Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سیلاب کے باعث بلوچستان میں  دو لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ

    سیلاب کے باعث بلوچستان میں دو لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ

    شمالی بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں-

    باغی ٹی وی : صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والےحادثات میں مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، بلوچستان میں یکم جون سےاب تک جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 256 ہوگئی۔

    ملک بھر میں بارشوں اورسیلاب سے مزید 27 افراد جاں بحق

    پی ڈی ایم اے کے مطابق جاںبحق ہونے والوں میں 121 مرد، 62 خواتین اور 73 بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ 27 ہلاکتیں کوئٹہ، 21 لسبیلہ اور 17 پشین میں ہوئیں، جبکہ صوبے میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 166 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں 61 ہزار718 مکانات کو نقصان پہنچا اور 1 لاکھ 45 ہزار 936 سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذرہوگئے ہیں اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    رابطہ سڑکیں، پل بہہ جانے سے راستے بند ہیں، نصیرآباد، جعفرآباد اور صحبت پور کےعلاقوں میں سیلابی پانی جمع ہے، متاثرین ادویات، خوراک اور صاف پانی کی شدید قلت سے پریشان ہیں۔

    سیلاب کے سبب سندھ اور بلوچستان میں مسافر ٹرین سروس بھی معطل ہے پاکستان ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلاب کے سبب سندھ اور بلوچستان میں مسافر ٹرینیں چلانا ممکن نہیں۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق اس وقت روہڑی، ٹنڈوآدم سیکشن پرکئی مقامات پر پانی جمع ہے، مسافر ٹرینوں کی بحالی میں مزید تین سے چار دن لگ سکتےہیں مسافر ٹرینوں کی بحالی مرحلہ وارہوگی، کنٹرولڈ اسپیڈ پرمال بردار ٹرینیں بحال کردی گئیں۔

    ڈی جی خان میں 63 ارب تو دور 63 روپے بھی نہیں لگائے گئے،مبشر لقمان نے اصلیت بتا دی

  • خاتون جج، پولیس افسران کو دھمکیاں: عمران خان کی آج پھر پیشی

    خاتون جج، پولیس افسران کو دھمکیاں: عمران خان کی آج پھر پیشی

    خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کے کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی، عمران خان ذاتی حیثیت میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر جج راجہ جواد عباس سماعت کریں گے،عمران خان کے وکیل بابر اعوان ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر دلائل د یں گے۔ خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دی تھیں جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں انہیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ذاتی طور پر بھی طلب کیا تھا۔

    عمران خان نے تحریری طور پر عدالت میں جواب جمع کرایا تھا، گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں 7 روز میں دوبارہ جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز خاتون ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی دینے کے توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے تھے کہ عمران خان کے تحریری جواب سے مجھے ذاتی طور پر دکھ ہوا۔ عمران خان کے وکیل سوچ سمجھ کر سات دن میں دوبارہ جواب جمع کروائیں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کی، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار بینچ میں شامل تھے.

    چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ماتحت عدلیہ بہت مشکل حالات میں کام کر رہی ہے ، عام آدمی ستر سال میں بھی ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ تک رسائی نہیں کر سکتا، ضلعی عدالت عام آدمی کی عدالت ہے، عمران خان کے تحریری جواب سے مجھے ذاتی طور پر افسوس ہوا۔ جس حالت میں ماتحت عدلیہ کام کر رہی ہے انکا اعتماد بڑھانے کیلئے اس عدالت نے بہت کام کیا، اس عدالت کو توقع تھی کہ آپ اس عدالت میں پیش ہونے سے پہلے وہاں سے ہو کر آتے۔

    جس طرح گزرا ہوا وقت واپس نہیں آتا زبان سے کہی ہوئی چیز واپس نہیں آتی ، جبری گمشدگیاں بد ترین ٹارچر ہے بلوچ طلبہ کے ساتھ جو ہوا وہ بھی ٹارچر ہے، تین سال سے ہم اس معاملہ کو وفاقی حکومت کو بھیجوا رہے ہیں لیکن ٹارچر کے معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا گیا، آپ کا جواب اس بات کا عکاس ہے کہ جو ہوا اس کا آپ کو احساس تک نہیں، آپ کے موکل کو احساس نہیں کہ انہوں نے کیا کہا ہے، کاش اپنے دور حکومت میں اس ٹارچر کے مسئلے کو اس جذبے سے اٹھاتے، اسد طور ابصار عالم کے کیسز آپ دیکھ لیں، اگر تب یہ مسئلہ سنجیدگی سے دیکھا گیا ہوتا تو آج نہ ٹارچر کا مسئلہ ہوتا نہ بلوچ طلبہ کا۔

    چیف جسٹس نے وکیل حامد خان سے کہا تھا کہ آپ اس عدالت کے معاون ہے خود کو کسی کا وکیل نہ سمجھیں، عدالت نے شہباز گل کے وکیل سلمان صفدر کو شہباز گل کیس کا فیصلہ پڑھنے کی ہدایت کی ۔جس کے بعد شہباز گل کے وکیل سلمان صفدر نے کیس کا عدالتی فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

    چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اڈیالہ جیل کس کے ایڈمنسٹریٹو کنٹرول میں ہے؟ کیا ٹارچر کی ذرا سی بھی شکایت ہو تو کیا جیل حکام ملزم کو بغیر میڈیکل داخل کرتے ہیں؟ یہ پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ سے کب نمٹائی گئی اور تقریر کب کی گئی؟ وکیل نے کہا کہ پٹیشن 22 اگست کو نمٹائی گئی اور تقریر 20 اگست کو کی گئی، چیف جسٹس نے کہا کہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا تھا تو تقریر کی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے کیس ریمانڈ بیک کیا تھا، کیا عمران خان کے اس وقت دیے گئے بیان کا کوئی جواز پیش کیا جا سکتا ہے؟ یہ عدالت تنقید کو خوش آمدید کہتی ہے فیصلوں پر جتنی تنقید کرنی ہے کریں۔

    اس عدالت کو رات 12بجے کھلنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، ہم تو ہمیشہ سے ہی انصاف کی فراہمی کے لیے موجود تھے ، یہ وہ عدالت جو صرف قانون پر چلتی ہے اس کے تمام ججز غیر جانبدار ہیں، ماتحت عدلیہ کے ججز کوئی ایکس اور وائے نہیں، اس عدالت نے آرڈینس کالعدم قرار دیا اگر آج وہ ہوتا تو گرفتاریاں بھی ہوتیں ضمانت بھی نا ہوتی۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ سیاسی لیڈرز کی اس وقت کے بیانات آپ دیکھ لیں، یہ عدالت کیوں بارہ بجے کھلی ؟ سوال اٹھانا آپ کا حق ہے، لیکن یہ عدالت کمزور کے لیے بھی اور چھٹی کے روز بھی 24 گھنٹے کھلی رہی ہے ، انہوں نے بڑے اچھے انداز میں گلہ کیا کاش اسی انداز میں ماتحت عدلیہ کے جج کو ایڈریس کرتے ، سیاسی لیڈر کی بہت حیثیت ہوتی ہے ہر وقت بہت اہم ہوتا ہے، اس عدالت کے کسی جج کو کوئی influence نہیں کر سکتا، آج موقع ہے تو آج بتا دیتے ہیں کہ عدالت رات کو کیوں کھلی تھی، اس عدالت کے ذہن میں تھا کہ جو 12 اکتوبر کو ہوا وہ دوبارہ نہ ہو۔

    میری سپریم کورٹ کے ایک جج کے ساتھ فوٹو تھی جسے ایک سیاسی جماعت کا عہدیدار بنا کر وائرل کیا گیا، مجھے ایک فلیٹ کا مالک بھی بنا دیا گیا، ہمارے ادارے نے بھی بہت غلطیاں کی ہیں جن پر تنقید کو ویلکم کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر ججز کی تصویریں لگا کر الزامات لگائے جاتے ہیں، سیاسی جماعتیں اپنے فالوورز کو منع نہیں کرتی۔

    طلال چوہدری کیس ، دانیال چوہدری کیس اور ہاشمی کا کیس بھی عدالت کے سامنے ہے، آزادی رائے کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، آپ نے جو جواب جمع کرایا وہ عمران خان جیسے لیڈر کے رتبہ کے مطابق نہیں۔

    عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا کہ میں نے درخواست کے قابل سماعت نہ ہونے کا نکتہ بھی اٹھایا ہے، اس کے علاوہ بھی باتیں کی ہیں، جواب کا صفحہ نمبر 10 ملاحظہ کریں، عمران خان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا کہ وہ جوڈیشل افسر کے بارے میں یہ کہیں۔

    عدالت نے عمران خان کے وکیل کو دوبارہ جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی، چیف جسٹس نے کہا کہ حامد خان صاحب سوچ سمجھ کر جواب جمع کروائیں۔

    تمام عدالتی کارروائی کو شفاف رکھیں گے، دانیال عزیز، طلال چوہدری اور نہال ہاشمی کیسز میں سپریم کورٹ کے فیصلے دیکھ لیں، توہین عدالت کیسز پر سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل لازم ہے، آپ تحریری جواب دوبارہ جمع کرائیں ورنہ ہم کارروائی آگے بڑھائیں گے، طلال چوہدری، نہال ہاشمی اور دانیال عزیز میں فیصلوں کو سامنے رکھتے ہوئے جواب دیں، پھر کہہ رہا ہوں کہ اس معاملے کی حساسیت کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ یہ کارروائی آج ہی ختم ہو سکتی تھی لیکن آپکے جواب سے یہ ختم نہیں ہو گی، آج تو کارروائی آگے بڑھائی جانی چاہیے تھی لیکن چیف جسٹس آپکو ایک اور موقع دے رہے ہیں، چیف جسٹس آپ کو ایک اور موقع دے رہے ہیں تو دوبارہ جواب جمع کرائیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس ملک میں اصل تبدیلی تب آئے گی جب سول سپریمیسی ہو گی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سات روز میں عمران خان کو دوبارہ جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا، اور منیر اے ملک ، مخدوم علی خان اور پاکستان بار کونسل عدالتی معاون مقرر کر دئیے گئے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ عمران خان کے جواب کی پیشگی نقول عدالتی معاونین کو فراہم کرنے کا کہا جائے۔

    عدالت نے منیر اے ملک مخدوم علی خان کو امائکس مقرر کر دیا، چہف جسٹس نے کہا کہ آپ کو عدالتی ریکارڈ سے پتہ چلے گا کہ ہم ایسے معاملات کو ایگزیگٹوز کو بھیجتے رہے ہیں لیکن کسی نے سنجیدہ نہیں لیا ، پچھلے تین سالوں میں ایک کیس کی بھی تحقیقات نہیں ہوسکی ، الزام لگایا جاتا ہے کہ ہماری عدلیہ 130 نمبر پر ہے میں نے فواد چوہدری کے ساتھ میٹنگ میں انہیں بتایا کہ یہ چیف ایگزیکٹو کی غفلت کا معاملہ ہے۔
    جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ وقت ہے ہم ایک پاکستان کی تعمیر نو کریں ، پیکا آرڈیننس اگر معطل نہ ہوتا تو اج آدھا پاکستان جیل میں ہوتا، قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی مزید سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

    تاہم یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے توہین عدالت کیس میں الفاظ واپس لینے کی پیشکش بھی کی تھی، ذرائع کے مطابق عمران خان کا جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ ججز کے احساسات کو مجروع کرنے پر یقین نہیں رکھتے، الفاظ غیر مناسب تھے تو واپس لینے کےلیے تیار ہوں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ عدالت تقریر کاسیاق و سباق کیساتھ جائزہ لے،پوری زندگی قانون اور آئین کی پابندی کی ہے، عمران خان نے استدعا کی کہ ان کیخلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔ یاد رہے عمران خان نے عدالتی بینچ پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔

  • ملک بھر میں بارشوں اورسیلاب سے مزید 27 افراد  جاں بحق

    ملک بھر میں بارشوں اورسیلاب سے مزید 27 افراد جاں بحق

    ملک بھر میں بارشوں اورسیلاب سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی :نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار191 ہو گئی ،سیلاب سے پنجاب میں ایک ،خیبرپختونخوا 7،بلوچستان 4 اورسندھ میں 15افراد جاں بحق ہوئے-

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنا شروع ہوگئیں:عوام الناس دوہری مصیبت میں مبتلا

    این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اورسیلاب سے سندھ میں مجموعی طور پر 422 اموات ہوئیں،بارشوں اورسیلاب سے بلوچستان میں مجموعی طور پر 253 اموات ہوئیں،خیبرپختونخوا میں بارشوں اورسیلاب سے 106 بچوں اور 36 خواتین سمیت ہلاکتوں کی تعداد 264 ہوگئی-

    این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں بارشوں اورسیلاب سے مجموعی طور پر 188 اموات ہوئیں،گلگت بلتستان میں بارشوں اورسیلاب سے مجموعی طور پر 22 اموات ہوئیں،آزاد کشمیر میں سیلاب اور بارشوں سے 41 افراد زندگی کی بازی ہار گئے-

    ڈی جی خان میں 63 ارب تو دور 63 روپے بھی نہیں لگائے گئے،مبشر لقمان نے اصلیت بتا دی

    این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اورسیلاب سے مزید 87 افراد زخمی ہوئے،ملک بھر میں بارشوں اورسیلاب سے 3 ہزار 641 افرادزخمی ہوئے،ملک بھر میں بارشوں اورسیلاب سے 3 لاکھ 72 ہزار823 گھر تباہ ہوئے-

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بارشوں اورسیلاب سے جزوی طور پر 7لاکھ 33 ہزار 536 گھروں کو نقصان پہنچا،ملک بھر میں 243 پلوں اور 173 دکانوں کو حالیہ بارشوں سے نقصان پہنچا،ملک بھر میں 7 لاکھ 31 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوئے –

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جاب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں 5063 کلو میٹر سڑک کو حالیہ بارشوں کے باعث نقصان پہنچا،ملک بھر کے 80 اضلاع بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہیں –

    20 سے زائد ممالک کے سفارتکاروں اور نمائندوں کاسیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ

    دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے متاثرین سیلاب کے لیے وفاق کی اعلان کردہ رقم ناکافی قرار دیدی ،بیرسٹر سیف کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی تمام مشینری ریلیف آپریشن میں مصروف ہے-

    ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق منظم طریقے سے سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کا کام جاری ہے،خیبرپختونخوا حکومت نے وسائل سے متاثرین کے لیے ریلیف اقدامات اٹھائے ہیں،سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے-

    قدرت کا کمال سیلاب میں ہر چیز بہہ گئی پر اللّه پاک نے قرآن پاک کو خراش تک نہ آنے…

  • ایف آئی اے نےاسلام آباد،ڈیرہ اسمٰعیل خان سےنامی گرامی مجرم پکڑلیے

    ایف آئی اے نےاسلام آباد،ڈیرہ اسمٰعیل خان سےنامی گرامی مجرم پکڑلیے

    اسلام آباد:ایف آئی اے نے اسلام آباد،ڈیرہ اسمٰعیل خان سے نامی گرامی مجرم پکڑلیے ا،طلاعات کے مطابق ایف آئی اے ملک کے مختلف حصوں سے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے ،

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم افتخار علی کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔ملزم نے خود کو وزارت داخلہ کا ایڈیشنل سیکرٹری ظاہر کرتے ہوئے شکایت کنندہ کو وزارت مذہبی امور سے حج ویزے دلوانے کی پیشکش کی اور 7 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بٹوری۔ ملزم نے رقم بینک اکاؤنٹس کے ذریعے حاصل کی۔ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔

    ایک دوسرے واقعہ میں ایف آئی اے ڈیرہ اسماعیل خان سرکل نے ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ڈائریکٹر کے پی زون مجاہد اکبر خان کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی آئی خان نے ریڈنگ ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم فرید اللہ کو اعظم مارکیٹ سے گرفتار کر لیا۔ ملزم ہنڈی حوالہ کے کاروبار سے منسلک تھا۔ گرفتار ملزم کے موبائل سے حوالہ ہنڈی اور کرنسی سے متعلق فہرستیں اور لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔

     

     

    ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے احکامات پر ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہیں‌

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے پی زون کی ہدایت پر بنوں سرکل نے مختلف کاروائیوں میں ہنڈی حوالہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عبد اللہ خان اور نظیف اللہ خان شامل ہیں۔ ملزمان ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔ ملزمان کے موبائل فون سے ہنڈی حوالہ سے متعلق فہرستیں اور دیگر ڈیٹا برآمد کر لیاگیا۔ ملزمان کے زیر استعمال دکانیں سیل کر دی گی۔

    ایف آئی اے بنوں نے ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کر لیے گئے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • عمران خان کے بارے میں لاڈلے ہونے کا تاثر پایا جاتا ہے: اعظم نذیر تارڑ

    عمران خان کے بارے میں لاڈلے ہونے کا تاثر پایا جاتا ہے: اعظم نذیر تارڑ

    اسلام آباد:عمران خان کے بارے میں لاڈلے ہونے کا تاثر پایا جاتا ہے،ان خیالات کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عجیب لگا کہ عدالت نے عمران خان کے ساتھ نرم رویہ رکھا۔

    وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان کو توہین عدالت کیس میں ایک اور موقع ملنے پر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کرنے والا شرم محسوس نہ کرے تو عدالتوں نے ہمیشہ توہین کرنے والوں کو سزا دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے یوسف رضا گیلانی، نہال ہاشمی، دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو سزا ہوئی، عمران خان کا فیصلہ کرتے وقت اسے اسی آنکھ سے دیکھا جائے جس سے باقی سیاستدانوں کو دیکھا گیا، امید ہے قانون اپنا راستہ لے گا اور انصاف کا معیار ایک جیسا ہوگا۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے فیصلے مساویانہ ہونے چاہئیں، سب کے لیے ایک جیسا انصاف اور معیار ہونا چاہیے، عجیب لگا کہ عدالت نے عمران خان کے ساتھ نرم رویہ رکھا، خواتین ججز کے بارے ایسی زبان استعمال کرنا افسوسناک ہے، جج پاکستان کی بیٹی ہیں۔

    وزیر قانون نے مزید کہا کہ جو شخص وزیراعظم رہا ہو، اسکی گفتگو میں شیرینی ہونی چاہیے، عمران خان اینگری اولڈ مین ہیں، ان کی فوج، عدلیہ، پارلیمان اور الیکشن کمیشن کے بارے میں گفتگو تکلیف دہ ہے، پہلے بھی سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے عمران خان سے حلف نامہ لیکر ان کو وارننگ دے کر چھوڑا تھا۔

  • پی آئی اے کا دشمن وہ ہے جس نے بزنس کلاس ختم کی ، چیئرمین پی اے سی

    پی آئی اے کا دشمن وہ ہے جس نے بزنس کلاس ختم کی ، چیئرمین پی اے سی

    قومی ائرلائن کی پریمیئر سروس شروع کرنے، سروس میں 3 ارب 19 کروڑ کا نقصان ہونے اور انکوائری بند کرنے سے متعلق بحث کے دوران چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ پی آئی اے کا دشمن وہ ہے جس نے بزنس کلاس ختم کی

    پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں ایوی ایشن ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 2019-20ء کا جائزہ لیا گیا۔پی اے سی نے گوادر ائرپورٹ کے لیے مختص 1.8 ارب کے فنڈز استعمال نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کو بیرونی اور بعض اندرونی قوتیں سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ چیئرمین ، نور عالم خان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں دستیاب فنڈز استعمال نہ کرنا بڑی غفلت ہے۔ ایوی ایشن ڈویژن حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ فارن گرانٹ چینی کمپنی کے ذریعے خرچ ہورہی ہے۔

    رکن کمیٹی شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ نیو اسلام آباد ائرپورٹ کے رن وے پر دڑاریں پڑ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی دیگر کئی شکایات ہیں۔ چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ نیو اسلام آباد ائرپورٹ کی انکوائری ایف آئی اے کو سونپی گئی تھی، ابھی تک پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا گیا۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ گوادر سی پیک منصوبے کا مرکز ہے۔ سی پیک کے لیے ملنے والی گرانٹ استعمال نہ کرنا مجرمانہ غفلت ہے جب کہ ہم ایک ایک ڈالر کو ترس رہے ہیں۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گوادر ائرپورٹ کے لیے ملنے والی گرانٹ استعمال نہ ہونے پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سول ایوی ایشن اور آڈیٹر جنرل کو ذمے داری کا تعین کرنے کی ہدایت کردی۔

    دریں اثنا آڈٹ حکام نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بتایا کہ پی آئی اے پریمیئر سروس میں 3 ارب 19 کروڑ کا نقصان ہوا، جس پر چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچا، کیا کارروائی کی گئی۔ ایف آئی اے حکام نے جواب دیا کہ شواہد نہ ملنے پر انکوائری بند کردی گئی۔ چیئرمین نے استفسار کیا کہ کس کے کہنے پر اور کیوں انکوائری بند کی گئی۔ پی اے سی نے ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا۔ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پریمیئر سروس سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر شروع کی گئی۔ پی آئی اے بورڈ اجلاس میں پریمیئر سروس شروع کرنے کا فیصلہ ہوا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سروس سے امیج بہتر ہوگا لیکن یہ معاشی طور پر فائدہ مند نہیں۔ پریمیئر سروس شروع کرنے کا فیصلہ بورڈ کا مشترکہ تھا، جس پر کسی نے اختلاف نہیں کیا۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ کسی کو سہولت دینے کے لیے نظریہ ضرورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔پی آئی اے کا دشمن وہ ہے جس نے بزنس کلاس ختم کی۔ پی آئی اے مالیاتی خسارے کا شکار ہے اور افسران اور ان کے اہل خانہ کو مفت ٹکٹ دیے جا رہے ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پی آئی اے کو فری ٹکٹس ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

  • وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی نااہلی،غفلت،ناتجربہ کاریاں،چھٹکارے کیلئے سر جوڑ لیے گئے

    وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی نااہلی،غفلت،ناتجربہ کاریاں،چھٹکارے کیلئے سر جوڑ لیے گئے

    وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی ۔

    وزیراعظم سردار تنویر الیاس چار ماہ بارہ دن گزر جانے کے بھی حکومت سنبھال نہ سکے، تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی ، وزراء ، بیوروکریسی و دیگر حلقوں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے چھٹکارے کیلئے سر جوڑ لیے گئے ۔ وزیراعظم حکومتی امور نمٹا پا رہے ہیں نہ ہی دفتر جانا گوارا کرتے ہیں ؟ فائل ورک صفر ، ترقیاتی منصوبے ٹھپ ، بجٹ کے استعمال کیلیے منصوبہ بندی اور نہ ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ، بلدیاتی الیکشن قریب پہنچ گئے لیکن تحریک انصاف حکمران جماعت ہونے کے باوجود شدید شکست کے خطرے سے دو چار ہو گئی ۔

    تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے پانچ ارکان نے نام نہ لکھنے کی شرط پر انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس سے اکثر رابطے کیلئے کئی کئی دن لگ جاتے ہیں ، کثر وزیراعظم کا سرکاری اسٹاف بھی ان کی عدم دستیابی پر پریشان دکھائی دیتا ہے۔ ارکان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی امور میں کسی قسم کی دلچسپی دکھائی نہیں دے رہی ، وزراء مظفرآباد نظر آتے ہیں نہ ہی سیکرٹریز ، ان کا موقف ہے کہ حکومت وزیراعظم کیساتھ چلتی ہے ، جب وزیراعظم ہی دستیاب نہیں تو مظفرآباد بیٹھنے کا فائدہ ہی کیا ہے۔

    سینئر وزراء نے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ اپوزیشن اس وقت مکمل تیاری میں ہے ، اپوزیشن کے پاس انتہائی مضبوط چارج شیٹ ہے کہ حکومت فلاپ ہو چکی ، کرپشن انتہا پر پہنچ چکی لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ ایک سینئر سیکرٹری حکومت نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا ہے کہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں ایسا نالائق ، غیر سنجیدہ اور ناتجربہ کار وزیراعظم نہیں دیکھا ، وزارتوں کی کئی سمریاں وزیراعظم کے دستخط کی محتاج ہیں لیکن وزیراعظم کے دفتر نہ بیٹھنے کی وجہ سے حکومتی معاملات ٹھپ ہیں ۔

    وزیراعظم آفس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت پرنسپل سیکرٹری سمیت تمام سرکاری اسٹاف شدید ذہنی الجھن کا شکار ہے کہ آیا ریاست کے امور کیسے آگے بڑھیں گے، وزیراعظم اکثر گھر سٹاف کو بلاتے ہیں لیکن خود سوئے رہتے ہیں جس کی وجہ سے سٹاف گھنٹوں انتظار کے بعد واپس لوٹ اتا ہے ، وزیراعظم کی عدم دستیابی اور عدم دلچسپی ریاست کیلئے خطرہ بن گئی۔

    وزیراعظم‌ آزاد کشمیر تنویر الیاس سو دن میں ہی فلاپ،کارکردگی زیرو،اراکین بھی بول پڑے

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

  • کیا سیلاب متاثرین میں امدادی رقم کی تقسیم شفافیت سے ہورہی؟

    کیا سیلاب متاثرین میں امدادی رقم کی تقسیم شفافیت سے ہورہی؟

    کیا واقعی سیلاب متاثرین میں امدادی رقم کی تقسیم شفافیت سے ہورہی ہے؟

    جبکہ اس حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان سے کچھ خواتین نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عملہ کی نالائقی دو نمبری کی شکایت ی ہیں. بختو مائی (فرضی نام) نے باغی ٹی وی اسلام آباد کے نمائندہ خصوصی ملک رمضان اسراء کو بتایا کہ: "میں بینظیر سنٹر پر رقم لینے گئی اور وہاں محسوس کیا کہ عملہ غریب خواتین سے پیسے بھی طلب کررہا تھا. جب بختو مائی سے سوال کیا گیا کہ عملہ کس مد میں رقم طلب کررہے تھے تو انہوں نے جواب دیا کہ: جو خواتین پیسے دے رہی تھی انہیں فورا رقم دی جارہی تھی جبکہ پیسے نہ دینی والی خواتین کے ساتھ بدتعمیزی کی جارہی تھی.

    انہوں نے مزید کہا کہ: میری متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ اس طرح دینے کے بجائے ہمارے پرانے اے ٹی ایم کارڈ بحال کیئے جائیں یا پھر نئے اے ٹی ایم کارڈ دیئے جائیں تاکہ ہم آسانی اور عزت کیساتھ اپنی رقم اے ٹی ایم سے نکلوا سکیں. ان کا کہنا تھا کہ: اس سے قبل ہمیں بے نظیر اسکیم میں اے ٹی ایم دیئے گئے تھے جس کے زریعے آسانی رقم نکلتی تھی تاہم بعد میں انہیں بلاک کردیا گیا تھا لیکن میری حکومت سے التماس ہے کہ اگر سب سے کارڈ بحال یا نئے نہیں بنا سکتے تو کم از کم ایک ایسا آپشن ضرور رکھیں جو خواتین اپنی مرضی سے اے ٹی ایم کارڈ لینا چاہیں انہین فراہم کیا جائے.

    چیئرپرسن پنجاب احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود ، ڈی آئی جی آپریشنز پی آئی ٹی بی فاروق یوسف و دیگر نےشرکت کی.
    انہوں نے مزید دعوی کیا کہ: امدادی رقم کی تقسیم کی شفافیت کیلئے شناختی کارڈ نمبر اور بائیو میٹرک تصدیق لازم ہے۔

    نجی ٹی وی مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کی گئی امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے سیلاب زدگان کی رجسٹریشن کے طریقہ کار ، امدادی رقوم کی فراہمی کے حوالے سے مکینزم پر گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر ثانیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بنک آف خیبر اور بنک آف پنجاب کے تعاون سے امدادی رقوم متاثرین میں تقسیم کی جائیں گی، ضرورت پڑی تو دیگربنکوں کو بھی پراگرام کا حصہ بنا سکتے ہیں.

    چیئرپرسن پنجاب احساس پروگرام کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیلاب متاثرین بھائیوں کیلئے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کی اور صرف چند گھنٹوں کی ٹیلی تھون سے عمران خان نے 5 ارب سے زائد کے عطیات جمع کئے جنہیں مستحقین تک پہنچانے کی ذمہ داری میری زیر نگرانی ایک کمیٹی کو سونپی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے فلڈ ریلیف کیش اسسٹنس کے تحت سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو 25000 روپے کی مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اس پروگرام کے تحت اب تک 190,326 متاثرہ خاندانوں میں مجموعی طور پر 4,784,057,630 روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔اس سلسلے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ادائیگی کے خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

    سندھ میں 170، پنجاب میں 23، بلوچستان میں 97 اور کے پی میں 84 کیمپ سائٹس قائم کی گئی ہیں۔اب تک بلوچستان میں 36,728 متاثرہ خاندانوں کو 927,798,712 روپے؛ سندھ میں 112,159 خاندانوں کو 2,815,360,366 روپے؛خیبر پختونخواہ میں 11,409 خاندانوں کو 286,557,000 روپے اور پنجاب میں 30,030 خاندانوں کو 754,341,552 روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ / چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری کی ہدایت پر متاثرین کو امدادی رقوم کی ادائیگیوں کے لیے تمام ادائیگی مراکز بروز ہفتہ کھلے رکھے گئے۔

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ نے کیمپ سائٹس پر موجود متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کو مکمل تعاون اور سہولت فراہم کریں۔متاثرہ خاندان فلڈ ریلیف کیش اسسٹنس پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے اپنا سی این آئی سی نمبر 8171 پر بھیج سکتے ہیں اور ادائیگی کا پیغام موصول ہونے پر وہ اپنی رقم حاصل کرنے کے لیے اپنی قریبی کیمپ سائٹ پر جا سکتے ہیں۔

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ہیڈ کوارٹر میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ ادائیگیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ امداد اور دیگر متعلقہ معلومات کے لیے لوگ صبح 8:00 بجے سے شام 7:00 بجے تک BISP ہیڈ کوارٹر جا سکتے ہیں یا 051-9246312 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

  • روسی افواج کے تابڑتوڑحملے یوکرینی افواج کو بھاری جانی ومالی نقصان

    روسی افواج کے تابڑتوڑحملے یوکرینی افواج کو بھاری جانی ومالی نقصان

    ماسکو:یوکرین جنگ کو چھے مہینے ہوگئے لیکن اس جنگ کے عنقریب بند ہونے کے امکانات نظر نہیں آرہے ہیں ۔ اس دوران روسی فوج کی جانب سے یوکرینی فوج کو پہنچنے والے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں‎ نئے اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں ۔

    روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو انجام پانے والی روسی فوج کی ایک روزہ خصوصی کارروائی میں بارہ سو سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پانچ یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

    روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے اس ایک روزہ خصوصی فوجی آپریشن میں یوکرینی فوج کے چوراسی ٹینک، چھیالیس عام فوجی اورسینتیس بکتر بند اور آٹھ منی ٹرک تباہ کئے ہیں ۔

    دوسری جانب یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ نے یوکرین کے لئے فوجی تربیت کے مشن کے بارے میں یورپی یونین کے وزرائے دفاع کے درمیان ممکنہ مفاہمت کی خبر دی ہے۔

    یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل نے پراگ میں یورپی یونین کے وزرائے دفاع کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر کہا ہے کہ صورت حال انتہائی ابتر بنی ہوئی ہے ۔ جوزف بورل کا کہنا ہے کہ یورپ، یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کے لئے وزرائے دفاع کی اس نشست میں فوجی تربیت کے مشن کے منصوبے کے بارے میں گفتگو کر رہا ہے۔

    یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ نے کہا کہ فوجی تربیت کے اس مشن کے بارے میں یورپی ملکوں کے وزرائے دفاع کی جانب سے مجموعی طور پر سیاسی مفاہمت کے حصول کی اشد ضرورت ہے۔ اس سے قبل جوزف بوریل نے کہا تھا کہ یہ بات منطقی نظر آتی ہے کہ جو جنگ اب تک جاری رہی ہے اسے مادی حمایت سے بھی زیادہ دوسری چیزوں کی ضرورت ہے جن میں فوجی تربیت اور فوج کی تعمیر نو کی ضرورت بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ یورپی ملکوں اور خاص طور سے امریکہ نے جنگ یوکرین میں روس کے خلاف پابندیاں عائد اور کیف کو مختلف قسم کے ہتھیار فراہم کر کے نہ صرف یہ کہ جنگ یوکرین کا خاتمہ کرانے میں کوئی مدد و تعاون نہیں کیا بلکہ اس جنگ کی آگ کے شعلے زیادہ سے زیادہ بھڑکانے میں جو کچھ بھی ان سے کرتے بنا وہ انھوں نے انجام دیا تاکہ جنگ و خونریزی کا بازار مسلسل گرم رہے۔

    یہ ایسی حالت میں ہے کہ روس نے بارہا اعلان کیا ہے کہ یورپی ملکوں کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی صرف جنگ طویل ہونے کا باعث بنے گی جبکہ ماسکو نے خبردار بھی کیا ہے کہ روس، یوکرین کو فراہم کئے جانے والے ہتھیاروں کو بھی تباہ کرنے اور ان ہتھیاروں کو نشانہ بنانے سے دریغ نہیں کرے گا۔

  • اقتصادی و معاشی ترقی کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی، چیئرمین سینیٹ

    اقتصادی و معاشی ترقی کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی، چیئرمین سینیٹ

    اقتصادی و معاشی ترقی کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی، چیئرمین سینیٹ
    چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی سے قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمن الثانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے سفیر کو خوش آمدید کہا۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور قطر خطے کی ترقی و خوشحالی کا مشترکہ ویژن رکھتے ہیں۔تجارتی، سفارتی و ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے قطر کے سفیر سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی و معاشی ترقی کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی اور قطر میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ہماری خواہش ہے کہ تجارتی، ثقافتی و کثیر الجہتی تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے۔ ملاقات میں اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور معاشی روابط کو نئی بلندیوں پر لے جانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمن الثانی نے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر افسوس اور پاکستان سے مکمل یک جہتی کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امدادی کاموں میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے، بین الاقوامی برادری اور خصوصاً قطر کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان اور دیگر دوسرے صوبوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔تمام ادارے مشکلات کے باوجود ریلیف کے کاموں میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ممالک کو ایک ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ قطر کے امیر نے قطر کی مجموعی معاشی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امیر قطر کی کاوشیں لائق تحسین اور باعث تقلید ہیں اور پارلیمانی، تجارتی اور سماجی پر رابطہ کاری کو مزید تقویت دینے کی خاطر وفود کے تبادلوں پر بھی زور دیا