Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پاک فضائیہ کی انسانی امداد اور قدرتی آفات سے متعلق امدادی مہم تیز

    پاک فضائیہ کی انسانی امداد اور قدرتی آفات سے متعلق امدادی مہم تیز

    سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی انسانی امداد اور قدرتی آفات سے متعلق امدادی مہم تیز

    سربراہ پاک فضائیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پاک فضائیہ کو سیلاب کی جارحانہ امدادی مہم میں مزید تیزی پیدا کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ سربراہ پاک فضائیہ نے تمام بیسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی سول حکام کے ساتھ مل کر سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے مدد فراہم کریں۔ مزید برآں، سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پی اے ایف فلڈ ریلیف ڈونیشن اکاؤنٹ قائم کیا جا رہا ہے۔

    چیف آف دی ایئر اسٹاف کی انسانی امداد اور قدرتی آفات سے متعلق امدادی مہم کا مقصد زمینی راستوں کے کٹ جانے کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں پھنسے ہوئے سیلاب متاثرین تک پہنچ کر انہیں بروقت امداد فراہم کرنا ہے۔ پی اے ایف کی تمام برانچز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس مہم کے لیے بھرپور کوشش اور تعاون فراہم کریں۔ امدادی کارروائیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک فوکل پوائنٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔ موثر انتظام کے لیے ریجنل ایئر کمانڈز کے تحت 03 ریلیف زونز قائم کیے گئے ہیں جبکہ پی اے ایف ایئر موبلٹی کمانڈ کے 25 سے زائد ہیلی کاپٹرز اور 08 سی۔130 طیارے ناقابل رسائی علاقوں تک فوری رسائی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ اس کوشش کے لیے ایک ایئر سپورٹ برج قائم کیا جا رہا ہے۔

    مرتکز امدادی مہم کے تحت بےگھر افراد کے لیے خیمہ بستیاں قائم کی جا رہی ہیں جہاں انھیں مفت خوراک، رہائش اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈیزاسٹر ریلیف سیل میں قائم پی اے ایف ہیلپ ڈیسک سے سیلاب سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات اور امداد کے لیے 051-9260835 اور 051-9262404 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کر لیا ہے

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

  • سیلاب متاثرین کیلیے ریلیف آپریشن،پاکستان کے دوست ممالک میدان میں آ گئے

    سیلاب متاثرین کیلیے ریلیف آپریشن،پاکستان کے دوست ممالک میدان میں آ گئے

    پاکستان کے دوست ممالک نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کیلئے یقین دہانی شروع کردی

    ترکی کے 4 ملٹری ایئرکرافٹ امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے، یو اے ای کے 2 جہاز امدادی سامان لے کر نور خان ایئربیس راولپنڈی پہنچ گئے،یو اے ای سے ایک اور جہاز امدادی سامان لے کر شام تک راولپنڈی پہنچے گا،چین سے 2جہاز امدادی سامان لے کر آئندہ 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچیں گے،بحرین سے ایک جہاز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچے گا،امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات حکام سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے رابطہ کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر یو اے ای کے حکام نے 20 طیاروں پر مشتمل امدادی سامان پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھجوانے کا اعلان کیا ہے

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کر لیا ہے

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    قبل ازیں پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کی جانب سے 16 ٹن راشن سیلاب متاثرہ علاقوں کو بھجوایا گیا ہے،آرمی ریلیف سینٹر کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں ریلیف آئٹمز بھجوا ئے گئے ہیں ، لاہور کور کی جانب سے 8 ٹن خوراک لاہور سے صعبت پور ، بلوچستان بھجوائی گئی راولپنڈی کور کی جانب سے کے پی کے کے علاقے ڈی آئی خان میں 4 ٹن راشن بھجوایا گیا ہے جبکہ گوجرانوالہ کور کی جانب سے سیالکوٹ سے پنوں عاقل 4 ٹن راشن بھجوایا گیا ہے

  • ہم سب ملکر اس مشکل وقت کا مقابلہ کریں گے،وزیراعظم

    ہم سب ملکر اس مشکل وقت کا مقابلہ کریں گے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    وزیراعظم کو سیلاب اور بارش سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے وفاق نے 28ارب روپے فراہم کر دیئے ہیں،25،25ہزار روپے سیلاب متاثرین کو فراہم کئے جا رہے ہیں، 3 ستمبر تک سیلاب متاثرین کی مدد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، سندھ اور بلوچستان کے دورے کئے،سیلاب نے بڑی تباہی پھیلائی ہے، سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں، آپ لوگوں کو بہت تکلیف پہنچی، بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،مجھے بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں 242 لوگ جاں بحق ہوئے،جو لوگ جاں بحق ہوئے ہیں ان کو 10، 10لاکھ روپے فراہم کر رہے ہیں جب تک آپ اپنے گھروں میں آباد نہیں ہوتے چین سے نہیں بیٹھیں گے، آپ فکر نہ کریں ، ہم سب ملکر اس مشکل وقت کا مقابلہ کریں گے،

    وزیراعظم شہبازشریف کی سیلاب متاثرین کیلئے قائم کیمپس میں آمد ہوئی،وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے مسائل سنے، حل کرنے کی یقین دہانی کروائی،وزیراعظم شہباز شریف نے کیمپ میں فراہم سہولیات کا جائزہ لیا ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں،مایوس نہیں کریں گے،مشکل کی اس گھڑی میں وفاق خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ ہے،

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے مہمند ڈیم کو سیلاب سے نقصان کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبہ پر کام مقررہ وقت میں مکمل ہونا چاہئےنیلم جہلم میں بھی چند ماہ پہلے حادثہ ہو چکا ہے آئندہ اس کی روک تھام کرنا ہو گی، ہماری معیشت مہنگی بجلی پیدا کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی ایندھن کی درآمد پر سالانہ اربوں ڈالر خرچ کرکے سبسڈی دینے سے خزانہ پر بوجھ پڑتا ہےپانی، ہوا اور سورج کی روشنی سے سستی بجلی پیدا کرنا ہو گی ،اس موقع پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی انجینئر امیر مقام اور جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عطاء الرحمن بھی موجود تھے۔

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر بن گئے،

  • اشیاء خور دو نوش کی مہنگائی میں اضافہ جبکہ سیلاب کے باعث غذائی بحران کا خدشہ

    اشیاء خور دو نوش کی مہنگائی میں اضافہ جبکہ سیلاب کے باعث غذائی بحران کا خدشہ

    ایک طرف سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہزاروں ایکڑ پر محیط گندم اور فصلیں تباہ ہوگئیں تو دوسری جانب گراں فروشوں کے مخصوص گینگ بھی سبزی منڈیوں اور اتوار بازاروں میں عوام الناس کو لوٹنے کے لیے متحر ک ہوگئے۔

    ماہرین نے سیلاب کے باعث پاکستان میں غذائی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔سیلاب سے تباہی کے اثرات سبزی منڈیوں تک پہنچنے لگے۔ بلوچستان اور سندھ میں پیاز اور ٹماٹر کی فصل تباہ ہونے سے قیمتوں میں د گنا اضافہ ہو گیا،سبزی منڈی میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت ہو گئی۔منڈی میں پیاز175روپیہ فی کلو کے بجائے200ے 250 روپے فی کلو میں مل رہا ہے۔

    ٹماٹر بھی طلب سے40 فیصد کم منڈی میں پہنچ سکا ہے۔ تھوک نرخوں پر5کلو ٹماٹر 1200روپیہ میں فروخت ہو رہا ہے۔اسلام آباد میں بھی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئیں۔ سستا بازار میں 5 کلو پیاز 1150 روپے میں فروخت ہونے لگا۔تاجروں نے حکومت سے اپیل کی کہ افغانستان اور ایران سے پیازدرآمد کرنے کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ ٹیکسز کو ختم کیا جائے تاکہ بحران سے نمٹا جا سکے۔

    واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد بلوچستان اور سندھ میں کپاس اور چاول سمیت کئی سبزیوں اور پھلوں کی فصل تباہ ہو گئی ہے۔پاکستان میں آنے والے مہینوں میں گندم کی بوائی کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ دوسری جانب این این آئی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر حصوں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے،بلوچستان اور سندھ میں سیلاب سے فصلوں کی تباہی اور منڈیوں میں سپلائی کم ہونے کے باعث آنے والے روز میں اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

    مارکیٹ کمیٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکومت واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت سے پیاز اور ٹماٹر جیسی اہم اور ضروری سبزیاں درآمد کرنے کے آپشن پر غور کر رہی ہے۔سیکرٹری لاہور مارکیٹ کمیٹی شہزاد چیمہ نے بتایا کہ اس وقت ہمارے پاس بلوچستان سے پیاز اور ٹماٹر کی بہت محدود سپلائی ہے، ہم ان دنوں بلوچستان سے جو پیاز وصول کر رہے ہیں وہ اچھے معیار کی نہیں ہے کیونکہ یہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے گیلی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ان 2 اہم ترین سبزیوں کی قیمتوں میں 300 روپے فی کلو تک اضافے کا باعث بنی ہے جو کہ بارشوں اور سیلاب سے پہلے 80 سے 95 روپے فی کلو مل رہی تھیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ 3 ماہ میں مارکیٹ میں سپلائی کم ہونے کی وجہ سے ان 2 سبزیوں سمیت چند دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔شہزاد چیمہ کے مطابق پنجاب کے بڑے شہروں خصوصاً لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، ساہیوال، ملتان اور بہاولپور سمیت دیگر صوبوں کو بھی اس وقت طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز سپلائی ہو رہی ہے جو لاہور میں طلب پوری کرنے کے لیے انتہائی کم ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں تفتان بارڈر کے راستے ایران سے سبزیوں کی درآمد قابل عمل نہیں ہے کیونکہ ایرانی حکومت نے اپنی درآمدات اور برآمدات پر ٹیکس بڑھا دیا ہے۔

  • دوران ڈکیتی خاتون کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام

    دوران ڈکیتی خاتون کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزمان نے دوران ڈکیتی خاتون کے ساتھ زیادتی کی، ملزمان ڈکیتی کے لئے ایک گھر میں داخل ہوئے اور وہاں ڈکیتی کے بعد جانے سے قبل خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی،خاتون کے ساتھ زیادتی کی خبر نشر ہونے کے بعد پولیس حکام نے نوٹس لیا ہے

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے سیالکوٹ میں دوران ڈکیتی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور زبان کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ،آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو ملزمان کو ٹریس کرکے جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، اور کہا کہ ڈی پی او سیالکوٹ متاثرہ خاندان سے قریبی رابطہ رکھیں۔ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    قبل ازیں پتوکی میں رات گئے ڈاکوؤں نے دوران واردات شوہر کے سامنے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی ہے جمشیر اڈا کے قریب ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو گن پوائنٹ پر روکا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،ڈاکو میاں بیوی سے دوران واردات نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون بھی لوٹ کر فرارہو گئے عورت میڈیکل کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی پہنچ گئی اہل علاقہ نے اس افسوس ناک واقعہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • لیک آڈیو کال میں کچھ بھی غیرقانونی نہیں، ملک دشمنی پر شیرین مزاری بھی ڈٹ گئی

    لیک آڈیو کال میں کچھ بھی غیرقانونی نہیں، ملک دشمنی پر شیرین مزاری بھی ڈٹ گئی

    لیک آڈیو کال میں کچھ بھی غیرقانونی نہیں ہے، ملک دشمنی پر سابق وفاقی وزیر شیرین مزاری بھی ڈٹ گئی ہے.

    شیرین مزاری نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں لکھا کہ: اچھا تو اب ترین+صوبائی وزیرِخزانہ کے مابین آڈیوکال لیک کردی گئی! گفتگومیں توکچھ غیر قانونی ہےنہ ہی غلط! ہم نےتو ان شرائط کی کھل کرمخالفت کی ہےجن پرامپورٹڈ سرکار آئی ایم ایف سےقرض لےرہی ہے۔اس میں جوحرکت غیر قانونی ہےوہ عدالتی حکم کےبغیرگفتگو کوخفیہ طور پرریکارڈ کرناہے۔سراسرمجرمانہ فعل!
    https://twitter.com/ShireenMazari1/status/156416977576864153

    اس سے قبل صحافی عاصمہ شیرازی نے کہا کہ: اب اس کال کو سُنیں اور فیصلہ کریں کہ پاکستان کے ساتھ کون کھڑا ہے ؟


    اس پر جواب دیتے ہوئے شیرین مزاری نے کہاکہ: بات چیت میں کچھ بھی غیر قانونی نہیں ہے اور آئی ایم کی شرائط پر پی ٹی آئی کا موقف عوامی ہے۔ عدالتی حکم کے بغیر فون کالز کو غیر قانونی ٹیپ کرنا جرم ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں۔ تو آپ کے سوال کے جواب میں لگتا ہے آپ پاکستان کے ساتھ نہیں ہیں۔ کچھ شرم کرو.

    باغی ٹی وی کے مدیر اعلی ممتاز حیدر کی خبر کے مطابق: سابق حکمران جماعت تحریک انصاف نے ملک دشمنی کی سب حدیں عبور کر لی ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان چاہتے ہیں کہ انہیں ہر قیمت پر دوبارہ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنا ہے، اور اسکے لئے وہ ملکی سلامتی کو بھی داؤ پر لگانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے بھی کہا کہ ن لیگ جب اپوزیشن میں تھی تو اس نے فیٹف قوانین پر ہماری مخالفت کی تھی اور اانہوں نے کہا کہ ملک دشمن آڈیو میں ایسا کچھ بھی نہیں کیونکہ شوکت ترین اور تیمور سلیم جھگڑا کی گفتگو میں کوئی غلط بات نہیں، موجودہ حکمران جب اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے فیٹف قوانین کی منظوری کی مخالفت کی تھی۔

    تاہم اس کے جواب میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شوکت ترین کی آڈیو لیک سے واضح ہوگیا کہ انہیں ریاست کی کوئی پروا نہیں، اگر ملک کو نقصان پہنچانا سیاست ہے تو ایسی سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔

  • کلینیکل ٹرائل جس میں انسانی جسم کے اندر پہلی بار ایک سے زیادہ جگر اگائے جائیں گے

    کلینیکل ٹرائل جس میں انسانی جسم کے اندر پہلی بار ایک سے زیادہ جگر اگائے جائیں گے

    سائنسدانوں کی جانب سے ایک نئے طریقہ علاج پر کام ہورہا ہے جس کے تحت انسانی جسم میں 5 جگر اگانے کی کوشش کی جائے گی۔

    باغی ٹی وی:دنیا کے ایسے پہلے کلینیکل ٹرائل میں ایک فرد کےجسم کے اندر ایک سے زیادہ جگر اگائے جائیں گے جو بعد میں مریضوں میں ٹرانسپلانٹ کیے جائیں گے۔

    ذیابیطس سے بینائی سے محروم ہونیوالوں کیلئے کم لاگت والا نیا لیزر علاج دریافت

    آنے والے ہفتوں میں، بوسٹن، میساچ وسٹس میں ایک سائنسدان ایک نئے علاج کا تجربہ کریں گے جو ان کے جسم میں دوسرا جگر پیدا کر سکتا ہے اور یہ صرف آغاز ہے اس کے بعد آنے والے مہینوں میں، مزید ان خوراکوں کی جانچ کریں گے جو ان کے جسم میں چھ جگر اگا سکیں-

    علاج کے پیچھے کمپنی، LyGenesis، ان لوگوں کو جگر کی تباہ کن بیماریوں سے بچانے کی امید رکھتی ہے جو ٹرانسپلانٹ کے اہل نہیں ہیں ماہرین کےخیال میں اس طریقہ علاج سے 6 ‘چھوٹے جگر’ اگائے جاسکتے ہیں اس مقصد کےلیے ڈونر کےجگر کے خلیات کو جگر کے امراض کے شکار مریض کے لمفی نوڈز میں اس توقع کے ساتھ داخل کیا جائے گا کہ نئے عضو اگانے میں کامیابی مل سکے گی۔

    ماہرین نے بتایا کہ اگر اس میں کامیابی حاصل ہوئی تو مستقبل میں مزید افراد پر اس کے تجربات کیے جائیں گے اور اس طریقہ کار سے تیار ہونےوالےاعضا کواستعمال کرکےمریضوں کی مدد کرنا انقلابی قدم ثابت ہوگا ویسے انسانی جگر میں خود کو نیا بنانےکی زبردست صلاحیت ہوتی ہے مگر کچھ کیسز میں عضو کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی ممکن نہیں ہوتی اور ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہوتی ہے گر بیماری کی شدت بہت زیادہ ہونے پر مریضوں کا ٹرانسپلانٹ نہیں ہوتا کیونکہ ان کی حالت سرجری کے قابل نہیں ہوتی۔

    ذیابیطس سے بینائی سے محروم ہونیوالوں کیلئے کم لاگت والا نیا لیزر علاج دریافت

    یہ طریقہ چوہوں، سوروں اور کتوں میں کام کرتا ہے اس سے توقع پیدا ہوئی ہے کہ انسانی ٹرائل میں بھی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے اب معلوم کریں گے کہ آیا یہ لوگوں میں کام کرتا ہے

    ٹرائل میں جگر کے امراض سے بہت زیادہ بیمار 12 افراد کو شامل کیا جائے گا، ایک رضاکار کے جسم میں جگر کے 5 کروڑ خلیات کو داخل کیا جائے گا اور جسم میں جانے کے بعد ان کی تعداد 25 کروڑ تک پہنچنے کا امکان ہے جو 5 چھوٹے جگر تیار کرنے کے لیے کافی ہے۔

    عطیہ دہندگان کے اعضاء کی فراہمی بہت کم ہے، اور عطیہ کیے گئے ان میں سے بہت سے استعمال نہیں کیے جا سکتے ہیں- مثال کے طور پر بعض اوقات ٹشو کو بہت زیادہ نقصان پہنچتا ہےنیا طریقہ ان اعضاء کا استعمال کر سکتا ہےجو دوسری صورت میں ضائع کر دیئے جاتے اور محققین کا خیال ہے کہ وہ عطیہ کیے گئے ایک عضو سے تقریباً 75 افراد کا علاج کروا سکتے ہیں۔

    اس ٹرائل کا اختتام 2 سال کے دوران ہوگا اور ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں مگر محققین کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔

    تجرباتی دوا سے کینسر کے تمام مریض شفایاب ،ماہرین نے تحقیق کو معجزہ قرار دیدیا

  • عمران خان کی براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل

    عمران خان کی براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل

    عمران خان کے براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ عمران خان کے بیان کو جسٹفائی کرتے ہیں ؟ کیا ججز کو اس طرح دھمکیاں دی جاسکتی ہیں جس طرح دی گئی؟ تین سال جس طرح ظلم کیا گیا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی،بہت بوجھل دل سے کہہ رہا ہوں کہ عدلیہ کو دھمکیاں دینے کی امید نہیں تھی، افسوس ہے موجودہ حکومت وہی کررہی ہے جو پچھلے 3سال ہوتا رہا،ایک خاتون جج کو دھمکیاں دی گئیں ،بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ پیمرا کہتا ہے کہ چینل نے ٹائم ڈیلے کی پالیسی نہیں اپنائی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سارے چینلز نے بغیر ٹائل ڈیلے کے دکھایا ہے؟ پھر تو یہ ذمہ داری نیوز چینلز پر آتی ہے، اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ پھر یہ لائیو تو چلتا ہی نہیں ہے،وکیل نے کہا کہ بارہ سیکنڈز کا ٹائم ڈیلے ہوتا ہے تاکہ کوئی غلط بات کرے تو اسے سینسر کیا جا سکے، عدالت نے کہا کہ پھر تو ایکشن نیوز چینلز کے خلاف ہونا چاہیے

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر پر پیمرا کا نوٹس معطل کر دیا گیا عمران خان کی براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن 5ستمبر تک معطل کر دیا گیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں پیمرا عمران خان کی تقریر پر پابندی لگا کر اختیارات سے تجاوز کررہاہے،موجودہ حالات میں تقریر پر پابندی کی کوئی مناسب وجوہات نہیں ہیں،

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

  • پاکستان آرمی کے قائم کردہ سنٹرز سے مختلف علاقوں کیلئے امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے

    پاکستان آرمی کے قائم کردہ سنٹرز سے مختلف علاقوں کیلئے امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے

    افواج پاکستان کی طرف سے قائم کردہ سنٹرز کی طرف مختلف علاقوں کیلئے امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے.

    آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق لاہور سنٹر سے آٹھ ٹن ضروری اشیاء بلوچستان کے علاقوں کیلئے روانہ کی گئی ہیں جبکہ چار ٹن راشن ڈیرہ اسماعیل خان کے متاثرہ علاقوں کیلئے بھیجوائے گئے ہیں. اور اسی طرح چارٹن راشن پنوعاقل سندھ کیلئے بھی بھیجوائے گئے ہیں.

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے بعد پاکستان آرمی نے بھی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فلڈ ریلیف ڈونیشن اکاؤنٹ قائم کر دیا تھا اور اس ملنے والی امداد سے سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی. جبکہ ملک بھر میں سیلابی صورتحال میں سب سے زیادہ امداد کی فراہمی پاکستان آرمی کی جانب سے ممکن بنائی جارہی ہے. اور لوگوں کو ریسکیو بھی کیا جارہا ہے.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب زدگان کی مدد کے لیے عطیات عسکری بینک کے اکاؤنٹ نمبر00280100620583 میں جمع کرائے جا سکتے ہیں، اکاؤنٹ کا ٹائٹل "سیلاب متاثرین کے لیے آرمی ریلیف” رکھا گیا ہے۔

    اس سے قبل سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاک فوج کے نام پر غلط اکاؤنٹ سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں جس پر آئی ایس پی آر نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ہمارا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، عوام سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے امدادی رقوم حکومت پاکستان کے متعین کردہ اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے نوشہرہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا اور فوجی جوان اور افسران کو سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تمام اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے متاثرہ آبادی کی مدد کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی۔

  • مراکش:9 میٹر لمبی سمندری چھپکلی کی باقیات دریافت

    مراکش:9 میٹر لمبی سمندری چھپکلی کی باقیات دریافت

    مراکش : سائنسدانوں نے دیو ہیکل سمندری موساسارچھپکلی کی باقیات دریافت کی ہیں۔

    باغی ٹی وی : "جنرل کریٹیسیس ریسرچ ” میں شائع کئے گئے مقالے میں سمندری چھپکلی تھیلاسوٹائٹن ایٹروکس کے متعلق بتایا گیا کہ ان چھپکلیوں کی لمبائی 9 میٹر (30 فٹ) تک تھی –

    1 کروڑ 80 لاکھ سال قبل زمین پر پائے جانیوالے دیو ہیکل مگرمچھوں کی نئی اقسام دریافت

    آج کی دور کی اِگوانا اور گوہ اس کی دور کی رشتہ دار ہیں یہ چھپکلی 6 کروڑ 60 لاکھ سال قبل اپنے بڑے جبڑوں کی مدد سے دوسرے سمندری حیوانات کا شکار کرتی تھی۔

    برطانیہ کی یونیورسٹی آف باتھ کے محققین سمیت دیگر سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ کچھ موساسار مچھلیوں اور اسکوئیڈز جیسے چھوٹے شکار کھاتی تھیں اور دیگر ایمونائٹس اور کلیمس کھاتی تھیں جبکہ نو دریافت شدہ چھپکلی دیگر تمام سمندری ریپٹائلز کا شکار کرتی تھی۔

    تحقیق کے مطابق تھیلا سوٹائٹن اپنے دور کی زبردست شکاری تھی جو خوراک کی زنجیر میں سب سے اوپر ہوتی تھی اس خوراک کی زنجیرمیں سب سے نیچے پلینکٹن ہوتےتھےجن کی غذا سمندر کی گہرائی میں موجود اجزاء سے بھرپور پانی ہوتا تھا۔

    سعودی عرب میں سمندری چھپکلی کی 80 ملین سال پرانی باقیات دریافت

    چھوٹی مچھلیاں ان پلینکٹن کو کھاتی تھیں اور پھر بڑی مچھلیاں ان چھوٹی مچھلیوں کو کھاتی تھیں۔ یہ بڑی مچھلیاں پھر موساسارس اور پلیسیو سارس کی غذا بن جاتی تھیں۔

    قبل ازیں سعودی عرب میں رینگنے والے سمندری جانداروں کی80 ملین سال پرانی باقیات دریافت ہوئی تھیں بحیرہ احمر ڈویلپمنٹ کمپنی اور سعودی جیولوجیکل کی شراکت سےکیےگئےسروے کے دوران یہ باقیات ملی تھیں اس منصوبے کے تحت کی جانے والی کھدائی کے دوران سمندری چھپکلی کی ہڈیاں دریافت ہوئیں ماہرین کے خیال میں یہ ہڈیاں 80 ملین سال قبل موجود جانداروں کی ہیں-

    دریں اثنا امریکی سائنسدانوں نے تسمانین ٹائیگر کو معدوم ہونے کے تقریباً 100 سال بعد دوبارہ وجود میں لانے کے منصوبے کا انکشاف کیا تھا تسمانین ٹائیگرکا سائنسی نام تھائلاسائن ہےاس کی نسل 1930ء کی دہائی میں معدوم ہونے سے قبل لاکھوں سال سے کرہ ارض پر موجود تھی اس کی نسل کو تقریباً ایک صدی قبل معدوم ہونے کے بعد بہت نقصان پہنچا تھا-

    سائنسدانوں کا ایک صدی قبل معدوم ہوئےتسمانین ٹائیگر کودوبارہ وجود میں لانے کا اعلان

    سائنسدانوں کے مطابق تھائلاسائن ماضی میں آسٹریلیا اور نیو گنی کی سرزمین پر بڑی تعداد میں موجود تھے لیکن 3000 سال قبل یہ اس علاقےسے معدوم ہوگئے۔ باقی ماندہ تعداد تسمانیہ کے جزیرے تک محدود رہ گئی جنہیں شکار کر کے 20 ویں صدی کی ابتدا میں ختم کردیا گیا۔

    طویل عرصے سے یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ ان کے معدوم ہونے میں انسانوں اور کتوں کا بڑا حصہ ہے اس نسل کا آخری جانور ہوبرٹ کے چڑیا گھر میں 1936ء میں مرا تھا تاہم اب امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں قائم ایک اسٹارٹ اپ کولوسل بائیو سائنسز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسٹیم سیل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس جانور کو دوبارہ وجود میں لانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

    فرانسیسی سائنسدان نےساسیج کے ٹکڑے کو ستارہ قرار دینے پر معافی مانگ لی