Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سابق بھارتی کرکٹرنے اپنی گرل فرینڈ سے دوسری شادی کرلی

    سابق بھارتی کرکٹرنے اپنی گرل فرینڈ سے دوسری شادی کرلی

    سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے دوسری شادی کرلی ہے –

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیکھر دھون نے ہفتے کے روز دہلی این سی آر میں ایک نجی تقریب کے دوران صوفی شائن کے ساتھ شادی کی اس تقر یب میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور چند دوستوں نے شرکت کی۔

    شادی کی خبر بھارتی اسپنر یوزویندر چہل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی انہوں نے شادی کی چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    واضح رہے کہ جنوری میں شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا،جبکہ شیکھر دھون اور ان کی سابقہ اہلیہ عائشہ مکھرجی کی اکتوبر 2023 میں باقاعدہ طلاق ہوئی تھی، جس کے ساتھ ان کی 11 سالہ شادی کا اختتام ہوا۔

    صوفی شائن کون ہیں؟

    لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق صوفی شائن آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک پروڈکٹ کنسلٹنٹ ہیں اور اس وقت امریکی کمپنی نادرن ٹرسٹ کارپوریشن میں سیکنڈ وائس پریذیڈنٹ ، پروڈکٹ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

  • معاہدہ نہ ہونے پر  ٹرمپ کا ایران کے خلاف خفیہ منصوبہ سامنے آگیا

    معاہدہ نہ ہونے پر ٹرمپ کا ایران کے خلاف خفیہ منصوبہ سامنے آگیا

    معاہدہ نہ ہونے پر ٹرمپ کا ایران کے خلاف خفیہ منصوبہ سامنے آگیا-

    امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو ایٹمی توانائی کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے سکتے ہیں، بشرطیکہ تہران یہ وعدہ کرے کہ وہ کبھی ایٹمی بم نہیں بنائےگا اگر تہران واشنگٹن کی شرائط پر عمل نہیں کرتا تو ٹرمپ کے پاس ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، ان کے بیٹے مجتبیٰ اور دیگر مذہبی قیادت کے ارکان کو ہلاک کرنے کا منصوبہ موجود ہے، یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں فوجی طاقت کو بڑھا رہے ہیں، جس سے ایران کے ایٹمی پروگرام پر کوئی ڈیل کیے بغیر جنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

    ایک سینیئر امریکی اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ صدر ٹرمپ ایسے معاہدے کے لیے تیار ہیں جو سیاسی طور پر بھی قابل قبول ہو اگر ایران امریکی حملے کو روکنا چاہتا ہے تو اسے ایسی پیشکش کرنا ہوگی جو رد نہ کی جا سکے، تاہم ایرانی ابھی تک یہ موقع گنوانے میں مصروف ہیں، پینٹاگون نے بدترین صورتحال کے لیے تیار یاں کر رکھی ہیں اور مختلف آپشنز ٹرمپ کے سامنے رکھے ہیں۔

    امریکی طیاروں نے ایران کی جانب پوزیشن سنبھال لیں

    ایک مشیر نے بتایا کہ ہر ممکنہ صورت حال کے لیے منصوبہ موجود ہے۔ ایک آپشن آیت اللہ اور ان کے بیٹے سمیت مذہبی قیادت کو ہلاک کرنا ہے، تاہم صدر ٹرمپ کیا فیصلہ کریں گے، یہ کوئی نہیں جانتا ایران اور امریکہ تیزی سے عسکری تصادم کے قریب پہنچ رہے ہیں کیونکہ تہران کے ایٹمی پروگرام پر سفارتی حل کی امیدیں ختم ہوتی جا رہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیل بھی سمجھتا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کا راستہ بند ہو چکا ہے اور ممکنہ طور پر امریکی فوج کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی تیاری کررہا ہے، حالانکہ کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

    ایران اور امریکا کے آخری دو مذاکرات بنیادی مسائل پر رکے ہوئے ہیں، جن میں یورینیم افزودگی، میزائل اور پابندیوں میں نرمی شامل ہیں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ دونوں جانب رہنما اصولوں پر اتفاق ہوا ہے، لیکن وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اختلافات برقرار ہیں۔

    نائیجیریا :مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 50 افراد ہلاک، متعدد اغوا

    اقوام متحدہ کے ایٹمی نگرانی ادارے کے سربراہ رافائیل گروسی بھی مذاکرات میں شامل ہیں اور تکنیکی اقدامات کی سفارش کررہے ہیں تاکہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے رہ سکے،امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایرانی پیشکش بہت تفصیلی ہونی چاہیے اور یہ ثابت کرنا ہوگا کہ پروگرام پرامن ہے۔

  • ہاکی کے انتظامی اور کھیل سے متعلق امور الگ الگ کرنے کا فیصلہ

    ہاکی کے انتظامی اور کھیل سے متعلق امور الگ الگ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کی طرف سے پاکستان میں ہاکی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا گیا۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب صدر محی الدین احمد وانی سے طاہر زمان کی قیادت میں انتظامی ٹیم کے ایک وفد نے ملاقات کی جس میں حالیہ مختلف ممالک کے دوروں سمیت ٹیم کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور بعض انتظامی امور سے آگاہ کیا ، وفد نے صدر پی ایچ ایف کو قومی ہاکی ٹیم کے حالیہ دوروں جن میں ارجنٹینا، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش شامل ہیں،اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

    بریفنگ میں ٹیم کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور بعض انتظامی امور میں کوتاہیوں پر روشنی ڈالی گئی اس عمل سے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے اہم نکات اور نئی سمت متعین کرنے میں مدد ملی، صدر پی ایچ ایف نے ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ قاہرہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر کے جاری دورے کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھے تاہم وفد نے درخواست کی کہ انہیں مستقبل کے دوروں میں بہتری اور کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ تربیت و ترقی پر مشتمل ایک جامع رپو رٹ تیار کرنے کی اجازت دی جائے۔

    صدر محی الدین احمد وانی نے وفد کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں موجودہ دورے کے ساتھ جانے کے بجائے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی رہنمائی کے لیے مفصل رپورٹ تیار کرنے کی اجازت دے دی ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے ہاکی کے انتظامی اور کھیل سے متعلق امور الگ الگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت پاکستان ہاکی فیڈریشن کا دو اہم کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کیا گیا۔

    نیتن یاہو امریکا اور یورپ سمیت 58 ممالک میں ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار

    آٸندہ دو روز میں گورنینس مینجمنٹ اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائیںگی،نئی کمیٹیوں کےقیام سےقومی کھیل ہاکی کو جدید تقاضوں سےہم آہنگ کیا جائے گا،گورننس مینجمنٹ کمیٹی پی ایچ ایف کے انتظامی امور کو بہتر کرے گی،کمیٹی میں ایچ آر، مالیاتی امور، ریسورس موبلائزیشن،کمیونیکیشن، رابطہ کاری کے ماہر شامل ہوں گے،کمیٹی اسکولوں، کالجوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے رابطہ کاری بھی کرے گی، پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی میں سابق او لمپینز، اسپورٹس کوچز، ٹرینرز ، اسپورٹس میڈیسن ایکسپرٹس شامل ہوں گے۔

    نائیجیریا :مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 50 افراد ہلاک، متعدد اغوا

  • نیتن یاہو امریکا اور یورپ سمیت 58 ممالک میں ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار

    نیتن یاہو امریکا اور یورپ سمیت 58 ممالک میں ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار

    امریکا اور یورپ سمیت 58 ممالک میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

    گیلپ سروے کے مطابق مجموعی طور پر 61 فیصد شہریوں نے نیتن یاہو کی مخالفت کی، جو 2019 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے لوگوں نے نیتن یاہو کے فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں کردار پر تنقید کی، ایران میں تو 98 فیصد شہریوں نے انہیں ناپسندیدہ قرار دیا، جبکہ یورپی ممالک میں بھی مخالفت کی شرح زیادہ رہی، برطانیہ میں 52 فیصد اور امریکا میں 42 فیصد افراد نے نیتن یاہو کو ناپسندیدہ بتایا۔ پاکستان میں بھی 49 فیصد لوگوں اسرائیلی وزیراعظم کو ناپسندیدہ قرر دیا۔

    نائیجیریا :مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 50 افراد ہلاک، متعدد اغوا

    اس کے برعکس کچھ ممالک میں اسرائیلی وزیراعظم کو زیادہ حمایت حاصل رہی آذربائیجان اور کینیا میں 58 فیصد جبکہ بھارت میں 50 فیصد افراد نے نیتن یاہو کی حمایت کی،گیلپ کا یہ سروے عالمی سطح پر اسرائیلی وزیراعظم کی مقبولیت میں کمی اور ان کے فیصلوں پر عوامی ردعمل کی عکاسی کرتا ہے7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیل فلسطین جنگ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں کی نسل کشی کی ہے، جس کے بعد انہیں دنیا بھر میں نفرت سے دیکھا جاتا ہے۔

    تصادم کی سیاست نہیں چاہتے،سہیل آفریدی

  • نائیجیریا :مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 50 افراد ہلاک، متعدد اغوا

    نائیجیریا :مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 50 افراد ہلاک، متعدد اغوا

    نائیجیریا کے شمال مغربی صوبے زمفارا میں مسلح افراد کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور کئی خواتین و بچے اغوا کر لیے گئے۔

    صوبے سے تعلق رکھنے والے ایک قانون ساز نے روئٹرز کو بتایا کہ حملہ آور جمعرات کی شام قریباً 5 بجے سے جمعہ کو صبح 3:30 تک گاؤں پر چھاپہ مار کر عمارتیں جلا دیتے اور بھاگنے کی کوشش کرنے والے رہائشیوں پر فائرنگ کرتے رہےحملہ آور ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں کی طرف بڑھتے رہے، اور اس دوران کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے، اغوا شدگان کی تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی،گاؤں کے روایتی رہنما اور مقامی حکومت کے اہلکار لاپتا افراد کی گنتی کر رہے ہیں۔

    تصادم کی سیاست نہیں چاہتے،سہیل آفریدی

    گاؤں کے 41 سالہ رہائشی عبداللہ نے بتایا کہ حملے میں ان کے خاندان کے 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ایک روز قبل گاؤں کے رہائشیوں نے سیکیورٹی فورسز اور مقامی حکام کو اطلاع دی تھی جب انہوں نے 150 سے زیادہ موٹرسائیکلوں پر مسلح افراد کو دیکھاتھا، لیکن اس انتباہ کو نظر انداز کیا گیا۔

    رجب بٹ ایک بار پھر تنازعے کی زد میں آ گئے

  • تصادم کی سیاست نہیں چاہتے،سہیل آفریدی

    تصادم کی سیاست نہیں چاہتے،سہیل آفریدی

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 4 سے 5 دن تک دھرنا دیا گیا، لیکن اس معاملے پر سیاست نہیں کی گئی۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی سہیل آفریدی نے پشاور پریس کلب کو جمہوریت کی اعلیٰ مثال قرار دیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے صحافی پیشہ ورانہ اور اخلاقی دائرے میں رہ کر تنقید کرتے ہیں انہوں نے وفاقی حکومت اور سیاسی مخالفین کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

    سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور پریس کلب نے ہمیشہ جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے اور یہاں کے صحافی مشکل حالات میں بھی ذمہ داری سے فرائض انجام دیتے رہے ہیں وہ صحافیوں کی مثبت تنقید کو خوش دلی سے قبول کرتے ہیں اور خیبرپختونخوا کا ماحول دیگر صوبوں سے مختلف ہے،بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے دے 4 سے 5 دن تک دھرنا دیا گیا، لیکن اس معاملے پر سیاست نہیں کی گئی، ذاتی معالج تک رسائی نہ دینا افسوسناک تھا اور ان کے جمہوری رویے کا غلط فائدہ اٹھایا گیا۔

    رجب بٹ ایک بار پھر تنازعے کی زد میں آ گئے

    سہیل آفریدی نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاج کے لیے گئے اور طویل عرصے بعد واپس آئے، جبکہ ان کے لیڈر نے زخمی ہونے کے باوجود عدالتوں میں پیشیاں بھگتیں انہوں نے کہا کہ اگر وہ کال دیں تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا، تاہم وہ تصادم کی سیاست نہیں چاہتے-

    انہوں نے کہا کہ تیراہ کے لیے 4 ارب روپے کی منظوری پر اعتراضات اٹھائے گئے، جبکہ ایک وزیراعلیٰ نے 11 ارب روپے کا طیارہ خریدا جس پر کوئی آواز نہیں اٹھائی گئی، یہ قومی خزانے کا پیسہ ہے اور وفاق خیبرپختونخوا کو اس کا حق ادا نہیں کر رہا، جسے ہر صورت حاصل کیا جائے گا۔

    33 بچوں سے زیادتی کیس: میاں بیوی کو سزائے موت

  • 33 بچوں سے زیادتی کیس: میاں بیوی کو سزائے موت

    33 بچوں سے زیادتی کیس: میاں بیوی کو سزائے موت

    بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع باندا میں خصوصی پوکسو عدالت نے 33 کم سن بچوں سے جنسی زیادتی کے لرزہ خیز مقدمے میں میاں بیوی کو سزائے موت سنا دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے اس کیس کو ’نایاب ترین جرم‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے جرائم کی نوعیت اس قدر سنگین اور منظم تھی کہ اصلاح کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی،اتر پردیش کے ضلع باندا کی خصوصی عدالت نے رام بھاون اور اس کی اہلیہ درگاوَتی کو بچوں کے تحفظ کے قانون (POCSO ایکٹ) کی مختلف دفعات کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئےسزائے موت سنائی ہے دونوں پر 33 بچوں، جن میں بعض کی عمر صرف 3 سال تھی، کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ثابت ہوا ،عدالت نےریاستی حکومت کو ہدایت کی کہ ہر متاثرہ بچے کو 10 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کیے جا ئیں، جبکہ ملزمان کے گھر سے برآمد ہونے والی رقم بھی متاثرین میں برابر تقسیم کی جائے۔

    امریکی طیاروں نے ایران کی جانب پوزیشن سنبھال لیں

    سی بی آئی نے اکتوبر 2020 میں اس کیس کا اندراج کیا تھا تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمان 2010 سے 2020 کے درمیان باندا اور چترکوٹ کے علاقوں میں سرگرم رہے رام بھاون محکمہ آبپاشی میں جونیئر انجینئر تھا اور بچوں کو آن لائن گیمز، تحائف اور رقم کا لالچ دے کر ورغلاتا تھا بعض متاثرہ بچوں کو شدید جسمانی چوٹیں آئیں اور کئی کو طویل عرصے تک اسپتال میں رہنا پڑا، جبکہ متعدد بچے ذہنی صدمے کا شکار ہیں عدالت نے قرار دیا کہ جرم کا پھیلاؤ، درندگی اور منظم طریقہ کار اسے ’ریرسٹ آف دی رئیر‘ بناتا ہے۔

    پاکستان اور امریکا کا رواں برس سرمایہ کاری فورم کا اعلان

    سی بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال کے مقدمات کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور متاثرین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھا جائے گا۔

  • امریکی طیاروں نے ایران کی جانب پوزیشن سنبھال لیں

    امریکی طیاروں نے ایران کی جانب پوزیشن سنبھال لیں

    امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر خطرناک موڑ پر پہنچ گئی ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاہدہ کرنے کے لیے 10 سے 15 روز کی واضح ڈیڈ لائن دے دی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے مہلت دیئے جانے تک مذاکرات نہ کیے تو بڑا فوجی حملہ کیا جائے گا صدر ٹرمپ کی ایران کو کی دئی گئی ڈیڈ لائن کے بعد یورپ میں موجود امریکی فضائیہ نےایران کیجانب اپنی عسکری پوزیشنز سنبھالنا شروع کر دیں، پرتگال کے ایک جزیرے پر قائم امریکی ایئربیس پر جنگی طیاروں اور معاون فضائی اثاثوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں امریکی طیاروں نے ممکنہ آپریشنز کے لیے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔

    دوسری جانب معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ ایران پر کسی بھی قسم کے امریکی حملے کے نتائج ناقابلِ پیش گوئی ہو سکتے ہیں اور یہ اقدام پورے مشرقِ وسطیٰ کو ایک نئی جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے۔

    ایک روز قبل برطانوی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ایران کی اعلیٰ قیادت کو براہِ راست نشانہ بنانے پر غور کر رہے ہیں جبکہ بعض رپورٹس میں ایران پر محدود حملوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے انھی رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ امریکی فوج کا ہدف صرف عسکری کارروائی نہیں بلکہ ایرانی حکومت پر دباؤ بڑھا کر نظام کی تبدیلی کی کوشش ہو سکتی ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر ممکنہ فضائی حملوں اور فوجی دباؤ میں اضافے کے اشاروں کے بعد تہران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے احتجاجی مظاہروں میں ہلاکتوں کے اعدادوشمار پر واشنگٹن سے ’ثبوت‘ پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھی ایران میں حالیہ کریک ڈاؤن پر شدید تشویش ظاہر کی ہے، جب کہ خطے میں جنگ کے بادل مزید گہرے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ حکومت نے حالیہ احتجاجی واقعات میں 3,117 افراد کی فہرست جاری کی ہے، جنہیں انہوں نے دہشتگرد کارروائیوں کا شکار‘ قرار دیا، جن میں تقریباً 200 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں اگر کوئی فریق سرکاری اعدادوشمار کو چیلنج کرتا ہے تو وہ اپنے شوا ہد پیش کرے۔

    یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ احتجاج کے دوران 32 ہزار افراد ہلاک ہوئے اور ایرانی عوام جہنم جیسی زندگی گزار رہے ہیں،اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق مائی ساتو سمیت 30 ماہرین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اصل تعداد کا تعین ممکن نہیں کیونکہ ایران میں انٹرنیٹ پر سخت پابندیاں عائد ہیں امریکی تنظیم HRANA نے 7 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق اور مزید ہزاروں کیسز کی تحقیقات کا دعویٰ کیا ہے۔

    رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جس میں طیارہ بردار بحری جہاز اور جنگی طیارے شامل ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کئی ہفتوں پر مشتمل ممکنہ فضائی حملے کی تیاری جاری ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی واضح جواز عوام کے سامنے نہیں رکھا گیا-

    وائٹ ہاؤس کے بعض عہدیداروں کے مطابق انتظامیہ کے اندر بھی ایران پر حملے کے معاملے پر مکمل اتفاق رائے موجود نہیں دوسری جانب ٹرمپ کے مشیروں کو خدشہ ہے کہ نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل جنگی ماحول ری پبلکن پارٹی کے لیے سیاسی طور پر نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ عوامی رائے عامہ میں مہنگائی اور معاشی مسائل اولین ترجیح ہیں۔

    ایران پہلے ہی خبردار کر چکا ہے کہ اگر اس کے جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو وہ سخت جواب دے گا ٹرمپ بارہا کہہ چکے ہیں کہ ایران کو یورینیم افزودگی روکنا ہوگی اور ’منصفانہ معاہدہ‘ کرنا ہوگا، بصورت دیگر فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

  • پاکستان اور امریکا کا رواں برس سرمایہ کاری فورم کا اعلان

    پاکستان اور امریکا کا رواں برس سرمایہ کاری فورم کا اعلان

    پاکستان اور امریکا نے اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    وزارت خزانہ پاکستان کے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی وزیر تجارت ہاورڈ اے لٹنک سے ملاقات کی، جس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی، دونوں فریقین نے اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، اور امریکی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا، رواں سال 31 مارچ کو پاک امریکا تجارتی و سرمایہ کاری فورم منعقد ہوگا۔

    اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے فورم کے انعقاد میں یو ایس چیمبر آف کامرس کے کردار کو سراہا، اس فورم میں دونوں ممالک کی معروف کمپنیوں کے علاوہ وزارتی سطح کی نمائندگی بھی متوقع ہے اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی کہ امریکی وزیر تجارت کا دفتر بھی فورم میں شرکت کرے گا، اور دونوں ممالک نے سرمایہ کاری کے شعبے میں روابط مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • پنجاب حکومت کا کم عمر میں شادی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا کم عمر میں شادی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے صوبے میں کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لیے سخت قانونی اقدامات کی تجویز دے دی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں آئندہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس پیش کیا جائے گا مجوزہ آرڈیننس کے تحت 18 سال سے کم عمر لڑکے یا لڑکی کی شادی کو قابلِ سزا جرم قرار دیا جائے گا،اگر کوئی بالغ شخص کم عمر لڑکی سے نکاح کرے تو اسے کم از کم 2 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، جبکہ ایسے عمل میں ملوث فرد پر 5 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا سرپرست یا والدین اگر کمسن بچے یا بچی کی شادی کرائیں تو انہیں 2 سے 3 سال قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    قانون میں یہ بھی شامل ہے کہ شادی کے بعد کم عمر لڑکی کے ساتھ رہائش یا ازدواجی تعلق قائم کرنا چائلڈ ابیوز تصور ہوگا، جس پر پانچ سے سات سال قید اور کم از کم 10 لاکھ روپے جرمانہ تجویز کیا گیا ہے آرڈیننس کے مطابق چائلڈ میرج سے متعلق تمام مقدمات سیشن کورٹ میں زیرِ سماعت آئیں گے، اور عدالت کو پا بند کیا جائے گا کہ وہ ایسے کیسز کا فیصلہ نوّے دن کے اندر کرے۔

    اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں 18 سال سے کم عمر شادی کو جرم قرار دیا جا چکا ہے، تاہم جے یو آئی سمیت دیگر مذہبی جماعتوں نے اس قانون کی مخالفت کی-