکستان کی آزادی کے دن کے حوالے سے بہترین تقاریب کا انقعاد کیا جات ہے جبکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ ورثے اور کثیر الجہتی تعاون پر مبنی بہترین برادرانہ دو طرفہ تعلقات قائم ہیں. یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے جو فقیدالمثال ترقی کے مدارج طے کیے ہیں وہ متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان کی دور اندیش قیادت کے بغیر ممکن نہیں تھے. اس عظیم رہنما کو پاکستان سے بہت لگاؤ ​​تھا۔ انہوں نے پاکستان میں بہت سے سماجی و اقتصادی منصوبوں میں ذاتی دلچسپی لی اور پاکستانی ورکرز کو متحدہ عرب امارات میں کام کرنے کا موقع دیا – یہ پاکستانی، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ لہذا متحدہ عرب امارات میں ان کے جانشین رہنما شیخ زاید کے طے کردہ اعلیٰ معیارات کی پیروی کر رہے ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے کوشاں ہیں

    متحدہ عرب امارات درحقیقت سات مملکتوں کے اتحاد کا نام ہے۔ یہ جزیرہ عرب کی مشرقی ساحلی پٹی پر واقع ہے۔ امارات کی تاریخ تجارت سے جڑی ہوئی ہے جو 630 میں اس خطے میں داخل ہوئی، اس کا ساحل یورپی جارحیت پسندوں کے زیر قبضہ تھا۔ یہ علاقہ انیسویں صدی میں برطانوی استعمارکے کنٹرول میں رہا، یہاں تک کہ جواہرات اور ہیروں کی کھیپ برآمد ہوئی پھر انیسویں صدی کے اواخر اور بیسویں صدی کے اوائل میں اسے خود مختاری مل گئی۔
    اس کے بعد امارات نے گرمیوں میں خلیجی عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے، جبکہ کھجوروں کی کاشت سردیوں میں آمدنی کا ذریعہ ہوتی ہے۔ بیسویں صدی کے درمیان کے عشرے تک یہ سلسلہ جاری رہا، اس دوران تیل کمپنیوں نے تیل کی تلاش کی۔ خام تیل کی پہلی کھیپ سنہ 1962 میں ابوظہبی سے برآمد ہوئی، اسے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے استعمال کیا گیا۔

    برطانوی استعمار کے خلیج سے دستبرداری کے اعلان کے ساتھ ہی ابو ظہبی ، دبئی ، شارجہ ،عجمان ، ام القواین اور فجیرہ کے حکمرانوں کے مابین یک معاہدہ طے پایا۔ 2 دسمبر 1971 ء کو متحدہ عرب امارات کے نام سے مشہور فیڈریشن کا قیام عمل میں آیا اور اگلے ہی سال میں ساتویں امارت راس الخیمہ نے اس اتحاد میں شمولیت اختیار کی۔

  • کارِسرکار میں مداخلت مقدمہ درج 6 ملزمان گرفتار جبکہ 2 ملزمان فرار

    کارِسرکار میں مداخلت مقدمہ درج 6 ملزمان گرفتار جبکہ 2 ملزمان فرار

    کارِسرکار میں مداخلت مقدمہ درج 6 ملزمان گرفتار جبکہ 2 ملزمان فرار

    تھانہ سرسید اسٹریٹ کرائم فورس جواء کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو پکڑا تو ملزمان کے ساتھیوں نے اسٹریٹ کرائم فورس کے جوانوں سے مزاحمت کی اور حملہ کردیا اور ذیادہ تعداد میں ہونے کی وجہ سے گرفتار ملزمان کو چھڑوانے میں کامیاب ہو گئے ڈیوٹی پر موجود اسٹریٹ کرائم فورس کے جوانوں نے تھانہ سے بیک اپ منگوایا اور پولیس پر حملہ کرنے والے اور ملزمان کو چھڑوانے والے شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا

    گرفتار ملزمان میں سعید الرحمان ولد غلام محمد ، محمد ذاکر ولد حاجی مشرف خان ، عزت خان ولد ولی محمد ، صابر خان ولد احمد خان ، ثاقب نظر ولد نظر حسین ، گل حسن ولد عبدالرحیم شامل ہیں جبکہ 2 ملزمان ظہیر اور ایاز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جنکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف مزاحمت کارِسرکار کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا

    دوسری جانب اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی کا کار چھینے والے ملزمان کے ساتھ مقابلہ ہوا ہے، اے وی ایل پولیس اسٹیشن کی ٹیم مشتبہ کاریں چیک کرنے میں مصروف تھیں کہ ایک کار سوزوکی ویگنار برنگ سلور کو مشکوک جان کر روکنے کا اشارہ کیا تو کار میں سوار ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی، اپنی حفاظتِ خود اختیاری میں پولیس کی جوابی کاروائی سے ملزمان زخمی حالت میں گرفتارہوئے۔ جبکہ پولیس پارٹی کسی بھی جانی نقصان سے محفوظ رہی۔

    ملزمان کریم اور اوبر کی کار بُک کراکر چھین لیتے تھے، جن سے چھینی ہو کار و ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔ دیگر ساتھی ملزمان کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں (1)مولا بخش سرگئی ولد مانجھی سرگئی (زخمی) (2) حسنین علی ولد امجد علی اعوان (زخمی) شامل ہیں، ملزمان سے (1) سوزوکی ویگنار نمبر، LEB-18-4294 مقدمہ الزام نمبر 282/2022 جرم دفعہ 397/392/34 تھانہ گڈاپ سٹی ،(2) دوعدد پستول برآمد کئے گئے ہیں

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    حکومت کیخلاف بولنے والے صحافیوں کی تھانے میں برہنہ پریڈ،تصویر وائرل

    رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

    دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

  • جاپان میں 4 سال تک کے بچوں کیلئے ملازمت

    جاپان میں 4 سال تک کے بچوں کیلئے ملازمت

    ٹوکیو: جنوبی جاپان میں 4 سال تک بچوں کیلئے ملازمت کے دروازے کھل گئے، جس میں انہیں تنخواہ کے بجائے دودھ اور ڈائپرز فراہم کیے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیٹاکیوشو نامی نرسنگ ہوم نے ملازمت کا اشتہار دیا کہ انہیں بچوں کو بھرتی کرنا ہے تاہم ان کی عمر چار سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

    فیس جمع نہ ہونے کے باعث کالج کا سرٹیفیکٹ دینے سے انکار،طالبعلم نے خود کشی کر لی

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو والدین یا سرپرست کو نرسنگ ہوم سے کنٹریکٹ پر دستخط کرنا ہوں گے جس کے تحت بچے اپنے موڈ کے مطابق جب چاہیں کام پر آ سکتے ہیں جبکہ انہیں بھوک، نیند یا کسی اور وجہ سے بریک لینے کی بھی اجازت ہوگی۔

    بچے نرسنگ ہوم میں 100 سے زائد بزرگ افراد کو خوش رکھنے کی ڈیوٹی پر معمور ہوں گے، جن کی عمریں 80 برس یا اس سے زائد ہیں۔

    نرسنگ ہوم کی سربراہ کیمی گونڈو نے کہا کہ اب تک 30 سے ​​زائد بچوں کو سائن اپ کیا جا چکا ہے، جنہیں 100 سے زائد رہائشیوں کو خوش کرنے کا کام سونپا گیا ہے جو زیادہ تر 80 کی دہائی میں ہیں۔

    بہت زیادہ گرم چائے یا کافی پینے سےغذائی نالی کے کینسر کا تقریباً تین گناہ خطرہ بڑھ…

    بچوں کا محض نظارہ ہی ہمارے رہائشیوں کو مسکراہٹ دیتا ہے،” انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ "کوئی شفٹ روسٹر یا کچھ بھی نہیں ہے-

    گونڈو نے کہا کہ بچے ہر وقت اپنی ماؤں کے ساتھ رہتے ہیں۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے انہیں پارک میں سیر کے لیے لے جایا جا رہا ہو رہائشی بھرتی ہونے والوں سے خوش دکھائی دیتے ہیں اور انہیں خوش آمدید کہتے ہیں، بات چیت کرتے ہیں،یا انہیں گلے لگاتے ہیں اب تک، اسکیم نے بہترین نتائج دیئے ہیں کچھ بچے ہمارے رہائشیوں کےساتھ بہت اچھےطریقے سےملتے ہیں، وہ اب حقیقی دادا دادی اور پوتے کی طرح ہیں۔

    10 سال میں بننے والی غیر قانونی عمارت سیکنڈوں میں زمین بوس

  • فتنے کوروکنے کیلیے وقت ہے کہ شوکت ترین کو گرفتارکیا جائے،جاوید لطیف

    فتنے کوروکنے کیلیے وقت ہے کہ شوکت ترین کو گرفتارکیا جائے،جاوید لطیف

    فتنے کوروکنے کیلیے وقت ہے کہ شوکت ترین کو گرفتارکیا جائے،جاوید لطیف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے ملک بھر میں تباہی ہوئی سیلاب اور بارشوں سے ملک بھر میں بڑا معاشی نقصان ہوا،لوگ جاں بحق ،جانور بہہ گئے، مکانات منہدم ہوئے قوم نے بہت سی آفات کا مقابلہ کیا ،اس وقت ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے،

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت ،ریاستی ادارے سب ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں ریلیف کے بعد اگلا مرحلہ متاثرین کی بحالی کا ہے،بارشوں اور سیلاب سے فصلیں تباہ ہوگئیں ،مواصلاتی نظام درہم برہم ہوا، حکومتیں ،مخیر حضرات،پوری قوم کار خیر کے لیے کمر بستہ ہوجائیں،عالمی برادری ہماری تکلیف کا احساس کرتے ہوئے ہماری مدد کررہی ہے،پاکستان میں 4 حکومتوں کو کنٹرول کرنے والی پارٹی حرکتوں سے باز نہیں آرہی آئی ایم ایف کا ریلیف شادیانے بجانے والا نہیں یہ عارضی ریلیف ہے،حکومت پاکستان کو سری لنکا بنانے سے بچانے کی کوششیں کررہی تھی

    خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بھی آئی ایم ایف کا معاہدہ خراب کرانے کی کوششوں میں مصروف تھا،پی ٹی آئی کے ارکان بھی آئی ایم ایف کا معاہدہ خراب کرانے میں مصروف تھے شوکت ترین سے اس طرح امید نہیں تھی وہ ایسا کریں گے،وزیر اعظم ہاوس میں سیلاب کی صورتحال پر اجلاس ہوا،اس جلاس میں آرمی چیف اور وزرائے اعلی ٰ بھی تھے،اس وقت خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی ٰشریک نہیں ہوئے،آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کو بھی شرکت کرنے نہیں دیا گیا، ریلویز کے انفرانسٹرکچر کو بہت زیادہ نقصان ہوا،سبی میں ایک پل ٹوٹ چکا ہے جس کی بحالی کے لیے کام کررہے ہیں ،ترکی سے 4 ٹرینز آرہی ہیں ،ایک روانہ ہوگئی ہے،تفتان میں ایران سے سامان آئے گا اور این ڈی ایم کے حوالے کیے جائیں گے، توہین عدالت کی اجازت نہیں ہونی چاہیے

    شوکت ترین کو گرفتار کرکے تفتیش کی جائے، جاوید لطیف
    ن لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہمیں جو تکالیف ملیں سو ملیں، ہم نے کبھی آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا،شوکت ترین کو گرفتار کرکے تفتیش کرنی چاہیے تا کہ عمران خان کی کارستانیوں کو بے نقاب کیا جائے، عمران خان کو اس لیے سزا نہیں ملنی کے وہ پاپولر ہے؟ آپ کے پاس کونسا پاپولر ہونے کا پیمانہ ہے، اگر شہباز گل سے آزادانہ تفتیش ہونے دیتے تو شوکت ترین والی بات سامنے نہ آتی، اس فتنے کو روکنے کے لیے بہترین وقت ہے کہ شوکت ترین کو گرفتار کر کے آزادانہ تفتیش کی جائے،عمران خان کو سامنے لایا جائےتاکہ پتا چلے کہ اس کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں،

    وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پاکستان انتہائی مشکل وقت سے گزر رہا ہے، کہا گیا سیاسی نقصان کر رہے ہیں، شہرت خراب ہورہی ہےادراک تھا ہمارا سیاسی نقصان ہورہا ہے ،ہمارا مانناتھا سیاسی نقصان کور ہوجائے گا، پاکستان کو نقصان نہ ہو،ہم تکلیف میں ضرور آئےلیکن مشکل فیصلوں کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، فواد چودھری نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط نہیں مانیں گے،شوکت ترین اورتیمور سلیم جھگڑا کی گفتگو سے پہلے فواد چودھری نے بیان دیا، ہمارے ادارے قومی ہیں، فوج، نیوی ایئر فورس ہمارے ہیں،یہ کہنا حکومت نظر نہیں آرہی تو یہ سب ادارے حکومت کے ہیں، خیبرپختونخوا میں بارشیں ہوئیں جا نہیں پا رہے ،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں امداد کے لیے ہیلی کاپٹرز نہیں لے جاسکتے،مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،عمران خان کا توشہ خانہ کیس تو اپنی جگہ چل رہا ہے، اس پر بھی باتیں کی جارہی ہیں،وزیراعظم رہنے والے شخص کو علم نہیں کہ مجسٹریٹ کیا ہے،

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    پٹرول کی قیمت 30 روپے مہنگی،تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

  • مجھے فخر ہے، میرا تعلق اس قوم سے ہے. — ثمینہ کوثر

    مجھے فخر ہے، میرا تعلق اس قوم سے ہے. — ثمینہ کوثر

    آج ایک تصویر پر نظر پڑی تو میں ایک دم سوچنے پر مجبور ہوگئی کہ میرا تعلق کس قدر خوش نصیب ، بہادر ، نڈر اور مضبوط حوصلوں والی قوم سے ہے ، جس کے جذبوں کو کبھی بھی شکست نہیں دی جاسکتی ، میری قوم کے جذبوں کو کوئی شکست دے بھی نہیں سکتا ۔ یہ وہ قوم ہے کہ جب اللہ تعالی کی طرف سے زلزلے یا سیلاب کی صورت میں آزمائش آئے تو یہ قوم پھر بھی ثابت قدم رہتی ہے ۔ اگر اس قوم پر اندرونی اور بیرونی طور پر جنگ شروع ہو جائے تو بھی یہ قوم ثابت قدم رہتی ہے ۔ مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق ایسی قوم سے ہے جہاں مصیبت بعد میں آتی ہے اور لوگ پہلے متحد ہو جاتے ہیں ، لوگ اپنے ذاتی اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کا دست و بازو بننے کی کوشش کرتے ہیں ، مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق اس قوم سے ہے جسے میں نے 2008 ء کے زلزلے میں بھی متحد ہوتے دیکھا تھا ، مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق اس قوم سے ہے جسے میں نے ملک بھر میں سیلاب کی وجہ سے ایک بار پھر متحد ہوتے ہوئے دیکھا ہے ۔

    ایمان والوں کی یہ پہچان ہے کہ وہ اپنے اوپر دوسروں کو ترجیح دیتے ہیں ۔ آج ایسی ہی ایک تصویر پر نظر پڑی جس میں صاف نظر آ رہا ہے کہ کاغذ اٹھانے والا ایک بچہ ، محنت مزدوری کرنے والا ایک بچہ ، دن رات محنت کرکے اپنے خاندان کی پرورش کرنے والا بچہ ، اپنی دن بھر کی مزدوری سیلاب زدگان کی امداد میں دے رہا تھا ، یہ تصویر دیکھ کر میرا سر فخر سے بلند ہوگیا اور مجھے اپنی قوم کے ایمان پر رشک آنے لگا کہ جس قوم کے مزدور بچے ایسا مضبوط ایمان لئے پھر رہے ہوں کہ وہ اپنے اوپر دوسرے بہن بھائیوں ، مجبور اور بے بس بہن بھائیوں کو ترجیح دے رہے ہوں یقینا ان لوگوں کا ایمان قابل رشک ہی ہے کیوں کہ یہی وہ لوگ ہیں جن کے ایمان کامل ہیں ، قدرتی آفات جب آتی ہیں تو اپنے ساتھ کچھ اچھے اثرات بھی لے کر آتی ہیں ، جب میری قوم کا شیرازہ بکھر رہا ہو ، جب لوگ ایک دوسرے کے دست و گریباں ہوں ، جب سیاست دان ایک دوسرے کو نوچ کھانے کو تیار ہوں ، جب پوری قوم ایک دوسرے کے ساتھ حسد ، لالچ اور خود غرضی میں مبتلا ہو ، جب بہن بھائی اور بھائی بھائی ایک دوسرے کے جانی دشمن بن رہے ہوں ، جب لوگ ایک دوسرے کو سننے اور سمجھنے کی بجائے ایک دوسرے کے گلے کاٹنے کو تیار ہوں ، تو اس وقت وقت اللہ تعالی ایسی آزمائش میری قوم پر بھیج دیتا ہے اور پھر یہی ایک دوسرے کے جانی دشمن ، ایک دوسرے کی مدد کرتے نظر آتے ہیں ۔ ایک دوسرے کے جانی دشمن اپنے اوپر دوسروں کو ترجیح دیتے نظر آتے ہیں ۔ پھر اسی طرح میری قوم کا ہر مزدور ، چاہے وہ بچہ ہو یا بڑا اپنی دن بھر کی محنت اپنے مجبور ، بے بس اور لاچار مسلمان بھائی کو دیتا ہوا نظر آتا ہے ۔ ہاں مجھے فخر ہے میری قوم پر کہ ان کے ایمان اس طرح مضبوط ہیں کہ یہ مدینہ کے انصار کی طرح مہاجرین کو اپنا بھائی بنا لیتے ہیں ، ان کی ضروریات کو اپنی ضروریات سمجھتے ہیں ، خود کچھ کھائیں یا نہ کھائیں اپنے بھائی ، اپنے بے بس مسلمان بھائی کو ضرور دیتے ہیں ، ہاں میں نے ایسی ہی مشکلات اور حادثات میں اپنی قوم کو یکجا ہوتے دیکھا ہے ، ان بکھرے ہوئے ذروں کو مضبوط چٹان بنتے دیکھا ہے ،

    ہاں میں نے مصیبت کی ہر گھڑی میں اپنی قوم کو رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر سوچتے ہوئے دیکھا ہے ، ہاں میں نے مشکل کی ہر گھڑی میں اپنی قوم کو ذات برادری سے باہر ہر ہر انسان کو اپنا سمجھتے ہوئے دیکھا ہے ، ہاں مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق اس قوم سے ہے جس کے حوصلوں کو دنیا کی کوئی طاقت کم نہیں کر سکتی ، مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق ایسی قوم سے ہے جیسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں ہرا سکتی ، مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق اس قوم سے ہے جس کا بچہ بچہ دوسروں کے دکھ درد کا سہارا بننا جانتا ہے ، مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق اس قوم سے ہے جو مصیبت کی ہر گھڑی میں یکجا ہونا جانتی ہے ۔میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا تھا کہ 2008ء کے زلزلے میں میرے مجبور ، بے بس اور لاچار بہن بھائی جن کے خاندان زلزلے کی نظر ہو گئے ، جن کے گھر بار ختم ہوگئے ، ان آنکھوں نے خود دیکھا کہ انہوں نے ہمت نہیں ہاری ، وہ آگے بڑھے ، اپنے گھر بنائے ، اپنے خاندان بنائے ، یہ لوگ جو سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ، جن کے مویشی تک ختم ہوگئے ، جن کے پیارے سیلاب نے چھین لیے ، سیلاب جن کے گھر بہا کر لے گیا ، جنہوں نے نے اپنی عمر بھر کی کمائی کو ، اپنے پیاروں کو سیلاب کی نظر ہوتے دیکھا ہے ، یہ لوگ بھی ہمت نہیں ہاریں گے ۔ سیلاب چلا جائے گا لیکن ان لوگوں کی ہمتوں کو اور بھی بلند کر جائے گا ، یہ لوگ ہمت ہارنے کی بجائے ایک دوسرے کا سہارا بنیں گے ، زندگی کو نئے سرے سے شروع کریں گے ، آگے بڑھیں گے اور پھر ساری دنیا کو بتا دیں گے کہ ہاں ہم پاکستانی ہیں ۔ ہمارے جذبوں ، ہماری ہمتوں اور ہمارے حوصلوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا کیوں کہ ہم میں وہ لوگ موجود ہیں جو مضبوط ایمان والے ہیں ، جو خود پر دوسروں کو ترجیح دیتے ہیں ۔

  • ایران اور افغانستان سے سبزی درآمدگی کا فیصلہ ہوا جبکہ بھارت سے متعلق خبریں منگھڑت. وفاقی وزیر نوید قمر

    ایران اور افغانستان سے سبزی درآمدگی کا فیصلہ ہوا جبکہ بھارت سے متعلق خبریں منگھڑت. وفاقی وزیر نوید قمر

    ایران اور افغانستان سے ٹماٹر، پیاز کی درآمد کا فیصلہ ہوا جبکہ بھارت سے متعلق خبریں جھوٹ ہیں.

    وزیر تجارت نوید قمر نے بھارت سے سبزی خریدنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن درآمد نجی شعبہ کرے گا، حکومت سہولت کار کا کردار ادا کرے گی۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں سینیٹر پلوشہ خان نے بھارت سے سبزیوں کی درآمد کا معاملہ اٹھا دیا، پلوشہ خان نے سوال کیا کہ کیا وزارت خزانہ تجارت بھارت سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے پر غور کررہی ہے کیوں کہ وزیر خزانہ کہہ رہے ہیں کہ نجی کمپنیاں بھارت سے درآمد کی تجویز دے رہی ہیں۔

    اجلاس میں موجود وزیرتجارت نوید قمر نے بھارت سے سبزی خریدنے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا، فی الحال ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان ممالک سے بھی نجی شعبہ سبزیاں درآمد کرے گا حکومت صرف سہولت کار کا کردار ادا کرے گی۔

    نوید قمر نے بتایا کہ بھارت سے درآمد کے حوالے باتیں سامنے آرہی ہیں لیکن بھارت سے درآمد کی اب تک اجازت نہیں دی گئی ہے البتہ بھارت سے درآمد کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

    وزیر تجارت نے کہا کہ بھارت سے سبزیوں کی درآمد کیلئے یہ بھی دیکھا جائے گا کہ خارجہ پالیسی پر کیا اثرات پڑھیں گیں۔
    انہوں نے کہا کہ سیلاب سے زرعی شعبہ کو بہت نقصان ہوا اور آنے والے مہینوں میں ہمیں زرعی مصنوعات میں مزید مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے کیوں کہ سیلاب سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے. نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ نئی فصل پانی کے کھڑا ہونے سے کاشت نہیں ہوسکتی،اسی بات کا فائدہ اٹھا کر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

    سیکریٹری تجارت کا کہنا ہے کہ حکومت نے آلو کو اسٹریٹیجک ذخائر کےلیے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ٹماٹر اور پیاز کی درامد پر 21 فی صد ٹیکس ختم کرنے کے لیے کابینہ کو سمری بھجوائی ہے۔

    یاد رہے کہ شیخ رشید احمد نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ: انڈیا سے تجارت اور دوحا میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین کمیٹی شوکت ترین نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارت کی باتیں تو ہو رہی ہیں لیکن ایران اور افغانستان کے ساتھ ٹرانزکشن کا مسئلہ ہے لہذا ای کامرس کے ذریعے آڑھتی کو نکال دینے کا نظام لایا جائے۔

  • بجلی کی قیمت میں 4.34 روپے یونٹ اضافے کی منظوری

    بجلی کی قیمت میں 4.34 روپے یونٹ اضافے کی منظوری

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 34 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

    نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے ایک مرتبہ پھر مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی بم گرا دیا، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کی تھی، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 34 پیسے کا اضافہ کردیا۔

    قیمتوں میں اضافے کی منظوری جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں دی گئی ہے، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) درخواست میں کہا تھا کہ جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 10.98 روپے فی یونٹ رہی جب کہ یشگی فیول لاگت 6.28 روپے فی یونٹ تھی۔
    ماہرین کا کہنا ہے کہ: بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 35 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ سی پی پی اے کے مطابق گزشتہ ماہ پانی سے 35.17 فیصد، کوئلے سے 12.74 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ ڈیزل سے 1.46 اور فرنس آئل سے 6.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 27 روپے 88 پیسے فی یونٹ آئی۔
    سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ فرنس آئل سے 35 روپے 69 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی پیدا کی گئی جب کہ مقامی گیس سے 10.36 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 14.98 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 28 روپے 28 پیسے فی یونٹ آئی۔
    دوسری جانب شہریوں میں بجلی مزید مہنگی کرنے کا سن کر کافی خوف پیدا ہوگیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو ہم پر رحم کرنا چاہئے.