Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے،اسلام کسی صورت دہشتگردی کی تعلیم نہیں دیتا،سلمان خان

    پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے،اسلام کسی صورت دہشتگردی کی تعلیم نہیں دیتا،سلمان خان

    بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کے پاکستان کے حق میں بولنے کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سلمان خان کی یہ پرانی ویڈیو ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جب بھارت پاکستان پر پہلگام واقعے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان پر بزدلانہ حملے کر رہا ہے بھارت کے پاک سرزمین کیخلاف آپریشن سندور کا پاک آرمی نے آپریشن بنیان المرصوص سے منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک میں سیز فائر معاہدہ ہوگیا ہے۔

    اس ویڈیو میں سلمان خان دہشتگردی کے الزامات پر پاکستان کے حق میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں ویڈیو میں سلمان خان کہتے ہیں کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے اور وہاں کی صورتحال ان کے کنٹرول میں نہیں، لہٰذا کسی واقعے کے فوراً بعد ایک دوسرے پر الزام لگانا مناسب نہیں۔

    سلمان نے کہا کہ بھارت کو بھی دہشتگردی جیسے مسائل کا سامنا ہے، اس لیے دونوں ممالک کو چاہیے کہ مل کر اس خطرے کا خاتمہ کریں اسلام کسی صورت دہشتگردی کی تعلیم نہیں دیتا، نہ قرآن اور نہ ہی احادیث میں کسی بے گناہ کو قتل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور جنگ کے بعد دونوں ممالک سیز فائر پر رضامند ہوگئے ہیں سلمان خان نے سیز فائر پر ایک شکرگزاری کا پیغام بھی شیئر کیا تھا، جسے بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا البتہ حالیہ جنگ کے دوران سلمان خان نے پاکستان مخالف کوئی ردعمل نہیں دیا اور خاموشی اختیار کی جس پر بھارت میں انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

  • عمران خان کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت

    عمران خان کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت

    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت کو پہنچا دیا،علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو پہنچایا،بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ جنید اکبر پارٹی عہد ے پر مکمل توجہ دیں، جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔

    علیمہ خان نے کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا، عمران خان نے جنید اکبر سے کہا کہ خیبر پختونخوا سے تحریک کا آغاز کریں، بانی پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ اور تحریک کےلیے کوشش میں وقت تقسیم ہوگا، عمران خان نے جنید اکبر کو اپنے پیغام میں کہا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑ دیں اور خیبر پختونخوا سے تحریک پر پوری توجہ دیں۔

    ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    اُنہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی اے سی کی چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اُٹھانے کو کہاعمران خان نے جنید اکبر کو اپنی تمام تر توجہ تحریک اور احتجاج پر دینے کی ہدایت کی ہے میں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام سلمان اکرم راجہ اور پارٹی قیادت کو پہنچا دیا ہے عمرا ن خان نے جنید اکبر کو پارٹی کے فیصلے اور تحریک کا مکمل اختیار دیا ہے اور اس تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی، دیگر پارٹی رہنماؤں و کار کنوں کی آزادی اور دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

    اس حوالے سے جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب کہیں گے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دوں گا۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، فی الحال کوئی موقف نہیں دینا چاہتا۔

    معرکہ مرصوص، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر دنیا بھر میں جشن

  • ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پیغام میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور لکھا کہ مجھے وائٹ جرسی پہنتے ہوئے 14سال کا عرصہ گزر چکا ہے، اس فارمیٹ سےریٹائرمنٹ لینا آسان نہیں تھا لیکن مجھے یہ ٹائم درست لگا سفید لباس میں کھیلنے کا ایک الگ ہی ذاتی سا تعلق ہوتا ہے وہ خاموش محنت، طویل دن اور وہ چھوٹے چھوٹے لمحات جو کوئی نہیں دیکھتا مگر آپ کے دل میں ہمیشہ نقش ہو جاتے ہیں۔

    ویرات کوہلی نے لکھا کہ اب جب میں اس فارمیٹ سے رخصت ہو رہا ہوں، تو یہ فیصلہ آسان نہیں، لیکن دل سے درست لگتا ہے میں نے اس کھیل کو اپنی مکمل توانائی دی، اور اس کھیل نے مجھے میری توقعات سے کہیں زیادہ لوٹایا میں شکرگزاری سے بھرا ہوا د ل لے کر جا رہا ہوں اس کھیل کے لیے، ان ساتھیوں کے لیے جن کے ساتھ میدان میں وقت گزارا، اور ہر اس شخص کے لیے جس نے میرے سفر کو سراہا اور مجھے اہمیت دی، میں ہمیشہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کو ایک مسکراہٹ کے ساتھ یاد رکھوں گا۔

    بھارت سے اگر بات ہوئی تو کشمیر،پانی،دہشتگردی پر ہو گی،خواجہ آصف

    کوہلی کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی کرکٹ میں ایک دور کا اختتام ہوگیا، ان کا یہ فیصلہ روہت شرما کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے چند روز بعد سامنے آیا ہے یکے بعد دیگرے دو سینئر کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ سے بھارتی ٹیم میں قیادت کا خلا پیدا ہوگیا ہے، اب بھارت کو 20 جون سے شروع ہونے والی انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے نئے کپتان کا انتخاب کرنا ہوگا۔

    معرکہ مرصوص، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر دنیا بھر میں جشن

    واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 123 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، کوہلی نے ٹیسٹ کیرئیر میں 9230 رنز بنائے جن میں 30سنچری اور 31 ففٹیز شامل ہیں، کوہلی نے 2014 سے 2022 تک بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی، اس دوران 68 میچز میں سے 40 میں فتح حاصل کی،کوہلی نے 2024 میں ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، تاہم وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے-

    طلبا پیزا منگواتے،ساتھ منشیات بھی ہوتی،عدالت کا بڑا حکم

  • کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم

    کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم

    کراچی میں عیدالاضحیٰ کے جانوروں کی فروخت کے لیے مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

    کمشنر کراچی کی جانب سے غیرقانونی منڈیوں کے خلاف دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا جبکہ 9 مئی سے 9 جون تک غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی بھینس کالونی، منگوپیر، مندرہ گوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں منڈیوں کی منظور ی دی گئی ہے، اس کے علاوہ شہری علاقوں میں ٹریفک اور سیکیورٹی مسائل سے بچاؤ کے لیے مخصوص مقامات پرمنڈی کی اجازت ہوگی۔

    واضح رہے کہ منڈی منتظمین کو صفائی، سیکیورٹی اور شور کی روک تھام سے متعلق سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں، تمام منڈیوں میں جانوروں کی باقیات اور فضلہ ٹھکانے لگانے کے لیے مؤثر نظام کی شرط بھی لگائی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔

    آج ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ، بحریہ کے سینئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے

    مال کی حوس فتنہ اور اسی فتنے کانام دنیا ہے،تحریر:ظفر اقبال ظفر

    بھارتی جارحیت کیخلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی،وزیر مملکت ریلوے

  • آج ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ، بحریہ کے سینئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے

    آج ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ، بحریہ کے سینئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے

    ڈی جی آئی ایس پی آر، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسرا کے ہمراہ آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

    رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام 7 بج کر 15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

    اہم پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کے پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی موجود ہوں گےپاک فوج کے افسران اپنی پریس کانفرنس میں آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے اہم تفصیلات پیش کریں گے۔

  • جنگ بندی کیلئے جے شنکر اور دوول نے امریکہ سے رابطہ کیا، بھارتی میڈیا

    جنگ بندی کیلئے جے شنکر اور دوول نے امریکہ سے رابطہ کیا، بھارتی میڈیا

    بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ بندی کے لیے بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر اور مشیر سلامتی اجیت دوول نے امریکا سے رابطہ کیا تھا،اس سے پہلے بھارتی میڈیا دعوی کر رہا تھا کہ جنگ بندی کے لیے پاکستان نے امریکا سے رابطہ کیا تھا۔

    انڈیا ٹوڈے نے اتوار کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ جے شنکر اور اجیت دوول نے امریکا سے رابطہ کیا اور انہیں بریفنگ دی بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی جانب سے بریفنگ میں دعوی کیا گیا کہ پاکستان اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو حرکت میں لا رہا ہے اور یہ کہ اس نے سویلین طیاروں کی آڑ میں بھارت پر حملے شروع کر رکھے ہیں۔

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت کے انکشافات نے ہمیں مداخلت پر مجبور کیا ٹرمپ کے اس مبینہ بیان کی کسی دوسرے ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی تاہم امریکی ٹی وی سی این این نے ہفتہ کے روز کہا تھا کہ ایک بڑی انٹیلیجنس اطلاع کی وجہ سے امریکہ مداخلت پر مجبور ہوا۔

    بھارتی جارحیت کیخلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی،وزیر مملکت ریلوے

    جنگ بندی کے لیے امریکا کی مداخلت بہت سے بھارتیوں کے لیے غیر معمولی تھی اور شروع میں ان کا یہی خیال تھا کہ امریکا نے اپنے طور پر یا پاکستان کے کہنے پر جنگ بندی کے لیے زور دیا ہے، تاہم ارنب گوسوامی جیسے یہ لوگ جلد ہی حقیقت جان گئے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے لائیو شو میں ٹرمپ پر شدید تنقید شروع کر دی تھی لیکن پھر فون پر اسے ایک پیغام موصول ہوا اور اس نے بریک لے لی جب وہ واپس آیا اس کا لہجہ تبدیل ہو چکا تھا پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے خوف سے جنگ بندی کی بھیک ما نگنے پر مودی حکومت کو مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ مودی کے حامی ذرائع ابلاغ نے تاثر بنا رکھا تھا کہ بھارت پاکستان کے خلا ف جو مرضی ہے کر سکتا ہے اور یہ کہ پاکستان کو ایٹمی کارروائی کا موقع نہیں ملے گا۔

    پاکستان کا امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم

  • بھارتی جارحیت کیخلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی،وزیر مملکت ریلوے

    بھارتی جارحیت کیخلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی،وزیر مملکت ریلوے

    وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے یوم تشکر پر قوم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کے عزم وہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دئیے۔

    اپنے ایک بیان میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف، وزیراعظم شہباز شریف، تمام سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں جن کی راہنمائی سے پاکستان کو فتح ہوئی، جنرل ساحرشمشاد، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف ظہیربابر اور بحریہ کے چیف ایڈمرل نوید اشرف کو خاص طور پر قوم سلام پیش کرتی ہے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کے عزم وہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دئیے، افواج پاکستان کے بہادروں نے اپنی قابلیت، جذبے، پیشہ وارانہ مہارت سے روایتی جنگ میں بھی بالا دستی کا لوہا منوایاالحمدللہ، پاکستان کو فتح ہوئی، یہ اللہ کا کرم، عوام کے اتحاد کی وجہ سے ہوا، یہی ہماری اصل طاقت ہے، بتا دیا ہے کہ امن خواہش ہے کمزوری نہیں۔

  • دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    لاہور:دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 31 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 82 ہزار کیوسک ہے منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 52 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 43 ہزار 800 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 14 ہزار کیوسک ہے۔

    ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 33 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 700 کیوسک ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 44 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 44 ہزار 700 کوسک ہے۔

    ترجمان واپڈا نے کہا کہ تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1459.21 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 13 لاکھ86 ایکڑ فٹ ہے، منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1142.30 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 14 لاکھ 18 ہزار ایکڑ فٹ ہےچشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 647.10 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 17 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 30 لاکھ 21 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

    تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخرا ج 24 گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے۔

  • پاکستان کا امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم

    پاکستان کا امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم

    پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہم حالیہ جنگ بندی مفاہمت میں امریکا کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، امریکی اقدام پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی طرف ایک قدم ہے، ہم صدر ٹرمپ کی جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کی کوششوں پرآمادگی کے اظہار کی تعریف کرتے ہیں۔

    بیان میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ہے جس کے جنوبی ایشیا اور اس سے باہر کے امن و سلامتی کے لیے سنگین مضمرا ت ہیں، جموں و کشمیر تنازع کا تصفیہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیری عوام کے بنیادی حقوق بشمو ل ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنانا چاہیے۔

    سوویت دور کا خلائی جہاز 53 سال بعد زمین پر آگرا

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے کی کوششوں کے لیے پرعزم ہے، ہم امریکا کے ساتھ کثیر جہتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں شراکت داری چاہتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی جھوٹ کی فیکٹری بے نقاب،بھارتی عوام آگ بگولہ

  • سوویت دور کا خلائی جہاز 53 سال بعد  زمین پر آگرا

    سوویت دور کا خلائی جہاز 53 سال بعد زمین پر آگرا

    سوویت دور کا خلائی جہاز 53 سال بعد ہفتے کے روز زمین پر آگرا جو زہرہ (Venus) کی جانب سفر طے کر رہا تھا تاہم وہاں پہنچنے میں ناکام رہا۔

    رپورٹ کے مطابق ’کوسموس 482‘ نامی یہ خلائی جہاز نصف صدی قبل لانچنگ ناکام ہونے کے باعث زمین کے مدار میں پھنس گیا تھا روس کے خلائی ادارے اور یورپی یونین کے خلائی نگرانی اور ٹریکنگ سسٹم نے اس کے گرنے کی تصدیق کی روسی حکام نے بتایا کہ خلائی جہاز بھارتی سمندر (Indian Ocean) کے اوپر گرا، تاہم کچھ ماہرین اس کے درست مقام پر شک میں مبتلا ہیں یورپی خلائی اد ا رے کے اسپیس ڈیبریز آفس نے بھی اس خلائی جہاز کے انخلا کا پتہ چلایا جب وہ جرمنی کے ایک ریڈار اسٹیشن پر نظر نہیں آیا۔

    ابتدائی طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خلائی جہاز کا کتنا حصہ زمین پر گرتے وقت بچا یا نہیں ماہرین نے پیش گوئی کی تھی کہ شاید اس کا کچھ یا سارا حصہ تباہ ہو جائے گا، کیونکہ یہ جہاز وینس پر لینڈ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، جو ہمارے نظامِ شمسی کا سب سے گرم سیارہ ہے،سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ خلائی جہاز کے ملبے کے کسی انسان پر گرنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

    یہ خلائی جہاز، جسے کوسموس 482 کے نام سے جانا جاتا ہے، 1972 میں سوویت یونین کے تحت لانچ کیا گیا تھا یہ ایک سلسلے کے مشنز کا حصہ تھا جو وینس کی جانب روانہ ہونے تھے، مگر یہ زمین کے مدار سے باہر نکلنے میں ناکام رہا اور مدار میں ہی پھنس کر رہ گیا، کیونکہ اس کا راکٹ خراب ہو گیا تھا۔

    خلائی جہاز کا بیشتر حصہ ناکام لانچنگ کے بعد چند سالوں میں زمین پر آ گرا تھا۔ جیسے جیسے اس کا مدار کم ہوتا گیا اور کششِ ثقل کا اثر بڑھا، اس کا دائرہ تنگ ہونے لگا اور اس کا گولائی میں گھومتا ہوا لینڈر— جو تقریباً تین فٹ (ایک میٹر) چوڑا تھا— آخرکار زمین پر گرا ماہرین کے مطابق اس لینڈر کو ٹائٹینیم کے مضبوط خول میں محفوظ کیا گیا اور اس کا وزن ایک ہزار پاؤنڈ (495 کلوگرام) سے زائد تھا۔