Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • مریم اورنگزیب کی امریکی یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت

    مریم اورنگزیب کی امریکی یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے امریکی قونصلیٹ لاہور کے زیرِ اہتمام حضوری باغ میں منعقدہ امریکہ کے 250ویں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی-

    تقریب میں امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز، برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے بین وارنگٹن، یونیسیف پاکستان کے سربراہ رمیز بہدووز، ترکیہ کے قو نصل جنرل، مختلف ممالک کے سفارت کاروں، سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے امریکی عوام اور حکومت کو یومِ آزادی کی مبارک باد پیش کی انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات باہمی اعتماد، تعاون اور امن کے اصولوں پر استوار ہیں دونوں ممالک سفارتی روابط کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی، سرمایہ کار ی، موسمیاتی تبدیلی، سیاحت اور دیگر اہم شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں، جبکہ حالیہ عرصے میں پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

    سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ دنیا نے حالیہ دنوں میں سفارت کاری کی اہمیت کا عملی مظاہرہ دیکھا، اور وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی امن کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کیا، امریکہ جدت، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے میدان میں نمایاں مقام رکھتا ہے، جبکہ امریکی نجی شعبہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھی بھرپور دلچسپی لے رہا ہے۔

  • امریکا چاہتا تو آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے موقع پر پوری ایرانی قیادت کو نشانہ بنا سکتا تھا ،ٹرمپ

    امریکا چاہتا تو آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے موقع پر پوری ایرانی قیادت کو نشانہ بنا سکتا تھا ،ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اگر چاہتا تو آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے موقع پر پوری ایرانی قیادت کو نشانہ بنا سکتا تھا –

    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی درخواست کی ہے اور دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ ہفتے ترکیہ میں نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی پر ملاقات متوقع ہے امریکی اخبار ایکسیوئس کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ساتھ اپنے تعلقات کو خوشگوار قرار دیا تاہم اپنی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ اصل باس کون ہے،دوسری جانب نیتن یاہو کے دفتر نے بھی جمعہ کے روز ہونے والی اس ٹیلی فونک گفتگو اور جلد ملاقات پر اتفاق کی تصدیق کی ہے۔

    ’ایکسیوئس‘ کو دیے گئے ٹیلی فونک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے انتہائی اہم بیانات دیے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’امریکا اگر چاہتا تو آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے موقع پر پوری ایرانی قیادت کو نشانہ بنا سکتا تھا اور ہم ایک ہی حملے میں سب کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے، مگر ہم نے ایسا نہیں کیا-

    امریکی صدر نے واضح کیا کہ انہوں نے حملہ اس لیے نہیں کیا کیونکہ پھر مذاکرات کے لیے کوئی نہ بچتا انہوں نے جوہری مذاکرات کا راستہ کھلا رکھنے کے لیے صبر کا مظاہرہ کیا کیونکہ ایران اس وقت معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہے واشنگٹن اور تہران نے قطر میں جاری جوہری مذاکرات کو ایک ہفتے کے لیے عارضی طور پر روکنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کی تقریبات کے بعد سفارتی عمل دوبارہ شروع ہو سکے اس وقفے کے دوران دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہوں گے۔

    ایکسیوئس کے مطابق نیتن یاہو اور ٹرمپ کے درمیان یہ متوقع ملاقات رواں سال فروری میں وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ہونے والی آخری ملاقات کے بعد پہلی براہِ راست ملاقات ہوگی فروری کی ملاقات میں اسرائیلی وزیراعظم نے مبینہ طور پر ایران کے خلاف مشترکہ امریکی،اسرائیلی فوجی کارروائی کا ایک خفیہ منصوبہ پیش کیا تھا، تاہم اس کے بعد سے مشرقِ وسطیٰ کی سلامتی کے معاملات پر دونوں رہنماؤں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔

    ایکسیوئس کی رپورٹ میں ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے کئی قریبی مشیر سمجھتے ہیں کہ نیتن یاہو نے خطے کی صورتحال اور اہم پیش رفت کے بارے میں غلط اندازے لگائے عہدیدار کے بقول ٹرمپ کے مشیروں کا خیال ہے کہ نیتن یاہو تقریباً ہر معاملے میں غلط ثابت ہوئے ہیں۔

  • دوسرا ٹی20: انگلینڈ نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

    دوسرا ٹی20: انگلینڈ نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

    انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو دوسرے ٹی20 میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی-

    مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے دیا گیا 191 رنز کا ہدف انگلش ٹیم نے 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ہدف کے تعاقب میں جیکب بیتھل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر ناقابل شکست 76 رنز اسکور کیے اور ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا کپتان ہیری بروک اور ٹام بینٹن نے 39، 39 رنز کی اننگز کھیلیں، جبکہ وِل جیکس 9 اور سام کرن 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ فِل سالٹ اور جوس بٹلر کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔

    بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اکشر پٹیل، ورون چکرورتی اور ہرشت رانا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے تھےبھارت کی جانب سے ایشان کشن 49 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جبکہ ابھیشیک شرما نے 43، کپتان شریاس ایر نے 37، ویبھو سوریا ونشی نے 14، ہرشت رانا نے 6، شیوم ڈوبے نے 5 اور اکشر پٹیل نے 2 رنز اسکور کیے انگلینڈ کی جانب سے سام کرن نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ وِل جیکس، لیام ڈاسن اور جوفرا آرچر نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

    واضح رہے کہ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا جبکہ اس کامیابی کے بعد انگلینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

  • ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

    ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

    اسلام آباد: ملک میں لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 16.17 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے نظام پر ایل این جی کی قیمت میں 2.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔ جس کے بعد نئی قیمت 19.52 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے نظام پر ایل این جی کی قیمت میں 2.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا اضافے کے بعد سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 18.64 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

    واضح رہے کہ سوئی سدرن کے لیے مئی میں قیمت 16.04 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔ جبکہ سوئی ناردرن کے لیے مئی میں قیمت 16.98 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔

    دوسری جانب مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے حکومت کی اولین ترجیح سرمایہ کاری کو فروغ دینا، نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور ٹیکس نیٹ میں مزید توسیع کرنا ہے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے اور پاکستان کی معیشت مستحکم سمت میں گامزن ہے اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے ہوائی اڈوں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جا رہا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں فائیو اسٹار ہوٹلز کی تعمیر بھی جاری ہے۔

  • مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں،خواجہ‌آصف

    مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں،خواجہ‌آصف

    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دیے گئے ایک ایوارڈ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے "من گھڑت اور شرمناک” قرار دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کی آمد سے چند روز قبل ہی یہ ایوارڈز تخلیق کیے گئے، ان کے سرٹیفکیٹس کسی سستے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈل کے ذریعے تیار کیے گئے تھے،سرٹیفکیٹس میں واضح املا کی غلطیاں موجود تھیں اور مودی اس اعزاز کے پہلے اور واحد وصول کنندہ بن گئے مودی کی سستی شہرت کے حصول کی یہ کوشش نہایت شرمناک ہے بھارتی وزیراعظم کی خود کو مقبول رہنما ثابت کرنے کی بھونڈی کوشش نے بھارتی قوم کو شرمندہ کردیا ہے۔

  • استحکام پاکستان پارٹی کا آزاد کشمیر کی نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان

    استحکام پاکستان پارٹی کا آزاد کشمیر کی نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان

    اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے آزاد کشمیر کی 35 نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

    آئی پی پی کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان نے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کیے۔ جبکہ اس موقع پر آئی پی پی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس بھی موجود تھے، جو خود ایل اے 15، ایل اے 22 اور ایل اے 25 سے انتخاب لڑیں گے پارٹی نے مختلف حلقوں کے لیے اپنے امیدوار نامزد کرتے ہوئے ایل اے 2 سے محمد معروف، ایل اے 3 سے تسلیم عارف، ایل اے 4 سے تیمور حسن اور ایل اے 8 سے ذوالفقار علی کو امیدوار نامزد کیا۔

    اسی طرح ایل اے 9 سے طاہر فرید، ایل اے 10 سے محمد یوسف، ایل اے 11 سے محمد طالب، ایل اے 12 سے صبیحہ صدیق اور ایل اے 13 سے نثار انصر ابدالی آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے ایل اے 16 سے اعجاز احمد، ایل اے 17 سے عامر نذیر، ایل اے 18 سے مرتضیٰ احمد، ایل اے 19 سے شہزاد عزیز، ایل اے 21 سے بلال شکیل، ایل اے 23 سے سردار رئیس انقلابی اور ایل اے 24 سے عنایت اللہ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

    آئی پی پی کی جانب سے ایل اے 27 سے سردار تبارک، ایل اے 30 سے مقبول گجر، ایل اے 31 سے راجہ مظہر قیوم، ایل اے 35 سے عبدالقادر اور ایل اے 36 سے ادیب امجد بٹ کو پارٹی کا ٹکٹ دیا گیا ہے ایل اے 39 سے محمد طاہر کھوکھر، ایل اے 40 سے سلیم بٹ، ایل اے 41 سے سعید ڈار، ایل اے 42 سے بلال بٹ، ایل اے 43 سے حمزہ بزمی اور ایل اے 5 سے افتخار حسین کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

    اسی طرح ایل اے 6 سے علی شان سونی اور ایل اے 28 سے کوثر تقدیس گیلانی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے باقی نشستوں پر آج رات یا کل امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔

  • پیٹرول مافیا اور حکومتی گٹھ جوڑ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے،ترجمان جے یو آئی

    پیٹرول مافیا اور حکومتی گٹھ جوڑ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے،ترجمان جے یو آئی

    جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ترجمان اسلم غوری نے پیٹرول کی قیمت فوری طور پر کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مافیاز حکمرانوں کے ساتھ مل کر مسلسل عوام کا خون چوس رہے ہیں اور پیٹرولیم مصنوعات کو عالمی مارکیٹ سے مہنگا فروخت کرنا بدترین ظلم ہے۔

    ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری نے کہا کہ شوگر مافیا، ٹیکسٹائل مافیا کے بعد اب پیٹرول مافیا اور حکومتی گٹھ جوڑ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے،مافیاز حکمرانوں کے ساتھ مل کر مسلسل عوام کا خون چوس رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کو عالمی مارکیٹ کی قیمتوں سے زیادہ فروخت کرنا بدترین ظلم ہے۔

    اسلم غوری نے کہا کہ حکمرانوں کے ایسے ہی ظالمانہ فیصلوں سے بنگلہ دیش جیسے حالات پیدا ہوتے ہیں، نااہل حکمرانوں کے ایسے ہی کارنامے قوموں کی تباہی کا سبب بنتے ہیں، پیٹرول کی قیمتیں فوری طور پر کم کی جائیں، مافیا کے پیٹ بھرنے کے لیے عوام کے جیب پر ڈاکا نہ ڈالا جائے-

  • عوام  کا ٹرمپ سے خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا مطالبہ،حکومت کا بیان جاری

    عوام کا ٹرمپ سے خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا مطالبہ،حکومت کا بیان جاری

    شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کے آغاز کے پہلے روز لاکھوں سوگواروں نے ہاتھوں میں بدلے کی علامت سرخ پرچم تھامے ٹرمپ اور امریکا سے سپریم لیڈر کے قتل کا انتقام لینے کا مطالبہ کردیا،جس کے بعد حکومت نے بھی بیان جاری کیا-

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران ہر صور ت قانونی، سفارتی اور سیاسی محاذ پر انصاف کے حصول کی کوششیں جاری رکھے گا اور یہ معاملہ ایرانی قوم کی مستقل قومی ترجیح رہے گا، شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے تمام ممکنہ بین الاقوامی ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین میں خطے اور دنیا بھر سے اعلیٰ سطح کے سرکاری اور مذہبی وفود کی شرکت ان کی بین الاقوامی حیثیت، اثر و رسوخ اور ایرانی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا واضح ثبوت ہے۔

    ایران نے ایک بار پھر مؤقف اختیار کیا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی شہادت امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائی کا نتیجہ تھی جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے ایران اس معاملے کو تمام ضروری عالمی فورمز پر اٹھاتا رہے گا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کے امکانات پر بھی کام جاری ہے۔

    وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی موجودگی ایران کے لیے عالمی سطح پر حمایت اور احترام کی علامت ہے، تہران میں لاکھوں افراد کی شہید آیت اللہ خامنہ ای کو الوداع کہنے کے لیے جمع ہوئے جو اس بات کی عکاس ہے کہ ایرانی عوام اپنے سابق سپریم لیڈر کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے 28 فروری کو مشترکہ حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای اپنے اہل خانہ اور عسکری قیادت کے ہمراہ شہید ہوگئے تھے جن کی تجہیز و تکفین کا آغاز ہوگیا ہے۔

  • صدر  آصف  زرداری کی صدر ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت

    صدر آصف زرداری کی صدر ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے-

    ہفتہ کے روز صدر مملکت کے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں صدر آصف علی زرداری نے ایک خصوصی پوسٹر شیئر کیا، اس پوسٹر پر پاکستان اور امریکا کے پرچموں کے ساتھ خود صدر مملکت کی تصویر بھی آویزاں ہے،پوسٹر کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام صد ر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسلام آباد میں جلد از جلد خیرمقدم کرنے پر فخر محسوس کریں گے۔

    واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے امریکی صدر کو اسلام آباد کا دورہ کرنے کی یہ باضابطہ دعوت پاک امریکا تعلقات کو ایک نئی اور فعال سمت دینے کی کوشش ہے، شیئر کیے گئے پوسٹر میں پاکستان اور امریکا کے درمیان قائم دیرینہ شراکت داری کو بھی نمایاں کیا گیا ہے،یہ اہم سفارتی اقدام دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات، تجارتی روابط اور علاقائی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے عزم پر مبنی ہے، جس سے خطے کی جیو پولیٹیکل صورتحال پر گہرے اور مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

  • ایران، امریکا مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی کو پاکستان میں ہو گا، غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ

    ایران، امریکا مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی کو پاکستان میں ہو گا، غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ

    غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کا آئندہ دور 11 جولائی کو پاکستان میں ہو گا۔

    غیر ملکی میڈیا العربیہ نے ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہو گا،مذاکرات میں پابندیوں، ایران کے منجمد فنڈز اور جوہری مسائل پر بات چیت کی جائے گی، ایرانی وفد کی نمائندگی کون کرے گا، اس کا فیصلہ سابق سپریم لیڈر کی تدفین کے بعد کیا جائے گا، اور باضابطہ ایجنڈے کا اعلان بھی بعد میں کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریق سفارتی تعطل ختم کرنے اور کشیدگی میں کمی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کر رہے ہیں،دیگر بین الاقوامی رپورٹس میں مذاکرا ت کے مقام اور وقت کے بارے میں مختلف اطلاعات سامنے آئی ہیں، بعض ذرائع کے مطابق آئندہ مرحلے کے مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں یا جولائی کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہیں۔ تاہم 11 جولائی کو پاکستان میں مذاکرات کے انعقاد کی باضابطہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔