Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • حکومت کا قائداعظم اور علامہ اقبال پر تاریخی ویب سیریز بنانے کا اعلان

    حکومت کا قائداعظم اور علامہ اقبال پر تاریخی ویب سیریز بنانے کا اعلان

    حکومتِ پاکستان نے بانیانِ قوم کی زندگی اور فکر کو جدید انداز میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعلان کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر عالمی معیار کی تاریخی ویب سیریز تیار کی جائیں گی،یہ اقدام محض رسمی تقریبات تک محدود نہیں ہوگا بلکہ اسے قومی فکری تجدید اور نظریاتی بیداری کے ایک اہم مرحلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے بامقصد کہانی کے ذریعے قوم سازی کے عمل کو تقویت دی جا سکتی ہے۔

    وزیر منصوبہ بندی کے مطابق ان پروڈکشنز کے ذریعے نوجوانوں کو قیامِ پاکستان کے نظریاتی پس منظر، آئینی جدوجہد اور قومی اقدار سے روشناس کرایا جائے گا،ائداعظم کی آئینی جدوجہد اور علامہ اقبال کے فکری وژن کی اہمیت آج بھی عالمی سطح پر برقرار ہے تاریخی ڈرامے سافٹ پاور اور ثقافتی سفارتکاری کے مؤثر اوزار بن سکتے ہیں، اسی مقصد کے تحت حکومت تقریباً 50 کروڑ روپے تک سیڈ فنڈنگ فراہم کرے گی ساتھ ہی مصنفین اور پروڈیوسرز کے لیے تحقیقی ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ مواد مستند، تحقیق پر مبنی اور عالمی معیار کے مطابق ہو۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیاکہ تخلیقی صنعت کے ساتھ اشتراک کے ذریعے قومی بیانیے کو مضبوط بنایا جائے گا اور قومی ورثے کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

  • کے پی حکومت ک  عوام کے مسائل سے غرض نہیں، عظمیٰ بخاری

    کے پی حکومت ک عوام کے مسائل سے غرض نہیں، عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں، ان کے لیے عمران خان کی آنکھ، دانت اور آسائشیں اہم ہیں۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی فراہمی مرحلہ وار اور منظم انداز میں جاری ہے، جہاں مستحق افراد کو امداد ان کی دہلیز تک شفاف طریقے سے پہنچائی جا رہی ہے اس عمل میں میرٹ کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

    انہوں نے خیبرپختونخوا کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ابھی تک رمضان پیکج کے حوالے سے نہ باقاعدہ پیشرفت سامنے آئی ہے اور نہ ہی کوئی واضح اعلان کیا گیا ہے، صوبائی حکومت کی ترجیحات عوامی ریلیف کے بجائے دیگر معاملات پر مرکوز دکھائی دیتی ہیں،مخصوص فہرستوں کے ذریعے تقسیم کیا گیا ،خیبرپختونخوا حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں، ان کے لیے عمران خان کی آنکھ، دانت اور آسائشیں اہم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے صوبہ بھر میں جامع سروے مکمل کیا، جس کے تحت ہر شہری کا ڈیٹا مرتب کیا گیااسی سروے کی بنیاد پر 42 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ مسیحی برادری کے لیے بھی الگ سے مالی معاونت رکھی گئی ہے، یہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان ریلیف پروگرام ہے۔

  • کراچی سے فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشت گرد  گرفتار

    کراچی سے فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے باجوڑ کے رہائشی فتنہ الخوارج کے مطلوب دہشت گرد دوست محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم 2020 میں ساتھیوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نواگئی خیبرپختونخوا پر فائرنگ میں ملوث ہے مذکورہ واقعے کامقدمہ تھانا سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن میں دہشت گردی دفعات کے تحت درج ہے گرفتار ملزم واقعے کے بعد کراچی میں روپوش تھا،ملزم دیگر فتنہ الخوارج ساتھیوں کے ہمراہ حساس مقامات پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہاتھا،گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات پر برطانوی شہزادہ  گرفتار

    جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات پر برطانوی شہزادہ گرفتار

    جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات پر برطانوی شہزادے کو گرفتار کرلیا گیا-

    برطانوی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے پرنس اینڈریو کو سرکاری عہدے کے غلط استعمال کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا ہے پولیس کے مطابق سابق شہزادے کو نورفوک میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا جبکہ اس معاملے کی باضابطہ تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتاری کے بعد برکشائر اور نورفوک میں موجود مختلف مقامات پر تلاشی کا عمل جاری ہے تھامس ویلی پولیس کے اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل اولیور رائٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی جائزے کے بعد سرکاری اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال کے الزامات پر باقاعدہ انکوائری شروع کی گئی ہے، تحقیقات کی شفافیت اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے اور عوامی دلچسپی کے پیش نظر مناسب وقت پر مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

    برطانوی میڈیا میں سامنے آنے والی تصاویر میں پولیس اہلکاروں کو غیر نشان زد گاڑیوں میں شاہی خاندان کی سینڈرنگھم اسٹیٹ میں واقع ووڈ فارم رہائش گاہ پر پہنچتے اور کارروائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی صبح تقریباً آٹھ بجے کی گئی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے کے دوران حساس معلومات امریکی ارب پتی اور سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

  • کالے جادو کاالزام، مشتعل ہجوم نےماں اور ایک سالہ بچے کو زندہ جلا دیا

    کالے جادو کاالزام، مشتعل ہجوم نےماں اور ایک سالہ بچے کو زندہ جلا دیا

    بھارت: ایک افسوسناک واقعے میں 32 سالہ خاتون اور اس کے ایک سالہ بچے کو مبینہ طور پر جادو کرنے کے الزام میں زندہ جلا دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ میں مغربی ضلع سنگھ بھوم کے ایک گاؤں میں پیش آیا، جو ویسٹ سنگبھم میں واقع ہےپولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات گئے کچھ افراد خاتون کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور شور شرابہ شروع کر دیا جب خاتون کا شوہر باہر نکلا تو مشتعل افراد نے حملہ کر دیا اور خاتون اور اس کے ایک سالہ بچے پر مبینہ طور پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی، واقعے میں شوہر بھی زخمی ہوا تاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا اور اگلے روز پولیس کو اطلاع دی۔

    پولیس کے مطابق خاتون اور بچہ جھلسنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے حکام کا کہنا ہے کہ خاتون پر جادو کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،پولیس نے شوہر کی شکایت پر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

  • پولینڈ کی اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت

    پولینڈ کی اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت

    امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی باعث اور ممکنہ جنگ کے خدشات کے بعد پولینڈ کی حکومت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران سے نکلنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

    پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے خبردار کیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے باعث ممکن ہے آئندہ چند گھنٹوں میں انخلا بھی ممکن نہ رہےوارسا سے جاری بیان میں پولش وزیراعظم نے اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بلا تاخیر ایران چھوڑ دیں اور فی الحال کسی بھی صورت اس ملک کا سفر کرنے سے گریز کریں،موجودہ حالات غیر یقینی ہیں اور سیکیورٹی صورتحال اچانک مزید خراب ہو سکتی ہے۔

    پولینڈ کی جانب سے یہ ہنگامی انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ممکنہ عسکری تصادم کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اس ہفتے کے اختتام تک ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی پر غور کر رہا ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

  • محمد شاہد نامی شخص کا سیالکوٹ اسٹالینز  سے کوئی تعلق نہیں،فرنچائزمالک حمزہ مجید

    محمد شاہد نامی شخص کا سیالکوٹ اسٹالینز سے کوئی تعلق نہیں،فرنچائزمالک حمزہ مجید

    سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک حمزہ مجید کا کہنا ہے کہ محمد شاہد نامی شخص کا فرنچائز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    حمزہ مجید نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مبینہ طور پر محمد شاہد نامی شخص کا فرنچائز یا اس کی انتظامی ٹیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فرنچائز کے 76 فیصد شیئرز کے قانونی مالک ہونے کے دعویدار محمد شاہد نے الزام عائد کیا تھا کہ حمزہ مجید فرنچائز کے شیئر بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کو مزید شیئرز بیچنے کا حق نہیں ہے پی سی بی کو معاملات سے آگاہ کر دیا ہے، میں اس عمل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں آسٹریلیا میں مقیم بزنس مین محمد شاہد نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ وہ سیالکوٹ اسٹالینز کے 76 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔

    تاہم اب سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک حمزہ مجید نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر کچھ ابتدائی نوعیت کی بات چیت ضرور ہوئی تھی، تاہم نہ تو پاکستان کرکٹ بورڈ یا پی ایس ایل کو کوئی ادائیگی کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کا باقاعدہ معاہدہ طے پایا۔

    بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں ویڈیو میں کیے گئے دعوؤں کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں اور اسے سیالکوٹ اسٹالینز کے نام سے جوڑنا درست نہیں ہے سیالکوٹ اسٹالینز اور او زی گروپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وہ مکمل اعتماد اور استقامت کے ساتھ اپنے منصوبوں پر قائم ہیں،ادارہ ہر معاملے میں شفافیت اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتا ہے اور آئندہ بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔

  • بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، مارک زکربرگ کی عدالت میں پیش

    بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، مارک زکربرگ کی عدالت میں پیش

    امریکا کے شہر لاس اینجلس میں جاری ایک اہم مقدمے کے دوران میٹا کے بانی مارک زکربرگ عدالت میں پیش ہوئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق مارک زکربرگ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی کمپنی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بچوں کو اپنی جانب راغب کرنے یا ان کا اسکرین ٹائم بڑھانے کے مقصد سے تیار نہیں کیا گیا۔

    مقدمے کی سماعت کے دوران وکلا نے زکربرگ سے 2024 میں کانگریس کے سامنے دیے گئے ان کے بیان سے متعلق سوالات کیے، جس میں انہو ں نے کہا تھا کہ کمپنی اپنی ٹیموں کو ایپس پر صارفین کا وقت زیادہ سے زیادہ بڑھانے کا ہدف نہیں دیتی، تاہم مدعی کے وکیل نے عدالت میں 2014 اور 2015 کی ای میلز پیش کیں، جن میں ایپس پر صارفین کے گزارے گئے وقت میں نمایاں اضافے کے اہداف کا ذکر موجود تھا۔

    اس پر زکربرگ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں صارفین کے وقت سے متعلق اہداف ضرور موجود تھے، لیکن کمپنی نے بعد ازاں اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی، انہوں نے عدالت میں کہا کہ اگر یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ان کا کانگریس میں دیا گیا بیان درست نہیں تھا تو وہ اس سے سختی سے اختلاف کرتے ہیں۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ میٹا پلیٹ فارمز کے سربراہ نے عدالت میں پیش ہو کر انسٹاگرام کے نوجوانوں کی ذہنی صحت پر ممکنہ اثرات سے متعلق براہِ راست گواہی دی ہے ماہرین کے مطابق لاس اینجلس میں جیوری کے سامنے جاری اس مقدمے کے نتائج کمپنی کے لیے اہم مالی اور قانونی اثرات کا باعث بن سکتے ہیں، کیونکہ کیس ہارنے کی صورت میں ہرجانے کی ادائیگی کرنا پڑ سکتی ہے۔

    یہ مقدمہ دراصل ان بڑھتے ہوئے عالمی خدشات کا حصہ ہے جو سوشل میڈیا کے بچوں اور کم عمر صارفین کی ذہنی صحت پر اثرات کے حوالے سے سا منے آ رہے ہیں اسی تناظر میں آسٹریلیا پہلے ہی 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی عائد کر چکا ہے، جبکہ اسپین سمیت دیگر ممالک بھی اسی نوعیت کی پابندیوں پر غور کر رہے ہیں۔

  • سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

    آج بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار 900روپے کے اضافے سے 5لاکھ 23ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی،اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 773روپے بڑھ کر 4لاکھ 49ہزار 212روپے کی سطح پر آگئی،جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 79ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 012ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 358روپے کے اضافے سے 8ہزار 404روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 7205روپے کے اضافے سے 7ہزار 205روپے کی سطح پر آگئی۔

  • ہم حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہوں گے،ترجمان دفتر خارجہ

    ہم حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہوں گے،ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہوں گے۔

    صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ وزیر اعظم نیویارک میں موجود ہیں، جو صدر ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کے دورے پر ہیں، آج وزیراعظم غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کریں گے اس کے علاوہ وزیراعظم کی اہم امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

    ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی نیویارک میں موجود ہیں نائب وزیراعظم نے فلسطینی مستقل مندوب اور مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے بھی ملاقات کی ہے آسٹریا کے دورے سے قبل نائب وزیر اعظم کے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی سے ٹیلیفون رابطے بھی ہوئے،وزیر اعظم نے ویانا، آسٹریا کا دورہ بھی کیا جو آسٹرین وفاقی چانسلر کرسٹین سٹاکر کی دعوت پر تھا۔ دورے کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا آسٹریا میں وزیر اعظم نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی سے بھی ملاقات کی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان غزہ میں صرف امن کے قیام میں کردار ادا کرے گا بورڈ آف پیس سے امیدیں وابستہ ہیں جس سے غزہ کی صورتحال بہتر ہوگی، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی گروپ یا تنظیم کے خلاف کسی فیصلے کا حصہ نہیں ہے نائب وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ ہم امن عمل میں شریک ہوں گے تاہم حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہوں گے امید ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس غزہ کے عوام کی مشکلات کو کم کرے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ پروفیسر احسن اقبال نے نئی بنگلا دیشی حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، رواں ہفتے پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک نے اسرائیل کے مغربی کنارے کے الحاق سے متعلق متنازع قانون کی شدید مذمت کی، ہم نے بھارتی شہری نکھیل گپتا کی گرفتاری کی رپورٹس دیکھی ہیں پاکستان میں بھارتی پشت پناہی سے فعال دہشت گرد گروہوں کے شواہد موجود ہیں، انٹرنیشنل اسسٹنس سیکیورٹی فورسز پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔