Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ مودی سمیٹ نہیں سکے گا، خواجہ آصف

    چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ مودی سمیٹ نہیں سکے گا، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں چیزوں کو سمیٹنے کی کوشش کی ہے، چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ مودی سمیٹ نہیں سکے گا-

    خواجہ آصف کہا کہ کشمیراور دہشتگردی پر بات ہوگی، بھارت سے مذاکرات کے ایجنڈے میں 3 چیزیں ہیں، دہشتگردی ایجنڈے کا ایک حصہ ہےدنیا اب خود فیصلہ کرے، پاکستان 25 سال سے دہشتگردی کا نشانہ بنا ہے، الزام بھی ہمارے اوپر لگایا جارہا ہے وزیر اعظم نے خود پیش کش کی تھی کہ دہشتگردی کے واقعے کی تحقیقات کی جائیں، پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کو تسلیم کیا جائے، اس نے بڑا نقصان اٹھایا، پوری دنیا سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ دوسرا ایجنٍڈا مسئکہ کشمیر ہے اس پر بھی بات ہونی چائیے، تیسرا پانی کے مسئلہ پر بات کی جائے گی، پانی نے معاملے کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، سندھ طاس معاہدے کو چھیڑا نہیں جاسکتا جب مذاکرات کی کوششں شروع ہو تو معاہدے کی شقو ں کے مطابق دیکھنا چائیے، بھارت خود کئی سال سے دہشتگردی کرا رہا ہے، بھارت انٹر نیشنل دہشتگرد ہے، ہم گزشتہ 25 سے بھار ت کے خلاف مشرقی اور مغربی محاز پر لڑ رہے ہیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اپنی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    مودی اپنی نااہلی چھپانے کے لیے تقریریں کر رہے ہیں، شیری رحمان

    خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے دہشتگردی کے ثبوت کینیڈا اور امریکا مں بھی موجود ہیں، یہ دہشگردی کے ثبوت مذاکرات میں سامنے آنے چاہئیں، مودی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے، مودی نے اپنے خطاب میں چیزوں کو سمیٹنے کی کوشش کی ہے، چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ مودی سمیٹ نہیں سکے گا، مودی کے دن گن جاچکے ہیں، فیصلہ بھارتی عوام کریں گے۔

    پاکستانی ہیکرز نے 15 لاکھ سائبر حملے کیے،بھارت

  • مودی اپنی نااہلی چھپانے کے لیے تقریریں کر رہے ہیں، شیری رحمان

    مودی اپنی نااہلی چھپانے کے لیے تقریریں کر رہے ہیں، شیری رحمان

    پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان اور نیئر بخاری نے پریس کانفرنس میں قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو بھارت کے خلاف فتح نصیب ہوئی-

    شیری رحمان نے پریس کانفرنس کرتے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عالمی میڈیا پر پاکستان کا مؤقف موثر انداز میں پیش کیا، جبکہ صدر مملکت نے فورسز اور حکومت کو مکمل حمایت فراہم کرنے کا اعلان کیاوزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اس مشکل وقت میں ملک کو سرخرو کیا، اور سرحدوں پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے والے ہمارے غازیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے میڈیا پر پاکستان کا نقشہ تک بدل کر دکھا دیا تھا، لیکن پاکستان ایئر فورس نے 77 بھارتی ڈرونز مار گرائے اور دشمن کو تاریخی شکست دی،ہندوستانی میڈیا پر بالی ووڈ فلمیں چلتی رہیں جبکہ پاکستان کا میڈیا ذمہ داری سے قوم کو متحد کرتا رہا بھارت نے نہتے شہریوں پر حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی، مگر پاکستان نے جنگ نہ صرف منٹوں میں جیتی بلکہ سفارتی محاذ پر بھی فتح حاصل کی،مودی اپنی نااہلی چھپانے کے لیے تقریریں کر رہے ہیں ۔

    صدرمملکت اور وزیراعظم کا معرکہ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت

    پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو بھارت کے خلاف فتح نصیب ہوئی، پوری قوم متحد ہے اور ہماری افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، ہماری افواج کی قیادت نے واضح اور مؤثر مؤ قف اپنایا اور دشمن کی چالوں کا بروقت اور بھرپور جواب دیا پاکستان نے عسکری، سفارتی اور قومی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

    نیئر بخاری نے کہا کہ پاکستان ایٹمی جنگ نہیں بلکہ امن چاہتا ہےذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا جبکہ میزائل ٹیکنالوجی کا کریڈٹ محترمہ بینظیر بھٹو کو جاتا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بین الاقوامی کردار قابل تحسین رہا، انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف کامیابی سے اجاگر کیا۔

    پاکستانی ہیکرز نے 15 لاکھ سائبر حملے کیے،بھارت

  • صدرمملکت اور وزیراعظم کا معرکہ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت

    صدرمملکت اور وزیراعظم کا معرکہ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت

    اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اور غرور کو خاک میں ملا دیا،آصف علی زرداری نے کہا کہ ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پوری قوم پاک فوج اور پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے-

    وزیرِ اعظم نےمعرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت اور ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے نہ صرف ملک کا بھرپور دفاع کیا بلکہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیافواج پاکستان کے بہادر افسران و جوانوں نے وطن کی حفاظت کا اپنی قوم سے کیا ہوا عہد پورا کیامجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے، اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

    قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا گیا

    وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا اور بھارت کو واضح کر دیا کہ اسے خطے میں موجود دوسرے ممالک کی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا، ہم پر امن قوم ہیں، مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں اور آپریشن بنیان المرصوص اس کا واضح ثبوت ہے۔

    وزیرِ اعظم نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 15 کم سن بچوں اور 7 خواتین سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ہم شہدائے وطن کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے اور انکے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، شہداء پیکیج کا اعلان کیا جا چکا، شہداء کے اہل خانہ کی کفالت کی ذمہ داری ریاست بھرپور طریقے سے انجام دے گی۔

    وزیرِ اعظم نے شہداء کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی جبکہ معرکہ حق میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

    پاکستانی ہیکرز نے 15 لاکھ سائبر حملے کیے،بھارت

    صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پر بلااشتعال بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا کہا کہ ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پوری قوم پاک فوج اور پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں، ہماری بہادر افواج نے قوم اور ملکی سالمیت کا کامیابی سے دفاع کیا آپریشن بنیان مرصوص سے ہماری بہادر افواج نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، بھارتی صریح جارحیت نے پوری پاکستانی قوم کو مزید متحد اور مضبوط کر دیا، پاکستانی قوم اور اسکی بہادر افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، ملکی سلامتی و خودمختاری پر ہونے والے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے

    صدر مملکت نے بھارتی حملوں کے دوران بچوں اور خواتین سمیت قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، انہوں نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی جبکہ زخمیوں کے لیے بھی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

  • قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا گیا

    قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق نیوزی لینڈ کرکٹر اور کوچ مائیک ہیسن کو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا نیا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق مائیک ہیسن 26 مئی سے چارج سنبھالیں گے، مائیک ہیسن کے نام کا اعلان کر کے خوشی محسوس کر رہا ہوں امید ہے پاکستان ٹیم بہتر پرفارم کرے گی۔

    پاکستانی ہیکرز نے 15 لاکھ سائبر حملے کیے،بھارت

    محسن نقوی کے مطابق عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کردیا گیا ہے، مائیک ہیسن اورعاقب جاویدپاکستان کرکٹ کی ترقی وکامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

    واضح رہے کہ مائیک ہیسن ماضی میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بھی ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں وہ عاقب جاوید کی جگہ پاکستان کے ہیڈ کوچ بننے کیلئے مضبوط امیدوار تھے، وہ اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی ہیڈ کوچ ہیں۔

    خطے میں عدم استحکام اور خطرات کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے،اسحاق ڈار

  • پاکستانی ہیکرز نے 15 لاکھ سائبر حملے کیے،بھارت

    پاکستانی ہیکرز نے 15 لاکھ سائبر حملے کیے،بھارت

    بھارت نے پاکستان کے بڑے سائبر حملوں کا اعتراف کیا ہے،پاکستان کا بھارت پر سائبر حملہ تاریخ کا سب سے بڑا سائبر اٹیک قرار دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا سائبر سیل نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ انڈیا کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے 15 لاکھ سے زائد سائبر حملے کیے گئے، جن کے پیچھے سات جدید ہیکنگ گروپس (Advanced Persistent Threat – APT) کارفرما تھے۔ یہ حملے سیزفائر کے بعد شروع کیے گئے۔

    مہاراشٹرا سائبر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس یشسوی یادو نے بتایا کہ ان سائبر حملوں کا آغاز بنگلہ دیش، پاکستان، مشرق وسطیٰ، اور انڈونیشیا کے ایک گروپ سے ہوا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے

    مہاراشٹرا سائبر سیل کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہیکرز نے بھارت کے کئی بڑے ہوائی اڈوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، ان میں چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ممبئی) بھی شامل تھا۔

    واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے درمیان پاکستان نے بھارت کی بجلی تنصیبات پر زبردست سائبر حملہ کرتے ہوئے بھارت کے 70 فیصد بجلی گرڈ کو ناکارہ بنا دیا تھا اس حملے کے نتیجے میں پورے بھارت میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا تھا اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا تھا ساتھ ہی پاکستانی سائبر فورسز نے بھارتی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر وار کرتے ہوئے ان کی متعدد سرکاری، دفاعی اور حساس ویب سا ئٹس کو ہیک کر کے ان کا ڈیٹا ڈیلیٹ اور لیک بھی کردیا تھا۔

    خطے میں عدم استحکام اور خطرات کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے،اسحاق ڈار

  • ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے

    ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے جہاں شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ائیر فورس ون کے طیارے میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کےکنگ خالد ائیرپورٹ پہنچے جہاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا، ٹرمپ کے ہمراہ امریکی وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور اعلیٰ فوجی حکام بھی سعودی عرب پہنچے ہیں ٹرمپ آج کا دن اور کل دن کا کچھ حصہ سعودی عرب میں گزارنے کے بعد قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

    وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں علاقائی سیکیورٹی، دفاعی تعاون، اور اقتصادی شراکت داری پر بات چیت متوقع ہے،صدر ٹرمپ خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں خطے کی موجودہ صورتحال اور انسداد دہشتگردی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،یہ دورہ امریکی خارجہ پالیسی میں مشرقِ وسطیٰ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور امکان ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان نئے معاہدات پر دستخط بھی ہوں گے۔

    خطے میں عدم استحکام اور خطرات کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے،اسحاق ڈار

    شاہ محمود قریشی کی پاکستان میں "سیاسی جنگ بندی” کی درخواست

    دو دوستوں کی 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی،ویڈیو بھی بنا لی،متاثرہ کی خودکشی کی کوشش

  • پاکستان کا بھارت کے ساتھ کشیدگی پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    پاکستان کا بھارت کے ساتھ کشیدگی پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان آئی ایم ایف سے اسٹریٹجک، معاشی اور مالیاتی معاملات پر آئندہ مذاکرات میں صورتحال سے آگاہی فراہم کرے گی پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 14 مئی سے شروع ہوں گے، جن میں نہ صرف موجودہ معاشی صورتحال بلکہ سپر ٹیکس میں کمی جیسے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کے مطابق حکومت سپر ٹیکس میں کمی کے حوالے سے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش کرے گی۔

    واضح رہے کہ 2022 میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس عائد کیا گیا تھا، جس میں سیمنٹ، اسٹیل، شوگر، آئل اینڈ گیس، ایل این جی ٹرمینلز، فرٹیلائزر، بینکنگ، ٹیکسٹائل، آٹو موبائل، کیمیکل، بیوریجز اور سگریٹ انڈسٹری شامل تھیں۔ اس وقت بڑی صنعتوں پر مجموعی طور پر 10 فیصد سپر ٹیکس کے ساتھ ٹیکس کی مجموعی شرح 39 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سپر ٹیکس سے متعلق مختلف عدالتوں میں 200 ارب روپے کے مقدمات زیر التوا ہیں، جن کے باعث ایف بی آر کو ریونیو وصولی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس وقت ملک کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 10.4 فیصد ہے، جسے جون تک 10.6 فیصد اور آئندہ مالی سال کے لیے 11 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا جا رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ مالیاتی مذاکرات پاکستان کے لیے نہایت اہم ہیں، کیونکہ سپر ٹیکس میں کمی اور کشیدگی کی صورتحال دونوں ہی ملک کی معیشت اور سرمایہ کاری کے ماحول پر براہ راست اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

  • پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع

    پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع

    پاک بھارت تصادم کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع ہو گیا ہے۔

    ائیرپورٹ حکام کے مطابق ملک کے تمام بڑے ہوائی اڈوں، بشمول لاہور، سیالکوٹ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز نے شیڈول کے مطابق پروازوں کی روانگی اور آمد کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ عرب امارات کی ایئرلائنز نے بھی پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بحال کر دی ہیں سعودی ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کل سے دوبارہ شروع کیے جانے کی توقع ہے۔

    ائیرپورٹ حکام کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث فلائٹ آپریشن کی عارضی معطلی سے چند پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، تاہم اب نظام تیزی سے بحال ہو رہا ہے حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ائیرپورٹ روانگی سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن کی ہیلپ لائن سے پرواز کے وقت کی تصدیق ضرور کر لیں تاکہ کسی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے۔

    پاکستان سے لڑنا آسان نہیں، دشمن بھی مان گیا

    بھارتی ڈرامے اور پاکستانی منہ توڑ جواب ،تجزیہ : شہزاد احمد قریشی

    پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے،اسلام کسی صورت دہشتگردی کی تعلیم نہیں دیتا،سلمان خان

  • پاکستان سے لڑنا آسان نہیں، دشمن بھی مان گیا

    پاکستان سے لڑنا آسان نہیں، دشمن بھی مان گیا

    اسلام آباد: بھارتی جنرل پی آر شنکر نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان سے لڑنا آسان نہیں۔

    پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے دشمن بھی مان گیا کہ پاکستان سے لڑنا آسان نہیں ہیں بھارتی جنرل پی آر شنکر نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اب پتہ چل گیا ہے کہ ہمارے پاس کیا ہے اور کیا کمزوریاں ہیں جنگ ایک دو طرفہ عمل ہےبھارت نے چینی ہتھیاروں کے خلاف اُن سے لڑائی کی جو انہیں چینیوں سے بہتر چلاتے ہیں اور یہ بات نظرانداز نہیں کی جا سکتی۔

    بھارتی جنرل پی آر شنکر نے کہا کہ چینی جنگی میدان میں اپنے ہتھیار مؤثر طریقے سے نہیں چلا سکتے اور میں چینیوں کے مقابلے پاکستانیوں سے لڑنے سے گریز کروں گا،بھارتی جنرل نے دوٹوک اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی جنگ میں واقعی ماہر ہیں۔

    کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    عمران خان کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت

    پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے،اسلام کسی صورت دہشتگردی کی تعلیم نہیں دیتا،سلمان خان

  • کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے،تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، حکام نے شہریوں سے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن سے رابطے کی اپیل کی ہے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز کوئٹہ سے 125 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا اور زیرزمین گہرائی 21 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔